Baaghi TV

Tag: #WASA

  • ڈی جی خان: واسا کی پائپ لائن بچھانے کا کام عوام کیلئے عذاب بن گیا، نکاسی آب کا نظام تباہ

    ڈی جی خان: واسا کی پائپ لائن بچھانے کا کام عوام کیلئے عذاب بن گیا، نکاسی آب کا نظام تباہ

    ڈیرہ غازی خان میں واسا کی جانب سے عبداللہ ٹاؤن کالونی یونین کونسل 17 میں جاری پائپ لائن بچھانے کا ترقیاتی کام علاقہ مکینوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کام کے دوران پہلے سے موجود نکاسی آب کی نالیوں کو توڑ دیا گیا، جس کے باعث گندا پانی گھروں میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کے نکاس کا واحد راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے، جس سے صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔مزید برآں تمام گلیوں کو بیک وقت کھود دینے سے آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔ شہریوں کو روزمرہ امور کی انجام دہی میں شدید دشواری کا سامنا ہے، جبکہ بزرگوں، بچوں اور مریضوں کیلئے گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔اہل علاقہ نے شکایت کی ہے کہ گلیوں میں چلنے کے لیے کوئی راستہ باقی نہیں چھوڑا گیا، جس سے شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔مکینوں نے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالا جائے اور جہاں پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے وہاں نکاسی آب کے لیے پلاسٹک پائپس بھی نصب کیے جائیں تاکہ گندا پانی گھروں میں داخل ہونے سے روکا جا سکے اور نکاسی کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مسائل مزید شدت اختیار کر جائیں گے اور شہریوں کی مشکلات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

  • عبداللہ ٹاؤن میں سست رفتار ترقیاتی کام، شہری پانی میں گھر گئے

    عبداللہ ٹاؤن میں سست رفتار ترقیاتی کام، شہری پانی میں گھر گئے

    ڈیرہ غازی خان کی یونین کونسل 17 کے علاقے عبداللہ ٹاؤن میں پائپ لائن بچھانے کا ترقیاتی کام جاری ہے، تاہم کام کی سست رفتار نے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ترقیاتی سرگرمیوں کے دوران نالیوں کو بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث گلیوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ اس صورتحال نے نہ صرف آمد و رفت کو مشکل بنا دیا ہے بلکہ صفائی کے مسائل بھی سنگین ہو گئے ہیں۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی دن گزرنے کے باوجود نکاسی آب کا کوئی مؤثر انتظام نہیں کیا گیا، جس سے بدبو پھیل رہی ہے اور بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔اہل علاقہ نے واسا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گلیوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور پائپ لائن بچھانے کے کام کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو مزید پریشانی سے بچایا جا سکے۔

  • ننکانہ صاحب: وساکھی میلہ سر پر، سیوریج منصوبہ نامکمل — یاتریوں کو مشکلات کا خدشہ

    ننکانہ صاحب: وساکھی میلہ سر پر، سیوریج منصوبہ نامکمل — یاتریوں کو مشکلات کا خدشہ

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ ایاز وساکھی میلہ میں 2 دن باقی کیا ترقیاتی کام مکمل ہو جائیں گے کیا مسائل جوں کے توں رہیں گےننکانہ صاحب میگا سیوریج پراجیکٹ سست روی کا شکار، واسا کی کارکردگی پر سوالیہ نشان سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے احکامات کے باوجود کیپٹن حسنین نواز شہید روڈ کلیئر نہ ہو سکی دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو شدید مشکلات کا خدشہ، مرکزی شاہراہ کھدائی اور پائپوں سے بھر گئی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ سے فوری نوٹس کا مطالبہ ضلعی انتظامیہ کے لیے وساکھی کے دنوں میں کیپٹن حسنین نواز شہید روڈ کلیئر کرنا بڑا چیلنج بن گیاننکانہ صاحب وساکھی میلہ کی تقریبات میں محض 3 دن باقی رہ گئے ہیں تاہم ننکانہ صاحب میں جاری سیوریج میگا پراجیکٹ تاحال سست روی کا شکار ہے جس کے باعث واسا کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی جانب سے واضح احکامات اور سات روزہ ڈیڈ لائن کے باوجود کیپٹن حسنین نواز شہید روڈ پر کام مکمل نہ ہو سکا، جبکہ سڑک کے مختلف حصوں میں کھدائی، بکھرے پائپ اور ادھورا کام شہریوں اور زائرین کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے،10 اپریل سے شروع ہونے والی تقریبات میں بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچیں گے، جو اپنے قیام کے دوران مختلف مقامات کی یاترا کریں گے،جن میں گوردوارہ جنم استھان، گوردوارہ تنبو صاحب، گوردوارہ پانچویں اور چھٹی پاتشاہی، گوردوارہ مال جی صاحب اور گوردوارہ کیارہ صاحب سمیت شہر کے اہم گوردوارے اسی مرکزی شاہراہ پر واقع ہیں،جبکہ شہر کے بڑے بازار بھی اسی روڈ سے منسلک ہیں،موجودہ صورتحال میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر سیوریج لائن کی کھدائی اور سڑک پر پڑے پائپ بروقت نہ ہٹائے گئے تو سکھ یاتریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو نہ صرف انتظامی کارکردگی بلکہ شہر کی ساکھ پر بھی اثر انداز ہوگا،شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وساکھی میلے کے دنوں میں اس اہم شاہراہ کو کلیئر کروانا انتظامیہ کے لیے ایک بڑا امتحان بن چکا ہے اور سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا واسا اور ضلعی انتظامیہ وساکھی میلے سے قبل اس اہم شاہراہ کو کلیئر کر کے اپنی کارکردگی ثابت کر پائیں گے، یا مسائل جوں کے توں رہیں گے.