Baaghi TV

Tag: watch full movies

  • مہوش حیات کا انڈین اداکارہ نرگس دت کے ساتھ مقابلہ کس نے کیا ؟

    مہوش حیات کا انڈین اداکارہ نرگس دت کے ساتھ مقابلہ کس نے کیا ؟

    پاکستانی اداکارہ مہوش حیات جنہیں باکس آفس کوئین بھی کہا جاتا ہے ، ان کی حال ہی میں فلم تیری میری کہانیاں ریلیز ہوئی ہے ، اس میں انہوں نے 123 میں جو کردار کیا ہے اس میں‌ان کی لکس کافی مختلف ہیں اور ان کا کردار بھی روٹین سے ہٹ کر ہے، مہوش حیات ساڑھیاں زیب تن کئے ہوئے نظر آرہی ہیں اور ان کی لک دیکھ کر محسوس ہوتا ہےکہ جیسے پرانے زمانے کی بالی وڈ‌کی فلم کی کوئی ہیروئین ہے.

    مہوش حیات نے وہاج علی کے مقابلے میں‌یہ کردار کیا ہے مہوش حیات تیری میری کہانیاں میں ایک شادی شدہ خاتون ہیں جس کا شوہر شکی ہے، بیوی کی عدم موجودگی میں‌ لڑکیوں کے ساتھ اپنی دوستیاں نبھاتا ہے. مہوش حیات کی ایسی لک پہلے کبھی کسی فلم میں دیکھنے کو نہیں ملی، سوشل میڈیا صارفین نے مہوش حیات کی لکس پر طرح‌طرح کے تبصرے کئے ہیں اور یہاں تک کہہ دیا ہے کہ مہوش حیات کی تیری میری کہانیاں میں‌ لُکس انڈین اداکارہ نرگس دت جیسی ہیں، مہوش خود بھی اپنی لکس کو دیکھ کر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنا آپ تیری میری کہانیاں میں بہت اچھا لگا ہے. یوں مہوش حیات کو نرگس دت کے ساتھ ملایا جا رہا ہے.

     

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • وہاج علی کو مداحوں نے گھیر لیا

    وہاج علی کو مداحوں نے گھیر لیا

    وہاج علی ابھرتے ہوئے سٹار ہیں انہوں نے اپنی جاندار اداکاری سےثابت کیا ہے کہ وہ ایک سٹار ہیں، ان کے ڈرامہ تیرے بم ا ور مجھے پیار ہوا تھا نے ان کی شہرت میں‌مزید اضافہ کیا ہے. اس وقت ہر طرف وہاج علی کے چرچے ہیں اور وہ ڈرامہ اور فلم میکرز کی اولین چوائس بھی بن گئے ہیں ، یہاں تک کہ جونئیر سمجھ کر وہاج کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرنے والی ہیروئنز بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھنے لگی ہیں.

    وہاج علی نے بڑی سکرین پر بھی اینٹری دے دی ہے، اور تیری میری کہانیاں میں‌انہوں نے مہوش حیات کے مقابلے میں‌کردار کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ فواد خان کے بعد اگلے سپر سٹار ہیں.” وہاج علی جب گزشتہ روز کیو سینما پہنچے تو وہاں ان کے مداحوں کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا ”جس نے ان کو گھیر لیا، مداحوں کے درمیان وہاج علی بھی بہت اچھا محسوس کررہے تھے. وہاج علی مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے ، اور ان کو آٹو گراف بھی دیتے رہے. وہاج علی نے اپنے مداحوں کے ساتھ مل کر تیری میری کہانیاں دیکھی. وہاج علی نے لاہور میں ہونے والے ایونٹ کے بعد ٹویٹر اکاوئنٹ پر ایک وڈیو شئیر کی اور اسکا کیپشن لکھا لاہور لاہور ہے.

     

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • لاہور میں تیری میری کہانیاں کی پرائیویٹ سکریننگ

    لاہور میں تیری میری کہانیاں کی پرائیویٹ سکریننگ

    عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم تیری میری کہانیاں کی لاہور میں گزشتہ روز پرائیویٹ سکریننگ کروائی گئی، یہ بنیادی طور پر فرینڈز اینڈ فیملی شو تھا جس میں‌فیملیز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی. پرائیویٹ سکریننگ میں‌ جن سٹارز نے شرکت کی اس میں وہاج علی ، مایا علی ، لکھاری خلیل الرحمان قمر ، بلال لاشاری ، عمارہ حکمت ، عثمان پیرزادہ ، نادیہ جمیل ، حمزہ علی عباسی نے خصوصی طور پر شرکت کی. تیری میری کہانیاں میں فلم 123 واں کے لکھاری ہیں خلیل الرحمان قمر اور اس فلم کے ہیرو ہیروئین ہیں مہوش حیات اور وہاج علی .

    وہاج علی کراچی میں‌ہونے والے فلم کے پریمئیر میں‌کام کی مصروفیات کے باعث شرکت نہیں‌کر سکے تھے جس کے باعث لاہور میں پرائیویٹ سکریننگ کا اہتمام کیا گیا. ”اس موقع پر وہاج علی کے پرستار کافی پرجوش دکھائی دے رہے تھے. ”تیری میری کہانیاں کو شائقین کی طرف سے کافی اچھا ریسپانس مل رہا ہے. تیری میری کہانیاں کی صورت میں‌پاکستانی سینما پر جو تجربہ کیا گیا ہے اسکو پذیرائی تو مل رہی ہے باقی مزید آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا کہ پرڈیوسرز اس تجربے کو دہرانا چاہتے ہیں یا نہیں.

     

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • صاحبہ کے بیٹوں کو بددعائیں کس نے دیں ؟‌

    صاحبہ کے بیٹوں کو بددعائیں کس نے دیں ؟‌

    اداکارہ صاحبہ جو کہ جان ریمبو کی اہلیہ ہیں، دونوں کو ایک شو میں ایک ساتھ مدعو کیا گیا ، دونوں سے مختلف سوالات کئے گئے ، صاحبہ نے کہا کہ شکر ہے کہ ہماری کوئی بیٹی نہیں ہے ، بیٹیوں کے نصیبوں سے ڈر لگتا ہے. اس بیان کے بعد صاحبہ پر شدید تنقید کی گئی ، اداکارہ صاحبہ کہتی ہیں کہ سوشل میڈیا پرمجھ پر نہ صرف تنقید کی گئی بلکہ میری کردار کشی کی گئی اور میرے بیٹیوں کو بددعائیں دی گئیں، میری بات کا غلط مطلب لیا گیا اور کسی نے بھی سمجھنے کی کوشش نہیں کی.

    انہوں نے کہا کہ ”بیٹیوں کے بغیر تو گھر نامکمل ہوتا ہے” یہ بات بھی میں‌نے اور ریمبو نے انٹرویو میں کہی تھی لیکن اس بات کو نظر انداز کر دیا گیا اور میری ایک بات کو پکڑ کر مجھے اور میرے بچوں کو بددعائیں دی گئیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا ہے اور یقینا آئندہ ایسی کوئی بات منہ سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچوں‌گی، یاد رہے کہ صاحبہ نے بیٹیوں کا ان کے گھر نہ ہونے کی بات اس لئے کہی تھی کیونکہ ان کو لگتا ہے کہ بیٹیاں اگر تکلیف میں ہوں تو نہیں دیکھی جاتی.

     

     

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • دوسری شادی کیوں کی عروج ناصر نے بتا دیا

    دوسری شادی کیوں کی عروج ناصر نے بتا دیا

    اداکارہ عروج ناصر جنہوں نے پہلی شادی اداکار نعمان مسعود کے ساتھ کی ان میں سے انکی ایک بیٹی بھی ہے، دونوں میں شادی کے کچھ ہی عرصے کے بعد طلاق ہو گئی تھی ، نعمان مسعود سے راہیں جدا کرنے کے بعد زویا ناصر کو دوسری شادی کی آفر کیسے آئی اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں زندگی کے مشکل دور سے گزر رہی تھی میری ایک بیٹی بھی ہے اس کےلئے میں فکر مند رہتی تھی، میرے دوسرے شوہر میرے اسکول فیلو رہ چکے ہیں سکول کے دور میں ہماری بہت دوستی تھی لیکن جب ہمارا سکول ختم ہوا تو ہم اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہو گئے،

    ”میرا شوہر لندن میں رہتا تھا اس کے تین بچے ہیں لیکن اسکی بیوی کے ساتھ ان کے تعلقات خراب چل رہے تھے” تو انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کی جسے میں نے قبول کر لیا کیونکہ میں بھی طلاق یافتہ تھی اور مجھے بھی سہارے کی ضرورت تھی. انہوں نے کہا کہ میں‌اس وقت ایک بہترین زندگی بسر کررہی ہوں.اور میرا دوسرا شوہر بہت اچھا ہے وہ میرا اور میری بیٹی کا بہت خیال رکھتا ہے.

    میکا سنگھ اور راکھی ساونت میں صلح

    وہاج علی کو نام بنانے کے لئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • منفی کردار میری ترجیحات میں‌ ہیں کامران جیلانی

    منفی کردار میری ترجیحات میں‌ ہیں کامران جیلانی

    سینئر اداکار کامران جیلانی جو کہ مثبت اور منفی کرداروں میں نظر آتے ہیں ، انہوں نے کبھی یہ نہیں دیکھاکہ کردار منفی ہے اور میں ہیرو کا امیج رکھتا ہوں مجھے ہیرو کے کردار ہی کرنے چاہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ منفی کرداروں میں‌اداکاری کرنے کا بہت زیادہ مارجن ہوتاہے، اگر میرے پاس منفی اور مثبت دونوں طرح کے کردار آئیں تو میں‌منفی کردار کو ترجیح دوں گا. انہوں نے کہا کہ منفی کرداروں میں جہاں اداکاری کا مارجن بہت زیادہ ہوتا ہے وہیں لوگ جلدی منفی کردار کرنے والی طرف متوجہ ہوتے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر بہت سارے یادگار منفی کردار کئے ہیں. کامران جیلانی نے کہا کہ بہت سارے فنکاروں کا یہ مائنڈ سیٹ ہے کہ بس ہیرو ہی بننا ہے اور ہیرو کا ہی امیج رکھنا ہے لیکن میں ایسا نہیں ہوں میں ہر طرح کا خصوصی طور پر منفی کردار کرتا ہوں. یاد رہے کہ کامران جیلانی سینئر اداکار عدنان جیلانی کے چھوٹے بھائی ہیں عدنان بھی منفی کرداروں میں کافی سراہے جا چکے ہیں. دونوں بھائی کام کے حوالے سے ایک بہترین امیج رکھتے ہیں اور شائقین ان کو سکرین پر ہر بار ویلکم کرتے ہیں.

    میکا سنگھ اور راکھی ساونت میں صلح

    وہاج علی کو نام بنانے کے لئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • کیرئیر بنانے میں انور رفیع کو کس قسم کی مشکلات کا سامنا رہا

    کیرئیر بنانے میں انور رفیع کو کس قسم کی مشکلات کا سامنا رہا

    سینئر گلوکار انور رفیع جنہوں نے گلوکاری کی دنیا میں‌اپنا ایک نام اور مقام بنایا. گوکہ ایک عرصے سے وہ گلوکاری سے دور نظر آتے ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جب میرے پاس کام آئے تو میں‌کر لیتا ہوں لیکن میرا گلوکاری میں بھی اپنا ایک مزاج ہے. انہوں نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں گلوکاری کرنا چاہتا ہوں تو ان کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا اور انہوں نے میرے شوق کی مخالفت کر دی.

    لیکن میں پریشان نہ ہوا ، میرے دل میں‌اپنا کیرئیر بنانے کی لگن تھی اس لئے میں نے دن رات جدوجہد میں گزارے اور ایک وقت آیا کہ مجھے کام ملنا شروع ہو گیا ، اور میرا نام بن گیا. انہوں نے کہا کہ ”کامیابی حاصل کرنے کےلئے کئی سال لگ جاتے ہیں”، انسان اگر سوچ لے کہ اس نےکچھ کرنا ہے تو اسکو پھر اس پر کاربند رہنا چاہیے اور دل لگا کر محنت کرنی چاہیے آخر کار منزل مل ہی جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ میں آج بھی ریاضت کرتا ہوں ریاضت کسی بھی گلوکار کےلئے بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے.

     

    میکا سنگھ اور راکھی ساونت میں صلح

    وہاج علی کو نام بنانے کے لئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • سنجیدہ شیخ پھنسی مشکل میں

    سنجیدہ شیخ پھنسی مشکل میں

    اداکارہ سنجیدہ شیخ جو کہ انڈین ٹی وی کی معروف اداکارہ ہیں ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ ڈرامے ہیں، وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک بھی رہتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں اپنی اور اپنی بیٹی کی چند تصاویر شئیر کی ہیں، سوشل میڈیا پر. ان تصاویر میں‌وہ اپنی بیٹی کو سوئمنگ سکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں، جیسے ہی انہوں نے یہ تصاویر شئیر کیں تو ان پر شدید تنقید ہونے لگی، سوشل میڈیا صارفین ان کی تصاویر دیکھ کر بھڑ ک اٹھے ، کہنے لگے کہ مسلمان ہو کر تم ایسی حرکتیں کرتی ہوں ایسا لباس پہنتی ہو تمہیں شرم نہیں آتی .

    سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے سنجیدہ شیخ کو شرم دلائی اور کہا کہ کچھ نہیں تو اپنے مذہب کا ہی پاس رکھ لو. کسی نے کہا کہ بیٹی کو ابھی سے ایسی حرکتیں سکھا رہی ہو، ”جہاں بہت سارے صارفین نے تنقید کی وہیں سنجیدہ کی تعریف بھی ہوئی اور کہا گیا کہ وہ ایک بہترین ماں ہونے کا ثبوت دے رہی ہیں”. یاد رہے کہ سنجیدہ شیخ کہتی ہیں کہ میں اپنی بیٹی کو بااعتماد اور خود مختار بنانا چاہتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ وہ دنیا کا ہر معاملے میں ڈٹ کر مقابلہ کرے.

    میکا سنگھ اور راکھی ساونت میں صلح

    وہاج علی کو نام بنانے کے لئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • میکا سنگھ اور راکھی ساونت میں صلح

    میکا سنگھ اور راکھی ساونت میں صلح

    بالی وڈ آئٹم گرل راکھی ساونت اور میکا سنگھ کے درمیان صلح‌ ہو گئی ہے، ان کے درمیان تنازعہ اس وقت بنا جب میکا سنگھ نے ایک پارٹی میں راکھی ساونت کا زبردستی بوسہ لے لیا تھا. راکھی نے اس پر خوب وبال اٹھایا تھا اور میکا سنگھ کے خلاف عدالت کا رخ کر لیا تھا. 2006 میں شروع ہو نے والا تنازعہ اب خود ہی راکھی ساونت نے ختم کر دیا ہے، کیونکہ اداکارہ نے میکا کے خلاف درج کروایا جانے والا مقدمہ واپس لے لیا ہے یوں دونوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے. راکھی نے عدالت میں‌حلف نامہ بھی جمع کر وا دیا ہے یوں دونوں‌کے درمیان اب جھگڑے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہی .

    راکھی ساونت اور میکا سنگھ کے درمیان ہونے والی صلح کو بالی وڈ انڈسٹری میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا سکتا ہے. یاد رہے کہ ”میکا اور راکھی کے تنازعہ میں بہت سال تک راکھی کو ہدف تنقید بنایا جاتا رہا لیکن وہ ڈٹی رہیں لیکن اب انہوں نے مقدمہ کیوں اور کس کے کہنے پر واپس لے لیا ہے اس کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں‌”. یاد رہے کہ راکھی اور ان کے شوہر عادل کے درمیان بہت جلد طلاق ہونے والی ہے اور راکھی طلاق کی خوشی بھی مناتی پھر رہی ہیں.

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • عامر خان کی بھائی فیصل خان سے صلح

    عامر خان کی بھائی فیصل خان سے صلح

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان بہت کم کم لوگوں سے میل ملاپ رکھتے ہیں ، یہی عالم ان کا اپنی فیملی میں بھی ہے. تاہم اب خوشخبری کی بات یہ ہے کہ ان کی ان کے بھائی فیصل خان کے ساتھ صلح ہو گئی ہے، ان کی کافی برس پہلے آپس میں‌ کسی بول چال بند ہو گئی تھی ، یہاں تک کہ یہ دونوں خاندان کے ان ایونٹس میں شرکت نہیں کرتے تھے جہاں ان میں‌سے ایک بھی موجود ہوتا تھا. لیکن اپنی والدہ زینت کی سالگرہ کے موقع پر چند روز پہلے فیصل خان اور عامر خان دونوں موجودتھے دونوں نے اپنی ماں کی خوشی کی خاطر اس کے سامنے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا.

    ”فیصل خان نے 1993 میں اپنا فلمی کیرئیر فلم مدہوش سے شروع کیا تھا فلم بری طرح فلاپ ہو گئی ”
    اس کے بعد فیصل کو نہ کوئی خاص کام ملا اور نہ ہی انہوں نے مزید بالی وڈ میں‌کام کرنے کی خواہش رکھی، تاہم دونوں بھائیوں نے سال 2000 میں فلم میلہ میں‌کام کیا لیکن یہ فلم بھی بری طرح فلاپ ہو گئی . یوں کئی سال کے بعد فیصل خان کی بالی وڈ میں واپسی ان کے لئے خوشگوار اور خوش قسمت ثابت نہ ہوئی.

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن