Baaghi TV

Tag: watch full video

  • ڈیجیٹل آرٹس فیسٹیول کی لاہور میوزیم میں افتتاحی تقریب کا انعقاد

    ڈیجیٹل آرٹس فیسٹیول کی لاہور میوزیم میں افتتاحی تقریب کا انعقاد

    پاکستان کے ثقافتی دارالحکومت میں سجائے گئے چار روزہ ڈیجیٹل آرٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب لاہور میوزیم میں سجائی گئی جس میں ڈائریکٹر لاہور میوزیم محمد عثمان نے مختلف ممالک سے آنے والے بین الاقوامی فنکاروں، سفارت کاروں اور مقامی آرٹسٹ کمیونٹی کے افراد کو خوش آمدید کیا۔ سینئر فنکارراشد ر رانا نے آرٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے حسین امتزاج سے سجائے گئے چار روزہ فیسٹیول کو ایک نیا سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس فیسٹیول کے ذریعے نوجوان آرٹسٹوں کو اپنا فن دکھانے کے نئے پلیٹ فارم میسر آئیں گے۔ فیسٹیول کے فاؤنڈنگ کیوریٹر نجم العصر نے کہا کہ فیسٹیول میں فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، چیک ری پبلک اور اٹلی سمیت دنیا کے 14ممالک سے 74فنکار شرکت کر رہے ہیں

    جن کے تیار کردہ فن پاروں کی نمائش کی صوبائی دارالحکومت میں نو مختلف مقامات بشمول لاہور میوزیم، آنگن، انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر، بیکن ہاؤس یونیورسٹی، دفترخوان ڈاؤن ٹاؤن، حام گیلری،نیشنل کالج آف آرٹس، نمائش گاہ اور کالونی میں جاری ہے۔ ”تقریب میں ڈائریکٹر گوئٹے انسٹیٹیوٹ لاہور سیمون لینز سمیت دیگر غیر ملکی فنکاروں اور مندوبین نے بھی خطاب کیا۔”اور کہا کہ یہ ایک اچھا اور حوصلہ افزاء ایونٹ ہے اس طرح‌کے ایونٹس تسلسل کے ساتھ ہوتے رہنے چاہیں.

    شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت

    شوہر کے لئے رات کو ایک بجے بھی کھانا بنا دیتی ہوں اسماء عباس

    ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ماورا حسین کا پیغام

  • میرا جناح ہسپتال پہنچ گئیں

    میرا جناح ہسپتال پہنچ گئیں

    اداکارہ میرا لاہور کے جناح ہسپتال میں پہنچ گئیں، رپورٹس کے مطابق میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری ان دنوں زیر علاج ہیں. میرا ان کی عیادت کے لئے جب ہستپال گئیں تو انہوں نے وہاں موجود دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی . میرا نے مریضوں کی خیریت بھی دریافت کی جبکہ اس بارے میں اںکا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔میرا نے اس موقع پر کہا کہ مجھے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ جناح ہسپتال میں مریضوں کا بہترین علاج کیا جا رہا ہے.

    اور یہاں ان کو ہر قسم کی سہولت دی جارہی ہے. انہوں نے کہا کہ میری والدہ کی صحت کے کچھ مسائل ہیں جس کی وجہ سے انہیں یہاں داخل کروایا گیا ہے ”جس طرح سے ڈاکٹر ٹریٹمنٹ‌کررہےہیں مجھے یقین ہے کہ وہ بہت جلد ٹھیک ہو کر گھر آجائیں گی”. یاد رہےکہ فلمسٹار میرا کی والدہ ایک ایجوکیشنسٹ تھیں اور انہوں نے اپنی بیٹی کا کیرئیر بنانے کے لئے بہت زیادہ محنت کی. آج اگر میرا اس مقام پر ہیں کہ لوگ انہیں‌پہچانتے ہیں تو اس میں‌ان کی والدہ کی اس جدوجہد کا بہت بڑا ہاتھ ہے جو انہوں نے ان کے کیرئیر کو بنانے کے لئے شروع کی .

    شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت

    شوہر کے لئے رات کو ایک بجے بھی کھانا بنا دیتی ہوں اسماء عباس

    ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ماورا حسین کا پیغام

  • شوبز شخصیات  کی فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت

    شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت

    شوبز شخصیات نے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی ادارے اور طاقتور ممالک اسرائیلی مظالم کو رکوانے کے لئے فوری کردار ادا کریں اور فلسطینیوں کو ان کا حق دلوایا جائے۔ سینئر اداکار جاویدشیخ، غلام محی الدین، احسن خان ، معمر رانا، ہمایوں سعید، عمران اشرف، بشریٰ انصاری، ثمینہ احمد، شگفتہ اعجاز، ماریہ واسطی، نشو بیگم، شاہدہ منی، سائرہ نسیم، گوشی خان، شیبا بٹ نے اپنے بیانات میں کہا کہ نہتے کشمیری اور فلسطینی عوام دہائیوں سے اپنے حق آزادی کےلئے جدوجہد کر رہے ہیں ، اسرائیل اور بھارت طاقت کے بل بوتے پر دونوں قوموں کی نسل کشی کر رہے ہیں لیکن عالمی برادری نے اس پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ اور بھارت کھل کر اسرائیل کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں ۔ اسلامی ممالک کو بھی سامنے آ کر اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت کا اعلان کرنا چاہیے ۔

    ادھرجو بائیڈن نے امریکا میں یہودی امریکیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ میں نے اسرائیلی وزیر اعظم (بنجمن نیتن یاہو) سے ایک اہم بات کی ہے۔ وہ یہ ہے کہ یہ واقعی اہم ہے کہ ”اسرائیل، تمام تر غصے اور ناراضی کے باوجود جنگ کے قوانین کے مطابق کام کریں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے ایرانیوں کو واضح پیغام بھیجا ہے کہ وہ غزہ جنگ سے خود کو دور رکھیں“۔انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اسرائیل اور دنیا بھر میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ اسرائیل کو اپنے شہریوں کے دفاع کے حق کو یقینی بنایا جا سکے۔

    حنا آغا نے اپنا نام انسٹاگرام سے تبدیل کرکےحنا الطاف کر لیا

    میں‌لوگوں میں زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتی صائمہ نور

    مجھے شوبز میں‌آنے کی اجازت نہیں تھی شان شاہد کی بہن زرقا کا انٹرویو

  • شوہر کے لئے رات کو ایک بجے بھی کھانا بنا دیتی  ہوں اسماء عباس

    شوہر کے لئے رات کو ایک بجے بھی کھانا بنا دیتی ہوں اسماء عباس

    سینئر اداکارہ اسماء عباس نے حال ہی میں‌دنیا ٹی وی کے شو مذاکرات میں‌شرکت کی ہے اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں‌کینسر میں‌مبتلا ہوئی تو میں ہر وقت ہسپتالوں کے چکر کاٹتی رہتی ، میرے شوہر میرے ساتھ ہوتے. ایک دن میرے شوہر نے کہا کہ تم اپنی توجہ کو بٹائو ، تاکہ تم اس بیماری کے ڈپریشن سے نکلو، یوں میں کیمرے کے پیچھے رہ کر کوکنگ شو کرنے لگی ایک دن اس شو کی ہوسٹ نہیں آئیں تو اسی شو کے پرڈیوسر سلیم طاہر جو کہ میرے شوہر کے بھی دوست ہیں انہوں نے مجھے کہا کہ تم یہ شو کر و، میرے میاں جو کہ مجھے شادی کی پہلی رات ہی کہہ چکے تھے ت شوبز میں کام نہیں‌کرو گی ، ان کو مجبورا ہاں کرنا پڑی. یوں یہ سلسلہ چل نکلا.

    انہوں نے کہ کوکنگ کے شو کے دوران بہت کچھ بنانا سیکھ لیا گھ میں طرح طرح کے کھانے شوہر کو بنا کر کھلاتی ، بعض اوقات رات کو ایک بجے بریانی اور زردہ بنا رہی ہوتی تھی ، یہ سب دیکھ کر ”میری بیٹی زارا نور عباس نے کہا کہ امی آپ اچھی مثال نہیں بن رہیں” ، ہم اپنے شوہروں کی اس طرح خدمت نہیں کر سکتیں جس طرح‌آپ کررہی ہو .

  • ذہنی صحت کے عالمی  دن کے  موقع پر ماورا حسین کا پیغام

    ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ماورا حسین کا پیغام

    ماورا حسین جو کہ سوشل ایشوز پر اکثر آواز اٹھاتی رہتی ہیں، انہوں نے اپنے بچپن کی تصاویر پر مبنی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر مداحوں کے لیے ذہنی صحت سے متعلق تحریر لکھی۔انہوں نے خصوصی طور پر تنہائی کے شکار افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی بھی کیا اور صارفین کو ذہنی صحت کی اہمیت سے متلق بھی بتایا۔ماورا حسین نے مایوسی کے شکار افراد کو مشورہ دیا کہ وہ روشنیوں سے دور بھاگنے کے بجائے اپنے اندر کی روحانی روشنی اور خوشی کو تلاش کرکے زندگی کو پرسکون گزاریں۔اداکارہ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ انہیں بہت زیادہ کام کرکے خود کو تھکانا نہیں چاہئیے۔

    ”اداکارہ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت یا خود پر توجہ دینے کے معاملے پر شرمسار نہ ہوں اور اپنی ذات کا خیال رکھنا ہر کسی کی ترجیح ہونی چاہئیے۔”ماورا حسین نے لکھا کہ اگر 2020 نے انہیں کچھ سکھایا اور سمجھایا تو وہ یہ تھا کہ اپنی ذات، وجود اور صحت کا خیال رکھا جانا چاہئیے اور ہر کسی کو اپنی آواز سننی چاہئیے۔انہوں نے ڈپریشن اور ذہنی پریشانیوں کے باعث تنہائی کے شکار افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    حنا آغا نے اپنا نام انسٹاگرام سے تبدیل کرکےحنا الطاف کر لیا

    میں‌لوگوں میں زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتی صائمہ نور

    مجھے شوبز میں‌آنے کی اجازت نہیں تھی شان شاہد کی بہن زرقا کا انٹرویو

  • یو ٹیوب پر موجود کبریٰ خان کے خلاف مواد ہٹا دیا گیا

    یو ٹیوب پر موجود کبریٰ خان کے خلاف مواد ہٹا دیا گیا

    ریٹائرڈ فوجی افسر عادل فاروق راجہ جو کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ فیض حمید پر گھٹیا قسم کے الزامات لگا چکے ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی 4 صفِ اوّل کی اداکاراوں پر نازیبا الزامات لگائے تھے جس پر کبریٰ خان اور مہوش حیات نے یوٹیوبر کے خلاف عدالت عدالت سے رجوع کیا تھا۔اسی سلسلے میں‌گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کبریٰ خان نے جن ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاونٹس کی نشاندہی کی تھی وہاں سے مواد ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ایف اے آئی سائبر کرائم سرکل نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔عدالت نے ایف آئی اے کے جواب پر درخواست گزار کے وکیل سے جواب الجواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    ”دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراوں کیخلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، ”یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو میں وضاحت کی تھی اور پہلے والے موقف سے مکر گئے تھے، اس دوران درخواست گزار سمیت دیگر اداکاراوں کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔اداکاراوں کے خلاف ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن یوٹیوبر کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    حنا آغا نے اپنا نام انسٹاگرام سے تبدیل کرکےحنا الطاف کر لیا

    میں‌لوگوں میں زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتی صائمہ نور

    مجھے شوبز میں‌آنے کی اجازت نہیں تھی شان شاہد کی بہن زرقا کا انٹرویو

  • علی حیدر کی موسیقی کی دنیا میں ڈھولن یار گیت سے واپسی

    علی حیدر کی موسیقی کی دنیا میں ڈھولن یار گیت سے واپسی

    نوے کی دہائی کے معروف پاپ گلوکار علی حیدر کا پاکستان سمیت بھارت میں طوطی بولتا تھا. علی حیدر کے بہت سارے گیت انڈیا کے چارٹ بسٹرز میں‌نمبر ون رہے. علی حیدر گزشتہ ایک دہائی دے موسیقی کی دنیا سے دور تھے لیکن اب وہ ایکبار پھر موسیقی کی دنیا میں‌آ گئے ہیں. انہوں نے واپسی اردو پنجابی گیت ڈھولن یار سے کی ہے. اس گانے کے حوالے سے امریکہ کی ریاست ڈیلس میں ایک تقریب رکھی گئی، جس میں‌علی حیدر خود موجود تھے. رپورٹس کے مطابق فن ایشیاءتھیٹر ڈیلس میں علی حیدر کے نئے گانے ’ڈھولن یار‘ کا ریڈ کارپٹ پریمیئر منعقد کیا گیا .

    علی حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ” پاکستان اور بھارت میں موسیقی دونوں ملکوں کو جوڑنے کا کردار ادا کرتی ہے”، پرانی جینز سے لیکر میرے کئی مقبول گانوں کو بھارت میں پزیرائی ملی اور اب میرا فن ایشیائ کے ہمراہ گانوں پر کام شروع ہوا ہے جو یہاں بھارت اور پاکستان کا امریکا میں ملاپ ہے۔انہوں نے کہا کہ گانے کی ویڈیو میں فن ایشیا فلمز کی مالکن ویشالی ٹھاکر نے اشتراک کر کے گانے کو چار چاند لگا دیے ہیں۔یاد رہے کہ ہدایت کار کامیجی کی ہدایت کاری میں بننے والے گانے ’ڈھولن یار‘ کی کمپوزیشن علی حیدر، موسیقی وکی علی نے ترتیب دی ہے۔

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • منی بیک گارنٹی توقعات کے مطابق بزنس نہیں‌کر سکی میکال ذوالفقار

    منی بیک گارنٹی توقعات کے مطابق بزنس نہیں‌کر سکی میکال ذوالفقار

    ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے والے میکال ذوالفقار جو کہ اب ایک پرڈیوسر بھی ہیں. رواں برس ان کی فلم منی بیک گارنٹی ریلیز ہوئی اس فلم میں‌وسیم اکرم ،شنیرا اکرم اور فواد خان جیسے بڑے سٹارز تھے. فلم ہیوی بجٹ کے ساتھ بنی تھی فلم کو فیصل قریشی نے ڈائریکٹ کیا تھا. گمان کیا جا رہا تھا کہ فلم بہت زیادہ بزنس کریگی لیکن ایسا نہ ہو سکا. میکال ذوالفقار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌اس بات کااعتراف کیا ہے کہ ہم جتنے بزنس کی توقع کررہے تھے فلم نے اتنا بزنس نہیں کیا.

    ”اگر منی بیک گارنٹی بہت زیادہ بزنس نہیں کر سکی تو اسکی کافی وجوہات ہیں”. میکا ل نے کہا کہ میں‌جب نیا نیا شوبز انڈسٹری مٰیں آیا تو آتے ہی کافی اچھے پراجیکٹس ملے تو میں اور میرا کام نوٹس ہونے لگا بہت بار ایسا لگا کہ اس سال ایوارڈ ضرور ملے گا لیکن ایسا نہ ہوا مجھے برا بھی لگتا تھا لیکن میں کچھ کر نہیں سکتا تھا، انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کسی بھی فنکار کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت ضروری ہوتے ہٰیں . ایوارڈ ہر اچھا کام کرنے والے کو ملنا چاہیے. میکال نے کہا کہ میرے آنے والے پراجیکٹس کافی اچھے ہیں امید ہے کہ آن ائیر جائیں گے تو اچھا ریسپانس پائیں گے.

    حنا آغا نے اپنا نام انسٹاگرام سے تبدیل کرکےحنا الطاف کر لیا

    میں‌لوگوں میں زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتی صائمہ نور

    مجھے شوبز میں‌آنے کی اجازت نہیں تھی شان شاہد کی بہن زرقا کا انٹرویو

  • حنا آغا نے اپنا نام  انسٹاگرام سے تبدیل کرکےحنا الطاف کر لیا

    حنا آغا نے اپنا نام انسٹاگرام سے تبدیل کرکےحنا الطاف کر لیا

    شوبز کی معروف جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبریں کچھ ہفتوں سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں. لیکن دونوں کی طرف سے ابھی تک نہ ایسی خبروں کی تردید ہوئی ہے نہ ہی تصدیق. تاہم آغا علی کے بھائی علی سکندر نے ایسی خبروں کی تردید ضرور کی . حنا اور آغا کی علیحدگی کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب وہ اکیلے ترکی کے ٹرپ پر گئے. دوسری طرف اہم بات یہ سامنے آئی ہے کہ اداکارہ حنا نے انسٹاگرام پر اپنا نام حنا آغا سے حنا الطاف کر لیا ہے.

    ”حنا نے جب اپنا نام حنا آغا سے حنا الطاف کیا تو لوگوں کا شک یقین میں‌تبدیل ہونے لگا ہے کہ دونوں میں علیحدگی ہو گئی ہے”. تاہم حنا اور آغا دونوں اس حوالے سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں. یاد رہے کہ دونوں نے محبت کی شادی کی ، دونوں کی ملاقات ایک ڈرامے کے سیٹ‌پر ہوئی ، دونوں میں دوستی ہوئی اور دوستی بڑھ کر شادی کے رشتے میں تبدیل ہوگئی . دونوں بظاہر تو بہت خوش نظر آتے ہیں اور ایک دوسرے کی تعرفیوں کے پل باندھتے رہتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح دونوں کی عیلحدگی کی خبریں سن کر کافی حیران اور پریشان ہیں.

  • میں‌لوگوں میں زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتی صائمہ نور

    میں‌لوگوں میں زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتی صائمہ نور

    سینئر اداکارہ صائمہ نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے لوگوں میں بہت زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں ہے. میں کام کرنے کے بعد گھر جانا پسند کرتی ہوں ، گھر رہنا پسند کرتی ہوں، مجھے ایوارڈز شوز ہوں یا شوبز کی دیگر تقریبات میں‌ان میں‌جانا پسند نہیں ہے، میں سمجھتی ہوں کہ یہی ٹائم میں اپنی فیملی کو کیوں نہ دوں، انہوں نے کہاکہ میں‌نے اپنی زندگی کا ایک اصول بنا رکھا ہے کہ نہ کسی کے خلاف بولنا ہے نہ سننا ہے. کوئی میرے خلاف کیا بولتا ہے یہ اسکا مسئلہ ہے میرانہیں . انہوں نے کہا کہ میں نے کئی سال تک فلم انڈسٹری میں کام کیا لیکن میری کبھی بھی کسی ہیروئین کے ساتھ لڑائی نہیں ہوئی . لڑائی نہ ہونے کی وجہ یہی رہی کہ میں کسی کے کام میں‌نہیں بولتی تھی نہ ہی کسی کے کام پر بات کرتی تھی .

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے لگتا ہے کہ انسان میں‌اتنی جرائت ہونی چاہیے کہ وہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہہ سکے”. صائمہ نے کہا کہ میری عادت ہے اگر مجھے کوئی پسند نہیں ہے تو میں‌منہ پر کہوں گی کبھی پیٹھ پیچھے اسکی برائی نہیں‌کروں گی . میں نے بہت سارے ایسے لوگ دیکھے ہیں‌جو منہ پر کچھ ہوتے ہیں اور پیچھے کچھ ہوتے ہیں. صائمہ نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت سارے معاملات کو اللہ کی پاک ذات پر چھوڑا اور خدا نے میرے حق میں وہ سارے معاملات کئے.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف