Baaghi TV

Tag: watch full video

  • والد اور والدہ سے مشورہ ضروری لیتی ہوں ہمایوں سعید کی بیٹی ثناء کا انٹرویو

    والد اور والدہ سے مشورہ ضروری لیتی ہوں ہمایوں سعید کی بیٹی ثناء کا انٹرویو

    معروف اداکار اور پرڈیوسر ہمایوں سعید کا شمار پاکستان کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں فن کی بے انتہا خدمت کی ہے. ان کی اہلیہ ثمینہ کا بھی ایک پروڈکشن ہائوس ہے جس کے تحت وہ ڈرامے بناتی ہیں، ان کی بیٹی ثناء بھی ڈرامے بناتی ہیں، حال ہی میں‌ان کو صنف آہن ڈرامہ کےلئے لکس سٹائل ایوارڈ بھی ملا ہے. اس موقع پر ا نکی بیٹی ثناء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنف آہن ایک بہت بڑا ڈرامہ تھا اور بہت محنت کے ساتھ اسے بنایا گیا. بڑی سٹار کاسٹ تھی جب ڈرامہ شروع نہیں ہوا تھا تو اس وقت میں‌تھوڑا نروس تھی کہ کیسے اتنی بڑی سٹار کاسٹ کو ہینڈل کروں گی.

    لیکن خوش قسمتی سے مجھے کوئی مسئلہ ہی نہیں ہوا. پوری سٹار کاسٹ بہت اچھی رہی ، سب نے میرے ساتھ تعاون کیا، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”میری والدہ اور والدین دونوں اس شعبے میں پچھلے کوئی 25 سال سے وابستہ ہیں تو مجھے ان کے تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع میسر آتا ہے.” میں ڈرامے بناتی ہوں مجھے بہت مزا آتا ہے ، والد ہمایوں سعید کا کام دیکھ کربہت مزا آتا ہے. یاد رہے کہ ثنا ہمایوں سعید کی بیٹی ہیں ، اور انہوں نے من مائل جیسے ڈرامے ماضی میں بنائے.

    ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

  • سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر نے مومن ثاقب کے شو میں‌حال ہی میں‌شرکت کی ہے . اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ مجھے بڑی حیرت ہوئی کہ جب سونیا حسین نے کہا کہ مجھے میرے پاس تم ہو آفر ہوا تھا اوروہ میں‌نے رد کر دیا. انہوں نے کہا کہ ایک تقریب میں مجھے سونیا حسین مل گئی وہ میرے پاس ملنے کےلئے آنے لگی ، میں نے اسکو روک دیا اور کہا کہ میرے پاس تم ہو تمہیں کب آفر ہوا کس نے کیا ، تو اس نے کہا کہ مجھے ندیم بیگ نے آفر کیا تھا، تو میں‌نے اسی تقریب میں موجود ندیم بیگ کو بلایا اور کہا کہ یہ کیا کہہ رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ ہاں جی میں‌نے ان کو یہ ڈرامہ آفر کیا تھا.

    اس پر میں‌نے کہا کہ ندیم بیگ لکھاری میں‌ہوں تم کیسے کسی لڑکی کو کوئی بھی کردار یا ڈرامہ آفر کر سکتے ہو.جب میں‌نے لکھا ہی آئزہ خان کو زہن میں‌رکھ کر تھا تو کیسے سونیا حسین اس میں‌کاسٹ ہو سکتی تھی .”سونیا اچھی اداکارہ ہو گی لیکن وہ میرے پاس تم ہو نہیں‌کر سکتی تھی.” انہوں نے کہاکہ میں‌کبھی برداشت نہیں‌کرتا کہ میں‌لکھوں کسی کے لئے اور اسے کرے کوئی اور . اور میں‌کسی کو کام کے معاملے میں‌رد کر سکتا ہوں کوئی میرے لکھے ہوئے کو رد نہیں‌کر سکتا.

    ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

  • عربی فلم وویا وویا وویا کی سنے سٹار زینوا مال میں پریس بریفنگ

    عربی فلم وویا وویا وویا کی سنے سٹار زینوا مال میں پریس بریفنگ

    عربی فلم وویا وویا وویا کی سنے سٹار زینوا مال میں گزشتہ روزپریس بریفنگ کی گئی بعد ازاں فلم کی سکریننگ بھی کی گئی . فلم کی سکریننگ سے قبل واکس سینماز کے ایم ڈی ٹونی ایلماسی اور ایچ کے سی ڈسٹریبیوشن کے حماد چوہدری نے فلم پر بریفنگ دی.فلم کے ہدایتکار عمر حلال نے زوم سے بریفنگ دی .انہوں نے کہاکہ اس فلم کو بنانا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا ، ہم نے اس میں ایک ایسا گانا شوٹ کیا جو کہ ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج تھا، اس فلم کو دو تین ملکوں میں‌شوٹ کیا گیا ہے . ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنی فلموں ک زریعے آپ سب کو آگاہی دیتے رہیں کہ دنیا میں آخر کیا ہو رہا ہے. ہم بہت خوش ہیں‌کہ پاکستان میں‌اب عربی فلمیں لگنے کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے.

    ”ٹونی ایلماسی واکس سینما کے ایم ڈی نے کہا کہ عربی فلموں کی نمائش سے پاکستانی سینماؤں کو اچھی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی” ۔فلم کے ہدایتکار عمر حلال نے میڈیا کو بتایا کہ فلم کو بنانے میں بڑی مشکلات بھی آئیں اور فلم کی شوٹنگ کے دوران کئی مسایل بھی بنے ۔اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے گئے . میڈیا نمائندگان کو فلم کا ٹریلر بھی دکھایا گیا.فلم تیرہ اکتوبر کو سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی.

    ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

  • نسیم وکی ”سٹینڈ اپ کامیڈی ود نسیم وکی” جلد شروع کریں گے

    نسیم وکی ”سٹینڈ اپ کامیڈی ود نسیم وکی” جلد شروع کریں گے

    ورسٹائل فنکار عمر شریف اور معین اختر نے سٹینڈ اپ کامیڈی شوز بہت زیادہ کئے ان جیسے اور بھی بہت سارے فنکار ہیں جنہوں نے سٹٰینڈ اپ کامیڈی شوز کئے جن میں ببو برال کا نام قابل زکر ہے. پھر پاکستان میں‌ایک وقت ایسا بھی آیا کہ سیٹنڈ‌کامیڈی کا رواج دھندلانا شروع ہو گیا لیکن سٹینڈ اپ کامیڈی کبھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی. نسیم وکی نے سیٹنڈ اپ کامیڈی کا رواج زندہ رکھا، اب نسیم وکی کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کے پسندیدہ فنکار بہت جلد اپنا نیا پروگرام”سٹینڈ اپ کامیڈی ود نسیم وکی”شروع کرنے والے ہیں جس میں وہ منفرد انداز سے پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔

    نسیم وکی نے اس پروگرام کی مزید تفصیلات ابھی شئیر نہیں کیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ میں اس پروگرام کے لئے بھرپور تیاری کررہا ہوں اور مجھے بہت امید ہے کہ شائقین ضرور پسند کریں گے اور ایکبار پھر سٹٰینڈ اپ کامیڈی کا دور لوٹ آئیگا. نسیم وکی نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستانی فنکار بہت اچھی کامیڈی کرتے ہیں اور ”میں خوش ہوں‌کہ ہمارا طنزو مزاح آج بھی ہمسایہ ملک سمیت پوری دنیا میں‌وہاں وہاں پسند کیا جاتا ہے جہاں اردو اور پنجابی بولی اور سمجھی جاتی ہے. انڈیا میں آج بھی سٹینڈ اپ کامیڈی ہوتی ہے .”

    ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

  • ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل”میسنی”سے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ماہم شاہد کو ڈائریکٹر عمران ملک نے اپنی فلم "رب دی سوں”کے مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا ہے جس میں وہ فرحان سعید کے مقابل کام کریں گی۔اس فلم کے ذریعے ماہم شاہد پہلی بار سلور سکرین پر انٹری دیں گی۔ ماہم شاہد کا ان دنوں ہم ٹی وی سے نشر ہونے والے ڈرامے”جھوک سرکار” میں ماہم شاہد نوری کا کردار کررہی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے۔ماہم شاہدکا اس حوالے سے کہنا ہےکہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے فلم میں‌کاسٹ کیا گیا ہے.

    ماہم نے مزید کہا کہ ”میری کوشش ہے کہ میں ایسے پراجیکٹس کا انتخاب کروں‌جن میں‌مجھے اداکاری کرنےکا مارجن ملے.” مجھے اس چیز کی بھی بہت خوشی ہے کہ جھوک سرکار میں میرے کردار کو پسند کیا جا رہا ہے، ایک سوال کے جواب انہوں نے کہاکہ میں‌نروس کبھی نہیں‌ہوتی لیکن ایک تھوڑا سا پریشر ضرور ہوتا ہے ہر نیا پراجیکٹ شروع کرنے سے پہلے. ماہم شاہد نے کہا کہ اداکاری کی دنیا میں ہر وہ میرا آئیڈیل ہے جو اچھا کام کررہا ہے. میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے میرے سینئرز کی بہت سپورٹ رہی ہے. میں ان کے کام سے بہت کچھ سیکھتی ہوں.

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

  • ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کا کوئی فائدہ نہٰیں ہوتا . انہوں نے کہا کہ ایوارڈز شوز میں‌عموما وہ جاتے ہیں جن کو یا تو ایوارڈ ملنا ہوتا ہے یا پھر جن کو سجنے سنورنے کا بہت زیادہ شوق ہوتا ہے. سونیا حسین نے کہا کہ شاید لکس کی انتظامیہ بہت سارے فنکاروں کو پہلے ہی بتا دیتی ہو گی کہ ان کو ایوارڈ ملنے جا رہا ہے اور وہ کسی کو نہ بتائیں. مجھے اس بار ایک فلم کے لئے نامزد کیا گیا تھا لیکن میں‌نہیں گئی. سونیا حسین کیوں نہیں گئیں اسکی انہوں نے وضاحت نہیں کی.

    ”سونیا حسین نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آتی کہ لوگ کیوں فنکاروں‌کے پہننے اوڑھنے پر تنقید کرتے ہیں. ”جس کی جو مرضی ہوتی ہے وہ وہی پہن لیتا ہے کسی کو کیا مسئلہ ہے. اور لکس سٹائل ایوارڈز کی تقریب ہو یا فیشن اور ایوارڈز کی دیگر تقریبات ، اس میں جس کا جو دل کرتا ہے وہ ہی پہنتا ہے. کسی کو کوئی حق نہیں‌ہے کہ وہ کسی پر بھی تنقید کرے. دنیا ان باتوں سے نکل کر بہت آگے جا چکی ہے ، اور ہم انہی باتوں میں پھنسے ہوئے ہیں کہ کسی نے کیا پہنا ہے اور کیا نہیں پہنا.

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

  • میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

    پاکستان میوزک کی بڑی کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے۔ اس سلسلہ میں لاہور میں مقامی ہوٹل میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں میزبانی کے فرائض نغمہ ساز گروپ کے روح رواں گلوکار تنویر آفریدی اور عارف بٹ نے انجام دئیے۔رائلٹی چیک پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار وجاہت عطرے کا چیک ان کے بیٹے علی عطرے نے ذوالفقار علی سے وصول کیا،موسیقار امجد بوبی کا چیک ان کے بیٹے فیصل بوبی نے ادریس خان سے وصول کیا،گلوکار شوکت کا چیک ان کے بیٹے امیر شوکت علی نے سینئر صحافی طاہر سرور میر سے وصول کیا- موسیقار کمال احمد کا چیک ان کے بیٹے شاہد کمال اور صلاح الدین نے حمیرا ارشد سے وصول کیا،موسیقار عاشق حسین کا چیک ان کے بیٹے محمد اکرم نے استاد رفاقت علی خان سے وصول کیا،موسیقار خلیل احمد کا چیک ان کے بیٹے خالد خلیل نے استاد رفاقت علی خان سے وصول کیا۔موسیقار نذیر علی کا چیک ان کے بیٹے شاہد نذیر علی نے نشو بیگم سے وصول کیا۔شاعر کلیم عثمانی کا چیک ان کی بیوہ نے حمیرا ارشد سے وصول کیا۔موسیقار مجاہد حسین نے اپنے والد استاد نتھو خان کا چیک استاد طافو خان سے وصول کیا اور نشو بیگم نے اپنے شوہر تسلیم فاضلی کا چیک طاہر سرور میر، ٹھاکر لاہوری ،زین مدنی سے وصول کیا۔آخر میں استاد طافو خان نے اپنا چیک وصول کیا۔تقریب میں استاد طافو خان،استاد رفاقت علی خان،ذوالفقار علی ،طارق طافو،علی عطرے،شاہد کمال،صلاح الدین،فیصل بوبی،مجاہد حسین،محمد اکرم،نعیم وزیر،ادریس خان، امیر شوکت،محسن جعفر،اجمل دیوان ،عارف بٹ،حمیرا ارشد اور دیگر شامل تھے۔استاد رفاقت علی خان نے کہا کہ پوری دنیا میں نا انصافی ہوتی ہے لیکن ان لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو آرٹسٹ کا حق اسے دیتے یا دلاتے ہیں۔ای ایم آئی نے آج ان لوگوں کو یاد رکھا ہے جن کا کام بولتا تھا۔

     

    ان کے خاندان کو چیک ان کے کام کے عویض رائلٹی کی شکل میں مل رہے ہیں۔” انڈسٹری کو ایسے لوگ ملنے چاہیں جو آرٹسٹ کی عزت نفس کا بھی خیال رکھیں”۔گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ کسی مستحق تک اس کا حق پہنچانا بہت بڑی نیکی ہے،تنویر آفریدی کا شکریہ ادا کرتی ہوں جہنوں نے آج کی یہ تقریب سجائی ہے۔وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔آخر میں تنویر آفریدی نے کہا کہ ای ایم آئی نے ہمیشہ سے موسیقی سے وابستہ آرٹسٹوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور آگے بھی اپنے اس مشن کو جاری رکھیں گے۔یہ ایک صاف اور شفاف عمل ہے ۔آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

  • فضا علی نے اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا

    فضا علی نے اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا

    گلوکارہ و اداکارہ فضا علی نے گزشتہ روز اپنا نیا اگانا ریلیز کر دیا ہے ، نیا گانا” مہندی ”کا تھیم شادی بیا ہ ہے. فضا علی نے اس گانے کےحوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سب سے زیادہ شادی بیاہ کے گیت گائے ہیں. میں نے پہلے دوسرے گلوکاروں کے ساتھ گایا اور ان کے گیتوں کو ملینز نے سنا، میں‌نے اس بار سوچا کہ کیوں نہ میں خود کے لئے گائوں اکیلی گائوں. فضا علی نے کہا کہ اس گانے میں میرے ساتھ نشو ، ریمبو ، صاحبہ نے بھی پرفارم کیا ہے. مجھے خوشی ہے کہ میرے مداح میرے گیتوں کو ہمیشہ ہی پسند کرتے ہیں.

    مجھے امید ہے کہ میرے اس نئے گانے کو بھی پسند کیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ اس اب ویسے بھی شادی بیاہ کا سیزن شروع ہونے والا ہے میرے اس گانے کو یقینا شادی بیاہ پر ضرور انجوائے کیا جائیگا،ہم سب نے مل کر اس گانے پر بہت محنت کی ہے، فضا نے کہا کہ میں‌اس کے بعد مزید گانے بھی ریلیز کرنے جا رہی ہوں . گانا میرا شوق اور جنون ہے اور خوشی یہ ہے کہ میرے مداح میری ایکٹنگ اور گلوکاری دونوں میں پسند کرتے ہیں.

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

  • ترکش سیریز ‘کورولش عثمان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بوراک اوزچیوت پاکستان پہنچ گئے

    ترکش سیریز ‘کورولش عثمان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بوراک اوزچیوت پاکستان پہنچ گئے

    عالمی شہرت یافتہ ترکش سیریز ‘کورولش عثمان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار بوراک اوزچیوت پاکستان پہنچ گئے ہیں، اُن کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شئیر کی جس میں‌انہوں نے اپنی تصویر کے ذریعے پاکستان آمد کی اطلاع دی۔بوراک اوزچیوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر شیئر کی جس میں وہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں جبکہ تُرک اداکار نے اپنی اسٹوری میں کراچی پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    تُرک اداکار کے کراچی پہنچنے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جسے دیکھ کر اُن کے پاکستانی مداح کافی پُرجوش ہورہے ہیں۔اداکار کے اعزاز میں‌ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں‌ہمایوں سعید جیسے دیگر نامور ستاروں نے بھی شرکت کی .پاکستانی اداکار کی پاکستان میں‌آمد پر انہتائی خوش ہیں اور اسکا اظہار ہو سوشل میڈا پوسٹوں کے زریعے کررہےہیں.

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

  • میری شادی اس سال دسمبر میں تھی لیکن اب نہیں‌ہو رہی عمر شہزاد

    میری شادی اس سال دسمبر میں تھی لیکن اب نہیں‌ہو رہی عمر شہزاد

    اداکارو ماڈل عمر شہزاد جنہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں‌خوب نام بنایا ہے . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری شادی جو کہ دسمبر میں ہونے جا رہی تھی وہ اب نہیں ہو گی ،رواں‌برس میری ہونے والی شادی کی تقریبات کینسل کر دی گئی ہیں، اداکار نے شادی نہ ہونے کی وجوہات پر بہت زیادہ کھل کر بات تو نہیں کی لیکن اتنا ضرور کہا کہ جب طویل عرصے تک آپ کسی کے قریب ہوتے ہیں تو وقت کا پتہ نہیں چلتا، اب میں نے سب کچھ اللّٰہ پر چھوڑ دیا ہے۔انہوں مزید یہ بھی کہا کہ میری شادی اب کب ہو گی کس سے ہو گی میں ابھی کچھ نہیں جانتا یہ خدا کے فیصلے ہیں .

    عمر شہزاد نے یہ بھی کہا کہ” زندگی میں‌بعض اوقات ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جن پر آپ کچھ نہیں کر سکتے سوائے افسوس کرنے کے”. میں‌اینزائٹی اور ڈپریشن جیسے مسائل سے بھی گزر چکا ہوں ، میں ایک عرصہ تک ان مسائل سے لڑتا رہا . اور جب مجھے بہت زیادہ ڈپریشن ہوتا تھا تو میں‌خود کو کمرے میں‌بند کر لیتا تھا اور کسی کے ساتھ بھی نہیں ملتا تھا. اب کافی بہتر محسوس کرتا ہوں. انہوں نےکہا کہ میں‌شروع سے ہی اداکار بننا چاہتا تھا لیکن ماڈلنگ میں بھی نام بن گیا.

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا