Baaghi TV

Tag: watch full video

  • سعدیہ امام کا اپنی ساتھی اداکارائوں کو ایک اہم مشورہ

    سعدیہ امام کا اپنی ساتھی اداکارائوں کو ایک اہم مشورہ

    اداکارہ سعدیہ امام نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌شادی اور وقت پر شادی کی اہمیت پر کھل کر بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی ساتھی اداکارائوں کو مشورہ دوں گی کہ وہ وقت پر شادی کریں، وقت پر کئے ہوئے فیصلے انسان کے لئے پچھتاوے کا باعث نہیں بنتے. انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں یہ سوچتی ہیں کہ اگر ہم نے شادی کر لی تو پتہ نہیں کیا ہوجائیگا ان کا کیرئیر ختم ہوجائیگا ایسا بالکل بھی نہیں ہے ایسی بہت ساری مثالیں موجود ہیں کہ اداکارائوں نے شادی کر لی لیکن ان کے کیرئیر پر بالکل بھی اثر نہیں پڑا.

    میں سمجھتی ہوں کہ میں نے وقت پر فیصلہ کرتے ہوئے شادی کر لی اور آج تک ایک اچھی اور خوش و خرم اذدواجی زندگی بسر کررہی ہوں.میں ساتھی اداکارائوں سے کہنا چاہوں گی کہ کیرئیر کی فکر نہ کریں وقت پر شادی کرکے اپنی زندگی کا ایک نیا سفر شروع کریں . زندگی بہت مختصر ہے ہر فیصلہ بروقت ہونا چاہیے. سعدیہ امام نے کہا کہ ”میرے شوہر بہت اچھے ہیں وہ میری ہر بات مانتے ہیں اور میں بھی ان کی ہر بات کو احترام دیتی ہوں،” شادی کا رشتہ تو کچھ دو اور کچھ لو کی شرط پر ہی چلتا ہے اس رشتے میں انائوں کو نہیں‌لیکر آنا چاہیے.

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    اداکار و میزبان مایا خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ انسان کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ خود کو وقت دے خود سے دوستی کرے، جب وہ ایسا کرتا ہے تو اسکو کسی اور ضرورت باقی نہیں رہتی. انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زندگی میں‌اتنے مشغول ہوجاتے ہیں کہ خودکو وقت ہی نہیں دیتے. خود سمجھ ہی نہیں پاتے. انہوں نے کہا کہ میں نے خود سے جب دوستی کی تو مجھے خود کی سمجھ آئی کہ میں‌کیا ہوں کون ہوں کیا چاہتی ہوں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب انسان خود سے دوستی کرتا ہے تو پھر اسکو کسی دوسرے کی ضرورت نہیں رہتی .

    اسکو کسی دوسرے کے ساتھ اس کی کمنپی کی ضرورت نہیں رہتی انسان خوش رہنے لگتا ہے. ”میں نے خود کے ساتھ دوستی کی تو میں بہت سکون میں‌آ گئی”. انہوں نے کہاکہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو خود کو وقت پہ ہی سمجھ لیتے ہیں. مایا خان نے اپنے اس انٹرویو میں سب کو مشورہ دیا کہ وہ خود کے لئے وقت نکالیں اور خود سے دوستی کریں. یاد رہے کہ مایا خان اپنی زندگی میں بہت زیادہ اتار چڑھائو کا شکار رہی ہیں. وہ ڈپریشن کا بھی شدید شکار رہیں لیکن اب وہ کافی بہتر ہیں.

  • راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ راکھی ساونت نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوشش کی ، جب میں‌انڈسٹری میں نئی نئی آئی اور میں مشہور ہو گئی تو راکھی مجھ سے رابطہ بھی کرتی تھی ، وہ چاہتی تھی کہ میں کسی طرح اس کی دوست بن جائوں ، میں‌جہاں جاتی تھی وہاں اسکو مدعو نہیں کیا گیا ہوتا تھا لیکن یہ بغیر دعوت نامے کے وہاں پہنچ جاتی تھی تاکہ اس کی مجھ سے بات ہوجائے لیکن میں اس کو سمجھ چکی ہوئی تھی اس لئے میں‌اسکو بھائی نہیں دیتی تھی. جب میں نے می ٹو مومنٹ کو بھارت میں‌لیڈ کیا.

    ”اس نے میری جم کر مخالفت کی اور میرے خلاف دس سے زیادہ وڈیوز بنائیں”، اس نے اپنے بہت ہی قریبی دوستوں کو بتایا کہ مجھے یہ سب کرنے کےلئے پیسے ملے ہیں اور پیسے ملتے ہوں تو پھر کچھ بھی کر گزرنا چاہیے. تنوشری نے کہا کہ راکھی ایک شرمناک کریکٹر ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے. اب میں‌میدان میں‌آچکی ہوں اب راکھی کی خیر نہیں اس نے جو بھی کیا ہے آج تک میرے ساتھ میں اس کا اب بھرپور جواب دوں گی . راکھی اس قابل ہی نہیں ہے کہ اس پر ترس کھایا جائے.

    ہمسایہ ملک میں کام کیا ہے وہاں کے لوگ یہاں سے بہت محبت کرتے ہیں …

    میرا کو دیکھ کر دلیپ کمار نے کیا کہا ؟‌

    نادیہ خان کے شو کی جگہ ناچنے گانے والا شو چلا دیں ریٹنگ زیادہ ملے ..

  • میری تمام زندگی اپنے بیٹے کے لئے وقف ہے عمران اشرف

    میری تمام زندگی اپنے بیٹے کے لئے وقف ہے عمران اشرف

    بھولے کے کردار سے شہرت کی بلندیوں‌کو چھونے والے عمران اشرف نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں‌شرکت کی ،اس میں ان سے ان کے بیٹے کے حوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا میری زندگی ہے میری جینے کی وجہ ہے. میں اسکو سب سے زیادہ وقت دیتا ہوں ، میں سمجھتا ہوں کہ نہ صرف میں بلکہ اسکی ماں بھی اسکو بہت وقت دیتی ہے اس لحاظ سے ہمارا بیٹا بہت زیادہ خوش نصیب ہے کہ اس کے والدین علیحدگی کے باوجود اسکو مکمل وقت دیتے ہیں .

    ایک سوال کے جواب میں عمران اشرف نے کہا کہ” میں‌نے اپنی ساری زندگی اپنے بیٹے کے لئے وقف کر دی ہے” ،میں اس کے لئے کام ضرور کرتا ہوں تاکہ اس کے پاس اچھا لائف سٹائل ہو لیکن کبھی میں نے اسکا وقت اپنی مصروفیت کی نذر نہیں کیا. انہوں نے کہا کہ میں اپنے بارے میں اب نہیں سوچتا ، بس اب بیٹے کے بارے میں‌ہی سوچتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بہت شارپ ہے بہت پیار ی باتیں کرتا ہے اور ایسی باتیں کرتا ہے کہ حیران کر دیتا ہے. یاد رہے کہ عمران اشرف نے کرن اشفاق کے ساتھ شادی کی تھی یہ شادی کچھ عرصہ ہی چل سکی اور دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ان کا ایک بیٹا ہے جو اکثر عمران اشرف کے ساتھ ہی دیکھا جاتا ہے.

    ہمسایہ ملک میں کام کیا ہے وہاں کے لوگ یہاں سے بہت محبت کرتے ہیں …

    میرا کو دیکھ کر دلیپ کمار نے کیا کہا ؟‌

    نادیہ خان کے شو کی جگہ ناچنے گانے والا شو چلا دیں ریٹنگ زیادہ ملے ..

  • جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

    اداکارہ و گلوکارہ اور میزبان فضا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں‌ماڈلنگ میں‌آئی تو نہایت ہی کم عمر تھی ، گھر کے حالات کچھ ایسے تھے کہ مجھے کام کرنا پڑا ، جب میں‌ماڈلنگ میں آئی تو میں خوبصورت تو تھی لیکن میں دیکھ کر حیران رہ گئی کہ مجھ سے کہیں زیادہ حسین لڑکیاں موجود ہیں ، انہوں نے کہا کہ ونیزہ احمد جو کہ میک اپ بہت کم کیا کرتی تھیں اس کا چہرہ بہت خوبصور ت تھا. وہ جو بھی پہنتی تھی اسکو بہت سوٹ کرتا تھااور پھر ان کا رنگ بھی بہت گورا تھا لہذا ان کی خوبصورتی میک اپ میں‌اور نکھر جاتی وہ سب ماڈلز میں‌سے زیادہ نمبر لے جاتیں .

    فضا علی نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ” میں‌حیران تو سنیتا مارشل کو دیکھ کر ہوئی تھی اسکا رنگ ہے تو سانولا تھا لیکن بلا کی خوبصورت لڑکی تھی ”، اس کو میک اپ اتنا سوٹ کرتا تھا پھر اس کی بڑی بڑی آنکھیں بھرے بھرے گال بہت اچھے لگتے تھے ، وہ جب تیار ہوتی تھی تو کمال لگتی تھی اسکا حسن ایسا تھا کہ نظر ان کے چہرے سے ہٹتی ہی نہیں تھی. ماڈلنگ کے کسی بھی ایونٹ مین کیمرہ رہتا ہی ان پر تھا سارا وقت. تو میں ایسے چہروں کو دیکھ کر متاثر ضرور ہوئی لیکن پریشان نہیں. کیونکہ میں یہ سوچ کر آئی تھی کہ میں نے اس فیلڈمیں محنت سے نام بنانا ہے.

    ہمسایہ ملک میں کام کیا ہے وہاں کے لوگ یہاں سے بہت محبت کرتے ہیں …

    میرا کو دیکھ کر دلیپ کمار نے کیا کہا ؟‌

    نادیہ خان کے شو کی جگہ ناچنے گانے والا شو چلا دیں ریٹنگ زیادہ ملے ..

  • ماہرہ خان کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رد عمل

    ماہرہ خان کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رد عمل

    پاکستان کی سپر سٹار ماہرہ خان نے بزنس مین سلیم کریم سے شادی کر لی ہے انہوں نے شادی نہایت ہی سادگی کے ساتھ کی ہے ، اس شاد ی میں ان کی بہت ہی قریبی لوگ اور فیملی کے ممبرز شامل تھے. ان کی ایک وڈیو جو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے اس میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں. ماہرہ خان کی شادی کی وڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر ان کی مینجر انوشے طلحہ خان کی جانب سے جاری کی گئی تو ماہرہ کے مداحوں نے ان کو جہاں مبارکباد دی وہیں ان کو تنقیدکا نشانہ بھی بنایااور کہا کہ بزنس مین کا پیسہ ہی دیکھا ہے ورنہ ماہرہ خان کبھی ایسی شکل و صورت کے مرد سے شادی نہ کرتی.

    جبکہ بہت سارے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ”شادی کسی بھی انسان کا نہایت ہی نجی فیصلہ ہوتا ہے ”اس میں‌ کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے وہ جس سے بھی شادی کرے. یاد رہے کہ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی علی عسکری کے ساتھ کی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے.

    ہمسایہ ملک میں کام کیا ہے وہاں کے لوگ یہاں سے بہت محبت کرتے ہیں …

    میرا کو دیکھ کر دلیپ کمار نے کیا کہا ؟‌

    نادیہ خان کے شو کی جگہ ناچنے گانے والا شو چلا دیں ریٹنگ زیادہ ملے ..

  • مجھے شادی کا شوق ہے دعا کریں میں اپنے شوہر کی بیوی بن جائوں حمائمہ ملک

    مجھے شادی کا شوق ہے دعا کریں میں اپنے شوہر کی بیوی بن جائوں حمائمہ ملک

    معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں‌شرکت کی اس میں‌انہوں نے کہا کہ مجھے شادی کرنے کا بہت شوق ہے آپ دعا کیجیے میں اپنے شوہر کی بیوی بن جائوں. انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں برے لوگ بھی آئے اور میں مسائل کا شکار بھی رہی ، میں نے محض 14 سا ل کی عمر میں‌کام شروع کیا ، اور کم عمری میں ہی شہرت دیکھ لی ، اس حوالے سے میں‌بہت خوش نصیب ہوں. انہوں نے کہا کہ چھوٹی عمر میں شہرت مل جائے تو انسان کو سمجھ نہیں آتی کہ اسکو کونسا فیصلہ کس وقت کرنا چاہیے.

    ”حمائمہ ملک نے کہا کہ مجھے رونے میں وقت نہیں لگتا”، ایک وقت ایسا بھی تھا میری زندگی میں جب میں دن میں‌ ایکبار ضرور روتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے. میں نے اپنی زندگی میں بہت اتار چڑھائو دیکھے، میں ڈپریشن میں بھی رہی. جب میں‌جندو ڈرامہ ریگستان میں‌شوٹ کررہی تھی تو اس وقت مجھے خود کو جاننے کا موقع ملا ، اور میں‌ڈپریشن میں‌چلی گئی ، اس کے بعد ڈاکٹروں سے رجوع کیا اپنا علاج کروایا اور ڈپریشن سے باہر نکلی . انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش مزاج لڑکی ہوں لیکن کبھی کبھی کسی بات پر دل بھر آتا ہے.

    ہمسایہ ملک میں کام کیا ہے وہاں کے لوگ یہاں سے بہت محبت کرتے ہیں …

    میرا کو دیکھ کر دلیپ کمار نے کیا کہا ؟‌

    نادیہ خان کے شو کی جگہ ناچنے گانے والا شو چلا دیں ریٹنگ زیادہ ملے ..

  • ریما کی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی

    ریما کی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی

    معرودف اداکارہ ریما خان نے سوشل میڈیا پر چند وڈیوز اور تصاویر اپنی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی شئیر کی ہیں،ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریما خان پھولوں کے گلدستے کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کے اردگرد پچیس سے تیس خواتین موجود ہیں جو اداکارہ کو تالیوں کی گونج میں سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں۔ ریما خان نے اپنی تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ان کو سالگرہ کی مبارکباددی۔ انہو ں نے کیک کے ساتھ اپنی تصویر لگا کر یہ لکھا کہ ” واشنگٹن ڈی سی اور ورجینیا سے میری تمام پیاری دوستوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے ایک بڑی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی دی،یہ واقعی منفرد اور یادگار شام تھی۔

    ”یہ سالگرہ کی بہترین تقریبات میں سے ایک تھی جو میں نے کبھی کی تھی”۔ دوستوں کا اتنا بڑا گروپ اپنے اردگرد پا کر مجھے بے حد خوشی محسو س ہو رہی ہے، آپ سب کے پیار کا شکریہ مجھے بھی آپ سب سے بہت محبت ہے۔ خیال رہے کہ ریما خان نوے کی دہائی کی لالی وڈ کی سب سے مقبول اداکارہ ہیں انہوں نے ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر شہاب طارق سے شادی کی اور اس کے بعد وہ امریکہ سیٹل ہو گئیں ان کا ایک بیٹا بھی ہے جو حافظ قرآن بن رہا ہے۔ ریما پاکستان آتی جاتی رہتی ہیں اور خصوصی طور پر اہم ایونٹس میں شرکت کرتی ہیں۔

    ہمسایہ ملک میں کام کیا ہے وہاں کے لوگ یہاں سے بہت محبت کرتے ہیں …

    میرا کو دیکھ کر دلیپ کمار نے کیا کہا ؟‌

    نادیہ خان کے شو کی جگہ ناچنے گانے والا شو چلا دیں ریٹنگ زیادہ ملے ..

  • اینی ہاﺅ مٹی پاﺅ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس

    اینی ہاﺅ مٹی پاﺅ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس

    سٹیج کی معروف اداکارہ روبی انعم اور افتخار ٹھاکر نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کی ، اس میں انہوں نے انڈین پنجابی فلم ”اینی ہاﺅ مٹی پاﺅ“ کے حوالے سے بات کی ، فلم میں پاکستان کے دو فنکار بھی شامل ہیں جن کا نام اکرم اداس اور وکی کوڈو ہے۔ یہ دونوں بھی اس پریس کانفرنس میں شریک تھے۔ اکرم اداس نے اس موقع پر کہا کہ میں نے اس سے پہلے بھی ایک انڈین فلم میں کام کیا ہے میرا وہاں پر کام کرنے کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا ہے۔ وکی کوڈو نے بھی کہا کہ میری یہ پہلی فلم ہے میرا بہت ہی خوشگوار تجربہ رہا ہے۔ مجھے اگر مزید موقع ملا تو میں مزیدبھی انڈین پنجابی فلموں میں کام کروں گا ۔ دوسری طرف قیصر پیا نے کہا کہ انڈین پنجابی فلموں میں پاکستانی فنکاروں کا کام کرنا خوش آئند ہے۔

    اسی طرح سے دونوں ملکوں کے فنکاروں کا آپس میں کام کرنے کا سلسلہ جلد سے جلد شروع ہونا چاہیے اس سے دونوں ملکوں کی فلم انڈسٹری کو فائدہ ہو گا۔” افتخار ٹھاکر نے کہا کہ دونوں ملکوں کی عوام ایک دوسرے کے قریب آنا چاہتی ہے ”بلکہ ایک دوسرے کے قریب ہی ہے۔ میںنے جب جب انڈین فنکاروں کے ساتھ کام کیا بہت اچھا محسوس کیا ، ایسا لگا کہ یہ اپنے ہی ہیں اور واقعتا وہ ہمار ہیں اور ہم ان کے ہیں۔ روبی انعم نے کہا کہ اینی ہاﺅ مٹی پاﺅ ایک بہترین فلم ہے جو کہ چار اکتوبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اسے ضرور دیکھئے۔

    ہمسایہ ملک میں کام کیا ہے وہاں کے لوگ یہاں سے بہت محبت کرتے ہیں …

    میرا کو دیکھ کر دلیپ کمار نے کیا کہا ؟‌

    نادیہ خان کے شو کی جگہ ناچنے گانے والا شو چلا دیں ریٹنگ زیادہ ملے ..

  • ہمسایہ ملک میں کام کیا ہے وہاں کے لوگ یہاں سے بہت محبت کرتے ہیں روبی انعم

    ہمسایہ ملک میں کام کیا ہے وہاں کے لوگ یہاں سے بہت محبت کرتے ہیں روبی انعم

    اداکارہ روبی انعم جنہوں نے گزشتہ روز اکرم اداس اور وکی کوڈو کی فلم ”اینی ہاﺅ مٹی پاﺅ“ کے حوالے سے انہی کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کی انہوں نے کہا کہ اکرم اداس اور وکی کوڈو بہترین اداکار ہیں ۔ انہوں نے اس فلم میں بہترین اداکاری کے جو ہر دکھائے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر جن جوت سنگھ ہیں ، فلم پاکستان میں چھ اکتوبر کر ریلیز ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمسایہ ملک میں بھی کام کیا ہے وہاں خصوصی طور پر سردار لوگ پاکستان کی مٹی بہت محبت کرتے ہیں ۔ جتنا ہمارے دل میں وہاں جا کر کام کرنے کا شوق پایا جاتا ہے اس سے کہیں زیادہ وہاں کے فنکاروں کے دلوں میں کام کرنے کا شوق پایا جاتا ہے.

    انہوں نے کہاکہ ”انڈیا کے سردار خصوصی طورپر پاکستان سے بہت لگائو رکھتے ہیں”. انڈیا کے لوگ پاکستانیوں کی محبت سے سرشار ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بہت جلد دونوں ملکوں کے درمیان معاملات ٹھیک ہوجائیں گے اور کم از کم فنکاروں کو کام کے معاملے میں آسانیاں ہو جائیں گی انڈیا جانے کے لئے ویزوں کا حصول آسان ہوجائیگا. خیال رہے کہ روبی انعم کو انڈیا کے پنجاب میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے.