Baaghi TV

Tag: watch full video

  • کونسا خان کیسا ہے کرینہ کپور نے بتا دیا

    کونسا خان کیسا ہے کرینہ کپور نے بتا دیا

    بالی وڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌شاہ رخ خان ، سلمان خان اور عامر خان کے کام اور ان کی عادات پر بات کی ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ان تینوں کے ساتھ کام کیا ہے اور میرے لئے ان سب کے ساتھ کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں تھا. انہوں نے کہا کہ عامر خان کو اگر مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے تو بے جا نہیں ہے کیونکہ وہ اپنے کام کو لیکر بہت زیادہ جنونی بن جاتے ہیں جب تک وہ کوئی پراجیکٹ مکمل نہیں کر لیتے وہ اس سے اپنی رتی برابر بھی توجہ نہیں ہٹاتے. انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں‌کہا کہ

    ”شاہ رخ خان باکس آفس کے بادشاہ ہیں ”، اور وہ جتنے بڑے پرفارمر ہیں اس حوالے سے کیا کہا جائے میں تو یہ کہوں گی کہ ان کی جتنی بھی تعر یف کی جاتی ہے وہ کم ہے . وہ اس سے کہیں زیادہ تعریف کے حقدار ہیں. سلمان خان کے حوالے سے کرینہ کپور نے کہا کہ سلمان خان ہمیشہ اپنی شخصیت پر بھروسہ کرتے ہیں جیسے کے اُن کی شخصیت ہے اور اُن کا سپر ڈُوپر سٹارڈم ہے۔یوں‌کرینہ کپور نے تینوں خانز کی جم کر کی تعریف اور ان کو صحیح معنوں میں‌بالی وڈ کا سپر سٹار کہہ ڈالا.

    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

    مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

  • بھارت سے آفرز آتی ہیں لیکن پاکستان میں‌کام کرنا ترجیح ہے میرا

    بھارت سے آفرز آتی ہیں لیکن پاکستان میں‌کام کرنا ترجیح ہے میرا

    نامور اداکارہ میرا جنہوں نے بھارت میں بھی جا کر کام کیا ہےانہوں نے حال ہی میں دعوی کیا ہے کہ مجھے آج بھی انڈیا سے کام کی آفرز آتی ہیں لیکن میری پہلی ترجیح پاکستان میں‌رہ کر یہاں ہی کام کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی سنتی ہوں کہ مجھے نا پسند کرنے والے لوگ کہتے ہیں‌کہ میرا کا کیرئیر ختم ہو گیا ہے ، میں‌ان سب کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ میرا کیرئیر بالکل بھی ختم نہیں ہوا.بلکہ میں نے تو ابھی بہت زیادہ کام کرنا ہے اور مزید لمبی اننگزکھیلنی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کے جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں ۔

    ایک سوال کے جواب میں‌انہوں نے کہا کہ شوبز سے ہرگز دور نہیں ہو ئی ، مجھے یقین ہے جب اچھی فلمیں بنیں گی تو یقینی طور پر میں بطور ہیروئن کسی بھی ہدایتکار کی پہلی ترجیح ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں وہی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جن کی وجہ سے مجھے مقبولیت ملی ۔میرا نے کہاکہ ”میں‌چاہتی ہوں کہ مجھےایسے کردار آفر ہوں جن میں اداکاری کی گنجائش ہو اور مجھے بھی لگے کہ ہاں واقعی مجھے کوئی ایسا کردار آفر ہوا ہے جس کو رد نہیں کیا جا سکتا.”

    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

    مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

  • ڈپریشن کے مرض سے لڑنے میں‌فیملی مددگار ثابت ہوتی ہے دیپیکا پڈوکون

    ڈپریشن کے مرض سے لڑنے میں‌فیملی مددگار ثابت ہوتی ہے دیپیکا پڈوکون

    بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کئی بار اپنے انٹرویو میں انکشاف کر چکی ہیں کہ وہ ایک سال سے زائد کا عرصہ تک ڈپریشن کا شکار رہیں ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے باقاعدہ علاج بھی کروایا ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب کوئی بھی انسان ڈپریشن کا شکار ہوتا ہے تو ایسے میں‌اسکی فیملی اسکو اس مرض سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے. انہوں نے کہا کہ میرے کیس میں میرے گھروالو ں نے خصوصی طور پر والدہ نے میرا بہت ساتھ دیا انہوں نے مجھے دیکھ کر وہ علامات تلاش کر لیں جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ میں‌ڈپریشن میں جا رہی ہوں.

    ”میری والدہ مجھے ڈاکٹر کے پاس لیکر گئیں ، میرا ٹریٹمنٹ کروایا” ، میں‌آج تک ڈاکٹروں کے پاس جاتی ہوں ریگولر چیک اپ کرواتی ہوں. انہوں نے کہاکہ جب میں ڈپریشن میں‌تھی تو میرے والد ین جو کہ بنگلور میں‌رہتے تھے وہ مجھ سے جب ملنے آتے تو میں بہت ہی بہادری کے ساتھ ان کے سامنے یہ کہتی کہ میں ٹھیک ہوں اور ٹھیک ہے لیکن میں‌ نے علاج کروایا اور اس بیماری کو شکست دی . آج میں‌ٹھیک ہوں لیکن ڈاکٹروں کے پاس پھر بھی جاتی ہوں. دیپیکا نے کہا کہ ڈپریشن بہت بری چیز ہے انسان کو لگتا ہے کہ جیسے سب کچھ ختم ہو گیا ہے.

    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

    مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

  • ہم اداکارائیں ہیں‌طوائفیں‌نہیں‌مریم نفیس نے ایسا کیوں کہا ؟

    ہم اداکارائیں ہیں‌طوائفیں‌نہیں‌مریم نفیس نے ایسا کیوں کہا ؟

    معروف اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں‌سوشل مٰیڈیا پر چند ایک سکرین شارٹس شئیر کیے ہیں ، ان سکرین شارٹس میں‌ان کو کسی نے ان کے ساتھ تنہائی میں وقت گزارنے کی ریکویسٹ کرتے ہوئے اس کے بدلے میں‌کتنے پیسے لیں گی پوچھا ہے. دوسری طرف ان سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ دبئی میں ایک بولڈ فوٹو شوٹ کروا لیجیے ہم آپ کو منہ مانگے دام دیں گے. مریم نفیس نے جو سکرین شارٹس لگائے ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ایسی آفر کرنے والوں کو کھری کھری سنائی ہیں.

    مریم نفیس نے سکرین شارٹس لگانے کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ ہم اداکارائیں ہیں‌کام کرتی ہیں اور محنت کرکے پیسہ کماتی ہیں، ہم طوائفیں تو نہیں ہیں‌کہ جو کوئی بھی جب بھی ہمارے پاس آئیگا اور دام پوچھ کر اپنی مرضی کے مطابق ہمارے ساتھ وقت گزارے گا. انہوں نے کہا کہ شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو جو اداکارائوں کو مفت کا مال سمجھتے ہوئے ان پر اپنا حق جاتنے کی کوشش کرتے ہیں. یوں‌مریم نفیس نے سنا دی کھری کھری ان کو جو ان کو گھٹیا قسم کی آفرز کررہے ہیں. مریم نفیس سکرین شارٹ تو کئے لیکن بھیجےوالوں کی شناخت کو چھپا دیا .

    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

    مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

  • جھانوی کپور آج کل کس کو ڈیٹ کررہی ہیں؟‌

    جھانوی کپور آج کل کس کو ڈیٹ کررہی ہیں؟‌

    بالی وڈ‌اداکارہ جھانوی کپور نے جب سے بالی وڈ‌میں قدم رکھا ہے ان کا نام کچھ عرصے کے بعد کسی نہ کسی سے جڑ جاتا ہے، آج کل ان کا نام شیکھر پہاڑیا نامی لڑکے ساتھ جوڑا جا رہا ہے. انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانوی کپور شیکھر پہاڑیا جو کہ ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی سشیل کمار شندے کے نواسے ہیں۔ان کو ڈیٹ کررہی ہیں. یہ دونوں‌ایک دوسرے کے ساتھ اکثر ہوٹلز اور تقریبات میں دکھائی دیتے ہیں. ان کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ یہ دونوں ایک ساتھ چھٹیاں‌منانےکے لئے ممبئی سے باہر گئے ہیں،

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کو گزشتہ روز ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، اطلاعات ہیں کہ جھانوی اور شیکھر ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ دونوں ایئرپورٹ پر الگ الگ آئے اور کیمروں کیلئے پوز نہیں کیا۔”شیکھر اور جھانوی کو کئی بار ریسٹورنٹس اور کلبس میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے” لیکن انہوں نے اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی ہے۔ جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیا کے ساتھ اپنے افئیر کی خبروں کی تاحال نہ تصدیق کی ہے نہ ہی تردیدکی ہے.لیکن کہا جا رہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں.

    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

    مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

  • میری بیٹی نہیں بھانجی تھی میرے ساتھ شرم کرو ودیا بالن پریس پر برس پڑی

    میری بیٹی نہیں بھانجی تھی میرے ساتھ شرم کرو ودیا بالن پریس پر برس پڑی

    بالی وڈ اداکارہ ودیابالن کے حوالے سے پاپا رازی نے پھیلا دی ایک افواہ . تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ودیا بالن ائیر پورٹ‌پر دکھائی دیں ، ان کے ساتھ ایک بچی بھی تھی ، جس کے ساتھ وہ ائیر پورٹ‌پر موجود تھیں، اس بچی کے ساتھ وڈیو کا کیپشن پاپا رازی کی طرف سے یہ دیا گیا کہ ودیا بالن اپنی بیٹی کے ساتھ ہیں. اس کے بعد سوشل میڈیا پر ودیا بالن کو ٹرول کیا جانے لگا کہ اداکارہ نے اپنی بیٹی چھپا کر رکھی . جب اس خبر کے حوالے سے ودیا بالن کے ساتھ رابطہ کیا گیا تو انہوں نے سختی سے اس خبر کی تردید کر دی .

    انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ ائیر پورٹ‌پر جو بچی تھی وہ میری اپنی بیٹی نہیں بلکہ میری بھانجی تھی اور میری بہن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ، ایک کا نام ہے ایرا، اور دوسرے کا نام ہےروحان . اور ائیر پورٹ پر میرے ساتھ ایرا تھی . یوں ودیا بالن نے اس پراپگینڈا کا اختتام کر دیا. لیکن ان کو اس دوران بہت زیادہ ٹرول کیا گیا ، بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے ان کو برا بھلا کہا اور کہا کہ اپنی بیٹی کو چھپا کر رکھی . جبکہ چند ایک صارفین نے کہا کہ اچھی بات ہے بچوں‌کو میڈیا کے سامنے نہیں لانا چاہیے.

    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

    مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

  • فلسطینیوں کے حق میں‌بولنے پر گوہر خان کو شدید تنقید کا سامنا

    فلسطینیوں کے حق میں‌بولنے پر گوہر خان کو شدید تنقید کا سامنا

    بالی وڈ‌ کی معروف اداکارہ گوہر خان نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کر دی ہے . انہوں نے سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق میں‌لکھا اور کہا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں‌کے درمیان جاری جنگ ختم ہونی چاہیے اور اسرائیل کو ظلم و بربریت کرنے کا عمل بند کرنا چاہیے. ان کے ان خیالات کو لے لیا انڈیا کی معروف صحافی آمنہ بیگم انصاری نے اور کہا تم غلط حمایت کررہی ہو. گوہر خان نے کہا کہ آپ صحافی ہو کر حقائق سے دور ہیں کمال ہے ویسے .گوہر خان نے لکھا کہ اگر آپکی نظر میں حماس ایک دہشت گرد تنظیم ہے تو اسی لہجے میں اسرائیل بھی ایک دہشت گرد ریاست ہے۔

    گوہر خان کا اسرائیل کےخلاف بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل کسی بھی وقت فلسطین پر بلا اشتعال حملہ کردیتا ہےانہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا فلسطینیوں کی جانوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا؟۔ اداکارہ کا صحافی کو کرارا جواب دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جنگ جنگ ہے،پہلے پڑھیں کہ یہ سلسہ کب شروع ہوا اور پھر بات کریں۔یوں گوہر خان نے اسرائیل اور انڈین صحافی کو لے لیا آڑھے ہاتھوں . انہوں نے صحافی کو اصل حقائق کی معلومات لینے کا مشورہ دیا اور اسرائیل کو ظلم بند کرنے کا کہا. گوہر خان کی اس پوسٹ‌کو بہت سراہا گیا جس میں‌انہوں نے فلسطین کی حمایت کی .

    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

    مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

  • رمشا خان شادی کرنے جا رہی ہیں ؟‌

    رمشا خان شادی کرنے جا رہی ہیں ؟‌

    معروف اداکارہ رمشا خان جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے انہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے. رمشا خان نے حال ہی میں‌انسٹاگرا م پر اپنی تصویر شئیر کی ہے جس وہ دلہن بنی ہوئی ہیں، اس تصویر کے ساتھ رمشاخان نے دل والا ایموجی بنایا . جو تصویر انہوں نے شئیر کی ہے اس میں‌وہ مکمل طور پر ایک دلہن کے روپ میں‌ہیں. رمشا خان نے سفید عروسی جوڑا زیب تن کر رکھا ہے اور وہ تصاویر بنوانے کے لئے پوز دے رہی ہیں.

    ”اداکارہ نے اپنے چہرے کو ٹسل والے دوپٹے میں چھپاتے ہوئے ایسا کپشن لکھا جس نے ہر پڑھنے والے تجسس میں مبتلا کردیا۔”رمشاخان کے سرخ دل والے ایموجی کے ساتھ اور نئی شروعات کے الفاظ لکھنے کی دیر تھی کہ پرستاروں کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ صارفین اداکارہ سے سوال کرتے نظر آئے کہ کیا یہ تصویر محض ایک فوٹو شوٹ ہے یا پھر کوئی ڈرامہ یا کہ پھر رمشا خان شادی کرنے جارہی ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ اداکارہ نا تو شادی کر رہی ہیں نا کوئی ڈرامہ یہ محض پبلیسٹی اسٹنٹ ہے۔اداکارہ نے کسی کے بھی ایسے سوال کا جواب نہیں دیا کہ وہ شادی کرنے جا رہی ہیں.

    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

    مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

  • کترینہ کیف کی میری کرسمس 8 دسمبر کو ریلیز کی جائیگی

    کترینہ کیف کی میری کرسمس 8 دسمبر کو ریلیز کی جائیگی

    بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور ساتھی اسٹار وجے سیتھوپتی کی فلم میری کرسمس جس کے لئےدونوں ہی کافی پرجوش ہیں اس فلم کی ریلیز کی فائنل ڈیٹ مقرر ہو گئی ہے اور اب نئی جوتاریخ مقرر کی گئی ہے وہ 8دسمبر۔ میری کرسمس کو پہلے 15دسمبر کو ریلیز کیا جارہا تھا لیکن بعد ازاں فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔ فلم کو تامل اور ہندی دونوں زبانوں میں ریلیز کیا جائیگا۔ میری کرسمس کے ساتھ رنبیر کپور کی فلم اینمل اور وکی کوشل کی سیم ریلیز ہو نے جا رہی ہیں لہذا میری کرسمس کا مقابلہ دو بڑی فلمو ں کے ساتھ ہے ایک فلم تو ان کے شوہر وکی کوشل کی ہے۔ میری کرسمس کو شری رام راگھون نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔

    فلم چونکہ دو زبانوں میں بنائی گئی ہے لہذا ہندی فلم میں سنجے کپور، ونے پاٹھک، پراتیما کنا اور تینو آنند نے کردار ادا کیے ہیں جبکہ تامل ورژن میں وہی کردار رادھیکا سرتکمار، شانمگراجا، کیون جے بابو اور راجیش ولیمز نے ادا کیے ہیں۔”کترینہ کیف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کہانی الگ اور منفرد ہے شائقین ضرور پسند کریں گے”۔

    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

    مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

  • ویویک اوبرائے کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ

    ویویک اوبرائے کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ

    بالی وڈ‌کے معروف اداکار یویوک اوبرائے پھنس گئے ہیں ایک مشکل میں‌، کیونکہ ان کے ساتھ فراڈ ہو گیا ہے. کہا جا رہا ہے کہ جس شخص نے ویوک اوبرائے کے ساتھ فراڈ کیا ہے اسکا نام سنجے ہےاور وہ اداکار کا سابق بزنس پارٹنر ہے. رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے بالی وڈ اداکار ویویک اوبرائے سے فراڈ کرنے والے ان کے سابق بزنس پارٹنر کو گرفتار کرلیا ہے۔ سنجے ساہا نامی شخص پر الزام ہے کہ انہوں نے بزنس کے نام پر اداکار سے ڈیڑھ کروڑ کی رقم بٹوری اور اسے اپنی ذاتی کاموں کیلئے استعمال کیا۔ ویویک اوبرائے کی کمپنی نے جولائی میں پولیس کو شکایت درج کرائی تھی جس میں سنجے کے ساتھ ان کی والدہ نندتا ساہا اور رادھیکا نندا سمیت دیگر افراد پر بھی فراڈ کا الزام لگایا گیا تھا۔

    ”پولیس شکایت کے مطابق ملزمان نے اداکار کو ایونٹ مینجمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے رقم لگانے پر آمادہ کیا اور منافع کا جھانسا دیا ”لیکن اس رقم کو مبینہ طور پر ذاتی استعمال کیلئے خرچ کیا گیا۔ اداکار کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔اس کیس کی مزید ہر حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے. تاہم ویویک اوبرائے اور ان کی فیملی کافی پریشانی کے عالم میں ہیں.

    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

    مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد