Baaghi TV

Tag: weather

  • متحدہ عرب امارات میں بارش کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    متحدہ عرب امارات میں بارش کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں بارش کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گلف نیوز نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ بارش کے دوران گھروں سے دور، پریشان حال افراد کو بہت سے شہریوں نے اپنے گھروں میں پناہ دی، منگل کو یو اے ای میں ریکارڈ بارش ہوئی۔ 1949 سے اب تک کے دستاویزی ریکارڈ کی رُو سے یہ سب سے زیادہ بارش تھی، قومی مرکزِ موسمیات نے بتایا کہ العین کے علاقے خاتم الشاکلہ میں چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں 254 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی 9 مارچ 2016 کو اسی مرکز کے شعیب اسٹیشن نے 287.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی تھی۔

    موسم کی کیفیت میں اچانک رونما ہونے والی تبدیلی سے نمٹنے میں حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید خطرناک اور ریکارڈ توڑ بارش ہوسکتی ہے۔

    یو اےا ی میں بارشوں نے تباہی مچا دی،نظام زندگی بری طرح سے مفلوج،پروازیں …

    یو اے ای میں بھاری بارشیں غیر معمولی معاملہ ہیں موسلا دھار بارشوں سے لوگوں کو کو پیش آنے والی مشکلات سے قطعِ نطر ایک خوش کن حقیقت یہ ہے کہ ان بارشوں کے نتیجے میں زیرِ زمین پانی کے ذخائر بھی مضبوط ہوگئے ہیں۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھاری بارشیں بہت سے شہریوں کے لیے انتہائی پریشان کن تھیں کیونکہ وہ ایسی کسی بھی صورتِ حال کے لیے تیار نہ تھے جو لوگ اپنے گھروں سے دور بارش میں پھنس گئے تھے اُن کے لیے بہت سے شہریوں نے اپنے گھروں کے دروازے کھول دئیے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص رین سپورٹ واٹس ایپ گروپس نے اہم کردار ادا کیا۔

    غزہ میں ہر روز تقریباً 70 بچے زخمی ہو رہے ہیں،یونیسف

    شارجہ میں کام کرنے والے بھارتی شہری اسلم نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بہت سے شہریوں نے بارش میں پھنسے ہوئے لوگوں کو اپنے ہاں پناہ دی، ان کے کھانے پینے کا اہتمام بھی کیا، مصیبت میں گھرے ہوئے کسی اجنبی کی مدد کرنے کا یہ بھرپور جذبہ یو اے ای کی نمایاں خصوصیات میں سے ہے۔

    گوادر سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ

  • یواےای میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کو عبور

    یواےای میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کو عبور

    متحدہ عرب امارات میں بڑھتی ہوئی گرمی نے ہفتے کے روز 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کو عبور کر لیا۔ یہ اس موسم گرما کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے جبکہ نیشنل سنٹر آف میٹرالوجی نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ امارت ابوظبی کے ریجن الضفرا میں واقع گاؤں وتیید میں پارہ 50.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے.

    علاوہ ازیں اس سے قبل جولائی میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا تھا اور اس وقت ملک میں موسم گرما کی لہر دوڑ گئی تھی۔بڑھتی ہوئی گرمی اور نمی کی وجہ سے ڈاکٹروں نے لوگوں کو براہ راست سورج کی تپش میں زیادہ وقت گذارنے اور ہائیڈریٹ رہنے کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے ، خاص طور پر اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے بعد بچّوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    زمین تنازعہ؛ باپ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
    کے پی؛ لوئر دیر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب
    افغانستان میں سیاحتی مقام جانے پر خواتین کو روک دیا گیا
    وزیر اعظم کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا حکم
    جبکہ عرب خطے میں گرمی میں شدت آتی جا رہی ہے اور سائنس دان اس رجحان کو گلوبل اُبلنا قرار دے رہے ہیں، جو گلوبل وارمنگ سے انتہائی گرمی کی لہرکی طرف تبدیل ہورہی ہے اور موسمیات سے متعلق آفات جیسے جنگل کی آگ کی طرف منتقلی کی عکاسی کرتا ہے۔

  • اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  موسلادھار بارش کا امکان

    اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان

    محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب،خطۂ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی، اس دوران خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی تھی۔

    جبکہ سب سے زیادہ بارش راولپنڈی (کچہری 68، چکلالہ ایئرپورٹ 67 ، شمس آباد 63)، اسلام آباد ( ایئرپورٹ 47، زیرو پوائنٹ ، بوکرا 46، گولڑہ 37، سید پور 8)، مری 12، اٹک 10، چکوال 2، دیر (بالائی 25، زیریں 18)، چراٹ، کاکول 10، بالاکوٹ 8، پاراچنار 3، مردان 2،کوٹلی 25، راولاکوٹ 16، مظفر آباد (سٹی 5 اور ایئرپورٹ 3)اور بونجی میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں پیر کو ریکارڈ کیےگئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت 47 اور ڈی آئی خان میں42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
    ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
    76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان

    تاہم محکمہ موسمیات نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ 14 سے16 اگست کے دوران تیز / موسلادھار بارش کے باعث کشمیر،گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، راولپنڈی /اسلام آباد کے مقا می اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے جبکہ 14 اور15 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اورگردونواح میں تیز / موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش

    ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش

    ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ ٔپوٹھوہارسمیت پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اورسندھ میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزیدموسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،پنجاب، سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،خیبر پختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی،جبکہ زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی اور دالبندین میںدرجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ 22 سے26 جولائی کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ اسی طرح ایبٹ آباد، راولپنڈی /اسلام آباد کے مقا می ندی نالوں جبکہ 22 اور 23 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے علاقوں بشمول(بارکھان ،کوہلو،شیرانی، ہرنائی،بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت،آواران،پسنی،اورماڑہ،گوادار اورگردونواح) کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس
    محکمہ موسمیات کے مطابق22سے 24 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث زیریں سندھ( تھرپارکر ، عمرکوٹ ، میرپور خاص، سانگھڑ ، خیرپور، ، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی اور حیدرآباد )کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔

  • اگلے24 گھنٹوں کے دوران کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    اگلے24 گھنٹوں کے دوران کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    لاہور (اے پی پی ) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہورسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وجزوی طور پرابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، ما لاکنڈ، لاہور، گوجرانوالہ اور چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دواران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب و خشک رہا جبکہ گوجرانوالہ کے چند مقامات اورگجرات میں بارش ہوئی۔ جمعرات کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ40 اور کم سے کم 37سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ صبح ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تھا۔

  • اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ جانئے

    اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ جانئے

    اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے.

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وجزوی طور پرابر آلود رہے گا۔ جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وخشک رہا۔ بدھ کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 40 اور کم سے کم 37 سینٹی ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ صبح ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تھا۔

  • اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا.

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب وجزوی ابر آلود رہے گا تاہم ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ،راولپنڈی ڈویژن، گوجرانوالہ ڈویژن، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہا۔ منگل کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ37اور کم سے کم35سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ صبح ہوا میں نمی کا تنا سب78 فیصد تھا۔