Baaghi TV

Tag: what happened

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ

    کاروباری حجم کم ، 100 انڈیکس کی 501 پوائنٹس گراوٹ، پاکستانی شیئرز بازار میں کاروبار منفی رجحان میں رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 501 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 376 ہے جو کاروباری دن کی کم ترین سطح سے محض 24 پوائنٹس اونچی ہے۔

    بازارمیں آج 14 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 91 کروڑ روپے رہی۔ جبکہ مارکیٹ کے ایک دن کی کاروباری مالیت رواں سال جنوری کے آخری کاروباری ہفتے کے بعد کم ترین ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 63 اور گذشتہ پانچ روز میں 215 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 172 ارب روپے ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    دوسری جانب ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 72 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283.20 روپے ہے۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے کا ہوگیا ہے۔

  • نامور اداکارہ شمیم آرا کا یوم پیدائش

    نامور اداکارہ شمیم آرا کا یوم پیدائش

    پاکستان کی نامور فلمی اداکارہ اور ہیروئن شمیم آرا 22 مارچ 1938ء کو علی گڑھ موجودہ بھارت میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا پیدائشی نام پتلی بائی تھا مگر فلمی دنیا میں وہ شمیم آرا کے نام سے مشہور ہوئیں۔
    1956ء میں شمیم آرا جب اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور میں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کو آئیں تو یہاں ایک فلمی ہدایت کار نجم نقوی نے اُنہیں ایک آئندہ فلم کے لیے کاسٹ کر لیا۔ نجم نقوی اپنی فلم کنواری بیوہ کے لیے کسی نئے چہرے کی تلاش میں تھے اور وہ شمیم آرا کی خوبصورت نرم آواز، معصومانہ انداز سے بہت متاثر ہوئے اور اُنہیں اپنی فلم کنواری بیوہ کے لیے کاسٹ کر لیا جو 1956ء میں ریلیز ہوئی۔ وہ شمیم آرا کی پہلی فلم تھی۔ فلمی دنیا میں شمیم آرا کو متعارف کروانے والے نجم نقوی ہی تھے۔ نجم نقوی نے اُنہیں شمیم آرا کے فلمی نام سے متعارف کروایا تھا۔ بدقسمتی سے یہ فلم پردے پر ناکام ثابت ہوئی۔ مگر کنواری بیوہ نے اپنے ناظرین کے دلوں میں کچھ زیادہ اثر تو نہ چھوڑا مگر شمیم آرا کی معصومانہ اندازِ بیاں اور خوبصورتی نے ناظرین و شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی۔ اِس طرح پاکستانی فلمی دنیا میں ایک نئی اداکارہ کی جھلک ساٹھ کی دہائی ختم ہونے سے قبل ہی دکھائی دینے لگی تھی۔1958ء میں نور جہاں (گلوکارہ) کی ایک فلم انارکلی میں شمیم آرا نے مختصر سی اداکاری کی۔ اِس فلم میں وہ انارکلی کی چھوٹی بہن ثریا کے رول میں منظرعام پر آئیں۔ 1958ء سے 1960ء تک شمیم آرا نے متعدد فلموں میں اداکاری کی مگر وہ نمایاں ستارہ بن کر جگمگانے میں کامیاب نہ ہو رہی تھیں کہ 1960ء میں اُن کی فلم سہیلی (فلم) نے اُنہیں فلمی دنیا پر چمکنے کا قیمتی موقع فراہم کر دیا۔ سہیلی کی کامیاب نمائش پر وہ صفِ اول کی اداکاراوں میں شمار ہونے لگی تھیں۔ 1962ء میں اُن کی فلم قیدی کی نمائش ہوئی جس میں فیض احمد فیض کی غزل مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ شمیم آرا پر فلمائی گئی اور یہ فلم 1962ء میں کامیاب ترین فلم تھی۔ 1962ء میں شمیم آرا کی کئی کامیاب فلموں کی نمائش ہوئی جو یہ ہیں: آنچل، محبوب، میرا کیا قصور، قیدی، اِنقلاب ۔1963ء میں بھی وہ پاکستانی فلمی دنیا کی کامیاب ترین فلمیں دینے والی صفِ اول کی اداکارہ تھیں، 1963ء کی مشہور فلمیں یہ تھیں: دلہن، اِک تیرا سہارا، غزالہ، کالا پانی، سازش، سیماء، ٹانگے والا۔ مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) میں اُن کی پہلی رنگین فلم سنگم کی نمائش 23 اپریل 1964ء کو ہوئی۔ مغربی پاکستان (موجودہ پاکستان) میں 29 اکتوبر 1965ء کو شمیم آرا کی مقبولِ عام رنگین فلم نائیلہ کی نمائش ہوئی جس سے ناظرین شمیم آرا کی خوبصورتی سے واقف ہوئے اور اُن کی اداکاری کے چرچے عام ہو گئے۔1960ء کی دہائی کی وہ صفِ اول کی اداکارہ تھیں۔ 1970ء کی دہائی میں وہ فلمی کیرئیر سے پیچھے ہٹتی گئیں اور بطور فلمی ہدایت کارہ اور فلم پروڈیوسر کئی فلمیں بنائیں۔
    بحیثیت فلم پروڈیوسر شمیم آرا کی پہلی فلم صاعقہ تھی جو 1968ء میں نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ یہ فلم رضیہ بٹ کے ناول صاعقہ پر بنائی گئی تھی۔ یہ فلم ادبی حلقوں اور عوامی حلقوں میں متاثر کن حد تک کامیاب ہوئی۔
    لاکھوں میں ایک، دل میرا دھڑکن تیری،دوراہا،آگ کا دریا،سالگرہ ،فرنگی شمیم آرا کی ایسی یادگار فلمیں ہیں جن کے بغیر پاکستان فلم انڈسٹری کا خاکہ بہرصورت ادھورا رہے گا۔
    بحیثیتِ فلمی ہدایت کار 1976ء میں شمیم آرا کی پہلی فلم جیو اور جینے دو تھی۔ 1978ء میں ایک اور فلم پلے بوائے کے نام سے پیش کی۔ 1979ء میں مس ہانگ کانگ نامی فلم پیش کی۔ 1984ء میں مس کولمبو کی نمائش ہوئی۔ 1985ء میں مس سنگاہور کی نمائش ہوئی۔ 1987ء میں لیڈی اسمگلر کی نمائش ہوئی۔ 1989ء میں لیڈی کمانڈو، 1993ء میں ہاتھی میرا ساتھی، 1994ء میں آخری مجرا، 1995ء میں منڈا بگڑا جائے، 1996ء میں ہم تو چلے سرال، 1996ء میں مس استنبول، 1996ء میں لو 95، 1997ء میں ہم کسی سے کم نہیں، جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی۔ 1995ء میں منڈا بگڑا جائے کامیاب ترین فلم تھی۔ بحیثیت فلمی ہدایت کار، پل دو پل اُن کی آخری فلم تھی جس کی نمائش 1999ء میں ہوئی۔
    2004ء میں شمیم آرا اپنے بیٹے کے ہمراہ لندن مقیم ہوگئیں۔ اِس دوران میں وہ پاکستان دو بار آئیں۔ 2011ء کے ابتدائی دنوں میں جب وہ لاہور میں مقیم تھیں۔ اِنہی دنوں جنوری 2011ء میں اُنہیں دماغی شریان پھٹ جانے کے باعث ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں اکتوبر 2011ء میں اُن کے دماغ کا آپریشن کیا گیا مگر وہ ہوش میں آنے کی بجائے کوما میں چلی گئیں۔دسمبر 2011ء میں علاج کے لیے اُنہیں اُن کا بیٹا سلمان کریم مجید لندن لے گیا جہاں وہ تقریباً 6 سال علالت میں مبتلا رہنے کے بعد بروز جمعہ 5 اگست 2016ء کو 78 سال 4 ماہ 14 دِن کی عمر میں لندن (برطانیہ )میں فوت ہوگئیں۔ اُن کی تدفین لندن( برطانیہ) میں کی گئی۔ شمیم آرا نے وارثوں میں ایک بیٹا، بہو اور دو پوتے پوتیاں چھوڑے ہیں۔ بحیثیتِ اداکارہ شمیم آرا چار نگار ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

  • زلزلہ میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی

    زلزلہ میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی

    زلزلہ میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی

    گزشتہ رات آنے والے زلزلہ میں مرنے والوں‌کی تعداد دس ہوگئی ہے جن میں بچے خواتین اور مرد شامل ہیں اس زلزلہ کی شدت سات اشاریہ سات تھی اور تقریبا کئی منٹ تک ملک بھر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے آتے رہے تھے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل کر آگئے تھے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا. خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں کم سےکم 9 افراد ہلاک جبکہ 46 زخمی ہوئےہیں۔اس زلزلےکا مرکز افغانستان میں ہندوکش سلسلہ میں بتایا گیا ہے۔

    این ڈی ایم اےکی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پنجاب،بلوچستان اورپاکستان کےزیر انتظام کشمیر میں کسی خاص نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم زلزلے کے نتیجے میں اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت ’خداداد ہائیٹس‘ میں دراڑیں پڑی ہیں جس کے بعد اس عمارت سے رہائشیوں کا انخلا کردیا گیاتھا۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق محقق فرینک ہوگریٹس کے ادارےکی جانب سے 30 جنوری کو ایک ٹویٹ کی گئی تھی جس میں اُنہوں نے بنگلہ دیش اورچین کے علاوہ پاکستان وافغانستان کےمتعدد علاقوں میں ارضیاتی سرگرمی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ فرینک ہوگربیٹس کا دعویٰ ہے کہ آسمان میں سیاروں کا محلِ وقوع زلزلوں کی وجہ بن سکتا ہے۔

    تاہم سائنسدانوں کا اس حوالے سے اتفاق موجود ہے کہ زلزلوں کی پیشگوئی کرنے کا کوئی طریقہ فی الوقت سائنس کے پاس موجود نہیں اورنہ ہی ایسا کوئی طریقہ مستقبل میں تیارہوتا ہوا دیکھائی رہا ہے. رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزافغانستان، پاکستان اوربھارت میں 6.8 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے وقت ان ممالک میں اینڈرائڈ فونز استعمال کرنے والے بیشترصارفین کوزلزلے کے جھٹکوں سے چند سکینڈز قبل یا اس دوران ایک گوگل الرٹ موصول ہوا جس میں زلزلہ کی اطلاع دی گئی۔ گوگل الرٹ پربہت سے افراد حیرت میں مبتلا ہوگئے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ گوگل کوزلزلہ کی پیشگی اطلاع موصول ہوگئی جبکہ زلزلے کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ اسی حوالے سے گوگل کے کرائسزرسپانس سینٹرکی جانب سے زلزلے سے متعلق الرٹ کے بارے میں بتایا کہ تمام سمارٹ فونزمیں چھوٹے ایکسلرومیٹرز ہوتے ہیں جو رفتاراور تھرتھراہٹ محسوس کرسکتے ہیں اوراس بات کی نشاندہی کر سکتے ہیں کہ ممکنہ زلزلہ ہو سکتا ہے۔ جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی پیشگوئی میں تین چیزوں کا ہونا ضروری ہے،یعنی وقت اورتاریخ، مقام،اورشدت۔ اگر کوئی ’پیشگوئی‘ ان میں سے تینوں چیزیں فراہم نہیں کرتی تو اسے ایک غلط پیشگوئی تصورکیا جائے گا۔ تاہم خیال رہے کہ زلزلوں کی پیشگوئی سے متعلق مختلف طریقوں پرکام جاری ہےجن میں زلزلے سے پہلے جانوروں کے رویے کا جائزہ لینا اوراس کی بنیاد پرزلزلے کی پیشگوئی کرنا شامل ہے۔

  • تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت مل گئی

    تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت مل گئی

    تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت مل گئی ہے

    تحریک انصاف کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد جلسے کی اجازت دی گئی ہے اور ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے اجازت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جلسہ انتظامیہ اسٹیج، خواتین اور تمام انکلوژز کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی اور تمام متعلقہ علاقے میں بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنائے گی جبکہ عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

    اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کو بہتر بنانے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے پی ٹی آئی ذمہ داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں گے اور جلسے کے دوران کسی صورت میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی متعلقہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی، ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق متعلقہ قانون کی پاسداری کی جائے گی۔ اجازت نامے کے مطابق جلسے کے دوران کسی کے بھی جذبات احساسات مجروح نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی رضا کار ضلعہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، پی ٹی آئی ریلی کے باعث کسی بھی جگہ کاروباری مراکز کو بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی، جلسہ میں کارکنوں اور تمام متعلقہ افراد ڈنڈے یا اس سے متعلقہ کوئی چیز ساتھ نہیں لاسکیں گے۔

    اجازت نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جلسہ کیلئے کسی بھی جگہ کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے، جلسہ گاہ اور اطراف میں کسی بھی قسم کے اسلحہ کے نمائش کی اجازت نہیں ہوگی، جلسہ میں شامل افراد کے لیے مناسب پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔ دوسرے اضلاع سے آنے والے شرکاء لاہور انتظامیہ کی تمام شرائط پر عمل کریں گے، جلسہ انتظامیہ مینار پاکستان گراؤنڈ کی تمام شرائط بشمول فیس ادائیگی کریں گے، جلسہ روٹ پر کسی بھی طرح وال چیکنگ نہیں ہوگی، زبردستی کسی کو جلوس میں شامل نیں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے اجازت مانگی تھی جبکہ تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ صدر پی ٹی آئی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان آج شام مذکرات ہوں گے۔ صدرپی ٹی آئی لاہور کا مزید کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ نےابھی تک جلسے کی تحریری اجازت نہیں دی ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلسے کیلئے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا گیا ہے اور اس کی کل سماعت ہوگی۔ تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تحریک انصاف نے بدھ کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگی تھی.

    تاہم اس بارے میں پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو درخواست دی گئی تھی جبکہ سکیورٹی کلیئرنس کی درخواست سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور پی ٹی آئی وکلاء ونگ کی جانب سے جمع کروائی گئی تھی لیکن یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ پہلے بھی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روکا تھا۔

  • حکومت نے بیت المال کو فنڈز دینے سے کیوں انکار کیا؟

    حکومت نے بیت المال کو فنڈز دینے سے کیوں انکار کیا؟

    غریب عوام کیلئے ایک بری خبر یہ ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے سبب مستحقین کی مالی امداد میں بھی رکاوٹ بن گئی ہیں اور ناداروں کی مدد کرنے والا پاکستان بیت المال خود شدید مالی مشکلات کے بھنور میں پھنس گیا ہے۔ جبکہ حکومت مستحقین کی ضروریات کا گلا گھونٹنے پر مجبور ہوگئی ہے اور اس نے پاکستان بیت المال کو مزید فنڈز دینے سے انکار کردیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے دعویٰ کے مطابق حکومت کی جانب سے غریبوں کی کفالت کے ذمہ دار ادارے کو اپنے اکاؤنٹ میں موجود رقم کے استعمال کی اجازت بھی نہیں مل سکی ہے۔ ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ ہمیں اس سال 6 ارب روپے کا بجٹ ملا جو گزشتہ برس سے کم ہے،وزارت کے ذریعے وزیراعظم کو رمضان پیکج کیلئے مزید تین ارب کی درخواست بھجوائی تو آئی ایم ایف کی شرائط کا بتا کر صاف جواب دے دیا گیا
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    انہوں نے بتایا کہ میں نے گزارش کی تھی کہ ہمیں مزید فنڈز دیا جائیں۔ ایک اکاؤنٹ میں اسی حوالے سے کچھ پیسے پڑے ہوئے ہیں۔ ہمیں وہ پیسے دے دئیے جائیں جو ہم استعمال کر سکیں۔ تو اس پر ہمیں یہ جواب آیا کہ نہیں یہ آئی ایم ایف کے متصادم ہے۔ اور مزید ہم اس پہ آپ کو فنڈز نہیں دے سکتے۔

  • زلزلہ سے متعدد افراد متاثر؛ اسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق

    زلزلہ سے متعدد افراد متاثر؛ اسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق

    زلزلہ سے متعدد افراد متاثر؛ کے پی ‏حکومت نے ریسکیو1122 کو صوبے بھر میں ہائی الرٹ کردیا

    باغی ٹی وی رپورت کے مطابق سوات میں زلزلہ کے باعث چھت گرنے سے ایک بچی کی موت ہوگئی ہے جبکہ اسی طرح صوابی کے علاقہ شیخ جانہ مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں علاوہ ازیں اسلام آباد میں بھی ایک بلڈنگ کی دیواروں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ جبکہ زلزلہ سے متعدد افراد متاثر ہونے کے بعد کے پی ‏حکومت نے ریسکیو1122 کو صوبے بھر میں ہائی الرٹ کردیا ہے .

    ترجمان وزارت صحت کے مطابق زلزلے سے اسلام آباد کے سیکٹر G-7 میں سیڑیوں سے نیچے اترتے ہوئےایک شخص کو ہارٹ اٹیک ہوا تاہم انہیں طبی امداد کیلئے پولی کلینک ہسپتال میں لایا گیا لیکن وہ ہارٹ کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا. صحافی سبوخ سید نے اپنے گھر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زلزلہ سے ان کے گھر میں دراڑیں پڑ گئی ہیں. خیال رہے کہ سوات میں زلزلے کے باعث پہاڑی تودہ گرنے سے مدین کالام کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے علاوہ ازیں کیجولٹی ہسپتال مدین سے اطلاع ملی کہ اس وقت ایک لڑکی مسماۃ حسنہ دختر حبیب الرحمٰن سکنہ شامیرے مدین بعمر قریب 14/15 سال جو بدوران زلزلہ دیوار گرنے سے جان بحق ہو چکی ہے جس کو سول ہسپتال مدین لایا گیا ہے۔

    ادھر سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے عملے کو بلا لیا گیا ہے 50 سے زائد زخمی لائے گئے ہیں۔ ہسپتال میں کافی رش ہو چکا ہے ۔ تیمر گرہ میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کئی مقامات پر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے آمدورفت مشکل ہو چکی ہے۔ متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ جبکہ ضلع ٹانک اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو 1122 کا عملہ ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اورابھی تک کوئی ایمرجنسی کال ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول نہیں ہوئی جبکہ ریسکیو 1122 کے تمام چاک و چوبند دستے 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے کسی بھی سانحہ یا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے الرٹ اور تیار ہیں علاوہ ازیں ریسکیو1122 ٹال فری نمبر (1122) کو ملانے میں دشواری کا سامنا پیش آرہا ہے۔ جس کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں ۔

    خیال رہے کہ ملک کے مختلف حلقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جبکہ لاہور، اسلام آباد، گلگت بلتستان، سیالکوٹ، رحیم یار خان، گوجرانوالہ، جھنگ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ ڈیرہ اسماعیل سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 تھی۔
    https://twitter.com/AlkhidmatOrg/status/1638246714980069400
    خیال رہے کہ زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کی طرف سے بتایا جاتا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔ زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

    کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔ پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے۔ یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    کشمیر اور گلگت بلتستان انڈین پلیٹ کی آخری شمالی سرحد پر واقع ہیں اس لئے یہ علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم اور چکوال جیسے بڑے شہر زون تھری میں شامل ہیں۔ کوئٹہ، چمن، لورالائی اور مستونگ کے شہر زیرِ زمین انڈین پلیٹ کے مغربی کنارے پر واقع ہیں، اس لیے یہ بھی ہائی رسک زون یا زون فور کہلاتا ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے بعض ساحلی علاقے خطرناک فالٹ لائن زون کی پٹی پر ہیں۔ یہ ساحلی علاقہ 3 پلیٹس کے جنکشن پر واقع ہے جس سے زلزلے اور سونامی کا خطرہ موجود ہے۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سعودی ہم منصب سے رابطہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سعودی ہم منصب سے رابطہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سعودی ایران تعلقات معمول پر آنے پر مبارکباد دی۔ جبکہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے اس مثبت پیشرفت پر سعودی قیادت کو سراہا ہے۔

    ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاہدہ خطے میں امن، سلامتی، تجارت اور ترقی کےلیے بامعنی مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا بھی اعادہ کیا۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کےلیے اعلیٰ سطح تبادلوں کے کردار پر زور دیا گیا۔

  • پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

    تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے گھر پر اسلام آباد پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر سوال اٹھایا کہ جعلی ایف آئی آرز میں ضمانتوں کے باوجود اسلام آباد پولیس کے میرے گھر پر ریڈ کرنے کی وجہ؟ وہ بھی ایسے وقت جب گھر پر صرف خواتین موجود تھیں؟

    مراد سعید نے اپنے ٹویٹ میں مزید سوالات اٹھائے کہ تھانہ آبپارہ نے اگست میں تب میری درخواست پر ایف آئی آر درج نہیں کی جب رات دو بجے میرے گھر اسلحہ بردار موٹرسائیکل سوار آئے بلکہ انہیں پولیس نے براستہ ریڈ زون فرار کرایا لیکن مجھے درپیش خطرات کے باوجود گارڈ کو گرفتار کرلیا۔ کیا ریاستی اداروں کا کام ہراسگی رہ گیا ہے؟

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    خیال رہے کہ مراد سعید کے گھر پر چھاپہ ان کی گرفتاری کیلئے مارا گیا لیکن اطلاعات ہیں کہ مراد سعید اس وقت کہیں چھپے ہوئے ہیں اور پولیس فلحال انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے.

  • دہشت گردوں کی فائرنگ سے آئی ایس آئی  بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید. آئی ایس پی آر

    دہشت گردوں کی فائرنگ سے آئی ایس آئی بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید. آئی ایس پی آر

    دہشت گردوں کی فائرنگ سے آئی ایس آئی بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید. آئی ایس پی آر

    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی شہید ہو گئے۔ جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے جن میں 2 شدید زخمی ہیں لیکن بریگیڈیئر برکی اور ان کی ٹیم نے مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف دلیرانہ مزاحمت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بریگیڈئیر برکی کا تعلق انٹر سروسز انٹیلیجنس سے تھا اور انہوں نے پاکستان میں وحشیانہ حملوں خصوصاً اے پی ایس پشاور حملے میں شامل دہشتگردوں کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈئیر برکی شہید کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا جبکہ انہوں نے 12 اکتوبر 1995 کو پاکستان کی مایہ ناز فرنٹیئر فورس رجمینٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا بر یگیڈئیر برکی کے سوگواران میں زوجہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا ناسور مٹانے میں وطن عزیز کا عظیم بیٹا شہید ہوگیا، وطن کی مٹی اور پوری قوم اپنے اس جری بیٹے کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ افسر نے مادر وطن کے امن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستان کی دفاعی افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کے ہر انچ سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ اور پختہ عزم کا اظہار کرتی ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    ادھر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی نے مادرِ وطن کے امن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، انکے اہلخانہ کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی پاکستان کا بہادر بیٹا تھا، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، دہشتگردوں کو ڈھونڈ کر نکالیں گے، انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

  • پہلا روزہ 23 یا 24   مارچ جبکہ عید الفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی۔ رویتِ ہلال ریسرچ کونسل

    پہلا روزہ 23 یا 24 مارچ جبکہ عید الفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی۔ رویتِ ہلال ریسرچ کونسل

    پہلا روزہ 23 یا 24 مارچ جبکہ عید الفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی۔ رویتِ ہلال ریسرچ کونسل

    رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، عید الفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی۔ جبکہ خالد اعجاز مفتی نے اپنے بیان میں کہا کہ نیاچاند منگل اوربدھ کی درمیانی رات 10 بجکر 23 منٹ پر پیداہوگا، بدھ 22 مارچ کی شام چاند واضح دکھائی دینےکا امکان کم ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کہیں اگر مطلع انتہائی صاف ہُوا تو وہاں چاند کی رویت ہوگی۔ خالداعجاز مفتی نے یہ بھی کہا کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، عیدالفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی، 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوا تو روزے لازماً 30 ہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔ جبکہ ادھر سعودیہ عرب میں بھی آج رمضان کا چند نظر نہیں آیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ کل سعودیہ میں پہلا روزہ ہوگا.