مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں. شاہد افریدی
پاکستان کے معروف اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے متعلق ان کے نام سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں۔“ شاہد آفریدی کے نام سے منسوب ایک بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق کپتان نے عمران خان کو گرفتاری دینے کا مشورہ دیا ہے۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1637378958684553216
سوشل میڈیا پر جاری ایک تردیدی بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ”کل سے سوشل میڈیا پر جو میرے نام سے ایک بیان عمران بھائی سے متعلق چل رہا ہے، بہت ہی افسوس کی بات ہے۔ جو بھی یہ کر رہا ہے وہ بہت ہی گندی سیاست کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ”میں اس سیاست میں نہ پڑنا چاہتا ہوں اور نہ اس کا حصہ ہوں اور مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ اگر مجھے کچھ کہنا ہوتا ہے تو میں خود سے کہہ سکتا ہوں۔“
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
شاہد آفریدی نے ان کا جعلی بیان پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بتائیں عمران خان سے متعلق یہ بیان انہوں نے کہاں جاری کیا ہے۔ سابق کرکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ ”برائے مہربانی مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں۔ آپ لوگوں کو آپ کی سیاست مبارک ہو۔“
Tag: what happened
-

مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں. شاہد افریدی
-

عمران خان کی حاضری دستخط والی فائل گم ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت
عمران خان کی حاضری دستخط والی فائل گم ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے.
عمران خان کی حاضری دستخط والی فائل گم ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان کی دستخط لیے جانے کے بعد کی وڈیو سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں بیرسٹر گوہر خان کو فائل ہاتھ میں تھام کر عمران خان کی گاڑی سے عدالت لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گزشتہ روز سامنے آنے والی ویڈیو میں بھی فائل گوہر خان کے ہاتھ میں دیکھی گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
خیال رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی عدالتی حاضری والی فائل گم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم بعد میں فائل وکیل گوہر خان کے ہاتھ میں دیکھی گئی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان پر فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر کر دی ہے اور کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ -

ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
ٹیم غازی نے قومی اوپن ٹیم برج ٹرائلز کو چھ دنوں میں ڈبل راؤنڈ رابن اور چھ بائی سولہ بورڈز فائنل کے ساتھ جیت لیا جبکہ اس طرح وہ 22ویں برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ علاوہ ازیں فائنل کے چوتھے راؤنڈ کا آغاز 34 IMPS سے ٹریلنگ ٹیم غازی کے ساتھ ہوا جو 5 کلبوں میں 2 سے نیچے جا رہی تھی جبکہ ان کے شراکت داروں نے 4 گھنٹے کی بولی لگائی اور جسے بنا لیا گیا۔
خیال رہے کہ اگلے ہی بورڈ میں اسکور نے ایک اور گیم سوئنگ کی، بورڈ 26 پر ایک بولی کے بعد 15 بورڈز کو 30 Imps کی برتری حاصل رہی لیکن آخری ڈیل پر 7 IMPS دیے اور چوتھے راؤنڈ کا اختتام 20 IMPs سے خسارے کو پورا کیا گیا تاہم جب پانچواں راؤنڈ شروع ہوا تو الانا کا اسکور 132 تھا جبکہ غازی 118 اور 14 IMPS پیچھے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
اسی طرح پانچویں راؤنڈ پر ٹیم غازی نے کھیل کا رخ موڑ دیا تاہم واضح رہے کہ پاکستان نیشنل برج ٹرائل کا آغاز 14 مارچ کو کراچی جم خانہ میں ہوا تھا ٹرائلز میں ایک اور ٹیم بی برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین کیلئے متخب ہو گی جبکہ برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کا آغاز ماہ مئی میں لاہور میں ہوگا جس میں پاکستان بھارت بنگلہ دیش فلسطین یو اے ای سعودیہ عرب سمیت دیگر ٹیمیں شریک ہونگی اور اس میں کامیاب ہونے والی ٹیم رواں برس مراکش میں ورلڈ چیمپین شپ میں حصہ لے گی۔ -

پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
کرغزستان ٹریڈ ہاوس کے چیئرمین اور وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کرغزستان ٹریڈ ہاو س میں فاران شاہد آرائیں کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات اور روابط پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ تجارت، توانائی، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع وسطی ایشیائی ریاستوں، خاص طور پر کرغزستان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ یہ خشکی سے گھرے یہ ممالک پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے بہت سی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں اور عوام کے درمیان قریبی روابط کے علاوہ بزنس ٹو بزنس تعلقات کے فروغ سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا اور مضبوط اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرغزستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں کی مارکیٹ کا تخمینہ 90 بلین ڈالر سے زیادہ ہے جس میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
مہر کاشف یونس نے کہا کہ پاکستان ان ممالک کو بہت سی مصنوعات برآمد کر سکتا ہے جن میں ٹیکسٹائل، لیدر، فارماسیوٹیکل، زرعی مصنوعات، برقی آلات اور مواصلات کے شعبوں کا سامان، مشینری اور آلات شامل ہیں۔ کرغزستان اور دیگر ریاستیں بڑی تعداد میں مشینری اور آلات مختلف ممالک سے درآمد کرتے ہیں۔ پاکستان تجارتی تعلقات کو فروغ دے کر اعلی قیمت پر یہ مصنوعات ان ممالک کو برآمد کر سکتا ہے جبکہ پاکستان کرغزستان اور دیگر ریاستوں سے توانائی اور دیگر مصنوعات درآمد کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اولان بیک توتوئیف دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور درآمد و برآمد کنندگان کو سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی تلاش میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
انہوں نے کہا کہ کرغزستان ٹریڈ ہائوس دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان تجارتی تعاون کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان صدیوں پرانے ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک معدنی و ہنر مند افرادی قوت سے مالا مال ہیں۔ پاکستانی مصنوعات کم قیمتوں کے ساتھ انتہائی مسابقتی ہیں اور کرغزستان میں بہتر مارکیٹ شیئر حاصل کر سکتی ہیں۔ -

گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
پاکستان میں ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ ہو گیا ہے.
پاکستان میں گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ ہوگیا۔ ملک میں چند مہینے پہلے 4 ہزار روپے میں ہونے والا ڈائیلیسزکا ایک سیشن ساڑھے پانچ ہزار تک جا پہنچا۔ سی ای او پاکستان کڈنی سینٹر ڈاکٹر خلیل الرحمان کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث گردوں کے علاج میں استعمال ہونے والے آلات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈاکٹر خلیل الرحمان کے مطابق علاج کی لاگت بڑھنے سے پاکستان کڈنی سینٹر جیسے رفاہی اداروں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں، اندازے کے مطابق پاکستان میں دو کروڑ سے زائد بالغ افراد گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔
دوسری جانب سائنسدانوں نے ووہان کی مارکیٹ میں موجود جانوروں کے جینیاتی نمونوں کے ڈیٹاکا تجزیہ کیا اور ان کے خیال میں جو جانور اس عالمی وبا کورونا کو پھیلانے والے وائرس کا باعث بنا وہ ریکون ڈوگ نامی ایک ممالیہ جاندار ہے۔ اس مارکیٹ کو وائرس کے پھیلاؤ کے بعد یکم جنوری 2020 کو بند کر دیا گیا تھا اور وہاں موجود جانوروں کے جینیاتی نمونے اس بندش کے 2 ماہ بعد اکٹھے کیے گئے تھے۔ اس ڈیٹا کو گزشتہ سال چینی سائنسدانوں نے عالمی ڈیٹابیس کے لیے جاری کیا تھا۔
تحقیقی ٹیم نے اس ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد ریکون ڈوگ کے نمونوں میں کووڈ 19 کی تصدیق کی۔ دیگر ممالیہ جاندار جیسے civets کے نمونوں میں بھی کورونا وائرس کو دریافت کیا گیا۔ اس دریافت سے یہ ٹھوس طور پر ثابت نہیں ہوتا کہ ریکون ڈوگ کی وجہ سے کووڈ کی وبا متحرک ہوئی مگر محققین کا ماننا ہے کہ زیادہ امکان اسی بات کا ہے۔ انہوں نے اپنی تحقیقی کام کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کے سامنے پیش کیا ہے۔ اس تحقیقی ٹیم میں شامل سائنسدانوں نے بتایا کہ اس ڈیٹا سے ووہان کی مارکیٹ سے وائرس کے آغاز کے خیال کو تقویت ملتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ چینی سائنسدانوں نے اس جینیاتی ڈیٹا کو پہلے جاری کیوں نہیں کیا۔ سائنسدانوں کے مطابق وہ اس دریافت پر ایک رپورٹ مرتب کر رہے ہیں جس کو جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکون ڈوگ میں وائرس کی موجودگی سے اس امکان کو تقویت ملتی ہے کہ کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا۔ -

حکومت کا افغانستان کیلیے لگژری بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
حکومت کا افغانستان کیلیے لگژری بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ.
پاکستان نے افغانستان کے ساتھ زمینی راستے سے سفر کیلئے لگڑری بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ، کیا گیا، جس کے تحت مسافروں اور سامان کی کسٹمز و امیگریشن کلیئرنس کیلئے طورخم بارڈر پر انٹرنیشنل بس ٹرمینل قائم ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی وزارت موصلات اور افغان وزارت مواصلات کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور بس سروس کا باقاعدہ آغاز کرنے کیلئے بھی اصولی اتفاق ہوچکا ہے جس کیلئے پاکستان اور افغانستان اپنی اپنی حدود میں جلد انتظامات کو حتمی شکل دے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان زمینی راستے سے سفر کیلئے بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر میں دشواریوں کے باعث کیا گیا ہے کیونکہ طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے ایئر فلائٹس میں دشواریاں آرہی تھیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان معاملات و مسائل کے حل کیلئے قائم افغانستان انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سیل کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔ ارشاد انصاری کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان زمینی سفر کیلئے پشاور تا جلال آباد لگژری بس سروس شروع کی جائے گی، جس کیلئے پاکستان کی وزارت موصلات اور افغان وزارت مواصلات کے درمیان معاملات طے پاگئے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کاپی کے مطابق انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل طورخم بارڈر پر بنیادی ہیلتھ یونٹ طورخم کے مد مقابل قائم کیا جائے گا جس کیلئے جگہ مختص کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مختص کردہ جگہ پر قائم کئے جانے والے اس انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل پر پشاور تا جلال آباد کے درمیان شروع ہونے والی لگژری بس کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں اور انکے سامان کی کسٹمز و امیگریشن کلیئرنس ہواکرے گی۔
وزارت مواصلات کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پشاور تا جلال آباد پندرہ سے بیس سیٹوں پر مشتمل ایک بس سروس شروع کی جائے گی جس کیلئے افغان حکام اپنی سائیڈ پر اس بس سروس کے لئے انتظامات مکمل کررہے ہیں، جس کے تحت جلال آباد میں انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل قائم کیا جارہا ہے اور افغانستان میں بس سروس اور مسافروں کے سامان کی سیکورٹی کی ذمہ داری افغان حکام کی ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
حکام کے مطابق افغانستان انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سیل کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے تحت پاکستان اپنی سائیڈ پر اس بس سروس کیلئے انتظامات کرنے جارہا ہے اور اسی کے تحت طورخم بارڈر پر انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل قائم کیا جارہا ہے۔ جبکہ اس انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان آنے اور جانے والے مسافروں و انکے سامان کی چیکنگ و دستاویزات کی چیکنگ کیلئے جدیدسہولیات و آلات پر مشتمل خصوصی چیکنگ ایریا تعمیر کیا جائے گا جہاں مسافروں اور سامان کی کسٹمز و امیگریشن کلیئرنس ہوا کرے گی۔ ابتدائی طور پر پندرہ سے بیس سیٹوں پر مشتمل ایک بس چلائی جائے گی اس کے بعد اس میں اضافہ کیا جائے گا ۔ -

عمران خان کارکنوں کو ڈھال بنا کر قانون کا سامنا کرنے سے بچنا چاہتا ہے. مولانا فضل الرحمان
عمران خان کارکنوں کو ڈھال بنا کر قانون کا سامنا کرنے سے بچنا چاہتا ہے. مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علما اسلام نے کہا ہے کہ عمران خان کارکنوں کو ڈھال بنا کر خود قانون کا سامنا کرنے سے بچنا چاہتا ہے. لاہور کو ایک شخص نے نو گو ایریا بنا دیا ہے، وہ کسی عدالت میں پیش نہیں ہورہا اور عدالتوں ، قانون کا مذاق بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہا کہہ چکے ہیں عمران خان کے پیچھے بیرونی ایجنڈا ہے، اسلام مخالف قوتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں۔ سربراہ پی ڈی ایم نے دعویٰ کیا کہ زلمے خلیل زاد نے خفیہ دورہ کرکے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے اس لیے ڈر رہے ہیں کہ کہیں آئین تبدیل نہ ہو جائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہے جس کی وجہ سے سماعت ایف ایٹ کچہری میں نہیں ہو گی۔ چیف کمشنر نے اپنے اختیارات استعمال کے تحت توشہ خانہ کیس کی سماعت کچہری سے کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردی ہے اور نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ عمران خان کل ایف ایٹ کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی11 پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے ایف ایٹ عدالتوں کو سماعت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ -

وزیر خارجہ کی او آئی سی کے اجلاس میں “کمیٹی برائے مستقبل” تشکیل دینے کی تجویز
او آئی سی اسلامی امہ کے اتحاد ، امن وسلامتی اور درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لئے کردار ادا کرے .وزیر خارجہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 49ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے او آئی سی ممبران کی پائیدار نمو اور ترقی کے لئےایک طویل مدتی حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے “کمیٹی برائے مستقبل” تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 49واں اجلاس 16-17 مارچ 2023 کو موریطانیہ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وزرائے خارجہ کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان کی مدت کی کامیابی کے ساتھ تکمیل پر وزیر خارجہ نے کونسل کی چیئرمین شپ باضابط طور پر موریطانیہ کے وزیر خارجہ محمد سالم اولد مرزوگ کے سپرد کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کونسل کے اجلاس میں وزیر خارجہ نے اسلامی امہ کے اتحاد کی اہمیت اور امن، سلامتی اور ترقی کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں او آئی سی کے کردار پر زور دیا۔ ن کا مزید کہنا تھاکہ فلسطین اور کشمیر کو او آئی سی کے مشترکہ اسباب کے طور پر اجاگر کیا جائے اورانہوں نے افغانستان کے لوگوں کے لیے بین الاقوامی حمایت پر بھی زور دیا۔ وزیر خارجہ نے اسلاموفوبیا اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف او آئی سی کے اقدام کی حمایت کی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ او آئی سی ممبران کی پائیدار نمو اور ترقی کے لیے ایک طویل مدتی حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے “کمیٹی برائے مستقبل” تشکیل دی جائے۔ -

سندھ کے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن نے سندھ میں مختلف کیٹگریز کی 93 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویژن سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں مختلف کیٹگریز کی 93 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے ۔ ان میں کراچی کے 11 سمیت سندھ بھر کے 28 چیئرمین وائس چیئرمین ، 61 جنرل ممبرز اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 4 نشستیں بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان نشستوں پر 20 تا 22 مارچ کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ 28 مارچ تک نامزدگی فارمز کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 6 اپریل کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ 7 اپریل کو انتخابات نشانات الاٹ کیے جائیں گےجبکہ پولنگ 18 اپریل کو ہوگی جس کے نتائج 20 اپریل کو جاری کیے جائیں گے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی ملتوی شدہ 11 نشستوں پر انتخابی شیڈول کا اجرا اہل کراچی کی فتح و کامیابی ہے، جماعت اسلامی بھر پور طریقے سے ان انتخابات میں حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے ہی سب سے زیادہ ووٹ اور وارڈز میں بھی کامیابی حاصل کی، ان 11نشستوں کے انتخابات کے بعد ہماری فتح اور واضح ہو جائے گی۔ عوام ان یوسیز میں بھی ترازو کو کامیاب کریں۔ کراچی میں ہمارا میئر بنے گا تو ہی شہر کے حالات سدھر یں گے اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ -

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں جگہ بنا لی
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں جگہ بنا لی .فاتح ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز سے ہفتے کو مقابلہ کرے گی.
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے ایلیمنٹر ٹو میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر مسلسل دوسری باری فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے ایلیمنٹر ٹو کے اہم میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم لاہور قلندرز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم نے کیا، تاہم دوسرے اوورز میں جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش میں لیفٹ ہینڈ بیٹر 5 گیندوں پر 9 سکور بنا کر زمان خان کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے۔
جبکہ اس دوران بابر اعظم اور نوجوان بیٹر محمد حارث نے وکٹ کے چاروں اطراف شاندار شارٹس کھیلے اور حریف باؤلرز کو بے بس کیے رکھا دونوں کے درمیان 60 گیندوں پر 89 سکور کی شراکت داری قائم ہوئی جس کا خاتمہ راشد خان نے کیا۔ افغان باؤر کی گیند پر بابر اعظم 36 گیندوں پر 42 سکور بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اسی اوور میں راشد نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام کڈمور کو صفر پر پویلین واپس بھیج دیا۔
اس موقع پر محمد حارث نے جارحانہ انداز اختیارکیا اور باؤلرز کی خوب درگت بنائی انہوں نے 54 گیندوں پر 85 سکور کی بڑی باری کھیلی۔ عامر جمال ایک سکور کے ساتھ زمان خان کی گیند پر چلتے بنے۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 سکور بنائے۔ زمان خان اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فخر زمان اور نوجوان بلے باز مرزا بیگ نے کیا۔
جبکہ لاہور قلندرز کو دوسرے اوور میں اُس وقت بڑا جھٹکا لگ جب عظمت اللہ عمرزئی نے فخر زمان کو 14 سکور پر بولڈ کر دیا، اوپنر نے محض 6 رنز کی باری کھیلی۔ اس دوران نوجوان بیٹر احسن حفیظ اور مرزا بیگ نے سکور کو آگے بڑھایا، 5 اوورز میں 38 کے مجموعی سکور پر احسن حفیظ وہاب ریاض کو وکٹ دے بیٹھے، آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے 15 رنز کی باری کھیلی۔ عبد اللہ شفیق اس بار بدقسمت ثابت ہوئے اور 10 گیندوں پر 10 سکور بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ مرزا بیگ کی باری کا اختتام عامر جمال نے کیا، بیٹر نے 42 گیندوں پر 54 سکور بنائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
سیم بلنگز 21 گیندوں پر 28 رنز بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ چھٹی وکٹ 161 سکور پر گری، عظمت اللہ عمر زئی نے سکندر رضا کو بولڈ کر دیا۔ انہوں نے 23 سکور کی باری کھیلی۔ لاہور قلندرز نے ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ڈیوڈے ویزے 9اور شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے دو وکٹیں حاصل کیں.جبکہ عامر جمال اور سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔