Baaghi TV

Tag: what happened

  • وزارت خزانہ کی جانب سے  اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ردوبدل

    وزارت خزانہ کی جانب سے اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ردوبدل

    وزارت خزانہ نے اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ردوبدل کردیا۔

    شرح منافع میں رد و بدل یورو، پاؤنڈ، امریکی ڈالر اور پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے ہوگی. وزارت خزانہ کے مطابق تین ماہ کیلئے شرح منافع 9.5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 6 ماہ کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 10 سے بڑھا کر 15.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔

    ایک سال کیلئے سرمایہ کاری پر شرح منافع 10.50 سے بڑھا کر 15.50 فیصد کردیا گیا ہے۔ 3 سال کیلئے سرمایہ کاری پر شرح منافع 10.75 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کر دیا گیا ہے۔5 سال کیلئے سرمایہ کاری پر شرح منافع 11 فیصد سے بڑھا کر 13.50 فیصدکردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ برطانوی پاؤنڈ میں ایک سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5.75 سے بڑھا کر 7 فیصد کر دیا گیا ہے

    جبکہ 3 سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 6.25 سے بڑھا کر 7.50 فیصد کر دیا گیا ہے۔ 5 سال کیلئے سرمایہ کاری کرنیوالوں کیلئے شرح منافع 6.50 سے بڑھا کر 7.50 فیصدکردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق یورو میں 3 ماہ کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 4.75 فیصد سے کم کرکے 4 فیصد کردیا گیا.
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    کامران اکمل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    پیسے دینے کے بہانے خاتون کے ساتھ جنگل میں تین ملزمان نے کیا گھناؤنا کام
    اپرکوہستان میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، 17 افراد جاں بحق
    6 ماہ کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5 فیصد سےکم کرکے 4.50 فیصد کردیا گیا، ایک سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5.25 فیصد سےکم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا۔ یورو میں 3 سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5.50 سے بڑھا کر 6.50 فیصد کر دیا گیا، 5 سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5.75 فیصد سے بڑھا کر 6.50 فیصد کر دیا گیا ہے۔

  • وفاقی وزیر شازیہ مری کی یو ایس ایڈ کے وفد سے ملاقات

    وفاقی وزیر شازیہ مری کی یو ایس ایڈ کے وفد سے ملاقات

    سیلاب سے 4 ملین بچوں اور لاکھوں حاملہ خواتین سمیت 33 ملین افراد متاثر ہوئے۔ وفاقی وزیر

    وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری سے یوایس ایڈ کے وفد کی سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات ہوئی ہے جبکہ وفد کی سربراہی یو ایس ایڈ ایشیا بیوروکےاسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر مائیکل شفر کر رہے تھے۔ملاقات کے دوران پاکستان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت معاشرے کے کمزور طبقوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی وزیر نے یو ایس ایڈ کے وفد کو پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والی تباہی اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی۔شازیہ مری نے وفد کو بتایا کہ 2022 میں آنے والے سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا اور 4 ملین بچوں اور لاکھوں حاملہ خواتین سمیت 33 ملین افراد متاثر ہوئے۔وفاقی وزیر نے بحالی و تعمیر نو کی کوششوں کی تازہ ترین صورتحال اور بی آئی ایس پی کی جانب سے کیے جانے اقدامات سے بھی آگا کیا۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے اجلاس کے دوران بتایا کہ بی آئی ایس پی گذ شتہ 14 سالوں میں ایک کامیاب ماڈل کے طور پر ابھرا ہے اورغریب طبقے کی بلا تفریق خدمت کر رہا ہے۔شازیہ مری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری نے حکومت پاکستان کو سائنسی ڈیٹا بیس کے ذریعے پاکستان میں معاشرے کے سب سے زیادہ مستحق اور پسماندہ طبقے تک رسائی میں سہولت کاری کی ہے۔

    وفاقی وزیر نے وفد کو بتایا کہ بی آئی ایس پی کے تحت تقریباً 8.9 ملین خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے جوکہ جون 2023 تک بڑھ کر 9 ملین اور 2024 تک 10 ملین تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو خاندانی سربراہ کے طور پر براہ راست مالی امداد کی فراہمی خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بی آئی ایس پی پروگرام کی ترجیحات کی عکاس ہے جبکہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں مشروط منتقلی کا مقصد صحت کے تحفظ سمیت غریب خاندانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی ہے۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ خواتین اور بچوں کی غذائیت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پاکستان بھر میں 364 بے نظیر نشوونما سہولت مراکز کام کر رہے ہیں۔پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعدفراہم کی جانے والی امدادکے حوالے سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے 25 لاکھ متاثرہ خاندانوں میں 70 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔وفاقی وزیر نے سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے لیے عالمی بینک، اے ڈی بی اور جی آئی زیڈ کی مسلسل حمایت اور تعاون کو بھی سراہا۔

    انہوں نے عالمی بینک کے پاکستان کرائسز ریزیلینٹ سوشل پروٹیکشن (سی آر آئی ایس پی) پروگرام کے بارے میں بھی وفد کو بتایا۔ وزیر نے بتایا کہ نیشنل پاورٹی گریجویشن پروگرام (این پی جی پی) کے ذریعے بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والوں کو اثاثے اور تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں غربت سے نکالا جا سکے۔وفاقی وزیر نے یو ایس ایڈ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس پروگرام کو مزیدوسعت دینے کے لیے ایجنسی کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بڑھانے کا منتظر ہے۔مائیکل شفرنے سماجی تحفظ کے شعبے میں خاص طور پر آفت سے متاثرہ آبادی کو فوری ریلیف فراہم کرنے میں بی آئی ایس پی کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ اور امریکی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    کامران اکمل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    پیسے دینے کے بہانے خاتون کے ساتھ جنگل میں تین ملزمان نے کیا گھناؤنا کام
    اپرکوہستان میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، 17 افراد جاں بحق
    مائیکل شفر نے کہا کہ یو ایس ایڈ سماجی تحفظ، غربت کے خاتمے، غذائیت اور تعلیم جیسے مختلف شعبوں میں امداد کے حوالے سے توازن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موسم بہار کے آخر میں وہ پاکستان کا دورہ بھی کریں گے تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے مزید آگاہی اور تجربہ حاصل کیا جا سکے۔

  • پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب یادگار بنانے کی تیاری

    پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب یادگار بنانے کی تیاری

    افتتاحی تقریب سب کو حیران کردے گی. پی ایس ایل انتظامیہ کا دعویٰ

    انتظامیہ نے پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کی تیاری کرلی۔ پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب سب کو حیران کردے گی۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی، مینجمنٹ نے افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کا پلان بنالیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تقریب سب کو حیران کردے گی، جس میں اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان کرکٹ میں پہلی مرتبہ کیا جائے گا، اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی سے ٹی وی پر میچ دیکھنے والے شائقین ڈیجیٹل تھری ڈی اینیمیشن سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحٰ تقریب میں شائقین کرکٹ کو انکلوژرز میں زولو بینڈ بھی پہنائے جائیں گے، جو کم روشنی میں چمچمائیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب میں پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈرونز کی مدد سے فضاء میں ایل ای ڈی تصاویر بنائی جائیں گی جب کہ شاندار آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

    جبکہ دوسری جانب پی ایس ایل 8 کے ترانے کو پسوری سے مقبول ہونے والی شے گل اور نوجوانوں میں مقبول عاصم اظہر گا رہے ہیں۔ اس سے پہلے خبریں تھیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ نے پی ایس ایل 8 کے آفیشنل گانے کے لئے علی سیٹھی کا نام لیا ہے۔ تاہم نجم سیٹھی کے پی سی بی کے چیئرمین میجمنٹ کمیٹی بننے کے بعد ان کا ماننا ہے کہ ان کا بیٹا پی ایس ایل 8 کے لئے گانا گائے ۔ یہ مفادات کا ٹکراؤ ہوگا اسی لئے جب میں پی سی بی میں نہیں ہونگا تو علی سیٹھی پی ایس ایل کے لئے گانا گا سکتے ہیں۔

    پی ایس ایل 8 کے گانے کے لئے بہت سے لوگوں کی بہت سی قیاس آرائیاں ہیں، کوئی علی ظفر کا نام لے رہا ہے ، تو فارس شفیع کا ، شے گل کا نام بھی سننے میں آیا تھا۔ اب تمام تر قیاس آرائیاں ختم ہوئیں۔ پی ایس ایل 7 سیزن کے لئے عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے گانا گایا ۔ پی ایس ایل 6 کا گانا نصیبو لعل اور آئمہ بیگ نے گانا گایا۔ عاصم اظہر پی ایس ایل 5 کے لئے بھی آفیشل ترانہ گا چکے ہیں۔

  • ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 73083 بیرل جبکہ گیس  کی پیداوارمیں 3 فیصد کمی ریکارڈ

    ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 73083 بیرل جبکہ گیس کی پیداوارمیں 3 فیصد کمی ریکارڈ

    ملک میں تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر 2.2 فیصد کی نمو جبکہ گیس کی پیداوارمیں 3 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ملک میں تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر 2.2 فیصد کی نمو جبکہ گیس کی پیداوارمیں 3 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پٹرولیم انفارمیشن سروس اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق 31 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 73083 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 31 جنوری کوختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3312 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 34420 بیرل جبکہ گیس کی 763 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

    پیوستہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداور 34087 بیرل جبکہ گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 741 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے میں پی پی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 12878 بیرل ریکارڈ کی گئی جو اس سے پچھلے ہفتے میں 12761 بیرل تھی۔ پی پی ایل کی گزشتہ ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 639 ایم ایم سی ایف ڈی جبکہ اس سے قبل 684 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    پی او ایل کی گزشتہ ہفتے میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 5108 بیرل جبکہ پیوستہ ہفتے میں 5146 بیرل ریکارڈ کی گئی اسی طرح پی او ایل کی گزشتہ ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 68 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتےمیں بھی 68 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔ ماڑی گیس کی گزشتہ ہفتے میں تیل کی اوسط پیداوار 1374 بیرل تھی جو پیوستہ ہفتے میں 1088 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔ ماڑی گیس کی گزشتہ ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 828 ایم ایم سی ایف ڈی اور پیوستہ ہفتے میں 852 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری ہے.

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری ہے تھا نہ پھلگر اں پولیس نے بر وقت کاروائی کر تے ہو ئے شہر ی اور اس کی فیملی کوہو ائی فائر نگ کرکے ہر اساں کر نے والے تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن اورزیر استعما ل گا ڑ ی کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیاگیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیاگیا ہے. اورمزید تفتیش بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد ڈاکٹراکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہری نے اطلا ع دی کہ وہ اپنی فیملی کے ہمر اہ تھانہ پھلگراں کی حدود سے گزر رہا تھا کہ تین ملزمان نے گا ڑ ی کو روک کر ہراساں کیااور ہو ائی فائر نگ کی،اطلاع ملنے پر تھانہ پھلگراں پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے.

    گرفتار ملزمان کی شناخت دانیا ل، محسن اور دانی کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتارملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ان کے زیر استعما ل گا ڑ ی کو قبضہ پولیس میں لے لیاگیا ہے. اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے. شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ” پکار-”15پر فوراً اطلاع دیں۔

  • انتخابات کے انعقاد میں57 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے. آئی جی کے پی

    انتخابات کے انعقاد میں57 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے. آئی جی کے پی

    آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے انتخابات کے دوران دہشت گرد حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے متعلق اجلاس ہوا۔ آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ صوبے میں انتخابات کیلئے 57 ہزاراہلکاروں کی کمی کاسامنا ہے۔ معظم جاہ انصاری نے کہا کہ سال 2022 میں پولیس پر494،رواں سال اب تک 46حملے ہوچکے جبکہ رواں سال اب تک 93پولیس اہلکارشہید ہوچکے ہیں۔ خدشہ ظاہرکیا ہے انتخابات کے دوران مزید حملے بھی ہوسکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق انتخابات مکمل پرامن ہونے کا یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوج اور ایف سی کیلئے وزارت داخلہ سے رابطے میں ہے۔ انتخابات کےدوران غیرجانبدارافسران کی تعیناتی ضروری ہے، شفاف انتخابات کیلئے فوری طور پر ضروری تقررو تبادلے کئے جائیں۔

    دوسری جانب موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایس پی رورل ڈویژن ظفر احمد کی سربراہی میں تھانہ ناصرباغ میں دربار منعقد کیا گیاخصوصی دربار میں ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ، چوکی انچارجان اور پولیس اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ایس پی رورل ظفر احمد نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس جانثاروں اور دلیروں کی فورس ہے اس فورس کا مورال ہمیشہ بلندرہا ہے

    انہوں نے کہا کہ پولیس افسران واہلکاروں نے ملک و قوم اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے ہیں جس کی بدولت مثالی پولیس کا درجہ رکھتی ہے، ایس پی رورل نے کہا کہ پولیس جوانوں کے مسائل کے حل کی خاطر تمام دستیاب وسائل کو بروئےکار لایا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس جوانوں کے تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام سمیت مختلف معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں پولیس جوانوں کا کردار قابل صد تحسین ہے

  • جنوبی وزیرستان کے2لوگوں کومیرےقتل کا ٹاسک دیا گیا ہے:عمران خان

    جنوبی وزیرستان کے2لوگوں کومیرےقتل کا ٹاسک دیا گیا ہے:عمران خان

    لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے قتل کا ٹاسک دیے جانے کا دعویٰ کردیا۔اطلاعات کے مطابق آج زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے دعویٰ کیا کہ مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، مجھے قتل کرنے کے لیے جنوبی وزیرستان کے علاقے سے دو لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ مجھے قتل کرنے کے لیے دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی ہے، میرے پاس اس منصوبے کے تمام ثبوت موجود ہیں۔

    ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ ،سیشن کورٹ اسلام آباد

    ذرائع کا کہنا تھاکہ عمران خان نے بتایا کہ پہلے بھی کہا تھا مجھے جنونی شخص کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے، تین شوٹرز کے ذریعے حملہ کروا کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، جے آئی ٹی نے تفتیش کر کے تین حملہ آوروں کی رپورٹ دی۔ان کا کہناتھاکہ یہ جتنا مرضی کوشش کر لیں مجھ پر دباو نہیں ڈال سکتے۔

    عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف چاہتےہیں کہ عمران خان نااہل ہوں اور یوں لگ رہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوگی۔عمران خان نے غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی اور گفتگو میں کہا کہ پہلی مرتبہ عوام نے رجیم چینج کو قبول نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسےلوگوں کوپنجاب میں لایاجارہاہے جو 25 مئی کے واقعات میں ملوث تھے، یوں لگ رہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ کیا کوئی وجہ بتائےگا کہ کیوں ڈالراور پیٹرول سو سو روپے مہنگا ہورہاہے؟

  • پاکستان سے روزانہ لاکھوں ڈالر افغانستان میں اسمگل کیے جا رہے ہیں. بلوم برگ کا دعوی

    پاکستان سے روزانہ لاکھوں ڈالر افغانستان میں اسمگل کیے جا رہے ہیں. بلوم برگ کا دعوی

    امریکی جریدے بلوم برگ نے ہر روز لاکھوں ڈالر کی افغانستان اسمگلنگ کو پاکستان کے معاشی بحران کی وجہ قرار دے دیا ہے۔

    بلوم برگ کے مطابق پاکستان سے روزانہ لاکھوں ڈالر افغانستان میں اسمگل کیے جا رہے ہیں، اسی اسمگلنگ کی وجہ سے امریکا اور یورپ کی پابندیوں کے باوجود طالبان کی حکومت کو سہارا مل رہا ہے جب کہ پاکستان کا معاشی بحران بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں کرنسی ایکسچینج کی نمائندہ تنظیم ایکسچینج کمپنیز ایسویسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری محمد ظفر پراچہ کے مطابق تاجر اور اسمگلرز ہر روز پاکستان نے 50 لاکھ ڈالر افغانستان لے جارہے ہیں۔ غیر ملکی کرنسی کا غیر قانونی بہاؤ یہ ظاہر کرتا ہے کہ افغان طالبان کس طرح بین الاقوامی پابندیوں سے بچ رہے ہیں۔ جب کہ پاکستان کے لیے یہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی اور روپے کی قدر میں بتدریج کمی کا باعث بن رہا ہے جب کہ معیشت تباہی کے دہانے پر آگئی ہے۔

    اس حوالے سے ظفر پراچہ نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان سے غیر ملکی کرنسی اسمگل ہورہی ہے اور یہ کافی منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔ اگست 2021 میں جب طالبان نے دو دہائیوں کے بعد کابل پر دوبارہ قبضہ کیا تو امریکا اور یورپ نے افغان مرکزی بینک کے 9 ارب ڈالر سے زیادہ کے زرمبادلہ ذخائر کو عسکریت پسند گروپ دہشت گردی کے لیے استعمال کئے جانے کے خدشے کے پیش نظر منجمد کردیا تھا۔ اقوام متحدہ کے دباؤ پر امریکا نے افغان معیشت کی مدد کے لیے اس کا نصف حصہ جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی لیکن طالبان کی جانب سے افغان خواتین پر تعلیم اور روزگار کے حوالے سے پابندی لگانے کے بعد اسے روک دیا۔

    17 ماہ گزرنے کے بعد بھی افغانستان بدستور تشویشناک حالت میں ہے اور انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ مالیاتی شعبے کو مشاورت فراہم کرنے والے نجی ادارے الفا بیٹا کور سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ افغانستان کو روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ضرورت ہوتی ہے، اندازہ ہے کہ اس میں آدھی رقم پاکستان سے جارہی ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے مرکزی بینک ’’دا افغانستان بینک‘‘ کے ترجمان حسیب نوری کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے پاس غیر ملکی کرنسی کے وافر ذخائر ہیں۔

    حسیب نوری نے کہا کہ افغان حکومت کو گزشتہ برس سے اقوام متحدہ کی جانب سے ہر ہفتے تقریباً 40 ملین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔ چونکہ افغانستان عالمی بینکنگ سسٹم سے کٹا ہوا ہے، اس لیے رقم کو نقدی میں کابل منتقل کیا جاتا ہے، اور اس کے آنے کے بعد اسے مقامی کرنسی میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ دا افغانستان بینک کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگرچہ اس امداد سے طالبان کو براہِ راست فائدہ نہیں پہنچتا، لیکن بالآخر ڈالر مرکزی بینک کے خزانے میں پہنچتے ہیں۔ اقوام متحدہ فوری طور پر تبصرہ کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھا۔ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے سابق مشیر طورق فرہادی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ افغان کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی فراہمی اور اس کے بدلے افغانی کرنسی کی حمایت کرتا ہے۔اس طرح افغانی (افغان کرنسی)کی طلب دراصل اقوام متحدہ اور ڈالر کے اسمگلروں سمیت دیگر ذرائع سے پیدا ہوتی ہے۔

    گزشتہ چند ماہ کے دوران افغان کرنسی کی قدر میں گراں قدر اضافہ ہوا ہے۔ افغان کرنسی کی قدر طالبان کے اقتدار میں واپس آنے کے بعد دسمبر 2021 میں افغان کرنسی 124.18 کی کم ترین سطح کو چھونے کے بعد بڑھ کر تقریباً 89.96 افغانی فی ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
    اسی عرصے کے دوران پاکستانی روپے کی قدر امریکی کرنسی کے مقابلے میں تقریباً 37 فیصد کم ہوئی ہے۔ جنوری کے آخر میں اس میں ایک دن میں تقریباً 10 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جو کم از کم دو دہائیوں میں سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ یہی وجہ تھی کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 27 جنوری کو 3.09 ارب ڈالر کی سطح تک گر گئے۔

    افغانستان کی وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ سال کے وسط میں پاکستان کو افغانستان سے کوئلے کی برآمدات میں اضافے کے بعد کرنسی کی اسمگلنگ کا آغاز ہوا۔ اس کو طالبان کی جانب سے پاکستانی کرنسی کو افغانستان میں قانونی ٹینڈر کے طور پر استعمال کرنے پر پابندی سے بھی تقویت ملی ہے۔ حاجی محمد رسول ایسے ہی ایک تاجر ہیں جو پاکستان کو کوئلہ برآمد کرتے ہیں۔جو افغان کرنسی میں کوئلہ خرید کر اسے پاکستانی روپے میں بیچتے ہیں اور اس کے بعد اسی روپے کو ڈالر میں تبدیل کرکے واپس افگانستان میں بھجوادیتے ہیں۔ حاجی محمد رسول کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈالر تلاش کرنا مشکل ہے، اس لیے وہ پشاور جیسی جگہوں پر سرحد کے قریب گرے مارکیٹس کا استعمال کرتے ہیں، جہاں وہ سرکاری شرح سے 10 فیصد زیادہ پر ڈالر خریدتے ہیں۔ ایسا صرف وہ نہیں بلکہ تقریباً تمام تاجر ہی کرتے ہیں کیونکہ ہمیں طالبان نے پاکستانی کرنسی ملک میں واپس لانے سے منع کیا ہے۔

    افغان وزارت خزانہ کے ایک ترجمان احمد ولی حقمل نے کہا کہ طالبان حکومت کسی بھی غیر ملکی کرنسی کے بجائے ڈالر کو لانے کی ترغیب دیتی ہے لیکن زیادہ سے زیادہ 5 ہزار ڈالر ہی افغانستان سے بھیجے جاسکتے ہیں۔ ایکسچینج کمپنیز ایسویسی ایشن آف پاکستان کے محمد ظفر پراچہ کے مطابق مسئلہ پاکستان کی ”ناقص“ امیگریشن، تجارتی پالیسیوں اور بارڈر کنٹرولز کا ہے۔ روزانہ ہزاروں لوگ بغیر ویزے کے سرحد پار کر رہے ہیں۔ اور ان میں سے کئی ڈالر لے کر جا رہے ہیں۔

  • پی سی بی نے کرکٹر آصف آفریدی پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

    پی سی بی نے کرکٹر آصف آفریدی پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

    پاکستانی کرکٹر آصف آفریدی پر دو سال کی پابندی عائد

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسپنر آصف آفریدی پر پی سی بی کے انسداد بدعنوانی کوڈ برائے شرکا کے تحت دو خلاف ورزیوں کے الزام میں جرم قبول کرنے کے بعد تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ آرٹیکل 2.4.10 کی خلاف ورزی پر آصف آفریدی کو دو سال کی نااہلی کی سزا دی گئی تھی، جب کہ آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر ان پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ نااہلی کی دونوں مدتیں ایک ساتھ چلیں گی اور ان کی عارضی معطلی کے دن سے شروع ہوں گی، جس کا آغاز 12 ستمبر 2022 کو ہوا تھا۔

    پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ’’ایک بین الاقوامی کرکٹر کو دو سال کیلئے معطل کرنے سے پی سی بی کو کوئی خوشی نہیں ہوتی لیکن ہم اس طرح کے جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کا رویہ رکھتے ہیں۔ کھیل کی گورننگ باڈی کے طور پر ہمیں مثالیں بنانے، ایسے معاملات کو مضبوطی سے سنبھالنے اور تمام کرکٹرز کو مضبوط پیغامات بھیجنے کی ضرورت ہے۔‘‘ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ "یہ تلخ حقیقت ہے کہ بدعنوانی ہمارے کھیل کیلئے خطرہ ہے کیونکہ خود غرض بدعنوان کرکٹرز کو مختلف طریقوں اور طریقوں سے لالچ دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پی سی بی کھلاڑیوں کی تعلیم پر بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ وہ چوکس رہیں اور رپورٹنگ اپروچ کے ذریعے پی سی بی کو اس لعنت کو ختم کرنے میں مدد کر سکیں اور اگر بیداری پیدا کرنے کی ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود کوئی کھلاڑی اس لالچ کا شکار ہو جائے تو پی سی بی کو کوئی ہمدردی نہیں ہے۔‘

    خیال رہے کہ پی سی بی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کا آرٹیکل 2.4.4 بدعنوان طرز عمل میں ملوث ہونے کیلئے موصول ہونے والے کسی بھی نقطہ نظر یا دعوت نامے کی مکمل تفصیلات پی سی بی سکیورٹی اور انسداد بدعنوانی کے محکمے کو ظاہر کرنے میں ناکامی سے متعلق ہے۔ پی سی بی کے مطابق آصف آفریدی کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا اور پی سی بی نے 13 ستمبر 2022 کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت انہیں عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔

  • کامران اکمل کا  ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    کامران اکمل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کیلئے فرنچائز کے پہلے پریکٹس سیشن کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب نے ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے، نئی ذمے داریوں کے باعث اب کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا، جب بھی موقع ملے گا تھوڑی بہت کرکٹ کھیل لوں گا ، سلیکٹر بننا اور کوچنگ کرنا ایک نیا رول ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ ابھی میری کافی کرکٹ باقی تھی، قومی ٹیم میں آنے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر کارکردگی دکھانی ہوتی ہے، اب بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ پی ایس ایل سے منسلک ہوں، میں بڑی انٹرنیشنل لیگز کا حصہ تو نہیں بن سکوں گا لیکن لیگ کرکٹ کھیلنے کی کوشش ہوگی ۔

    انہوں نے کہا کہ قومی کپتان بابر اعظم مسلسل سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں،کوئی بھی فرد خامیوں سے مبرا نہیں ہوتا، بابر اعظم کو اپنی خامیوں کا علم ہے، قومی کپتان اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بابراعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، ان کا پشاور زلمی میں آنا خوش آئند ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ میں کوئی خامی نہیں، وہ بتدریج بہتر سے بہتر ہو رہے ہیں، گگلی اور اسپن بولنگ کو کھیلنے کے دوران جہاں ان کو پریشانی ہوتی ہے،اس پر کام کر رہے ہیں، لیکن ہر ٹیم میں راشد خان جیسے اسپنرز نہیں، بابر اعظم کواس حوالے سے بتایا بھی ہے،کپتانی میں خامیوں کو دور کرنے پر بھی بات کی ہے۔

    کامران اکمل نے اپنے کزن بابر اعظم کے حوالے سے کہا کہ بابر میرا بھائی ہے، مجھے اس کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں، میں نےکبھی اپنے سگے بھائیوں عمر اکمل اور عدنان اکمل کی بھی تعریف نہیں کی، میں چاہتا ہوں میرے بھائیوں کی تعریف دنیا کرے۔ کامران اکمل نے کہا کہ 14 فروری کو کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا مقابلہ دلچسپ ہوگا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ بھی ہمیشہ سے کانٹے دار ہوتا ہے، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی موجودگی سے بابر اعظم کو سیکھنے کا موقع ملے گا، بابر کے ساتھ اوپنر کا فیصلہ ڈیرن سیمی اور بابر کریں گے۔