Baaghi TV

Tag: what happened

  • حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگار ہے ہیں. مریم نواز کا یوتھ کنونشن سے خطاب

    حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگار ہے ہیں. مریم نواز کا یوتھ کنونشن سے خطاب

    حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہےہیں. مریم نواز کا یوتھ کنونشن سے خطاب

    مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے، حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہےہیں۔ وہاڑی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نومئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے، آج کا اجتماع شہیدوں اور ان ماؤں کے نام کرتی ہوں جن کےبیٹوں نےقربانی دی، شہیدوں بارے بات کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتی ہوں، شہید صرف فوج یا کسی ادارے کےنہیں پاکستان کےہوتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتنا بدنصیب شخص ہوگا جس نے گھٹیا ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر شہدا کی یادگاروں کوآگ لگادی، کیا اتنی بڑی غداری کوئی اپنے ملک کےساتھ کرسکتا ہے، قرآن کہتا ہےشہید زندہ ہوتےہیں، کیا شہیدوں کےساتھ یہ سلوک منظورہے؟۔

    مریم نواز نے کہا کہ 9مئی کویہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا، دہشت گردی کا منصوبہ زمان پارک کے اندر بنا تھا، ماسٹرمائنڈ توشہ خانہ کا چور تھا، 60ارب کا ڈاکہ مارنےوالا چورتھا، ایسا حملہ توبھارت بھی نہیں کرسکتا، جو دشمن،دہشت گرد نہ کرسکے وہ عمران نے کرکے دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تخریب کار،دہشت گرد ٹارگٹڈ، خودکش تیار کرتے ہیں اسی طرح پلان کیا گیا، کورکمانڈر ہاؤس کے سامنے دی مال آف لاہوربھی آتا ہےوہاں شیشہ بھی نا ٹوٹا، سیدھے کور کمانڈر ہاؤس جاکرحملہ کیا گیا،ایک،ایک ٹارگٹ سیٹ کیا ہوا تھا، عمران نے بتایا ہوا تھا جب گرفتار ہوا تم نے ادھر جانا ہے۔

    کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھی جنرل باجوہ، جنرل فیض کےخلاف اسٹینڈ لیا تھا،نوازشریف اس مٹی کا بیٹا ہے اس نے کہا باجوہ،فیض کوجواب دینا پڑےگا، یہ بات نوازشریف نے2019-20میں کہی تھی، حملے کا مقصد فوج کوجھکانا اورپرتشدد لہر کو جنم دینا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ قوم جواب مانگتی ہے،مریم نواز جب کوئٹہ سےجتھا نکلتا ہے سیدھا چھاؤنی کا رخ کرتا ہے، میانوالی میں عمران کے شرپسندوں نے طیاروں کونشانہ بنایا، یہ طیارے ہمارا فخر تھے، اس طیارے پرحملہ کیوں نہیں کرتے جس کوعمران خان نے رکشے کی طرح چلایا۔

    خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ بھی بتا دوں 9 مئی کے واقعات میں عمران اکیلا نہیں سہولت کار بھی شامل تھے، کھلےعام کہتی ہوں یہ پاکستان کی فوج کےخلاف مسلح بغاوت تھی، اس کا سرغنہ عمران خان ہے، سیاست دان نہیں صرف چور،ڈاکو جیل جانے سے ڈرتا ہے، پی ٹی آئی والےجہاں سےآئےوہیں چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیرکواس نےکرپشن کی نشاندہی کرنے پر ہٹایا تھا، جنرل فیض کو یہ لیکرآیا تھا، اس نےنئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کوروکا، جب جنرل عاصم منیرکی باری آئی تو کہا گیا کہ نوازشریف کو نیا آرمی چیف مقررنہیں کرنے دوں گا،م یہ 25 مئی کولانگ مارچ لیکراسلام آباد آیا، لانگ مارچ کا مقصد عاصم منیرکوآرمی چیف بننے سے روکنا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کبھی کہتا تھا نوازشریف کےکمرےکا ای سی اتروادوں گا، نوازشریف کوچھوڑوں گا نہیں آج پوری دنیا کے لیے عبرت کی تصویربنا بیٹھا ہے، نوازشریف نےآسمان کی طرف دیکھ کرکہا تھا معاملہ اللہ پرچھوڑتا ہوں،کل اس نےعدالت کولکھ کردیا مریم انتقام لےرہی ہیں، مریم انتقام نہیں لے رہی، مریم نے اپنے باپ کا جومشن کا جھنڈا اٹھایا تھا گرنےنہیں دیا، الحمداللہ اپنےباپ کا سرفخرسےبلند کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مٹی کی خاطرجیل جانا تودورجان بھی قربان کردیں گے، میں جیل کودیکھ کربالٹی رکھ کردوڑی نہیں، جتنے بھی کانٹےآئے پھولوں کا ہارسمجھ کر پہنا، نوازشریف اوراس کی بیٹی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، ہم مکافات عمل پرضروریقین رکھتے ہیں، اس نےتکبرمیں سوچا اسمبلیاں توڑدوں گا بازی پلٹ جائے گی، لانگ مارچ لیکرآؤں گا توبازی پلٹ جائےگی، فوج پرحملہ کروں گا توبازی پلٹ جائے گی، حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہےہیں۔

  • گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

    گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

    گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کردی،ٹیئرون برانڈ کےگھی کی قیمت میں 69 روپے،اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 76 روپے لٹر تک کمی کی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سبسڈی والے گھی کی قیمت 490 روپے فی کلو ہوگئی، ٹیئرون گھی کی قیمت 545 سے 577 روہے کلو ہے،ٹیئرون کوکنگ آئل کی قیمت 540 سے 590 روپے کلو ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    وزیر خزانہ نے کہا کہ سیکنڈ ٹیئرگھی کی قیمت مارکیٹ کی نسبت 20 روپے کلو کم ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر ٹیئر ون گھی مارکیٹ کے مقابلے 8 سے 35 روپے کلو سستا ہے،ٹیئر ون کوکنگ آئل مارکیٹ کی نسبت 40 سے 78 روپے سستا ہے۔ وزیر خزان اسحاق ڈارنے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی میں اطلاق فوری ہوگا۔

  • سپریم کورٹ کا آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کو کام کرنے سے روکنے والا نوٹیفکیشن معطل

    سپریم کورٹ کا آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کو کام کرنے سے روکنے والا نوٹیفکیشن معطل

    سپریم کورٹ کا آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کو کام کرنے سے روکنے والا نوٹیفکیشن معطل

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے جبکہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے تشکیل دیئے گئےآڈیو لیکس کمیشن کیخلاف حکم امتناع جاری کیا تھا جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن بظاہر آرٹیکل 209 سے تجاوز ہے، عدالت کے ججز میں تفریق ڈالنے کی ایک کوشش ہے، ہوسکتا ہے یہ کوشش غیر شعوری ہو۔ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے درخواست پر سماعت کی ، بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر،جسٹس شاہد وحید اورجسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

    دوران سماعت اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس سے مقدمہ نہ سننے کی استدعا کردی۔ چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ آپ کو اعتراض کرنے کی اجازت ہے،3 بار حکومت نے کمیشن ممبران تعینات کرکے واپس لیے،پلیزحکومت سے کہیں کہ آئینی روایات کی پیروی کریں،یہ عدالت کے ججز میں تفریق ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترم کیا آپ ہمارے انتظامی امور میں مداخلت کریں گے؟ آپ کی تو فل کورٹ والی استدعا بھی اپنے ہی قانون کے خلاف تھی، آپ نے جو قانون بنائے وہ جلد بازی میں بنائے۔ آپ نے ضمانت کے کیسز کو بھی کمیٹی میں ڈال دیا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سانحہ 9 مئی کا عدلیہ کو فائدہ ہوا اور مخالف بیان بازی بند ہوگئی، ہماری کوئی انا نہیں، بس آئین کے کچھ اصول ہیں، آپ نے ہماری مشاورت کے بغیر قوانین بنا دیے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ مناسب سمجھیں تو آپ بینچ کا حصہ نہ بنیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ وفاقی حکومت کی ماتحت نہیں ہے، مجھے معلوم تھا کہ آپ یہ اعتراض اٹھائیں گے، میں اس کے لئے تیار ہو کر آیا تھا۔

    عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس کی مشاورت سے ہی بنایا جاسکتا ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ جس نے فون ٹیپ کیا وہ غیر قانونی ہے مگر حکومت اس مجرمانہ کام کو ٹھیک تصور کر رہی ہے، یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ کسی کا بھی فون ٹیپ کرنا جرم ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس فائزعیسی کیس میں واضح کہا گیا ایسی جاسوسی نہیں ہوسکتی، سنہ 1998 میں بے نظیر بھٹو کیس بھی یہ اصول طے کیا گیا،چیف جسٹس نے شعیب شاہین سے استفسار کیا کہ یعنی آپ کہہ رہے ہیں مفروضے کی بنیاد پر آڈیوز کو درست مان لیا گیا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی بالکل ہم یہی کہہ رہے ہیں۔

    جسٹس منیب اختر نے کہا کہ حکومت نے اڈیوز کے مستند یا قانونی ہونے کی تحقیقات نہیں کرائیں، اگر آڈیوز کو ایسے ہی مان لیا گیا تو پھر کمیشن کی ضرورت کیا ہے؟ آڈیوز ٹیپ کرنا ہی غیرقانونی ہے مستند ہونا ثانوی چیز ہے۔ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا بھی ایک فیصلہ ہے، فیصلے کے مطابق کسی کی ایسی آڈیوز نشر بھی نہیں ہو سکتیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آج کی سماعت کا ایک مختصر آرڈر اور ایک عبوری حکمنامہ جاری کریں گے، بظاہر کمیشن کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 209 سے تجاویز کررہا ہے۔ عدالت نے آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی کردیا۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریماکس دیئے کہ پہلے آپ کو تحقیقات کرانی چاہئے تھی کہ آڈیوز ٹھیک ہیں یا نہیں، آپ آڈیوز کی انوسٹی گیشن کراتے،ٹھیک نکلتیں تو سپریم جوڈیشل کونسل کا فورم موجود تھا، ہمارے پاس انصاف کی اخلاقی اتھارٹی ہے، ہم اس اتھارٹی کے تحت جو کرتے ہیں سرعام سب کو سن کر کرتے ہیں۔ تاہم یاد رہے کہ صدرسپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری اور دیگر نے آڈیو لیکس کمیشن کا طلبی کا نوٹس چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کی کارروائی اور احکامات کو غیرآئینی، غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    خیال رہے کہ آڈیو لیکس کمیشن نے آڈیوز سے جڑی چار بڑی شخصیات کو 27 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔ کمیشن کی جانب سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بیٹے نجم ثاقب، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، سینئر ایڈووکیٹ طارق رحیم اور مبینہ آڈیوز میں سینئر وکیل سے گفتگو کرنے والے صحافی کو طلب کیا گیا ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں۔

  • سیف اللہ نیازی اور ابرار الحق  نے بھی تحریک انصاف کو چھوڑ دیا

    سیف اللہ نیازی اور ابرار الحق نے بھی تحریک انصاف کو چھوڑ دیا

    سیف اللہ نیازی اور ابرار الحق نے بھی تحریک انصاف کو چھوڑ دیا

    تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیف اللہ نیازی کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات پر انتہائی افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران بہت ڈسٹرب رہا، اپنی فیملی پر توجہ دینا چاہتاہوں اور میں تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ہوں۔

    سیف اللہ نیازی کا شمار عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ فواد چوہدری اور شیریں مزاری سمیت متعدد ارکان پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و معروف گلوکار ابرارالحق نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
    https://twitter.com/waqas_amjaad/status/1662112757934694402
    لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرار الحق کا کہنا تھاکہ میری پرورش ایسے گھرانے میں ہوئی جو سیاسی بھی تھا اور فوجی گھرانہ بھی تھا، اللہ نے جب مجھے شہرت دی تو پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ تھا۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ شہدا کے بچوں کے لیے ہمارے میڈیکل کالج میں تعلیم مفت ہے، میری عادت ہے کہ میں شہدا کی تصویر کی سلیوٹ کرتا ہوں، ہم سہارا میں ہر سال شہدا کی فیملیز کو بلا تے ہیں، مجھے شہرت یا عہدے کی کوئی لالچ نہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ابرار الحق نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا اور نظم سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ گلوکار کا کہنا تھاکہ جب سیاست ہی چھوڑدی توپھرپی ٹی آئی یا کوئی جماعت کا نام کیا لینا؟ توپھرکوئی سیاسی بیان کیا دینا؟ دوسری جانب ابرار الحق نے لندن میں کل ہونے والے شو میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پراپرٹی شوآرگنائزر کا کہنا ہے کہ ابرارالحق کو معاوضہ پیشگی ادا کرچکے، انہوں نے شرکت کا وعدہ کیا ہے۔ ابرارالحق نے آرگنائزر سے گفتگو میں کہا کہ میری شرکت یقینی ہوگی، عمران خان سے راہیں جدا کرلی ہیں، ندامت ہے عمران خان کےساتھ کھڑا رہا، عمران خان نےپاکستانی فوج پرحملہ کرایا۔

  • جب تک سیاسی استحکام نہ ہوکسی ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی. وزیر اعظم شہباز شریف

    جب تک سیاسی استحکام نہ ہوکسی ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی. وزیر اعظم شہباز شریف

    جب تک سیاسی استحکام نہ ہوکسی ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی. وزیر اعظم شہباز شریف

    وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نےہم پرکڑی شرائط لگائیں، تاہم تمام شرائط پوری کردی گئی ہیں، ہماری خواہش ہےکہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے،چیئرمین ایف بی آرسےسخت ناراض ہوں،لیکن جب تک سیاسی استحکام نہ ہوکسی ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی۔ کراچی میں تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چین نےاپناکمرشل قرضہ بھی رول اوورکیا، دوست ممالک کی خواہش ہے کہ پاکستان ترقی کرے، دوست ممالک آج بھی ہمارے لیے اچھے جذبات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سےمعاہدہ کرکےتوڑدیا،ہم نےحکومت سنبھالی توایسانہیں تھاکہ مہنگائی نہیں تھی،بلکہ مہنگائی عروج پر تھی،ملک میں ایک سال سےسیاسی عدم استحکام تھا اب بھی ہے،تیل کی بڑھتی قیمتوں نے مہنگائی میں مزید اضافہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلےسال تاریخ کاسب سےبڑاسیلاب آیا،اس نےتباہی مچادی،وفاق نےسیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے100ارب روپےکاحصہ ڈالا،صوبائی حکومتوں نےعوام کی بحالی کیلئےاربوں روپےخرچ کیے۔

    انہوں نے کہا کہ سرمایہ کارپاکستان کیلئےاپنا سرمایہ رسک لےکر لگاتےہیں،سرمایہ کاروں کوپاکستان کاسفیرسمجھتاہوں،چیئرمین ایف بی آرسےسخت ناراض ہوں،لیکن جب تک سیاسی استحکام نہ ہوکسی ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے سوال کیا کہ 9مئی جیساکبھی کسی نےوحشیانہ عمل کیا؟ 9مئی کووہ ہواجودشمن سوچ بھی نہیں سکتاتھا۔ دریں اثنا وزیر اعظم سےیواےای کے قونصل جنرل نے ملاقات کی ،وزیراعظم یواےای کے قونصل جنرل سےگرمجوشی سےملے، اورتعاون پرشکریہ اداکیا۔ ملاقات میں قونصل جنرل نے کہا کہ یواے ای پاکستانی تاجروں کی حوصلہ افزائی کررہاہے۔
    ……………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………..
    اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں جان بوجھ کر سیاسی افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، مل کرپاکستان کی کشتی کو کنارے لگائیں گے، چیلنجز ہیں مگر ہارنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا، تمام مسائل کو شکست فاش دیں گے۔ کراچی کے فور کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کچھ گزارشات ہی جو آپ کےسامنےکروں گا ْ سب سے شاندار یہ تھا کہ اس شہر میں دو پارٹیوں کے رہنماوں نے میٹھی باتیں کیں، یہ باتیں ان کے دل سے نکل رہی تھیں، جو کہ صوبے کی ترقی کے لیے خوش آئند ہیں، اسی میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز مضمر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اتفاق اوراتحاد میں برکت ہے، چیلنجزکاسامنانہ کرتے تو صورت حال بالکل مختلف ہوتی ، ملک میں جان بوجھ کر سیاسی افراتفری پیداکرنےکی کوشش کی گئی، اس افراتفری کا 9 مئی کے واقعات پراختتام ہوا، 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، پارلیمان نےاتفاق واتحادکامظاہرہ کیا جس سے سازش دفن ہوئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس سازش کے تانے بانے سمندر پار سے مل رہےتھے،عمران نیازی کے جتھوں نے تنصیبات پر حملے کئے وہ تاریخ کا سیاہ باب تھا، شہداء کے ورثا کو ملا تو تمام آنکھیں نم تھیں ،ان کےدل غمگین تھے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جاری مسائل کو حل کرنے کے لیے یقین دلاتا ہوں تمام مسائل حل ہوں گے، مل کرپاکستان کی کشتی اورناو کوکنارےلگائیں گے، چیلنجز ہیں مگر ہارنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا، تمام مسائل کو شکست فاش دیںگے، ملک کو کھویاہوامقام دلائیں گے۔ سب سےزیادہ ٹیکسزدینےوالےشہرمیں پانی پرسیاست جائزنہیں، کام جاری وساری تھا چیئر مین واپڈا کو جانتا ہوں، اس منصوبےکومکمل کرنےکی بھرپورکوشش کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    انہوں نے کہا کہ مرادعلی شاہ نے بتایا کے فور پر سیاست کی گئی وہ انتہائی افسوس ناک ہے، کے فور نے کروڑوں کےعوام کو پینے کاپانی فراہم کرناہے، عمران خان کی فتنےپر مبنی سوچ تھی ،اگرمیں ہوں توسب کچھ ہے۔کرپشن کیس میں گرفتار ہوا تو کہہ دیا جلاؤ گھیراؤ کرو، 4سال چور ڈاکو کا نعرہ لگانے والا خود کرپشن کیس میں آیاہے، عمران خان کی فتنےپرمبنی سوچ تھی، اگرمیں ہوں توسب کچھ ہے۔

  • کراچی: شہریوں کے ہاتھوں ڈاکو سمجھ کر تشدد سے مارے گئے دو شہری بےگناہ بے گناہ اقرار

    کراچی: شہریوں کے ہاتھوں ڈاکو سمجھ کر تشدد سے مارے گئے دو شہری بےگناہ بے گناہ اقرار

    کراچی: شہریوں کے ہاتھوں ڈاکو سمجھ کر تشدد سے مارے گئے دو شہری بےگناہ بے گناہ اقرار

    کراچی میں دو شہریوں کو ڈاکو سمجھ کر تشدد کرکے مار دیا گیا تھا یہ واقعہ 20 روز قبل اورنگی میں پیش آیا تھا، انویسٹی گیشن پولیس کی تفتیش میں اصل حقائق سامنے آگئے ہیں جبکہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشتعل شہریوں نے ڈاکو سمجھ کر تین افراد پر بہیمانہ تشدد کیا ۔ جس میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ انویسٹی گیشن پولیس نے تفتیش کی تو ہجوم کے ہاتھوں مارے جانے والے دونوں شہری بے گناہ نکلے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ 7 مئی کو پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن 14 سی اویس پکوان ہاؤس کے قریب پیش آیا۔ مشتعل شہریوں کے تشدد سے مارے جانے والوں کی شناخت بابر اور نذیر کے ناموں سے ہوئی تھی جبکہ زخمی حالت میں گرفتار شہری کا نام اویس عرف سنی ہے۔ یاد رہے کہ تین دوست شادی میں شرکت کرکے واپس گھر جا رہے تھے کہ شہریوں نے انہیں مشکوک سمجھ کر روکا اور تشدد کرکے دو نوجوانوں کو ہلاک کیا۔ پولیس کے مطابق تینوں دوستوں کے قبضے سے کوئی اسلحہ یا چھینا ہوا سامان نہیں ملا، نہ ہی ان کا کوئی کرمنل ریکارڈ سامنے آیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بابر اورنگی سیکٹر 14 سی جبکہ نذیر بلدیہ اتحاد ٹاؤن قائم خانی کالونی کا رہائشی تھا اور اویس عرف سنی اورنگی نمبر 13ملت اسلامیہ میں رہتا ہے۔ مقتول بابر 5 بچوں کا باپ تھا، شوہر کے جاں بحق ہونے پر مقتول کی اہلیہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ہے۔ شہریوں کے تشدد سے زندگی کی بازی ہارنے والا نذیر غیرشادی شدہ تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    پولیس نے مزید بتایا کہ تینوں دوست سائٹ ایریا میں ایک ہی فیکٹری میں کام کرتے تھے، پولیس نے دوران تفتیش تشدد میں ملوث 3 ملزمان فرخ عرف عامر، جاوید اور شاہد کو گرفتار کیا ہے، پولیس کو جائے وقوع سے ایک موٹرسائیکل بھی ملی تھی۔ پولیس کے مطابق دو روز قبل اسی علاقہ میں اشتیاق نوید نامی نوجوان کو بھی قتل کیا گیا تھا۔

  • پی سی بی نے کھلاڑیوں کو این او سی دینے کے لیے شرط رکھ دی

    پی سی بی نے کھلاڑیوں کو این او سی دینے کے لیے شرط رکھ دی

    پی سی بی نے کھلاڑیوں کو این او سی دینے کے لیے شرط رکھ دی

    میجر کرکٹ لیگ (ایم سی ایل) نے باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے پاکستانی کھلاڑیوں کی لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ جبکہ پی سی بی نے ایم سی ایل کی درخواست پر مثبت جواب دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی شمولیت کی شرط رکھی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے ایم سی ایل انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ لیگ میں ہر کھلاڑی کی شرکت کے لیے 25,000 ڈالر ادا کرے۔ ایم سی ایل انتظامیہ نے حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے اس ضرورت کا جائزہ لینے کے لیے کچھ وقت مانگا ہے۔ ڈیلاس میں 13 جولائی سے 30 جولائی کے درمیان شیڈول چھ ٹیموں کا MCL ٹورنامنٹ پہلے ہی مختلف ممالک کے نامور کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کر چکا ہے۔

    جیسن رائے نے امریکا میں نئے ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں کھیلنے کے لیے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ساتھ اپنے اضافی معاہدے کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ای سی بی نے جمعرات کو کہا تھا ای سی بی نے اسے اس شرط کے تحت ایم سی ایل میں شرکت کی اجازت دی ہے کہ وہ اپنے ای سی بی کے انکریمنٹل کنٹریکٹ کے بقیہ حصے کو چھوڑ دے، جس پر دونوں فریقوں نے اتفاق کیا ہے۔

    بیان کے مطابق ای سی بی واضح کرنا چاہتا ہے فیصلے سے مستقبل میں انگلینڈ کی ٹیموں کے لیے جیسن کے انتخاب پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ہمیں مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے کہ جیسن انگلینڈ کرکٹ کے لیے پرعزم ہیں۔ جبکہ ایک سوشل میڈیا بیان میں جیسن رائے نے انگلینڈ کے لیے اپنی غیر متزلزل لگن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے میجر لیگ کرکٹ میں اپنی شرکت کے حوالے سے ای سی بی کے ساتھ کھلی اور معاون بات چیت کی ہے۔ معاہدہ کے بقیہ سال کے لیے مجھے ادائیگی کرنے کا پابند نہیں ہے۔

  • امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.21 فیصد کی بحالی ریکارڈ

    امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.21 فیصد کی بحالی ریکارڈ

    امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.21 فیصد کی بحالی ریکارڈ

    ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 59 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی ۔

    اعداد و شمار کے مطابق روپے کی قدر میں 0.21 فیصد کی بحالی دیکھی گئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 285 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 1 روپے 39 پیسے کی بڑی کمی کے بعد 287 روپے 13 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 74 پیسے ہو گئی تھی۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 310 روپے پر جا پہنچا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں آج مزید ایک روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

  • پولیس ایک بار پھر پرویز الہی  کی گرفتاری کیلئے ظہور الہیٰ روڈ پہنچ گئی

    پولیس ایک بار پھر پرویز الہی کی گرفتاری کیلئے ظہور الہیٰ روڈ پہنچ گئی

    پولیس ایک بار پھر پرویز الہی کی گرفتاری کیلئے ظہور الہیٰ روڈ پہنچ گئی

    پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلئے پولیس ایک بار پھر ظہور الہیٰ روڈ پہنچ گئی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی صدر کے گھر پر ایک بار پھر آپریشن کا امکان ہے۔

    اس حوالے سے پولیس کی نفری ایک بار پھر ظہور الہیٰ روڈ پہنچ گئی، میڈیا کو پرویزالہیٰ کی رہائش گاہ کے سامنے سے ہٹا دیا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر کی جانب جانے والے دونوں راستے بند کردیے گئے ہیں۔ گذشتہ رات بھی پولیس آپریشن کے باوجود چوہدری پرویزالہیٰ کی گرفتاری میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    یاد رہے کہ اس سے قبل سروسز اسپتال لاہور سے جاری ہونے والی سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ میں اہم پیشرفت ہوئی تھی، اینٹی کرپشن کی انکوائری پر سروسز اسپتال نے میڈیکل رپورٹ جعلی قرار دے دیا تھا۔ جبکہ اینٹی کرپشن کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کے بعد پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن کی بھاری نفری ان کو گرفتار کرنے ان کی رہائشگاہ پہنچی۔

  • عمران خان کی رپورٹس میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال کا انکشاف ہوا ہے. عبدالقادر پٹیل

    عمران خان کی رپورٹس میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال کا انکشاف ہوا ہے. عبدالقادر پٹیل

    عمران خان کی رپورٹس میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال کا انکشاف ہوا ہے. عبدالقادر پٹیل

    وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کردی ہیں، جبکہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں قادر پٹیل کا کہنا تھاکہ عمران خان 5 سے 6 ماہ پلستر لگا کر گھومتے رہے لیکن کسی فریکچر کا رپورٹ میں ذکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشاب کے نمونے بھی لیے گئے ابتدائی رپورٹ میں ٹاکسک چیزیں جس میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا ہے۔

    اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے روایہ کا جب معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ شخص ذہنی طور پر بھی ٹھیک نہیں ہے کیونکہ اس دوران ان کا روایہ عام یا نارمل انسان والا نہیں تھا، جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا میں تو پہلے بھی یہی کہتا تھا کہ عمران خان ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ پیشاب کے نمونے بھی لیے گئے، ابتدائی رپورٹ میں ٹاکسک چیزیں جن میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا ہے، اب اس کا تناسب نہیں آتا ہم کسی حتمی نتیجے پر جائیں گے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران کی ذہنی حالت پر سوالیہ نشان ہے، ان کی حرکات و سکنات فٹ آدمی کی نہیں تھیں، رپورٹ میں ہے کہ جس آدمی کی دماغی حالت ٹھیک ہو ایسی حرکات نہیں کرسکتا۔

    عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو جس راستے پر لگایا اس کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، کیا اسی شخص کو ڈیم والے جج نے صادق اور امین قرار دیا تھا؟ عمران خان باتیں کیا کرتا ہے اور میڈیکل رپورٹوں سے کیا نکلتا ہے، پاکستان کے عوام اپنے بچوں کو اس کے حوالے نہ کریں جبکہ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ جن ڈاکٹرز نے عمران خان کی ٹانگ پر فریکچرکا لکھا ہے غلط پریکٹسیز کیلئے متعلقہ اتھارٹیز کو لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پبلک ڈاکیومنٹ ہے شائع کی جائے گی، عمران خان کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ آئے گی تو پھر پولیس کو بھجوائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    وفاقی وزیر صحت کے مطابق پاکستانی عوام اپنے بچوں کو اس موالی کے حوالے نہ کریں، جبکہ اس کو ایک ڈیم والے جج نے صادق و امین قرار دیا تھا جبکہ کیا کوئی عزت دار شخص عمران کو اپنے گھر کھانے پر بلا سکتا ہے.