Baaghi TV

Tag: what happened

  • شمالی وزیرستان؛  شہید ہونیوالے جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    شمالی وزیرستان؛ شہید ہونیوالے جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    شمالی وزیرستان؛ شہید ہونیوالے جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے بہادری سے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو نماز جنازہ کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹانک کے 36 سالہ حوالدار سلیم خان، ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے 37 سالہ نائیک جاوید اقبال، 26 سالہ بنوں کے سپاہی نذیر خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

    بیان کے مطابق ضلع مردان کے 25 سالہ سپاہی حضرت بلال، اورکزئی کے 22 سالہ سپاہی سیّد رجب حسین اور ضلع خیبر کے 22 سالہ بسم اللہ جان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء نے 4 مئی 2023ء کو شمالی وزیرستان کے علاقے دردانی میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران جام شہادت نوش کیا، ابتدائی طور پر بنوں اور بعد ازاں ان کے آبائی قصبوں میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور بعد ازاں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    بیان کے مطابق نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران، جوانوں سمیت سول افسران، عوام اور شہداء کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بیان کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • ظل شاہ کی لاش فٹ پاتھ سے ملی. عمران خان کا جے آئی ٹی کے سوال پر جواب

    ظل شاہ کی لاش فٹ پاتھ سے ملی. عمران خان کا جے آئی ٹی کے سوال پر جواب

    عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں کرائم سین کاجائزہ لینےکے لیے لاہور پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) زمان پارک پہنچی۔ جے آئی ٹی نے گزشتہ روز عمران خان کو کرائم سین کے معائنے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔ لاہورپولیس کی جے آئی ٹی کے ہمراہ فارنزک ٹیم بھی کرائم سین کا جائزہ لینے زمان پارک پہنچی۔ جے آئی ٹی کے 5 ارکان کی سربراہی ایس ایس پی عمران کشور نے کی۔ جبکہ کرائم سین یونٹ کے اہلکاروں نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔ جے آئی ٹی نے عمران خان سے کیا سوالات پوچھے اس کی اندرونی کہانی جیونیوز پر سامنے آگئی ہے۔

    نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو 8 مارچ کو معلوم تھا کہ دفعہ 144 کا نفاذ ہوچکا ہے؟ عمران خان نے جواب دیا کہ رات بھر آپ لوگ ہمارے رہنماؤں کے ساتھ ریل روٹ کا وزٹ کرتے رہے، اس وقت دفعہ 144 کا اعلان نہیں ہوا تھا، الیکشن کا اعلان ہوچکا تھا دفعہ 144 کا نفاذ غیر آئینی تھا، میڈیا بلیک آؤٹ تھا دن کو سوشل میڈیا پر پتا چلا کہ دفعہ 144 لگی ہے، سوشل میڈیا سے پتہ چلا تو حماد اظہر کو فوری ریلی ملتوی کرنے کےاعلان کی ہدایت کی۔

    جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ آپ کو ظل شاہ کی موت کا کیسے پتہ چلا؟ عمران خان نے جواب دیا کہ یاسمین راشد نے بتایا کہ ظل شاہ کی لاش فٹ پاتھ سے ملی ہے، ظل شاہ کو پولیس حراست میں مارا گیا۔ جے آئی ٹی نے پوچھا جس گاڑی میں ظل شاہ کی لاش اسپتال لائی گئی اس کے مالک راجہ شکیل ہیں، کیا آپ گاڑی کے مالک راجہ شکیل اور اس کے ڈرائیور کو جانتے ہیں؟ عمران خان نے جواب دیا کہ میں کسی کو نہیں جانتا مجھے نہیں پتہ گاڑی کا ڈرائیور کون تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جے آئی ٹی نے پوچھا کہ 14 مارچ کو پولیس نوٹس لے کر آئی آپ کو پتہ تھا کہ باہر کیا ہورہا ہے؟ عمران خان نے کہا کہ گھر کے اندر تھا مجھے کیا اندازہ ہوسکتا ہے باہر کیا ہورہا ہے ۔ جبکہ جے آئی ٹی نے یہ بھی پوچھا کہ آپ پولیس کو بیان حلفی بھی دے سکتے تھے کہ پیش ہونگے،کارکنوں کو نہ بلایا جاتا جس پر عمران نے کہا کہ کسی کارکن کو نہیں بلایا تھا لوگ خود اکٹھے ہوئے تھے عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، میں گھر سے باہر جاتا ہوں تو پیچھے سے ہمارے گھروں پر حملے ہوجاتے ہیں، خواتین گاڑیوں میں موجود تھیں ان پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، خواتین کی گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے ، ہم تو الیکشن چاہتے ہیں ہم کیوں انتشار کریں گے؟

  • معاشی مشکلات میں پاکستان کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے. چینی وزیر خارجہ

    معاشی مشکلات میں پاکستان کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے. چینی وزیر خارجہ

    معاشی مشکلات میں پاکستان کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے. چینی وزیر خارجہ

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چینی وزیر خارجہ چِن گانگ کی ملاقات ہوئی ہے۔ عارف علوی چِن گانگ کے درمیان ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، چینی نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ اور پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔


    ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور چین نے علاقائی امن، خوشحالی کے فروغ اور بیرونی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جبکہ دونوں ممالک نے مشترکہ فائدے کے لئے تجارت، معیشت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے دو طرفہ تبادلوں، عوام کے عوام سے روابط اور ثقافت و سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، افہام و تفہیم اور خیر سگالی پر مبنی ہیں، دونوں ممالک بنیادی امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کا باہمی تعاون علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی نئی پیش رفت کی روشنی میں مزید اہمیت اختیار کر رہا ہے، پاکستان سی پیک اور گوادر بندرگاہ کی تکمیل کے لئے پُرعزم ہے۔

    ملاقات کے دوران صدر علوی نے کہا کہ سی پیک علاقائی تجارت اور روابط کو بڑھانے کے علاوہ دو طرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا جب کہ پاکستان سی پیک کے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کرے گا۔ ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق عارف علوی نے کہا کہ حال ہی میں درہ خنجراب کے دوبارہ کھلنے سے سنکیانگ اور گوادر کے مابین اشیا ء کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوگی۔ صدر کا کہنا تھا کہ مملکت چینی سرمایہ کاروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور زراعت کے شعبوں میں پاکستان کی کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    اس دوران چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی سدا بہار ہے، دونوں ممالک کی دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے، چین پاکستان کی معاشی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، پاکستان کی مدد کرنا چین کی ترجیح ہے۔ چِن گانگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستانی طلباء کو چینی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے خوش آمدید کہے گا۔

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھا ون ڈے بھی ہرادیا

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھا ون ڈے بھی ہرادیا

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھا ون ڈے بھی ہرادیا
    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میچ میں 102 رنز سے شکست دے کر ون ڈے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان نے چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 335 رنز کا ہدف دیا تھا. کراچی میں ہونے والے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 334رنز بنائے۔ بابراعظم نے 107 رنز کی اننگز کھیلی، بابراعظم کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔

    اس سے قبل پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 335 رنز کا ہدف دے دیا ہے جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونےوالے پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    قومی ٹیم کی طرف سے اننگ کا آغاز فخر زمان اور شان مسعود نے کیا، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچوں میں مسلسل دو سنچریاں بنانے والے فخر زمان اس بار میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 7 ویں اوورز میں 36 کے مجموعی سکور پر 17 گیندوں پر 14 رنز بنا کر میٹ ہینری کا شکار بن گئے۔ شان مسعود اور بابر اعظم سکور کو آگے لیکر چلے ، اس دوران دونوں بیٹرز نے زبردست چوکے لگائے، تاہم شان مسعود بدقسمت ثابت ہوئے اور ففٹی مکمل نہ کر سکے، 86 کے مجموعی سکور پر 55 گیندوں پر 44 رنز بنا کر سوڈھی کی گیند پر اسٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔


    محمد رضوان اس بار بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 28 گیندوں پر 24 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس دوران بابراعظم نے اپنے کیریئر کی 27 ویں نصف سنچری بنائی۔ کپتان کی اپنے کیریئر کے آخری 16 میچز میں 13 ویں نصف سنچری تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان نے مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان کے ساتھ مل کر سکور کو تیزی سے آگے بڑھایا، دونوں کے درمیان 100 گیندوں پر 117 رنز کی زبردست پارٹنر شپ بنی۔ اس پارٹنر شپ کا اختتام میٹ ہینری نے کیا جنہوں نے آغا سلمان کو 58 سکور پر پویلین بھیج دیا، افتخار احمد نے کپتان کے ساتھ مل کر جارحانہ باری کھیلی، مڈل آرڈر بیٹر 22 گیندوں پر 28 سکور بنا کر چلتے بنے۔

    اس دوران قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے اپنے کیریئر 18 ویں سنچری مکمل کی، کپتان نے 117 گیندوں پر 107 رنز کی باری کھیلی، وہ لسٹر کی گیند پر میک کونچی کو کیچ دے بیٹھے۔ آخری اوورز میں میچ دلچسپ ہوا ، قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 7 گیندوں پر 23 سکور کی باری کھیلی، آخری دو اوورز میں گرین شرٹس نے 38 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے، میٹ ہینری نے تین، بین لسٹر، ایش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستانی سکواڈ
    سیریز کے چوتھے میں پاکستان کی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئیں، امام الحق، شاداب خان، عبد اللہ شفیق ، محمد نواز ، نسیم شاہ کی جگہ شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، اُسامہ میر، حارث رؤف کو شامل کیا گیا۔ فخر زمان، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، آغا سلمان، افتخار احمد، محمد حارث، اُسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم، حارث رؤف

    نیوزی لینڈ سکواڈ
    ول ینگ، ٹام بلنڈل، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، مارک چیمپن، جیمی نیشم، کول میکونچی، ایش سوڈھی، میٹ ہینری، بین لسٹر، بلیئر ٹکنر

  • وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی وزیراعظم رشی سونک  سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات کی ہے اور یہ ملاقات دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب کے شاندار انتظامات پر مبارک باد دی جبکہ انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں برطانیہ کی مدد کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔


    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جبکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے تعلقات بڑھانے کے لیے مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کمیشن کی سربراہی دونوں ممالک کے سربراہان کریں۔

    خیال رہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس (سوم) کی تاجپوشی کی شاہی تقریب کل ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی جبکہ برطانوی میڈیا کے مطابق تقریب تاجپوشی میں شرکت کیلئے بادشاہ چارلس کا قافلہ صبح برطانوی وقت کے مطابق 10 بج کر 20 منٹ پر بکھنگم پیلس سے ویسٹ منسٹرایبے کیلئے روانہ ہوگا۔ بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا پارکر ڈائمنڈ جوبلی سٹیٹ کوچ میں سوار ہوں گے، جسے چھ ونڈسر گرے گھوڑے کھینچیں گے، اسٹیٹ کوچ کے گرد بادشاہ کے محافظ موجود ہوں گے۔

    بادشاہ چارلس کا قافلہ بکھنگم پیلس سے 2 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے صبح 11 بجے ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے گا۔ صبح گیارہ بجے ویسٹ منسٹر ایبے میں تقریب تاجپوشی کا آغاز ہوگا، بادشاہ چارلس کو دن 12 بجے تاج پہنایا جائے گا۔ برطانوی بادشاہ چالس کی تاجپوشی کے بعد چرچ آف انگلینڈ کے پادریوں اور کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی کی قیادت میں چرچ سروس ہوگی جو ایک بجے تک جاری رہے گی۔

  • بھارت نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتا۔ بلاول بھٹو زرداری

    بھارت نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتا۔ بلاول بھٹو زرداری

    بھارت نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتا۔ بلاول بھٹو زرداری

    پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتا ہے واضح رہے کہ بھارتی شہر گوا میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کی اور پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ جسمیں وزیر خارجہ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کا مقصد پاکستان کا مقدمہ دنیا اور ممبر ممالک کے سامنے رکھنا تھا اس حوالے سے دورہ کامیاب رہا۔ جہاں تک کشمیر کی بات ہے تو کشمیر کے معاملے پر ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا معاملہ ہم نے اٹھایا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے بھارت کب تک کشمیر میں حق رائے دہی سے بھاگتا رہے گا، انڈیا نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتا، اگر یہ فیصلہ کرلیں کہ ان کی شکل پسند نہیں تو بات چیت اپنی جگہ ہم کسی پلیٹ فارم پر نہیں جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ دوطرف تعلقات یا باہمی اختلافات پر کھل کر تو بات نہیں ہوسکتی تاہم ڈپلومیٹک طور پر دائرے میں رہتے ہوئے ہم نے اپنا مؤقف پہنچایا۔

    بلاول نے کہا کہ جہاں تک دہشت گردی کی بات ہے تو بھارت میں بے جے پی کی کوشش رہی ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔ اگر مسلمان ہندوستان کے ہوں یا پاکستان کے وہ سب کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں ہم نے کوشش کی کہ مسلمانوں سے متعلق گمراہ کن خیالات کو تبدیل کیا جائے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جیو پولیٹیکس کے کھیل کا حصہ بنیں گے تو شہری مرتے رہیں گے، دونوں ممالک کو فیصلہ کرنا ہے کہ کیا دہشتگردوں کو عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے دیں گے یا دونوں ملک کی حکومتیں خود فیصلہ کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا بھارت جہاں کوئی شہری دہشتگردی کا شکار ہو مجھے دکھ ہوتا ہے، پاکستان تو خود دہشتگردی سے متاثر ہوا ہے۔ بھارت سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر ان کی نفرت عروج پر پہنچ گئی تو میں کیا کرسکتا ہوں۔

    اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پاکستان کا کشمیرسے متعلق ٹھوس اور واضح مؤقف ہے، بھارت کو کشمیر سے متعلق 4 اگست 2019 کی صورتحال پر واپس آنا ہوگا، بھارت کو بات چیت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔ گوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ اجلاس کے موقع پرمختلف وزرائےخارجہ سے ملاقات ہوئی، ایک کے سوا تمام وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ جبکہ ان کا مزید کہنا تھاکہ 5 اگست 2019 کوبھارت نے غیرقانونی اقدامات کیے، 2019 کے اقدامات سے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدام نے دونوں ممالک کے حالات کو تبدیل کردیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ کشمیرکے بارے میں پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، پاکستان کا کشمیرسے متعلق ٹھوس اور واضح مؤقف ہے، بھارت کے یک طرفہ اقدامات سے تعلقات متاثرہوئے، بھارت کو کشمیر سے متعلق 4 اگست 2019 کی صورتحال پر واپس آنا ہوگا، بھارت کوبات چیت کےلیے سازگارماحول پیدا کرنا ہوگا، پاکستان اوربھارت کے عوام امن چاہتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سے آن کیمرا ہاتھ ملانے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں، یہ بھارتی وزیر سے ہی پوچھا جائے، بھارتی وزیر خارجہ اور میرا ایک ہی طریقے سے ایک دوسرے کو سلام کرنا میرے لیے خوشی کی بات ہے، بھارتی وزیر خارجہ سب سے ایک ہی طریقے سے ملے۔ کھیلوں سے متعلق سوال پر وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت میں بلائنڈ کرکٹ میچ ہورہا تھا، اس میں پاکستانی ٹیم کوجانا تھا مگر ویزہ نہیں مل سکا، بھارت کیوں پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے ڈرتا ہے؟ کھیل کو سیاست اور خارجہ پالیسی سے الگ رکھنا چاہیے۔

  • بجلی کی قیمتوں میں فلحال کسی اضافے کا کوئی امکان نہیں. وفاقی وزیر توانائی

    بجلی کی قیمتوں میں فلحال کسی اضافے کا کوئی امکان نہیں. وفاقی وزیر توانائی

    وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں آ نے والے مہینوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں،220 کلو میٹر پر محیط 15 ارب روپے کی لاگت سے تھر مٹیاری ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی ہے،آئندہ ملک میں امپور ٹڈ وسائل سے بجلی پیدا نہیں کی جائے گی،موجودہ حکومت نے ایک سال کے دوران سسٹم میں تین ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ہے،رواں ماہ کے دوران وزیر اعظم جیونی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کریں گے ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز واپڈا ہائوس لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر توانائی نے کہا کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور موجودہ حکومت بھر پور کوشش کر رہی ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے 15 ارب روپے کی لاگت سے تھر مٹیاری ٹرانسمیشن لائن ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے۔

    پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبہ کو مکمل کرنے کے لیے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مجھے خصوصی ہدایت کی تھی اور وزارت توانائی نے ڈھائی ماہ کی قلیل مدت میں اس منصوبے کو مکمل کیا جس میں چار لائنیں 220 کلو میٹر پر بچھائی گئی ہیں جو مجموعی طور پر 880 کلو میٹر بنتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اس منصوبے کی تکمیل میں ہمارا بھر پور ساتھ دیا کیونکہ اس ہائی وولٹیج لائن میں 70 فیصد میٹریل باہر سے منگوایا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رواں سال میں ہم ایک اور ریکارڈ منصوبہ مکمل کر نے جارہے ہیں جو ایران سے گوادر تک جیونی ٹرانسمیشن لائن ہے جس پر کوئٹہ الیکٹر ک کمپنی نے کام کیا ہے اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف رواں ماہ کے وسط میں اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ انہو ں نے کہا کہ 2018 کے بعد ملک پر ترقی دشمن حکومت مسلط کر دی گئی جس کی زہریلی پالیسیوں کی وجہ سے ترقی کا سفر رک گیا۔خرم دستگیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال کے دوران تین ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے جس میں دو ہزار میگاواٹ تھر کوئلے سے بنائی گئی ہے، یہ وہ منصوبے ہیں جن کے سنگ بنیاد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے رکھے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہمیں خصوصی ہدایت کی ہے کہ ملک میں سستے ترین وسائل سے بجلی پیدا کی جائے اور آئندہ اب ملک میں امپورٹڈ وسائل سے بجلی پیدا نہیں کی جائے گی کیونکہ اس کا براہ راست اثر عوام پر پڑتا ہے اور ہم صارفین کو مہنگی بجلی فراہم کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیزن میں زیادہ بارشوں کی وجہ سے موسم خوشگوار رہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے سسٹم پر زیادہ بوجھ نہیں پڑا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بھی بہتر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ ہم عوام کو کم سے کم قیمت پر بجلی فراہم کریں گے مگر سابقہ ترقی دشمن حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کر کے انہیں ادائیگی نہیں تھی جس کی وجہ سے ہم پر وہ ادائیگیاں کرنے کا پر دبائو ہے، اگر و ہ ادائیگیاں نہ کرنی ہوتیں تو ہم صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 41 پیسے بجلی سستی فراہم کرتے،

    مگر آئی ایم ایف کے دبائو کی وجہ سے 75 پیسے بجلی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگا کرنا پڑی،41 پیسے ریلیف کے بعد اب 34 پیسے فیول ایڈجسٹمنٹ صارفین کو دینا ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں اور یہ اہم سوال ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے پروگرام کے بغیر اپنی معاشی صورتحال بہتر کر سکتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیر خزانہ بجٹ کی تیاری میں مصروف ہیں اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے بھی منتظر ہیں۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے حکومت تھر سے صرف کوئلہ نکال رہی اور وہا ں کی عوام کو کوئی سہولت فراہم نہیں کر رہی حالانکہ حالات اس کے برعکس ہیں،اس وقت تھر میں حیران کن ترقی ہو چکی ہے وہاں پر بہترین سڑکیں، صحت کے مراکز اور سکولز قائم ہیں اور تھر کا شمار تھوڑے عرصے بعد ملک کے ترقی یافتہ شہروں میں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا جس میں 31 یا 32 فیصد ووٹ لینے والی جماعت کو اقتدار میں لایا گیا جبکہ اب میں عوام کو بتا دینا چاہتا ہوں اس وقت ملک میں 68 فیصد ووٹ لینے والی جماعتیں برسر اقتدار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آئین 90 دن میں الیکشن کرانے کا کہتا ہے اور ساتھ یہ بھی کہتا ہے کہ صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں اور تمام صوبوں میں ترقی کا سفر یکساں ہو نا چاہیئے ، اس لئے ملک میں عام انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہیئں۔

    امپورٹڈ کوئلے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی،وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ 2018سے 2022تک ملک پر ترقی دشمن حکومت مسلط رہی ،جس کو ختم کر کے ہم نے پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور بہت سارے اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے،جس میں سرفہرست مانسہرہ میں 765کے وی کے گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا ہے جس نے صارفین بجلی کوکوئی ریلیف نہیں دیا بلکہ عوام پر زیادہ سے زیادہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ان پر مزیدبوجھ ڈالا،،منصوبے سے تھر کے کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی،انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو مکمل کرنے میں خصوصی دلچسپی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مشکور ہوں،انہوں نے کہا کہ اگلے چند سالوں میں اس منصوبے کی وجہ سے تھر خوشحال علاقوں میں شامل ہوگا،ہم توانائی کے حصول کے لیے مقامی کوئلے کو استعمال میں لا رہے ہیں،ملک میں مہنگی بجلی وافر مقدار میں موجود ہے لیکن اس کو چلانا ملکی مفاد میں نہیں ہے

    خرم دستگیر نے کہا کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں،بجلی سپلائی کے نظام میں جدت لانے کی ضرورت ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں ایک ہی وقت میں انتخابات ہونے چاہییںاور انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،آئین سب صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے کا کہتا ہے،یہ تمام صوبوں کی متفقہ رائے ہے کہ چاروں اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی وجہ سے پورے ملک میں ایک ہی وقت میں انتخابات ہونے چاہییں،یہ سال کا دوسرا پراجیکٹ ہے جو بڑی تیزی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے، رواں مالی سال کے دوران ایران سے گوادر تک بولان جیونی ٹرانسمیشن لائن کو بھی این ٹی ڈی سی نے کوئٹہ الیکٹرک کمپنی کے ساتھ مل کر مکمل کیا ہے،جس کا افتتاح جلد وزیر اعظم محمد شہباز شریف کریں گے۔

  • الیکشن نہ کروائے گئے تو وزیراعظم نااہل ہو جائے گا. عمران اسماعیل کا دعویٰ

    الیکشن نہ کروائے گئے تو وزیراعظم نااہل ہو جائے گا. عمران اسماعیل کا دعویٰ

    سابق گورنر سندھ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب میں الیکشن نہ ہوئے تو وزیراعظم شہباز شریف اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نااہل ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم یو ایم کے فروغ نسیم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے ریفرنس تیار کیا اور اسے دائر کرنے کے لئے عمران خان کو قائل کیا تھا جب کہ ہمیں بعد میں معلوم ہوا کہ فروغ نسیم کے پیچھے بھی کوئی تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل نے کہا کہ فروغ نسیم کو کلین چِٹ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وہ عدلیہ کے خلاف جو سسٹم بنا رہے تھے میری اس پر نظر تھی اور میں عمران خان کو کہتا رہا یہ کہیں اور سے لائن لے رہے ہیں، اسی پر میں نے ایک آرٹیکل بھی لکھا تھا۔ سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم عمران خان کو یقین دلایا کرتے تھے کہ ان کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں، وہ پی ٹی آئی کے وزیر اور سینیٹر ہیں۔

    پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے عمران اسماعیل نے کہا کہ انتخابات اب مشکل لگ رہے ہیں اور اگر الیکشن نہیں ہوئے تو وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر نااہل ہو جائیں گے جب کہ سپریم کورٹ کی بات نہ ماننے پر آرٹیکل 6 بھی لگ سکتا ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر ان کا کہنا تھا کہ ہم بیک وقت انتخابات کرانے پر رضامندی ظاہر کی تھی، ہم نے ترمیم کے لئے قومی اسمبلی میں واپسی اور الیکشن کرائے کے لئے فوری امبلی توڑ دیں، صرف 40 سے 50 دن کا فرق تھا لیکن پی ڈی ایم نے مذاکرات میں لچک نہیں دکھائی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت اور رہنما پیپلز پارٹی سید نوید قمر نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں ان کی جیب میں ایک پسٹل ہے جسے وہ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں زیر سماعت انتخابات سے متعلق کیس پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ معاملہ مذاکرات سے ہی راستہ نکل سکتا ہے، تحریک انصاف صرف آئین کی شق پر زور دے رہی ہے جب کہ بیک وقت انتخابات بھی الیکشن ایکٹ 2017 کا حصہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جبکہ صدر پلڈات احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ 14 مئی کا حکم برقرار ہے، جسے سپریم کورٹ کی جانب سے بار بار یاد دلانے کے پیچھے کوئی مقصد ہوگا، عدالت حکومت کی جانب سے اس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست چاہتی ہے تاکہ 14 مئی کا فیصلہ تبدیل کیا جاسکے۔ احمد بلال محبوب نے کہا کہ ہوسکتا ہے سپریم کورٹ نے جلد بازی میں 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم نامہ جاری کیا، بعد ازاں سکیورٹی فورسز کے حکام نے عدلیہ کو بریفنگ دی اور پھر عدلیہ نے سماعت میں سنگین صورتحال ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

  • ناجائز بلوں پر خواتین غصہ، گیس دفتر پر حملہ کردیا

    ناجائز بلوں پر خواتین کا غصہ، گیس دفتر پر حملہ کردیا

    لاہور میں گیس کے بلوں میں میٹر رینٹ اور دیگر بقایاجات پر خواتین کا احتجاج، ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے مسلح خواتین نےسوئی گیس آفس میں توڑ پھوڑ کی۔سوئی گیس آفس میں موجود ملازمین نےچھپ کر جان بچائی ،خواتین نے بعد میں سڑک بلاک کر کے احتجاج بھی کیا۔


    دوسری جانب ترجمان سوئی گیس کا کہنا ہےکہ توڑ پھوڑ کرنے والی خواتین کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں، سوئی گیس آفس پر حملے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ سوئی ناردرن گیس نے گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ چارجز جنوری 2023 سے لاگو ہوں گے، صارفین کو 3 ماہ کے بقایاجات میٹر،رینٹ اور گیس ٹیرف کی مد میں اضافی دینا ہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    ترجمان سوئی ناردرن گیس کا کہنا تھا کہ یہ اوگرکا فیصلہ ہے جو لاگو کیا گیا ہے، نومبر دسمبر میں 0.9 کیوبک ہیکٹرسے کم گیس بل والوں پر میٹر رینٹ لاگو نہیں ہو گا۔ ترجمان کے مطابق کم گیس استعمال والے صارفین میٹر رینٹ سے مستثنیٰ ہوں گے،اوگرا گیس ٹیرف حکومت پاکستان کی منظوری سے نافذ کرتا ہے۔

  • حکومت ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہے. وزیر خزانہ

    حکومت ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہے. وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشکل معاشی صورتحال کے باوجود حکومت ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے پی مورگن دبئی کے عمران زیدی کی قیادت میں عالمی شہرت یافتہ سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد سے فنانس ڈویژن میں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق پاشا، سیکرٹری فنانس، اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے ملک کی معاشی صورتحال اور آؤٹ لک پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے وزیر خزانہ کے ساتھ آئی ایم ایف پروگرام، مارکیٹ پرسیپشن اور آؤٹ لک کے ساتھ ساتھ بیرونی کھاتوں کی صورتحال کے حوالے سے بھی جامع تبادلہ خیال کیا ۔


    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وفد کو خوش آمدید کہا اور ملک کے معاشی نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور کہا کہ مشکل معاشی صورتحال کے باوجود حکومت ملکی معیشت کو استحکام اور ترقی کی جانب گامزن کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان آہستہ آہستہ لیکن یقینی طور پر معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    انہوں نے بتایا کہ بطور وزیر خزانہ انہوں نے ماضی میں آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا ہے اور موجودہ حکومت موجودہ پروگرام کو مکمل کرنے اور تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ جے پی مورگن کے عمران زیدی نے وزیر خزانہ کو کمپنی کے پروفائل اور دنیا کے مختلف ممالک کو فراہم کی جانے والی اس کی مالیاتی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد نے حکومت کی جانب سے مالیاتی اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے لئے کئے گئے پالیسی اقدامات کو سراہا اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لئے وفد کے مثبت ارادوں کو سراہا۔