Baaghi TV

Tag: what happened

  • ذوالحجہ کاچاند نظرآگیا، عید 29 جون کو ہوگی

    ذوالحجہ کاچاند نظرآگیا، عید 29 جون کو ہوگی

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کےمختلف حصوں سےچاندنظرآنےکی شہادتیں موصول ہوئیں، پاکستان میں ذی الحج 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا، لہٰذا پاکستان میں عیدالاضحیٰ جمعرات 29 جون کو ہوگی۔۔

    کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت ہوا، جس میں محکمہ موسمیات اورسپارکوحکام بھی معاونت کے لیے موجود تھے جبکہ اراکین نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

    کلائمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹرکا بتانا ہے کہ چاند کی پیدائش اتواررات ساڑھے نو بجے کے بعد ہوچکی ہے ۔ آج غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے تیرہ منٹ ہوگی۔ چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد اسی منٹ ہوگا۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ پیر کے روز زی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔یکم ذی الحج منگل، عید الاضحٰی جمعرات 29 جون کو ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
    سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
    مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
    ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
    عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
    سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
    جنرل خالد اعجاز مفتی نے چاند کی عمر بتادی،نیا چاند اتوار کی صبح 9 بج کر 37 منٹ پر پیدا ہو گیا،پیر کی شام چاند کی عمر 33 گھنٹوں سے زائد ہوگی،غروبِ قمر کے درمیان فرق 80 منٹ ہوگا، رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ بنیادی عمر 19 گھنٹے اورغروب شمس و قمر کے درمیان فرق 40 منٹ ہونا چاہیے، زی الحجہ کا چاند مطلع صاف ہونے پرآنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔

  • بلوچستان کابینہ؛ مالی سال2023-24 کے بجٹ کی منظوری

    بلوچستان کابینہ؛ مالی سال2023-24 کے بجٹ کی منظوری

    بلوچستان کابینہ نے مالی سال 2023- 24 کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی، صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کُل تخمینہ 750 ارب روپے ہے۔جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بجٹ اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری خزانہ نے صوبائی محاصل اور اخراجات، آئندہ مالی سال کے بجٹ کے خدوخال اور ترقیاتی پروگرام پر بریفنگ دی۔

    بلوچستان کابینہ نے مالی سال 2023-24 کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی، جس کے بعد صوبے کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جارہا ہے۔ بلوچستان کےآئندہ مالی سال کے بجٹ کا کُل تخمینہ750ارب روپے ہے، غیرترقیاتی بجٹ کا حجم 437 ارب روپے ہے، مجموعی ترقیاتی بجٹ کا حجم 229.301ارب روپے ہے۔

    اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ تاریخی ہے، موجودہ صورتحال میں بہترین بجٹ پیش کر رہے ہیں، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ملازمین کی رننگ بیسک پر تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے جو فیصلے کئے اس پرعمل بھی کیا، جب تک ہم اقتدار میں رہیں گےعوام کی خدمت کرتے رہیں گے، صوبے کے عوام فلاح ہماری اولین ترجیح ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
    سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
    مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
    ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
    عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
    سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
    زمرک اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے ریکوڈک کا معاہدہ کیا، ریکوڈک معاہدہ بلوچستان سمیت ملکی ترقی میں اہم کرداراداکرے گا، موجودہ صوبائی حکومت نے کسانوں کے لیے کارڈ کا اجرا کیا، سیلاب متاثرین کے لیے پی ڈی ایم اے کو فنڈز فراہم کئے۔

  • حکومت مہنگائی سےپسےعوام کوریلیف دے. صدر آئی پی پی

    حکومت مہنگائی سےپسےعوام کوریلیف دے. صدر آئی پی پی

    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی سےپسےعوام کوریلیف دینےکیلئے مزید اقدامات کرے اور نومئی واقعات کےذمےداران کوکیفر کردارتک پہنچانا ملکی سلامتی کاتقاضا ہے۔ جبک جاری اعلامیہ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی،ملاقات کرنےوالوں میں پیرسعیدالحسن شاہ اورشیخ یعقوب شامل تھے۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پیرسعیدالحسن شاہ اورشیخ یعقوب نےعبدالعلیم خان کیساتھ ملکی سیاسی صورتحال اورآئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پرعبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت مہنگائی سےپسےعوام کوریلیف دینےکیلئےمزید اقدامات کرے،استحکام پاکستان پارٹی عوام کےحقوق کی حقیقی جدوجہدکرےگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
    سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
    مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
    ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
    عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
    سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
    صدرا ستحکام پاکستان نےپارٹی کی ملک گیر تنظیم سازی کے حوالے سے کہاکہ پارٹی کی صوبائی،ضلعی اورتحصیل سطح تک تنظیم سازی جلدمکمل کی جائےگی۔ عبدالعلیم خان نے ایک بار پھر نومئی واقعات کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ ان واقعات کےذمےداران کوکیفرکردارتک پہنچاناملکی سلامتی کاتقاضاہے۔

  • میئر کی کامیابی کو شہداء کے نام کرتے ہیں. بلاول بھٹو زرداری

    میئر کی کامیابی کو شہداء کے نام کرتے ہیں. بلاول بھٹو زرداری

    مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کا حلف اٹھا لیا ہے جبکہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی خدمت کے منشور کو آگے لیکر جائیں گے اور عوام دوست منشور کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، جبکہ اس موقع پر وزیر خارجہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم یہ میئر کی جیت شہداء کے نام کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ شہر کے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے.

    ان کا میڈیا سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ یہاں رہی ہے لیکن دوسرے ایک الیکشن کے بعد غائب ہوجاتے ہیں لیکن ہم سے الیکشن چھینے جاتے ہیں اور ہمیں پہلے بھی کراچی کا میئر بنانے سے ایک ڈھاندلی دھونس کے ذریعے روکا گیا تھا لیکن اب یہ سہولت کاروں کا دور ختم ہوگیا ہے.

    بلاول بھٹو نے کہا کہ کارکنان نے نسلوں سے انتہا پسندی کا مقابلہ کیا ہے، یہ شہر ایک فون کال پر چلتا تھا تو اس کے سامنے جیالے کھڑے تھے، اس جیت کو تمام شہداء کے نام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 18اکتوبر اور 12 مئی کے شہداء کے نام یہ جیت کرتے ہیں، اس جیت کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نام کرتے ہیں، ہم اپنی محنت سے دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو جواب دیتے ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ جیالوں نے جمہوریت کی بحالی کے لیے جانوں کی قربانی دی، کراچی کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ذاتی دلچسپی لوں گا۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ راتوں رات بننے والی جماعتوں کو بھی کارکردگی سے جواب دیں گے، ہم سے ہمیشہ الیکشن چھینا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں کرنے دیا، کراچی سے کشمیر تک الیکشن ہورہے ہیں، الیکشن میں پیپلزپارٹی کے جیالے جیت رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جوابدہ ہوں گا کہ میں نے 5 سال میں کے ایم سی میں کیا کام کرائے، کے ایم سی پرائیوٹ سیکٹر سے مل کر کام کرے گی، ہم نے کراچی کے چپے چپے میں مل کر کام کرنا ہے، کراچی کے مسائل زیادہ تر وفاق اور صوبائی حکومت سے جڑے ہیں، کوئی بھی وفاقی حکومت ہو اس کے ساتھ مل کر کراچی کے لیے کام کریں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سیاسی جماعتوں کےساتھ مل کر کام کرے، جماعت اسلامی نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ مل کر کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، غیرقانونی امیگریشن کے لیے اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں، بین الاقوامی قوانین پناہ گزینوں کو حقوق دیتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے ساتھ کوئی سیاسی اختلافات نہیں، پالیسی پر اختلافات ہوسکتے ہیں، میثاق جمہوریت آگے لے کر جائیں گے، آگے جاکر بھی یہ مردم شماری متنازع ہی رہے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشرف کے دور میں بلاول ہاؤس کی پانی کی لائن کاٹی گئی، ہم اسی لیے ٹینکر کا پانی استعمال کرتے ہیں، ہمیں نہیں معلوم کے فور کا کیا مستقبل ہوگا، کراچی میں پانی کا مسئلہ ہے۔

    خیال رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کےعہدے کا حلف اٹھایا جبکہ ان کے ساتھ سلمان مراد نے ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے اس موقع پر الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
    ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
    سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
    مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
    ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
    عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
    سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
    یاد رہے کہ میئر کراچی کے الیکشن میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم اور پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر میئر منتخب ہوئے جب کہ حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے۔ جماعت اسلامی نےمیئر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے اور اس کے خلاف عدالت جانے سمیت احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔

  • امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

    امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

    ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج ایک بار پھر مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 26 پیسے پر بند ہوا اور انٹربینک میں آج ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا ہے، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 287.19 روپے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس سے نیچے گرگیا۔
    100 انڈیکس 680 پوائنٹس کم ہوکر 40621 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 874 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
    100 انڈیکس کی کم ترین سطح 40610 رہی جبکہ بازار میں آج 17 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
    سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
    مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
    ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
    عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
    سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
    شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 5.62 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 59 ارب روپے کم ہوکر 6267 ارب روپے ہے۔ علاوہ ازیں ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آئے روز ہونے والی شدید مندی کے رجحان کے باعث بروکروں کی بڑی تعداد مایوسی کا شکار ہے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اسٹاک بروکرز نے اپنے لائسنس منسوخ کرنے کیلئے رجوع کرلیا۔ اور اسٹاک ایکسچینج کے موجود حالات سے مایوس ہونے والے 8اسٹاک بروکرز نے لائسنس منسوخ کرنے کی درخواستیں دے دیں ہیں۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں بلند شرح سود، سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال نے اسٹاک بروکرز کو شدید مایوس کیا ہے۔

  • ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم

    ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم

    پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں محفوظ ہے جبکہ نوجوان اپنی محنت اور قابلیت سے عالمی مارکیٹ میں اپنا مقام بنائیں گے اور نوجوان نسل کے ہاتھوں ایک ہنر ہونا چاہئے تاکہ وہ ہر شعبہ میں اپنا نام بنا سکیں.

    وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میرا ایمان ہے ، ہم ضرور اس مشکل سے بھی نکل آئیں گے کیونکہ جب خادم پنجاب تھا تو پنجاب اسکلزڈیولپمنٹ کمپنی کا آغاز کیا تھا کیونکہ صرف تقریروں اور اشعار پڑھنے سے تقدیر نہیں بدلے گی اور نہ ہی ہاتھوں بلکہ عمل سے تقدیر بدلے گی.

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے نوجوانوں سے مل کر خوشی ہوئی کیونکہ ان نوجوانوں نے اپنے کام میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور آپ اور آپ کے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں ، بات دس لاکھ کی نہیں کیونکہ اس کی آج کے دور میں حثیت کچھ بھی نہیں ہے، جبکہ مستقبل کیلئے ہمیں آپ نوجوانوں پر انویسٹمنٹ کرنی پڑے گی، تاکہ آپ لوگ ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کریں کیونکہ ابھی ایک نوجوان نے بتایا کہ ہم پہلے سے اپنے پروڈکٹس عالمی سظح پر برآمد کررہے ہیں.

    علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کا غالبا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیانات کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں بلکہ اکٹھے ہوجائیں جبکہ خارجہ اور معاشی پالیسی پر ہمیں قومی معاملہ سمجھ کر ایک ہونا پڑے گا تاکہ مل جل کر مسائل کا حل تلاش کریں ناکہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھیچیں جبکہ اس تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے باصلاحیت نوجوانوں میں چیک اور ایوارڈ بھی تقسیم کیے ہیں.

    ان کا مزید کہنا تھا ہم نےپنجاب میں میرٹ پرلاکھوں لیپ ٹاپس تقسیم کیے،میرٹ کےبغیر کسی کو لیپ ٹاپس نہیں دیاگیا،لیپ ٹاپس دینےپرالزامات لگائے مجھے اس کی پروانہیں تھی،بچوں کےہاتھ میں لیپ ٹاپ تھمارہاتھا، کلاشنکوف نہیں دےرہاتھا ، میرابس چلےتوقوم کےہرہونہار بچے کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہو۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان آج شدید مالی چیلنجزکا مقابلہ کررہا ہے،ہم اس سےنکلیں گے،قوم مشکل سےنکلنےکافیصلہ کرلےتوکوئی رکاوٹ نہیں رہتی،پاکستان پرقرضوں کابوجھ ہے،یہ نہیں چاہتا کہ قرضےلینے چاہئیں،قرضوں کاصحیح استعمال کرنےوالی قومیں آگےبڑھتی ہیں، ہمیں قرضوں سےجان چھڑانی ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
    مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
    ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
    عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
    سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
    شہبازشریف نے کہا کہ لوگ کہتےہیں آپ کے دورمیں پنجاب آگے بڑھ رہا تھا،اور کہتےہیں کہ وفاق میں ایک سال کےدوران کیاکیا؟قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتےہیں،وعدہ کریں نوجوانوں کےساتھ ملکرملک کی تقدیربدلیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بعض لوگوں نےچین کےحوالےسےبدگمانیاں پیداکیں،بعض لوگوں کے جملےکسنےسےچین ناراض ہوا،آج ہمیں چین کویقین دلاتےایک سال ہوگیاکہ وہ سب عارضی تھا،برےوقت میں ساتھ دینےوالوں کوبھلادینااللہ کوپسندنہیں،دوستوں پرالزامات سےبڑی محسن کشی اورکیاہوگی،چین سمجھ گیاپاکستان مشکل میں ہے،ہاتھ تھامناہوگا۔ شہبازشریف نے کہا کہ چین نے بغیرکسی شرط کے ہماری مدد کی جس میں 30 ارب ڈالر کی لاگت سے سی پیک شامل ہے، کسی اورکووقتی طورپرخوش کرنے کے لیے برے وقت میں ساتھ دینے والے دوستوں کو بھلادیں تویہ احسان فراموشی ہوگی۔

  • سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ

    سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ

    ترجمان سول ایوی ایشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد نے تیسرے اور اخری مرحلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ کیا ہے جس میں گاکا ٹیم کو ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی سی اے اے (ریگولیٹری) اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے خوش آمدید کہا اور پھر گاکا ٹیم کو ایئرپورٹ کے جغرافیہ، تعمیر کے بارے میں بتایا گیا.

    ترجمان کے مطابق گاکا ٹیم کو مسافروں اور پروازوں کے اعدادوشمار اور سیکیورٹی کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ سی اے اے پاکستان نے کنگڈم آف سعودی عرب کے روڈ ٹو مکہ اقدام کو سراہا. اور پاکستان نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹ تک اس سہولت کی توسیع کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

    گاکا ٹیم نے پاکستان کی روڈ ٹو مکہ تجویز سعودی حکومت تک پہنچانے کا اعادہ کیا اور معائنہ کی تسلی بخش تکمیل KSA کے لیے براہ راست پروازوں میں اضافے کا باعث بنے گی جبکہ ٹیم اس مرحلے میں پشاور ایئرپورٹ کا معائنہ بھی کرے گی۔ اس موقع پر لیڈ گاکا انسپکٹر محمد الاجمی اور ڈائریکٹر سیکورٹی ائرکوموڈور شاہد قادر نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی، سفیر نے CAA کی جانب سے تمام ہوائی اڈوں پر دورے سے متعلق انتہائی عمدہ انتظامات کو سراہا جبکہ سعودی سفیر نے کہا کہ برادرانہ گرمجوشی دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان شہری ہوا بازی تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جائے گا علاوہ ازیں سعودی سفیر نے اس دورے کو کامیاب بنانے کی کوششوں پر وزارت ہوا بازی کی بھی تعریف کی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل رجمان نے بتایا تھا کہ سات رکنی سربراہی ٹیم لیڈ انسپکٹر مسٹر محمد الاجمی کررہے ہیں
    مزید یہ بھی پڑھیں
    مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
    ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
    عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
    سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیم اے ایس ایف، ایئر لائنز کی سیکیورٹی اقدامات کی اسسمنٹ کرے گی اور گاکا ٹیم کارگو ہینڈلرز اور گراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز کی سیکیورٹی کے عمل کی جانچ پڑتال بھی کرے گی جبکہ ٹیم تیسرے مرحلے میں پشاور ایئرپورٹ کا معائنہ بھی کرے گی، ترجمان کے مطابق سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی ٹیم کے دورے کا مقصد براہ راست سعودی عرب جانے والی پروازوں کو ائرپورٹس پر فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کا جائزہ لینا ہے.

  • سعودی عرب؛  مساجد مینار پر براڈکاسٹ ٹاورز استعمال کرنے کی اجازت

    سعودی عرب؛ مساجد مینار پر براڈکاسٹ ٹاورز استعمال کرنے کی اجازت

    سعودی عرب میں حال ہی میں، رہائشی عمارتوں کی چھتوں کے ساتھ ساتھ مساجد کے میناروں کو وائر لیس کمیونیکیشن اور براڈکاسٹ ٹاورز کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ روزنامہ عکاظ کے مطابق سعودی وزارت بلدیات، دیہی امور اور ہاؤسنگ کی جانب سے یہ اجازت وائر لیس کمیونیکیشن ٹاورز اور اینٹینا کی ضروریات کے حتمی مسودے کے مطابق آتی ہے، جسے اس نے قومی مسابقتی مرکز کے "استصلاع” پلیٹ فارم پر پیش کیا تاکہ اس کے بارے میں عوامی رائے حاصل کی جا سکے۔

    اس کا مقصد مواصلاتی عمل کو تیز کرنا ہے تاکہ اس سے فرد اور معاشرے کی خواہشات اور عمومی اہداف کو ایک ساتھ حاصل کیا جا سکے اور اس شعبے میں سرمایہ کاروں کی مدد کی جا سکے۔ کمیونیکشن ٹاور کے قیام کے لیے اہم تقاضوں میں اشارہ کیا گیا ہے کہ اگر ٹاور کا مقام کسی فوجی علاقے یا ادارے کے قریب ہے تو اس ادارے سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔ العربیہ کے مطابق لائسنس جاری کرنے، تجدید کرنے، ترمیم کرنے، معطل کرنے اور منسوخ کرنے کا طریقہ کار میونسپل لائسنسنگ کے طریقہ کار کے نظام کے مطابق ہے، اور لائسنس جاری کرنے سے پہلے سول ڈیفنس کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔

    میونسپل لائسنس حاصل کیے بغیر کام شروع کرنا منع ہے، اور نئے ٹاور کی تعمیر کے لیے نگران اتھارٹی کی منظوری لینا بھی ضروری ہے۔ وائرلیس کمیونیکیشن ٹاورز، ریلے اسٹیشنز، اور اینٹینا کے لیے مقامات ، مواصلات کے لیے مختص کردہ سہولیات ہوں گی یا سرمایہ کاری، تجارتی یا رہائشی تجارتی استعمال کے لیے مختص خالی زمین ہوگی ،جس میں زمین کے پلاٹ کا پورا یا بعض حصہ، عوامی پارک، کھیل کے میدان، پارکنگ کی جگہیں، مساجد سے ملحق چوک، تعلیمی اور خدمت کی سہولیات سے متصل چوک، گلیاں ، فٹ پاتھ، مسجد کے مینار، خدمت کی سہولیات کی چھتیں (غیر رہائشی)، رہائشی عمارتوں کی چھتیں، زرعی اور صنعتی استعمال کے لیے مختص کی گئی زمین شامل ہیں۔

    نئے ٹاورز کی تنصیب وزارت کی طرف سے جاری کیے گئے ماحولیاتی تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہونی چاہیے، اور شاہراہوں اور علاقائی سڑکوں کے اطراف پر اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ سڑک سے دور رہیں۔ پروجیکٹ میں اونچائیوں، تعمیراتی تناسب اور رکاوٹوں کا تعین کیا گیا ہے، اور آپریٹر کی تکنیکی ضرورت کے مطابق خالی زمینوں پر ٹاورز کی اونچائی زیادہ سے زیادہ 90 میٹر ہے، اور عمارتوں کی چھتوں کے اوپر نصب ٹاورز کی اونچائی ضرورت کے مطابق 15 میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا
    عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
    حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
    سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
    فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
    رہائش کے لیے عمارتوں کی چھتوں پر ٹاور اور اوپری ملحقہ سطح کے درمیان ہٹاؤ دو میٹر سے کم نہیں ہونا چاہیے، اور زمینوں پر تعمیر کیے گئے ٹاورز کی تعمیر کے وقت خطے کے لیے منظور شدہ عمارتی ضوابط کی پابندی ہونی چاہیے۔ تعمیراتی تقاضوں میں یہ شامل ہے کہ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نیٹ ورک کی کلیئرنس کی جگہوں کے اندر کوئی عمارت نہیں بنائی جانی چاہیے۔ پروجیکٹ نے اس بات پر زور دیا کہ آپریٹر کو منظوری کے لیے مجاز سیکریٹریٹ کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد شہری ماحول کے لیے موزوں ڈیزائن کا استعمال کرنا چاہیے، اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ چوکوں، باغات اور پارکنگ لاٹوں میں واقع کمیونیکیشن ٹاورز کناروں پر ہیں درمیان میں نہیں ہیں۔ ٹاورز کے اردگرد ایک کاسمیٹک باڑ لگائی جائے گی۔

  • ہاؤسنگ سوسائٹی متاثرین برخلاف فرح گوگی نیب پہنچ گئے

    ہاؤسنگ سوسائٹی متاثرین برخلاف فرح گوگی نیب پہنچ گئے

    پی ٹی آئی سربرا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کیخلاف گوجرانوالا میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین شکایات لے کر قومی احتساب بیورو کے دفتر پہنچ گئے ہیں جبکہ نیب لاہور کی ٹیم گوجرانوالا میں فرحت شہزادی کی ملکیتی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریکارڈ کی چھان بین کرنے گئی تھی کہ اسی دوران ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین فرح گوگی کے خلاف شکایات لیکر پہنچ گئے۔

    علاوہ ازیں متاثرین کا کہنا ہے کہ جعلی مالکانہ حقوق دے کر بُکنگ کی جاتی رہی، قبضہ ملا اور نہ رقوم واپس ہوئیں، مالکان بڑی رقوم بٹور کر ملک سے فرار ہو چکے، داد رسی کی جائے۔ یب ٹیم نے متاثرین کو فرحت شہزادی اور دیگر ملزمان کے خلاف شکایات درج کرانے کے لیے نیب آفس لاہور بُلوا لیا ہے۔ تاہم یاد رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کوٹے سے زائد الکوحل پر رشوت لینے اور پھر رشوت کی رقم فرح گوگی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے سے متعلق شواہد ملے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا
    عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
    حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
    سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
    فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
    ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقات میں فرحت شہزادی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام117 بینک اکاؤنٹس کے انکشاف پر انہیں طلبی کا نوٹس بھی بھیجا گیا۔ جبکہ نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان کے خلاف تحقیقات کے دوران 4 فارن بینک اکاؤنٹس بھی منظرعام پر آئے، ان بینک اکاؤنٹس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ساڑھے 4 ارب روپےکی مبینہ ٹرانزیکشنز کا بھی انکشاف ہوا۔

  • دریائے سندھ؛ تین نوجوان ڈوب کر جان بحق

    دریائے سندھ؛ تین نوجوان ڈوب کر جان بحق

    ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر 3 نوجوان ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں 2 سگے بھائی اور ایک چچا زاد بھائی شامل ہیں۔ جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی، اور نوجوانوں کی تلاش شروع کردی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے تینوں مدرسے کے طالب علم ہیں، جو گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے دریا میں نہانے گئے تھے، ڈوبنے والوں میں زیت اللہ، محمد موسیٰ اور شہاب دین شامل ہیں۔

    ادھر دوسری جانب خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے دوران خواتین، بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس میں خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے بعد متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوئے ہیں، اسی دوران گھروں کی چھتیں اور دیواریں بھی گر گئیں ہیں۔

    ہسپتال ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمیوں کو سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ جبکہ ضلع بنوں میں ایک بار پھر تیز بارش اور طوفان نے 8 مختلف مقامات پر گھروں کی دیواریں گرا دیں اور کچھ مقامات پر چھتوں کو اڑا دیا جن میں سوارنی، ککی، پکا بچک، ہوید ، چاند ماری، برگے پمپ، نیو سبزی منڈی، پیر خیل ککی کے علاقے شامل ہیں۔

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے کے باعث خاتون سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 54 افراد زخمی ہوگئے ہیں جس میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے، زخمیوں میں مرد بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امدادکے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کمشنر بنوں ڈویژن کا کہنا ہے کہ واقعات کے بعد ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے، طوفانی بارشوں میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہے جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہے اور متاثرین کی ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا
    عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
    حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
    سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
    فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
    یاد رہے ایک ہفتہ قبل بھی تیز طوفانی بارشوں نے ضلع بنوں میں تباہی مچا دی تھی جس میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان، مانسہرہ میں بھی بارشوں سے افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 71 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اُدھر بلوچستان کے ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جو کہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔