Baaghi TV

Tag: WHO

  • میرپور ماتھیلو میں پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر کا مؤثر حکمتِ عملی پر زور

    میرپور ماتھیلو میں پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر کا مؤثر حکمتِ عملی پر زور

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی / نامہ نگار مشتاق علی لغاری) 29 اپریل 2026ء کو گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنر منظور احمد کنرانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ آفتاب، ڈی ایم پی پی ایچ آئی عارف عباسی سمیت مختلف محکموں کے افسران اور پولیو پروگرام سے وابستہ اہلکاروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں پولیو ورکرز کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ وہ گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلاتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ورکرز کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بلا رکاوٹ اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں تعریفی اسناد و انعامات سے نوازا جائے گا تاکہ دیگر ٹیموں میں بھی بہترین کارکردگی کا جذبہ پیدا ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ شدید گرمی کے باوجود پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ مہم کے دوران مائیکرو پلاننگ اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ اس موقع پر ضلع کے پانچوں تعلقوں—گھوٹکی، خانگڑھ، میرپور ماتھیلو، ڈہرکی اور اوباڑو—کے پولیو ورکرز میں بہتر کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔اس سے قبل این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر ظہیر ڈومکی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 18 سے 21 مئی تک جاری رہنے والی مہم کے دوران ضلع بھر میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یونیسف کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

  • کووڈ کی نئی قسم پھیلنے لگی. عالمی ادارہ صحت

    کووڈ کی نئی قسم پھیلنے لگی. عالمی ادارہ صحت

    کووڈ کی نئی قسم پھیلنے لگی ہے جس کا نام ای جی.5 ہے جو کووڈ-19 کی اومیکرون قسم کی ذیلی نسل بتائی جارہی ہے جبکہ کووڈ کی نئی قسم ای جی.5 کا دنیا بھر میں پھیلنے والی دیگر اقسام سے قریبی تعلق ہے اور ماہرین کے مطابق یہ وائرس کا ایک تبدیل شدہ ورژن ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کووڈ کی نئی قسم میں عوامی صحت کے لیے خطرات کم ہیں، تاہم یہ وائرس کچھ ممالک یا عالمی سطح پر کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ یونیورسٹی آف ایڈنبرا میں ویٹرنری ایپیڈ یمولوجی اینڈ ڈیٹا سائنس کے پروفیسر رولینڈ کاؤ نے وضاحت کی کہ یہ واضح طور پر دوسروں کے مقابلے میں کسی نہ کسی طرح کا فائدہ رکھتا ہے۔ لیکن انہوں نے یورو نیوز نیکسٹ کو بتایا کہ یہ اتنی ڈرامائی چیز کے قریب بھی نہیں ہے جب 2021 میں دنیا بھر میں اومیکرون کی اصل قسم کے پھیلاؤ میں اضافہ ہونا شروع ہوا تھا۔

    تاہم کچھ لوگوں نے ای جی.5 کی ایک اور ذیلی نسل کا نام دیا ہے ، جسے ای جی.5.1 کے نام سے جانا جاتا ہے ، ایک ایسا نام جو خبروں اور آن لائن گردش کرتا ہے، اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ جان ہاپکنز یونیورسٹی میں مالیکیولر مائیکروبائیولوجی اور امیونولوجی کے شعبے کے پروفیسر اینڈریو پیکوز نے یونیورسٹی کے پبلک ہیلتھ اسکول کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ای جی.5 کی علامات دیگر اقسام سے ملتی جلتی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی
    جبکہ کووڈ 19 کی عام علامات میں بخار، کھانسی اور تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ ناک کا بہنا، سر درد یا پٹھوں میں درد شامل ہیں، جبکہ یہ سردی ، فلو یا نمونیا کی طرح محسوس ہوسکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی کووڈ 19 کی تکنیکی سربراہ ماریا وان کیرکوف نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ ’ہمیں 2021 کے آخر سے گردش میں موجود اومیکرون کی دیگر ذیلی نسلوں کے مقابلے میں ای جی .5 کی شدت میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں انفیکشن اینڈ امیونٹی کے پروفیسر اینڈریو پولارڈ نے یورو نیوز نیکسٹ کو بتایا کہ اس بات کے کچھ شواہد موجود ہیں کہ اومیکرن اور اس کے ذیلی اقسام وائرس کی سابقہ اقسام کے مقابلے میں کم شدید ہیں۔ لیکن انہوں نے کہا کہ اس کی تشریح کرنا پیچیدہ ہے کیونکہ آبادی اب وائرس کے خلاف انتہائی مدافعتی ہے اور ہماری قوت مدافعت سنگین بیماری کے خلاف بھی دفاع کرے گی۔