Baaghi TV

Tag: womens day

  • مجھے عورت مارچ میں ہراساں کیا گیا عفت عمر

    مجھے عورت مارچ میں ہراساں کیا گیا عفت عمر

    سابق ماڈل اور اداکارہ عفت عمر نے حال ہی میں 8 مارچ کو عورت مارچ میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے گانے گائے اور عورتوں کے حق میں بلند آواز میں نعرے بھی لگائے. عفت عمر نے دعوی کیا ہے کہ انہیں عورت مارچ میں‌ہراساں کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ کچھ یوٹیوبرز اور صحافیوں کو مجھ پہ اس لئے اعتراض تھا کیونکہ میں عورت مارچ کو سپورٹ کرنے کےلئے کیوں آئی ہوں. انہوں نے کہا کہ اسی غصے میں انہوں نے مجھ سے بد تمیزی کی اور طرح طرح کے سوال کئے جن سے لگ رہا تھا کہ جیسے ان کو عورت مارچ میں خرابی پیدا کرنے کے لئے

    بھیجا گیا ہے. عفت عمر نے کہا کہ خواتین کی بھی بات سنی جانی چاہیے لیکن ایسا نہیں ہو رہا یہی وجہ ہے کہ اب عورتیں اپنے حق کے لئے خود کھڑی ہوتی ہیں. اور جب وہ اپنا حق مانگتی ہیں تو ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے مجھے سمجھ نہیں آتی کہ عورت مارچ پر اتنی تنقید کیوں کی جاتی ہے. عفت عمر نے کہا کہ مجھے عورت مارچ میں باقاعدہ طور پر ہراساں کیا گیا. عفت عمر نے کہا کہ عورت کو ہر جگہ ہر بار ہراساں کیا جاتا ہے یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے.

  • عفت عمر عورت مارچ میں میڈیا کے سوالوں پر چِلا اٹھیں

    عفت عمر عورت مارچ میں میڈیا کے سوالوں پر چِلا اٹھیں

    پچھلے چند برسوں سے ملک میں ہونے والا عورت مارچ تاحال متنازعہ ہے اس مارچ کی ایک طبقہ مخالفت کررہا ہے تو دوسرا اس کو سپورٹ کر رہا ہے. ہر سال کی طرح آج بھی عورت مارچ کیا گیا ، لاہور میں ہونے والے عورت مارچ میں اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے بھی شرکت کی. میڈیا نے عفت عمر کو گھیر لیا اور ان سے مختلف سوالات کئے ، جب عفت عمر سے سوال کیا گیا کہ عورت مارچ کو اسلام کے خلاف کہا جا رہا ہے اس پر کیا کہیں گی تو عفت عمر نے کہا کہ اس گھٹیا سوال کا میں کیا جواب دوں. مجھے تو لگ رہا ہے کہ اس مارچ کو ناکام بنانے کےلئے

    کچھ لوگوں کو بھیجا گیا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ خواتین کو برابری کے حقوق نہیں دینا چاہتے ان کو بااختیار ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے ان کو عورت مارچ سے تکلیف ہے. جب ان سے سوال ہوا کہ آپ خواتین کےلئے کیا کررہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں ان کے لئے آواز اٹھا رہی ہوں ان کو شعور دینے کی بات کررہی ہوں ان کو بااختیار بنانے کی بات کررہی ہوں. یوں عفت عمر نے عورت مارچ میں کئے گئے تیکھے سوالوں کا جواب بہت ہی حوصلے سے دیا اور آڑھے ٹیڑھے سوال کرنے والوں کو لیا آڑھے ہاتھوں.