Baaghi TV

Tag: yasir nawaz

  • لمبے چاک کی قمیض اور ٹائٹس پہننے کی اجازت نہیں تھی ندا یاسر

    لمبے چاک کی قمیض اور ٹائٹس پہننے کی اجازت نہیں تھی ندا یاسر

    ندا یاسر اکثر اپنے انٹرویوز میں ایسی باتیں بتاتی ہیں جو کہ کافی دلچپسپ ہوتی ہیں، انہوں نے اپنے شو میں بتایا ہےکہ جب میری نئی نئی شادی ہوئی تھی تو مجھے یاسر نے بتایا تھا کہ میں کیا پہن سکتی ہوں اور کیا نہیں۔ انہوں نے مجھے کہا کہ تم ٹائٹس نہین پہنو گی کیونکہ مجھے یہ بالکل بھی پسند نہیں ہے۔ہم گاڑی میں بیٹھے دونوں کہیں ایک ساتھ جا رہے ہوتے تھے تو وہ مجھے کہا کرتے تھے کہ دیکھو سکول کالج کی بچیاں ٹائٹس پہنے سڑک کراس کررہی ہیں جو کہ بہت ہی برا لگ رہا ہے۔ مجھے بہت عجیب لگتا تھا کہ یاسر منع کیوں کررہے ہیں ، حالانکہ ان دنوں میں نیا نیا ٹائٹس کا فیشن تھا ہر لڑکی پہن رہی تھی میرا بھی دل کرتا تھا۔

    لیکن یاسر جب مجھے لاجک کے ساتھ سمجھایا کرتے تھے تو میں سمجھ جایا کرتی تھی ، ندا یاسر نے یہ بھی بتایا کہ میرے شوہر کو قیمضوں کے لمبے چاک نہیں پسند تھے۔ وہ مجھے نہیں پہننے دیتے تھے ایک بار کہیں جانا تھا لمبے چاکوں والی شرٹ پہن لی تو میں نے یاسر سے کہا کہ میں اسکو پکڑ کر چلوں گی پلیز ابھی دیر ہو رہی ہیں چلیں۔” ندا نے کہا کہ اب ان سب باتوں کو ہم یاد کرتے ہیں تو ہمیں ہنسی آتی ہے”۔

  • اداکاری کی آفرز تو بہت ہیں لیکن میر توجہ میزبانی کرنے پر ہے ندا یاسر

    اداکاری کی آفرز تو بہت ہیں لیکن میر توجہ میزبانی کرنے پر ہے ندا یاسر

    ٹی وی کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ ابھی بھی لوگ چاہتے ہیں کہ میں ان کو ڈراموں میں نظر آﺅں میرے پاس بے شمار ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی ہے ۔ اچھی کہانیاں اور کردار بھی مل رہے ہیں لیکن میں ابھی اداکاری کرنا نہیں چاہ رہی کیونکہ مگر میرا فوکس میزبانی کی طرف ہے ، لیکن اس کے باوجود اپنے شوہر کی پروڈکشن میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کرتی ہوں ۔

    ایک انٹر ویو میں ندا یاسر نے کہا کہ اداکاری اور میزبانی دونوں میں بڑا فرق ہے اور میری ترجیح میزبانی ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ مارننگ شو میں ہمیشہ مجھے پسندیدگی کی نظر دیکھا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے میرے شوہر یاسر کے ساتھ کوئی کردار آفر کیا جائے اور وہ کردار کہانی کو آگے لیکر چلنے والا ہو تو پھر میں یقینا اپنی مصروفیت سے وقت نکال سکتی ہوں نہیں تو میں میزبانی تو کرہی رہی ہوں، اور بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مارننگ شوز میں میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسے لوگوں کو بلاﺅں جو دیکھنے والوں کے لئے رول ماڈ ل ہیں۔

    اداکار عدنان جیلانی نے یوٹیوب چینل بنا لیا

    مزاحیہ اداکار لہری کی آج 11 ویں برسی

    پنجابی فلم بوہے باریاں کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا

  • میرے پاس یاسر کے موبائل کا پاسورڈ نہیں ہے ندا یاسر کا انکشاف

    میرے پاس یاسر کے موبائل کا پاسورڈ نہیں ہے ندا یاسر کا انکشاف

    معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں‌انہوں نے کی ہیں کھل کر دل کی باتیں ، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس ان کے شوہر یاسر نواز کے موبائل کا پاسورڈ نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ہماری شادی کو اتنے سال ہو گئے ہیں کبھی اس بات پر جھگڑا نہیں ہوا کہ میرا شوہر کس سے بات کررہا ہے ، یا اس کے موبائل کا پاسورڈ کیا ہے . انہوں نے کہا کہ میرے بچوں‌کے پاس اپنے باپ کے موبائل کا پاسورڈ ہے لیکن وہ مجھے نہیں بتاتے ، اور نہ ہی میں‌پوچھتی ہوں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ

    ”اگر مجھے پاسورڈ پتہ چل گیا اور میں‌نے موبائل چیک کر لیا تو کہیں کچھ نکل آیا تو یقینا ہماری لڑائی ہوجائیگی ”، اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ مجھے نہ ہی پتہ چلے کہ میرے شوہر کے موبائل کا پاسورڈ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مرد وہی شریف ہے جس کوموقع نہیں ملتا. یوں ندا یاسر نے کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ کہہ دیا. یاد رہے کہ ندا اور یاسر نے محبت کی شادی کی تھی یہ دونوں‌ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں، دونوں ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں.

    میں ابھی بھی جوان ہوں کیا مطلب ہے تمہارا؟ پوجا بھٹ کا صحافی کو ٹکا …

    استاد حامد علی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    شاہد آفریدی کی سنیل شیٹی سے ملاقات

  • ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں

    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں

    معروف اداکارہ ندا یاسر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے شوبز میں آنے کا بالکل بھی شوق نہیں تھا ، صرف اعلی تعلیم حاصل کرنے کےلئے 16 لاکھ جمع کرنے آئی تھی اور پھر کام کی ایسی لت لگی کہ اسی کی ہو کر رہ گئی. انہوں نے تفصیلات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فزکس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے اور میریٹ یونیورسٹی سے دو سال ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل مینجمنٹ پڑھنے سے بات کرنے کا ہنر سیکھنے کو ملا اور بعدازاں ہوٹل میں کچھ عرصے تک کام کیا۔

    ندا نے بتایا کہ میرا شوبز انڈسٹری میں آنے کا پلان نہیں تھا، مجھے اعلی تعلیم کے لیے سوٹزرلینڈ جانا تھا جس کے لیے 16 لاکھ روپے چاہیے تھے، ”میں نے اپنے والد سے کہا کہ یہ پیسے میں خود اداکاری کرکے جمع کروں گی اور اعلی تعلیم حاصل کروں گی” لیکن جب اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو یہیں کی ہوکر رہ گئی۔ایسا نہیں ہے کہ مجھے کسی بات کا پچھتاوا ہے میں‌آج جہاں بھی ہوں بہت خوش ہوں اور اچھا کام کررہی ہوں‌میرے مداح ہیں جو مجھے دیکھنا چاہتے ہیں ان کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہوں.

     

    مصطفی قریشی اور سلطان راہی کو پہلے منفی سمجھتی تھی صبا فیصل

    سنی لیونی بارش ہونے پر کیوں رو پڑیں ؟‌

    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا

  • نصیر شاہ کو پاکستانی فنکاروں کا منہ توڑ جواب

    نصیر شاہ کو پاکستانی فنکاروں کا منہ توڑ جواب

    بالی وڈ کے اداکار نصیر الدین شاہ نے ہندوستان میں حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام زبانیں‌بولی جاتی ہیں لیکن سندھی زبان بولنے والے کم ہیں، یہ سن کر پاکستانی فنکار آ گئے ہیں جوش میں‌خصوصی طور پر وہ فنکار جو سندھی بولتے ہیں ، قیصر خان نظامانی ایک وڈیو بنا کر نصیر الدین شاہ سے کہا کہ میں‌آپ کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں سندھی بولنے اور سمجھنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے اپنی غلط فہمی کو دور کیجیے ، اس کے بعد انہوں نے سندھی میں بول کر بتایا کہ ہم سب نہ صرف سندھی بولتے ہیں

    بلکہ سمجھتے بھی ہیں. دوسری طرف یاسر نواز نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک وڈیو بنائی جس میں‌انہوں نے سندھی گانےکے بولوں کو نہ صرف گایا بلکہ اس پر پرفارمنس بھی دی اور نصیر الدین شاہ سے کہا کہ ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم سندھی ہیں اور ہمیں سندھی ہونے پر فخر ہے. ہم نہ صرف سندھی بولتے ہیں بلکہ سمجھتے بھی ہیں. اسی طرح سے باقی فنکاروں نے بھی بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ کو منہ توڑ جواب دیا اور کہا کہ دوبارہ ایسی بات کرنے سے پہلے سو بار سوچ لینا.

  • ندا یاسر ماں کے انتقال کے بعد ان کا بستر گھر کیوں‌ لے آئیں ؟‌

    ندا یاسر ماں کے انتقال کے بعد ان کا بستر گھر کیوں‌ لے آئیں ؟‌

    میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی ماں کا انتقال ہوا تو وہ اپنی ماں کا بستر اپنے گھر لے آئیں ان کی الماری بھی اپنے گھر میں‌لے آئیں. انہوں نے کہا کہ ماں کا بستر میں نے اپنے بیٹے کے کمرے میں لگا لیا اور جب جب اداس ہوتی ہوں تو میں اپنی ماں کے بستر پر جا کر لیٹ جاتی ہوں، جب بھی بے چین ہوتی ہوں پریشان ہوتی ہوں اور نیند نہیں آتی تو میں اپنی ماں کے بستر میں جا کر لیٹتی ہوں تومیری پریشانی دور ہوجاتی ہے، مجھے سکون کی نیند آتی ہے ایسا لگتا ہے کہ جیسے میں‌اپنی ماں کی گود میں‌آکر بیٹھ گئی ہوں ، میری

    ماں کا بستر مجھے بہت سکون دیتا ہے، ایسا سکون تو دنیا کی کسی دوسری چیز میں نہیں ملتا مجھے . وہ جب یہ بتا رہی تھیں تو کافی جذباتی نظر آ رہی تھیں. انہوں نے کہا کہ دنیا کی ساری مائوں کی عظمت کو میں سلام پیش کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ماں کا رتبہ ہے جو خدا کے بہت قریب ہے. اپنی مائوں کی قدر کیجیے یہ ایک دفعہ چلی جائیں تو واپس نہیں آتیں.میری ماں جب اس دنیا سے گئیں تو مجھے لگا کہ جیسے میری تو دنیا ہی اندھیری ہو گئی ہے.

  • ندا یاسر نے کامیاب اذدواجی زندگی کا راز بتا دیا

    ندا یاسر نے کامیاب اذدواجی زندگی کا راز بتا دیا

    اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ میرا اور یاسر کا ایک خوبصورت تعلق ہے ، ہم میاں بیوی سے زیادہ دوست ہیں ، ہمارے درمیان تکرار نوک جھوک ہو جاتی ہے جو کہ ایک نارمل بات ہے ، ہر رشتے میں نوک جھوک ہوتی رہنی چاہیے کیونکہ یہ چیز کسی بھی خوبصورت رشتے کی ضمانت ہوتی ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ ہمارے درمیان اگر نوک جھوک ہوتی ہے تو اس نے کبھی بھی لڑائی کی صورت اخیتار نہیں کی. یاسر نے ہمیشہ میری بہت عزت کی ہے، اور میں نے بھی اسکو عزت دی ہے. یہی چیز ہم نے اپنے بچوں کو بھی سکھائی ہے. ندا نے

    کہا کہ جو رشتے زہنی اذیت بن جائیں ، ان سے نکلنا ہی بہتر ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں‌اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہوں لیکن اس چیز سے کبھی پریشان نہیں‌ہوئی، ٹھیک ہے بات کرتے ہوئے کبھی زبان پھسل جاتی ہے اگر اس پر لوگ ہنستے ہیں انجوائے کرتے ہیں کچھ مذاق بناتے ہیں تو کوئی بات نہیں ، وہ میرے ہی لوگ ہیں مجھ سے پیار کرتے ہیں اور میں بھی ان سے بہت پیار کرتی ہوں. ندا نے کہا کہ مارننگ شو کرکے بہت انجوائے کرتی ہوں اگر یاسر کے ساتھ مجھے کوئی پراجیکٹ آفر ہوا تو ضرور کروں گی.

  • ندا یاسر رنگ گورا کرنے کے لئے کیا کرتی ہیں؟

    ندا یاسر رنگ گورا کرنے کے لئے کیا کرتی ہیں؟

    اداکارہ اور میزبان ندا یاسر کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں ان تصاویر میں ان کی رنگت کو لیکر سوشل میڈیا پر کافی بحث ہوتی ہے ، یہ بھی کہا جاتا ہےکہ اداکارہ رنگ گورا کرنے والی انجیکشنز لگواتی ہے، اس لئے ٹی وی پر بہتر نظر آتی ہے ، جبکہ تصاویر میں کالی نظر آتی ہیں. اس ساری بحث پر ندا یاسر نے دے دیا ہے جواب انہوں نے کہا ہے کہ میری رنگت آج بھی سانولی ہے اور میں نے کبھی رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز نہیں‌لگوائے ہاں انہیں‌ پیتی ضرور ہوں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جو انجیکشنز پیتی ہوں ان کا نام گلوٹا تھائیون یہ جلد کے

    لئے بہت مفید ہوتے ہیں . ندا یاسر نے کہا کہ میرے کالج کے دنوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ بحث کی جاتی ہے، تومیں بتا دوں کہ یہ تصاویر ان دنوں کی ہیں جب میں بسوں‌ پر کالج جایا کرتی تھی، کسی قسم کا کوئی سن بلاک نہیں لگاتی تھی ، نہ فیشل لیتی تھی ، اب میں سن بلاک لگاتی ہوں ، اعلی فیشلز لیتی ہوں اپنی جلد کا خیال رکھتی ہوں اس لئے کچھ بہتر نظر آتی ہوں لیکن میں ابھی تک سانولی ہی ہوں‌لیکن انجیکشن لگواتی نہیں پیتی ہوں. ایسا کوئی بھی کر سکتا ہے.