Baaghi TV

Tag: youtub

  • سونم کپور برطانوی کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے کنسرٹ میں پرفارم کریں گی

    سونم کپور برطانوی کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے کنسرٹ میں پرفارم کریں گی

    بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے جشن اور اسکے حوالے سے کی جانے والی تقریبات کا آغاز 6 مئی سے ہو رہا ہے ، یہ تقریبات ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی . میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی 6 مئی کو ہوگی جبکہ 7 مئی کو اسی حوالے سے جشن میں گرینڈ کنسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس گریںڈ کنسرٹ میں بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اپنی پرفارمنس دیں گی ، اور پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ سونم کسی ایسے جشن کا حصہ بننے جا رہی ہیں. اس گرینڈ کنسرٹ میں سونم کپور کے علاوہ میںکیٹی پیری، ٹام کروز بھی اپنی پرفارمنس دیں گے . ٹام کروز نے 1997 میں شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔ اس کے بعد اب گرینڈ کنسرٹ میں وہ جلوہ

    گر ہو رہے ہیں اور اپنی پرفارمنس سے وہاں مدعو مہمانوں کو محظوظ کرنے کے لئے تیار ہیں. سونم کپور اس گرینڈ کنسرٹ کا حصہ بن رہی ہیں یہ خبریں تو سامنے آ چکی ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے اس ھوالے سے لب کشائی نہیں کی. یاد رہے کہ سونم کپور بالی وڈ‌اداکار انیل کپور کی بیٹی ہیں اور انہوں نے بالی وڈ میں اپنا نام بہت جلد بنایا ہے. سونم اپنے بچے کی پیدائش کے بعد اپنی گھریلو زندگی میں مصروف ہیں.

  • پریتی زنٹا کے ہاتھ کے بنے 20 آلو کے پراٹھے کس کرکٹر نے کھائے؟‌

    پریتی زنٹا کے ہاتھ کے بنے 20 آلو کے پراٹھے کس کرکٹر نے کھائے؟‌

    سب جانتے ہیں کہ بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز کی مالک ہیں وہ کرکٹ میں کافی دلچپسی رکھتی ہیں. پریتی زنٹا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح سے انہیں اپنی ٹیم کی کامیابی پر 120 آلو کے پراٹھے بنانے پڑے. اداکارہ نے کہا کہ 2009 کی بات ہے کہ پنجاب کنگز نے کامیابی حاصل کی ، تو اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں سے چونکہ میں پہلے ہی وعدہ کر چکی تھی کہ اگر جیتے تو میں آلو کے پراٹھے اپنے ہاتھ سے بنا کر کھلائوں گی، جب میری ٹیم جیت گئی تو پھرمجھے آلو کے پراٹھے بنانے پڑے اور 120 آلو کے پراٹھے بنائے جن میں سے

    عرفان پٹھان ہی اکیلا 20 پراٹھے کھا گیا. پریتی زنٹا نے کہا کہ جب میں نے آلو کے پراٹھے بنائے اس وقت میں ٹیم کے ساتھ ہی سائوتھ افریقہ میں موجود تھی . کرکٹرز کا دل تھا کہ ان کو آلو کے پراٹھے ملیں لہذا میں نے وعدہ کر لیا کہ اگلہ میچ جیتے تو آلو کے پراٹھے خود بنائوں گی سو مجھے بنانے پڑے اور بہت مزا آیا . میں نے تو وہاں ٹیم کے کچن اسٹاف کو آلو کے پراٹھے بنانا سکھائے. سب نے میرے ہاتھ نے بنے آلو کے پراٹھے کھائے اور بے انتہا تعریف بھی کی . اس کے بعد میرے ٹیم کے کھلاڑیوں کے اس طرح کے مطالبات آنے لگے جن کو میں پورا کرتی رہی.

  • سیٹ پر تاخیر سے کونسا ہیرو آتا تھا پدمنی کولہا پوری نے بتا دیا

    سیٹ پر تاخیر سے کونسا ہیرو آتا تھا پدمنی کولہا پوری نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکارہ پدمنی کولہا پوری نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں سیٹ پر اپنے مقررہ وقت پر پہنچ جاتی تھی لیکن ایک ہیرو ایسا تھا کہ وہ جس بھی فلم میں ہوتا تھا اس کے سیٹ پر ہمیشہ تاخیر سے پہنچتا تھا. ہر سیٹ پر تاخیر سے پہنچنے والے اداکار کا نام بتاتے ہوئے پدمنی نے کہا کہ شترو گن سنہا وہ ہیرو تھے جن کو سیٹ پر لیٹ ہی آنا ہوتا تھا. لیکن جب وہ سیٹ پر آتے تو کمال ہی کر دیتے ، چھ صفحوں کا سین سنتے اور فورا یاد کر لیتے، جبکہ ہم سیٹ پر کئی گھنٹے لگا کر ڈائیلاگز یاد کیا کرتے تھے. شترو اگر سیٹ پر لیٹ آتے تھے تو ان کی وجہ سے کام کبھی بھی کسی کا نہیں رکا تھا، وہ آتے ساتھ ہی اپنا سین اوکے کروا دیتے اور باقی سب کو بھی حیران کر دیتے کہ ابھی تو آئے ہیں اور آتے ہی انہوں نے اپنا سین بھی

    اوکے کروا دیا ہے. صرف پدمنی کولہا پوری ہی نہیں امیتابھ بچن نے بھی شترو گن سنہا کی ایک انٹرویو میں تعریف کی اور کہا کہ شترو کو جیسے ڈائیلاگز یاد ہوجاتے تھے وہ ہم نہیں کر سکتے تھے. انہوں نے کہا کہ شترو کا سیٹ پر تاخیر سے پہنچنا معمول تھا اورہم ان کے ساتھ کام کرکے اس کی اس عادت کے عداری ہو چکے تھے.

  • کمارسانو کی بیٹی شینن اداکارہ کس کے کہنے پر بنیں ؟

    کمارسانو کی بیٹی شینن اداکارہ کس کے کہنے پر بنیں ؟

    نوے کی دہائی کے مقبول ترین گلوکار کمار سانو کی بیٹی شین کمار نے اداکاری میں‌آنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، اور انہوں نے ایک فلم بھی سائن کر لی ہے. چونکہ وہ ایک لیجنڈری گلوکار کی بیٹی ہیں لہذا ان کو بالی وڈ میں آتے ہی ہاتھوں ہاتھ لیا جا رہا ہے، صحافی ان کا انٹرویو کررہے ہیں، شینن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ میں اداکار عرفان خان کی بہت بڑی مداح ہوں اور میں نے ان سے ایک بار فون پر مختصر سی بات بھی کی تھی، اس کال کے دوران انہوں نے مجھے اداکاری سیکھنے اور پھر اداکارہ بننے کا مشورہ دیا. میں چونکہ ان کی بہت بڑی مداح تھی

    لہذا میں نے فیصلہ کر لیا کہ میں اداکارہ بنوں گی. انہوں نے کہا کہ عرفان خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے میں نے اداکارہ بننے کا فیصلہ کیا ہے. کاش وہ زندہ ہوتے تو دیکھتے کہ میں ان کے کہنے پر اداکاری کے میدان میں کود پڑی ہوں. میں تو ان کے ساتھ کام بھی کرنا چاہتی تھی لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا کیونکہ ان کی زندگی نے ان کے ساتھ وفا نہ کی .شینن کمار سانو نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ایسے کردار کروں جو لوگوں کو یاد رہ جائیں‌میرے کردار ہی پہچان بن جائیں.

  • ژالے سرحدی کو ڈرامے میں کیا کہہ کر کاسٹ نہیں کیا گیا ؟‌

    ژالے سرحدی کو ڈرامے میں کیا کہہ کر کاسٹ نہیں کیا گیا ؟‌

    اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کئے ہیں کچھ گلے شکوے . ان کا کہنا ہےکہ آج کل تو اداکار کو اسکی سوشل میڈیا پر فین فالونگ دیکھ کر کاسٹ کیا جاتا ہے. مجھے ایک ڈرامے میں اس لئے کاسٹ نہیں کیا گیا کیونکہ میرے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فالورز نہیں تھے. مجھے کہا گیا کہ آپ کے تو ملینز میں فالورز ہی نہیں ہے اسلئے آپکو کاسٹ نہیں کیا جا سکتا. ژالے سرحدی نے کہا کہ اس رویے سے بہت افسوس ہوا ، بھئی جس اداکار کی سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد زیادہ نہ ہو تو کیا وہ اداکار نہیں رہتا؟ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ یہ کیا پیمانہ رہ گیا ہے

    کہ کسی اچھے سے اچھے فنکار کو بھی کاسٹ کرنے سے پہلے اسکے انسٹاگرام یا ٹویٹر پر فالورز کی تعداد دیکھی جائے. ژالے نے کہا کہ میرے اگر ملینز میں‌فالورز نہیں‌ ہیں تو کیا اب میں آرٹسٹ نہیں‌ہوں؟ یا مجھ سے کام نہیں‌لیا جا سکتا. انہوں نےانٹرویو کے دوران شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ فنکاروں کی عزت کی جائے نہ کہ ان کے سوشل میڈیا پر ان کے فالورز کی تعداد کو دیکھا جائے اور ان کی قابلیت کا اندازہ لگایا جائے.

  • آئزہ خان نے اچھی اور مثالی اذدواجی زندگی کا راز بتا دیا

    آئزہ خان نے اچھی اور مثالی اذدواجی زندگی کا راز بتا دیا

    ٹی وی کی معروف اداکارہ آئزہ خان نے بتا دیا ہے کہ اچھی اور مثالی اذدواجی زندگی کا راز کیا ہے. انہوں نے کہا کہ اچھی اور مثالی اذدواجی زندگی تب بنتی ہے جب عورت ہر لحاظ سے قربانی دے. انہوں نے کہا کہ جتنے بھی گھر ہیں ان میں دیکھیں تو محسوس ہو گا کہ ہر عورت کسی نہ کسی حوالے سے قربانی دے رہی ہے اور اسکی قربانی کو زیادہ اہمیت بھی نہیں دی جاتی. آئزہ خان نے کہا ہمارے ہاں کئی خاندانوں میں لڑکوں کو پڑھانے کا رواج ہے اور لڑکیوں کی پڑھائی کی قربانی دے دی جاتی ہے اور اسکی شادی کر دی جاتی ہے.اور وہ اپنی قسمت کا فیصلہ سمجھتے ہوئے شادی کر لیتی ہیں اور پھر ساری زندگی بس قربانیاں ہی دیتی رہی ہیں. آئزہ خان نے کہا کہ میاں بیوی ایک گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں دونوں کو مل کر رہنا

    چاہیے. میاں بیوی دونوں دوست ہوتے ہیں اور ان کو دوست بن کر ہی رہنا چاہیے تبہی تو زندگی خوشگوار بنتی ہے. آئزہ خان نے کہا کہ عورت چاہے کام کرتی ہوں یا گھرداری کرتی ہو وہ ہی اپنے رشتوں کو مضبوط بناتی ہے اور اسکے لئے وہ بہت کٹھن وقتوں سے بھی گزرتی ہے. ہمیں عورتوں کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے.

  • مایا علی کو بھی یو اے ای کا گولڈ ویزا مل گیا

    مایا علی کو بھی یو اے ای کا گولڈ ویزا مل گیا

    ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی مایا علی کو مل گیا ہے یو اے ای کا گولڈ ن ویزہ . مایا علی نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر شئیر کی . انہوں نے یو اے وی میں گولڈ ویزہ حاصل کرتے ہوئے تصویر شئیر کی اور یو اے ای حکام کا شکریہ ادا کیا . مایا علی نے جیسے ہی یہ خبر مداحوں کے ساتھ شئیر کی تو ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی . مایا علی کے ساتھیوں اور مداحوں نے ان کو مبارکباد کے کمنٹس کرنا شروع کر دئیے. مایا علی سے پہلے علی ظفر ، فخر عالم ، عمیر جسوال ، وسیم اکرم ، ثانیہ مرزا ، شعیب ملک ، کرکٹر شاداب خان،

    افتخار احمد و دیگر کو گولڈن ویزہ مل چکا ہے. گولڈن ویزہ جس کو جاری کیا جاتا ہے وہ نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم، کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں اور رہائش دس سال تک مسلسل اختیار کر سکتے ہیں اس دوران ان کو وہ تمام سہولیات ملتی ہیں جو وہاں کے رہائشوں کو میسر ہوتی ہیں.یاد رہے کہ مایا علی کا آج کل ڈرامہ آن ائیر ہے یونہی اس ڈرامے میں انہوں نے ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو پے تو پاکستانی لیکن باہر کے ملک میں رہتی ہے.

  • پریانکا چوپڑا اپنی بیٹی کی وجہ سے رہتی ہیں پریشان لیکن کیوں؟‌

    پریانکا چوپڑا اپنی بیٹی کی وجہ سے رہتی ہیں پریشان لیکن کیوں؟‌

    بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری بیٹی کی پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی ، اور جب وہ پیدا ہوئی تو اس کی طبیعت خاصی خراب تھی. میں بہت ڈرتی تھی ، مجھے اس کو سنبھالنا بھی نہیں آتا تھا. میں نے اس کو کئی بار کھونے کا ڈر محسوس کیا . پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو لیکر اکثر پریشان رہتی ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ اس کی پرورش اور خیال رکھنے میں کوئی کمی نہ چھوڑوں . انہوں نے کہا کہ میری بیٹی زندگی میں جو کرنا چاہے میں اسکو کرنے کی اجازت دوں گی . پریانکا چوپڑا نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش

    کے بعد میں نے محسوس کیا کہ اولاد کتنی بڑی نعمت ہوتی ہے. میں اپنی بیٹی کو اپنے ساتھ ساتھ رکھتی ہو، اور اسکو اگنور نہیں کرتی. انہوں نے کہا کہ میرا شوہر نک جونس بھی بیٹی کا بہت خیال رکھتے ہیں . ہم دونوں کو اپنی بیٹی سے بے حد محبت ہے . یاد رہے کہ نک جانس اور پریانکا چوپڑا نے محبت کی شادی کی اور دونوں کی ایک بیٹی ہے اور دونوں امریکہ میں رہتے ہیں لیکن بھارت میں کام کی غرض سے آتے جاتے رہتے ہیں.

  • ماہ نور بلوچ نے بتا دیا انہوں نے شوبز میں کام کرنا کیوں چھوڑا ؟

    ماہ نور بلوچ نے بتا دیا انہوں نے شوبز میں کام کرنا کیوں چھوڑا ؟

    سینئر اداکارہ ماہ نور بلوچ جنہوں نے کافی سال پہلے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا ، انہوں نے ہمایوں سعید کے ساتھ میں‌ہوں شاہد آفریدی میں کام بھی کیا. اس کے بعد بھی ان کے مداح ان کو دیکھنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی. ماہ نور انٹرویوز بھی نہ ہونے کے برابر دیتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ کیوں انہوں نے شوبز کو خیرباد کہا یا کیوں انہوں نے کام کرنا چھوڑ دیا. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں عورتوں کے لئے خاص قسم کے رولز لکھے جاتے ہیں اس سے آگے ان کو نہ کام دیا جاتا ہے نہ ہی ان کے لئے کردار لکھے جاتے ہیں. انہوں نے

    کہا کہ ہالی وڈ دیکھ لیں وہاں نکول کڈ مین آج بھی کام کررہی ہے اور وہاں لوگ ان کے کام کو قبول بھی کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈرامے بس اسی چیز سے نہیں نکلے کہ ایک لڑکی ہے ایک لڑکا ہے دونوں محبت کرتے ہیں ان کے درمیان کوئی تیسری لڑکی آگئی ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ 55 سال کا مرد بھی ہمارے ہاں ہیرو ہی رہتا ہے لیکن خواتین کو رد کر دیا جاتا ہے انکو انکی صلاحیتوں کے حساب سے کام نہیں‌دیا جاتا.

  • شیری شاہ کیوں گھبرا گئیں شمعون عباسی نے بتا دیا

    شیری شاہ کیوں گھبرا گئیں شمعون عباسی نے بتا دیا

    اداکار شمعون عباسی نے جب سے شیری شاہ کے ساتھ شادی اوپن کی ہے تب سے ہیں وہ خبروں میں، شمعون عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اپنی شادی کبھی بھی چھپائی نہیں ، میرے سرکل کو ، میری بیٹی فیملی اور محلے والوں کو پتہ ہے کہ میں نے شیری شاہ سے شادی کر لی ہوئی ہے. میں صرف سوشل میڈیا پر اسکو اس لئے نہیں لایا کیونکہ سوشل میڈیا پر ایک خاص قسم کا طبقہ ہے جو ہر وقت تنقید کرتا رہتا ہے . شمعون عباسی نے مزید کہا کہ ایک روز شیری شاہ نے مجھے کہا کہ آپ کی برتھ ڈے ہے اور میں آپکی تصویر لگا کرآپکی لائف کے حوالے سے ایک نوٹ سوشل میڈیا پر لکھنا چاہتی ہوں میں نے کہا ٹھیک ہے لگا لو ، ایکدم سے اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ نہیں لوگ باتیں

    کریں گے ایک طوفان اٹھ جائیگا ، تو میں نے کہا کہ تم کیوں ڈر رہی ہو میری اہلیہ ہو ایسی باتوں سے کیوں گھبراتی ہو، جن کو پتہ ہونا چاہیے ان سب کو پتہ ہے. لہذا ہم میاں بیوی ہیں تم میری تصویر شئیر کر سکتی ہو. شمعون نے مزید کہا کہ مجھے ہر ایونٹ میں‌جانا پسند نہیں کام ملنا ہے تو گھر بیٹھے بھی مل جائیگا اور مجھے ملتا ہےالحمد اللہ .