Baaghi TV

Tag: youtub

  • معمر رانا نے کس کو فلاپ اداکارہ کہہ دیا ؟

    معمر رانا نے کس کو فلاپ اداکارہ کہہ دیا ؟

    نوے کی دہائی کے سپرہٹ ہیرو معمر رانا نے ھال ہی میں عائشہ جہانزیب کے شو میں شرکت کی ، وہاں سے مختلف سوال ہوئے ایک سوال ایسا بھی ہوا کہ کس اداکارہ کو فلاپ کہیٰں گے ان کو آپشنز کے ساتھ عروہ حسین کا نام بھی دیا گیا ، انہوں نے عروہ حسین کو فلاپ اداکارہ کہہ دیا. انہوں نے ہانیہ عامر کو اپنے موبائل سے انسٹاگرام ، مریم نواز کو اپنے موبائل سے ٹویٹر اور شگفتہ اعجاز کو اپنے موبائل سے ٹک ٹاک کی ایپ ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ بھی دیدیا . بولے اپنے کام پر توجہ دیں. معمر راناکے ساتھ بیٹھے مہمان عدنان شاہ ٹیپو نے تو ہانیہ عامر کو مشورہ دیا کہ آٔپ

    انستاگرام چھوڑ کر اپنے کام پر توجہ دیں آپ اچھی اداکارہ ہیں اگر اپ صرف اداکاری پر فوکس کریں تو آپ بہت آگے جا سکتی ہیں. جبکہ اسی انٹرویو میں بیٹھی معمررانا کی اہلیہ نے کہا کہ اگر مجھ سے پوچھیں تو میں تو چاہوں گی کہ ہر کسی کو اپنی زندگی اپنے انداز سے بسر کرنے دی جانی چاہیے. عدنان شاہ ٹیپو فورا بولے کہ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے ایسا کرنے سے کام میں بہتری ہی آتی ہے.

  • گلوکار شان کو عید مبارک کہنا مہنگا پڑ گیا

    گلوکار شان کو عید مبارک کہنا مہنگا پڑ گیا

    انڈین گلوکار شان جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں انہوں نے ھال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے ایک تصویر لگائی جس میں وہ شلوار قمیض پہنے ہوئے دعا مانگ رہے ہیں ، اس کا کیپشن انہوں نے یہ لکھا کہ عید مبارک . انہوں نے جیسے ہی یہ پوسٹ کی تو ان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا ، کیونکہ انہیں کہا گیا کہ آپ تو ہندو ہیں تو مسلمانوں کو عید مبارک کیوں کہہ رہے ہیں آپکا دماغ ٹھیک ہے؟ شان نے دوبارہ ایک پوسٹ لگا

    کر کہا کہ ہاں میں ہندو ہوں ، براہمن ہوں ، لیکن بچپن سے مجھے یہ سکھایا گیا کہ ہر مذہب کا احترام کرنا چاہیے ، اس لئے میں ہر مذہب کا احترام کرتا ہوں اور اگر کسی مذہب کا کوئی دن اہم ہو تو اسکو مناتا بھی ہوں اور مبارکباد بھی دیتا ہوں. شان نے کہا کہ ویسے آپ سب کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ میں نے جو تصویر لگائی ہے یہ میرے ایک گانے کی ہے. باقی آپ کی سوچ. میں نے عید مبارک کہا ہے اور آگے بھی کہتا رہوں گا.

  • میری ساتھی اداکارائیں مجھ سے جیلس ہوتی ہیں مہک نور

    میری ساتھی اداکارائیں مجھ سے جیلس ہوتی ہیں مہک نور

    سٹیج کی معروف ڈانسر مہک نور نے سہیل وڑائچ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ میں اپنے کام پر فوکس رکھتی ہوں اور کام کے زریعے ہی سب سے لڑتی ہوں . مجھ سے اگر کوئی ساتھی اداکارہ لڑنا چاہے تو میں زبان سے تو لڑ نہیں سکتی لیکن کام سے لڑتی ہوں. میرا کام کے زریعے لڑنا دوسرے پر کافی بھاری ثابت ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک ایک لاکھ 70 ہزار سے مہنگا جوڑا نہیں پہنا ، اور جو جوڑا ایک بار پہن لیتی ہوں اس کو میں کسی غریب لڑکی کو دے دیتی ہوں ، مجھے پتہ ہوتا ہےکہ میرے ارد گرد کونسی لڑکی غریب ہے یا ضرورتمند ہے.

    میں‌نے اپنے پہنے ہوئے جوڑے کبھی بھی فروخت نہیں کئے. سٹیج ڈانسرمہک نور نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ سٹیج اداکارائیں ایک دوسرے پر جادو تعویز کرواتی ہیں لیکن میرا ان باتوں پر زیادہ یقین نہیں ہے، نہ میں نے کسی پر جادو کروایا اور نہ ہی کسی نے مجھ پہ جادو کروایا . ہاں جیلس ہوتی ہیں، ان کی جیلسی کا پتہ چل ہی جاتا ہے چھوٹی سی فیلڈ ہے ادھر اُدھر جب باتیں ہو رہی ہوتی ہیں تو پتہ چل جاتا ہے کہ کون کس سے جیلس ہو رہا ہے اور کس حد تک جیلس ہے ، میں ایسی باتوں پر دھیان دینے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز بھی ہے.

  • عید پر لگنے والی فلموں کا مایوس کن بزنس

    عید پر لگنے والی فلموں کا مایوس کن بزنس

    اس عید پر چار اردو فلمیں ہوئے تم اجنبی ، منی بیک گارنٹی ، دادل اور دوڑ نمائش پذیر ہوئیں ان کے ساتھ تین پنجابی فلمیں جن میں لاہور قلندر ، ببرا گجرو دیگر کے نام شامل ہیں . دو پشتو فلموں کے علاوہ ہالی وڈ کی فلم جون وہک بھی لگی ، جن فلموں سے توقع کی جا رہی تھی انہوں نے بزنس نہ کیا ، منی بیک گارنٹی کا پہلے دن بزنس دو کروڑ رہا اور ہوئے تم اجنبی کا پہلے دن کا بزنس 48 کروڑ اور دوسرے دن کا 58 کروڑ رہا. جبکہ دادل اور دوڑ تو مقابلے کی دوڑ سے بالکل ہی باہر ہو گئیں ، ان فلموں کے ہر شو میں آٹھ دس لوگ پائے گئے. تاہم لاہور قلندر نے ان دونوں فلموں

    سے کچھ بہتر بزنس کیا. مجموعی طور پر عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کا بزنس مایوس کن رہا، شائقین بہت جوش و جذبے کے ساتھ ہوئے تم اجنبی اور منی بیک گارنٹی کو دیکھنے کے لئے سینما گھروں میں گئے لیکن زیادہ متاثر ہو کر باہر نہ نکلے. دونوں فلموں میں بڑی سٹار کاسٹ ہے اور بڑے بجٹ سے بنی یہ بڑی فلمیں ہیں ، ان دونوں فلموں کو نئے ڈائریکٹرز نے بنایا ، کامران شاہد اور فیصل قریشی کی بڑی سکرین کے لئے یہ پہلی فلمیں تھیں. شائقین دونوں ہی فلموں سے بےحد مایوس ہیں . منی بیک گارنٹی میں جو لوگ وسیم اکرم کو دیکھنے کےلئے بےتاب تھے وہ بھی بے حد مایوس ہوئے.

  • فیصل کے لیے لڑکیاں دیوانگی دکھاتی ہیں تو فخر محسوس کرتی ہوں ثناء فیصل

    فیصل کے لیے لڑکیاں دیوانگی دکھاتی ہیں تو فخر محسوس کرتی ہوں ثناء فیصل

    فیصل قریشی جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں انہوں نے ثناء سے شادی کی ہے۔ ثناء سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، دونوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے سوال ہوا کہ فیصل پر لڑکیاں مرتی ہیں آپ جیلس ہوتی ہیں ؟ اس کے جواب میں ثناء نے کہا کہ میں بالکل جیلس نہیں ہوتی بلکہ فخر محسوس ہوتا ہے کہ ساری دنیا جس پہ مرتی ہے وہ میرے پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شادی کو اسی سال اگست میں 13 سال ہوجائیں گے، اور ہم ایک خوش وخرم زندگی بسر کررہے ہیں، ہمارے درمیان کبھی بھی ایسی لڑائی نہیں ہوئی کہ ایک

    دوسرے کے ساتھ بول چال ہی بند کر دیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے درمیان جو چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں وہ ہر گھر میں ہوتے ہیں اور ایسا ہونا نیچرل ہے۔ میں فیصل سے ہر بات کھل کر کرتی ہوں اور میری توقع ہوتی ہے کہ فیصل بھی کھل کر بات کریں اپنے مسائل میرے ساتھ ڈسکس کریں ، ہر خوشی غم میرے ساتھ شئیر کریں۔ثناء نے کہا کہ فیصل ایک اچھے شوہر ہیں بہت خیال رکھتے ہیں اور جن باتوں پہ غصہ آنا چاہیے انہی پہ ان کو غصہ آتا ہے۔ مجھے انکو سکرین پر دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے۔فیصل کی سکرپٹس کو لیکر چوائس بہت اچھی ہے اور خوشی ہوتی ہے کہ ان کے ہر پراجیکٹ کو آڈینز پسند کرتے ہیں۔ فیصل بہت ساروں کے رول ماڈل ہیں اور میرے لیے یہ چیز باعث فخر ہے۔

  • خدا راکھی ساونت جیسی قسمت کسی کی نہ بنائے

    خدا راکھی ساونت جیسی قسمت کسی کی نہ بنائے

    اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ میں نے زندگی میں بہت دکھ جھیلے ہیں ، ہر بار مجھے لگتا ہے کہ شاید اس بار میری زندگی بہتر ہوجائیگی لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ راکھی نے کہا کہ میری جیسی قسمت کسی کی بھی نہ ہو، خدا دوسری راکھی ساونت نہ پیدا کرے۔ عادل جب میری زندگی میں آیا تو لگا کہ میری زندگی سے اب دکھ ختم ہوجائیں گے یہ مجھ سے پیار کرتا ہے مجھ سے شادی کررہا ہے مجھے خوش رکھے گا لیکن ایسا نہ ہوا۔ اس نے مجھے شادی چھپانے کا کہا ،سات مہینوں کے بعد جب شادی کا میں نے خود اعلان کردیا تو اس نے ماننے سے پہلے انکار کیا پھر مان گیا لیکن مجھے دھمکاتا رہا کہ ایسا کیوں کیا طلاق دے دوں گا۔ اب تمہاری وجہ سے میری بہن کی شادی نہیں

    ہورہی ، جبکہ میں اسکو بارہا کہہ چکی تھی کہ میری پہلی شادی میں دھوکہ ہوا ہے میں نہیں چاہتی کہ دوبارہ دھوکہ ہو۔ پہلا شوہر شادی شدہ تھا اس نے مجھ سے چھپایا، جب اسکے بیوی بچے میرے سامنے آئے تو میں نے اسکو چھوڑ دیا ، تم ایسا نہ کرو لیکن اسکی زندگی میں ایک کے بعد ایک لڑکی آتی رہی ہر بار کہتا رہا اگلی بار ایسا نہ ہوگا لیکن یہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔ راکھی نے کہا کہ پتہ نہیں یہ مشکلیں کب ختم ہوں گی شاید میری جان لیکر ہی ختم ہوں گی۔

  • پٹھان کا کردار بہت مشکل تھا میکال ذوالفقار

    پٹھان کا کردار بہت مشکل تھا میکال ذوالفقار

    اداکار میکال ذوالفقار جن کی عید الفطر پر دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ منی بیک گارنٹی میں، میں نے پٹھان کردار ادا کیا ہے ، پٹھان کا کردار تو پہلے بھی کیا تھا لیکن پٹھان کی زبان اور لہجہ پہلی بار اپنایا ہے جو کہ خاصا مشکل تھا. میں نے یہ کردار نبھانے کےلئے بہت زیادہ محنت کی ، اس میں ڈائریکٹر فیصل قریشی کو بھی ایک بڑا کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے ًمجھ سے یہ کردار کروا لیا. میکال نے یہ بھی کہاکہ اس عید پر میری دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں مجھے بہت خوشی ہے کہ سینما گھر ہوں یا بل بورڈز ہر جگہ میری تصاویر آویزاں

    ہیں مجھے اس چیز کی بہت خوشی ہے. میکال نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کا بھی شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے ہمیشہ مجھے سراہا ، اور یہ چیز مجھے مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے. میری کوشش ہے کہ میں‌ آئندہ بھی ایسا کام کروں جس میں شائقین کی دلچپسی ہو. یاد رہے کہ اس عید پر میکال کی دو فلمیں ریلیز ہوئیں جن کا نام ہے ہوئے تم اجنبی اور منی بیک گارنٹی .دونوں فلموں کو شائقین دیکھنے کےلئے جا رہے ہیں.

  • میں چاہت فتح علیخان کا 1 فیصد بھی مقابلہ نہیں کر سکتا علی ظفر

    میں چاہت فتح علیخان کا 1 فیصد بھی مقابلہ نہیں کر سکتا علی ظفر

    معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میں چاہت فتح علیخان کا ایک فیصد بھی مقابلہ نہیں کر سکتا ،ان کی گائیکی کا انداز بہت مختلف ہے اور مجھے اس قسم کی گائیکی نہیں آتی. علی ظفر نے کہا کہ ایک بار مجھے چاہت فتح علیخان نے ایک وڈیو کے زریعے لندن آنے کی دعوت دی تھی نہ صرف مجھے بلکہ میری اہلیہ کو بھی لندن بلوایا تھا. علی ظفر نےکہا کہ میں نے بڑے بڑے گلوکاروں کو سن کر بہت کچھ سیکھا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ جب بھی میں نے ان کا کوئی گیت گایا ہے ، اس کا شاید ایک فیصد ہی گا پاتا ہوں

    لیکن چاہت فتح علیخان واحد وہ گلوکار ہیں جن کا میں ایک فیصد بھی نہیں گا سکتا وہ یقینا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل رہتےہیں جو لوگ ان کو پسند کرتے ہیں ان کی اپنی پسند ہے. ہم بھی ان کے مداح ہیں . میں اگر کبھی لندن گیا تو یقینا ان سے ملاقات کروں گا. واضح رہے کہ علی ظفر پاکستان کے وہ گلوکار ہیں جنہوں نے اداکاری اور گلوکاری دونوں میں‌مقام بنایا یہاں تک کہ ہندوستان کی نامور ہیروئنز کے ساتھ کام کیا اور شہرت سمیٹی.

  • صاحبہ نے اپنی ماں سے فون پہ 6 ماہ میں کھانا بنانا سیکھا ریمبو

    صاحبہ نے اپنی ماں سے فون پہ 6 ماہ میں کھانا بنانا سیکھا ریمبو

    اداکار ریمبو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میری اہلیہ صاھبہ بہت اچھا کھانا بناتی ہے ، جب ہماری شادی ہوئی تھی اس وقت اس کو کھانا بنانا نہیں آتا تھا لیکن اس نے 6 ماہ کے اندر اپنی ماں سے فون پر کھانا بنانا سیکھا. آج صاھبہ شاندار کھانا بناتی ہے. ریمبو نے کہا کہ میرے بچے آج جس بھی مقام پر ہیں اس میں صاھبہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے اس نے میرے بچوں کی بہت اچھی تربیت کی ہے. صاھبہ نے کہا کہ ریمبو کا گھر میں بہت زیادہ رعب ہے ، جیسے ہی وہ گھر میں آتے ہیں کہ میرے بچوں کی زبان حلق میں چلی جاتی ہے ، وہ ان سے اتنا ڈرتے ہیں کہ انہوں

    نے کوئی بات منوانی ہو تو وہ خود نہیں کہتے بلکہ مجھے کہتے ہیں کہ میں ان کے باپ سے بات کروں. ریمبو نے کہا کہ میرے بیٹے نے جب گریجوایشن کی تو ہم سب امریکہ چھٹیاں منانے کے لئے گئے ، وہاں جا کر میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ تمہارا ایڈمیشن ہائر ستڈیز کے لئے یہاں کروانا ہے تو اس نے وہاں مجھے کہا کہ میں اداکاری کرنا چاہتا ہوں ، اب جتنا پیسہ آپ نے میری پڑھائی پر یہاں لگانا ہے اتنا تو میں پاکستان میں تین سال میں کما لوں گا، لہذا مین نے اپنے بیٹے کی خواہ کا احترام کرتے ہوئے اسکو اداکاری کرنےکی اجازت دیدی.

  • نواز انجم فنکاروں کو اپنے گھر کیوں نہی بلاتے ؟

    نواز انجم فنکاروں کو اپنے گھر کیوں نہی بلاتے ؟

    معروف اداکار نواز انجم نے کہا ہے کہ میں اپنے گھر میں فنکاروں کو نہیں بلاتا ، سوائے سہیل احمد ، افتخار ٹھاکر ، سید محسن گیلانی ، اور عرفان کھوسٹ کے. ان سب کی فیملیاں میرے گھر میں آتی جاتی ہیں. ان کے علاوہ کسی کو گھر تک نہیں لاتا بس ان کو تھیٹر تک ہی رکھتا ہوں ، ان کو گھر تک نہ لانے کی وجہ نہ بتاتے ہوئے کہا کہ گھر آکر بیوی کے سامنے مذاق عجیب و غریب کرتے ہیں کہتے ہیں کہ اچھا یہ بھابھی ہے تو وہ کون تھی جس سے ملوایا تھا وہ تو مذاق کرکے چلے جاتے ہیں لیکن میرے گھر میں تو جھگڑا پڑ گیا نا. انہوں نے کہا کہ ڈرامے کے زوال کی

    وجہ یہ ہے کہ اب سکرپٹ نہیں ہے . سکرپٹ زمین ہوتی ہے اور ہم بغیر زمین کے گھر بنا رہے ہیں، ہوا میں تو گھر نہیں بنتے نا. انہوں نے کہاکہ پہلے منجھے ہوئے رائٹر سیٹج ڈرامہ لکھتے تھے لیکن اب جس نے ڈس ڈرامے سٹیج کے کئے ہیں وہ کہتا ہے کہ میں ڈرامہ لکھ دیتا ہوں. میں نے 18 سال میں سہیل احمد کے ساتھ 6 ڈرامے کئے ہر ڈرامہ تین سال چلا ، آج تو 7 دن کے بعد ڈرامہ چینج ہوجاتا ہے تو کیا لوگوں کو کوئی بات یاد رہنی ، جب ڈرامے میں کچھ ہوتا ہی نہیں تو ڈرامہ چاہے 7 دن کے بعد چینج ہو یا 3 دن کے بعد لوگوں کو فرق نہیں‌پڑتا. سٹیج ڈرامہ لکھنا مذاق نہیں ہے اگر میں سٹیج ڈرامہ دوبارہ زندہ کرنا چاہتے ہیں کہ تو ہمیں سکرپٹ پر توجہ دینی ہو گی .