Baaghi TV

Tag: youtub

  • بغیر میک اپ کے رہنا اچھا لگتا ہے شہناز گل

    بغیر میک اپ کے رہنا اچھا لگتا ہے شہناز گل

    اداکارہ شہناز گل جو آج کل انٹرنیٹ پر کافی وائرل رہتی ہیں ، ان کی ھال ہی میں فلم کسی کا بھائی کسی کا جان ریلیز ہوئی ہے اس فلم سے انہوں نے بالی وڈ میں اینٹری دی ہے، شہناز گل کو انڈسٹری میں ویلکم کیا گیا ہے. شہناز گل چونکہ انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل رہتی ہیں اسلئے ان کے مختلف انٹرویوز بھی وائرل ہوتے رہتے ہیں. ان کا حال ہی میں ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی پسند نہ پسند بتا رہی ہیں . انہوں نے بتایا کہ مجھے اٹالین میں وائٹ پاستا پسند ہے جبکہ دیسی فوڈ میں جو مرضی کھلا دیں وہ کھانا میری روٹین ہے ، میں زیادہ دیسی کھانا ہی پسند کرتی

    ہوں . انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجھے گھی سے زیادہ چیز اچھی لگتی ہے. ان سے جب سوال ہوا کہ سچی ہیں یا جھوٹی ، تو انہوں نے کہا کہ میں سچی اور جھوٹی دونوں ہوں . شہناز نے کہا کہ فیک لوگ بھی ملتے ہیں اور اصل لوگ بھی ملتے ہیں لہذا فیک لوگوں کے ساتھ فیک رہتی ہوں اصل اور کھل کر منہ پرہر بات کہنے والوں کے ساتھ ویسی ہی بن جاتی ہوں جو جیسا میرے سامنے ہو ویسا بننا پڑتا ہے. شہناز گل نے کہا کہ مجھے میک اپ کا بالکل شوق نہیں ہے ، میک اپ زرا ہیوی ہوجاتا ہے اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بغیر میک اپ کے ہی رہوں. شہناز گل نے کہا کہ جب مجھے لوگ پہچانتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے.

  • پہلی کمائی سے امی کو عید کا جوڑا لیکر دیا ہمایوں سعید

    پہلی کمائی سے امی کو عید کا جوڑا لیکر دیا ہمایوں سعید

    اداکار و پرڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ میں بہت چھوٹا تھا جب مجھ پہ سارے گھر کی ذمہ داریاں آن پڑی تھیں ، مجھے اپنی پڑھائی چھوڑ کر کمانا پڑا. لیکن جب میں 18 سال کا تھا تو مکمل طور پر کمانا شروع کر دیا تھا اور پہلی جو تنخواہ ملی اس میں سے کچھ پیسے امی کو دئیے اور کہا کہ اپنی مرضی سے عید کا جوڑا خرید لائیں. ہمایوں نے کہا کہ ہمارے تایا چچا ہوتے تھے ان سے ہمیں عید کے روز ملنے کا بہت شوق ہوتا تھا ، کیونکہ وہ عیدی دیا کرتے تھے ، میرے تایا ہمیں زیادہ پیسے دیا کرتے تھے اسلئے ان کے پاس تیار ہو کر ہم عید کے روز لازمی جایا کرتے تھے،

    ہمیں‌عیدی میں جو پیسے ملتے وہ امی کو دے دیا کرتے تھے ، اور تھوڑے سے اپنے پاس بھی رکھ لیا کرتے تھے. امی عید جو بھی کھانا بناتیں اس کے لئے ہم ان کی مدد کرتے ، کبھی ٹیبل لگا دی کبھی برتن اٹھا دئیے. ہمایوں سعید نے کہا کہ کھانا بنانے میں ہم نے کبھی ان کی مدد نہیں کی تھی کیونکہ ہم ایسے کام نہیں کرنے آتے تھے اور مجھے تو خاص کر نہیں‌کرنے آتے تھے.

  • عیدی میں جو پیسے ملتے امی لے لیتیں ایمان علی

    عیدی میں جو پیسے ملتے امی لے لیتیں ایمان علی

    اداکارہ ایمان علی نے ھال ہی میں معروف میزبان ندا یاسر کو ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی بچپن کی عید کیسی ہوتی تھی. ایمان علی نے کہا کہ عید کی ہمیں بہت ایکسائٹمنٹ ہوتی تھی کیونکہ نئے نئے کپڑے پہننے ہوتے تھے اور پھر رشتہ داروں سے عیدی ملنی ہوتی تھی ، امی نئے کپڑے پہنا کر اور اچھے بال بنا کر ہمیں گھر کے قریب میں جو سٹور ہوتا تھا وہاں لیجاتیں اور پوچھا کرتی کہ کھانے میں کیا چاہیے کتنی آئس کریم چاہیے کتنی کینڈیز چاہیں. پھر ہمارے رشتہ دار ہم سے ملتے اور ہمیں پیسوں کی صورت میں جو عیدی دیتے وہ امی

    رکھ لیا کرتی تھیں اور وہ عید ہمیں کبھی دوبارہ واپس نہیں ملی. ایمان علی نے کہاکہ میں عید پورے اہتمام سے مناتی ہوں سارا سال کسی سے مل سکوں یا نہ مل سکوں لیکن عید پر اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سے ضرور ملتی ہوں. ایمان علی نے کہا کہ بچپن کی عیدیں یقینا یادگار تھیں ، وہ بے فکری کی عیدیں تھیں لیکن جیسے جیسے بڑے ہوتے گئے ذمہ داریاں بڑھتی گئیں لیکن آج بھی عید اچھی گزرتی ہے.

  • آج تک عید کے جوڑے میں امی کی پسند شامل ہوتی ہے سونیا حسین

    آج تک عید کے جوڑے میں امی کی پسند شامل ہوتی ہے سونیا حسین

    ورسٹائل اداکارہ سونیا حسین نے ندا یاسر کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری امی بچپن میں مجھے اپنی پسند سے کپڑے پہناتی تھیں ، عید پر وہ مجھے جس رنگ کا جوڑا پہناتی اسی طرح کا میک اپ بھی کرتیں آنکھوں پر آئی شیڈو بھی لگاتیں . ہمیں چوڑیاں‌ پہناتیں اور ہمیں بھی عید کا انتظار ہوتا تھا کہ عید آئے ہمیں نئے جوڑے پہننے کو ملیں امی پھر ہمیں میک اپ کریں . سونیا نے کہا کہ انڈسٹری میں آنے سے پہلے تک ہر عید پر امی کی پسند کے

    جوڑے پہنا کرتی تھی، اب بھی سٹائلسٹس کے ساتھ ساتھ امی کی بھی سنتی ہوں . اور امی آج بھی بتاتی ہے کہ مجھے کیا پہننا چاہیے اور کیا نہیں‌، مجھے امی کی فیشن سینس بہت اچھی لگتی ہے لہذا ان سے ضرور پوچھ لیا کرتی ہوں کہ کیا پہنوں. سونیا حسین نے کہا کہ جب ہم تیار ہوجایا کرتے تھے تو ہمیں‌عیدی ملا کرتی تھی ، اور عید ملنے کی بہت زیادہ خوشی ہوتی تھی. اگر ہمیں کسی رشتہ دار سے زیادہ عیدی ملتی تو امی لے لیا کرتی تھیں ، لیکن ہمیں کھانے پینے کی چیزیں لے دیتی تھیں.

  • کہو نہ پیار ہے کی کامیابی ، گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل

    کہو نہ پیار ہے کی کامیابی ، گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل

    2000 میں آئی بالی وڈ فلم کہو نہ پیار ہے ، اس فلم کے زریعے ہرتیک روشن نے اپنا بالی وڈ کیرئیر شروع کیا ، ان کے ساتھ امیشا پاٹیل کی بھی یہ پہلی فلم تھی ، فلم ریلیز ہوئی تو شائقین نے اتنا سراہا کہ جو ایک بار فلم دیکھنے گیا وہ دوسری بار ضرور گیا، فلم کو دنیا بھر میں بہت پسند کیا گیا ، فلم سپر ہٹ ہو گئی . کہو نہ پیار ہے کی ڈائریکشن راجیش روشن نے کی جو کہ ہرتیک روشن کے والد ہیں. اس فلم کے میوزک نے لوگوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر لیا. اس فلم نے بہت سارے ایوارڈز جیتے ، مجموعی طور پر اس فلم نے92 بڑے ایوارڈز جیتے ، اور اتنی بڑی تعداد میں ایوارڈز جیتنے پر اس فلم کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گیا. فلم کی خاص بات یہ تھی کہ اس کی

    کہانی مختلف تھی اور اس دور میں اس طرح کی کہانیاں‌ کم بن رہی تھیں ہرتیک روشن نے اپنی جاندار اداکاری کے بل پر شائقین کے دل جیت لئے اور اپنی پہلی ہی فلم سے وہ بالی وڈ کے نمبر ون ہیروز کی کیتگری میں شامل ہوگئے. جبکہ امیشا پاٹیل اس فلم کے بعد ایکدم سے کیرئیر کے عروج پر چلی گئیں لیکن وہ اپنی شہرت کو نہ سنبھال سکیں.

  • میرے بھائیوں نے کبھی مجھے بہن کی کمی محسوس نہیں ہونے دی حرامانی

    میرے بھائیوں نے کبھی مجھے بہن کی کمی محسوس نہیں ہونے دی حرامانی

    ٹی وی اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی ہے اس کا کیپشن انہوں نے کچھ یوں لکھا ہے کہ میرے بھائیوں نے کبھی مجھے بہن کی کمی محسوس نہیں ہونے دی ، اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھائی حرا کو کنگن پہنا رہا ہے دوسرا بھائی جوتا پہنا رہا ہے ، اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حرا مانی کے بھائی واقعتا ان سے بہت محبت کرتےہیں. حرا مانی نے یہ تصویر جب سوشل میڈیا پر شئیر کی تو ان کے مداحوں نے اس تصویر کو بہت سراہا اور خوبصورت کمنٹس کئے. اس پوسٹ پر حرا مانی کے شوبز کے

    ساتھیوں نے بھی کمنٹس کئے اور ان کو دعا دی کہ ہمیشہ آپ سب بہن بھائیوں کا پیار بنا رہے.واضح رہے کہ حرامانی بہت ہی خوش مزاج لڑکی ہیں وہ ہر وقت ہنستی مسکراتی رہتی ہیں گوکہ ڈراموں میں وہ روتی دھوتی نظر آتی ہیں لیکن وہ ذاتی زندگی میں کافی چلبلی ہیں. وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں. اور کبھی کبھار تنقید کی زد میں بھی آجاتی ہیں. لیکن حرامانی تنقید کرنے والوں کو خاطر میں نہیں لاتیں.

  • رتیش نے مجھے کام کرنے سے منع نہیں کیا تھا جنیلیا ڈی سوزا

    رتیش نے مجھے کام کرنے سے منع نہیں کیا تھا جنیلیا ڈی سوزا

    جپبالی وڈ اداکارہ جنیلیا ڈی سوزا جنہوں نے اداکار رتیش دیش مکھ سے 11 برس پہلے شادی کی ، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی خوش ہیں. جنیلیا نے جب شادی کی تو فورا ہی انہوں نے بالی وڈ میں کام کرنا چھوڑ دیا اور ان کو جتنی بھی فلمزآفر ہو رہی تھیں منع کرتی رہیں ، لوگوں کو لگا کہ شاید انہوں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے یا ان کے شوہر نے ان کو منع کیا ہے. لیکن جنیلیا نے اب خاموشی توڑ دی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے نہ اداکاری چھوڑی ہے نہ ہی میرے شوہر یا سسرال نے مجھے اداکاری سے منع کیا تھا، انہوں نے کہا کہ چونکہ میری فیملی کا بیگ گرائونڈ

    سیاسی ہے تو لوگوں کو لگتا رہا کہ شاید میرے سسرال کا مجھ پر پریشر ہے. ایسا کچھ بھی نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو مجھے خود سے ہی مھسوس ہوا کہ مجھے اب اپنے گھر کو وقت دینا چاہیے ، کام کرنے کے لئے ساری زندگی پڑی ہے، لہذا میں نے کام کرنا چھوڑ دیا. اب مجھے لگتا ہے کہ میں کام کر سکتی ہوں لہذا میں نے ایک بار پھر فلموں کا رخ کر لیا ہے. اور مجھے بہت خوشی ہے کہ انڈسٹری مجھے ایک بار پھر ویلکم کررہی ہے امید ہے کہ شائقین بھی مجھے سینما گھروں میں ویلکم کریں گے.

  • پہلی بار شاہد کو دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا سہیل احمد

    پہلی بار شاہد کو دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا سہیل احمد

    منجھے ہوئے اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ مجھے ہوئے تم اجنبی میں شاہد حمید کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا اس پر میں بہت زیادہ خوش ہوں. میں ان کا طالب علمی کے دور میں بہت بڑا پرستار تھا. میں نے ان کو سٹوڈیو میں دیکھا ، شاہد حمید نے سوٹ پہن رکھا تھا گاڑی سے اترے ، میں حیران رہ گیا ایسا لگا آسمان سے کوئی اتر آیا ہے ، سوٹ ان کو بہت سوٹ کررہا تھا ، پھر کچھ دن کے بعد ان کو گاڑی سے دھوتی کرتا پہن کر اترتے ہوئے دیکھا ، میں پھر سے حیران رہ گیا مجھے لگا کہ ان سے بہتر کسی کو دھوتی کرتا لگ ہی نہیں سکتا. شاہد حمید کے کام میں

    بہت زیادہ ورائٹی تھی ، کہاں امرائو جان اور کہاں‌نوکر ووہٹی دا. سہیل احمد نے کہا کہ شاہد حمید کے کام میں حیران کر دینے والی ورائٹی تھی. مجھے بہت خوش ہیں کہ کئی سال کے بعد اسی انسان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جسکا میں مداح ہوں. سیٹ پر شاہد بہت زیادہ پروفیشنل ہوتے تھے. سہیل احمد نے کہا کہ شاہد حمید میں یہ خوبی ہے کہ یہ جتنے بھی سینئر ہیں لیکن اپنے سے جونئیر کے ساتھ کام کرتے ہوئے یہ بالکل بھی احساس نہیں دلاتے کہ میں سینئر ہوں یا بہت بڑا آرٹسٹ ہوں ، میں نے ان سے سیٹ پر بہت کچھ سیکھا.

  • بیٹے کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل پیش آئی شاہد حمید

    بیٹے کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل پیش آئی شاہد حمید

    شاہد حمید جنہوں نے ھال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ہوئے تم اجنبی میں ایک لیڈا کا کردار ادا کیا ہے. شاہد حمید نے مکتی باہنی کےلیڈر کا کردار کرکے شائقین کے دل جیت لئے ہیں. شاہد حمید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ہوئے تم اجننی میں ایک لیڈر کا کردار ادا کیا ہے ، یہ کردار کرنا بہت مشکل تھا لیکن میرے بیٹے نے مجھ سے بہت اچھے انداز میں کروا لیا. انہوں نے کہا کہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت کچھ اپنے بیٹے سے کہنا چاہتا تھا لیکن میرا بیٹا سننے کو تیار ہی نہیں تھا. شاہد نے کہا کہ میرا جتنا بھی اداکاری میں تجربہ تھا لیکن میں بطور ایکٹر اپنے بیٹے کی ڈائریکشن میں کام کر رہا تھا اس لئے میں‌نے خاموشی اختیار کرنا زیادہ مناسب سمجھی . لیکن

    مجھے فخر ہے میرے بیٹے نے بہت اچھا کام کیا ہے اور فنکاروں سے کروایا ہے. 1971 کا واقعہ یقینا ایک سانحہ تھا لیکن ہم نے فلم میں ایسی کوجئی چیز نہیں ڈالی کہ جس سے دونوں جانب سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں، بنگلہ دیشی کل بھی ہمارے بھائی تھے آج بھی ہمارے بھائی ہیں اور رہیں گے. یہ فلم تاریخی ضرور ہے لیکن رومینٹک لواسٹوری ہے اس کو ضرور دیکھیں. تمام کردار آپ کو بہت اچھے لگیں گے.

  • پریانکا چوپڑا کی کامیابی سے کون خوفزدہ ہے؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    پریانکا چوپڑا کی کامیابی سے کون خوفزدہ ہے؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکار پریانکا چوپڑا نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بالی وڈ میں صنفی بنیادوں پر ناانصافی ہوتی ہے ، عورت چاہے جتنی بھی اچھی اداکارہ کیوں نہ ہو لیکن اسکو معاوضہ مرد کے مقابلے میں کم ہی دیا جاتا ہے. جب ہیروئین زیادہ کامیابی ہوجائے تو اس کے ساتھی مرد اداکار ہی ان سے ان سے ان سیکیور ہوجاتے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری زندگی میں ایسے مرد بھی ہیں جو عورت کی کامیابی سے خائف ہیں. انہوں نے کہا کہ میری والدہ والد سے زیادہ کمایا کرتی تھیں لیکن دونوں‌نے انائوں کا مسئلہ نہیں بنایا اور مل کر گھر چلایا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے

    شوہر مجھے بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں میں ان کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر چلتی ہوں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے ، فخر مھسوس ہوتا ہے ، میرے شوہر نک جونس مجھے لائم لائٹ میں چھوڑ کر سائیڈ پر ہوجاتے ہیںن ، وہ مجھے بھرپور موقع دیتے ہیں کہ میں اپنا کام کر سکوں انہوں نے مجھ پہ کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی. میں آج جہاں ہوں جو ہوں بہت خوش ہوں. پریانکا نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بیٹوں کو عزت دینا سیکھیں .