Baaghi TV

Tag: youtub

  • راحت فتح علیخان کی اپنے بیٹے کے ساتھ امریکہ میں‌پرفارمنس

    راحت فتح علیخان کی اپنے بیٹے کے ساتھ امریکہ میں‌پرفارمنس

    معروف قوال راحت فتح علیخان نے حال ہی میں امریکہ میں ایک کنسرٹ کیا ہے اس میں ان کے بیٹے شاہ زمان بھی موجود ہیں ۔ واشنگٹن میں ہونے والے اس شو میں با پ بیٹے کی پرفارمنس کی ایک وڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔ شاہ زمان نے اپنے والد کے ساتھ شو کرکے سماں باندھ دیا۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ راحت فتح علیخان اور شاہ زمان کی پرفارمنس سے بہت زیادہ لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ راحت کے ساتھ ان کے بیٹے شاہ زمان نے پرفارم کیا ہے، اس سے پہلے بھی وہ اپنے والد کے ساتھ پرفارم کرکے لوگوں کی داد سمیٹی ہے۔ یاد رہے کہ

    راحت فتح علیخان کے مداح پاکستان سمیت دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں ، بالی وڈ انڈسٹری کے نامور ستارے ان کی آواز کو پسند کرتے ہیں اور ا نکی آواز کو اپنی فلموں میں شامل کرنا چاہتے ہیں، اور سلمان خان اس میں سب سے آگے ہوتے ہیں لیکن جب سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے تب سے دونوں ملکوں کے فنکار ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کررہے۔لیکن دونوں ملکوں کے شائقین چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد دونوں ملکوں کے تعلقات ٹھیک ہوں تاکہ پھر سے بالی وڈ اور پاکستانی کے فنکار مل کر کام کر سکیں .

  • بھارت معافی مانگے ورنہ …. شان شاہد

    بھارت معافی مانگے ورنہ …. شان شاہد

    اداکار شان شاہد بھی بھڑک اٹھے ہیں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بیان پر انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے مطالبہ کر دیا ہے بھارت معافی مانگے اور اپنی حکومت سے کہا ہے کہ جب تک انڈیا معافی نہ مانگے، دونوں ملکوں کے درمیان معاملات آگے نہیں چلنے چاہیں، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں واضح انداز میں لکھا کہ میں بحیثیت پاکستانی، حکومت پاکستان کے توسط سے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر تحریری معافی نامے کا مطالبہ کرتا ہوں، اس وقت مزید سفارتی تعلقات نہیں، احترام باہمی ہونا چاہیئے۔ پاکستان کو مضبوط بیانیے کے ساتھ جواب دینا چاہیے. انہوں نے اس بات پر بھی

    زور دیا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان پہلے ہے، اس کے بعد ہر چیز ہے. ہم سب کو پاکستان کے معاملے پر اکٹھے ہوجانا چاہیے اور سیاسی اختلافات کو بھلا کر انڈیا سے پر زور طریقے سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ معافی مانگے جب تک وہ معافی نہ مانگے تب تک ان کے ساتھ کسی قسم کی بات نہ کریں . شان شاہد کی اس ٹویٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے اور کہا کہ ہم شان شاہد کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں اور انڈیا جب تک معافی نہ مانگے تب تک مزید کسی معاملے پر کوئی بات نہ کی جائے.

  • کیا احد رضا میر اور سجل علی پھر سے ایک ہو گئے؟‌

    کیا احد رضا میر اور سجل علی پھر سے ایک ہو گئے؟‌

    احد رضا میر اور سجل علی جنہوں‌ نے محبت کی شادی کی ، لیکن چند مہینوں کے بعد ہی ان دونوں کے اختلافات کی خبریں سامنے آنا شروع ہو گئیں اور ایک عرصے سے دونوں ایک ساتھ بھی نہیں رہ رہے. ان کی طلاق کی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں ، لیکن آج تک دونوں نے نہ کبھی تردید کی نہ تصدیق کی، تاہم حال ہی میں دونوں نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی ، سجل علی کے ساتھ ان کے بھائی تھے اور احد رضا میر کے ساتھ ان کی فیملی تھی ، دونوں فیملیز کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں ، اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شاید دونوں کی صلح ہو گئی ہے اور

    دونوں ایک ہو گئے ہیں ، لیکن جو لوگ اس تقریب میں موجود تھے انہوں نے محسوس کیا کہ دونوں فیملیز نے ایک دوسرے کے ساتھ سلام دعا بھی نہیں کی اور نہ ہی احد رضا میر اور سجل علی نے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کی . لیکن سوشل میڈیا پر ایک ہی تقریب میں دونوں خاندانوں کا موجود ہونا بن گیا ہے موضوع بحث . لیکن سجل علی نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اس معاملے پر بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے.

  • ڈرامے میں تبدیلی کیسے لائی جا سکتی ہے درفشاں نے بتا دیا

    ڈرامے میں تبدیلی کیسے لائی جا سکتی ہے درفشاں نے بتا دیا

    اداکارہ درفشاں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرامہ کی کہانیاں یکسانت کا شکار ہیں ایسا گلہ کرنے والے پہلے یہ بتائیں کہ کیا وہ مختلف کہانیاں دیکھنے کو تیار ہیں؟ یکسانیت کا شکار کہانیاں تب بدلیں گی جب مختلف کہانیاں دیکھنے کےلئے لوگ زہنی طور پر تیار ہوجائیں گے. اداکارہ نے کہا کہ میں ایک ہی قسم کے کردار بار بار کرنا پسند نہیں کرتی، لیکن کیا کیا جائے ہمارے ہاں کردار ہی ایسے لکھے جا رہے ہیں کہ جن میں بہت زیادہ ورائٹی نہیں ہوتی، ایسے میں ، رہ جاتا ہے باقی یہ کہ ہمیں جو کہانی آفر کی جا رہی ہے اس کی کہانی کتنی مضبوط ہے. لہذا میں

    کوئی بھی ڈرا مہ سائن کرنے سے پہلے اسکی کہانی کی مضبوطی کو دیکھتی ہوں کیونکہ ڈرامہ چلتا ہی اچھی کہانی کے سر پر ہے. انہوں نے کہا کہ میں ہر طرح کے کردار کرنا چاہتی ہوں، ہمارے ہاں ایک بہت بڑا مسئلہ ہے کہ ایک اداکار اگر کسی منفی کردار میں ہٹ ہوجائے تو پھر اسکو اسی میں ہی بار بار کاسٹ کیا جاتا ہے یہ غلط وریہ ہے اسکو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے.ہر آرٹسٹ کو ہر طرح کے کردار ملنے چاہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو آزما سکے.

  • کنگنا رناوت نے ایک ڈائریکٹر کی مشکلات بتا دیں

    کنگنا رناوت نے ایک ڈائریکٹر کی مشکلات بتا دیں

    سکینڈلز میں گھری رہنے ولیااداکارہ کنگنا رناوت جو کہ اب ڈائریکٹر بھی بن چکی ہیں انہوں نے اپنا تجربہ شئیر کرتے ہوئے حال ہی میں ایک انسٹاگرام سٹوری شئیر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ایک ڈائریکٹر کو روزانہ پانچ پانچ سو سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ آسان کام نہیں ہوتا اور یہ سب ڈائریکٹر کو بہت آرام سکون سے برداشت کرنا پڑتا ہے. انہوں نے کہا کہ ایک فلمی ہدایت کار کو روزانہ تمام ڈیپارٹمنٹ کیمرہ، آرٹ، اداکار، پروڈکشن، میک اپ اور ڈائریکشن کے مختلف سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یاد رہے کہ کنگنا رناوت اپنی اگلی فلم ایمرجینسی میں نظر آئیں گی اور اسی کی انہوں نے ہدایتکاری کی ہے، اس میں وہ بھارت کی سابقہ وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کررہی ہیں۔کنگنا اس

    حوالے سے کہتی ہیں کہ میں نے یہ کردار چیلنج سمجھ کر کیا ہے ، اور اندرا گاندھی کا کردار کرنا آسان نہ تھا لیکن میں نے پوری جان لگا کر یہ کردار کیا ہے. میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ کرداروں میں حقیقت کے رنگ بھروں اس میں کتنی کامیابی حاصل ہوتی ہے اسکا فیصلہ تو شائقین خود کر سکتے ہیں.

  • دلیپ طاہل ذوالفقار علی بھٹو بن گئے

    دلیپ طاہل ذوالفقار علی بھٹو بن گئے

    بالی وڈ اداکار دلیپ طاہل جنہوں نے بہت ساری انڈین فلموں میں بطور ولن کام کیا ان کی جاندار آواز اور اداکاری یقینا بے حد متاثر کن ہے. اداکار نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو آگاہی دی ہے انہوں نے پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو کا کردار ادا کیا ہے ،انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ میری فلم کا نام ہے آئی بی 71 ، اس میں میرے علاوہ نوپم کھیر، وشال جیٹھوا اور ودیوت جموال بھی شامل ہیں اور یہ فلم 12 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔. دلیپ طاہل نے لکھا کہ بھٹو کا کردار کرنا نہایت مشکل اور میرے لئے بہت بڑا چینلج تھا، جسے میں نے کیسا نبھایا

    ہے وہ آپ سب 12 مئی کو دیکھ کر بتائیے گا. یاد رہے کہ اداکار دلیپ طاہل اس سے پہلے نہرو کا کردار تین بار کر چکے ہیں اور یہ پہلی بار ہے کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھا رہے ہیں، دلیپ طاہل نے نوے کی دہائی میں بہت ساری فلموں میں‌اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور بطور ولن کام کیا . دلیپ طاہل یقینا ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ آئی بی 71 میں حسب روایت پاکستان کے خلاف پراپگینڈا ہی کیا گیا ہو گا.

  • اداکارہ مدیحہ امام کا شوہر کون ہے؟

    اداکارہ مدیحہ امام کا شوہر کون ہے؟

    اداکارہ مدیحہ امام جو اپنے معصوم چہرے اور خوبصورت اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں انہوں نے کم مگر معیار کام کیا ، ڈرامہ انڈسٹری میں انہوں نے بہت جلد اپنی جگہ بنائی ، تاہم اداکارہ نے گزشتہ دنوں سب کو حیران کر دیا خاموشی سے شادی کر کے. انہوں نے جس لڑکے سے شادی کی ہے اس کے بارے میں تفصیلات اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر نہیں کیں لیکن تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں کہ ان کا شوہر کون ہے . مدیحہ امام کا شوہر موجی بسر کا تعلق بالی وڈ سے ہے اور وہ وہاں کئی فلموں کے لئے بطور اسسٹنٹ کام بھی کر چکے ہیں ، موجی بسر کا بالی وڈ میں

    ایک نام ہے دوسری طرف مدیحہ امام بھی 2017 میں بالی وڈ کی فلم ڈئیر مایا میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس فلم میں معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ نے ان کی ماں‌کا کردار ادا کیا تھا ، مدیحہ بالی وڈ میں کوئی خاص نام نہ بنا سکیں نہ ہی ان کو مزید فلموں میں د یکھا گیا. تاہم مدیحہ امام کے بارے میں اب کہا جا رہا ہےکہ ان کا شوہر بالی وڈ میں کام کرتا ہے لہذا ان کے لئے اب بالی وڈ فلمیں حاصل کرنا بہت مشکل نہ ہوگا.

  • سعیدہ امتیاز کس رشتے پر یقین نہیں رکھتیں ؟

    سعیدہ امتیاز کس رشتے پر یقین نہیں رکھتیں ؟

    اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں‌انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے ان سے کسی نے پوچھا کہ آپکا بوائے فرینڈ ہے تو اس پر انہوں نے کہا کہ میں بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ کے رشتے پر یقین نہیں رکھتی ، مجھے ایسا کوئی رشتہ پسند ہی نہیں ہے ، میں جب بھی کسی سے منگنی کروں گی تو آپ سب کو ضرور بتائوںگی ، لیکن میں منگنی ایسے انسان کے ساتھ نہیں کر سکتی جس کے حوالے سے مجھے خود کوئی تسلی نہ ہو، جب تک میں کسی کو مکمل طور پر پرکھ نہیں لوں‌ گی منگنی

    نہیں کروں گی انہوں نے کہا کہ میں چھپا کر رشتے چلانے کی قائل نہیں ہوں. یاد رہے کہ سعیدہ امتیاز کے حوالے سے گزشتہ دنوں ایک خبر آئی تھی کہ وہ انتقال کر گئی ہیں لیکن بعد میں اداکارہ نے بیان دیا کہ یہ سب جھوٹی خبر تھی جو کسی نے انسٹاگرام اکائونٹ ہیک کرکے پھیلائی لیکن اس واقعہ کے چند دن کے بعد ہی اداکارہ نے انسٹاگرام کا استعمال بھی شروع کر دیا کہا جاتا ہے کہ سعیدہ نے شہرت حاصل کرنے کی خاطر اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی .

  • عمائمہ ملک نے سوشل میڈیا کو فتنہ قرار دیدیا

    عمائمہ ملک نے سوشل میڈیا کو فتنہ قرار دیدیا

    اداکارہ عمائمہ ملک نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی ہے جس میں انہوں نے لوگوں کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کریں ، کسی کی زندگی اور اسکا گھر خراب کرنے میں ایک منٹ لگتا ہے اور آپ کے کہے ہوئے لفظ کسی کو زندگی بھر کے لئے برباد اور رسوا کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک فتنہ ہے یا ہماری سوچ ، ہم سوشل میڈیا کا استعمال سوچ سمجھ کر نہیں کرتے جو دل میں آتا ہے جس کے ھوالے سے دل میں آتا ہے لکھ دیتے ہیں زرا بھی نہیں‌سوچتے کہ کسی کی زندگی اس سے کتنی متاثر ہو سکتی

    ہے. عمائمہ ملک نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا کا استعمال ھد سے زیادہ نہ کیاجائے ،اگر کریں بھی تو اپنے انگلیاں‌کنٹرول میں رکھیں کیونکہ ہم ایک لائن تو کسی کے لئے لکھ کر چلے جاتے ہیں لیکن بعد میں وہ ایک لائن کسی کی تباہی کا کس طرح‌باعث بن سکتی ہے اس کا ہم اندازہ بھی نہیں لگا سکتے. یاد رہے کہ عمائمہ ملک اپنے بھائی فیروز خان کے معاملے میں‌سوشل میڈیا پر کچھ نہیں بولیں تھیں لیکن نصیحت کرنے کےلئے وہ سوشل میڈیا پر آگئی ہیں.

  • سپورٹس صحافی عالیہ رشید پہنچی سپر پنجابی کے ٹریلر اور میوزک لانچ پر

    سپورٹس صحافی عالیہ رشید پہنچی سپر پنجابی کے ٹریلر اور میوزک لانچ پر

    سپورٹس کی معروف اور نامور صحافی عالیہ رشید گزشتہ سال فلم رہبرا کے میوزک لانچ بھی دیکھی گئی تھیں اور اب وہ پنجابی فلم سپر پنجابی کے میوزک اور ٹریلر لانچ پر پہنچیں. انہوں نے اس موقع پر فلم کی پوری کاسٹ سے ملاقات کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا . عالیہ رشید نے ابو علیحہ سے بھی ملاقات کی اور ان سے کچھ سوالات کئے انہوں نے ڈائریکٹر ابو علیحہ سے پوچھا کہ آپ اتنی جلدی کیسے کام نمٹا لیتے ہیں تو ابو علیحہ نے ان سے کہا کہ مجھے پتہ ہوتا ہے کہ میں نے کہاں سے اور کیسا شاٹ لینا ہے میں نے اپنا ہوم ورک کیا ہوتا ہے لہذا اس کے مطابق کام وقت پر ہی پورا کر لیتا ہوں. عالیہ رشید نے بات چیت میں‌کہا کہ میری دعائیں ان سب کے ساتھ ہیں جو اس وقت فلم انڈسٹری کے ری وائیول میں

    حصہ ڈال رہے ہیں .اچھی فلمیں‌بن رہی ہیں ہمیں ان کو سپورٹ کرنا چاہیے. سپر پنجابی کو افتخار ٹھاکر نے بنایا ہے یقینا یہ ایک اچھی اور معیاری فلم ہو گی اس کاسٹ کے تمام فنکار بہت ہی نامور اور محنتی ہیں ، مجھے بہت امید ہے کہ یہ فلم بہت اچھا بزنس کر گی اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے.