Baaghi TV

Tag: youtube channel

  • میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری والدہ مجھ سے گھر کے کام کروایا کرتی تھیں. میں گھر کے جو کام کرتا تھا ان میں‌جھاڑو دینا ، جھاڑ پونچھ کرنا ، برتن دھونا وغیرہ شامل تھا، میں‌خوشی خوشی کیا کرتا تھا کیونکہ میری ماں کا حکم ہوتا تھا. چھٹی کے دن میری ماں مجھے بتا دیا کرتی تھیں کہ فلاں فلاں گھر کے کام آج تم نے کرنے ہیں تو میں زہن بنا لیا کرتا تھا کہ یہ کام کرنے ہیں تو پھر کرتا بھی بھی تھا. ان سے انٹرویو کے دوران یہ سوال ہوا کہ آپ جو کام کیا کرتے تھے ان میں سے کون سا کام آپ کا فیورٹ‌ہوا کرتا تھا اور کون سا کام بہت مشکل لگتا تھا. اس سوال پر عاصم اظہر مسکرائے اور کہا کہ

    ”مجھے جھاڑو دینا ایک مشکل کام لگتا تھا” اور بھی وہ قالین سے ، اُس دور میں‌ہمارے پاس قالین صاف کرنے والی مشین نہیں ہوتی تھی ، آپ سوچیں قالین سے جھاڑو پھیرنا کتنا مشکل کام ہے، جہاں تک میریے فیورٹ کام کی بات ہے تو مجھے برتن دھونا اچھا لگتا تھا وہ میں شوق اور مزے سے دھویا کرتا تھا. انہوں نے کہا کہ مجھے گھر کے کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ماں نے کروا کروا کے عادی بنا دیا ہے.

    تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

    نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

    فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

  • اداکار عدنان جیلانی نے یوٹیوب چینل بنا لیا

    اداکار عدنان جیلانی نے یوٹیوب چینل بنا لیا

    اس وقت اگر دیکھا جائے تو ہر دوسرے اداکار نے اپنا یوٹیوب چینل بنا رکھا ہے جو بہت کما رہے ہیں انہوں نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا رکھا اور خاص نہیں کما رہے انہوں نے بھی کما رکھا ہے۔ منیب بٹ ،منا ل خان ، فضا علی صنم جنگ، اقراءعزیز ، نادیہ خان ، حبا بخاری و دیگر نے اپنے اپنے یوٹیوب چینلز بنا رکھتے ہیں اور اس پر اپنی سرگرمیوں کے علاوہ اپنے پراجیکٹس اور مختلف ٹاپکس پر بات کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں اب اس میں ایک اور اضافہ ہو گیا ہے عدنان جیلانی کا ،

    انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اورانہوں نے پہلی وڈیو اپلوڈ کر دی ہے اور اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے یوٹیوب چینل اپنے دوستوں کے اصرار پر بنایا ہے اور ویسے مجھے بھی لگتا ہے کہ لوگوں کے ساتھ انٹریکشن میں رہنا چاہیے، یوٹیوب چینل اس حوالے سے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ میں اب اپنے چینل پر ریگولر وڈیوز ڈالتا رہا ہوں گا اور ”آپ لوگوں کے ساتھ اپنے دل کی بات کرتا رہوں گا ”۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کی مدد کریں خدا آپ کی مدد فرمائیں گے۔ یوں عدنان جیلانی بھی یوٹیوب کی دنیامیں اینٹر ہو گئے ہیں۔

    فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

    جو اصل فنکار نہیں ان کو تھیٹر بند ہونے کی تکلیف ہے طاہر انجم

    طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو

  • فلم باربی متحدہ عرب امارات کے سینما گھروں میں10 اگست کو ریلیز ہوگی

    فلم باربی متحدہ عرب امارات کے سینما گھروں میں10 اگست کو ریلیز ہوگی

    ہالی وڈ فلم باربی نے پوری دنیا میں دھوم مچا رکھی ہے ، سوشل میڈیا پر ہر طرف اسی کے چرچے ہیں ، ہالی وڈ ہو یا بالی وڈ، ایکٹرز باربی کے فیور میں مبتلا ہیں.اور پنک رنگ کے ڈریس پہن کر تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کررہے ہیں. اس فلم کے بارے میں اطلاعات یہ ہیں کہ اب اسے متحدہ عرب امارات میں بھی ریلیز کیا جائیگا . فلم 10اگست سے سینما گھروں میں دکھائی جائے گی اور اس حوالے سے عوام نے ٹکٹ کی خریداری بھی شروع کردی ہے۔ فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل کی منظوری کے بعد سامنے آئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل نے میڈیا مواد کے معیارات اور ملک میں عمر کی حد بندی کے مطابق ضروری طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد باربی فلم کو متحدہ عرب امارات کے لائسنس یافتہ سینما گھروں میں نمائش کی منظوری دی ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق” فلم کی ریلیز نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دی گئی تھی ”. کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم اب تک دنیا بھر میں 800ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔فلم جہاں‌جہاں‌نمائش پذیر ہوئی ہے شائقین جوک در جوک دیکھنے کےلئے جا رہے ہیں.

    کرش 4 کی تیاری لیکن راکیش روشن فکر مند کیوں ؟

    منفی کردار نہیں کروں‌گی ہیما مالنی کا اعلان

    ڈریم گرل ٹو 25 اگست کو ریلیز کی جائیگی

  • ٹک ٹاکر عائشہ مانو نے یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کر دیا

    ٹک ٹاکر عائشہ مانو نے یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کر دیا

    سوشل میڈیا کی دنیا ایک ایسی دنیا ہے جو کسی کو بھی راتوں رات سٹار بنا دیتی ہے، دنانیر مبین نے بھی ایک معمولی سی وڈیو سے شہرت حاصل کی اور آج وہ ڈراموں میں ہیروئین کا کردار ادا کررہی ہیں اسی طرح سے جنت مرزا ہیں جن کو فلم میں کاسٹ کیا گیا وہ بھی ٹک ٹاک سے مشہور ہوئیں. عائشہ مانو نامی ٹک ٹاکر نے میرا دل یہ پکارے پر ڈانس کیا تو ان کو بہت شہرت ملی یہاں تک کہ ان کو چینلز پر انٹرویو کے لئے بلایا گیا. عائشہ مانو جتنی تیزی سے مشہور ہوئیں اتن ہی تیزی سے وہ غیر معروف بھی ہو گئیں، لیکن اب عائشہ مانو نے اپنا یوٹیوب چینل

    بنانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ میں بہت جلد وی لاگز شروع کرنے والی ہوں اور اب میں اس پر معیاری مواد فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہوں . انہوں نے کہا کہ میرے بھارتی مداحوں کی محبت کا بھی شکریہ جو میرے اس اعلان کو سراہ رہے ہیں پاکستان سارا ان سے بہت محبت کرتا ہے. انہوں نے کہا کہ میرا ساتھ دیجیے میں آپ کو ایک اچھی اینٹرٹیمنٹ فراہم کروں گی.