Baaghi TV

Tag: YouTube

  • جویریا سعود کو ریمبوکے بیٹے احسن کی ڈرامہ بے بی باجی کی کامیابی پر مبارکباد

    جویریا سعود کو ریمبوکے بیٹے احسن کی ڈرامہ بے بی باجی کی کامیابی پر مبارکباد

    ریمبو اور صاحبہ کے بیٹے احسن خان جنہوں نے حال ہی میں اپنا ایکٹنگ کیرئیر شروع کیا ہے. انہوں نے اپنے والد اور والدہ کی کولیگ اور دوست جویریا سعود کو مبارکباد دی ہے. انہوں نے ایک پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو ڈھیروں مبارکباد ڈرامہ سیریل بے بی باجی کی کامیابی پر، آپ کے کردار نے ٹی وی سکرین کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، چھا گئیں ہیں آپ میں بہت خوش ہوں کہ آپ کو شائقین نے بے بی باجی میں اس قدر پسند کیا ہے. احسن خان کی اس پوسٹ پر جویریا کے دوستوں اور مداحوں نے بھی ان کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے یقینا بہت اچھا کردار کیا ہے اور یہ کردار شاید اس طرح سے آپ ہی کر سکتی تھیں.

    ”جویریا سعود نے بھی اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ مجھے آپ کی سپورٹ سے حوصلہ ملتا ہے”. یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں جویریا کے ساتھ ان کے شوہر سعود بھی ہیں جو ان کے شوہر کا ہی ڈرامے میں کردار کررہے ہیں دونوں کو بہت پسند کیا جا رہا ہے. جویریا نے کریکٹر میں اپنی اداکاری سے حقیقت کے رنگ بھر دئیے ہیں.

     

     

    سجل علی بے بی لیشس دیکھنے کےلئے بےتاب

    وہاج علی بھی یمنہ زیدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

  • سجل علی بے بی لیشس دیکھنے کےلئے بےتاب

    سجل علی بے بی لیشس دیکھنے کےلئے بےتاب

    عید الاضحی پر جہاں بہت ساری فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں وہاں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم بے بی لیشس بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے، سائرہ اور شہروز کو مختلف سلیبرٹیز ان کی فلم کی کامیابی کے لئے دعائیں دے رہیں، سجل علی بھی آ گئی ہیں اپنے فرینڈز کو سپورٹ کرنے کےلئے انہوں نے ایک پوسٹ کے زریعے اپنے دونوں‌فرینڈز سائرہ اور شہروز کو فلم کی کامیابی کے لئے نہ صرف دعائیں دی ہیں بلکہ کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میں جلد سے جلد اس فلم کو دیکھ لوں. سجل علی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور شائقین سائرہ اور شہروز کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہوں گے.

    یاد رہے کہ ”سائرہ اور شہروز نے فلم اس وقت سائن کی جب یہ دونوں‌ میان‌ بیوی تھے” لیکن ریلیز اس وقت ہو رہی ہے جب دونوں کے درمیان طلاق ہو چکی ہے. شائقین ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے کافی بے تاب دکھائی دے رہے ہیں. سائرہ اور شہروز کی یہ فلم اگر سپر ہٹ ہوتی ہے تو یہ دونوں دوبارہ کوئی فلم ایک ساتھ سائن کریں گے یا نہیں‌یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا.

     

    شری انصاری نے نادیہ افگن کی کس بات سے ناراضگی کا اظہار کر دیا

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

    سحر خان خوبصورتی اور زہانت کا متزاج ہیں حمزہ سہیل

  • وہاج علی بھی یمنہ زیدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    وہاج علی بھی یمنہ زیدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    ابھرتے ہوئے فنکار وہاج علی نے بھی آگئے ہیں میدان میں‌، انہوں نے بھی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں یمنہ زیدی کی ایکٹنگ کے. انہوں نے کہا ہے کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے یمنہ جیسی باصلاحیت فنکارہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا ، وہ نہایت ہی محنتی ہیں، وہ نیچرل اداکاری کرتی ہیں. وہاج علی نے کہا کہ یمنہ زیدی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اداکارہ ہیں. وہاج اور یمنہ زیدی نے ڈرامہ سیریل تیرے بن میں ایک ساتھ کام کیا ان کی جوڑی کو خوب سراہا گیاہے ، ان کی آن سکرین کیمسٹری کے شائقین دیوانے ہیں اور ان کو دوبارہ بھی ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں.

    ”یاد رہے کہ نادیہ افگن نے یمنہ زیدی کو اورر ریٹڈ اداکارہ کہا ہے،” پہلے بشری انصاری نے لے لیا آڑھے ہاتھوں اور اب وہاج علی نے یمنہ کی تعریفوں کے پل تو باندھے ہیں لیکن نادیہ افگن کا نام نہیں لیا، لیکن انہوں نے نادیہ کو یمنہ پر تنقید کرنے کا جواب ہی اصل میں دیا ہے. نادیہ پر اس وقت شوبز انڈسٹری کی بڑی تعداد تنقید کررہی ہے لیکن انہوں نے ابھی تک اس پر رد عمل نہیں دیا .

     

    شری انصاری نے نادیہ افگن کی کس بات سے ناراضگی کا اظہار کر دیا

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

    سحر خان خوبصورتی اور زہانت کا متزاج ہیں حمزہ سہیل

  • رونے کے زیادہ پیسے ملتے ہیں حرامانی

    رونے کے زیادہ پیسے ملتے ہیں حرامانی

    اداکارہ حرا نے حال ہی میں اپنے شوہر مانی کے ساتھ ایک ٹی وی شو میں شرکت کی. اس میں‌ان سے ایک سوال کیا گیا ، پوچھا گیا کہ آپ ہر ڈرامے میں‌روتی ہوئی کیوں دکھائی دیتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ رونے کے زیادہ پیسے ملتے ہیں پگلی. اسی طرح‌ سے ان سے فلم تیری میری کہانیاں کے حوالے سے سوال کیا گیا حرا نے کہا کہ بڑی سکرین پر میری اینٹری ہو نے جا رہی ہے نروس تو میں‌بالکل بھی نہیں ہوں. مانی نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ بڑی سکرین شئیر کرنے جا رہا ہوں.

    حرا اور مانی دونوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ایک دوسرے پر شک نہیں کیا، اگر شک کرتے تو شاید ایک دوسرے کے ساتھ نہ چل پاتے اور نہ ہی کام کر پاتے.” ہم دونوں ایک دوسرے کو کام کے معاملے میں‌بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں.” یاد رہے کہ حرا مانی کو میرے پاس تم ہو اور دو بول جیسے ڈراموں سے زیادہ شہرت ملی . اور ان کی آن سکرین جوڑی اففان وحید اور جنید خان کے ساتھ بہت زیادہ پسند کی جاتی ہے. اور اب حرا اور مانی تیری میری کہانیاں فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے.

     

     

    شری انصاری نے نادیہ افگن کی کس بات سے ناراضگی کا اظہار کر دیا

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

    سحر خان خوبصورتی اور زہانت کا متزاج ہیں حمزہ سہیل

  • بشری انصاری نے نادیہ افگن کی کس بات سے ناراضگی کا اظہار کر دیا

    بشری انصاری نے نادیہ افگن کی کس بات سے ناراضگی کا اظہار کر دیا

    نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اس میں ان سے مختلف قسم کے سوالات کئے گئے. ان سے ایک سوال یمنہ زیدی کے حوالے سے بھی کیا گیا. نادیہ افگن نے کہا کہ یمنہ زیدی اورر ریٹڈ فنکارہ ہیں. نادیہ افگن کی اس بات پر بشری انصاری نے ری ایکشن دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ یمنہ زیدی اور ریٹڈ ہے . وہ بہت اچھی اداکارہ ہے اور نوجوان نسل کی بہترین انداز میں‌نمائندگی کرتی ہے.

     

    انہوں نے کہا کہ ”ٹی وی کے کسی شو میں جب کسی کو بلایا جاتا ہے تو مہمانوں سے اس طرح کے الٹے سوالات نہیں کئے جانے چاہیں”، اور نہ ہی مہمانوں خصوصی طور پر سینئرز زکو غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ نادیہ افگن نے اپنے دور میں بہت اچھا کام کیا ہے اور ان کو ان کے سینئرز نے بہت عزت دی اور ان کے کام کی تعریف کی نادیہ افگن کو چاہیے کہ اپنے سے جونئیرز کی حوصلہ افزائی کریں ان کی اداکاری پر سوالات نہ اٹھائیں. بشری انصاری کی اس بات سے سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اتفاق کیا ہے.

    سنی دیول نے غصے میں‌ اپنی پینٹ کی جیبیں کیوں پھاڑ دیں ؟‌

    عید کا بڑا تحفہ منی بیک گارنٹی ٹی وی پر لگے گی

    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری

  • کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

    سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم بے بی لیشس کا کراچی میں آج پریمئیر ہوا ہے ، پریمئیر میں‌ سائرہ یوسف ، بہروز سبزواری سمیت شوبز انڈسٹری کے نامور چہروں نےشرکت کی ، شہروز سبزواری انکی اہلیہ ، رمشا خان ، یمنہ زیدی و دیگر نے خصوصی شرکت کی. فلم کو دیکھنے والوں نے بہت سراہا ہے. بے لیشس عید الاضحی پر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. اس میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری ایک ساتھ نظر آرہے ہیں. ”فلم میں ایسے گیت بھی شامل ہیں جن پر ڈانس کیا گیا ہے”. سائرہ یوسف کا دعوی ہے کہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئیگی. دوسری طرف شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ بے لیشس میں‌ ایک مختلف سائرہ شہرو نظر آئیں گے.

    یاد رہے کہ فلم بے بی لیشس کو پہلے ایک ٹیلی فلم بنایا جا رہا تھا اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اسے فلم بنایا جائیگا، اس کے بعد سائرہ اور شہروز نے فلم سائن کی، فلم کراچی کے علاوہ نواب شاہ اور بحرین کی خوبصورت جگہوں پر شوٹ کی گئی ہے. کہا جا رہا ہے کہ فلم تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی. یاد رہے کہ 2020 میں سائرہ اور شہروز کی طلاق ہو گئی تھی طلاق کے بعد بھی فلم کی کچھ شوٹنگ کی گئی .

    سنی دیول نے غصے میں‌ اپنی پینٹ کی جیبیں کیوں پھاڑ دیں ؟‌

    عید کا بڑا تحفہ منی بیک گارنٹی ٹی وی پر لگے گی

    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری

  • زبردستی محبت حاصل کرنے والی کہانیوں پر پابندی ہونی چاہیے نادیہ افگن

    زبردستی محبت حاصل کرنے والی کہانیوں پر پابندی ہونی چاہیے نادیہ افگن

    سینئر اداکارہ نادیہ افگن انٹرویوز کم کم دیتی ہیں اور جب بھی وہ بات کرتی ہیں تو کھل کر کرتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی وہاں ان سے مختلف قسم کے سوالات کئے گئے ، ان سے پوچھا گیا کہ کس قسم کے ڈراموں پر پابندی ہونی چاہیے. انہوں نے کہا کہ اس قسم کے ڈراموں کی کہانیوں پر پابندی ہونی چاہیےجن میں لڑکا زبردستی محبت حاصل کرلیتا ہے ، چاہے لڑکی کی مرضی ہو یا نہ ہو، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ دانش تیمور کا حالیہ ڈرامہ بھارتی فلم کبیر سنگھ سے تشبیہ دی اور کہا کہ اس پر بھی پابندی عائد ہونی چاہیے.

    انہوں نے کہا کہ ہم کس قسم کی کہانیاں بنا رہے ہیں، مجھے تو بالکل بھی سمجھ نہیں آتی. انہوں نے کہا کہ محبت کے غلط تصور کو متعارف کروایا جا رہا ہے.اس قسم کے ڈرامے کیوں بنائے جا رہے ہیں میری سمجھ سے بالا تر ہیں. نادیہ افگن نے یہ بھی کہا کہ” جب تک میں کسی کہانی سے مطمئن نہ ہوجائوں میں بالکل بھی سائن نہیں‌کرتی.” میں نے آج تک جتنا بھی کام کیا ہے وہ اپنی تسلی کے مطابق کیا ہے. باقی کسی بھی پراجیکٹ کا چلنا نہ چلنا قسمت کی بات ہوتی ہے.

     

    سنی دیول نے غصے میں‌ اپنی پینٹ کی جیبیں کیوں پھاڑ دیں ؟‌

    عید کا بڑا تحفہ منی بیک گارنٹی ٹی وی پر لگے گی

    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری

  • سحر خان خوبصورتی اور زہانت کا متزاج ہیں حمزہ سہیل

    سحر خان خوبصورتی اور زہانت کا متزاج ہیں حمزہ سہیل

    رمضان پلے فیری ٹیل سے حمزہ سہیل اور سحر خان کی جوڑی مشہور ہوئی ، دونوں کی آن سکرین کیمسٹری کو بہت زیادہ سراہا گیا، شائقین ان کو دوبارہ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں. حمزہ سہیل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ سحر خان خوبصورتی اور زہانت کا حسین امتزاج ہیں، وہ انتہائی پروفیشنل ہیں سیٹ پرجس طرح کام کررہی ہوتی ہیں دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے. وہ کردار میں ڈوب جاتی ہیں. میں نے ان کو کردار میں کھوتے ہوئے ایسے دیکھا ہے کہ جیسے وہ اداکاری نہیں کررہیں بلکہ حقیقت ہے.

    حمزہ سہیل نے کہا کہ جب ہم دونوں ایک ساتھ کام کررہے تھے تو ہمیں سب سے زیادہ ٹینشن اس بات کی تھی کہ پتہ نہیں لوگ ہماری جوڑی کو پسند کریں گے یا نہیں یا ہم ایک ساتھ بہترین اداکاری کر سکیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ سحر خان کے ساتھ میری جوڑی کو اس قدر سراہا جائیگا مجھے اندازہ نہیں تھا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”میری اور سحر کی کوشش ہے کہ ہم جب بھی کسی ڈرامے میں‌ایک ساتھ آئیں کچھ ہٹ کر اور منفرد کرکے دکھائیں. ”حمزہ سہیل نے کہا کہ میں اپنے والد سہیل احمد سے کافی متاثر ہوں ان کی اداکاری دیکھ کر میں بہت کچھ سیکھتا ہوں وہ اپنی زات میں‌ اداکاری کا انسٹی ٹیوٹ ہیں.

    سنی دیول نے غصے میں‌ اپنی پینٹ کی جیبیں کیوں پھاڑ دیں ؟‌

    عید کا بڑا تحفہ منی بیک گارنٹی ٹی وی پر لگے گی

    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری

  • سنی دیول نے غصے میں‌ اپنی پینٹ کی جیبیں کیوں پھاڑ دیں ؟‌

    سنی دیول نے غصے میں‌ اپنی پینٹ کی جیبیں کیوں پھاڑ دیں ؟‌

    اداکار سنی دیول جن کی دیوانگی ایک وقت میں شائقین کے سر چڑھ کر بولتی تھی. انہوں نے بڑے بینرز کی متعدد فلموں میں‌کام کیا. ایک ایسی ہی فلم تھی ڈر. اس میں انہوں نے ایک کمانڈ کا کردار کیا، جوہی چاولہ نے ہیروئین کا جبکہ شاہ رخ خان نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا. سنی دیول نے ایک انٹرویو میں‌بتایا ہے کہ میری ڈر کے سیٹ پر یش چوپڑا کے ساتھ ایک سین پر بحث ہوئی وہ سین یہ تھا کہ شاہ رخ خان مجھے چاقو مارے گا تو میں‌نے کہا کہ ایک کمانڈو کو پتہ ہی نہ چلے اور دشمن اسکو وار کر کے زخمی کردے یہ کیسے ہو سکتا ہے. میں نے یش چوپڑا سے کہا کہ یہ اس سین کو اسی طرح کرنا بے وقوفی ہو گی،

    یش چوپڑا نے میری بات کو اگنور کر دیا اس کے بعد مجھے اتنا غصہ آیا کہ سیٹ پر کھڑے کھڑے میں نے اپنی پینٹ کی جیبیں پھاڑ‌دی. مجھے پتہ ہی تھا کہ میں اتنے غصے میں‌ہوں کہ میں نے اپنی جیبیں ہی پھاڑ‌ڈالیں. ”میرے دونوں ہاتھ میری جیب میں تھے. انہوں نے کہا کہ میں‌غصے میں‌کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا.” لیکن یش چوپڑا کے ساتھ شاید میں‌دوبارہ کبھی کام نہ کروں کیونکہ وہ مس کمٹمنٹ کرتے ہین. یاد رہےکہ فلم ڈر سپر ہٹ ہوئی تھی اور شاہ رخ خان زیرو سے ہیرو بن گئے تھے.

     

     

    عید کا بڑا تحفہ منی بیک گارنٹی ٹی وی پر لگے گی

    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری

    عید سو کر گزارتا ہوں معمر رانا

  • عید کا بڑا تحفہ منی بیک گارنٹی ٹی وی پر لگے گی

    عید کا بڑا تحفہ منی بیک گارنٹی ٹی وی پر لگے گی

    منی بیک گارنٹی جو کہ عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنی تھی ، فواد خان اور وسیم اکرم کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اب یہ فلم ٹی وی پر لگ رہی ہے. عید کے پہلے روز منی بیک گارنٹی کو جیو ٹی وی پر دیکھا جا سکتا ہے. فواد خان اور وسیم اکرم کے مداحوں میں یہ جان کر خوشی کی لہر دوڑ‌گئی ہے. فلم کی کہانی سیاسی طنز کے ساتھ ہلکے پھلکے مزاح کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنی. فلم کے خلاف بہت سارا پراپگینڈا کیا گیا کہ یہ فلم اچھی نہیں ہے، لیکن شائقین نے اس فلم کو دیکھنے کےلئے دلچپسی کا اظہار کیا. فلم میں فواد خان کی کامیڈی کو بہت زیادہ سراہا گیا.

    وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا. ڈائریکٹر فیصل قریشی کی یہ پہلی فلم تھی ، گوکہ ان کی ڈائریکشن پر شان شاہد نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ یو فون کا ایڈہے. اسی طرح سے ”معروف رائٹر ناصر ادیب نے بھی کہا تھا کہ فلم کے ہر شاٹ کو ایڈ سمجھ کر سمیٹا گیا. ” اتنی تنقید کے باوجود شائقین نے سینما گھروں‌کا رخ کیا اور فلم دیکھی. تاہم اب جنہوں‌نے نہیں دیکھی وہ اپنے گھر میں بیٹھے عید کے پر مسرت موقع پر فلم سے لطف اندوز ہو سکیں گے.

    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری

    فلم آر پار کی لاہور یں پریس کانفرنس

    عید سو کر گزارتا ہوں معمر رانا