Baaghi TV

Tag: YouTube

  • نیمل خاور پھنس گئی مشکل میں

    نیمل خاور پھنس گئی مشکل میں

    حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نعمل خاور جو کہ ایک معروف ماڈل بھی ہیں ، شادی کے بعد گو کہ انہوں نے کام میں‌کمی کر دی ہے لیکن نعمل خاور مسلسل سوشل میڈیا پر سرخیوں میں رہتی ہیں، گزشتہ چند دنوں‌سے وہ ہیں بہت زیادہ سرخیوں میں ، ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جو کہ اداکارہ کی سرجری کے بعد بنائی گئی ہے. کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے ناک کی سرجری کروائی ہے اور سرجری ان کو مہنگی پڑ گئی ہے کیونکہ ان کے مداحوں کو ان کی سرجری کے بعد ہی شکل پسند ہی نہیں آئی.

    ”نعمل خاور سرجری کے بعد اداکارہ سارا لورین کی طرح نظر آنے لگی ہیں” اور سوشل میڈیا صارفین نے جم کر کی ہے تنقید ہے ان کا کہنا ہے کہ ، اچھی بھلی شکل کو خراب کروا بیٹھی . کسی صارف نے کہا کہ بھلا کیا ضرورت تھی سرجری کی، یاد رہے کہ نعمل خاور نے فلموں میں بھی کام کیا ہے انہوں نے فلم ورنہ میں اہک اہم کردار ادا کیا تھا کہا جا رہا ہے اداکارہ بہت جلد ایکٹنگ کے ایک پراجیکٹ میں نظر آئیں گی، ان کے شوہر حمزہ علی عباسی کبھی اداکاری چھوڑ دینے کا دعوی کرتے ہیں تو کبھی اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں.

  • سینئر اداکار راج ملتانی کی یاد میں تقریب

    سینئر اداکار راج ملتانی کی یاد میں تقریب

    پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار راج ملتانی کی یاد میں ایک تقریب پلاک میں منعقد کی گئی۔تقریب میں پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے راج ملتانی کی فلم انڈسٹری کے لئے گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔جن میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر الطاف حسین، حسن عسکری،مسعود بٹ،پرویز کلیم،جاوید رضا،انور خان،ناصر ادیب،ڈائریکٹر پلاک ڈاکٹر عاصم چوہدری،کامران چوہدری،جرار رضوی،ذوالفقار مانا،حاجی احسن،امانت امان اللہ ،باسو چوہدری،دردانہ رحمن،امروزیہ،ٹمی رائے، نغمہ بیگم شامل تھیں۔اس موقع پر اداکار راج ملتانی کی فلموں کی ڈاکومنٹری بھی دیکھائی گئی۔جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا ۔پروگرام کی میزبانی کے فرائض ریاض خان نے انجام دئیے۔شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راج ملتانی نے فلم انڈسٹری میں آکر بہت محنت کی اپنے فن کو پروان چڑھایا۔”راج ملتانی کا اصل نام نواز تھا اور انہوں نے اپنا نام راج رکھا اور اس کے آگے اپنے شہر ملتان کی شناخت سے راج ملتانی بنا۔راج ملتانی اور سلطان راہی کی دوستی کی مثال فلم انڈسٹری والے دیتے تھے” ۔

    راج ملتانی کی یاد میں کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان،پلاک اور حیدر راج ملتانی نے شاندار تقریب منعقد کی ہے۔ حیدرراج ملتانی نے اپنے با ادب اور اخلاق بیٹا ہونے کا ثبوت دے کر اپنے باپ کے نام کو زندہ کردیا ہے۔ تقریب میں گلوکارہ ماہم رحمن،مناہل شاہ،احمد،حیدر بادشاہ نے پرفارم کیا۔آرزو،فلک محمود اور مکھناں نے خوبصورت فلمی گانوں پر پرفارمنس پیش کی جبکہ نامور کامیڈین حسن عباس اور سہیل پٹاکہ نے بھی پرفارم کیا۔حیدر راج ملتانی نے تقریب میں موجود شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سی جے ایف پی کی کاوش کو سراہا.

    نادیہ حسین نے لاہورمیں سیلون کھول لیا

    حر اور مانی پہنچے لاہور

    شادی کو 50 سال ہو گئے لیکن کبھی لڑائی نہیں ہوئی منور سعید

  • شادی کو 50 سال ہو گئے لیکن کبھی لڑائی نہیں ہوئی منور سعید

    شادی کو 50 سال ہو گئے لیکن کبھی لڑائی نہیں ہوئی منور سعید

    سینئر اداکار منور سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اور میری اہلیہ کی کبھی لڑائی نہیں ہوئی، ہماری شادی کو پچاس سال کا عرصہ بیت چکا ہے ، اور ہمارے جو قریبی جاننے والے ہیں وہ حیران ہوتےہیں کہ ہم دونوں کی کبھی لڑائی ہی نہیں ہوئی. ”منور سعید نے کہا کہ جب ہماری شادی ہوئی تھی تو ہم نے ایک بات طے کر لی تھی ، جب مجھے غصہ آئیگا تو تم کچن میں‌چلی جانا اور تب تک وہیں رہنا جب تک میرا غصہ ٹھنڈا نہ ہوجائے، تمہیں غصہ آیا تو میں باہر لان میں چلا جائونگا. ”

    یوں‌ہم نے ایک دوسرے کے مزاج کا خیال رکھا اور ہماری زندگی اچھی گزری، ہم نے کبھی غصے کی حالت میں ایک دوسرے کے ساتھ سوال جواب کیا ہی نہیں ، یہی ہماری کامیاب شادی اور لڑائی جھگڑا نہ ہونے کی بڑی وجہ رہی ہے. ہمارے بچوں نے اس قسم کی عادات ہم سے لی ہیں اور وہ بھی ایک اچھی زندگی بسر کررہے ہیں.یاد رہے کہ منور سعید ورسٹائل اداکار ہیں انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں مثبت اور منفی ہر طرح کے کردار کرکے شائقین سے داد وصول کی.
    حر اور مانی پہنچے لاہور

    نادیہ حسین نے لاہورمیں سیلون کھول لیا

    اپنی مرضی کے مطابق کام کرتی ہوں نادیہ خان

  • نادیہ حسین نے لاہورمیں سیلون کھول لیا

    نادیہ حسین نے لاہورمیں سیلون کھول لیا

    اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے لاہور میں اپنے نام سے ایک سیلون کھولا ہے، اس سے قبل وہ کراچی میں تین سیلون کھول چکی ہیں لیکن لاہور میں ان کی یہ پہلی برانچ ہے. ڈیفینس فیز فور میں انہوًں نے سیلون اوپن کیا ہے. سیلون کی افتتاحی تقریب میں نادیہ حسین خود موجود تھیں انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں کہ لاہور میں سیلون اوپن کیا ہے، مجھے امید ہے کہ خواتین میرے سیلون میں ہونے والے کام میں ضرور دلچپسی لیں گی. نادیہ حسین نے کہا کہ ہمارے سیلون میں میک اپ کے علاوہ سروسز بھی دی جائیں گی اور ہر تھوڑے عرصے کے بعد خواتین کو پیکجز بھی دئیے جائیں گے جو کہ بہت ہی اکنامیکل ہوں گے.

    انہوں نے کہا کہ میک اپ ہمیشہ موسم کی مناسبت سے کیا جاتا ہے اور یہ چیز دھیان میں رکھنا بے حد ضروری ہے. ”نادیہ نے کہا کہ میں لاہور کے مختلف علاقوں میں مزید برانچز بھی اوپن کروں گی” . یاد رہے کہ نادیہ حسین کا اپنا میک اپ برینڈ بھی ہے جس کی شاپس انہوں نے الفتح میں اوپن کر رکھی ہیں. وہ اپنا میک اپ استعمال کرتی ہیں اور خواتین ان کے بنائے ہوئے میک اپ کو بہت پسند بھی کرتی ہیں .

    حر اور مانی پہنچے لاہور

    اپنی مرضی کے مطابق کام کرتی ہوں نادیہ خان

    طاہر شاہ بھی اداکار بن گئے

  • حر اور مانی پہنچے لاہور

    حر اور مانی پہنچے لاہور

    اداکارہ حرا اور مانی پہنچے لاہور ، دونوں اپنی فلم کی فلم پرموشن کے لئے کراچی سے خصوصی طور پر لاہور آئے، تیری میری کہانیاں کے حوالے سے حرا اور مانی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ ان کی فلم عید الاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے. تیری میری کہانیاں میں‌بنیادی طور پر تین کہانیاں ہیں.جس شارٹ فلم میں ہمیں پہلی بار ایک ساتھ حرا اور مانی نظر آرہے ہیں اس کا نام ہے ”جن محل“ . اس فلم سے پہلے یہ دونوں کسی بھی فلم میں ایک ساتھ دکھائی نہیں دئیے نہ ہی کبھی کسی ڈرامے میں‌ایک ساتھ دکھائی دئیے ہیں. جن محل ایک ہارر کامیڈی مووی ہے جس میں ایک ایک خاندان کے ساتھ پیش آنے والی حیران کن واقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔

     

    ”اس کہانی کے رائٹرباسط نقوی اور علی عباس نقوی ہیں جبکہ ہدایت کاری نبیل قریشی نے کی ہے”۔امید کی جا رہی ہے کہ تیری میر کہانیاں کو شائقین بہت پسند کریں گے. تیری میری کہانیاں پاکستانی سینما کے لئے بالکل ہی ایک الگ اور ہٹ کر کونسیپٹ ہے ، جس کے بارے میں امید کی جا رہی ہے ضرور سراہا جائیگا، اگر یہ کونسپیٹ شائقین نے قبول کر لیا تو پھر شاید ایسے تجربات مسلسل ہوتے رہیں گے اور شائقین ایک ٹکٹ میں تین سے چار فلمیں دیکھ سکا کریں گے.

    عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی ”تیری میری کہانیاں“ کے لئے شائقین منتظر

    ڈرامہ سیریل سوتیلے میں‌ شائقین کی دلچپسی

    جارج کلونی حجام بن گئے ؟

  • کبھی زکام، کھانسی یا جسم میں درد کی شکایت نہیں ہوئی افتخار ٹھاکر

    کبھی زکام، کھانسی یا جسم میں درد کی شکایت نہیں ہوئی افتخار ٹھاکر

    اداکارافتخار ٹھاکر اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی صحت کے حوالے سے گفتگو کی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں جتنا بھی بیمار پڑ جائوں کبھی بھی دوائی نہیں‌ کھاتا. انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے میں‌ نے سر درد کی گولی نہیں‌ کھائی. انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی زکام، کھانسی یا جسم میں درد کی بھی شکایت نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ میں پانچویں جماعت میں تھا تو میرے ایک دوست کو خون کی ضرورت پڑی تو میں نے پہلی بار خون کا عطیہ دیا تب سے خون کا عطیہ کرتا آرہا ہوں۔

    افتخار ٹھاکر نے دعوی کیا کہ ”جو انسان ہر 90 دن کے بعد خون کا عطیہ کرتا ہے اسے کبھی دل کا دورہ پڑنا یا فالج جیسا کوئی مرض لاحق نہیں ہوسکتا”۔انہوں نے کہا کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ کیونکہ زندگی میں ، میں نے جو بھی کام کیا اس میں مجھے کامیابی ملی، بعض اوقات مجھے ناکامی بھی ہوئی لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور لگا رہا. انہوں نے کہا کہ انسان کو محنت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ، آپ محنت کرتے رہیں باقی سب خدا کی ذات پر چھوڑ دیں آپ کو آپکی منزل ضرور ملے گی.
    شادی کرنا چاہتی ہوں خاندان بنانا چاہتی ہوں لیکن ……. کنگنا رناوت

    ابھیشیک بچن نے لگان فلم کیوں ٹھکرائی ؟‌

    آج طارق عزیز کی تیسری برسی

  • فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان ماڈلنگ میں‌ آ گئیں

    فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان ماڈلنگ میں‌ آ گئیں

    اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے ماڈلنگ شروع کر دی ہے، ان کے بارے میں کافی دیر سے یہ خبریں آ رہی تھیں کہ وہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں، لیکن ان سے جب بھی اس بارے میں سوال ہوا تو انہوں نے یہ ہی کہا کہ نہیں میں ماڈلنگ میں نہیں آرہی نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے. تاہم اب علیزے کی طرف سے انکار کی گنجائش باقی نہیں رہی، کیونکہ وہ ایک ماڈلنگ پراجیکٹ کررہی ہیں جس کا بی ٹی ایس سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے. علیزے سلطان سوشل میڈیا پر وائرل ویڈوز میں دیکھی جا سکتی ہیں کہ ماڈلنگ کررہی ہیں اور خوبصورت انداز میں‌تصاویر بنوا رہی ہیں،

    ”ان کے نئے انداز اور روپ کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے. اور کہا جا رہا ہے کہ علیزے سلطان ایک اچھی ماڈل ثابت ہو سکتی ہے”. یاد رہے کہ علیزے سلطان نے فیروز خان پر مار پیٹ کے الزامات لگائے تھے ، کیس عدالت میں چل رہا ہے تاہم ابھی تک اسکا فیصلہ نہیں آیا. اور جن سلیبرٹیز نے فیروز خان پر تنقید کی وہ ان سے اب صلح کر چکے ہیں اور علیزے اور فیروز کے معاملے کو ان کا ذاتی معاملہ کہہ کر پتلی گلی سے نکل گئے ہیں.

    ابھیشیک بچن نے لگان فلم کیوں ٹھکرائی ؟‌

    نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کبھی کام کیوں نہیں کیا؟ درد ناک وجہ سامنے آ گئی

    آج طارق عزیز کی تیسری برسی

  • ابھیشیک بچن نے لگان فلم کیوں ٹھکرائی ؟‌

    ابھیشیک بچن نے لگان فلم کیوں ٹھکرائی ؟‌

    امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کے بالی وڈ کیرئیر پر نظر ڈالیں تو محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے کوئی ایسی ابھی تک فلم نہیں کی جس میں‌ان کو داد دی جائے، انہوں نے ایوریج فلمیں کیں اور ان میں‌ایوریج ہی اداکاری کی لیکن ایشوریا رائے کا شوہر اور امیتابھ بچن کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہوں نے ہمیشہ سرخیاں بٹوری ہیں. ابھشیک بچن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہیں عامر خان کی فلم لگان آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس فلم کو کرنے سے انکار کر دیا.

    اس فلم کے ڈائریکٹر آشوتوش گواریگر نے ان کو کنونس کرنے کی کوشش کی لیکن ابھیشیک نہیں مانے. اپنےحالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا ہے کہ کیوں انہوں نے لگان فلم نہیں کی . انہوں نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ میرا اس فلم کے لیے انتخاب ٹھیک نہیں تھا۔ میں لگان جیسی بڑی فلم کے لئے موزوں اسلئے نہیں تھا کیونکہ میں بہت جوان تھا اور ابھی میرا کیرئیر شروع ہی ہوا تھا میں نا تجربہ کار تھا اس فلم کو کرنے کے لئے.”مجھے اندازہ تھا کہ لگان ایک بہت بڑی ہٹ ہونے والی ہے لیکن میں اس کا حصہ بننے کے لیے زہنی طور پر تیار نہیں تھا۔‘‘یاد رہے کہ لگان سپر ہٹ فلم تھی اور اسکو آسکر کی نامزدگی بھی ملی تھی.

    بالی وڈ میں کیرئیر بنانا میرے لئے کانٹوں کا بستر تھا متھن چکرورتی

    نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کبھی کام کیوں نہیں کیا؟ درد ناک وجہ سامنے آ گئی

    آج طارق عزیز کی تیسری برسی

  • بالی وڈ میں کیرئیر بنانا میرے لئے کانٹوں کا بستر تھا متھن چکرورتی

    بالی وڈ میں کیرئیر بنانا میرے لئے کانٹوں کا بستر تھا متھن چکرورتی

    بالی وڈ میں ڈسکو لانے والے ایک مشہور تجربہ کار اداکار متھن چکرورتی کا ممبئی آنے کے بعد سفر ہموار نہیں رہا۔ بنگالی فلم انڈسٹری میں ابھرتا ہوا اسٹار بننے کے بعد، متھن بالی وڈ اداکار کے طور پر اپنی قسمت آزمانے کے لیے ممبئی آئے، اور اپنی زبردست محنت اور لگن کے ساتھ، انہوں نے انڈسٹری میں اپنی راہیں بنائی۔متھن چکرورتی نے اپنے ایک انٹرویو میں بات کی ہے بالی وڈ میں کیرئیر بنانے کی، انہوں نے کہا ہے کہ مجھے سڑکوں‌پر سونا پڑا . بھوکا رہنا پڑا. انہوں نے کہا کہ بالی وڈ میرے لئے کانٹوں کا بستر تھا، مجھے ہر روز ہر قدم پر ایک جنگ لڑنی پڑتی تھی. میں سمجھتا ہوں کہ ”جو انسان ہار مان جائے اور تھک جائے تو دنیا اسکو لوزر کہتی ہے میں‌خود کو لوزر نہیں کہلوانا چاہتا تھا لہذامیں نے بالی وڈ میں‌کیرئیر بنانے کےلئے جنگ لڑی.”

    متھن نے اپنی اداکاری کا آغاز بنگالی فلم مریگیا سے کیا تھا جس کے لیے انہوں نے بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ بعد میں، بالی وڈ میں، وہ کئی فیچر فلموں میں نظر آئے، جن میں ڈسکو ڈانسر، ڈانس ڈانس، پریم پرتیگیا، اگنی پتھ اور دیگر شامل ہیں۔ وہ نہ صرف اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کے لیے جانے جاتے ہیں بلکہ وہ اپنی رقص کی چالوں کے لیے بھی مشہور ہیں ان کی جوڑی سری دیوی کے ساتھ بہت پسند کی گئی۔
    نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کبھی کام کیوں نہیں کیا؟ درد ناک وجہ سامنے آ گئی

    آج طارق عزیز کی تیسری برسی

    کترینہ کا شوہر سپورٹنگ ایکٹر تو بن سکتا ہے ہیرو نہیں‌ کے آر کے کی تنقید

  • نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کبھی کام کیوں نہیں کیا؟ درد ناک وجہ سامنے آ گئی

    نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کبھی کام کیوں نہیں کیا؟ درد ناک وجہ سامنے آ گئی

    1993 کے بمبئی بم دھماکے ممبئی اور سنجے دت کی تاریخ کا ایک سیاہ دن مانے جاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بم دھماکوں نے نانا پاٹیکر کی زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا؟ اداکار کا بھائی ان دھماکوں میں مارا گیا، ان کا بھائی اسی بس میں سفر کررہا تھا جس میں بم رکھا ہوا تھا.نانا پاٹیکر کی بیوی کو بھی وہی بس پکڑنی تھی لیکن وہ چھوٹ گئی اور اس لیے وہ بچ گئیں. بھائی کی موت کے بعد نانا پاٹیکر نے سنجے دت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا. ایک انٹرویو میں، پاٹیکر نے سنجے دت کی خوب کلاس کی اور کیس کے حقائق کے سامنے آنے سے پہلے ہی گواہی دی کہ سنجے دت ایک مجرم ہے۔

    ایک مراٹھی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے، نانا پاٹیکر نے ایک بار سنجے دت کے کیس میں ملوث ہونے کے بارے میں بات کی اور کہا،ان کے جرم کی نوعیت خوفناک ہے۔ اس کے لیے مختلف طریقے سے انصاف کیوں دیا جائے.انہوں نے کہا کہ ”میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ کبھی سنجے دت کے ساتھ کام نہیں‌کروں گا اپنی طرف میں سنجے دت کو صرف یہی سزا دے سکتا تھا”.یاد رہے کہ سنجے دت کو ممبئی بم بلاسٹ کیس میں طویل مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔ انکا فلمی کیرئیر بھی اس واقعہ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا.
    آج طارق عزیز کی تیسری برسی

    کترینہ کا شوہر سپورٹنگ ایکٹر تو بن سکتا ہے ہیرو نہیں‌ کے آر کے کی تنقید

    گوندا نے دیوداس اور فلم تال کو رد کیوں کیا؟ اداکار نے کھل کر بتا دیا