Baaghi TV

Tag: YouTube

  • صاحب ثروت لوگ مستحق لوگوں کی مدد کریں رابی پیرزادہ

    صاحب ثروت لوگ مستحق لوگوں کی مدد کریں رابی پیرزادہ

    شوبز کو چھوڑکر دین اسلام کی طرف راغب ہونے والی رابی پیرزادہ نے ایک فاﺅنڈیشن بنا رکھی ہے جس کے تحت وہ غریب لوگوں کی مدد کرتی ہیں۔ اسی حوالے سے انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں غریب اور مستحق لوگوں کی مددکر رہی ہوں اور خدا کی ذات مجھ سے یہ کام لے رہی ہے۔ ہمارا دین بھلائی اور رحم کا درس دیتاہے ، لیکن کچھ لوگوں نے ہمارے دین کو بہت مشکل بنا دیا ہے۔ اللہ تعالی نے ہر معاملے میں آسانی رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دین کی راہ پر چلنے میں ہی عافیت ہے اور یہی ہماری نجات کا بھی زریعہ ہے ، دنیا چار دن کی ہے اس کے بعداصل امتحان شروع ہوتا ہے اس لئے ہمیں دنیا میں ایسے کام کرنے چاہیں جو آخرت میں

    ہماری نجات کا زریعہ بنیں۔ میرے پاس بہت ساری ایسی خواتین آتی ہیں جن پر ظلم کے پہاڑ صرف اسلئے توڑے جاتے ہیں کیونکہ انہوں نے لڑکیوں کو جنم دیا، اسلام نے تو بیٹی کا درجہ بہت بلند رکھا ہے اس سے منہ موڑنے والے اپنی ذمہ اریوں سے بھاگنے والے یقینا خداکے مجرم ہیں۔ ہمارے نبی اپنی بیٹی سے بے حد محبت کرتے تھے تو ہم کیسے بیٹی کی اہمیت سے انکاری ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں ساتھ کھڑے ہوں۔

  • موت کی دعائیں مانگ رہی ہوں صحیفہ جبار

    موت کی دعائیں مانگ رہی ہوں صحیفہ جبار

    نامور ماڈل صحیفہ جبار نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے بتایا ہے کہ میں شدید زہنی مسائل سے دوچار ہوں ، اور میں اپنی موت کی دعائیں مانگ رہی ہوں۔میں شدید زہنی مسائل کا شکار ہوں میں ساٹھ روز سے سوئی نہیں ہوں، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ مجھے کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے ۔ صحفیہ جبار نے اپنے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ میرا وزن بہت زیادہ گر گیا ہے، نہ کچھ کھا پی رہی ہوں، سمجھ نہیں آرہی کہ میرے زہن میں کیا چل رہا ہے، میں اس ھالت میں زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتی ۔مسلسل اپنی موت کی دعائیں مانگ رہی ہوں۔ صحفیہ جبار نے لمبی چوڑی اپنی اس پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ میں اپنے شوبز کے ساتھیوں کی بہت زیادہ شکر گزار ہوں کہ وہ میرا ساتھ

    دے رہے ہیں۔میرے گھر والے بھی میرا بہت ساتھ دے رہے ہیں صحیفہ جبار نے لکھا کہ وہ اس قدر مایوس ہو چکی ہیں کہ انہیں کہیں سے کوئی روشنی نظر نہیں آتی، وہ ہر روز اپنی موت کی تمنا کرتی ہیں، انہیں اسی میں حل نظر آتا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ وہ ان مسائل سے ضرور نکلیں گی۔یاد رہے کہ صحیفہ جبار ایک نامور ماڈل ہیں اور انہوں نے ملک کے نامور فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا ہے،ریمپ پر وہ شوسٹاپر کے طور پر بھی جلوہ گر ہوئی ہیں، ان کی بیماری کا سن کر ان کے مداح اور ان کے دوست سب ہی بے حد پریشان ہیں۔

  • ماضی کو بھول جانا چاہتی ہوں وینا ملک

    ماضی کو بھول جانا چاہتی ہوں وینا ملک

    وینا ملک جنہوں نے نہایت کم عرصے میں وہ شہرت حاصل کی جو کسی کا خواب ہی ہو سکتی ہے لیکن وہ شہرت کو بہت اچھی طرح سنبھال نہ سکیں، انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان تو کر دیا تھا لیکن وہ کبھی کبھار کسی شو کو ہوسٹ کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے شوبز بالکل نہیں چھوڑا بس اچھے کردار نہیں ملے اس لئے اپنے مداحوں کو کام کرتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہوں بس کوئی شو ہوسٹ کر لیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنا ماضی خسارے سے بھرا ہوا لگتا ہے اس لئے اسکو یاد نہیں کرنا چاہتی بس خدا سے

    دعا کرتی ہوں کہ میرا مستقبل بہتر ہو اور مجھ سے جو خطائیں ہوئی ہیں وہ رب کی ذات معاف کر دے۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو انسان اپنے مستقبل کے لئے بہت ساری پلاننگ کرتا ہے لیکن پتہ صرف خدا کو ہوتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے اور کیا ہوگا۔ اس لئے خدا سے ہر وقت رحم ہی مانگتے رہنا چاہیے ۔ وینا ملک نے کہا کہ اچھا سکرپٹ ملا تو ٹی وی ڈرامہ یا فلم کرنے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ وینا ملک کے دو بیٹے ہیں انہوں نے اسد خٹک کے ساتھ شادی کی تھی لیکن دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد بچے وینا ملک کے ساتھ رہتے ہیں۔

  • صنم جنگ کی اپنی ساس کی تعریفیں

    صنم جنگ کی اپنی ساس کی تعریفیں

    اداکارہ صنم جنگ جو آج کل امریکہ میں ہیں اور وہاں‌وہ اپنے شوہر کے پاس ہیں، کام سے فراغت ملتے ہی صنم جنگ اپنے شوہر کے پاس کچھ وقت کے لئے جاتی ہیں صنم جنگ کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں‌ دیکھا جا سکتا ہےکہ اداکارہ اپنی ساس کی تعریفیں کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صنم نے اپنے شوہر کے ہاتھ کی بنی ہوی ڈش کھائی اور اس کے بعد وہ اپنے شوہر کی تعریف کررہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ آپ نے بہت اچھی ڈش بنائی ہے ایسے شوہر تو سب کے ہونے چاہیں، اس کے بعد صنم نے اپنی ساس کی

    تعریفیں کرکے کہا کہ آپ نے اپنے بیٹے کی کھانا پکانے کے حوالے سے بہت اچھی ٹریننگ کی ہے. یاد رہے کہ صنم جنگ کے بارے میں کچھ عرصہ پہلے یہ خبریں اڑائی گئیں تھیں کہ ان کی ان کے شوہر سے علیحدگی ہو گئی ہے، صنم جنگ کو ایسی افواہوں کی تردید کرنا پڑی تھی کہ ایسی کوئی بات نہیں اگر میں اور میرا شوہر الگ الگ رہتےہیں تو اسکی وجہ یہ ہےکہ میرا پاکستان میں کام ہے اور میرے شوہر کا کام امریکہ میں ہے دونوں میں سے جو بھی فری ہوتا ہے وہ دوسرے سے ملنے آجاتا ہے.

  • آدمی صرف شکل دیکھ کر محبت نہیں کرتا شہروز سبزواری

    آدمی صرف شکل دیکھ کر محبت نہیں کرتا شہروز سبزواری

    اداکار شہروز سبزواری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ اکثر یہ ہوتا ہے کہ اگر لڑکے کا بینک بیلنس اچھا ہے اسکی شکل اچھی ہے پڑھا لکھا ہے تو لڑکی سوچتی ہے کہ ٹھیک ہے اس سے شادی کر لیتی ہوں ، پیار خود ہی ہوجائیگا. لیکن لڑکا ایسا نہیں دیکھتا کہ لڑکی خوبصورت ہے پڑھی لکھی ہے شادی کر لو پیار ہوجائیگا، لڑکا ایسی چیزوں میں نہیں‌پڑتا اگر اسکو لڑکی کسی بھی وجہ سے پسند آ گئی ہے تو وہ پیار کر لیتا ہے لیکن لڑکی صرف اسلئے ایسا نہیں کرتی کہ اسکو لڑکی کی کوئی عادت پسند آگئی ہے. یاد رہے کہ شہروز سبزواری کی انکی سابقہ اہلیہ سائرہ شہروز کے ساتھ فلم بے بی لیشز ریلیز ہونے جارہی ہے، یہ فلم ان دونوں نے طلاق کے بعد سائن کی ہے ، بہت

    سارے لوگ ان کی اب فلمی جوڑی بننے پر اعتراض بھی کررہے ہیں، لیکن سائرہ اور شہروز ایک دوسرے کے ساتھ فلم کی پرموشن کے دوران کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں ، ان کا یہ کہنا ہےکہ ہمیں ایکساتھ دیکھ کر ہماری بیٹی بہت خوش ہے . شہروز ماڈل و اداکارہ صدف کنول کے ساتھ شادی کر چکے ہیں ان کی ان سے بھی ایک بیٹی ہے.

  • والد رنگیلا گھر میں استاد کی طرح پیش آتے تھے فرح دیبا

    والد رنگیلا گھر میں استاد کی طرح پیش آتے تھے فرح دیبا

    مشہور کامیڈین اور ورسٹائل اداکار رنگیلا جنہوں نے کئی دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کیا ، انہوں نے لوگوں کے چہروں‌پر مسکراہٹیں بکھیریں. ان کی بیٹی فرح دیبا جو کہ سیاست میں ہیں اور انہوں نے مسلم لیگ ق جوائن کر رکھی ہے، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے والد نہایت ہی سنجیدہ اور شفیق انسان تھے وہ ہمارے ساتھ گھر میں استادوں کی طرح پیش آتے تھے. جب ہم چھوٹے تھے تو ہمارے گھر میں شوٹنگز ہوتی تھیں لیکن جیسے جیسے ہم بڑے ہونا شروع ہوئے تو ابو نے گھر میں شوٹنگز کرنا بند کر دیں. فرح دیبا نے کہا کہ میں جب بھی اداس

    ہوتی ہوں تو اپنے والد کی فلمیں دیکھتی ہوں ڈائیلاگز سنتی ہوں. آپ بھی جب اداس ہوں تو ان کی فلمیں دیکھا کریں انکی کامیڈی انجوائے کیا کریں. فرح دیبا نے کہا کہ مجھے کبھی بھی اداکاری کا شوق نہیں تھا ہوتا بھی تو شاید والد صاحب اجازت نہ دیتے.انہوں نے کہا کہ میرے والد دوسروں کی بہت زیادہ مدد کرتے تھے، آپ بھی دوسروں کی مدد کر کے دیکھیں آپ کو بہت زیادہ سکون ملے گا. انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے جو حالات ہیں ہم سب کو مل کر اسے ٹھیک کرنا ہو گا.

  • سلمی نے وحید مراد کے بعد شادی کیوں نہیں کی ؟‌

    سلمی نے وحید مراد کے بعد شادی کیوں نہیں کی ؟‌

    سلمی مراد جو کہ چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی اہلیہ ہیں، ان کا بیگم نوازش علی کے ساتھ انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، اس میں وہ بتا رہی ہیں کہ وحید مراد کے انتقال کے بعد مجھے بہت سارے موقع ملے لیکن میں نے شادی نہیں کی، کیونکہ میں شادی کرنا ہی نہیں چاہتی تھی. وحید مراد کے انتقال کے بعد میں بہت اکیلی ہو گئی تھی لیکن میں نے بہت سارے کاموں میں خود کو انوالو کر لیا. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے وحید مراد کو بہت زیادہ آزادی دے رکھی تھی اور کوشش کرتی تھی کہ میری وجہ سے وہ اپ سیٹ نہ ہو. انہوں

    نے بھی مجھے میری مرضی کے مطابق ہر کام کرنے کی آزادی دے رکھی تھی. انہوں نے کہا کہ وحید مراد بہت اچھے انسان تھے وہ اپنے شوبز کو سٹوڈیو کی حد تک رکھتے تھے. سلمی مراد نے یہ بھی کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں نے اداکارہ بننا ہے، مجھے اداکاری کا شوق ہی نہیں تھا. انہوں نے کہا کہ وحید مراد نے بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا ،سب کے ساتھ اچھے لگتے تھے لیکن زیبا کے ساتھ ان کی جوڑی بہت اچھی لگتی تھی جب یہ جوڑی ٹوٹی تو لوگ بہت دکھی ہوئے تھے.

  • نتاشا علی کی والدہ نے ان سے دو سال بات کیوں‌ نہیں کی

    نتاشا علی کی والدہ نے ان سے دو سال بات کیوں‌ نہیں کی

    اداکارہ نتاشا علی نے کہا ہے کہ میں نے جب شوبز انڈسٹری جوائن کر لی تو دو سال تک میری ماں نے مجھ سے بات نہیں کی تھی، وہ نہیں‌چاہتی تھیں کہ میں شوبز میں آئوں. ان کو غصہ تھا کہ میں نے ان کی بات نہیں‌مانی. دو سال تک تو یہ سلسلہ رہا کہ میں جب بھی گھر جاتی اور امی کھانا کھا رہی ہوتیں تو وہ کھانا کھا کر جلدی سے اٹھ کر اپنے کمرے میں چلی جاتیں اور مجھ سے بات ہی نہ کرتیں ، پھر جب میں کراچی شفٹ ہوئی اور انہوں نے دیکھا کہ یہ اپنے گھر میں اکیلی رہتی ہے اس کے باوجود اسکی شکایت نہیں آتی تو اسکا مطلب یہ ہے کہ میری بیٹی کوئی غلط کام نہیں کرتی نہ ہی کسی ایسے کام میں پڑی ہے. انہوں‌نے کہا کہ اس کے بعد میری ماں میرے ساتھ کچھ ٹھیک ہونا

    شروع ہوئیں ، میں نے امی کو سونے کے کنگن بنا کر دئیے. انہوں نے کہا کہ اگر شوٹ ہو تو روزانہ گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے لیکن اگر شوٹ نہ ہوتو پھر میں‌گھر پر رہنے کو ترجیح دیتی ہوں، ٹی وی دیکھنا ، الماری ٹھیک کرنا ، کھانا کھانا ، یہ سب کرنے میں بہت مزا آتا ہےحالانکہ بہت سارے لوگ یہ کہتے ہیں‌کہ ہم تو گھر بیٹھ ہی نہیں سکتے لیکن میں ایسا نہیں کہتی بلکہ میں تو گھر پر رہنا ہی پسند کرتی ہوں.

  • ریڈیو ہے تو میں ہوں ساحر لودھی

    ریڈیو ہے تو میں ہوں ساحر لودھی

    ساحر لودھی جو گانا بھی گاتے ہیں، ایکٹنگ بھی کرتے ہیں ، ہوسٹنگ بھی کرتے ہیں اور ریڈیو بھی کرتے ہیں، ساحر لودھی کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور اس میں ان سے سوال ہوا کہ آپ ایکٹنگ ہوسٹنگ میں وقفہ ضرور لیتے ہیں‌ لیکن ریڈیو پر کام کرنے کا وقفہ نہیں لیتے. اس کی کیا وجہ ہے، اس کا جواب دیتے ہوئے ساحر لودھی نے کہا کہ ریڈیو میری جان ہے میری روح ہے، اگر ریڈیو نہیں ہو گا تو میں بھی نہیں ہوں گا.ریڈیو پر میں جو دو گھنٹے گزارتا ہوں وہ میرے ہوتے ہیں، صرف میرے ، اس میں‌

    کسی کا کوئی دخل نہیں ہوتا ، جو دل میں آتا ہے بات کرتا ہوں لوگ سنتے ہیں سراہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں نے بولنے کےلئے کبھی سکرپٹ کا استعمال نہیں کیا بلکہ جو دل میں‌آئے بول دیتا ہوں اور یہ اللہ کی دین ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ میں کیسا نظر آتا ہوں، میں نے کیسے کپڑے پہنے ہیں ، کیسا بولا ہے بس جو بول دیا سو بول دیا. لہذا ریڈیو میری زندگی کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے اور چلتا رہے گا.

  • سعدیہ امام کس اداکار کی دیوانی ہیں؟‌

    سعدیہ امام کس اداکار کی دیوانی ہیں؟‌

    سعدیہ امام نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ایک ڈرامے میں‌ساھر لودھی کے ساتھ کام کررہی تھی ، میں نے محسوس کیا کہ ان کی آواز بہت خوبصورت ہے، میں نے ان سے ایک دن کہا کہ بات سنیں آپ کی آواز اتنی خوبصورت ہے تو آپ ریڈیو پر کام کیوں نہیں کرتے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں ریڈیو پر کام کرتا ہوں، میرا ایک پروگرام آتا ہے، تم نے سنا نہیں ، تو میں نے کہا کہ نہیں تو پھر ساحر نے کہا کہ آج سننا، مجھے یاد ہے کہ میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کے پروگرام میں کال کروں گی ، میں نے ان کے پروگرام میں‌کال کی اور کہا کہ آپ کی آواز بہت سحر انگیز ہے. سعدیہ امام نے کہا کہ میں‌پی ٹی وی پر کام کیا کرتی تھی تو میں‌سکرپٹ سے نکل جایا کرتی تھی

    خود سے بول لیا کرتی تھی ، تو کاظم پاشا مجھے کہا کرتے تھے کہ تم اچھا ایڈ کرتی ہوں اوکے کر ، سعدیہ امام نے بتایا کہ خلیل الرحمان قمر کا ایک ڈرامہ آدھا کرکے چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ کہتے تھے کہ سکرپٹ سے باہر نہیں نکلنا ، وہ کہتے تھے کہ میرے لکھے ہوئے کا زیر بھی نہ ہلے تو میں‌کہتی تھی کہ زیر کیا میں تو زبر کا بھی دھیان نہیں‌رکھ سکتی .