Baaghi TV

Tag: YouTube

  • وہاج علی کی انسٹاگرام پر فالوز کی تعداد تین ملین ہوگئی

    وہاج علی کی انسٹاگرام پر فالوز کی تعداد تین ملین ہوگئی

    اداکار وہاج علی کے نام کا آج کل طوطی بول رہا ہے. وہ ہر دوسرے پرڈیوسر کی اولین چوائس بنے ہوئے ہیں، ان کے اس وقت دو ڈرامے ، تیرے بن اور مجھے پیار ہوا تھا آن ائیر ہیں دونوں ڈراموں میں‌ان کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. ان کی فالورز کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے. وہاج علی انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں، ان کی شہرت جیسے جیسے بڑھتی جا رہی ہے ویسے ہی ان کے فالورز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے. وہاج علی نے انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کرلیا،اداکار کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 30لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔وہاج علی نے

    انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی مداح بھی ان کے فالوورز کی تعداد میں اضافے کا جشن منارہے ہیں۔اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی بچوں کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں کے نام پیغام میں لکھا کہ یہ حوصلہ افزائی کا خوبصورت انداز ہے جو مجھے اب تک ملا ہے ،تاہم میں ان بچوں کے لیے پاکستان کی طرف سے بھارت کو شکریہ کا کوئی تحفہ بھیجنے سے قاصر ہوں لیکن میں دل کی گہرائیوں سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔

  • وہاج علی اور مہوش حیات کی اپنی نئی فلم سے امیدیں

    وہاج علی اور مہوش حیات کی اپنی نئی فلم سے امیدیں

    عید الاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے فلم تیری میری کہانیاں، اس میں مختصر دورانیے کی فلمز دکھائی جائیں گی، ایک فلم مہوش حیات اور وہاج علی کی بھی ہے اسکا نام ہے بی آئی بی ، اس کے زریعے دونوں اداکار پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ نظر آرہے ہیں، مہوش حیات اور وہاج علی کے مداح کافی خوش ہیں اور ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں ، فلم کی ڈائریکشن ندیم بیگ کی ہے، وہاج خان اور مہوش حیات فلم کی ریلیز سے قبل اضطرابی کی کیفیت میں ہیں اور دونوں کی جانب سے دعاﺅں کے ساتھ منتیں مانگنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

    وہاج علی نے حال ہی میں کراچی میں ہونے والی تیری میری کہانیاں کی تقریب میں کہا تھا کہ میں تو مہوش حیات کی آنکھوں میں ہی دیکھتا رہ گیا مجھے نہیں پتہ چلا کہ وہ کیسی اداکاری کر رہی ہیں . مجھے ان کی آنکھوں میں اپنا آپ نظر آرہا تھا ، میں ان کی خوبصورتی کو دیکھ کر حیران رہ گیا، مہوش حیات میری پسندیدہ ہیں اور میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا ہے، یہ بھی امید ہے کہ شائقین ہم دونوں کو ایک ساتھ بہت پسند کریں گے.

  • سلمان خان کی شادی کی جواب کونسے دو لوگ دے سکتے ہیں کترینہ نے بتا دیا

    سلمان خان کی شادی کی جواب کونسے دو لوگ دے سکتے ہیں کترینہ نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف جو کہ وکی کوشل کے ساتھ شادی کر چکی ہیں اور بہت ہی خوشگوار اذدواجی زندگی بسر کررہی ہیں ، وکی سے قبل کترینہ کیف کئی سال تک رنبیر کپور کے ساتھ ایک گھر میں رہتی رہیں ، رنبیر کپور سے پہلے ان کا نام سلمان خان کے ساتھ جڑا رہا اور کہاجاتا رہا کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ کترینہ کی وکی کے ساتھ شادی میں سلمان خان شریک ہوئے کچھ شادی کے انتظامات میں حصہ بھی لیا. کترینہ کیف کو سلمان خان کی بہت قریبی مانا جاتا ہے ، دونوں کو کپل شرما شو میں ایک ساتھ بلایا گیا اور کپل شرما نے کترینہ سے سوال کیا کہ سلمان خان کی پسندیدہ اداکارہ کونسی ہے تو کترینہ جواب دیتی اس سے پہلے ہی سلمان

    خان نے کہا کہ کترینہ کیف، اسی طرح سے کپل شرما نے کترینہ کیف سے پوچھا کہ سلمان خان کب شادی کررہے ہیں تو اس پر اداکارہ نے کہا کہ اس کا جواب صرف دو لوگوں کے پاس ہے ایک بھگوان ار دوسرا سلمان خان خود . کترینہ کیف کی بات سن کر سلمان خان ہنستے رہے لیکن کوئی جواب نہ دیا. یاد رہے کہ سلمان خان کی شادی نوے کی دہائی میں‌سنگیتا بجلانی کے ساتھ ہونے والی تھی لیکن شادی کینسل ہو گئی.

  • نصیر الدین شاہ نے معافی مانگ لی

    نصیر الدین شاہ نے معافی مانگ لی

    بالی وڈ‌ اداکار نصیر الدین شاہ کو معافی مانگنی پڑ گئی ہے اپنے ہی بیان پر، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان میں سندھی زبان نہیں بولی جاتی ، اس پر پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر بھرپور اھتجاج ریکارڈ کروایا جس کے بعد اداکار نے معافی مانگ لی اور سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں لکھا کہ یہ کہنا میری غلطی تھی کہ پاکستان میں اب سندھی زبان نہیں بولی جاتی. انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دو مکمل طور پر غیر ضروری تنازعات پھوٹ پڑے ہیں، ان چیزوں پر جو میں نے حال ہی میں کہی ہیں، ایک پاکستان میں سندھی زبان کے بارے

    میں میری غلط بیانی سے متعلق، میں وہاں غلطی پر تھا اور دوسرا اس پر جو میں نے مراٹھی اور فارسی کے تعلقات کے بارے میں کہا تھا۔ میری نیت مراٹھی زبان کو نیچا دکھانا نہیں تھی، میرے درست الفاظ یہ تھے کہ بہت سے مراٹھی الفاظ فارسی کے ہیں، میرا مقصد ثقافتی تنوع کو بیان کرنا تھا، اردو زبان بھی ہندی، فارسی، ترکی اور عربی کا مرکب ہے۔یوں نصیر الدین شاہ حال ہی میں انٹرویو دیکر پھنس گئے ہیں شدید مشکل میں‌ اور انٹرویو کے محض دو دن کے بعد ہی ان کو معافی مانگنی پڑ گئی ہے.

  • ایوارڈز کیسے کیوں اور کس کو ملتے ہیں نصیر الدین شاہ نے بتا دیا

    ایوارڈز کیسے کیوں اور کس کو ملتے ہیں نصیر الدین شاہ نے بتا دیا

    بالی وڈ کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ جو پھنس گئے کنٹرورسی میں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باقی ساری زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن سندھی نہیں بولی جاتی ، پاکستانی فنکاروں نے بھرپور جواب دیا تو انہیں معافی مانگنی پڑ گئی. اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو ایوارڈز پر بھی کھل کر بات کی ہے اور آ گئے ہیں ایک بار پھر تنقید کی زد میں، انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی ان ایوارڈز یا ٹرافیز کو سنجیدگی سے نہیں لیتا نہ ہی میری نظر میں انکی کوئی وقعت ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ اپنے فلم فیئر ایوارڈز کو اپنے فارم ہاﺅس کے واش روم کے ڈور ہینڈل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ ایوارڈز انڈسٹری کے اندر موجود لابنگ کی وجہ

    سے ملتے ہیں ، بہت سارے ایسےفنکار ہیں جنہوں‌نے بہت اچھا کام کیا یا کرتے ہیں لیکن ان کو ایوارڈز نہیں ملتے ، لہذا ایوارڈز کا اچھی کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا بس تعلقات اچھے ہونے چاہیں ایوارڈز ملتے رہیں گے. انہوں نے کہاکہ میرا کیرئیر پانچ دہائیوں پر مشتمل ہے اس دوران مجھے ایوارڈز ملے لیکن میں اصل ایوارڈ عوام کی اس داد کو سمجھتا ہوں جو وہ سینما گھر میں بیٹھ کر دیتے ہیں.

  • جاوید شیخ کس اداکارہ کے ساتھ دوستی کو آج تک یادگار مانتے ہیں ؟‌

    جاوید شیخ کس اداکارہ کے ساتھ دوستی کو آج تک یادگار مانتے ہیں ؟‌

    اداکارہ نیلی کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اور حسین اداکارائوں میں ہوتا ہے ، وہ آتے ہی لالی وڈ کے افق پر چھا گئیں. نیلی کی جاوید شیخ کے ساتھ دوستی کے قصے بہت مشہور ہوئے، جاوید شیخ کی دوستی کے قصے فلمسٹار ثناء کے ساتھ بھی بہت مشہور ہوئے لیکن جاوید شیخ اگر کسی کے ساتھ اپنی دوستی کو یاد کرتے ہیں تو وہ ہے نیلی. ان کا کہنا ہےکہ نیلی کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی تھی ، ہمارا بہت ملنا ملانا تھا، ہمارا آپس میں جو وقت گزرا وہ بہت اچھا رہا، میں آج بھی ان پلوں کو یاد کرتا ہوں تو دل خوش ہوتا ہے لیکن آج میں نہیں جانتا کہ نیلی کہاں ہے کیا

    کررہی ہے، میں ان سے رابطے میں‌نہیں ، لیکن میری دعا ہے کہ وہ ہمیشہ خوش رہیں جہاں رہیں خوشیوں سے ان کا دامن بھرا رہے. انہوں نے کہا کہ نیلی نہ صرف بہترین اداکارہ تھی بلکہ ایک خوبصورت انسان بھی تھی وہ بہت مخلص ہو کر چلتی تھی ، وہ دوسروں کا اپنے ساتھیوں کا بہت خیال رکھتی تھی. باقی اداکارائوں میں بھی یہ کوالٹی تھی لیکن نیلی اس میں سب سے آگے تھی. یاد رہے کہ نیلی دو دہائیوں سے سکرین سے غائب ہیں وہ کہاں ہیں کیا کرتی ہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں.

  • کیا کترینہ کیف کو طلاق دیں گے شوہر وکی سے سوال

    کیا کترینہ کیف کو طلاق دیں گے شوہر وکی سے سوال

    اداکار وکی کوشل جو کہ پچھلے دنوں‌فلم زرا ہٹ کے زرابچ کی پروموشن میں مصروف تھے ، وہ ایک جگہ گئے جہاں پر ان کے ساتھ سارا علی خان بھی تھیں، ان سے کسی نے سوال کیا کہ ہمارے ملک میں اگر دوسری شادی کرنی ہو تو ہندو مذہب میں دوسری بیوی کو طلاق دینی پڑتی ہے، تو اگر آپ کو کترینہ کیف سے کوئی بہتر لڑکی مل گئی تو کیا آپ ان کو طلاق دیکر دوسری شادی کر لیں گے، تو وکی کوشل ہنس پڑے انہوں نے کہا کہ بہت ہی خطرناک سوال کر لیا ہے آپ نے اور ایسے سوال آپ کررہے ہیں شام کو میں نے گھر بھی جانا ہے.وکی کوشل نے

    مزید کہا کہ جنموں جنموں تک کترینہ میری ہے اور میں اسکا ہوں اسکو چھوڑنے کا تو سوچ ہی نہیں سکتا وہ ایک بہترین انسان بیوی اور اداکارہ ہیں، مجھے ان سے بے حد محبت ہے. یاد رہے کہ وکی اور کترینہ کیف نے ڈیڑھ برس قبل شادی کی اور دونوں ایک اچھی اور خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں. کترینہ کیف کشمیری ہیں‌جبکہ وکی ہندو ہیں لیکن دونوں‌کی خوب بن رہی ہے وکی کی والدہ بھی کترینہ کی مداح ہیں.

  • ہمیں‌نئے ڈائریکٹرز اور رائٹرز کی ضرورت ہے ماہرہ خان

    ہمیں‌نئے ڈائریکٹرز اور رائٹرز کی ضرورت ہے ماہرہ خان

    ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہے ایسی باتیں ایک عرصے سےچل رہی ہیں، لیکن کوئی بھی کھل کر بات کرنے کو تیار نہیں ہے کہ کون ہیں اس ساری صورتحال کے زمہ داران. ہمارے ڈرامے میں ورائٹی ختم ہو چکی ہے بہت کم ڈرامے ایسے بن رہے ہیں جو یقینا روٹین سے ہٹ کر ہوتےہیں لیکن ایسے ڈراموں کی تعداد آٹے میں‌نمک کے برابر ہے، ماہرہ خان جنہوں نے ٹی وی سے شہرت حاصل کی انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرامے میں بہتری کے لئے بہت ضروری ہے کہ نئے رائٹرز اور ڈائریکٹر تلاش کیے جائیں ان کو موقع دیاجائے، نوجوان نسل کو آگے

    آنے کے بھرپور موقع دئیے جائیٰں ان پر انویسٹ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ میں نوجوان نسل کو اداکاری اور اسی سے جڑے دیگر کام کرتے دیکھتی ہوں تو ان کی مہارت دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں. یوں ماہرہ خان نے اپنے اس انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ ڈرامہ انڈسٹری کے پاس نئے رائٹرز اور ڈائریکٹرز ہونے چاہیں. یاد رہے کہ ماہرہ خان کا ٹی وی کا ابھی تک کا آخری ڈرامہ ہم کہاں‌کے سچے تھے تھا، اس کے بعد وہ فلم قائداعظم زندہ باد میں دکھائی دیں، بہت جلد ماہرہ خان ہمایوں سعید کے ساتھ دکھائی دینے والی ہیں.

  • مجھے پاکستانیوں سے محبت ہے راکھی ساونت

    مجھے پاکستانیوں سے محبت ہے راکھی ساونت

    بالی وڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت کی حال ہی میں دبئی میں‌پاکستانی ایکٹریس ثناء بٹ کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے . راکھی ساونت اس موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں انہوں نے پاکستانی اداکارہ ثناء بٹ کے کندھوں پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ میں پاکستان اور پاکستانیوں سے بہت محبت کرتی ہوں مجھے ان سے ہمیشہ ہی بہت محبت ملی ہے.انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تمام پاکستانی فنکاروں سے بہت محبت کرتی ہوں. راکھی نے دبئی میں ایک ڈانس اکیڈمی کھولی ہے جس کے لئے اکثر وہ وہاں آتی جاتی رہتی ہیں. یاد رہے کہ

    راکھی ساونت گزشتہ برس بہت زیادہ پریشان رہیں اور انہوں نے اپنے شوہر عادل کو پولیس کے حوالے کیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ بے چین دکھائی دیتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کا گھر بس جائے، راکھی اکثر رو پڑتی ہیں وہ پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ کاش ان کا گھر بس جائے اور ان کی تمام مشکلات دور ہوجائیں.

  • احسن خان کے گھر بیٹی کی پیدائش

    احسن خان کے گھر بیٹی کی پیدائش

    معروف اداکار احسن خان کے گھر میں ھال ہی میں ایک ننھی پری کا جنم ہوا ہے . احسن خان کے پہلے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے جبکہ اب ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں. اداکار بیٹی کے جنم پر کافی خوش ہیں. اس خبر کو احسن خان کے دوست فیصل کپاڈیہ نے سوشل میڈیا پر شئیر کی اور اداکار کو مبارکباد دی، احسن خان کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میرے گھر میں ایک ننھی پری کی آمد ہوئی ہے. میرے لئے میرے بچے اس دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں اور میں ان کو خوشیاں دینے کےلئے بہت محنت بھی کرتا ہوں، احسن خان کو ان کے دوست بیٹی کی

    پیدائش پر مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک تمنائوں کا اظہارکررہے ہیں. یاد رہے کہ احسن خان اپنی فیملی سے بہت پیار کرتے ہیں اور اکثر وہ اپنے بچوں کے ساتھ گھومتے پھرتے اور انجوائے کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، احسن خان ایک ورسٹائل اداکار ہیں جنہوں نے پازیٹیو اور نیگیٹیو ہر طرح کے کردار کرکے شائقین کے دل جیت لئے. فی الحال احسن خان اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشی کو منا رہےہیں اور مبارکباد دینے والوں‌کا شکریہ ادا کررہے ہیں.