Baaghi TV

Tag: YouTube

  • یمنہ زیدی نے نایاب فلم آخر سائن کیوں کی؟‌

    یمنہ زیدی نے نایاب فلم آخر سائن کیوں کی؟‌

    اداکارہ یمنہ زیدی جنہوں نے ٹی وی پر اپنی اداکاری کی دھوم مچائی ان کے کریڈٹ پر بے شمار سپر ہٹ کردار اور ڈرامے ہیں. یمنہ زیدی حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کو ایک بڑی اداکارہ مانا جاتا ہے. اداکارہ چھوٹی سکرین کے بعد اب بڑی سکرین پردھوم مچانے جا رہی ہیں، جی ہاں اداکارہ یمنہ زیدی نایاب فلم کے زریعے لالی وڈ میں‌ اینٹری دینے جا رہی ہیں وہ اس فلم سے کافی خوش ہیں. ان کہنا ہے کہ مجھے بہت ساری فلمیں آفر ہوتی رہی ہیں لیکن مجھے ان کے سکرپٹس پسند نہیں آرہے تھے اس لئے میں منع کرتی گئی لیکن جب مجھے نایاب فلم آفر ہوئی تو میں نے اسکا سکرپٹ پڑھا تو مجھے بہت اچھا لگا لہذا میں نے فلم سائن کر لی. انہوں نے کہا کہ

    نایاب کی کہانی خاتون کرکٹر کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی بلا یا گیند نہیں پکڑی اور نہ ہی کسی پاکستانی کرکٹرز کا معلوم ہے، انہوں نے اس فلم کے لیے باقاعدہ ٹریننگ حاصل کی تھی۔ یمنہ نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے لیکن اتفاق سے میں نے کبھی گیند یا بلا نہیں پکڑا اور نہ ٹھیک سے کرکٹ دیکھ پائی اس لیے کرکٹ کھیلنے کی باقاعدہ تربیت حاصل کی تھی۔

  • زارا شیخ نے اپنی زندگی کے تجربات سے کیا سیکھا؟ اداکارہ نے بتا دیا

    زارا شیخ نے اپنی زندگی کے تجربات سے کیا سیکھا؟ اداکارہ نے بتا دیا

    لالی وڈ‌ اداکارہ زارا شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے انڈسٹری میں بیس سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے میں نے اس دوران ہونے والے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں‌یہ رواج ہے کہ ہم دوسروں پر دھیان رکھتے ہیں کہ وہ کیا کررہے ہیں اور کیا نہیں کررہے ، حالانکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ ہم خود پر دیکھیں کہ ہم کیا کررہے ہیں اور ہمیں‌کیا کرنا چاہیے. زارا نے کہا کہ میں نے بیس سال میں یہی سمجھا کہ شوبز میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہے ہر کوئی دوسرے کو کاٹ رہا ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا جاتا ہے انسان کے رویے میں پختگی آتی جاتی ہے.

    اداکاری کے ھوالے سے انہوں نے کہاکہ آرٹسٹ کے فن کی پیاس کبھی نہیں بجھتی وہ بہتر سے بہترین کردار کی تلاش میں‌ہمیشہ ہی رہتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں ایسے کردار کرنا چاہتی ہوں کہ جو میرے بعد بھی یاد کیے جائیں. زارا شیخ نے کہا کہ اداکاری ہی کسی بھی آرٹسٹ کی پہچان ہوتی ہے. اورمیں بہت خوش ہوں کہ میں نے اداکاری کا شعبہ اپنایا.

  • نادیہ خان نے کس اداکار کو ڈرامے نہیں‌ فلمیں کرنے کی تجویز دیدی ؟‌

    نادیہ خان نے کس اداکار کو ڈرامے نہیں‌ فلمیں کرنے کی تجویز دیدی ؟‌

    نادیہ خان آج کل ڈراموں پر اپنی رائے دیتی ہوئی نطر آتی ہیں ،پچھلے دنوں انہوں نے وہاج علی کو لیا آڑھے ہاتھوں اور مشورہ ہی دے ڈالا کہ انہیں تیرے بن ڈرامہ نہیں‌کرنا چاہیے تھا کیونکہ اس میں ان کے لئے کرنے کو کچھ ہے ہی نہیں وہ ہر سین میں بت بن کر کھڑے ہوئے ہیں، لیکن نادیہ خان نے سینئر اداکار و پرڈیوسر عبداللہ کادورانی کے بیٹے ہارون کادوانی کی جم کر کر دی ہے تعریف ، انہوں نے ہارون کے ڈرامہ جھوم کی بہت تعریف کی اور کہا کہ ہارون نے اس میں بہت اچھی اداکاری کی ہے، اور ہارون تو بہت خوش قسمت ہے کہ اسکو اتنے اچھے سینزکرنے کو

    مل رہے ہیں ، ہارون کے حصے میں‌اچھے ڈرامے آرہے ہیں، ہارون آنے والے وقتوں کا سٹار ہے ، میرے حساب سے اسکو ڈرامے نہیں فلمیں کرنی چاہیں. انہوں نے کہاکہ ہارون‌کی اداکار دیکھ کر فخر مھسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ہاں‌کتنے اچھے اداکار ہیں جو حقیقت کے قریب اداکاری کرکے ہم جیسوں کو بھی چونکا دیتے ہیں، نادیہ خان نے کہاکہ ہارون کو ڈرامے چھوڑ کر فلموں پر توجہ دینی چاہیے وہ بڑی سکرین پر بڑوں بڑوں کو پیچھے چھوڑ دے گا.

  • کرشمہ کپور اپنے سابق شوہر کے ساتھ گھومنے پھرنے لگیں

    کرشمہ کپور اپنے سابق شوہر کے ساتھ گھومنے پھرنے لگیں

    بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور جنہوں نے پہلے سے شادی شدہ مرد سنجے کے ساتھ 2003 میں شادی کی ان دونوں کی دو بیٹیاں پیدا ہوئیں، 2014 میں دونوں نے طلاق کی صورت میں‌اپنے راستے الگ کر لئے.دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر نازیبا الزامات لگائے۔ کرشمہ نے سنجے اور اس کی ماں رانی کے خلاف جہیز، اور ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔یوں بیٹیاں کرشمہ کپور کے ساتھ جو اپنے والد کے ساتھ ملتی جلتی رہتی ہیں ، لیکن کرشمہ کپور اور سنجے ایک دوسرے کے ساتھ پھر سے ملتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل

    ہو رہی ہے جس میں وہ ایک ساتھ کھانا کھاتے ہوئے دکھائی دئیے اور ایک ساتھ ہی ہوٹل سے باہر نکلے، یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کرشمہ کپور کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اور سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ کرشمہ طلاق کے بعد بھی اپنے شوہر کے ساتھ مل رہی ہے یہ دوسری لڑکیوں کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے، شرم آنی چاہیے کرشمہ کپور اور سنجے کو ایک دوسرے کو چھوڑنے کے بعد ایک بار پھر سے ملنے جلنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جو کہ بالکل بھی مناسب نہیں ہے. یاد رہے کہ کرشمہ کپور اور سنجے کی شادی کا انجام بہت برااور درد ناک تھا کیونکہ دونوں کی فیملیز نے ایک دوسرے پر نہایت گھٹیا الزامات لگائے.

  • میرا نے مرچی کھا لی لیکن اپنی عمر نہیں بتائی

    میرا نے مرچی کھا لی لیکن اپنی عمر نہیں بتائی

    لالی وڈ اداکارہ میرا جو کہ سکینڈل کوئین ہیں وہ جان بوجھ کر عجیب و غریب باتیں کرتی ہیں یا ان سے ہوجاتی ہیں آج تک اس ھوالے سے ان کے قریبی لوگ نہیں سمجھ پائے. اداکارہ میرا کئی مرتبہ کہہ چکی ہیں کہ میری عمر جو گوگل پر ہے وہ ٹھیک نہیں ہے زیادہ لکھی ہوئی ہے. ان سے جب بھی ان کے عمر کے ھوالے سے سوال کیا جاتا ہے وہ گول کر جاتی ہیں، حال ہی میں‌انہوں نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اس میں ان سے پوچھا گیا کہ ان کی عمر کتنی ہے ان کو اس سوال کے ساتھ ایک آپشن دی گئی اور وہ آپشن تھی مرچی کھانے کی ، میرا سے کہا گیا کہ عمر بتا دیں یا مرچی کھا لیں، تو میرا نے عمر نہیں بتائی لیکن مرچی کھا لی ، یوں میرا نے ایک بار پھر اپنی عمر کے ھوالے سے ہونے والے سوال کو گول کرتے ہوئے تیکھی ہری مرچ کھا لی.

    یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ میرا کو اپنی عمر کے سوال پر مسئلہ ہوا ہے اس سے پہلے بھی وہ ایسا ہی کر چکی ہیں اور رد عمل ایسا دیتی ہیں کہ اگلہ حیران اور پریشان رہ جاتا ہے، دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ میرا کی عمر پچاس برس سے اوپر ہے سب جانتے ہیں لیکن وہ پھر بھی اپنی عمر چھاپنے میں لگی رہتی ہیں حالانکہ ان کی عمر ان کے ہرے پر عیاں ہے.

  • ریشم جناح ہائوس پہنچ گئیں پاکستان زندہ باد کے نعرے

    ریشم جناح ہائوس پہنچ گئیں پاکستان زندہ باد کے نعرے

    9 مئی کے واقعات نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے کینٹونمنٹ کے ایریاز میں داخل ہو کر خوب توڑ پھوڑ کی اور پاکستان آرمی ک خلاف نعرے بازی کی ، اس سب کے لئے ان کے قائد عمران خان نے ان کو متحرک کیا کہ اگر میں گرفتار ہوا تو آپ نے یہ سب کرنا ہے تاکہ پاکستان آرمی پر پریشر بڑھایا جا سکے، یہ چال عمران خان کی الٹی پڑ گئی اور قوم عمران خان کی اس حرکت کے بعد یکسر اسکے خلاف ہو گئی. جناح ہائوس جس کو بری طرح سے توڑا پھوڑا گیا، وہاں مختلف شخصیات جا کر نہ صرف نو مئی کے واقعہ کی مذمت کررہی ہیں بلکہ پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کررہی ہیں. حال ہی میں پی ٹی آئی کو چھوڑ دینے والی فردوس عاشق اعوان اور ریشم نے وہاں حاضری دی اور پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے. ریشم نے

    کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں، ،پاک فوج ہمارا فخر ہے، ،دہشت گردی کی جنگ میں ہماری فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ،کوئی محب وطن پاکستانی کیسے اپنی ملکی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا سکتا ہے،،جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کو سزا ملنی چاہیے، ،ان شدت پسند رویوں کا خاتمہ ہونا چاہیے. ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں. پاک فوج کو سلام، ،ان شہیدوں کو سلام، ،جن کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم زندہ ہیں. فردوس عاشق اعوان نے بھی نو مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے.

  • کبھی کسی اکیڈمی سے اداکاری کی تربیت نہیں لی بشری انصاری

    کبھی کسی اکیڈمی سے اداکاری کی تربیت نہیں لی بشری انصاری

    ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے ہمیشہ ہی اپنے کام سے شائقین کو چونکا دیا ہے، ان کا ایکٹنگ کیرئیر پانچ دہائیوں پر مشتمل ہے، اور آج بھی شائقین بشری انصاری کو دیکھنا چاہتے ہیں. حال ہی میں‌ اداکارہ نے آرٹس کونسل کراچی میں ایک پریس کانفرنس کی اس میں‌انہو‌ں نے کہا کہ مجھے تو اداکاری کے فارمیٹ ہی نہیں‌معلوم ہے ، نہ میں کبھی اداکاری کہیں‌سیکھنے گئی نہ ہی مجھے معلوم ہے اچھی اداکاری کیا ہوتی ہے بس کیمرے کے سامنے جب بھی آئی کام کر لیا اور گھر کو آ گئے . انہوں نے کہا کہ میں کبھی کسی آرٹ اسکول میں نہیں گئی۔اور نہ ہی کسی اکیڈمی سے

    اداکاری کی تربیت لی۔ہمیں پسند کرنے والے بہت اچھے تھے۔ سکون سے ہمارے کام کو دیکھتے تھے۔انہوں نے ہی ہمیں اسٹار بنایا۔ماضی بہت پرسکون تھا۔بڑے بڑے فن کار سامنے آئے۔اس زمانے میں غزلیں بھی توجہ سے سنی جاتی تھیں۔ اب تو وقت بہت بدل گیا ہے۔موبائل پر میسج بھی جلدی جلدی سے سنتے ہیں۔30 برس قبل سکون تھا۔آج کل بھی ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔وہاج علی جیسے فن کار سامنے آرہے ہیں۔کیفی خلیل نے پیار ہوا تھا سے بہت مقبولیت حاصل کی۔اب ہنسانا مشکل ہوگیا ہے۔کسی کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ بھی لاسکوں تو خود کو کامیاب سمجھتی ہوں۔میرے مداحوں کی میں ہر دم شکر گزار ہوں کیونکہ وہ اتنے برسوں سے مجھے برداشت کررہے ہیں.

  • فلمسٹار ثناء نے شوہر سے خلع لے لی

    فلمسٹار ثناء نے شوہر سے خلع لے لی

    فلمسٹار ثناء جن کے اپنے سابقہ شوہر فخر کے ساتھ کافی عرصے سے تنازعات چل رہے تھے، دونوں نے ایک دوسرے سے علٰحدگی اخیتار کر لی تھی اور اعلان کر دیا تھا، کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور دونوں نے ایک فیس بک پوسٹ کے زریعے ایک دوسرے کو بیسٹ وشز دیں. ثناء نے سابقہ شوہر فخر نے لوگوں سے یہ تک کہہ دیا تھا ایک فیس بک پوسٹ کے زریعے کہ میں ثناء کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں سنوں گا لہذا کوئی بھی اسکو غلط نہ کہے. دونوں ایک دوسرے سے تقریبا ایک ماہ الگ رہنے کے بعد اب ہمیشہ ہمیشہ کے لئے الگ ہو گئے ہیں ، جی ہاں‌ ثناء نے فخر سے خلع لے لی ہے اور یونین کونسل نے طلاق موئثر ہونے کا سرٹیفیکیٹ بھی

    جاری کر دیا ہے. لہذا اب ثناء اور فخر ایک دوسرے کے لئے اجنبی بن گئے ہیں . دوسری طرف شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک خوبصورت جوڑی کے الگ ہونے کا ہمیں بہت افسوس ہے لیکن جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے شاید اسی میں ان دونوں کی بہتری تھی اور دونوں کو بہتر پتہ ہے کہ انہوں نے کیا کیا ہے اور اس کے نتائج کیا ہوں گے. لہذا ہماری دعائیں ان دونوں کے لئے ہیں.

  • عنایت حسین بھٹی کی آج 24 برسی

    عنایت حسین بھٹی کی آج 24 برسی

    عیانت حسین بھٹی ایک ورسٹائل فنکار تھے،گلوکاری ، کمپئرنگ ، اداکاری تمام شعبوں میں‌اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے. گلوکاری کا شوق انہی فلمی صنعت میں لے آیا.1953 میں انہوں نے فلم شہری بابو میں ایک سائیں کا کردار کیا اور ساتھ ہی ساتھ اس میں‌گلوکاری بھی کی، ان کی اداکاری اور گلوکاری دونوں‌کو بے حد پسند کیا گیا. 1955 میں شباب کیرانوی نے اپنی فلم جلن میں انہیں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ اس کے بعد انکی اداکاری کا کیرئیر چل پڑا ، انہوں نے متعدد فلمیں بھی ڈائریکٹ‌کیں.انہوں نے اردو پنجابی فلموں میں کام کیا اور بنائیں بھی،

    انکی آخری فلم عشق دا روگ 1989 میں‌ سینما گھروں کی زینت بنی.عنایت حسین بھٹی نے 1985ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا مگر کامیاب نہ ہو سکے تھے۔ پاکستان کے مشہور فلمی اداکار کیفی ان کے بھائی، ٹیلی وژن کے مشہور فن کار وسیم عباس ان کے صاحبزادے اور ٹیلی وژن ہی کے ایک اور اداکار آغا سکندر ان کے داماد تھے۔عنایت حسین بھٹی کا انتقال فلم اور میوزک انڈسٹری کو ایک بڑا دھچکہ تھی ان کا خلاء کوئی نہ پورا کر سکا ہے اور نہ ہی کر سکے گا. ان کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں.

  • ڈرامہ سیریل کابلی پلاؤ کے او ایس ٹی کا اعزاز

    ڈرامہ سیریل کابلی پلاؤ کے او ایس ٹی کا اعزاز

    ڈرامہ سیریل کابلی پلاؤکا او ایس ٹی آنکھیں، جسے مشہور سنگر راحت فتح علی خان نے گایا، مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر 80ملین سے زیادہ ویوز حاصل کرچکا ہے۔ یہ نغمہ نہ صرف ناظرین اور سامعین بے حد پسند کررہے ہیں بلکہ مشہور میڈیا پلیٹ فارمزپر بھی اس نے دھوم مچا دی ہے۔آنکھیں، راحت فتح علی خان نے اپنی دلکش اور جاندارآواز میں ایک شاہکار نغمہ گایا ہے۔ اس کے دلوں کو چھونے والے بول، عمران رضا کی شاعری نے نغمے کو مسحور کن بنادیا ہے جب کہ ساحر علی بگا کی باکمال کمپوزیشن نے اس میں چار چاند لگا دئیے ہیں۔جیسے جیسے

    اس نغمے کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کو چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے، مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر آنکھوں کا ہی تذکرہ ہورہا ہے۔آن لائن کمیونٹی نے نغمے کی میلوڈی اوربولوں کو بہت پسند کیا ہے۔ٹک ٹاک استعمال کرنے والے بھی اس پر بے شمار ویڈیوز بنارہے ہیں اور اس طرح اس نغمے سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں اور یوں کی اس کی دھوم دور دور تک پہنچ رہی ہے۔آپ مکمل او ایس ٹی اس لنک پر سن سکتے ہیں۔