Baaghi TV

Tag: YouTube

  • پرائیڈ آف پرفارمنس کیسے ملتا ہے اب سمجھ لگی ہے سلیم شیخ

    پرائیڈ آف پرفارمنس کیسے ملتا ہے اب سمجھ لگی ہے سلیم شیخ

    اداکار سلیم شیخ جو کہ جاوید شیخ کے چھوٹے بھائی ہیں انہوں نے اپنا فلمی کیرئیر فلم چیف صاحب سے شروع کیا ، انہیں کافی شہرت ملی ، لیکن انکا فلمی کیرئیر بہت لمبا نہ چل سکا تاہم انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں کام کیا. سینئر اداکار کو ایک گلہ ہے جس کا اظہار انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ انور علی ، شگفتہ اعجاز جیسے سیگر سٹارز ہیں جنہوں نے اپنی زندگی اس شعبے کو دیدی ، لیکن ان کو پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں مل سکا . ان کا جتنا تجربہ ہے اس سے کم عمر کے لڑکے لڑکیوں کو پرائیڈ آف پرفارمنس مل چکا ہے لیکن ان کو نہیں‌ملا، انہوں نے کہا کہ

    مجھے تو اب سمجھ لگی ہے کہ پرائیڈ آف پرفارمنس کن بنیادوں پر ملتا ہے، مجھے یہی سمجھ لگی ہے کہ آپ کے پاس جتنی تگڑی سفارش ہو گی اتنی ہی جلدی آپ کی پرائیڈ آف پرفارمنس ملے گا. انہوں نے کہا کہ ہم نے ساری زندگی صرف کام کیا ہے اور اچھا کام کیا ہے لیکن ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ایوارڈز حاصل کرنے کےلئے سفارش کی ضرورت ہوتی ہے ہم نے تو یہی دیکھا اور جانا تھا کہ ایوارڈ کام کرنے پر ملتا ہے.لیکن اب محسوس کرتے ہیں آج کل ایسا نہیں ہے.

  • غربت سہی ہے اسلئے کسی غریب کو دیکھ کر دل دکھ جاتا ہے صبا قمر

    غربت سہی ہے اسلئے کسی غریب کو دیکھ کر دل دکھ جاتا ہے صبا قمر

    اداکارہ صبا قمر جو کہ ملک کی نامور اداکارہ ہیں ، صبا قمر کا شمار آج سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائوں میں ہوتا ہے ، انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا تعلق ایک بہت ہی غریب گھرانے سے تھا ، ہم نے جس غربت میں وقت گزارا اسکو بیان کرنا لفظوں میں تو ممکن ہی نہیں ہے. میں نے کبھی اپنے ماضی کو فراموش نہیں کیا ، نہ میں کبھی بھولی ہوں کہ ہم کن حالات میں تھے ،آج میرے پاس سب کچھ ہے ، لیکن جو وقت گزارا ہے اسکو دل اور دماغ کبھی نہیں بھولا. انہوں نے کہا کہ میں جب کسی غریب کو دیکھتی ہوں تو دل دکھتا ہے تکلیف ہوتی ہے ،

    سیاستدان جب کہتے ہیں کہ اس سال اتنے کروڑ لوگ غربت کی لیکر کے نیچے چلے جائیں گے تو اس پر دل پریشان ہوتا ہے، آج ملک کس نہج پر پہنچ گیا ہے اور ہم آپسی لڑائیوں سے ہی نہیں نکلتے ، سیاستدان آپ کے جھگڑے ختم کریں تو عوام پر کوئی توجہ دے نا، ایسا لگتا ہے کہ سیتدانوں کو عوام سے کوئی غرض نہیں ہے بس ان کو صرف اپنے ہی مفادات کا تحفظ کرنا ہے عوام جائے بھاڑ میں . خدا اس ملک پر رحم کرے .

  • صوفیہ احمد آج کل کہاں ہیں‌؟

    صوفیہ احمد آج کل کہاں ہیں‌؟

    اداکارہ صوفیہ احمد جو کہ اداکارہ تو اچھی تھیں لیکن وہ سکینڈلز کی زد میں رہیں ، صوفیہ آج کل امریکہ میں مقیم ہیں‌، انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ جیسے ملک میں رہنا یہاں‌زندگی بسر کرنا آسان نہیں ہوتا. پاکستان میں تو ہم عیش سے رہتے ہیں ، خود اٹھ کر پانی پینا بھی محال لگتا ہے، ہر کام کرنے کےلئے نوکر گھر میں موجود ہوتے ہیں لیکن امریکہ جیسے ملک میں ایسا نہیں ہوتا ، یہاں ہر کام خود اکیلے کرنا پڑتا ہے اور یہاں تک کہ واش رومز تک خود صاف کرنے پڑتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اپنے خاندان کی کفالت کے لئے چھوڑا میں

    امریکہ میں جاب کررہی ہوں ، اور میری جاب بہت مشکل ہے. یہاں پاکستان کی طرح نہیں ہے کہ جاب پر لیٹ آگئے جلدی چلے گئے ، جہاں گھنٹہ کے حساب سے اجرت ملتی ہے اور جتنا کام کریں اتنی ہی اجرت ملتی ہے باقی کے پیسے کٹ جاتے ہیں. پاکستان میں انصاف نہیں ہے لیکن یہاں اس ملک میں انصاف ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی مکمل پاسداری کی جاتی ہے. میں خوش ہوں جہاں ہوں اور جو بھی کررہی ہوں.لوگوں کو پاکستان میں لگتا ہےکہ باہر کے ملکوں میں بہت مزے ہوتے ہیں ایسا نہیں‌ہے بلکہ یہاں کی زندگی نہایت ہی مشکل ہے.

  • کردار سنے بغیر پہلی فلم کے لئے ہاں کر دی راہول رائے

    کردار سنے بغیر پہلی فلم کے لئے ہاں کر دی راہول رائے

    بالی وڈ‌اداکار راہول رائے جنہوں نے فلم عاشقی سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، ان کی پہلی فلم کا میوزک آج بھی مقبول ہے. راہول رائے بہت ساری فلموں میں نظر آئے لیکن ان کو جو کامیابی اور شہرت عاشقی نے دی وہ کوئی اور فلم نہ دے سکی. راہول نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کو عاشقی فلم کیسے ملی ، اداکار بتاتے ہیں کہ میری والدہ کے پاس مہیش بھٹ کا آنا جانا تھا دونوں کی اچھی سلام دعا تھی انہوں نے میری والدہ سے کہا کہ ایک فلم بنا رہا ہوں ، تمہارا بیٹا کام کریگا ، انہوں نے کہا کہ میں شام کو اس سے پوچھ کر آپ کو بتاتی ہوں، شام میں امی نے مجھ

    سے پوچھا تو میں نے ہاں کر دی ، اور میں مہیش بھٹ سے ملا ان سے کہا کہ میں آپ کی فلم کررہا ہوں ھالانکہ مجھے یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ میرا کردار کیا ہے ، کہانی کیا ہے ، بس یہی خوشی بہت تھی کہ مہیش بھٹ کی فلم میں کام کرنے کا موقع مل رہا ہے. راہول رائے نے کہا کہ سیٹ پر گیا پہلا سین ہو ا تو مہش بھٹ بہت خوش ہوئے ،مجھے گلے لگا لیا بولے تم سٹار ہو. تم بہت کامیابی ھاصل کرو گے.

  • مہیش بھٹ نے جب پہلی بار فلم عاشقی کے لئے پوچھا تو انکار کر دیا انو اگروال

    مہیش بھٹ نے جب پہلی بار فلم عاشقی کے لئے پوچھا تو انکار کر دیا انو اگروال

    عاشقی فلم نوے کی دہائی کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے ، یہ ایک ایسی فلم رہی کہ جس نے نئے لڑکے راہول رائے اور لڑکی انو اگروال کو راتوں رات سپر سٹار بنا دیا، اتنی بڑی ہٹ کے بعد لگ رہا تھا کہ راہول رائے اور انو اگروال بالی وڈ کے نئے سپر سٹارز بن گئے ہیں لیکن ایسا نہ ہو سکا ، بلکہ ان کا کیرئیر اس اونچائی کو برقرار نہ رکھ سکا جس پر وہ پہنچے تھے. انو اگروال نے اپنے ایک انٹرویو میں اس فلم کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی جگہ پر تھی کہ مجھے مہیش بھٹ نے دیکھا میں کھانا کھا رہی تھی ، وہ بولے تم تو ایک سٹار تو میں نے مذاق

    سے کہا کہ جی ہاں میں سٹار ہوں ان دا گلیکسی ، مجھے انہوں نے کہا کہ فلم کرو گی تو میں نے کہا کہ نو میری فلموں میں دلچپسی نہیں ہے میں یہ کہہ کر چلی گئی ، پھر ایک دن مجھے مہیش بھٹ کی کال آئی بولے فلم کرو گی؟ میں نے کہا کہ نہیں بولے ٹھیک ہے میری ایک فلم ہے تم نہیں کرو گی تو میں بالکل بھی فلم نہیں بنائوں گا یہ فلم بنانے کا ارادہ ہی چھوڑ دوں گا، میں نے ان کی یہ بات سنی تو پھرمیں نے کچھ وقت مانگا اور پھر ہاں کر دی . مجھے نہیں پتہ تھا کہ میرا کردار کیا ہے لیکن میں نے ہاں کر دی اور فلم سپر ہٹ ہو گئی تو پھرمجھے لگا کہ مجھے فلموں میں‌ مزید کام کرنا چاہیے.

  • میں اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہوں شہناز گل

    میں اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہوں شہناز گل

    اداکارہ شہنازگل نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی وہاں انہوں نے کہا کہ انسان خطائوں کا پتلا ہے اور ہر انسان سے غلطی ہوتی ہے ، مجھ سے بھی ہوتی ہیں ، اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں غلطیوں سے مبرا ہوں یا مجھ سے غلطیاں نہیں ہوتیں یہ آپ کی غلط فہمی ہے ، میں غلطیاں اگر کرتی ہوں تو میں ان سے سیکھتی بھی ہوں اور انسان کو ان سے سیکھنا چاہیے جو انسان اپنی غلطیوں سے نہ سیکھیں وہ عمر بھر مسائل کا شکار رہتے ہیں، شہناز گل نے مزید کہا کہ انسان کی زندگی چھوٹی سی ہے اس زندگی کو بھی لڑ جھگڑ کر کیوں گزارنا ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ

    ہم اپنے ہر پل کو بھرپور جئیں کیونکہ کیا پتہ کل ہو نہ ہو. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ بالی وڈ‌میں‌میری اینٹری سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے ہوئی ہے. مجھے اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں ان کو اچھی لگتی ہوں، اب میری کوشش ہے کہ میں اچھا کام کروں اور ایسا کام کروں جو میری پہچان بن جائے. یاد رہے کہ شہنازگل بالی وڈ کی توجہ کا مرکز بگ باس سیزن 13 کے بعد بنی .

  • شہناز گل کا سب سے بڑا خواب کونسا تھا ؟‌

    شہناز گل کا سب سے بڑا خواب کونسا تھا ؟‌

    اداکارہ شہناز گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بالی وڈ میں کام کرنا میرا سب سے بڑا خواب تھا، اور وہ کسی کا بھائی کسی کی جان کے زریعے پورا ہونے جا رہا ہے. مجھے نہیں‌ پتہ تھا کہ بالی وڈ میں پہلی ہی فلم سلمان خان کے ساتھ ملے گی. ہم نے سیٹ پر خوب مزا کیا ، سلمان خان جیسے بگ باس کے سیٹ پرنظر آتے تھے ویسے ہی فلم کے سیٹ پر بھی نظر آئے ، ان میں‌کچھ خاص فرق نہیں دیکھا. سلمان خان بہت زیادہ پیار اور کئیر کرنے والے انسان ہیں، میری دعا ہے کہ سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کو لوگوں کا اتنا پیار ملے کہ یہ فلم سپر ڈوپر ہٹ ہوجائے. کسی کا

    بھائی کسی کی جان کو فلم پٹھان کی طرح ریسپانس ملنا چاہیے. شہناز گل نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ خدا آپ کآ ساتھ دے تو پھر محنت کریں ، آپ محنت کریں گے تو خدا بھی آپ کی مدد کریگا. شہناز گل نے کہا کہ میرا بالکل ارادہ ہے مزید بھی بالی وڈ‌ فلمیں کرنے کا ، یہ تو کردار اور کہانی پر منحصر ہے کہ مجھے کیا آفر ہو رہا ہے ، جو بھی آفر ہو گا اس میں جو بھی بہترین لگے گا یقینا کروں گی. فی الحال تو کسی کا بھائی کسی کی جان کی پرموشنز میں مصروف ہوں ابھی فی الحال کوئی پراجیکٹ سائن نہیں‌ کررہی.

  • شہناز گل اپنی ہی ایک فلم کے پریمئیر سے واپسی پر کیوں روئیں ؟

    شہناز گل اپنی ہی ایک فلم کے پریمئیر سے واپسی پر کیوں روئیں ؟

    آج کل شہناز گل کے بالی وڈ میں بہت زیادہ چرچے ہیں. سلمان خان کی سپورٹ کی وجہ سے شہناز گل کو ہاتھوں ہاتھ لیا جا رہا ہے. بگ باس سیزن 13 سے پہلے شہناز پنجابی فلموں میں کام کر چکی تھیں. لیکن جب سلمان خان کی انہیں سپورٹ ملی تو ان کے تو جیسے کیرئیر کی گاڑی ہی نکل پڑی ہو. شہناز گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں نے ایک پنجابی فلم میں کام کیا ، اس فلم کا پریمئیر ہوا مجھے بلایا ہی نہ گیا،فلم سے جڑی تمام کاسٹ کو بلایا گیا اور مجھے نہ بلایا گیا ، میں اس پریمئیر میں خود ہی چلی گئی ، جب فلم دیکھ کر نکلی تو میں نے دیکھا کہ کاسٹ

    ڈائریکٹر سب میڈیا کے سامنے تصاویر بنوا رہے ہیں اور مجھے کسی نے بلایا ہی نہیں ، اس دن میں بہت زیادہ مایوس ہوئی اور گاڑی میں جا کر بیٹھی اور خوب روئی کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا. لیکن اس واقعہ نے مجھے مضبوط بھی بنایا ہے. کیونکہ اس کے بعد میں نے بہت محنت کی اور آج میں جس بھی مقام پر ہوں اس میں میری مسلسل محنت کا بہت بڑا ہاتھ ہے. شہناز نے کہا کہ آپ سب کچھ بھول جاتے ہیں لیکن کسی کا آپ کو ڈی گریڈ کرنا آپ نہیں بھول سکتے.اس انٹرویو کے دوران شنہاز رو پڑیں.

  • میں پتہ لگا رہی ہوں میرا انسٹاگرام اکائونٹ کس نے ہیک کیا سعیدہ امیتاز

    میں پتہ لگا رہی ہوں میرا انسٹاگرام اکائونٹ کس نے ہیک کیا سعیدہ امیتاز

    ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنے انتقال کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں اور آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو میرے لئے فکر مند یا پریشان ہوئے. وڈیو پیغام میں سعیدہ امتیاز نے کہا کہ میرا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک کر لیا گیا تھا ، میں پتہ لگا رہی ہوں کہ کس نے ایسا کیا ہے، مجھے بہت افسوس ہے کہ میرے حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی اور میری فیملی بہت پریشان ہوئی ، میرے مداح اور دوست بھی بہت پریشان ہوئے، میرے گھر پر لوگوں کا تانتا بندھ گیا. میں سو کر اٹھی تو دیکھا کہ فون پر بہت ساری کالز اور میسجز

    تھے ، مجھے تو ایکدم سے کچھ سمجھ ہی نہیں آیا کہ یہ سب کیا ہوا ہے. اور کس نے کیا ہے. مجھے حیرت ہے کہ کسی کو تنگ کرنے کے لئے اس حد تک گر جاتے ہیں لوگ. میں تو دعا ہی کر سکتی ہوں کہ اللہ ہدایت دے ان لوگوں کو جو دوسروں کو تنگ کرتے ہیں ان کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں. سعیدہ نے کہا کہ میں بہت جلد پتہ لگا لوں گی کہ میرا انسٹاگرام اکائونٹ کس نے اور کیوں ہیک کیا. انہوں نے کہا کہ آپ سب کی سپورٹ کا بہت شکریہ.

  • سٹار کڈز ہونے کے فوائد تو ہیں جن کو میں مانتا ہوں اذان سمیع خان

    سٹار کڈز ہونے کے فوائد تو ہیں جن کو میں مانتا ہوں اذان سمیع خان

    عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان جو کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ چکے ہیں وہ نہ صرف اچھا گاتے ہیں بلکہ اچھی اداکاری بھی کرتے ہیں. انہوں نے ڈرامہ سیریل عشق لاء میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی ان کو یمنہ زیدی اور سجل علی جیسی منجھی ہوئی اداکارائوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا. اذان سمیع خان نے ندا یاسر کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سٹار کڈز ہونے کے فوائد ہوتے ہیں جن کو میں بالکل مانتا ہوں . ہمیں وہ مواقع میسر آجاتے ہیں جو کسی عام انسان کو نہیں مل پاتے ، ہماری رسائی سلیبرٹیز تک زرا جلدی ہو جاتی ہے ، ہم ان کے ساتھ بیٹھ سکتےہیں بات کر سکتے ہیں. جیسے

    کہ میوزک انڈسٹری کا بڑا نام وقار ذکاء سے مجھے میوزک سیکھنا تھا میں ان کے سٹوڈیو جانا شروع ہو گیا تو یہ فوائد ہی ہیں. کوئی اگر نہیں مانتا تو میں کچھ نہیں‌کہہ سکتا لیکن اپنی بات کروں تو یقینا سٹار کڈز ہونے کے فائدے ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اگر کچھ بھی سیکھنا چاہتا ہوں فرض کریں کہ اگر میں ہوسٹنگ سیکھنا چاہتا ہوں تو میرے لئے آسان ہو گا بڑے اور نامور ہوسٹس کے پاس جا کر بیٹھنے میں، ازان نے یہ بھی کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اس انڈسٹری نے مجھے ویلکم کیا.