Baaghi TV

Tag: yushma gill

  • شعیب اختر نے یشما گل کی آنکھوں کی تعریف کر دی

    شعیب اختر نے یشما گل کی آنکھوں کی تعریف کر دی

    فاسٹ بولر شعیب اختر جن کی خوبصورت آنکھوں کی ساری دنیا دیوانی ہے وہ دیوانے ہیں اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کے۔ ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب اختر اداکارہ کی آنکھوں کی تعریف کررہے ہیں جبکہ یشما گل ان کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔ شعیب اختر نے کہا ہے کہ مجھے ہمیشہ ہی لوگ کہتے ہیں کہ میری آنکھیں بہت خوبصورت ہیں جبکہ میں نے دیکھا ہے کہ اداکارہ یشما گل کی آنکھیں بھی بہت خوبصورت ہیں بلکہ انہوں نے تو یہاں تک کہہ دیا دیا کہ یشما کی آنکھیں مجھ سے ملتی ہیں۔

    ”یشما گل نے اس کے جواب میں کہا ہے کہ میری آنکھوں کی تعریف جس طرح سے شعیب اختر نے کی ہے وہ لاجواب ہے” اور ان کے الفاظ میرے لئے بہت قیمتی ہے ایسی تعریف تو کبھی کسی نے میر ی آنکھوں کی ہی نہیں۔ شعیب اختر کی تعریف کے بعد یشما گل کے مداح بھی انکی خوبصورت آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یشما گل کی آنکھیں نہ صرف بڑی ہیں بلکہ نہایت ہی خوبصورت بھی ہیں۔ یاد رہے کہ یشما گل ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں وہ مثبت اور منفی ہر طرح کے کردار کرتی ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • میرج بیورو نے رشتہ ڈھونڈنے کے 8 لاکھ روپے مانگے

    میرج بیورو نے رشتہ ڈھونڈنے کے 8 لاکھ روپے مانگے

    معروف اداکارہ یشما گل جو کہ بہترین اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌شادی کے حوالے سے بات کی ہے اور بتایا ہے کہ ایک میرج بیورو نے ان سے رشتہ کروانے کےلئے کتنے پیسے مانگے. انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا رشتہ میرج بیورو کے زریعے ڈھونڈنے کا سوچا کسی ایک میرج بیورو سے رابطہ کیا. اور امید کی کہ ان کو کوئی اچھا رشتہ مل جائیگا. انہوں نے کہا کہ میں اس بات کی قائل ہوں کہ شادی وقت پر ہوجانی چاہیے. میرج بیورو نے دیکھا کہ فنکارا ہے لہذا بہت پیسے والی ہو گی تو انہوں نے مجھ سے رشتہ ڈھونڈنے کے ہی آٹھ لاکھ روپے مانگ لئے. یشما گل کہتی ہیں کہ ان کا آٹھ لاکھ روپے مانگنا میرے لئے بہت ہی شاکنگ تھا.

    انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم صبح سے لیکر رات تک کام کررہے ہوتے ہیں ایسے شوہر ڈھونڈنے یا اچھا رشتہ ڈھونڈنے کا وقت ہی کہاں ملتا ہے. ”مجھے تو لگتا ہے کہ اب تو شوہر ڈھونڈنا بھی بہت مہنگا ہو گیا ہے کیونکہ میرج بیورو والے آٹھ لاکھ روپے مانگ رہے ہیں. حد ہی ہو گئی ہے. یشما گل نے کہا کہ میں نے ایک ایسے ہی بیٹھے بیٹھے سوچا کہ میرج بیورو سے رابطہ کروں کر تو لیا لیکن لگ سمجھ گئی.

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • پولیس والے نے یشما گل کو آوارہ کیوں کہا ؟

    پولیس والے نے یشما گل کو آوارہ کیوں کہا ؟

    معروف اداکارہ یشما گل نے حال ہی میں مومن ثاقب کے شو حد کردی میں شرکت کی ، اس میں انہوں نے سنایا ایک واقعہ ، واقع کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رات کے وقت اپنی فرینڈ کو لینے ائیر پورٹ میں اور میری دوست پہنچے، واہسی پر پولیس نے ناکے پر روک لیا، بولے کہاں سے آرہے ہو بتایا فرینڈ کو لیکر آرہے ہیں، یہ اسکی ٹکٹ ہے، پولیس نے کہا ہمیں آڈر ہیں کہ آوارہ لڑکیوں کو پکڑا جائے گاڑی کی تلاشی دو، اب میں سلیپنگ سوٹ میں تھی میری دوستوں نے بھی ایسی ہی ڈرسینگ کر رکھی تھی ، ہم گاڑی کی تلاشی نہیں دینا چاہ رہے تھے ،

    لیکن پولیس والے بضد تھے. اتنی دیر میں میرے ایک دوست وہاں آگئے وہ وہاں سے گزر رہے تھے مجھے دیکھ کر رک گئے اور پوچھا کیا ہوا ہے تو اسکے سامنے پولیس والے کہنے لگے ہم تو لڑکیوں کی سیفٹی کے لیے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔” یوں پولیس کی ہمارے دوست کو دیکھ کر ٹون ہی چینج ہوگئی” ۔اور ہمارے حق میں بات کرنے لگے سندھی زبان میں. میں اتنی حیران ہوئی کہ پولیس والے ہمارے ساتھ کیسے بات کررہے تھے اور میرے دوست کے سامنے کیسے بات کررہے ہیں .

    قرض واپس نہ کرنے پربھارتی بینک کاسنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ

    دعا ہے پاکستان کو مخلص لیڈر شپ نصیب ہوجائے بشری انصاری

    آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان

  • یشما گل کی شکل کس کے ساتھ ملتی ہے آغا علی اور حنا الطاف نے بتا دیا

    یشما گل کی شکل کس کے ساتھ ملتی ہے آغا علی اور حنا الطاف نے بتا دیا

    آغآ علی اور ان کی اہلیہ حنا الطاف سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نہیں ہیں لیکن آج کل ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں ان دونوں کو اداکارہ یشما گل کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے. آغا علی اور حنا اس میں یشما گل سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کی شکل کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز جیسی لگتی ہیں. ہمارے گھر میں آج کل ہمارے گھر میں جیارجینا کی نیٹ فلکس مووی آئی ایم جیارجینا روڈریگز دیکھی جا رہی ہے. اور ہم نے محسوس کیا ہے کہ یشما آپ کی شکل بہت زیادہ ان کے ساتھ مشابہت رکھتی ہے. آغا علی نے تو یہاں تک

    کہہ دیا ہے کہ آپ دونوں کی شکل اتنی زیادہ ایک دوسرے کے ساتھ ملتی ہے کہ اگر آپ جارجینا روڈریگز جگہ کام کریں تو کوئی پہچان ہی نہیں سکتا کہ آپ جارجینا نہیں ہیں. یشما گل اس کے جواب میں وڈیو میں کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ مجھے آپ سے پہلے کئی لوگ کہہ چکے ہیں کہ میری شکل جارجینا روڈریگزسے بہت ملتی ہے. واضح رہے کہ یشما گل پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اور ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں. یشما منفی اور مثبت دونوں طرح کے کردار کرتی ہیں.

  • میں عیسائی نہیں مسلمان ہوں یشما گل

    میں عیسائی نہیں مسلمان ہوں یشما گل

    اداکارہ یشما گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے بارے میں ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ غلط پھیلایا جاتا ہے، چونکہ میرے نام کےساتھ گل آتا ہے اسلئے میرے بارے میں مشہور کر دیا گیا کہ میں عیسائی ہوں. حالانکہ میں ایک مسلمان گھرانے میں‌پیدا ہوئی اور میرا مذہب اسلام ہے. انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب میں زندگی سے مایوس ہو چکی تھی . اس وقت میں نے اپنے مذہب کو پڑھا اور سمجھا. اس سے پہلے مجھے صرف نماز پڑھنی آتی تھی ، لیکن جب مذہب کو پڑھا اور سمجھا تو دلی سکون محسوس ہوا. انہوں نے کہا کہ انسان ڈپریشن میں بہت آگے تک چلا جاتا ہے میرا بھی یہی حال تھا لیکن میں نے خود پر قابو پایا. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ

    کوشش کی ہے کہ ایسے کردار کروں جو شائقین کو پسند آئیں . میں صرف مثبت ہی نہیں‌منفی کردار بھی کرتی ہوں مجھے جو آفر اچھی ملے اسکو قبول کر لیتی ہوں یہ سوچے بغیر کہ اس میں میرا کردار مرکزی ہے یا ثانوی . انہوں نے کہا کہ میرے پاس بہت اچھے پراجیکٹس ہیں جو آن ائیر ہونے والے ہیں یقینا شائقین کو ضرور پسند آئیں گے.

  • یشما گل کی ماں جب انہیں شادی کرنے کا کہتی ہیں تو وہ کیا جواب دیتی ہیں؟

    یشما گل کی ماں جب انہیں شادی کرنے کا کہتی ہیں تو وہ کیا جواب دیتی ہیں؟

    ٹی وی اداکار یشما گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھ سے سے ایک انٹرویو میں سوال ہوا تھا کہ مجھے کونسا ہیرو اچھا لگتا ہے تو آپشن میں فیروز خان کا نام دیا گیا تو میں نے یہ کہا تھا کہ فیروز خان کی اداکاری بھی اچھی ہے اور ہیرو کی تعریف میں پورا اترتے ہیں. میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ میرا کرش ہیں. انہوں نے کہا کہ میں میری ماں کہتی ہیں کہ 29 سال کی ہو گئی ہو اور ابھی تک تمہیں کوئی لڑکا پسند نہیں آیا اپنے اردگرد انڈسٹری میں ہی کسی کو دیکھ لو، تو میں کہتی ہوں کہ امی مجھے اپنے اردگرد تو کوئی پسند نہیں آتا. جن کے ساتھ کام کررہے

    ہوتے ہیں ان کے ساتھ سیٹ پر ہی وقت گزار لیں بڑی بات ہے زندگی گزارنا بہت مشکل ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک صرف ایک ہی فلم میں کام کیا ہے اور اسکا نام ہے رانگ نمبر ٹو. اس کے بعد بھی موویز آفر ہوئیں لیکن کوئی کردار پسند نہیں آیا اگر پسند آیا تو یقینا کروں گی. یشما گل نے کہا کہ میں جب آسٹریلیا میں پڑھ رہی تھی اس وقت میری ماں نے مجھے کچھ پیسے دئیے تو میں نے گاڑی خریدی. مجھے کافی سال ہو گئے ہیں انڈسٹری میں لیکن اب جا کر اپنے پیسوں کی گاڑی خریدی ہے.