Baaghi TV

Tag: zafri khan

  • انڈین پنجابی فلم اینی ہائو مٹی پائو کا لاہور میں‌پریمیئر شو

    انڈین پنجابی فلم اینی ہائو مٹی پائو کا لاہور میں‌پریمیئر شو

    گزشتہ روز لاہور میں انڈین پنجابی فلم اینی ہائو مٹی پائو کا پریمیئر شو رکھا گیا جس میں روبی انعم ، ظفری خان ، صفدر ملک و دیگر نے خصوصی شرکت کی . اس موقع پر اکرم اداس اور وکی کوڈو جو کہ اس فلم میں‌اہم کردار ادا کررہے ہیں وہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم بہت شکر گزار ہے کہ ہمیں محبتیں دی جارہی ہیں. وکی کوڈو نے کہا کہ میری یہ پہلی انڈین فلم ہے اور اس فلم میں‌کام کرنے کا بہت مزا آیا مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ اب یونہی چلتا رہے گا. انہوں نے کہا کہ بہت جلد میں‌پاکستانی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتا ہوا نظر آئوں گا .

    ”اکرم اداس نے کہا کہ انڈیاکی فلم میں کام کرکے یہ لگا ہی نہیں کہ ہمسایہ ملک کی فلم میں کام کررہا ہوں بلکہ مجھے یوں لگا کہ میں اپنوں میں ہوں اور اپنوں کے ساتھ کام کررہا ہوں”. انہوں نے کہا کہانڈیا میں‌پاکستان کے فنکار بہت مقبول ہیں. ہمارے تمام کامیڈینز کو وہاں بہت پسند کیاجاتا ہے ، ہماری دعا ہے کہ دونوں ملکو ں کے حالات جلد سے جلد ٹھیک ہوجائیں تاکہ کام کے راستے کھلیں .

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

    سٹیج کے معروف اداکار ظفری خان کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو گردش کررہی ہے جس میں‌وہ بتا رہے ہیں کہ ان کے نام کے کئی سوشل میڈیا اکائونٹس بنے ہوئے ہیں جو کہ سب جھوٹے ہیں ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں. ٍطفری خان نے کہا ہے کہ میرا صرف ایک ہی اکائونٹ ہے جس پر میری تصویر نہیں بلکہ میرے نام کے مخفف والی تصویر لگی ہوئی ہے. انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹس کے اکائونٹ کے حوالے سے بھی بتایا اور کہا کہ اس کے علاوہ میرا کوئی اکائونٹ نہیں ہے. ظفری خان نے اس وڈیو میں‌وہ تمام فیک اکائونٹس دکھائے جو ان کے نام کے بنے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے یہ وڈیو اس لئے بنانی پڑی ہے کیونکہ یہ جعلی اکائونٹس میرے نام پر لوگوں کو دھوک دے رہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے پتہ چلا ہے کہ میرے نام کے جھوٹے اکائونٹس بنانے والے اب لوگوں سے پیسے مانگ رہے ہیں ”ان سے ان کی تصاویر مانگ رہے ہیں،انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ ایسے تمام اکائونٹس کو رپورٹ کریں تاکہ یہ لوگ میرے نام پر کسی کو لوٹ نہ لیں. انہوں نے ساتھ ہی تنبیہ بھی کی کہ میرے نام سے کوئی بھی آپ سے کچھ کہے تو اس کو بالکل مت سچ جانیے گا.

    تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

    نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

    فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

  • رات دو بجے گوندا نے کہا یار جانا ضروری ہے ظفری خان کا انکشاف

    رات دو بجے گوندا نے کہا یار جانا ضروری ہے ظفری خان کا انکشاف

    سٹیج کے معروف اداکار ظفری خان کے انٹرویو کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے ، جس میں‌وہ نعمان اعجاز کے شومیں شریک ہیں اور بالی وڈ اداکار گوندا کے حوالے سے بات کررہے ہیں. وہ بتا رہے ہیں کہ میں بھارت گیا ہوا تھا ، وہاں فلمسٹار گوندا سے ملاقات کا وقت بنا ، گوندا نے ہمیں پہلے ہی پیغام دے دیا تھا کہ میں 15 منٹ کا وقت دے سکتا ہوں صرف کیونکہ میری مصروفیت ہے مجھے کہیں آگے جانا ہے. ہم ملاقات کے دن اور مقررہ وقت پر گوندا کے گھر جا پہنچے. گوندا بہت ہی اچھے انداز سے ہم ملا. اس نے ہم سے باتیں کرنا شروع کر دیں اور ہمارے جانے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا.

    ٍطفری خان نے کہا کہ” گوندا نے ہمارے آگے بسکٹس کئے ، بسکٹس مختلف قسم کے تھے جب انہوں نے میرے آگے کئے تو میں نے ان سے پوچھا کہ کتنے کتنے کے ہیں ، تو گوندا کھل کر ہنس پڑے ”اس کے بعد ایسا ہوا کہ رات کے دو بج گئے اور ہم نے واپسی کی راہ لی ، میں گاڑی میں بیٹھنے لگا تو مجھے کہنے لگے یار جانا ضروری ہے تم میرے پاس آج میرے ساتھ ہی میرے گھر پر رہ لو. ظفری خان نے کہا کہ گوندا نہایت ہی عاجز انسان ہیں ان سے مل کر لگا ہی نہیں کہ وہ بہت بڑے سٹار ہیں.

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل …

    سرمد کھوسٹ کی مستنصر حسین تار ڑ کے ساتھ ملاقات

  • میں جب درزی تھا تب بھی خوش تھا آج آرٹسٹ ہوں تو آج بھی خوش ہوں ظفری خان

    میں جب درزی تھا تب بھی خوش تھا آج آرٹسٹ ہوں تو آج بھی خوش ہوں ظفری خان

    سٹیج کے معروف اداکار ظفری خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہےکہ اداکاری میں آنے سے قبل میں درزی تھا اور کپڑے سلائی کیا کرتا تھا، میں تب بھی ایک خوشگوار زندگی گزار رہا تھا، اور اپنی زندگی سے بے حد مطمئن تھا. میں آج اگر دیکھوں کہ آج میں اداکار ہوں تو آج بھی بہت خوش ہوں، میں نے زندگی میں ہر حال میں خوش رہنا ہی سیکھا ہے. ظفری خان نے کہا کہ انسان کو ہر حال میں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے ، کیونکہ انسان کو اللہ آزماتا بھی ہے. اس آزمائش میں پورا اترنا ہی انسان کی کامیابی ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے طے کر رکھا ہوتا ہےکہ کس انسان نے کتنا اور کیسے سفر طے کرنا ہے.

    ظفری خان نے یہ بھی کہا کہ میں صاف ستھری کامیڈی کو ترجیح دیتا ہوں، میں نے آج تک سٹیج پر ایسا جملہ نہیں بولا جس کو سن کر فیملیز شرما جائیں. انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کام کروں کہ جس کو دیکھ کر شائقین کہیں کہ مزہ آگیا ، وہ یہ نہ کہیں کہ وقت اور پیسہ دونوں کا ضیاع کیا ہے. یاد رہے کہ ظفری خان سٹیج کے ایک بڑے فنکار ہیں اور اپنی ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں.

    کسی کو پانے کا ٹھان لوں تو پا لیتا ہوں حسن احمد

    شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

    شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

  • اداکار ظفری خان کی ایمانداری کا عالم ، رہ جائیں آپ بھی حیران

    اداکار ظفری خان کی ایمانداری کا عالم ، رہ جائیں آپ بھی حیران

    سٹیج آرٹسٹ ظفری خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایک ایسا قصہ سنایا ہے کہ جس کو سن کر رہ جائیں آپ بھی حیران ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بار رمضان المبارک کے دن تھے اورمیں اپنے دوستوں کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا ، سحری کا وقت ہونے والا تھا ، میرے پاس دو لڑکے آئے بولے آپ کے ساتھ تصویر بنوانی ہے تو میں نے کہا کہ میں نے داڑھی رکھی ہوئی ہے پھر کبھی آجانا ، میں شیو کروا لوں گا تو تصویر بنوا لینا انہوں نے بہت اصرار کیا میں نے کہا کہ نہیں میں اس حالت میں تصویر نہیں بنوا سکتا۔ وہ لڑکے چلے گئے اتنے میں ہماری سحری تیار ہوگئی ہم نے گھر کے باہر سے کرسیاں اٹھانا شروع کر دیں کہ اندر جا کر سحری کرلیں دیکھا کہ ایک شاپر پڑا ہے اس کو کھولا تو اس میں سات سوٹ تھے

    ، میں بہت حیران ہوا دوستوں سے پوچھا آپ کے تو نہیں سب نے کہا کہ نہیں، پھر یاد آیا یہ ان لڑکوں کے ہی ہوںگے ، میرے پاس سوٹ پڑے رہے ، گھر والوں نے کہا کہ آپ سلوا لیں، میں نے کہا کہ نہیں میں نے نہیں بنانے میں ان کو واپس کروں گا جن کے ہیں۔ سال ڈیڑھ گزر گیا ایک بار میں گھر کی قریبی مسجد میں نماز پڑھنے گیا ، دیکھا ایک موٹر سائیکل میرے پاس رکی دو لڑکوں نے کہا کہ بھائی جان آج تو تصویر بن کے رہے گی ڈیڑھ سال پہلے بھی آپ نے منع کر دیا تھا کہ میری داڑھی ہے۔ میں نے ان کو کہا اوہو تم وہ لوگ ہو جو میرے گھر آئے تھے وہ بولے جی ہاں میں نے کہا کہ کوئی چیز گم ہوئی تھی بولے سات سوٹ ، میں ان کو گھر لے گیا سوٹ دئیے تو وہ بہت خوش ہوئے۔ ظفری خان نے کہا کہ میں نے راستے میں پڑی ملی چیز کے بارے میں اللہ کا فرمان پڑھ رکھا تھا لہذا میں نے ان کپڑوں کا استعمال نہ کیا ۔