Baaghi TV

Tag: zainab shabbir

  • میری اور زینب کی منگنی نہیں ہوئی ہم اچھے دوست ہیں اسامہ خان

    میری اور زینب کی منگنی نہیں ہوئی ہم اچھے دوست ہیں اسامہ خان

    ٹی وی اداکار اسامہ خان اور اداکارہ زینب شبیر کی گہری دوستی ہے ، دونوں ایک ساتھ دکھائی بھی دیتے ہیں، دونوں‌کے بارے میں کافی عرصے سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ دونوں شادی کررہے ہیں لیکن اسامہ خان اس پر بول پڑے ہیں. اسامہ خان نے کہا ہے کہ زینب شبیر بہت اچھی لڑکی ہے ہماری بہت اچھی دوستی بھی ہے. لیکن ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا نہ ہی اس بارے میں سوچا ہے. انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار اپنے والدین کے ساتھ کشمیر گیا ہوا تھا وہاں مجھے ایک خاتون نے گاڑی میں بیٹھے دیکھ لیا وہ آئی اس نے گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹایا اور کہا کہ تمہاری بیوی زینب کہاں ہے؟ اس کے پیچھے ایک بس کھڑی تھی .

    اس بس سے کچھ لڑکیاں چلائیں کہ تمہاری منگیتر زینب کہاں ہے. اس پر میرے ساتھ بیٹھے میرے والدین نے مجھ سے پوچھا کہ تمہاری زینب کے ساتھ منگنی کب ہوئی ، میرے والد کے دوست بھی موجود تھے انہوں نے والد کو مبارکباد دی اور کہا کہ یار بتایا بھی نہیں ، میں ان سےکہتا رہا کہ میری منگنی نہیں ہوئی. میرے والد کے دوستوں نے کہا کہ ہم سے شرط لگا لو اسامہ نے زینب سے منگنی کر رکھی ہے. بہت مشکل سے یقین دلایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے. اسامہ نے کہا کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں.

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • زینب شبیر شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    زینب شبیر شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    باصلاحیت نوجوان اداکارہ زینب شبیر کی حال ہی میں ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بالی وڈ کی ایک فلم کے گیت جھکما گرے پر ڈانس کررہی ہیں. زینب شبیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں . ان کو شادی کی آفرزز بھی آتی رہتی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میرا ابھی شادی کرنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں ہے میری ابھی توجہ کام پر ہے. اور جو مجھ سے شادی کرنا چاہتےہیں وہ پانچ سال تک صبر کریں. انہوں نے کہاکہ مجھے اگر ایک دن کا دو لاکھ روپیہ ملے اور وہ کوئی فلم یا ڈرامے کے سکرپٹ کے لئے ہو تو فورا ہاں کر دوں گی . یہ بھی نہیں دیکھوں گی کہ فلم یا ڈرامہ کی کہانی کیا ہے اور میرا کردار کیا ہے.

    انہوں نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ ”میں اپنے خاندان کی پہلی لڑکی ہوں جو شوبز میں آئی مجھ سے پہلے کبھی کسی لڑکی نے ہمارے خاندان میں شوبز میں آنے کےلئے نہیں سوچا تھا”. انہوں نے کہا کہ والدہ نے مجھے بہت سپورٹ کیا اگر وہ میرا ساتھ نہ دیتیں تو شاید میں شوبز میں نہ آ پاتی. انہوں نے کہا کہ مجھے سینئرز نے بہت سپورٹ کیا ہے جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں.

    یاسر میں پورا سسرال سمایا ہوا ہے ندا

    فیروز خان دوسری شادی کے لئے تیار ، لڑکی کی تلاش شروع کر دی

    گانا چوری کر کے کمرشل میں شامل کرنا کسکو پڑا مہنگا ؟

  • کیا زینب شبیر اور اسامہ خان کی شادی ہو چکی ہے؟ِ دونوں بول پڑے

    کیا زینب شبیر اور اسامہ خان کی شادی ہو چکی ہے؟ِ دونوں بول پڑے

    اداکار زینب شبیر اور اسامہ خان اکثر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جاتےہیں دونوں ہر جگہ ایک ساتھ سفر کرنے کے علاوہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھ یشئیر کرتے رہتےہیں. تصاویر اور ان کا ہر وقت ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے عمل کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر یہی اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ان دونوں نے شادی کر لی ہے. دونوں سے ایک بار ندا یاسر نے بھی اپنے شو میں پوچھا تھا کہ کیا آپ دونوں نے شادی کر لی ہے تو دونوں نے انکار کر دیا تھا. حال ہی میں ان دونوں نے واسع چوہدری کے پروگرام میں شرکت کی وہاں بھی ان سے جب یہ سوال ہوا کہ کیا آپ دونو‌ں نے شادی کرلی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں ایسا بالکل بھی نہیں ہے ہم نے شادی نہیں کی ، ہم ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں ایک ساتھ کئی ڈراموں میں‌

    کام کیا ہے بلکہ ایک ساتھ ہی شوبز کیرئیر کا آغاز کیا. ہمارے درمیان اچھی دوستی ہے جسے لوگ اکثر شادی کا ہی رنگ دیتے ہیں. شادی چھپانے والا عمل نہیں ہے جب کریں گے تو یقینا بتا دیں گے لیکن ابھی ایسا بالکل بھی کچھ نہیں ہے لوگ غلط اندازے لگا رہے ہیں. ایک دوسرے کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزارنے کے مطلب یہ نہیں کہ انہیں سکینڈلائز ہی کر دیا جائے.