Baaghi TV

Tag: zara sheikh

  • خود سکینڈلز بنوانے والی لڑکی نہیں ہوں زارا شیخ

    خود سکینڈلز بنوانے والی لڑکی نہیں ہوں زارا شیخ

    اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ایسی ہیروئنز بھی موجود ہیں جو شہرت حاصل کرنے کےلئے اپنے جھوٹے سکینڈلز زخود بنواتی ہیں تاکہ وہ ہر طرف ڈسکس ہوں. اور انہیں وہ شہرت ملے جس کا ان کو خواب ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے شہرت حاصل کرنے کےلئے کبھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں کئے، مجھے آج تک جتنا بھی کام ملا ہے، وہ میرے ٹیلنٹ کی وجہ سے ملا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے بے حد مطمئن ہوں.

    میزبان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلمیں میری پہچان ہیں اور میں فلموں سے کبھی بھی الگ نہیں ہو سکتی” آج بھی اگر مجھے اچھا کردار ملا تو میں ضرور کروں گی”، فلموں نے مجھے بہت نام دیا میں آج جو کچھ بھی ہوں فلموں کی ہی بدولت ہوں اور میرے مداحوں کا پیار مجھے شوبز انڈسٹری سے الگ نہیں ہونے دیتا. انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں جو فلمیں بنی اور جو ان کو لوگوں کا ریسپانس ملا وہ آج بھی یاد کروں تو دل خوش ہو جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ڈرامہ سیریل رقص بسمل میں کام کیا بہت اچھا لگا.

     

    فلم ” کدی دادے دیاں، کدی پوتے دیاں ” جمعہ کو ریلیز کی جائیگی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

  • زارا شیخ نے اپنی زندگی کے تجربات سے کیا سیکھا؟ اداکارہ نے بتا دیا

    زارا شیخ نے اپنی زندگی کے تجربات سے کیا سیکھا؟ اداکارہ نے بتا دیا

    لالی وڈ‌ اداکارہ زارا شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے انڈسٹری میں بیس سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے میں نے اس دوران ہونے والے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں‌یہ رواج ہے کہ ہم دوسروں پر دھیان رکھتے ہیں کہ وہ کیا کررہے ہیں اور کیا نہیں کررہے ، حالانکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ ہم خود پر دیکھیں کہ ہم کیا کررہے ہیں اور ہمیں‌کیا کرنا چاہیے. زارا نے کہا کہ میں نے بیس سال میں یہی سمجھا کہ شوبز میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہے ہر کوئی دوسرے کو کاٹ رہا ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا جاتا ہے انسان کے رویے میں پختگی آتی جاتی ہے.

    اداکاری کے ھوالے سے انہوں نے کہاکہ آرٹسٹ کے فن کی پیاس کبھی نہیں بجھتی وہ بہتر سے بہترین کردار کی تلاش میں‌ہمیشہ ہی رہتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں ایسے کردار کرنا چاہتی ہوں کہ جو میرے بعد بھی یاد کیے جائیں. زارا شیخ نے کہا کہ اداکاری ہی کسی بھی آرٹسٹ کی پہچان ہوتی ہے. اورمیں بہت خوش ہوں کہ میں نے اداکاری کا شعبہ اپنایا.

  • زارا شیخ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی اداکارہ نے وجہ بتا دی ؟

    زارا شیخ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی اداکارہ نے وجہ بتا دی ؟

    اداکارہ زارا شیخ نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کھل کر بات کی ہے اپنی شادی نہ کرنے کی وجہ پر. انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے کام میں اتنا مصروف رہی کہ مجھے اتنا وقت ہی نہیں ملا کہ میں سوچ سکوں کہ میں نے شادی کرنی ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے پاس محبت کرنے کا کسی کو پسند کرنے کا وقت ہی نہیں تھا. اور بعض اوقات آپ ایسے فیصلے لیتے وقت بہت زیادہ کنفیوژ ہوجاتے ہیں سمجھ نہیں آتی کہ ہاں کریں یا نہ. تو میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا. مجھے وقت ہی نہیں ملا اپنی ذات سے جڑے کسی بھی فیصلے کو کرنے کے لئے. زارا شیخ نے کہا کہ

    مجھے آج بھی لڑکے اپنی تصاویر بھیجتے رہتے ہیں اور شادی کے لئے پرپوز کرتے رہتے ہیں لیکن میری کسی میں دلچپسی نہیں ہے ، ٹھیک ہے لڑکے حسین بھی ہیں جو مجھے اپنی پروفائل بھیجتے ہیں لیکن مجھے نہیں کرنی ان میں سے کسی سے بھی شادی ، مجھے نمبرز بلاک کرنے پڑتے ہیں اور میری بلاک لسٹ بہت زیادہ لمبی ہے. جب میں نے شادی کرنی ہو گی سب کو بتا دوں گی شوبز ایسی جگہ ہے جہاں کچھ بھی چھپا نہیں رہتا.

  • زارا شیخ کونسا سرپرائز دینے والی ہیں اورانکی کس کے ساتھ دوستی شادی تک نہ پہنچی ؟‌

    زارا شیخ کونسا سرپرائز دینے والی ہیں اورانکی کس کے ساتھ دوستی شادی تک نہ پہنچی ؟‌

    زارا شیخ نے پاکستان فلم انڈسٹری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ، جب انہوں نے پہلی فلم کی تو انہیں بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کی ہمشکل کہا گیا. زارا شیخ نے بہت کم کام کیا اور جلد ہی وہ سکرین سے غائب ہو گئیں اور ویسے بھی جب وہ فلم انڈسٹری میں آئیں اس وقت انڈسٹری بند ہو رہی تھی. زارا شیخ کے اداکار و پرڈیوسر میکال ذوالفقار کے ساتھ دوستی کے چرچے رہے ، ان دونوں کی دوستی اس حدتک تھی کہ کہا جا رہا تھا کہ دونوں بہت جلد شادی کر لیں گے. لیکن ایسا نہ ہو سکا. زارا شیخ نے جب حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور اس میں ان کی میکال

    کے ساتھ دوستی کا سوال ہوا تو انہوں نے اس پر جواب دینے میں ہچکچاہٹ سے کام لیا اور اس کا واضح جواب نہ دیا اور صرف یہ کہا کہ ماضی کو بھول کر اب میں بہت آگے بڑھ چکی ہوں اور بہت جلد آپ سب کو میری طرف سے سرپرائز ملے گا زارا شیخ کی اس بات کے بعد کہا جا رہا ہے کہ شاید زارا شیخ کو ان کے سپنوں کا راجکمار مل گیا ہے اور وہ بہت جلد شادی کرنے والی ہیں.