Baaghi TV

گیلریز

  • بجلی بل میں ٹیکس ختم کرو مہم میں حصہ لیجیے شیئر کیجیے بجلی کے بلوں کی آڑمیں لوٹ مار کو ختم کرنے میں اپنا کردار اداکریں شاید چیف جسٹس پاکستان اس کا نوٹس لے لیں بجلی بل میں الیکٹرک سٹی ڈیوٹی پی ٹی وی فیس جی ایس ٹی ، انکم ٹیکس ، ایکسٹر ا ٹیکس ، فردر ٹیکس ، این جی سرچارج ، سیل ٹیکس ، جی ایس ٹی اآن ایف پی اے ، ایکسٹراٹیکس آن ایف پی اے ، فردر ٹیکس آن ایف پی اے ، ای ڈی آن ایف پی اے ،میٹر رینٹ سروس رینٹ ، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ، ایف سی سرچارج ، ٹی آر سرچارج سمیت کچھ خفیہ ٹیکس جس میں بنگلہ دیش سیلاب فنڈ سرچارج شامل ہے 1280روپے کے بجلی کے اصل بل پر 1010روپے ٹیکس نامنظور نامنظور چیف جسٹس پاکستان گھریلو اور کمرشل بل پر ناقابل برداشت ٹیسکز ختم کروائیں قوم آپ کو دعائیں دے گی بشکریہ.

  • لذیذ اور خوش ذائقہ مینگو کریم پائی ریسیپی

    لذیذ اور خوش ذائقہ مینگو کریم پائی ریسیپی

    اجزاء:
    بسکٹ چورا . . . ڈیڑھ کپ
    مکھن . . . . چھ کھانے کے چمچ
    دار چینی پاوُڈر . . . آدھا چائے کا چمچ
    لونگ پاوُڈر . . . . ایک چٹکی
    کریم چیز . . . . آٹھ اونس
    پسی چینی . . . تین کھانے کے چمچ
    ونیلا ایسنس . . . ہاف ٹی سپون
    پسی چینی . . . ہاف کپ
    کٹا آم . . . ایک کپ
    کریم . . . دو کپ

    ترکیب:
    مکھن کو پگھلا لیں پھر ایک برتن میں چورا کئے بسکٹ دار چینی۔لونگ اور پگھلا۔مکھن ملا کر اس میں سے دو کھانے کے چمچ آمیزہ الگ کر لیں باقی آمیزہ پین میں ڈال کر بیس تیار کر لیں پین نو بائی نو انچ کا ہو فلنگ کے لیے ایک پیالے میں ایک کپ کریم آدھا کپ پسی چینی ملا کر اچھی طرح پھینٹیں ایک اور پیالے میں باقی ایک کپ کریم پسی چینی تین کھانے کے چمچ اور ونیلا ایسنس اچھی طرح پھینٹ لیں اب پھینٹی ہوئی کریم۔والا آمیزہ اور چیز کریم والا آمیزہ ملا ئیں مینگو کریم۔پائی اسمبل تیار کرنے کے لیے کریم چیز والا آدھا آمیزہ تیار کی ہوئی بیس پر ڈال۔کر پھیلا دیں پھر کٹے آم کی تہہ لگا کر کریم چیز کے باقی آمیزے کی تہہ لگا کر دو کھانے کے چمچ بسکٹ کرمز مکھن والا آمیزہ چھڑک کر فریج میں سات سے آٹھ گھنٹوں کے لیے رکھ دیں پھر سرو کریں

  • کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

    کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کشمیرمیں ادویات اورخوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں بدل دیا گیا ہے ،پاکستان میں داعش کا وجود نہیں ،ہماری خواہش اورکوشش ہے کہ کرتار پورسرحد اپنے وقت پرکھل جائے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتوجہ دے،

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغان طالبان کب پاکستان آئیں گے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ سمیت ابلاغ کے تمام ذرائع بند ہیں ،مقبوضہ کشمیر کو تاریخ کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیواوربلیک آؤٹ کا 19واں دن ہے، بھارت نے 20 اگست کو ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی، بلااشتعال بھارتی فائرنگ سےایک شہری شہید ہوا،

    ڈومور ذہن سے نکال دیں،ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو 4 بارطلب کیاگیا ،بھارتی جارحیت سےخطے کےامن کو خطرات لاحق ہیں،مقبوضہ کشمیر میں حال ہی میں چارکشمیریوں شہید کردیا گیا، مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں بدل دیا گیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لےرہا ہے عالمی برادری نوٹس لے،دنیا کشمیریوں کی جسمانی اور ذہنی اذیت کا اندازہ نہیں لگا سکتی، امریکی صدر ٹرمپ کے رابطے مسئلہ کشمیر کےحوالے سے ان کی دلچسپی کے عکاس ہیں، وزیراعظم کی صدرٹرمپ سےصورتحال پر 2باربات ہوئی، 9لاکھ سے زائدبھارتی افواج کشمیرمیں مظالم میں مصروف ہیں،کشمیرمیں ادویات اورخوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے،

    بھارت کا کوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا، ترجمان دفترخارجہ

    ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسائے ملک میں داعش کی موجودگی پر تشویش ہے،پاکستان نے جلال آباد دھماکے کی مذمت کی، متحدہ عرب امارات کا مودی کوایوارڈ سےنوازنا ان کااندرونی معاملہ ہے،ہماری خواہش اورکوشش ہے کہ کرتار پورسرحد اپنے وقت پرکھل جائے،

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیرخارجہ نےمختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے رابطے کیے ،شاہ محمود قریشی نے انہیں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراعتماد میں لیا ،عالمی رہنماؤں سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرانے کا کہا گیا، مقبوضہ جموں وکشمیرپرپاکستان کا موقف اصولی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،

  • ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے پسرور کی رہائشی اٹھائیس سالہ زاہدہ بی بی کی جان کے لی

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال میں جنگل کا قانون ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے پسرور کی رہائشی اٹھائس سالہ زاہدہ بی بی کی جان کے لی مریضہ پیٹ میں رسولی کے عارضے میں مبتلا تھی چار ماہ سے ہسپتال کے چکر لگانے کے باوجود ڈاکٹروں نے آپریشن نہ کیا جس کے باعث آج وہ زندگی کی بازی ہار گئی ، ورثا نے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت پر نعش ہسپتال کے باہر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئی اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ورثا کا کہنا ہے کہ تشویش ناک حالت کے باوجود بھی بے حس ڈاکٹروں نے آپریشن نہ کیا ۔ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹروں نے جنگل کا قانون نافذ کر رکھا ہے گزشتہ روز مریض کے لواحقین پر ڈاکٹروں نے بہیمانہ تشدد کیا تھا
    کچھ عرصہ قبل بھی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ایک بچہ جانبحق ہوا تھا اور اسکے ورثا کی جانب سے احتجاج پر ڈاکٹرز نے خودساختہ زخم لگا کر جانبحق بچے کے ورثا پر مقدمہ درج کروایا تھا۔۔
    اس سنگین صورت حال میں تمام اعلی سرکاری افسران اور سیاسی ناخدواں کی پرسرار خاموشی ۔۔ تحقیقاتی اداروں نے خقائق اکٹھے کرنے شروع کر دیے ۔۔

    Sialkotcivilhospital

  • چنیوٹ فیصل آباد روڈ کو ون وے بنانے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس

    چنیوٹ ( نمائندہ باغی TV) آل پارٹیز کانفرنس،فیصل آباد چنیوٹ روڈ اور لاہور روڈ کو ون وے بنانے پر تمام سیاسی و سماجی پارٹیوں کے رہنماؤں نے سر جوڑ لئے ,پاکستان مزدور محاز ضلع چنیوٹ کے دفتر میں آل پارٹیز کانفرنس کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں فیصل آباد چنیوٹ روڈ اور لاہور روڈ کو ون وے کرنے کا مطالبہ صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مزدور محاز ڈاکٹر علی امین کہتے ہیں موجودہ حکومت فل فور چنیوٹ کی تمام بڑی شاہراہوں کو ون وے بنانے کے احکامات جاری کرے,
    چنیوٹ کی تمام بڑی شاہراہوں کو ون وے بنانے کیلئے پاکستان مزدور محاز ضلع چنیوٹ کے دفتر میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان مزدور محاز, پاکستان تحریک انصاف, پاکستان پیپلز پارٹی جماعت اسلامی, مسلم لیگ ن, چنیوٹ بار ایسوسی ایشن, پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن, انجمن شہریان چنیوٹ, فری لیگل ایڈ سوسائٹی چنیوٹ, انجمن فرنیچر کاریگر مزدور محاز چنیوٹ, فرنیچر ایسوسی ایشن چنیوٹ, انجمن تاجران چنیوٹ , نوجوان محاذ چنیوٹ, المحاذ سینٹری ورکرز اینڈ سٹاف یونین,رکشہ مزدور محاز یونین اور کنونیئر عوامی روڈز کمیٹی کے صدور اور نمائندوں نے شرکت کی آل پارٹیز کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ فیصل آباد چنیوٹ روڈ ون وے نہ ہو سکا روزانہ کی بنیاد پر درجنوں حادثات ہونا معمول بن گیا لاشیں آٹھ آٹھا کر ہمارے کندھے تھک گئے لیکن نہ سابقہ حکومتوں نے کان دھرے اور نہ ہی موجودہ حکومت ,صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مزدور محاز ڈاکٹر علی امین کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس منعقد کروانے کا مقصد فیصل آباد چنیوٹ روڈ اور لاہور روڈ کو ون وے بنانا ہے,موجودہ حکومت فل فور چنیوٹ کی تمام بڑی شاہراہوں کو ون وے بنانے کے احکامات جاری کرے, اگر فیصل آباد چنیوٹ روڈ اور لاہور روڈ کو ون وے نہ کیا گیا تو احتجاجی مظاہرہ کریں گے,

  • چنیوٹ پولیس کا سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ تیار

    چنیوٹ(نمائندہ باغی TV)چنیوٹ پولیس سوشل میڈیا اکاونٹس واٹس ایپ فیس بک ٹویٹر کے ذریعے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ تیار۔غیر قانونی نفرت انگیز مواد کی تائید اور تشہر کی صورت میں قیدو جرمانے کی سزا ہوگی۔
    واٹس ایپ گروپ اور فیس بک اکاونٹس کے ایڈمن ہر قسم کے پوسٹ کے ذمہ دار ہوں گئے۔ڈی پی او چنیوٹ