Baaghi TV

تصویریں

  • ٹریفک پولیس کا رشید خان انسانیت کی خدمت میں پیش پیش

    ٹریفک پولیس میں کچھ اہلکار ایسے بھی ہیں جو ڈیوٹی کے ساتھ انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔ ایک ایسا فرض شناس سب انسپکٹر رشید احمد خان فیروز آباد میں تعینات ہے ۔

    رشید خان کے سامنے یا نزدیک کہیں پر کوئی ٹریفک حادثہ ہو یا کسی کو ابتدائی طبی امداد کی ضرورت ہو تو بڑھ چڑھ کر مدد کرتا ہے۔ رشید خان ذاتی پیسوں سے خریدا ہوا اپنے ساتھ فرسٹ ایڈ کا سامان رکھتا ہے جو ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کرتا ہے ۔ کہیں بھی حادثہ ہو ساتھی اہکار رشید خان کو فون کرکے بلاتے ہیں ۔ کچھ روز قبل خاتون شارع فیصل ڈیوٹی فری شاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں مرد اور خاتون کے پاوں زخمی ہوگئے

    ساتھی ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اطلاع دی تو ایمبولینس سے پہلے پہنچ کر مرد اور خاتون کی ابتدائی طبی امداد کی اور پھر اسپتال منتقل کروایا۔ رشید خان خان کا کہنا ہے کہ وہ یہ سب انسانی ہمدردی کی لئے کرتا ہے۔

  • گجرات: شہباز شریف پارک میں گوڈے گوڈے پانی جمع، انتظامیہ خاموش

    گجرات: شہباز شریف پارک میں گوڈے گوڈے پانی جمع، انتظامیہ خاموش

    گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات کے شہباز شریف پارک میں مون سون کی پہلی بارش سے گوڈے-گوڈے پانی جمع، نکاسی آب کا نظام درہم برہم،کھڑے پانی سے تعفن پیدا ہونے لگا، انتظامیہ غافل۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کی پہلی بارش سے گجرات کے شہباز شریف پارک میں گوڈے گوڈے پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے پارک میں سیر کے لیے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کھڑے پانی سے تعفن پھیلنے لگا پارک میں نکاسی آپ کا نظام مکمل طور پر فلاپ ہو چکا ہے اور انتظامیہ اس اہم مسئلے سے غافل دکھائی دیتی ہے ۔

  • بارش کے 8 گھنٹے بعد بھی گجرات پانی میں ڈوبا رہا

    بارش کے 8 گھنٹے بعد بھی گجرات پانی میں ڈوبا رہا

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) بارش کے 8 گھنٹے بعد بھی پانی سڑکوں سے نہ اتر سکا۔تفصیلات کے مطابق بارش رکنے کے آٹھ گھنٹے بعد بھی گجرات شہر کی سڑکوں اور بازاروں سے پانی ختم نہ ہو سکا ۔ سیوریج کے ناقص نظام پر ہر شخص برہم دکھائی دیتا ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات شہر میں سیوریج کا نظام بہتر کیا جائے تاکہ بارش رکنے کے فوری بعد پانی سڑکوں، بازاروں، چوکوں اور چوراہوں سے ختم ہو جائے

  • گجرات: ایک اور بہو کو سسرال میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

    گجرات: ایک اور بہو کو سسرال میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) گجرات کے علاقہ کنجاہ کے گاوں بانٹھ میں ایک اور بہو کو سسرال میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ 2 بچوں کی ماں صباء ندیم کو اسکے دیور نے آدھی رات کو سوتے میں سر میں ٹوکے کے وار کر کے اسکی گردن تن سے جدا کر دی اور فرار ھو گئے اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ھسپتال پہنچائی تھانہ کنجاہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کامران کی رپورٹ پر اس کے دیور امیر حمزہ۔ شوھر ندیم۔ سسر خورشید اور شمریز وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا وجہ عناد گھریلو تنازعہ بتایا گیا ھے

  • گجرات میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، گرمی کی شدت میں کمی

    گجرات میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، گرمی کی شدت میں کمی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی وی )گجرات اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے شروع ہو چکی ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے تفصیلات کے مطابق گجرات اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کا پیدل گزرنا محال ہے موسادھار بارش کی وجہ سے سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے جس سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں

  • پولیس کا سرائے عالمگیر پںی میں سرچ آپریشن، 2 اشتہاری 12 مشکوک افراد گرفتار

    پولیس کا سرائے عالمگیر پںی میں سرچ آپریشن، 2 اشتہاری 12 مشکوک افراد گرفتار

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی )پولیس کا سرائے عالمگیر پبی کے علاقہ میں کامیاب سر چ آپریشن،
    دوران آپریشن 2مجرم اشتہاری اور 12کس مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا،
    سر چ آپریشن میں سرائے عالمگیر پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے حصہ لیا،گجرات میں اشتہاری مجرمان کا خاتمہ کرکے ضلع کو امن و امان کا گہوارہ بنا دیا ہے،ڈی پی او سید علی محسن ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی خصوصی ہدائیت پر ڈی ایس پی رمضان کمبوہ کی زیر نگرانی سرائے عالمگیر کے علاقہ رکھ پبی،پوران،کھوہار اور دریا کے ساتھ بیلاکے علاقہ میں کامیاب سر چ آپریشن کیاگیا۔سر چ آپریشن میں سرائے عالمگیر پولیس اور ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔دوران آپریشن دو مجرم اشتہاری جن میں عرفان ولد احمد علی قوم چنبیل سکنہ فتح پور 2۔اسامہ ولد غلام فرید قوم ملک سکنہ ڈھوری معہ 12کس مشکوک افراد گرفتار ہوئے۔پولیس ٹیموں نے مجرمان اشتہاریوں کی پناہ گاہوں کو مکمل طور پر مسمار کردیا اور ان کے زیر استعمال کشتیوں کو قبضہ میں لے لیا۔ڈی پی او سید علی محسن نے کہا ہے کہ گجرات میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے،ضلع کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کردیا گیا ہے۔

  • عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے سامنے خطرناک حادثہ کیسے ہو سکتا ہے؟ باغی ٹی وی کی خبر سب بتا رہی ہے

    عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے سامنے خطرناک حادثہ کیسے ہو سکتا ہے؟ باغی ٹی وی کی خبر سب بتا رہی ہے

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے مین گیٹ کے عین سامنے بھمبر روڈ پر کافی روز سے اسٹریٹ لائٹ کا پول سڑک پر گرا ہوا ہے جو کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے، بھمبر روڈ گجرات سے آزاد کشمیر تک ٹریفک کی انتہائی مصروف سٹرک ہے جبکہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ضلع بھر سے آنے والے سینکڑوں مریضوں اور ایمرجنسی ایمبولینس ٹریفک کو بھی مشکلات کا سامنا ہے‘ میونسپل کارپوریشن گجرات اور صوبائی ھائی وے محکمہ کو اس غفلت کا نوٹس لینا چاہئے، سڑک کے اطراف کوئی خوانچہ فروش یا دوکاندار اپنا اڈہ لگائے تو میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور ھائی وے کے روڈ انسپکٹر ایک گھنٹے کے اندر اندر پہنچ جاتے ھیں جبکہ مین روڈ پرگرئے ھوئے خطر ناک اسٹریٹ لائیٹ پول کی کسی کو پروا نہیں‘ دریں اثنا ایسے مسائل کی کسی کھلی کچہری کی ضرورت نہیں کیونکہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال ایک ایسا پوآئنٹ ھے جہاں سے ضلعی انتظامیہ اور ذمہ دار سرکاری افسران کا بھی دن میں کئی مرتبہ گزر ھوتا ھے-

  • 3 کروڑ روپے سے بننے والی سڑک کی قلعی پہلی بارش نے کھول دی

    3 کروڑ روپے سے بننے والی سڑک کی قلعی پہلی بارش نے کھول دی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) تین کروڑ روپے کی لاگت سے چند ہفتوں میں تیار ہونے والی 2700 فٹ گلزار مدینہ چوک سے پاک فین تک بننے والی روڈ کی قلعی بارش نے کھول دی۔ ہائی وے کی کمپنی کی طرف سے بنائی گئی ناقص سڑک پر پانی چاروں طرف کھڑا ہو گیا۔ گجرات کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر جی ٹی روڈ کے اس ایک حصے کی ناقص تعمیر اور پانی کھڑا ہونے کی تصاویر اپ لوڈ کر دیں اور ڈی سی گجرات سے گجرات چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ضلعی گورنمنٹ مظفر حسین ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے بننے والی سڑک بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث چند دنوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ ڈیوائڈر کے دونوں اطراف پر بارشوں کا پانی کھڑا ہونے سے یہ سڑک جلد ہی ٹوٹ جائے گی اور لوگوں نے اپنے جو ٹیکسوں کا پیسہ دیا ہے وہ بارش کے پانی میں بہہ جائے گا۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں ڈی سی گجرات اور ہائی وے کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ کی تعمیر کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے کہ اس نے پانی کی نکاسی کے لئے انتظامات کیوں نہیں کئے۔

  • دنیا بھر کے سوشل صارفین کو مشکلات کا سامنا، وجہ کیا بنی؟

    دنیا بھر کے سوشل صارفین کو مشکلات کا سامنا، وجہ کیا بنی؟

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)دنیا بھر میں انٹر نیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹاگرام متاثرہوئے ہیں۔ پاری دنیا میں سوشل میڈیا صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔فیس بک پر تصاویر اور لنک اپ لوڈ نہیں ہو رہے جبکہ تصاویر اپ لوڈ ہونے میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔اس پہلے بھی گزشتہ ہفتے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کو انٹرنیٹ سروس کی تعطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انٹرنیٹ سروس کی تعطلی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تھیں۔ سائبر حملہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کی ممکنہ وجہ قراردیا گیا تھا۔ دنیا بھر میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی تمام بڑی کمپنیوں کے صارفین کو انٹرنیٹ سروس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پرا تھا اور گوگل، امیزون، فیس بک سمیت بیشتر بڑی ویب سائٹس تک بھی صارفین کو رسائی حاصل نہیں ہو پا رہی تھی۔گذشتہ روز پھر دنیا بھر میں نٹر نیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔

  • 4 رکنی خطرناک بین الاضلاعی گڈ گور گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

    4 رکنی خطرناک بین الاضلاعی گڈ گور گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) پولیس کی بڑی کاروائی 4رکنی خطرناک بین الاضلاعی ”گڈگور” گینگ گرفتار ،مال مسروقہ1عدد کار کرولا، 12تولے طلائی زیورات،4لاکھ روپے نقدی، 10عدد موبائل فونزاور وارداتوں میں استعمال ہونے والاجدید اسلحہ3عدد پسٹل 30بوربھی برآمد کرلیے۔
    تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے تھانہ کنجاہ کے علاقہ میں 4رکنی ڈکیت گینگ متحرک تھا، ملزمان اسلحہ کے زورسے شارع عام پر ناکہ جات لگا کر راہ گیروں کو لوٹتے اورموقع سے فرار ہو جاتے۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے اس متحرک گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد خاں کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ سرفرازانجم سیکھو کو خصوصی ٹاسک دیا،جس پر ایس ایچ او تھانہ کنجاہ سرفراز انجم سیکھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے شب و روز محنت کرتے ہوئے 4 رکنی خطر ناک گینگ کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔اختر علی ولد تیغ علی قوم گڈ گور سکنہ کلیانوالہ (سرغنہ)2۔محمد عمران ولد محمد حامد قوم کھرل سکنہ چک نمبر 620گ ب تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد3۔محمد یاسین ولد بہرام علی قوم سیال سکنہ کلیانوالہ4۔قمر عباس ولد افتخار احمد قوم ماچھی سکنہ دھدرا شامل ہیں۔ ملزمان ضلع فیصل آباد،ساہیوال،منڈی بہاولدین اورگوجرانوالہ پولیس کو بھی متعددوارداتوں میں مطلوب ہیں،ملزمان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم 4لاکھ روپے نقدی،1 عدد کارکرولا مالیتی 20لاکھ روپے،12تولے طلائی زیورات،10عدد قیمتی موبائل فونز اور دارداتوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور بھی بر آمد کرلئے گئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید وارداتوں کے انکشاف متوقع ہیں ۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے متحرک گینگ کو گرفتار کر نے والی ٹیم کو خصوصی شاباش دی،اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے بھی نوازا۔