ویڈیوز
-

صادق آباد زبردستی دوکانیں بند کروانے والے حوالات میں بند
صادق آباد پنجاب سنیما روڈ پر زبردستی دوکانیں بند کرنے پر گرفتاری.
تفصیلات کے مطابق پنجاب سینما روڈ پر ذبر دستی دوکانیں بند کروانے والے افراد کو پولیس نے حوالات میں بند کردیا ہے.تھانہ سٹی صادق آباد کی پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ افراد پنجاب سینما روڈ صادق آباد پر ذبر دستی دوکانیں بھی بند کروا رہیں اور لوگوں پر تشدد بھی کر رہے ہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر زبردستی دوکانیں بند کروانے والے افراد گرفتار کرلیا. -

رحیم یارخان شٹر ڈاون ہڑتال
rرحیم یار خان تاجر برادری کی طرف سے ہڑتال کے اعلان پر مکمل شٹر ڈاون ہڑتال سامنے آئی ہے. کہیں کہیںجزوی طور تاجروں نے دوکانیں کھولی ہوئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کا ساتھ دیںگے اور ٹیکس دیں گے لیکن ایسے لوگ چند ایک ہیں ذیادہ تر دوکانداروںنے اپنی دوکانیں بند کر رکھیں ہیں.شاہی روڈ،ائر پورٹ روڈ،ہسپتال روڈ، پر تمام دوکانیں بند ہیں.کچھ جگہوں پر ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ دوکانیں زبردستی بھی بند کروائی جارہی ہیں۔

-

رحیم یارخان پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر حسین تنویر کا ہسپتال دورہ اور پریس بریفنگ
رحیم یارخان پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر حسین تنویر کا ہسپتال دورہ اور پریس بریفنگ
تفصیلات کے مطابق پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر حسین تنویر نے پریس بریفنگ دی اور انھوں نے کہا کہ اس وقت تک 13 لوگ لائے گئے تھے جن میں 3 سیریس ہیں زخمیوں کا علاج مفت کیا جارہا ہے اور ان کو کپڑے بھی دئیے گیئے ہیں.جبکہ صادق آباد میں ٹوٹل 63 مریض لائے گئے جس میں سے 60 مریضوں کا علاج جاری ہے جبکہ 3 مریض شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ریفر کئے گئے ہیں. -

رحیم یارخان ٹرینوں میں تصادم امدادی ٹیموں نے ریسکیو اینڈ ریلیف اپریشن شروع کر دیا
نمائندہ باغی ٹی وی)دو ٹرینوں میں تصادم امدادی ٹیموں نے ریسکیو اینڈ ریلیف اپریشن شروع کر دیا
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔مزید ان کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک حادثہ ہے انتظامیہ قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے تمام انسانی وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ضلع بھر سے سرکاری و نجی ایمبولینس ریسکیو اپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور شیخ زید ہسپتال میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رحیم یار خان:شہری خون عطیہ کرنے کے لئے شیخ زید ہسپتال بلڈ بینک میں رابطہ کریں۔زخمی مریضوں کے لئے خون کی اشد ضرورت ہے۔
ڈی پی او عمر سلامت کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ کو پولیس نے اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر موجود ہے۔پولیس امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ کی نوعیت بارے ابتدائی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔





