,,,ایک بار پھر شہری لٹ گیا
کراچی سے رحیم یار خان آنے والی پی آئی اے کی فلائیٹ میں چوری, جہاز کے عملہ نے شہری کے ہینڈ بیگ سے ساڑھے تین ہزار ریال, ساڑھے تین تولے طلائی زیورات نکال لیئے.تفصیل کے مطابق رحیم یار خان کے شہری علاقے گلشن اقبال کے رہائشی عطاءاللہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ 29جون کو پی آئی اے کی فلائیٹ سے کراچی پہنچے جہاں سے کنٹیکٹ فلائٹ پی کے 582 کے پر سوار ہوئے تو عملہ نے ان سے درخواست کی کہ جہاز اے ٹی آر (چھوٹا طیارہ) ہے, لہذا اپنے ہینڈ بیگ جمع کروا دیں جو انہیں شیخ زید ایئرپورٹ رحیم یار خان اترتے ہی مل جائیں گے, شیخ زید ایئر پورٹ پر فلائٹ اترنے کے ساتھ ہی انہیں سامان مہیا کردیا گیا, جیسے ہی ایئرپورٹ سے نکل کر بیگ چیک کیا تو اس میں سے ساڑھے تین ہزار ریال, ساڑھے تین تولے طلائی زیورات غائب تھے, عطاءاللہ نے میڈیا کو بتا یا کہ انہوں نے منیجر پی آئی اے کو تحریری درخواست دے دی ہے, انہوں نے حکومت اور پی آئی اے حکام سے درخواست کی ہے کہ جہاز میں سامان کی چوری جیسے واقعات میں ملوث کالی بھیڑوں کو پکڑا جائے.
ویڈیوز
-

خبردار پی آئی اے کی فلائٹ میں آپ محفوظ نہیں
-
رحیمیارخان/کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد
تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان تھانہ صدر کی حدود میں معصوم ملازمہ گلشن اقبال میں تشدد کے ڈر سے گھر سے بھاگ نکلی. علیزہ صبح 5 بجے گھر سے بھاگی رکشے والے سے اڈے پر چھوڑنے کو کہا رکشے والے نے میڈیا کو بتایا اور تھانے چھوڑ گیا. گھر کے مالک ہر روز تشدد کرتے ہیں منہ پر تھپڑ مارتے ہیں بچی علیزہ.
7 سالہ علیزہ پر گھر کے مالکان کا تشدد بچی نے روتے ہوئے روداد سنائی. بچی کے بیان کے مطابق علی پور کے رہائشی والدین پیسوں کی لالچ میں اپنی معصوم بیٹی کو گھر سے دور کام کاج کیلئے چھوڑ آئے. -
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی الیکشن میں جیت پر نریندر مودی کو مبارکباد
https://youtu.be/B2GIojNwwtU
-

ورلڈ کپ سے پہلے انضمام الحق کا باغی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو
ورلڈ کپ سے پہلے انضمام الحق کا خصوصی انٹرویو صرف اور صرف باغی ٹی وی پر
جانئے انضمام الحق کا دورہ انگلینڈ کا تجزیہ، انضمام الحق کس کھلاڑی کو بہترین قرار دیتے ہیں، کونسی ٹیم انضمام الحق کی پسندیدہ ہے؟ پاکستان کی فیلڈنگ پر انضمام الحق کیا تبصرہ کرتے ہیں؟ یہ سب اور بہت کچھ.
پرومو:
