Baaghi TV

Author: +9251

  • شادی گھر بسانے کےلئے کی تھی راکھی ساونت

    شادی گھر بسانے کےلئے کی تھی راکھی ساونت

    بالی وڈ اداکارہ نے اپنی حالیہ میڈیا ٹاک میں کہا ہے کہ میں نے عادل کے ساتھ شادی گھر بسانے کےلئے کی تھی ، مجھے نہیں پتہ تھا کہ میرا گھر اس بار بھی نہیں بسے گا. انہوں نے کہا کہ عادل نے مجھے دھوکہ دیا، مجھ سے شادی کرکے سات مہینے تک اسکو چھپا کر رکھا. جب میں یہ شادی دنیا کے سامنے لے آئی تو پھر عادل اور میرے درمیان لڑائی جھگڑے ہوئے ، عادل نے کہا کہ میں نے کیوں دنیا کو بتایا ہے میں ابھی اس شادی کو چھپا کر رکھنا چاہتا تھا. راکھی نے کہا کہ اس کی اتنی زیادہ گرل فرینڈز تھیں کچھ اس سے عمر میں بڑی بھی تھیں ایک کے بارے میں‌، میں نے کہا کہ کیا یہ تمہاری بہن لگتی ہے تو اس نے مجھے کہا کہ بکواس بند کرو میں تمہارا منہ توڑ دوں گا.

    راکھی نے کہا کہ ”عادل نے میری عزت خراب کی ، میرے جذبات کے ساتھ کھیلا ”اور میرا پیسہ ہڑپ کر گیا. اب وہ نئی نئی لڑکیوں کے ساتھ پھر رہا ہے. اس کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں ، عادل نے یہ سب کرنا تھا تو میری زندگی خراب کیوں کی . انہوں نے کہا کہ میری اور عادل کی ابھی طلاق نہیں ہوئی .

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • سول ایوی ایشن؛ پی آئی اے کو ایک ارب روپے جاری

    سول ایوی ایشن؛ پی آئی اے کو ایک ارب روپے جاری

    پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے مالی بحران میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی جبکہ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو ایک ارب روپے دے دیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے سے موصول رقم پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے ہے تاہم ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے نے تمام ملازمین کو اگست کی تنخواہ جاری کردی ہیں۔

    دوسری جانب نجکاری کا فیصلہ ہوتے ہی بینکوں نے پی آئی اے کے لیے قرضہ منظور کر لیا، ایک نجی بینک پی آئی اے کو آج 5 ارب روپے کا قلیل المدت قرضہ دے گا اور 7 سے 10 دن کے لیے دیے گئے اس قرض سے انتہائی ضروری ادائیگیاں کی جائیں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری
    جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    یاد رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی، طیارہ ساز کمپنیوں بوئنگ اور ائیر بس نے طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کا پروگرام بند کردیا جبکہ پی آئی اے کے اعلیٰ انتظامی افسر نے نجی ٹی وی کو بتایا تھا کہ آئندہ دو دن میں پی آئی اے کو فنڈز نہ ملے تو 15 ستمبر سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جاری نہیں رہ سکے گا جبکہ انٹرسٹ سپورٹ پروگرام کے تحت حکومت پی آئی اے پر عائد قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے ہر سال 23 ارب روپے دیتی ہے اور قرض کی ادائیگی پی آئی اے خود کرتی ہے، گزشتہ سال پی ڈی ایم حکومت نے یہ رقم پی آئی اے کو نہیں دی اور اب نگران حکومت نے بھی ہاتھ کھڑے کررکھے ہیں۔

  • آشیش ودیارتھی-روپالی باروا کا شادی کے بعد ٹرولنگ پر ردعمل

    آشیش ودیارتھی-روپالی باروا کا شادی کے بعد ٹرولنگ پر ردعمل

    بالی وڈ اداکار آشیش ودیارتی کی جوڑی اس وقت خبروں میں آئی جب انہوں نے شادی کی . 57 سالہ اداکار کی پہلی شادی اداکار پیلو ودیارتھی سے ہوئی تھی۔ وہ 2021 میں الگ ہو گئے تھے۔ آشیش نے جب دوسری شادی کی اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں تو انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔دونوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کے بارے میں‌کھل کر بات کی ہے . ان دونوں نے کہا ہے کہ ہمیں ٹرولنگ سے رتی برابر بھی فرق نہیں پڑتا.
    روپالی نے کہا کہ جب شادی کے بعد سوشل میڈیا پر منفی تبصرے ہوئے تو میں‌نے بالکل بھی برا نہیں منایا تھا. جو لوگ ایسا کررہے تھے میں‌ان کو جانتی نہیں تھی تو میں‌کیوں ان کوجواب دیتی یا اپنا دماغ خراب کرتی.

    آشیش نے کہا کہ ”یہ سب جو ہمارے ساتھ ہوا ہے وہ سلیبرٹیز کے ساتھ ہونا معمول کی بات ہے”. مجھے روپالی پسند آئی میں نے شادی کر لی، ہم دونوں خوش ہیں تو ٹھیک ہے بات ہی ختم کسی کو ہماری جوڑی سے اگر تکلیف ہے تو یہ اسکا مسئلہ ہے ہمارا نہیں‌ہم کیوں اپنے گھر کا ماحول خراب کریں یا اپنے رشتے کو خراب کریں. ہمارے قریبی دوستوں نے اس مشکل وقت میں‌ہمارا ساتھ دیا ہمارے لئے یہی کافی تھا.

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • ایشیا کپ؛  بنگلہ دیش کا بھارت کو جیت کیلئے 266 رنز کا ہدف

    ایشیا کپ؛ بنگلہ دیش کا بھارت کو جیت کیلئے 266 رنز کا ہدف

    سری میں جاری ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کے لیے 266 رنز کا ہدف دے دیا ہے جبکہ بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے، شکیب الحسن 80 رنز بناکر نمایاں رہے اور کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ فیصلہ کیا۔

    بھارت کے خلاف بنگلادیش کا آغاز اچھا نہ تھا، 28 کے مجموعی اسکور پر 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے تھے، اوپننگ بیٹسمین لٹن داس صرف 1 رنز بناکر شردل ٹھاکر کا شکار ہوئے اس کے بعد تنزید حسن 13 جبکہ انعام الحق بھی صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اس کے بعد مہدی حسن میراز بھی 13 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، ایسے میں کپتان شکیب الحسن اور توحید کے درمیان 101 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر شکیب 80 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ توحید نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

    اختتامی اوورز میں ناصم احمد نے 44 اور مہیدی حسن نے 23 رنز بنائے، اس کے علاوہ تنظیم حسن نے بھی 14 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 265 رنز تک پہنچایا، بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر نے 3، محمد شامی نے 2، پراسدھ کرشنا، رویندرا جڈیجہ اور اکشرپٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فلڈ لائٹس میں بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    تاہم واضح رہے کہ سپر فور مرحلے کے آج ہونے والے مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ویرات کوہلی اور جسپریت بھمرا جیسے اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے، خیال رہے کہ بھارت اور سری لنکا نے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

  • کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اور رنبیر کپور رشتے میں کزن ہیں دونوں میں‌خاصا پیار ہے. رنبیر کی بہن ردھیما کا کرینہ اور اپنی بھابھی عالیہ بھٹ کے ساتھ بہت ہی خوبصورت رشتہ ہے. ردھیما کی سالگرہ پر کرینہ کپور اور عالیہ بھٹ دونوں نے انہیں نیک تمنائیں بھیجیں . دونوں نے ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی.ردھیما جیولری ڈیزائنر ہیں اور رشی کپور اور نیتو سنگھ کی بڑی بیٹی ہیں۔ کرینہ کپور نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ردھیما کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ایک یادگار تصویر شئیر کی جس میں ان کی فیملی کے تمام بچے راج کپور کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں ، اس تصویر میں ردھیما اور کرینہ کرشمہ بھی موجود ہیں انہوں نے ردھیما کو پیپی برتھ ڈے لکھ کر لکھا لو یو.

    اسی طرح سے عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ردھیما کی ایک خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی اور لکھا "ہیپی برتھ ڈے میری فیورٹ. ”رنبیر کپور بھی پیچھے نہیں رہے ”انہوں نے بھی اپنی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ تم جیو ہزاروں سال ، تم دنیا کی سب سے اچھی بہن ہو اور میں‌تم سے بہت زیادہ پیار کرتا ہوں. ردھیما نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب میری طاقت ہیں.

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے کئی سال تک فلموں میں اپنی اداکاری سے شائقین کے دلوں پر راج کیا ہے۔ انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلمز میں اداکاری کی ہے. ان کے کریڈٹ پر شعلے، سیتا اور گیتا، اور پرتیگیا جیسی فلمیں ہیں. ہیما مالنی آخری بار فلم شملہ مرچی میں نظر آئی تھیں جو 2020 میں ریلیز ہوئی تھی.اب ان کی بیٹی ایشا دیول نے انکشاف کیا ہے کہ ہیما مالنی فلموں میں واپسی کرنا چاہتی ہیں، اور وہ کچھ اچھے اسکرپٹ اور کرداروں کو دیکھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی ماں سے کافی عرصے سے کہہ رہی ہوں کہ آپ فلموں میں واپسی کریں اور دوبارہ اپنی فلمی مصروفیات کو بحال کرلیں. اور میری والدہ اب راضی ہیں. وہ اچھا کام ملا تو ضرور فلمی پردے پر دوبارہ آ جائیں گی.

    انہوں نے کہا کہ ”میرے والد تو مسلسل کام کررہے ہیں” ، ان کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل ابا نے ہم سب سے مشورہ کیا تھا، ہمارے گھر میں‌ ہم سب آپس میں اپنے پراجیکٹس کو ڈسکس کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں خود اب سلیکٹڈ کام کررہی ہوں، ویب سیریز میں‌کام کیا ہے اس میں‌کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے.

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 11,000 سے تجاوز کرگئی

    سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 11,000 سے تجاوز کرگئی

    لیبیا کی ہلال احمر نے سیلاب متاثرین کی ایک خوفناک تعداد کے بارے میں بتایا ہے۔ ہلال احمر کے مطابق سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 11,000 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ لاپتہ افراد کی تعداد تقریباً 20,000 تک پہنچ گئی ہے، لیبیا کی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ سیلاب سے تقریباً 2000 لاشیں سمندر میں بہہ گئیں۔

    جبکہ دریں اثنا لیبیا میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے جمعرات کے روز شہریوں اور امدادی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مشرقی لیبیا کے شہر درنہ میں آنے والے سیلاب کے بعد جنگ کی دھماکا خیز باقیات کو پانی سے بھرے علاقوں میں نئے مقامات پر منتقل کرنے کے بعد محتاط رہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری
    جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    عالمی ادارے کے مطابق کمیٹی نے اپنے فیس بک پیج پر کہا کہ یہ معلوم ہے کہ درنہ جنگ کی دھماکا خیز باقیات سے آلودہ شہر ہے اور سیلاب کی وجہ سے باقیات کو ان کے سابقہ مقامات سے شہر بھر کے علاقوں میں منتقل کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ دھماکہ خیز مواد اب بھی خطرناک ہے اور شہریوں اور امدادی کارکنوں سے کہا کہ وہ محتاط رہیں اور مشکوک جگہوں پر نشانیاں لگائیں تاکہ دوسروں کو خبردار کیا جا سکے اور حکام کو مطلع کیا جا سکے۔

  • خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

    زینت امان بالی وڈ کی سب سے خوبصورت اور دلکش اداکاراؤں میں سے ایک ہیں. انکی مقناطیسی شخصیت نے ہمیشہ مداحوں اور ناقدین سے یکساں تعریف حاصل کی ہے۔ اپنے وسیع اور شاندار کیریئر کے دوران، انہوں نے ڈان، دھرم ویر، قربانی اور ستیم شیوم سندرم جیسی مشہور فلموں میں‌کام کیا اور شائقین کی داد وصول کی. اونچائیوں اور پستیوں سے بھرے اپنے سفر کے باوجود، زینت امان ایک مضبوط خاتون کے طور پرسامنے آئی ہیں. وہ خواتین کےلئے ایک مثال ہیں. زینت امان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں خواتین کی خود مختاری پر بات کی ہے. انہوں نے کشا کپیلا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں‌کہا کہ خواتین کے پاس مالی وسائل اور مواقع موجود ہیں وہ ہر رکاوٹ کو توڑ کر آگے بڑھ سکتی ہیں.

    وہ اپنے فیصلے خود کر سکتی ہیں ایسے فیصلے جو ان کے خوابوں کو پورا کریں. انہوں نے کہا کہ میں خواتین کو مشورہ دوں گی کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہونے اور خود سے سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ”مجھے یاد ہے کہ میں‌نے بہت ہی کم عمری میں ہی اپنے گھر کو سپورٹ کرنا شروع کر دیا تھا.” میرے گھر کے حالات ٹھیک نہیں تھے ، لیکن ایک وقت ایسا آیا کہ میں‌خود مختار خاتون بن گئی.

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • ٹوئنکل کھنہ نے بیٹے دی سالگرہ کی مبارکباد ، ہریتک، ملائکہ، بوبی دیول کا ردعمل

    ٹوئنکل کھنہ نے بیٹے دی سالگرہ کی مبارکباد ، ہریتک، ملائکہ، بوبی دیول کا ردعمل

    بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے ہمیشہ ہی ایک بہترین ماں ہونے کا ثبوت دیا ہے انہوں نے شادی کے بعد اپنی ساری توجہ اپنے گھر اور بچوں پر رکھی ہے ان کے دو بچے ہیں آراو اور نیتارا ان کے لئے وہ ایک مثالی ماں ہیں. اداکارہ نے حال ہی میں اپنے بیٹے آراو کو 21 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے.ٹوئنکل کھنہ نے انسٹاگرام پر اپنی اور اپنے بیٹے کی تصویر شئیر کی اور دونوں‌کے خوبصورت رشتے کو ظاہر کیا. انہوں نے تصویر کا کیپشن کچھ یوں لکھا ” ایک بچے کی پرورش کرنا ایک گھر بنانے اور ہر کمرے کو ڈیزائن کرنے جیسا ہے۔ آپ اپنی پوری کوشش کرتے ہیں اور ایک وقت آتا ہے کہ آپ اسکو بچے کے حوالے کر دیتے ہیں. وہ بچہ اب اس گھر کو دوبارہ اپنی مرضی سے ترتیب دیتا ہے.انہوں نے مزید لکھاکہ "میرے بیٹے کو سالگرہ مبارک ہو.

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر بالی وڈ کی دیگر شخصیات نے آراو کو سالگرہ کی مبارکباد دی. ملائکہ اروڑہ نے کہاہیپی برتھ ڈے پیارے آراو”، اداکار بوبی دیول نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا، "21 ویں سالگرہ مبارک ہوبیٹا”۔ اداکارہ امریتا اروڑا نے بھی جونیئر اکشے کمار کو نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا ہیپی برتھ ڈے . اداکارہ ایشا کوپیکر نے بھی آراو کو سالگرہ کی مبارکباد دی.

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری

    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری

    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں آج ڈالر ایک روپے 11 پیسے سستا ہو کر 296.85 روپے ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 297.96 روپے پر بند ہوا تھا جبکہ انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 6 روپے ایک پیسہ سستا ہوا ہے، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 298 روپے برقرار ہے۔

    دوسری اسٹیٹ بینک نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ تین ماہ کے ڈالر بلز کا منافع 125 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 8.25 فیصد کردیا گیا ہے اور تین ماہ کے برطانوی پاؤنڈ بلز کا منافع 175 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 7.25 فیصد جب کہ تین ماہ کے یورو این پی سیز کا منافع 225 پوائنٹس بڑھا کر 6.25 فیصد کردیا گیا ہے۔

    مرکزی بینک کے مطابق 6 ماہ کے ڈالر این پی سیز کا منافع 130 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 8.5 فیصد، 12 ماہ کے این پی سیز کا منافع 150 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 9 فیصد، 6 ماہ کے پاؤنڈ اسٹرلنگ این پی سیز کا منافع 150 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 7.50 فیصد جب کہ 12 ماہ کے پاؤنڈ اسٹرلنگ این پی سیز کا منافع 100 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 8 فیصد کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق6 ماہ کے یورو این پی سیز کا منافع 200 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 6.5 فیصد، 12 ماہ کے یورو این پی سیز کا منافع 200 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 7 فیصد، 3 اور 5 سال کے اسٹرلنگ اور یورو این پی سیز کا منافع 7.5 اور 6.5 فیصد برقرار ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی روپے کے 3 ماہ کے این پی سیز کا منافع 6 فیصد بڑھا کر 21 فیصد، 6 ماہ کے روپے این پی سیز کا منافع 600 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 21.25 فیصد اور 12 ماہ کے روپے این پی سیز کا منافع 600 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 21.50 فیصد کیا گیا ہے علاوہ ازیں اس کے علاوہ 3 سالہ روپے این پی سیز کا منافع 350 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 17.5 فیصد اور 5 سالہ روپے این پی سیز کا منافع 150 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 15 فیصد کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانی ڈالر این پی سیز میں کم از کم ایک ہزار ڈالر کی سرمایہ کرسکتے ہیں جب کہ 3 اور 5 سال کے این پی سیز کا منافع 8،8 فیصد برقرار ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 392 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 103 پوائنٹس اضافے سے 45753 پر بند ہوا، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 46093 رہی، حصص بازار میں سوا 22 کروڑ شیئرز کا کاروبار 11 ارب روپے میں ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے بڑھ کر 6772 ارب روپے ہے۔