Baaghi TV

Author: +9251

  • آیوش نے یاد کیا کہ کیسے انہوں نے سلمان خان سے انکی بہن کا رشتہ مانگا

    آیوش نے یاد کیا کہ کیسے انہوں نے سلمان خان سے انکی بہن کا رشتہ مانگا

    اداکار آیوش شرما جو کہ سلمان خان کے بہنوئی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں اور ارپیتا ایک دوسرے کو کافی وقت سے ڈیٹ کررہے تھے اس بارے میں‌سلمان خان کو بالکل معلوم نہیں تھا۔ میری جب پہلی ملاقات ہوئی سلمان خان سے، اس وقت تک میں نے ارپیتا کو پرپوز نہیں کیا تھا. میں نے سلمان خان نے سے کہا کہ میں آپکی بہن کے ساتھ شادی کرنا چاہتا ہوں تو انہوں نے کہا کہ تمہاری عمر کیا ہے تو میں نے بتایا کہ میں 24 سال کا ہوں تو سلمان خان نے کہا کہ تم بچے نہیں ہو؟ اس پر میں‌نے کہا کہ ٹھیک ہے لیکن میں‌ارپیتا سے محبت کرتا ہوں.

    ”سلمان خان نے مجھ سے پوچھا کہ میں کیا کرتا ہوں تو میں‌نے کہا کہ میرے پاس ابھی خود کا کچھ بھی نہیں ہے. ”سلمان خان نے مجھے کہا کہ ٹھیک ہے جائو . پھر اگلے دن انہوں نے مجھے اپنے والد سلیم خان کے ساتھ ملوایا. بس پھر دونوں طرف رضامندی ہو گئی. انہوں نے کہا کہ میں‌نے سلمان خان سے کہا کہ مجھے کوئی ایسا تحفہ دیں جو مجھے اور میرے گھر کو توانائی دے تو انہوں نے آیت الکرسی تحفے میں‌دی جس کو میں نے آج تک اپنے گھر میں‌رکھا ہوا ہے.

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ

    جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں یوم جمہوریت منا یا جا رہا ہے اورجمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں ہیں بلکہ یہ شمولیت، ہم آہنگی اور نمائندگی کو فروغ دینے اور اس بات کو یقینی بنانے کے بارے میں ہے کہ ہر شہری، چاہے اس کی عمر کچھ بھی ہو، ہمارے اجتماعی روشن مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرے۔اس سال جمہوریت کے عالمی دن کے حوالے سے موضوع”اگلی نسل کو بااختیار بنانا“ ہے جو کہ جمہوریت کو آگے بڑھانے میں نوجوانوں کے اہم کردار پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان کی آواز کو ان فیصلوں میں شامل کیا جائے جن کا ان کی زندگیوں پر گہرا اثر پڑتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں ایک متحرک جمہوریت ہے، اور اس کی سب سے نمایاں طاقت نوجوان آبادی ہے۔وہ نوجوان ہماری قوم کا سب سے بڑا اثاثہ اور امید کا ذریعہ ہیں۔اس بات پر غور کرنا بہت ضروری ہے کہ ہم قانون سازی کے عمل میں اپنی نوجوان نسل کی خواہشات کی فعال شمولیت کو کس طرح یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نوجوان رہنماؤں کو آگے بڑھنے اور قومی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے متعدد یوتھ فورمز اور پلیٹ فارمز قائم کیے ہیں۔جہاں پاکستانی نوجوان اپنی توانائیاں استعمال کرتے ہوئے تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    الیکشن کمیشن فوری انتخابات کی تاریخ دے ،بلاول

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نوجوان نسل کو بااختیار بنانا ہمار ا عزم ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ نہ صرف کل کے رہنما ہیں بلکہ آج کے فیصلوں کی تشکیل میں فعال حصہ دار ہیں۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ جمہوریت کے ساتھ ہماری وابستگی کا مطلب اس عزم کا اظہار ہے کہ نوجوانوں کی آواز کو نہ صرف تسلیم کیا جائے بلکہ قانون سازی کے عمل میں بھی انہیں شامل کیا جائے۔جمہوریت اور جمہوری روایات کو اپنانے سے معاشرے میں برداشت، رواداری، اور پر امن بقائے باہمی فروغ پاتے ہیں اور یہی آج کی ضرورت ہے تاکہ ہم یکجا ہو کر پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

  • نعمان مسعود نے کراچی کیوں‌ چھوڑا؟ اداکار نے بتا دیا

    نعمان مسعود نے کراچی کیوں‌ چھوڑا؟ اداکار نے بتا دیا

    معروف ڈرامہ آرٹسٹ نعمان مسعود نے حال ہی میں‌سماء ٹی وی کے شو میں‌شرکت کی .اس میں‌انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کراچی کیوں چھوڑا؟ انہوں نے کہا کہ میری والدہ کا جب انتقال ہوا تو کراچی رہنے کو دل ہی نہیں کیا . میں نے اس شہر کو ہی چھوڑ دیا کیونکہ ان کی گنت یادیں میرا پیچھا نہیں چھوڑتیں. انہوں نے کہا کہ میری والدہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ آج بھی زندہ ہیں اور میرے اردگرد ہی کہیں رہتی ہیں. میں ان کی قبر پر بھی جاتا ہوں لیکن دل نہیں مانتا کہ ماں دنیا میں نہیں رہی. انہوں نے کہاکہ میری والدہ نے انتقال سے قبل بہت تکلیف دہ وقت دیکھا.

    ”ان کو کینسر تھا اور کینسر بھی آخری سٹیج کا تھا،” میں جب بھی ان کو ہسپتال ملنے کےلئے جاتا تھا تو کبھی ان کی گردن میں‌پائپ لگا ہوتا تھا اور کبھی ان کے گردوں میں. میری ماں نے جتنا مشکل وقت گزارا میں تو ایک رات ویسی نہیں گزار سکتا. دوران شو نعمان مسعود اپنی والدہ کو یاد کرکے رو پڑے. انہوں نے کہا کہ میری والدہ میری جان اور میری دوست تھیں ان کے جانے کے بعد خود کو کافی اکیلا محسوس کرتا ہوں. خدا سب کی مائوں کو سلامت رکھے. ماں کے جانے کا دکھ کوئی مجھ سے پوچھے.

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • پرینتی کا زندگی میں آنا میری خوش نصیبی ہے راگھو چڈھا

    پرینتی کا زندگی میں آنا میری خوش نصیبی ہے راگھو چڈھا

    بالی وڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدن راگھو چڈھا کی لو سٹوری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے. دونوں اسی سال شادی کرنے جا رہے ہیں اور دونوں ہی اس رشتے کو لیکر کافی خوش ہیں. راگھو چڈھا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں پریتنی چوپڑا کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ پرینیتی سے میری پہلی ملاقات طلسماتی تھی۔ہم جیسے بھی ملے، وہ بہت طلسماتی تھا اور ملاقات کا بہت مناسب طریقہ تھا۔ راگھو نے کہا کہ میں ہر روز خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے پرینیتی کو میری زندگی میں بھیجا، یہ میرے لیے بہت بڑی رحمت ہے اور میں اس کا جیون ساتھی بننے پر بے انتہا خوش ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ”پرینیتی ہر کام بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہیں ان کو ہر معاملے کی سمجھ بوجھ ہے” . مجھے خوشی ہے کہ وہ ہر سیچوایشن کو بہت ہی پرسکون طریقے سےہینڈل کرتی ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ پریتنی سے بہتر میرے لئے کوئی چوائس ہو نہیں سکتی تھی . انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ لوگ میری اور پرینیتی کی شادی کا انتظار کررہے ہیں ، جتنے وہ خوش ہیں ان سے کہیں زیادہ میں‌پرینتی کو پا کر خوش ہوں.

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • میں کسی لڑکے کے ساتھ تعلق نہیں بنانا چاہتی عرفی جاوید

    میں کسی لڑکے کے ساتھ تعلق نہیں بنانا چاہتی عرفی جاوید

    بالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کسی بھی لڑکے کے ساتھ دوستی نہیں کرنا چاہتی ، اسی لئے کسی کو آج تک میرا کوئی بوائے فرینڈ نظر نہیں آیا، انہوں نے کہا کہ میرے بولڈ ہونے کی وجہ سے کوئی لڑکا مجھ سے دوستی کرنے کا رسک لیتا بھی نہیں ہے. عرفی جاوید نے مزیدکہا کہ مجھے بولڈ کپڑے پہننے کا بہت شوق تھا اس لئے میں‌نے اپنی بہنوں کے ساتھ گھر سے بھاگنے کا پلان بنایا ، میری بہنیں آج تک کہتی ہیں کہ گھر سے بھاگنے کا منصوبہ میرا تھا. اور یہ سچ بھی ہے. انہوں نے کہا کہ میں جو بھی پہنتی ہوں وہ ڈریس عام نہیں ہوتا لہذا مجھے ان کو تیار کروانے میں ایک مہینہ یا کئی ہفتے لگ جاتے ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد بہت تنگ کرتے تھے وہ ہمیں مارتے تھے گالیاں دیتے تھے ، ہم بہنوں نے ان سے جان چھڑوانے کےلئے گھر سے بھاگنے کا منصوبہ تیار کیا. اور ہمیں کوئی افسوس نہیں‌ہے کہ ہم گھر سے بھاگی تھیں. میں آج اپنی زندگی اپنی مرضی سے جی رہی ہوں، مجھے خوشی ہے کہ مجھے وہ سب کرنے کا موقع میسر آ رہا ہے جو میں‌کرنا چاہتی تھی. مجھے چھوٹے کپڑے پہننا بہت پسند ہے.

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • ورون دھون  شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

    ورون دھون شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

    بالی وڈ کے معروف اداکار ورون دھون کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں.زخمی ہونے کی خبر ورون دھون نے خود اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے مداحوں کے ساتھ شئیر کی. ورون دھون نے کہا کہ نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران میری ٹانگ زخمی ہوگئی۔ زخم کس چیز سے لگا پتا نہیں چلا تاہم اب برف کے پانی میں پیر رکھ کر بیٹھا ہوا ہوں تاکہ درد میں کچھ کمی آئے۔ پروڈکشن ہائوس کے مطابق ورون دھون جلد فلم کا پرومو اور فلم کے کچھ اہم سینز ریکارڈ کروائیں گے جن کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ ورون دھون کی فلم وی ڈی 18 آئندہ سال مئی میں ریلیز ہوگی۔

    ”جیسے ہی ورون دھون نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شئیر کی ان کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے” ان کو نیک تمنائیں دیں. ورون کے بالی وڈ کے ساتھیوں نے بھی ان کو گیت ویل سون کے پیغامات بھیجے. یاد رہے کہ ورون دھون معروف فلم ساز ڈیوڈ دھون کے بیٹے ہیں اور ڈیوڈ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد ایک فلم بنانے جا رہے ہیں اس کے سکرپٹ پر کام جاری ہے.

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • جوان فلم کے شاہ رخ خان نے کتنا معاوضہ لیا ؟‌

    جوان فلم کے شاہ رخ خان نے کتنا معاوضہ لیا ؟‌

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ”جوان ” نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں.اس فلم میں شاہ رخ خان نے کام کرنے کا معاوضہ کتنا لیا ہے جان کر رہ جائیں گے آپ حیران. شاہ رخ خان نے اس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ ایک ارب روپے لیا ہے اس کے علاوہ اس فلم کی کل کمائی کا ساٹھ فیصد بھی ان کو دیا جائیگا. اس فلم نے جیسا کہ باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے ، صرف پہلے ہی دن اس نے 65 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے. دیپیکا پڈوکون جنہوں نے اس فلم میں‌نہایت ہی مختصر کردار کیا ہے اس کے لئے ان کو 15 کروڑ روپے ادا کئے گئے ہیں.

    ”فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ پریامانی بھی شامل ہیں” ان کو اس فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2کروڑ بھارتی روپے بطور معاوضہ وصول کیے گئے. فلم جوان کی دیگر کاسٹ میں نائنتھارا، وجے سیتھوپاتھی، ثانیہ ملہوترا اور سنیل گروور شامل ہیں۔ یاد رہے کہ جوان فلم میں شاہ رخ خان نے سر کے بال منڈوائے ہیں، فلم میں ان کا کردار بھی روٹین سے ہٹ کر ہے. شائقین نے کنگ خان کے فلم میں کردار اور اوتار کو بہت پسند کیا ہے.

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • خواب دیکھنا نہ چھوڑیں یمنہ زیدی

    خواب دیکھنا نہ چھوڑیں یمنہ زیدی

    اداکارہ یمنی زیدی جو کہ اپنی بہترین پرفارمنس کی وجہ سے شائقین کے دلوں پر راج کرتی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ کسی بھی انسان کی کامیابی کی پہلی سیڑھی اس کے خواب ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبھی بھی خواب دیکھنا بند نہ کریں۔انسان جب خواب دیکھنا چھوڑ دیتا ہے صرف اس لئے کہ اس کے خواب پورے نہیں ہو رہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ وہ ہار مان رہا ہے. انہوں نے کہا کہ بچپن میں ، میں ایک ایسی بچی تھی جس میں اعتماد کی بہت کمی تھی لیکن میں پھر بھی خواب دیکھا کرتی تھی۔ اور آج میں جس مقام پر ہوں وہ میری ہمت نہ ہارنے اور اپنے خوابوں کو سچا کرنے کا نتیجہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ”کیرئیر کے شروع میں‌مجھے بھی بہت ساری ناکامیاں اٹھانی پڑیں” لیکن نہ میں نے ہمت ہاری نہ ہی خواب دکھنے چھوڑے خوشی ہے کہ میری محنت اور مستقل مزاجی رنگ لا رہی ہے. انہوں نے کہا کہ میں ہر کسی سے یہ کہوں گی کہ زندگی کا ہر پل جیئیں، اور کبھی بھی مایوسی کو سر پر سوار نہ ہونے دیں. یاد رہے کہ یمنہ زیدی کا حال ہی میں ڈرامہ تیرے بن اختتام پذیر ہوا اس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا.

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • نورا فتحی کا گینز بک ریکار‌ڈ

    نورا فتحی کا گینز بک ریکار‌ڈ

    کینیڈین نژاد بالی وڈ اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی اپنے بہترین ڈانس کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں ، وہ بھارت سمیت پوری دنیا میں ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں. نورا فتحی نے حال ہی میں ایک اعزاز اپنے نام کیا ہے اور وہ اعزاز ہے گینز ورلڈ ریکارڈ. حال ہی میں نورا فتیحی اور بھارتی معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا نے اپنے ہپ ہاپ ڈانسرز کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ رقص کرکے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے معروف ریپر و گلوکار بادشاہ اور رفتار کی لائیو پرفارمنس پر 5 منٹس تک رقص کیا۔ اس پرفارمنس میں ان کے ساتھ ایک ہزار 864 ہپ ہاپ ڈانسرز بھی تھے.

    اور اسی تعداد کے باعث مذکورہ پرفارمنس گنیز ورلڈ ریکارڈ بک کا حصہ بن گئی۔”نورا فتحی اپنے اس ریکارڈ پر کافی خوش ہیں ” ان کا کہنا ہے کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ میرے پاس میں ایسا ریکارڈ اتنی جلدی آ جائیگا. انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہترین پرفارم کروں اور اپنے مداحوں کا دل جیت لوں. واضح رہے کہ 2014 میں امریکی ریاست الباما میں ایک ہزار 658 ڈانسرز نے ایک ساتھ ہپ ہاپ ڈانس کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا جس کو 9 سال بعد بھارتی ڈانسرز نے توڑا ہے۔

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • جانی ڈیپ کے ساتھ افئیر کی خبریں مضحکہ خیز ہیں جینا اورٹیگا

    جانی ڈیپ کے ساتھ افئیر کی خبریں مضحکہ خیز ہیں جینا اورٹیگا

    ہالی وڈ اداکار جانی ڈیپ جو کہ تنازعات کی زد میں رہتے ہیں اس بار وہ خبروں میں ہیں جینا اورٹیگا کے ساتھ افئیر کی وجہ سے. کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق ہے. جینا اورٹیگا نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ میں جانی ڈیپ کو ڈیٹ نہیں کررہی. غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جینا اورٹیگا نے انسٹاگرام اسٹوری میں اس معاملے پر بات کی اور اسے ایک مضحکہ خیز خبر قرار دیا . انہوں نے کہا کہ جانی ڈیپ سے تعلق کی بات اس قدر مضحکہ خیز ہے کہ میں ہنس بھی نہیں سکتی، میں نا کبھی جانی سے ملی ہوں نا ہی ان کے ساتھ کام کیا ہے، جھوٹ پھیلانا بند کریں اور ہمیں اکیلا چھوڑ دیں۔

    دوسری طرف جانی ڈیپ کے ایک نمائندے نے کہا کہ ”اداکار ان بے بنیاد افواہوں پر حیرت زدہ ہیں” جو ان کے کیریئر اور نیک نامی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے پھیلائی جارہی ہیں۔جانی ڈیپ کا کہنا ہے کہ تھوڑے عرصے کے بعد میرے خلاف ایک منظم مہم چلائی جاتی ہے. میں اس طرح کی خبروں سے پریشان ہو جاتا ہوں.

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …