Baaghi TV

Author: +9251

  • فلموں کی ناکامی سے نمٹنے کےلئے اکشے کمار کی اب سٹریٹیجی کیا ہوگی؟

    فلموں کی ناکامی سے نمٹنے کےلئے اکشے کمار کی اب سٹریٹیجی کیا ہوگی؟

    اس برس ماسوائے چندایک فلموں کے جتنی بھی فلمیں‌ ریلیز ہوئی ہیں وہ بری طرح‌ ناکام رہی ہیں.فلموں کی مسلسل ناکامی پر پورا بالی وڈ ہے تشویش کا شکار. اکشے کمار نے بالی وڈ فلموں کے باکس آفس پر نہ چلنے پر خاموشی توڑ دی ہے اور کہا ہے کہ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ آخر کیوں فلمیں‌ نہیں‌ چل رہیں اور آڈینز چاہتی کیا ہے. اکشے کمار نے اپنی اگلی فلم کٹ پٹلی کے ٹریلر لانچ کے موقع پر بالی ووڈ فلموں کی ناکامی پر پہلی بار کھل کر بات کی انہوں نے کہا کہ ہم سب کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ شائقین کا مزاج کیا ہے . اگر فلمیں ناکامی کا شکار ہو رہی ہیں اس کےلئے ہم کسی کو موردالزام نہیں ٹھہرا سکتے. اکشے کمار نے مزید کہا کہ ہماری فلمیں اگر نہیں‌ چل رہیں تو یہ ہماری غلطی ہے ہمیں‌ ہی تبدیلیاں لانی ہوں گی یادرہے کہ

    اکشے کمار نے اپنی نئی فلم کٹ پتلی کا ٹریلر لانچ کیا ہے اس فلم میں ان کے ساتھ راکل پریت سنگھ، گرپریت گھُگی، سرگن مہتا اور چندرچور سنگھ بھی نظر آرہے ہیں.ٹریلر لانچ کی اس تقریب میں اکشے نے کٹ پتلی ڈانس بھی پیش کیا اوردیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ فلم کے ڈائریکٹر رنجیت ایم تیواری نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ فلم ساؤتھ کی فلم رتساسن سے متاثر ہے جسے مسوری اور یو کے میں شوٹ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن ریلیز ہوئی ہے جو بری طرح ناکام رہی ہے.

  • شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا،رانا ثناءاللہ

    شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا،رانا ثناءاللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے خلاف پی ٹی آئی نے کمپین کی، شہدا کے لواحقین کے تقدس کو پامال کیا گیا،شہباز گل نے جو کہا وہ دراصل عمران خان او رپی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے،بہت سارے سیاستدانوں نے سیاست میں مداخلت پر کہا،کسی سیاستدان نے فوج کو اپنی قیادت کےخلاف نہیں اکسایا،9اگست کو شہبازگل کیخلاف مقدمہ درج کر کے24گھنٹے میں انہیں گرفتار کیاگیا،گرفتاری کے بعد شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈکیلئے پیش کیا گیا ،جب انہیں پیش کیا گیا وہ مسکراتے ہوئے عدالت پیش ہوئے،شہباز گل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے تشدد کی کوئی بات نہیں کی.

    انہوں نے کہا کہ 11اگست کو طبی معائنہ کیا جس میں کسی تشدد کا ذکر ہے نہ شہباز گل نے کہا،میں نے سب سے تسلی کی ہے کہ اپنے طور پر بھی معلومات لیں،بطور وزیر کہتا ہوں کہ شہباز گل پر پولیس کسٹڈی کے دوران کوئی تشدد نہیں ہوا،17تاریخ کو جب ان کا دوبارہ ریمانڈ دیا گیاتو حالت خراب ہوئی،اس میں تشدد کی بنیاد پر صحت کی خرابی سامنے نہیں آئی،6 دن اڈیالہ جیل ،3دن پولیس کسٹڈی میں رہے،6دن اڈیالہ جیل ،3دن پولیس کسٹڈی میں رہے،ن لیگ بطور جماعت کسی قسم کے تشدد کے خلاف ہے.عمران خان کے خلاف مقدمہ کیلئے وزارت قانون سے رائے لے رہے ہیں.

    ان کا مزید کہنا ہے کہ پچھلے 10 روز سے شہباز گل پر تشدد اور ظلم کے حوالے سے باتیں چل رہی ہیں، ان پرتشدد کی باتیں وہ شخص کر رہا ہے جس کو اپنا کیا یاد نہیں ہے، عمران نیازی کا بیانیہ غیرملکی ایجنڈا ہے، شہباز گل کی نجی ٹی وی سے گفتگو طے شدہ تھی، شہباز گل کا نجی ٹی وی کےساتھ سب کچھ طے تھا کب فون آئے گا، کتنی دیر گفتگو کرنی ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز گل کی حالت خراب ہونے میں تشدد کی وجہ سامنے نہیں آئی، ڈرامے کو مزید تقویت دینے کے لیے عمران خان جنسی تشدد کا الزام لگا رہے ہیں، پی ٹی آئی شہباز گل کے بیان کا دفاع نہیں کرسکی، فوج کے خلاف مہم سے دھیان ہٹانے کے لیے شہباز گل پر تشدد کا بیانیہ گھڑا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ آئی جی، ڈی آئی جی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کو قانون کے مطابق ذمہ داری نبھانے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں، عمران خان، آپ نے اپنے تمام مخالفین کے خلاف جھوٹے کیس بنوائے، تب شرم نہیں آئی، جب آپ بشیرمیمن کو بلاکر نواز، شہباز، حمزہ اور مریم نواز کے خلاف مقدمہ بنانے کا کہہ رہے تھے اس دن شرم نہیں آئی۔

    رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کو نام لے کر دھمکی دی، طیبہ گل کو ڈیرھ ماہ وزیر اعظم ہاؤس میں حبس بےجا میں رکھ کر کیسز ختم کراتے ہوئے شرم نہیں آئی، آپ بتائیں کہ کہاں ٹارچر ہوا ہے؟ سر میں چوٹ لگی یا پاؤں میں چوٹ لگی ہے، دمہ کی بیماری کا ٹارچر سے کیا تعلق ہے۔عمران کان نے کل جو مارچ کیا ان کو سمجھ آگئی ہو گی کہ ان کی طاقت کیا ہے

  • عالیہ بھٹ‌ کو پہلی فلم کا معاوضہ کتنا ملا اور انہوں نے کس کو دیا ؟

    عالیہ بھٹ‌ کو پہلی فلم کا معاوضہ کتنا ملا اور انہوں نے کس کو دیا ؟

    بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنی پہلی فل اسٹوڈنٹ آف دا ائیر میں ملنے والے معاوضے پر بات کی . انہوں نے بتایا کہ مجھے اس فلم کے لئے پندراں لاکھ روپے کا چیک ملا اور وہ چیک میں نے اپنی ماں سونی رازدان کو دیدیا اور کہا کہ ماں ان پیسوں کو سنبھال لیں. عالیہ بھٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی والدہ آج تک ان کے پیسوں کا حساب رکھتی ہیں مجھے بالکل بھی نہیں پتہ کہ میرے اکائونٹ میں کتنے پیسے ہیں یا ان کی تفصیلات کیا ہیں. اداکارہ نے کہا کہ میری ٹیم اب مجھے کہتی ہیں کہ عالیہ آپ کو خود اپنے بینک اکائونٹس اور پیسوں کے بارے میں آگاہی رکھنی چاہیے، اور اب جب کہ میں بچہ پیدا کر رہی ہوں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے اپنے مالی معاملات پر خود قابو پانا چاہیے.یوں عالیہ بھٹ نے بتایا کہ کس طرح سے ان کی والدہ آج تک ان کے پیسوں کے معاملات

    کو ہینڈل کرتی ہیں. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کا شمار بالی وڈ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ بہت چھوٹی عمر میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کے کریڈٹ پر بڑی فلمیں ہیں‌ جن میں ڈیئر زندگی، گلی بوائے، ہائی وے، ہمپٹی شرما کی دلہنیا، 2 اسٹیٹس، کپور اینڈ سنز، رازی اور گنگو بائی کاٹھیواڑی قابل زکر ہیں. عالیہ بھٹ کی پہلی فلم سٹوڈنٹ آف دا ائیر کرن جوہر نے بنائی تھی اس میں ان کے ساتھ ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا بھی تھے.

  • پی ٹی آئی کا لیاقت باغ جلسہ،عمران خان سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری

    پی ٹی آئی کا لیاقت باغ جلسہ،عمران خان سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری

    تحریک انصاف کے لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسےکے حوالے سے انٹیلیجنس اداروں نے عمران خان سے متعلق تھریٹس سے پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا.

    وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر لیاقت باغ جلسہ گاہ پہنچ گئے،ہاشم ڈوگر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،آر پی او اور سی پی او راولپنڈی وزیر داخلہ پنجاب کے ہمراہ تھے.

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے جارہی ہے تاہم لیاقت باغ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.زرائع کے مطابق عمران خان کے خطاب کے لیے بلٹ پروف ڈائس منگوالی لی گئی ہے.بلٹ پروف، ڈائس کو ہنگامی بنیادوں پر نصب کیا جارہا یے،راولپنڈی پولیس کو ایلیٹ فورس کی معاونت بھی حاصل ہے

    جلسے میں شرکت کیلئے آنیوالی خواتین کے لیے الگ انتظام کیا گیا ہے جبکہ ان کے داخلے کا راستہ بھی الگ سےمختص کردیا گیا،تاحال 2500کرسیاں لیاقت باغ میں لگائی گئیں ہیں،پی اتی آئی ذرائع کے مطابق باقاعدہ جلسہ شام چار بجے شروع ہوگا.

    دوسری طرف پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔ پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں اداروں پر مسلسل بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں اور نفرت انگیزی پھیلا رہے ہیں، عمران خان اپنی تقریروں میں مسلسل اداروں اور افسران کے خلاف اکسا رہے ہیں۔

    اعلامیے میں عمران خان کے ایف نائن پارک میں خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران خان امن عامہ کو خراب کر رہے ہیں، عمران خان کے خطاب آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہیں۔پیمرا اعلامیے کے مطابق عمران خان کی نفرت انگیزی سپریم کورٹ کے سوموٹو کیس میں فیصلے کے خلاف ہے، عمران خان کی تقریروں کا مواد لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بھی خلاف ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خطابات پیمرا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، اب عمران خان کی صرف ریکارڈ کی گئی تقاریر نشر کی جاسکیں گی، عمران خان کے ریکارڈ شدہ خطاب مؤثر مانیٹرنگ اور ایڈیٹوریل کنٹرول کے ساتھ نشر کیے جائیں گے۔پیمرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایف نائن پارک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کی خاتون مجسٹریٹ کو دھمکی دیتے ہوئے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پر کیس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • نازیہ حسن سے پہلے کن گلوکارائوں‌ کی تصاویر ٹائمز سکوائر کے بل بورڈ پر آویزاں ہوئیں ؟

    نازیہ حسن سے پہلے کن گلوکارائوں‌ کی تصاویر ٹائمز سکوائر کے بل بورڈ پر آویزاں ہوئیں ؟

    نازیہ حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے بائیس برس بیت چکے ہیں لیکن ان کی مقبولیت تاحال برقرار ہے ان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں‌پائے جاتے ہیں. اگست 2000 میں زندگی کی بازی ہارنے والی گلوکارہ کی تصاویر ان کی برسی کے موقع پر ٹائمز سکوائر کے بل بورڈ پر آویزاں کی گئیں. یقینا انکو خراج تحسین پیش کرنے کا یہ بہترین طریقہ تھا لیکن ناذیہ حسین کے پاکستانی مداح اس پر بہت خوش ہیں، تفصیلات کے مطابق میوزک سٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے ان کی تصویر پہلی بار امریکہ کے شہر نیویارک کے شہرہ آفاق ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈز پر آویزاں کردیں.یاد رہے کہ اسپاٹی فائے نے ٹائمز اسکوائر پر نازیہ

    حسن کی تصویر اکوئل پاکستان نامی منصوبے کے تحت آویزاں کیں، جسے ویب سائٹ نے رواں برس مارچ میں شروع کیا تھا۔نازیہ حسن سے پہلے بھی حدیقہ کیانی اور گلوکارہ نتاشا بیگ کی بھی ٹائم اسکوائر پر آویزاں کی جا چکی ہیں. نازیہ حسن کی ٹائم اسکوائر پر تصاویر آویزاں کرنے پر یقینا پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں. یاد رہے کہ نازیہ حسن پاکستان کی بہترین پاپ گلوکارہ تھیں ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی نوجوان نسل سنتی ہے ان کی گائیکی یقینا نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے. نازیہ حسن کا کیرئیر دیکھیں تو وہ کامیاب نظر آتی ہیں لیکن ذاتی زندگی میں وہ کافی پریشان تھیں.

  • اداکارہ سعدیہ فیصل ہانیہ عامر کی کس بات سے ہوئیں‌ متفق ؟

    اداکارہ سعدیہ فیصل ہانیہ عامر کی کس بات سے ہوئیں‌ متفق ؟

    سکینڈلز میں‌ گھری رہنے والی ہانیہ عامر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس انٹرویو میں‌ پہلی بار وہ سنجیدہ باتیں‌ کرتی ہوئی نظر آئی ہیں انہوں نے کہا کہ آپ کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے کیا نہیں یہ لوگوں کو بتانے کی ضرورت نہیں. نہ ہی سوشل میڈیا پر اپنے رشتوں اور دوستی کے تعلق کے بارے میں بات کرنی چاہیے. اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے.انہوں نے کہا کہ دوستی اور کسی سے تعلق نہایت ہی پرسنل ہوتا ہے اسکو سوشل میڈیا پر لیجانے سے آپکا ہی نقصان ہوتا ہے لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں. ہانیہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اب سوشل میڈیا پر ذاتی زندگی کو بالکل بھی نہیں لیکر آئیں گے. ہانیہ عامر کے اس انٹرویو کو بہت زیادہ پسند کیا گیا اور سب نے جہاں ہانیہ کی باتوں سے اتفاق کیا وہیں

    اداکارہ سعدیہ فیصل نے بھی اتفاق کیا انہوں نے کہا کہ ہانیہ نے جو بھی کہا ہے میں اس سے سو فیصد متفق ہوں لوگ تو یہاں واش روم میں بھی جائیں تو پوسٹ کر دیتے ہیں جو کہ بہت ہی مضحکہ خیز ہے.
    یاد رہے کہ ہانیہ عامر کا شمار ان اداکارائوں میں‌ہوتا ہے جو بلا سوچے سمجھے بولتی ہیں اور جب بولتی ہیں تو پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنتی ہیں.سعدیہ فیصل معروف ماڈل ہونے کے ساتھ اداکارہ صبا فیصل کی بیٹی ہیں.

  • این اے 245 ، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ مکمل،پی ٹی آئی کے محمود مولوی آگے

    این اے 245 ، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ مکمل،پی ٹی آئی کے محمود مولوی آگے

    کراچی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم وتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی۔ کراچی کےحلقہ این اے 245 کے100 پولنگ اسٹیشنزکےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کےمحمود مولوی10471 ووٹ لے کر پہلے نمبر پرہیں،ایم کیو ایم کےمعیدانور 3857 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اورٹی ایل پی کےمحمدعلی رضا 3058 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پرہیں.

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تین پولنگ اسٹیشن پر ایک گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا ہے، پی ایس 143،144اور 56 کیلئے پولنگ وقت میں ایک گھنٹہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دو پولنگ اسٹیشن گارڈن اور ایک محمود آباد میں ہے۔

    اس سے قبل این اے 245 کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور بغیر کسی وقفہ شام 5 بجے تک جاری رہی ۔ ضمنی انتخاب کے میدان میں 17 امیدوار موجود ہیں۔ پی ٹی آئی نے محمود باقی مولوی اور ایم کیو ایم نے معید انور کو میدان میں اُتارا ہے جبکہ ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا اور پی ایس پی کے سید حفیظ الدین مقابلے میں ہیں۔ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کرچکی ہیں۔

    ایم کیو ایم سے ناراضگی کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں، این اے 245 پر 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے عامرلیاقت حسین نے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کو شکست دی تھی۔
    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

    ضمنی انتخاب کے لیے 263 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جس میں 60 حساس اور 203 انتہائی حساس ہیں جبکہ کوئی بھی نارمل نہیں ہے۔ فوج اور رینجرز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہیں، پولیس نے بھی امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے جامع سیکورٹی پلان بنایا ہے۔

    حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار 33 ہے، 2 لاکھ 74 ہزار 987 مرد اور 2 لاکھ 40 ہزار 16 خواتین ہیں۔کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ 263 پولنگ اسٹیشنز پر 6 ہزار سے زائد کی نفری سیکیورٹی فراہم کررہی ہے، 1048 پولنگ بوتھ ہیں جنہیں محفوظ کرنا ہے، ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک افسر اور 10 جوان تعینات ہیں۔ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

    پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا ہے کہ آج کراچی میں جاری ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشنز میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن بیٹھے ہوئے ہیں، جنہیں پریزائیڈنگ افسر بنایا گیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ یہ سب ایم کیو ایم کی فرمائش پر کیا جا رہا ہے، نومبر میں اہم فیصلے ہونے ہیں اس لیے کھلی چھٹی دی گئی ہے، نومبر گزر گیا تو پھر ہنی مون ٹائم ختم ہو جائے گا، دسمبر آئے گا تو یہ سب جیلوں میں ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مختلف کارکنوں کے گھروں پر چھاپہ مارا گیا اور بدتمیزی کی گئی، پی ایس پی اخلاقی طور پر یہ الیکشن جیت چکی ہے۔مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی مرضی کا نتیجہ لینے کے لیے یہ ڈرامہ کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو پریزائیڈنگ افسر لگانے کا بے بنیاد الزام لگایا ہے۔الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام پریذائیڈنگ افسران سرکاری ملازم ہیں، ان کی تعیناتی قانون کے مطابق ہے۔

    اس سے قبل کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں آج ضمنی انتخاب میں ووٹنگ جاری ہے تاہم پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل نے پولنگ مکمل ہونے سے قبل ہی دھاندلی کا الزام لگا دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچنے والا سامان معلوم نہیں محفوظ ہاتھوں میں ہے یا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جانب داری کا مظاہرہ کر رہا ہے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو پیپلز پارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نشست آپ کی ہے۔اس پریس کانفرنس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے صحافیوں سے بدتمیزی کی۔

    پی ٹی آئی کارکنان نے چینلز کے مائیک اٹھا کر سیلفیز لینے کی کوشش کی، صحافیوں کے منع کرنے پر کارکنان نے بدتمیزی، ہاتھا پائی اور گالم گلوچ بھی کی۔عمران اسماعیل نے مختلف پولنگ کیمپ کا دروہ بھی کیا۔

  • دراز نے فلم قائداعظم زندہ باد کی ٹیم سے معافی مانگ لی

    دراز نے فلم قائداعظم زندہ باد کی ٹیم سے معافی مانگ لی

    اداکارہ ماہرہ خان ہیں بہت ناراض ماہرہ خان کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر نبیل قریشی بھی ہیں برہم بلکہ قائداعظم زندہ باد کی پوری ٹیم اس وقت برہم ہے. تفصیلات کے مطابق دراز پر فلم قائداعظم زندہ باد کی کاپی کو صرف بیس روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے. جس پر فلم کی ٹیم دراز پے ہے برہم .ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں دراز کی اس حرکت پر ناخوش ہوں اور مجھے افسوس ہوا ہے کہ دراز یہ کام کررہا ہے. اسی طرح سے فلم کے ڈائریکٹر نبیل قریشی نے بھی ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ” ہماری فلم ابھی تک سینما ہالز میں دکھائی جا رہی ہے اوراس کی چوری شدہ کاپی کو غیر قانونی طور پر دراز پر محض 20 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، اس طرح کی غیر قانونی فروخت سے فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچے گا، نبیل قریشی نے یہ بھی

    لکھا کہ پروڈکشن ہاؤس درا ز کیخلاف قانونی کارروائی کرے گا”۔فضا علی مرزا نے بھی دراز کو ٹویٹر پر ٹیگ کرتے ہوئے شرم دلائی اس کے بعد دراز کو وضاحت پیش کرنا پڑ گئی اور انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے فلم کی ٹیم سے معذرت کی اور اپنی فروخت کرنے والی چیزوں کی لسٹ سے فلم نکال دی. یاد رہے کہ فلم قائداعظم زندہ باد ریلیز سے لیکر اب تک اچھا بزنس کررہی ہے اور یہ اپنی نوعیت کی پہلی پاکستانی فلم ہے جس میں ایسے ایفیکٹس کا استعمال کیا گیا ہے جو پہلے کبھی کسی پاکستانی فلم میں‌ استعمال نہیں‌کیا گیا.

  • آنے والے دنوں میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں

    آنے والے دنوں میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں

    کورونا کے بادل چھٹنے کے بعد اس سال پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں. عید الفطر پر چاراوردو فلمیں (پردے میں رہنے دو ، چکر ، دم مستم ، گھبرانا نہیں‌ ہے) اور ایک پنجابی (تیرے باجرئ دی راکھی) ریلیز ہوئی. ان پانچوں فلموں نے خاطر خواہ بزنس نہ کیا پرڈیوسرز نے بزنس نہ کرنے کی وجہ ہالی وڈ فلم ڈاکٹر سٹرینج کی ان کے ساتھ ریلیز بتائی. سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم کملی بھی ریلیز ہوئی اس نے اچھا بزنس کیا. اس کے بعد عید الاضحی پر دو بڑی فلمیں ریلیز ہوئی جن میں لندن نہیں جائونگا اور قائداعظم زندہ بعد شامل تھیں ان کے ساتھ فلم لفنگے بھی ریلیز ہوئی لفنگے کا بزنس مایوس کن رہا. جبکہ ان فلموں کے ساتھ ہالی وڈ تھار بھی ریلیز ہوئی لیکن لندن نہیں جائونگا اور قائداعظم زندہ باد نے تھار کی موجودگی میں

    اچھا بزنس کیا. اب سال ختم ہونے میں صرف چاہ ماہ باقی ہیں اور ان چار ماہ میں جو فلمیں‌ریلیز ہونے جا رہی ہیں ان کے نام کچھ یوں‌ہیں.انتظار ، دا لیجنڈ آف مولا جٹ ، نیلوفر ، شاٹ کٹ ، ڈوڈا ، کارما ، ضرار ، یارا وے ، ٹچ بٹن ، آسمان بولے گا. ان میں‌ سے زیادہ تر فلمیں بڑے بجٹ کی بڑی کاسٹ کے ساتھ ہیں امید کی جا رہی ہے کہ یہ سب فلمیں‌باکس آفس بہت اچھا بزنس کریں گی. مجموعی طور پر دیکھیں تو یہ سال فلموں کی ریلیز کے حوالے سے کافی حوصلہ فزاء رہا ہے.

  • ہمایوں سعید ہوئے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کے دیوانے

    ہمایوں سعید ہوئے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کے دیوانے

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ابھی تک تین ٹریلر ریلیز ہو چکے ہیں. پہلے ٹریلر سے ہی لوگوں‌ نے اسے بہت پذیرائی دی. جہاں ہر کوئی دیوانہ بنا بیٹھا ہے فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کا وہیں ہمایوں سعید بھی پیچھے نہیں ہیں. وہ بھی بن گئے ہیں اس فلم کے ٹریلر کے دیوانے اور اس کا اظہار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بھی کیا ہے. ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ” مجھے مولا جٹ کا ٹریلر پسند آیا ہے۔ واقعی بہت زبردست ہے ، پوری ٹیم کے لیے میری نیک تمنائیں ہیں اور امید ہے کہ یہ باکس آفس پر پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دے گی اس سے مزید فلم سازوں کو ایسی شاندار فلمیں بنانے کی ترغیب ملے گی. یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ

    13 اکتوبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے، فلم کی کاسٹ کافی پرجوش ہے. فلم کی ایگیزیکٹیو پرڈیوسر عمارہ حکمت اور ڈائریکٹر بلال لاشاری کا کہنا ہےکہ ان کی یہ کوشش سب کو ضرور پسند آئیگی. فلم کے ٹریلر میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی کے دو ڈائیلاگز جو یقینا سننے والوں‌کو بہت پسند آئے ہیں. امید کی جا رہی ہے کہ فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کریگی. ماہرہ خان ، فواد خان ،حمزہ علی عباس و دیگر نے پہلی بار کسی پنجابی فلم میں کام کیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ سب شائقین کا دل جیتنے میں‌کتنا کامیاب ہوتے ہیں.