Baaghi TV

Author: +9251

  • غداری کے مقدمہ میں گرفتار شہبازگل کے حق میں ریلی مسترد،عمران کی سرعام دھمکیاں

    غداری کے مقدمہ میں گرفتار شہبازگل کے حق میں ریلی مسترد،عمران کی سرعام دھمکیاں

    غداری کے مقدمہ میں گرفتار ملزم پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کو عوام نے مسترد کر دیا.پی ٹی ائی کا ملک سے غداری کے مقدمہ میں پکڑے جانے والے ملزم کے حق میں کیا جانے والا شو فلاپ ہو گیا، عمران خان حسب معمول ایوزیشن اور انتظامی افسروں کو دھمکیاں دینے کے بعد گھر کو لوٹ گئے.

    شہباز گل کےہسپتال میں معمول کے ٹیسٹ،بلڈ پریشر، شوگر نارمل

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے غداری کے مقدمہ میں گرفتار اپنے "ساتھی "،ملزم شہباز گل سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کی کال دے کر ثابت کر دیا کہ وہ ملک سے غداری کے مقدمہ میں گرفتار ہونے والے کے حمایتی ہیں.

     

    ایک اور نوجوان نے اداروں کے خلاف پوسٹیں شیئرکرنے کا اعتراف کرلیا

     

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت پاکستان میں لوگوں میں دہشت پھیلائی جا رہی ہے، لوگوں کو غلام بنانے کیلئے ڈرایا جاتا ہے، باکل عمران خان صاحب قوم کو یہ بھی بتایئے کہ ملک میں دہشت کون پھیلا رہا ہے ؟،آپ کا خطاب سن کر ہی معلوم ہو جاتا ہے کہ ملک میں آپ کے علاوہ دہشت پھیلانے کا کوئی اور محب وطن سوچ بھی نہیں سکتا، اور وہ آپ ہی ہیں جو ملک اور قوم کے محب وطن پاکستانیوں اور خاص طور پر نوجوانون کو ڈرا رہے ہیں ،خان صاحب وہ آپ ہی ہیں جو ملک کے عوام کو بار بار غلامی کے بھاشن دیتے ہیں اور خود غلام بن کر قیمتی تحائف وصول کرتے ہیں.

     

    شہبا گل نے عمران خان کے کہنے پرہی بیان دیا، مقدمے سےتوجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈا کیا گیا، مریم اورنگزیب

     

    عمران خان نے اپنے خطاب میں آج کھلے عام انتظامی افسروں کو دھمکیاں دیں ،انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو نہیں چھوڑیں گے،آئی جی اور ڈی آئی جی پر کیس کریں گے،مجسٹریٹ صاحبہ آپ بھی تیار ہوجائیں آپ کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے گا، پی ٹی آئی چیئرمین کی کھلے عام انتظامی افسروں کو دھمکیوں کا نوٹس کون لے گا؟.کیا عمران خان کو فری ہینڈ دیا گیا ہے کہ وہ جب چاہیں اور جس کو چاہیں دھمکیاں دیں ؟

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ قانون اور آئین پر عمل کروائے ،بالکل ملک کی قابل احترام عدلیہ نے ہمیشہ قانون اور آئین پر عملدرآمد کرایا ہے. کیا ملک کے خلاف اور ملک کے اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے پر غداری کا مقدمہ قانون کے خلاف ہے؟ کیا غداری کے مقدمی مین گرفتار شخص کے حق میں ریلی نکالنا قانوں کے مطابق ہے ؟کیا ایک خاتون مجسٹریت کو سر عام دحمکیاں دینا قانون کے مطابق ہے؟.

    عمران خان اپنی ہی بات پر بضد ہیں کہ غداری کے مقدمہ میں گرفتار شہباز گل پر تشدد کیا گیا ہے جبکہ میڈیکل رپورت میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا ،عمران خان کا اپنا وزیر قانون اس بات کی شہباز گل سے ملاقات کے بعد وضاحت کر چکا ہے کہ شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا مگر عمران خان کو صرف اپنی منوانے کی عادت ہے اور ایک ضدی بچے کی طرح اپنی ہی غلط بات پر اڑے ہوئے ہیں.

    پی ٹی ائی کے اکثر رہنما غداری کے مقدمہ میں گرفتار شہباز گل کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے اتحادی اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نےبھی کھل کر شہباز گل کے بیان کی مزمت کی ہے.جبکہ ملک کے عوام بھی اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے غداری کے مقدمہ میں گرفتارشہباز گل سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ،یہی وجہ ہے کہ اج عمران خان کی جان سے غدار وطن کے حق میں نکالی جانے والی ریکی کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے.

  • ریلوے کے  پانچ بڑے اسٹیشنوں کی جدید خطوط پر ڈویلپمنٹ کا فیصلہ

    ریلوے کے پانچ بڑے اسٹیشنوں کی جدید خطوط پر ڈویلپمنٹ کا فیصلہ

    ‏وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پانچ بڑے اسٹیشنوں کی جدید خطوط پر ڈویلپمنٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ کراچی، لاہور، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشنز کو کمرشل حب بنایا جائے ، جس پر متعلاقہ حکام نے فوری طور پر عملدرآمد کا اغاز کر دیا.متژکرہ ریلوے استیشنز کو کمرشل حب بنانے کا مقصد ریلوے کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے.

    وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ‏انتظامیہ کو گوادر آفس میں فوراً عملہ بھیجنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ تمام پاور وینز کی نومبر تک مکمل فٹ حالت میں دستیابی یقینی بنائی جائے اور سسٹم میں موجود تمام سنگل ڈی جی سیٹس کو ڈبل کیا جائے۔

    اجلاس میں تھر کول کنیکٹوٹی پراجیکٹ اور کراچی پورٹ ٹرمینل سے پپری تک ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور منصوبوں کے کانسپٹ پر بھی تبادلی خیال کیا گیا۔ وزیر ریلوے نے ریلوے اسٹیشنوں پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم ایل تھری کے بزنس پرپوزل کو وفاقی وزیر کے دورہء قطر کے دوران قطری حکومت اور سرمایہ کاروں کے سامنے رکھا جائے گا۔

  • شہباز گل پر قانو ن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تشدد کیا گیا، عمران  خان

    شہباز گل پر قانو ن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تشدد کیا گیا، عمران خان

    پی ٹی آئی کے زیراہتمام اسلام آباد اور لاہورمیں شہباز گل کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئی. تاہم ایف نائن پارک میں تحریک انصاف کی ریلی منی جلسے کی شکل اختیار کر گئی.

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تما م کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین آتی ہیں،نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ ہماری خواتین کا دھیان رکھیں،24گھنٹے میں کال پر بڑے شہروں میں حقیقی آزادی کیلئے لوگ باہر نکلے،اس وقت پاکستان میں لوگوں میں دہشت پھیلائی جا رہی ہے، لوگوں کو غلام بنانے کیلئے ڈرایا جاتا ہے،شہباز گل پر تشدد کر کے اور ذہینی طور پر اسے توڑ سکتے ہیں تو یہ کسی سے بھی کر سکتے ہیں،یہ آپ سب کیلئے فیصلہ کن وقت ہے، شہباز گل پر تشدد ہوسکتا ہے تو کسی پر بھی ہوسکتا ہے،شہباز گل پر قانو ن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تشدد کیا گیا.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ زرداری،فضل الرحمان اور مریم نواز نے شہباز گل سے بھی سخت باتیں کیں، پہلی بار سوئی ہوئی قوم جاگ رہی ہے ،25مئی کبھی یہ قوم نہیں بھولے گی، 25مئی کو ایک پرامن احتجا ج کیا جا رہا تھا،پرامن احتجاج پر شیلنگ کی گئی، تشدد کیا گیا،ان چوروں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، عوام کے اس سمندر کو جو آزادی چاہتے ہیں آپ نہیں روک سکتے ،شہباز گل پر 2دن تشدد کیا گیا،آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو نہیں چھوڑیں گے،آئی جی اور ڈی آئی جی پر کیس کریں گے،مجسٹریٹ صاحبہ آپ بھی تیار ہوجائیں آپ کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے گا، شہباز گل پر کیس ہوسکتا ہے تو ہم فضل الرحمان ،نواز شریف ،رانا ثنااللہ کیخلاف بھی کیس کریں گے،انہو ں نے قا نون کی بالادستی کی دھجیاں اڑاد دیں،ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے.

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مجسٹریٹ صاحبہ آپ بھی تیار ہوجائیں آپ کیخلاف بھی کیس کریں گے،سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ قانون اور آئین پر عمل کروائے،

    قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعطم عمران خان اسلام آباد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے زیرو پوائیٹ پہنچے تھے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زیرو پوائنٹ سے ریلی کی قیادت کی.عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی ریلی ایف نائن پارک پہنچی.تحریک انصاف کے کارکنان گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ریلی میں شریک ہوئے، کارکنوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھام رکھے تھے.

    دوسری طرف تحریک انصاف کے زیر اہتمام لاہور کےلبرٹی چوک سے ریلی نکالی گئی ،تحریک انصاف کےعمر سرفراز چیمہ ، محمود الرشید سمیت دیگر رہنماوں نے لبرٹی چوک سے ریلی کی قیادت کی پی ٹی آئی کی ریلی لبرٹی چوک سے داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگئی..

    اس سے قبل اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کو سیکیورٹی دینے سے معذرت کر لی۔ ترجمان ڈی سی اسلام آباد کے مطابق تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت اور سکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی تاہم ٹھوس وجوہات کی بنا پر ریلی نکالنے اور سیکیورٹی مہیا کرنے سے معذرت کی گئی۔

    انہوں نے تبایا کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر گزشتہ کئی روز سے دفعہ 144 نافذ ہے، قیادت کے ساتھ ساتھ ریلی شرکا کی قیمتی جانیں بھی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔ترجمان ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ زیرو پوائنٹ سے ایف نائین پارک تک روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ بھی سیکیورٹی رسک بن سکتا ہے، پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی درخواست کا بروقت جواب بھجوا دیا گیا ہے۔

  • چوہدری شجاعت نے حکومت کے سامنے پیٹرول سستا کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی شرط رکھ دی

    چوہدری شجاعت نے حکومت کے سامنے پیٹرول سستا کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی شرط رکھ دی

    پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے حکومت کے سامنے پیٹرول سستا کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی شرط رکھی ہے۔ طارق بشیر نے پشاور میں مرکزی جنرل کونسل انتخابات سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت کے حکم پر مرکزی جنرل کونسل کے انتخابات کے لیے آئے ہیں۔

    رہنما مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ چوہدری شجاعت برسوں سے سیاست میں ہیں، ان پر کبھی کرپشن کا کیس نہیں بنا، انہوں نے حکومت کے سامنے عوام کو ریلیف دینے اور پیٹرول سستا کرنے کی شرط رکھی ہے۔طارق بشیر نے کہا کہ آج ملک پاک فوج اور خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کی وجہ سے قائم ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں کے ذریعے دکانداروں سے فکسڈ ٹیکس کی وصولی معطل کرتے ہوئے ٹیکس وصولی کی شرح مقررہ حد سے زائد کرنے کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کلیکشن کے معاملے پر اجلاس ہوا۔ وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، وفاقی سیکرٹریز توانائی اور خزانہ اور پٹرولیم کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    شہباز شریف نے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی کو فوری معطل کرکے ٹیکس وصولی کے لیے نئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے بجلی کے بلوں کے ذریعے دکان داروں پر فکسڈ سیلز ٹیکس کو متفقہ شرح سے زیادہ لاگو کرنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی کہ دکان داروں سے ٹیکس وصولی پر کوئی بھی فیصلہ کرتے ہوئے تاجروں کے نمائندگان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔مزید برآں وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں اور حکام کو فوری طور پر غریب طبقے کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کا موثر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ حکومت غریب طبقے کے مالی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کے لیے کوشاں ہے۔

  • شہباز گل کےہسپتال میں معمول کے ٹیسٹ،بلڈ پریشر، شوگر نارمل

    شہباز گل کےہسپتال میں معمول کے ٹیسٹ،بلڈ پریشر، شوگر نارمل

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے پمز ہسپتال میں معمول کے کلینیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا بلڈ پریشر، شوگر، نبض کی رفتار معمول کے مطابق ہے، شہباز گل کو سینے کا معمولی انفیکشن ہے، جس کی دوا دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ‏‏شہباز گل کو کمرے میں اے سی، ٹی وی، صوفے کی سہولت میسر ہے، ‏شہباز گل کو ہسپتال سے پرہیزی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب شہباز گل پر تشدد الزامات سے متعلق پولیس نےانکوائری شروع کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں تفتیشی ٹیم سمیت اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کی خوراک سے متعلق بھی مکمل نگرانی کی جائے گی، پولیس نے تشدد الزامات پر بیانات قلمبند کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے شہباز گل کے معاملے پر ڈاکٹرز کے بیان بھی لئے ہیں ،تفتیشی ٹیم کی جانب سے حکام کو عدالتی کارروائی پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔

    اسلام آباد پولیس نے کہا ملزم شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا ہے۔ شہباز گل پر تشدد اور جنسی زیادتی سے متعلق بعض افراد کی طرف سے من گھڑت مہم چلائی جارہی ہے۔ عدالتی حکم پر تشدد سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر کام شروع ہوچکا ہے اور بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔نہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شخص کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ فراہم کرسکتا ہے اور عوام بلا تصدیق کسی بھی جھوٹی مہم کا حصہ نہ بنیں۔

    پولیس حکام نے کہا کہ پولیس امن و امان کی بحالی کے لیے کام کرتی ہے تاہم بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو تشدد سے متعلق انکوائری رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔

  • مجرا کیس؛ نجی کمپنی سے تیزگام کا کنٹرول واپس لے لیا گیا

    مجرا کیس؛ نجی کمپنی سے تیزگام کا کنٹرول واپس لے لیا گیا

    پاکستان ریلوے نے ڈیفالٹر ہونے پر نجی شعبے کو دی گئی ٹرین تیز گام کا کنٹرول واپس لے لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے نے تیز گام کے تمام پرائیویٹ ملازمین کو فارغ کرکے نجی ٹکٹ بکنگ کاؤنٹر بھی بند کردیا ہے جبکہ اقساط میں ڈیفالٹ پر ٹرین کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ دنوں تیز گام ٹرین میں رقص و سرود کی محفل سجانے پر نوٹس بھیجا تھا جبکہ ٹرین مینیجر رانا اظہر اور ڈائننگ کار مینیجر ارسلان کو گرفتار کرلیا تھا۔لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی تیز گام ایکسپریس میں خواجہ سراؤں کے رقص کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سخت نوٹس لیا تھا.

    14 اگست پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کو پاکستانیوں نے اپنے اپنے انداز سے منایا لیکن لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین میں یوم آزادی عجیب انداز سے منایا گیا اور تیز گام کی ڈائننگ کار میں مجرا پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

    خواجہ سراؤں کے نازیبا رقص کی ویڈیو سامنے آنے پر شہریوں نے شدید اعتراض کیا تھا اور پاکستان ریلوے سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ریلوے ترجمان کے مطابق وزیر ریلوے سعد رفیق نےاس واقعے کا سخت نوٹس لیا اور کہا تھا کہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق ٹرین کی کمرشل منیجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے، شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، پرائیوٹ آپریٹر کے مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائےگا۔

  • شہبا گل نے عمران خان کے کہنے  پرہی بیان دیا، مقدمے سےتوجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈا کیا گیا، مریم اورنگزیب

    شہبا گل نے عمران خان کے کہنے پرہی بیان دیا، مقدمے سےتوجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈا کیا گیا، مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز گل کی جعلی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں،شہباز گل کیخلاف ایک مقدمہ ہے، شہبا گل نے عمران خان کے کہنے پر بیان دیا،پی ٹی آئی مقدمے سےتوجہ ہٹانے کیلئے ایک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی پر بھی تشدد نہیں ہونا چاہئے.

    پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر بھی کوئی تشدد نہیں ہوا،شہباز گل سے منصوب سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو چکوال کی ہے،عمران خان فارن فنڈنگ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں،شہباز گل پیشی کے وقت بیماری کا بہانہ بناتے ہیں،ان کا اصل مقصد ہے کہ کہانی کو بدل دو.

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر کے شہدا کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی، پکڑے جائیں تو کہانی بدل دیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر غلط ویڈیوز چلا کر طوفان بدتمیزی پیدا کی گئی ہے،شہباز گل پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا ہے،پکڑے جائیں تو کہانی کو بدل دیا جاتا ہے، شہبا زگل نے عمران خان کے کہنے پر ٹی پر بیان دیا.

    اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں ن ليگ، پيپلز پارٹی کے بارے میں کن ایجنسیوں نے رپورٹ دی تھی؟۔ تماشے،الزامات چھوڑیں، نام بتائیں۔

    مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان بتائیں مسلم لیگ (ن)اور پی پی پی کے بارے میں کن ایجنسیوں نے رپورٹ دی تھی؟رپورٹ دینے والے لوگوں کے نام بتائیں؟۔

    سابق وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بتائیں کہ چیف الیکشن کمیشنر کے بارے میں گارنٹی کس نے دی تھی؟، تماشے، الزامات چھوڑیں اور نام بتائیں۔ کس کے کہنے پر جھوٹے الزام لگاتے رہے اور جیلوں میں ڈالتے رہے، نام بتائیں؟۔

    اورنگزيب کا یہ بھی لکھنا تھا کہ ریلی نہیں بتائیں آپ نے شہباز گل سے اداروں کے اندر بغاوت کا بیان کیوں جاری کروایا؟، کیوں لسبیلہ کے شہدا کے خلاف اپنے سوشل میڈیا ٹرولز سے مہم چلائی؟۔

  • وزیراعظم نے دکانداروں سے فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی روک دی

    وزیراعظم نے دکانداروں سے فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی روک دی

    وزیراعظم شہبازشریف نے دکانداروں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ ٹیکس کی وصولی معطل کردی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کلیکشن کے معاملے پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء خرم دستگیر، مفتاح اسماعیل، وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک، چیئرمین ایف بی آر، وفاقی سیکرٹریز توانائی، خزانہ اور پٹرولیم کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں بجلی کے نرخ اور فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی روک دی، اور ٹیکس وصولی کے لیے نئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    وزیراعظم نے دوکانداروں سے متفقہ شرح سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کا فیصلہ کرتے وقت تاجر نمائندگان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔
    وزیراعظم نے غریب طبقے کیلئے بجلی نرخوں میں کمی کا موثر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غریب طبقہ کے مالی تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

    واضح رہے کہ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دینے کی غرض سے گزشتہ کئی سالوں سے دکانداروں کی ایف بی آر میں رجسٹریشن کیلئے اقدامات کئے جارہے تھے لیکن اس میں حکومت کو کامیابی نہیں مل رہی تھی اور حکومت کو اپنے فیصلے پر عملدرآمد میں تاجروں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا تھا۔

    تاہم بجٹ 23-2022ء میں چھوٹے ریٹیلرز پر فکسڈ انکم اینڈ سیلز ٹیکس نافذ کردیا گیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹیکس کی وصولی بجلی کے بلوں کے ساتھ کی جائے گی۔
    بجٹ تقریر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ رجسٹریشن اور رپورٹنگ کا آسان نظام لایا جارہا ہے جو ریٹیلرز کیلئے آسان ہوگا اور یہ ٹیکس 3 ہزار سے 10ہزار روپے تک ہوگا، یہ ایک فائنل سیٹلمنٹ ہوگی۔

    بجٹ تقریر میں ریٹیلرز کو ضمانت دی گئی کہ اس ٹیکس ادائیگی کے بعد ایف بی آر ریٹیلرز سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کرے گا۔

  • عمران بتائے کہ انہیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کیخلاف رپورٹ کس نے دی؟ مریم اورنگزیب

    عمران بتائے کہ انہیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کیخلاف رپورٹ کس نے دی؟ مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں ن ليگ، پيپلز پارٹی کے بارے میں کن ایجنسیوں نے رپورٹ دی تھی؟۔ تماشے،الزامات چھوڑیں، نام بتائیں۔

    مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان بتائیں مسلم لیگ (ن)اور پی پی پی کے بارے میں کن ایجنسیوں نے رپورٹ دی تھی؟رپورٹ دینے والے لوگوں کے نام بتائیں؟۔


    سابق وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بتائیں کہ چیف الیکشن کمیشنر کے بارے میں گارنٹی کس نے دی تھی؟، تماشے، الزامات چھوڑیں اور نام بتائیں۔ کس کے کہنے پر جھوٹے الزام لگاتے رہے اور جیلوں میں ڈالتے رہے، نام بتائیں؟۔

    اورنگزيب کا یہ بھی لکھنا تھا کہ ریلی نہیں بتائیں آپ نے شہباز گل سے اداروں کے اندر بغاوت کا بیان کیوں جاری کروایا؟، کیوں لسبیلہ کے شہدا کے خلاف اپنے سوشل میڈیا ٹرولز سے مہم چلائی؟۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ ملک کو جتنا نقصان عمران خان نے پہنچایا کوئی دشمن بھی نہیں پہنچا سکتا۔

    لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آنے والے وقت میں حکومت نام کی چیز غیر مؤثر ہو جائے گی، اب پرائیویٹ سیکٹر ملک کو آگے لے کر جائے گا، ہمیں آگے بڑھنا ہے تو ہمیں سرمایہ کاری درکار ہے جس کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے مدد لینا ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ جب ہم گئے تھے تب ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب تھا، ملک کو جتنا نقصان عمران خان نے پہنچایا کوئی دشمن بھی نہیں پہنچا سکتا، گزشتہ چار سال میں سی پیک پر مجرمانہ غفلت ہوئی ہے،چار سال میں ایک ڈالر بیرون ملک سے سی پیک پر پاکستان نہیں آیا۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دنیا میں جس ملک نے ترقی کی وہاں برآمدات بڑھیں، ہمیں ٹیکس کلیکشن کو بھی دُگنا کرنے کی ضرورت ہے، ہمارا 1500 ارب روپے کا دفاعی بجٹ اور 530 ارب روپے پینشن کا بجٹ ہے ، ٹیکس ریونیو کو 15 بیس ارب روپے تک لیجانا ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب پاکستان امریکا کی ضرورت تھا تب ہم نے کوئی فائدہ نہیں لیا، ہمارا اقتدار میں دورانیہ 9 سال ہے، ہماری حکومت ہمیشہ سے بحران کی کیفیت میں رہی، اگرپاکستان میں جمہوریت کو تسلسل سے چلنے دیا ہوتا تو حالات بہتر ہوتے کیونکہ سیاسی استحکام اور اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل ملکی ترقی کا راز ہے۔

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مرضی ہے کہ شہباز گل سے تفتیش بھی نہ ہو، سارا تماشہ شہباز گل کو تفتیش سے بچانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اقتدار میں فرعون اپوزیشن میں مظلوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عمران خان سارا تماشا شہباز گل کو تفتیش سے بچانے کیلئے کر رہے ہیں، ان کی مرضی ہے کہ شہباز گل سے تفتیش بھی نہ ہو۔
    وفاقی وزیر نے کہا کہ اب یہ راز باقی نہیں رہا کہ شہباز گل کا بیانیہ عمران خان کا ہی تھا، ساری خرابی کی جڑ ممنوعہ فارن فنڈنگ ہے۔

    قادر پٹیل نے مزید کہا کہ عمران خان کی فنڈنگ کا بنیادی مقصد پاکستان کو کمزور کرنا تھا، وہ آئین اور قانون کو تماشا بنانا چاہتے ہیں انہیں روکنا ہوگا۔

    ادھر آج پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوٹیوبرز سے ملاقات میں کہا ہے کہ میں جو کام کرتا ہوں کشتیاں جلا کر کرتا ہوں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے یوٹیوبر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ عوامی سپورٹ ہے اور میں جو بھی کام کرتا ہوں کشتیاں جلا کر کرتا ہوں۔ میں نے سب کچھ بیچ کر پاکستان میں انویسٹ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آرام سے اسلام آباد کو بند کر سکتے ہیں اور میں فائنل قدم اس لیے لوں گا کہ اپنے مقصد تک پہنچ جاؤں۔ ہم نے 4 دن کے نوٹس پر ہاکی کا میدان بھرا یہ کوئی نہیں کرسکتا اور انہوں نے مل کر مینار پاکستان پر جلسی کی۔

  • شہباز گل کے ساتھ جنسی زیادتی: اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آ گیا

    شہباز گل کے ساتھ جنسی زیادتی: اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آ گیا

    وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کی من گھڑت مہم چلائی جا رہی ہے۔

    اسلام آباد پولیس نے کہا ملزم شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا ہے۔ شہباز گل پر تشدد اور جنسی زیادتی سے متعلق بعض افراد کی طرف سے من گھڑت مہم چلائی جارہی ہے۔ عدالتی حکم پر تشدد سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر کام شروع ہوچکا ہے اور بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
    پولیس حکام نے کہا کہ پولیس امن و امان کی بحالی کے لیے کام کرتی ہے تاہم بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


    انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شخص کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ فراہم کرسکتا ہے اور عوام بلا تصدیق کسی بھی جھوٹی مہم کا حصہ نہ بنیں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے حامی صحافی عبدالقادر نے دعوی کیا کہ: شہباز گِل پر مبینہ تشدد کی تصاویر جاری کر دی گئیں ہیں، انہوں نے مزید کہا: ایک شخص کیلئے اس سے مشکل وقت اور کیا ہو گا کہ اسے بطور ثبوت اپنی برہنہ تصاویر بنوانی پڑیں۔ عبدالقادر کے مطابق: ایسے مناظر ہیں جنہیں شایدسوشل میڈیا پر پوسٹ بھی نہیں کیا جا سکتا۔

    شہباز گل پر تشدد کے نشانات کی ویڈیوز اور تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے اینکر شفات علی نے کہا کہ:
    شہباز گل صاحب کے لئے بہت سی دعائیں، مگر جس تصویر اور وڈیو کی بنیاد پہ جنسی تشدد کا کیس بنایا جا رہا ہے وہ تصویر شہباز گل کی ہے ہی نہیں۔


    انہوں نے مزید کہا کہ: بلکہ مشتعل ہجوم کے ہتھے چڑھ کر ہسپتال پہنچنے والے ایک شخص کی ہے جس پر بچے سے زیادتی کا الزام تھا۔ لہذا فیک نیوز مت پھیلائیں، اور عوام کو نہ بھڑکائیں.

    تحریک انصاف کی سابقہ حکومت میں وزارت داخلہ کی خدمات انجام دینے والے شیخ رشید احمد نے کہا ہے شہباز گل پر جو تشدد ہوا اس سے عالم دنیا میں شرمندگی ہوئی ہے.

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ: تمام تصاویر پلس ویڈیوز میں واضح ہےکہ جنسی زیادتی سمیت گِل کو ذہنی وجسمانی تشدد کا نشانہ بنایاگیا ہے اور وہ بھی ایسے بھیانک طریقےسے کہ جسکا موازنہ تک ممکن نہیں ہے۔


    عمران‌ خان نے مزید کہا شہباز گل کو توڑنے کیلئے اسکی بدترین تضحیک کی گئی ہے۔ مجھےاب مکمل تفصیلات موصول ہوچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ: اسلام آباد پولیس کامؤقف ہے کہ اس نےکسی قسم کا تشدد نہیں کیا۔چنانچہ میراسوال ہے کہ: تشدد کیاکس نے؟عوام میں بڑے پیمانےپر یہ عمومی تاثرموجود ہےکہ ایسابھیانک تشدد کر کون سکتا تھااور یہ ہمارےذہنوں میں بھی ہے۔یادرکھوعوام ردعمل دینگے۔ہم ذمہ داروں کی نشاندہی کرنےاور انہیں کٹہرے میں کھڑاکرنےمیں کوئی کسر نہ اٹھارکھیں گے۔

    یاد رہے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بغاوت پر اکسانے کے الزام میں زیر حراست شہبازگل کی عیادت کے لئے پمز اسپتال پہنچے، جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
    عمران خان گاڑی میں پمز اسپتال کے کارڈیک وارڈ کے باہر پہنچے تو وارڈ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے نعرے بازی شروع کردی تھی.

    اسپتال میں پہلے سے موجود اسلام پولیس نے عمران خان کو شہبازگِل سے ملاقات سے روک دیا تھا، اور کہا تھا کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر نہیں ہے، اور اس سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔
    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ پمزاسپتال میں سیکیورٹی کامناسب بندوبست کیا ہے، اور اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔