Baaghi TV

Author: +9251

  • میری ٹائم آپریشنز کا مظاہرہ

    میری ٹائم آپریشنز کا مظاہرہ

    پاکستان بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر اور ڈیرہ الساحل سعودی عرب کے شہر الجبیل میں اختتام پذیر ہو گئیں جبکہ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق نسیم البحر میں دونوں ممالک کے جنگی جہاز اور رائل سعودی ائیر فورس کے جہازوں نے حصہ لیا، بحری مشق ڈیر الساحل کے دوران دونوں ممالک کی میرینز اور اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔


    پاک بحریہ، سعودی بحریہ اور فضائیہ کے یونٹس نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا،مشق میں روائتی اور غیر روائتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا اور مشق نسیم البحر اور ڈیرہ الساحل سے دونوں ممالک کی مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہو گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل پاک فضائیہ کے ایئر مارشل وقاص احمد سلہری نے کہا تھا کہ میری ٹائم آپریشنز کو مزید بہتر بنانے کے لیے پاک بحریہ اور فضائیہ کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ہے جبکہ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول وار کالج آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے معزز مہمان کا استقبال کیا گیا تھا اور
    ائیر مارشل وقاص احمد سلہری کا پاکستان نیوی وار کالج میں خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سامان حرب کے حصول پر خصوصی توجہ رکھتی ہے ۔ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے موثر فضائی قوت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

  • پرویز خٹک سے اتحاد نہیں کریں گے. مولانا فضل الرحمان

    پرویز خٹک سے اتحاد نہیں کریں گے. مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور مسلم لیگ (ن) سے اتحاد ہوسکتا ہے۔ جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ الیکشن سے نہیں بھاگ رہے، 90 دن میں الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ صدر علوی کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں، اگر انہوں نے الیکشن کی تاریخ دی تو یہ بدنیتی ہوگی، پرویز خٹک اور محمود خان کو نا قابل اعتبار قرار دے کر مولانا فضل الرحمان نے ان کے ساتھ انتخابی اتحاد کا امکان مسترد کردیا اور کہاکہ سندھ میں جی ڈی اے، ایم کیوایم اور ن لیگ اتحاد ہوسکتا ہے، ان سے رابطے جاری ہیں، پیپلزپارٹی سے نہیں۔

  • گاڑی بجلی کے پول سے ٹکرا کر تباہ

    گاڑی بجلی کے پول سے ٹکرا کر تباہ

    شمالی سعودی عرب کے علاقے الجوف کی ہائی وے پر خوفناک حادثے پر مبنی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور اس المناک حادثے میں یونیورسٹی کے تین طالب عالم جاں بحق ہو گئے جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے طالب علموں کو لے جانے والی گاڑی بجلی کے پول سے ٹکرائی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ جس سے بجلی کا پول زمین پر آن رہا اور گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے تینوں سوار جاں بحق ہو گئے۔

    سوشل میڈٖیا پر ویڈیو وائرل کرنے والے صارفین نے حادثے میں تین طالب علموں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    جبکہ عالمی ادارے کے مطابق ادھر الجوف یونیورسٹی نے ایکس اکاؤنٹ پر طلبہ کی ہلاکت پر اظہار غم کیا ہے۔ الجوف یونیورسٹی کے سربراہ نے حادثے میں جان سے ہاتھ دھونے والے طلبہ حسين بن عيسى الرويلی، ‏سيف بن عائض الفهيقی، ‏عبدالعزيز بن محمد الرويلی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

  • پاکستان میں الیکٹرک موٹرسائیکلز بنانے کیلئے 1.2 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری

    پاکستان میں الیکٹرک موٹرسائیکلز بنانے کیلئے 1.2 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری

    الیکٹرک موٹر سائیکل اور توانائی کے لیے کام کرنے والی کمپنی زیڈ وائی پی ٹیکنالوجیز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستان میں الیکٹرک موٹرسائیکلز بنانے کیلئے 1.2 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے زیڈ وائی پی ٹیکنالوجیز نامی اس اسٹارٹ اپ کا اسمبلی پلانٹ لاہور میں قائم ہے جس میں سالانہ 8000 الیکٹرک موٹر سائیکلیں تیار کی جاسکتی ہیں۔

    جبکہ اس کا انرجی ڈویژن اسلام آباد میں ہے، جس کے ذریعے یہ بیٹری-ایس-اے-سروس (BaaS) فراہم کی جاتی ہیں اور اسٹارٹ اپ کا کہنا ہے کہ وہ مہنگی قیمتوں، طویل فاصلے اور چارجنگ ٹائم کے مسائل کو حل کرنا چاہتا ہے اور زیڈ وائی پی کے ترجمان نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ کمپنی کا مقصد الیکٹرک موٹر سائیکلیں تیار کرنا، ان کیلئے جدید بیٹری سویپ اسٹیشن، فن تعمیر کی حامل ملکیتی اور پیٹنٹ (زیر التواء) بیٹری، کلاؤڈ سافٹ ویئر اور موبائل ایپس کرنا ہے۔

    تاہم انہوں نے بتایا کہ زیڈ وائی پی کی موٹرسائیکل ایندھن کی لاگت میں 70 فیصد تک کی کمی اور فضائی آلودگی پھیلانے والے اخراج کو ختم کرسکتی ہے لیکن ستمبر 2022 میں قائم ہونے والی زیڈ وائی پی ٹیکنالوجیز کے شریک بانی اور سی ای او حسن خان نے کہا کہ کمپنی نے 66,000 ڈالرز کے ابتدائی سرمائے کے ساتھ اپنا آغاز کیا اور وہ اپنے سیڈ راؤنڈ (حاصل ہونے والے سرمائے) کو اسمبلی پلانٹ میں ہونے والے اخراجات کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

    حسن خان نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ الیکٹرک بیٹریاں سواروں کے لیے تکلیف دہ ہو سکتی ہیں۔ بیٹری، جو سروس کے طور پر سوار کے استعمال کے لحاظ سے سبسکرپشن کے مختلف درجوں پر پیش کی جاتی ہے، اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹری کو چارج شدہ بیٹری سے تبدیل کرنا فیول اسٹیشن پر پیٹرول کے لیے رکنے کے مترادف ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    نجی ٹی وی کے مطابق کمپنی موٹرسائیکلوں کی مختلف قسمیں پیش کر رہی ہے جن کی قیمت 150,000 سے 450,000 روپے کے درمیان ہے، بیٹری کی سبسکرپشنز کی قیمت 4,000 سے 24,000 روپے کے درمیان ہو سکتی ہے۔ کمپنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس کا مقامی طور پر تیار کردہ چارجنگ اسٹیشن ہم آہنگ موٹرسائیکلوں کو 60 سیکنڈ کے اندر اندر چارج ہونے کے قابل بناتا ہے۔

  • ایم ڈی کیٹ 2023 ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

    ایم ڈی کیٹ 2023 ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

    خیبرپختونخوا میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن (ایم ڈی کیٹ) ٹیسٹ 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق عذرا ریاض 200 میں سے 198 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ اسی طرح حسیب خان نے ایم ڈی کیٹ 2023 کے امتحان میں 197 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، اور تیسری پوزیشن چار امیدواروں نے 195 نمبر لے کر حاصل کی۔ جن میں منصور خان، شاہ فیصل خان، سید عقیل باچا اور عبدالرزاق شامل ہیں۔

    نتائج کے مطابق سیف اللہ امتیاز، مقتصد خان، سیف اللہ خالد، حلیمہ، انعم خان اور ثقلین خان نے 194 مارکس کے ساتھ مشرکہ طور چوتھی پوزیشن حاصل کی اور خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز 10 ستمبر کو ہونے والا ایم ڈی کیٹ کا امتحان متنازع ہوچکا ہے، ایک طرف پرچہ لیک ہونے کی خبریں سامنے آئیں تو دوسری جانب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑے پیمانے پر نقل کا رجحان بھی دیکھنے کو ملا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    کئی طلبہ گرفتار بھی ہوئے اور متعدد مقدمات بھی درج کیے گئے۔ جبکہ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کے نتائج جاری ہوئے تو سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ای ٹی ای اے) خیبرپختونخوا نے جیسے ہی سوشل میڈیا پر نتائج شئیر کیے تو سوشل میڈیا صارفین نے شرکاء کے حاصل کردہ نمبروں پر سوال اٹھا دیا۔
    https://twitter.com/RM_Aqib/status/1701593325747462240
    جبکہ صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر 2023 کے نتائج کا موازنہ 2022 کے نتائج سے کیا اور دعویٰ کیا کہ اس سال کم از کم 110 طَلَبہ نے 200 میں سے 190 نمبر حاصل کیے، جبکہ پچھلے سال صرف دو طلبہ ایسے نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ایم ڈی کیٹ دراصل متعدد انتخابی سوالات پر مشتمل ہوتا ہے، جس کے ہر سوال کا ایک نمبر ہوتا ہے، اور غلط جوابات کے مارکس نہیں کاٹے جاتے۔ اس میں 68 سوالات حیاتیات سے، 54 کیمسٹری سے، 54 فزکس سے، 18 انگریزی زبان سے، 6 منطقی استدلال سے شامل کیے جاتے ہیں اور کُل نمبرز 200 ہوتے ہے۔


    نتائج سے پتا چلتا ہے کہ 46,439 رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 110 امیدواروں نے 190 یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے جبکہ ایک ہزار سے زائد طلبہ نے 180 سے 189 نمبر حاصل کیے، جب طلبہ 10 ستمبر کو کے لیے پہنچے تو ایکس کے سرفہرست ٹڑینڈز میں شامل تھا کیونکہ مبینہ طور پر ایک دن پہلے پیپر لیک ہو گیا تھا، بہت سے صارفین مبینہ پیپر کی تصاویر شیئر کر رہے تھے۔

  • امریکا، پاکستان کو خطے میں اپنا بہترین دوست سمجھتا ہے. ڈونلڈ بلوم

    امریکا، پاکستان کو خطے میں اپنا بہترین دوست سمجھتا ہے. ڈونلڈ بلوم

    پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گوادر کا ایک روزہ دورہ کیا ہے اور گوادر میں پریس بریفنگ کے دوران ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا، پاکستان کو خطے میں اپنا بہترین دوست سمجھتا ہے جبکہ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سالوں سے امریکا، پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد حکومت کی شراکت داری سے بلوچستان میں اقتصادی ، توانائی، تعلیمی اور ماحولیاتی ترقی پر کام کرنا ہے، جبکہ اس سے قبل امریکی محکمہ کے خارجہ ترجمان میتھیو ملر نے کہا تھا کہ امریکا پاکستان میں آزادانہ انتخابات پرزوردیتا ہے لیکن کسی ایک سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    گزشتہ پیر کو امریکی محکمہ خارجہ کی معمول کی نیوز بریفنگ میں اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں الیکشن کمیشن کے سربراہ سے ملاقات سے متعلق سوال پوچھنے پر انہوں نے صحافی کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ کرنے مشورہ دیا جبکہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کے بارے میں مخصوص تبصرے کیلئےسفارت خانے سے رجوع کروں گا۔ لیکن میں اس بات کا اعادہ کروں گا جو میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کوئی موقف اختیار نہیں کرتا۔

  • نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے. مریم اورنگزیب

    نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے. مریم اورنگزیب

    پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا جبکہ مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں سابق وزیراعظم، ن لیگ کے صدر اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کا ایک بیان شئیر کیا۔

    مریم اورنگزیب نے مزید لکھا کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے صدر شہباز شریف کا اہم بیان، معمارِ پاکستان اور رہبر، عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے۔


    مریم نے شہباز شریف کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا؛ محسنِ عوام محمد نواز شریف کا وطن آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا تاہم خیال رہے کہ نواز شریف 2019 سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں اور پاناما پیپرز کیس میں تاحیات نااہل ہونے کے بعد لندن میں مقیم ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    جبکہ حکومت نے حال ہی میں الیکشن ایکٹ میں کچھ ترامیم کی منظوری دی جس میں نااہلی کے لیے زیادہ سے زیادہ پانچ سال کی حد مقرر کی گئی ہے، ان ترامیم کے بعد نواز شریف کیواپسی کا دروازہ کھل گیا ہے۔

  • پی ایم ایم ایل کراچی کے تحت وکلاء فورم تشکیل

    پی ایم ایم ایل کراچی کے تحت وکلاء فورم تشکیل

    مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت وکلاء فورم تشکیل دے دیا گیا جبکہ فورم کی تشکیل عوام کے حقوق کی حفاظت کی راہ میں ایک اہم قدم ہے یہ کہنا ہے احمدندیم اعوان کا انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت مستقل بنیادوں پر وکلاءفورم تشکیل دے دیا گیا۔وکلاءفورم سے عوام کواپنے حقوق کی حفاظت میں قانونی مدد ملے گی ۔وکلاء فورم کے تحت علاقوں میں لیگل ایڈ کمیٹیاں بناکر عوام کو قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔

    جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء فورم کراچی کی ذمہ داری ایڈووکیٹ چوہدری محمد مدثر کو دی گئی ۔اس بات کا فیصلہ شاہراہ فیصل پر واقع مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں وکلاء میٹ اپ کے دوران کیا گیا۔وکلاء میٹ اپ میں پاک لائیرز فورم پاکستان کے صدر رانا عبدالحفیظ ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف

    جبکہ اس موقع پر کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سےعوام کی قانونی خدمات کو بہتر بنانے کے وکلاءفورم تشکیل دیا گیاہے ۔ وکلاء فورم سے کراچی کے عوام کو ان کے قانونی مسائل کا حل تلاش کرنے میں سہولت فراہم کی جائے گی۔وکلاء کے اس فورم کا تشکیل دینا عوام کوایک نئی امیدفراہم کرے گا ۔کہ وہ اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے قانونی جنگ کر سکیں۔

  • کم جونگ اُن کی روس آمد

    کم جونگ اُن کی روس آمد

    شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن پیانگ یانگ سے اپنی نجی ٹرین میں روس کے لیے روانہ ہوئے تھےجبکہ سرکاری میڈیا چینل کے سی این اے نے منگل کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ایک نایاب سربراہی ملاقات کے لیے گئے اور کے سی این اے نے یہ بھی بتایا کہ کم کے ساتھ اعلیٰ سرکاری اہلکار بھی تھے جن میں فوجی اہلکار بھی شامل تھے۔

    جبکہ سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر میں کم جونگ ان کو گہرے سبز رنگ کی ٹرین میں سوار ہوتے، فوجی آنر گارڈز اور گہرے رنگ کے سوٹ اور رنگ برنگے لباس میں لوگوں کے ہجوم کو پھول اور جھنڈے لہراتے ہوئے دکھایا گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بکتر بند اور دیگر خصوصی سازوسامان لے کر جا رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ کِم کا روس کا دورہ اور پوٹن سے ملاقات ایک مکمل دورہ ہو گا، اور پیسکوف کے مطابق مذاکرات کا مرکزی موضوع پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات ہوں گے جبکہ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی دوستی کو مضبوط کرتے رہیں گے

  • ڈالر 20 روز کی کم ترین سطح پر 300 سے نیچے آگیا

    ڈالر 20 روز کی کم ترین سطح پر 300 سے نیچے آگیا

    حکومتی ہدایات پر انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے بعد روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی جبکہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ایک ڈالر ایک روپے 79 پیسے سستاہوکر 301 روپے 16 پیسے پر بند ہوا۔

    جبکہ آج منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی آئی اور ڈالر ایک روپے 41 پیسے سستا ہوگیا اور بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے27 پیسے سستا ہوکر 299 روپے 89 پیسے پر بند ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    علاوہ ازیں اس وقت انٹربینک میں ڈالرگزشتہ 20 روزکی کم ترین سطح پرہے تاہم دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ تین سو روپے پر برقرار ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 297 روپے بھی ریکارڈ کیا گیا اور اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 370 روپے جب کہ یورو 316 روپے کا ہے، سعودی ریال 79 روپے اور اماراتی درہم 82 روپے کا ہے۔

    دوسری جانب ملک میں سونےکی قیمت میں کمی کا سلسلہ تھم گیا اور سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ہزاروں روپےکا اضافہ ہوگیا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونےکی قیمت میں 5 ہزار 600 روپےکا اضافہ ہوا ہے، فی تولہ سونےکی قیمت 5 ہزار 600 روپے اضافےکے بعد 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    خیال رہےکہ ملک میں گزشتہ چند روز کےدوران سونا 30 ہزار روپے سے زائد سستا ہوا جس کے بعد آج یکدم دوبارہ مہنگا ہوگیا، اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 5 ہزار 58 روپے بڑھ کر 1لاکھ84 ہزار 585 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 15 ڈالر کم ہو کر 1911 ڈالر فی اونس ہے۔