Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟

    اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟

    اسلام آباد پولیس اورغیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں غیر ملکی شہریوں کو وفاقی پولیس اہلکاروں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق ویڈیو اسلام آباد کے صدر زون کی ہے، واقع تقریبا ایک ہفتہ پرانا ہے جبکہ پولیس کے مطابق لڑنے والے غیر ملکی نائجیرین ہیں جو ڈرگ اسمگلر ہیں۔


    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تھا اور پولیس اس بارے میں قانونی کاروائی پوری کرے اور آئین کے مطابق ملزمان سے نمٹے گی جبکہ ذرائع نے بتایا یہ غیر ملکی نائیجیرین تھے اور انہوں نے روڈ کو بھی بند کردیا تھا اور پولیس کے ساتھ لڑنا شروع ہوگئے.
    مزید یہ بھی پڑھیں
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    جبکہ نائجیرین کا کہنا تھا کہ یہ ہم پر جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے اور اگر پولیس کے پاس کوئی ثبوت ہے تو ہمارے سامنے لائے لیکن ہمیں تنگ نہ کرے کیونکہ ہم سیاہ ہیں خیال رہے کہ پاکستان میں پہلے بھی غیر ملکی انوسٹر کو پولیس تنگ کرچکی ہے جس کے باعث وہ اہنا سارا مال چھوڑ کر نکل گئے ہیں.

  • پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا

    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا

    پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کا مالی بحران سنگین ہوگیا اور دو دن میں فنڈز نہ ملے تو فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہو جائے گا جبکہ ذرائع کے مطابق اندرون وبیرون ملک جانے والی 30 سے زائد پروازیں معطل ہونے اور رقم فوری طور پر نہ ملنے کی صورت میں 15 طیارےگراؤنڈ ہوجانے کا خدشہ ہے تاہم ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے قرض، سود، لیز اور پرزوں کی ادائیگیوں پر مشکلات کا شکار ہے اور پی آئی اے کو فوری طور پر 20 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کرنی ہیں جن میں فیول، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور لیز پرطیاروں کی ادائیگیاں شامل ہیں۔

    وزرات ہوابازی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی تنظیم نو پیچیدہ عمل ہے مکمل کرنے میں ایک سال درکارہے، تنظیم نو کے دوران پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جاری رہنا ضروری ہے ورنہ کوئی سنجیدہ سرمایہ کاری حاصل نہیں کی جاسکے گی نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ اس سلسلے میں وزارت ہوا بازی اور وزارت خزانہ کے درمیان ہونے والے کئی اجلاس بے نتیجہ رہے ہیں۔

    جبکہ اس صورتحال میں نگران حکومت پی آئی اے کو فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر الجھن اور تذبذب کا شکار ہے۔ تاہم دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق حکومت کے تعاون سے بینکوں سے قرض حصول کے اقدامات کرلیے ہیں اور فنڈ جاری ہوتے ہی طیاروں کے پرزوں، انجن اورسود کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اپنی تاریخ کا بلند ترین ریونیو کمارہا ہے لیکن یہ ساری آمدنی بینکوں کے قرضے اور لیزنگ کمپنیوں کی ادائیگی میں خرچ ہو رہی ہے۔

  • تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف

    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو جی 20 اجلاس آج پاکستان میں ہوتا خیال رہے کہ لندن میں حسن نواز کے دفتر آمد کے موقع پر نواز شریف نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی جبکہ اس سے قبل صحافی نے ان سے سوال کیا کہ بھارت میں جی 20 کا اجلاس ہوا لیکن پاکستان اس میں شریک کیوں نہیں؟

    تاہم اس سوال پر نواز شریف نے جواب دیا کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو جی 20 کا یہ اجلاس پاکستان میں ہوتا، تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا یا ہونے والا ہوتا علاوہ ازیں‌ اہلیہ کی برسی کے سوال پر سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    جبکہ دوسری جانب نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کسی بھی وقت پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں اور اطلاعات کے مطابق جی 20 کانفرنس کے لیے بھارت جانے والے سعودی ولی عہد سعودی پیر 11 ستمبر کی رات ساڑھے آٹھ بجے وہاں سے روانہ ہوں گے جبکہ اتوار کو جی 20 سربراہ اجلاس کے اختتام پر دیگر عالمی رہنماؤں کے روانہ ہونے کے بعد محمد بن سلمان پیر کو دو طرفہ دورے کے لیے بھارت میں ہی ٹھہرے گئے تھے.

    جبکہ بھارتی حکام کی جانب سے جاری کردہ اشیڈول میں کہا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے راشٹرپتی بھون میں بھارتی صدر صدردروپدی مرمو سے سے ملاقات کریں گے اور رات ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہوجائیں گے۔

  • کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری

    کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری

    پنجاب کی نگران کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فوری طور پر مذکور ہ فیصلے کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا اور ملتان میں ہوئے کابینہ کے اجلاس میں 39 نکاتی ایجنڈا زیرِ غور آیا۔

    جبکہ کابینہ کے اجلاس میں میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں، معذور افراد اور طلبہ کو فری سہولت دینےکی منظوری بھی دے دی گئی۔ اجرت بورڈ نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کا مسودہ اپریل میں تجویز اور سفارشات کے لیے بھیجا تھا۔ 26 اگست کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی تجویز کابینہ کے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ دیا۔

    جبکہ نگران پنجاب حکومت نے آج صوبے بھر میں تمام رجسٹرڈ لیبرز اور ورکرز کی کم از کم اجرت 32000 ماہانہ کرنے کی منظوری دے دی جبکہ سیکرٹری لیبر فیصل فرید کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ محکمہ لیبر اپنے تمام کارکنان کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہے اور کم از کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ ہونے پر سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

  • جب ماں کا انتقال ہوا میں‌امریکہ میں‌تھی فلائٹ نہ مل سکی فرح ندیم رو پڑیں

    جب ماں کا انتقال ہوا میں‌امریکہ میں‌تھی فلائٹ نہ مل سکی فرح ندیم رو پڑیں

    سینئر اداکارہ فرح ندیم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری والدہ مجھ سے بہت محبت کرتی تھیں ، جب تک میری شادی نہیں ہو گئی تھی میں ان کے ساتھ ہی سویا کرتی تھی ، وہ میرے کھانے پینے کا بہت خیال رکھتی تھیں، ان کو پتہ تھا میں کھانے پینے میں بہت کاہل ہوں، وہ مجھے کچن میں‌جانے نہیں دیتی تھیں ، وہ چاہتی تھیں کہ میری توجہ میری پڑھائی پر رہے. میں کبھی بھی کوئی چیز نہیں مانگتی تھی میری والدہ میرا خود ہی خیال کرتی تھیں جو میری پسند کی چیز ہوتی تھی وہ مجھے لا کر دیتی تھیں. میرے بھائی گھر میں‌کھانے کی کوئی چیز نہیں چھوڑتے تھے لہذا ماں میرے لئے کھانا بنا کر چھپا کر رکھتیں تاکہ میں‌کھا لوں.

    انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ ماں کی آخری رسومات میں‌شریک نہ ہو سکی ، میں امریکہ میں تھی اور نومبر میں‌امریکہ گئی فروری میں‌ان کا انتقال ہوا کورونا کی وجہ سے مجھے فلائٹ نہ مل سکی اور ماں کو دنیا سے جاتی بار نہ دیکھ سکی. وہ یہ بات کرتے ہوئے رو پڑیں اور کہاکہ ”ماں کو آخری وقت پر نہ دیکھ پانا میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہے،” ماں نے مجھے جاتی بار کہا تھا ہو سکتا ہے جب تم آئو میں‌نہ ہوں. میں‌سمجھ نہ سکی امی کی اس بات کو.

    فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

    جو اصل فنکار نہیں ان کو تھیٹر بند ہونے کی تکلیف ہے طاہر انجم

    طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو

  • پیپلز پارٹی عوامی جماعت جو خدمت پر یقین رکھتی. راجا پرویز اشرف

    پیپلز پارٹی عوامی جماعت جو خدمت پر یقین رکھتی. راجا پرویز اشرف

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز کی ملاقات ہوئی ہے جبکہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری سرفراز کا حلقہ پی پی 9 گوجر خان سے آئندہ جنرل الیکشن میں خرم پرویز راجہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیونکہ خرم پرویز راجہ آئندہ جنرل الیکشن میں گوجر خان پی پی 9 سے صوبائی اسمبلی پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے جبکہ راجہ پرویز اشرف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل اور انہیں روزگار فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہمیشہ عوام کے مسائل کو حل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ اتحادی حکومت کے دور میں پیپلز پارٹی نے عوامی توقعات سے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے۔ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری سرفراز سے ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں خرم پرویز راجہ اور حاجی راشد زمان بھی موجود تھے۔ملاقات میں گوجر خان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چوہدری سرفراز کی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری سرفراز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے اور عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا ہے۔اسپیکر نے کہا نے گوجر خان سے پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداران نے مکمل مشاورت کے بعد خرم پرویز راجہ کو آئندہ جنرل الیکشن میں گوجر خان کے حلقہ پی پی 9 سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔خرم پرویز راجہ کی کامیابی کے لیے گوجر خان پیپلز پارٹی کے تمام سرکردہ رہنماؤں کی بھرپور حمایت اور تعاون کی ضرورت ہے۔

    اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ گوجر خان اور خطہ پوٹھوار میں راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کا مشکل وقت میں ساتھ نبھایا ہے اور عوام کے خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف اور خرم پرویز راجہ گوجر خان کی عوام کا فخر ہیں۔ انہوں نے راجہ پرویز اشرف اور خرم پرویز راجہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئند جنرل الیکشن میں گوجر خان حلقہ پی پی 9 سے خرم پرویز راجہ الیکشن لڑیں گے اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ خرم پرویز راجہ آئندہ الیکشن میں میرے نامزد امیدوار ہونگے اور ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گوجر خان سے الیکشن کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے اس کو من و عن تسلیم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کی پارٹی اور علاقے کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

    سرفراز چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن کی تمام سرگرمیوں میں وہ راجہ پرویز اشرف اور خرم پرویز راجہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور الیکشن کمپین میں بھرپور حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن گوجر خان کے حلقہ سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیت کر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تحفے میں پیش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گوجر خان کی عوام کی ترقی اور خوشحالی میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل۔انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان جو منصوبے لگائیں ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔

  • لگتا ہے آج کل الیکٹریشنز بھی ڈراموں کے ناقد بنے ہوئے ہیں بشری انصاری

    لگتا ہے آج کل الیکٹریشنز بھی ڈراموں کے ناقد بنے ہوئے ہیں بشری انصاری

    سنیئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ آج کل ہر کوئی ناقد بنا ہوا ہے ہر کوئی سینئر جونئیر تمام فنکاروں کی بے عزتی کررہا ہے. ایک اچھا ڈرامہ بنانے میں وقت لگتا ہے تو ایک برا ڈرامہ بننے میں‌بھی وقت تو لگتا ہے نا، منہ اٹھا کر کسی کو بھی کچھ بھی کہہ دینا یہ تو بہت غلط بات ہے. مجھے تو لگتا ہے کہ الیکٹریشنز بھی اب تو ڈراموں پر تبصرہ کررہے ہوتے ہیں، ایک میاں بیوی جنکو میں نہیں‌جانتی نہ ہی ان کا نام پتہ معلوم ہے وہ بھی ڈراموں پر تبصرہ کررہے ہوتے ہیں.

    ”ایسا لگ رہا ہوتا ہے کہ شوہر الیکٹریشن ہے اور بیوی ابھی ابھی آٹا گوندھ کر آئی ہے. ”بھئی خدا کا کچھ تو خوف کرو کسی کو بات کرتے ہوئے. انہوں نے کہا کہ ہر کوئی ہر کسی کو بات کررہا ہے، اب میں ایک شو سے سیدھا نکل کر ائیر پورٹ چلی گئی ، سیکیورٹی سے نکل کر میں چھپ کر ایک کرسی پر بیٹھ گئی ایک لڑکا میرے پاس آیا اور کہا کہ چھپ کر بیٹھی ہو بھئی کسی کو کیا مسئلہ ہے میں‌چھپ کر بیٹھوں‌یا نہ بیٹھوں .

    فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

    جو اصل فنکار نہیں ان کو تھیٹر بند ہونے کی تکلیف ہے طاہر انجم

    طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو

  • میں زندہ ہوں شرم کرو ، عدنان صدیقی کا مرنے کی خبروں‌پر تبصرہ

    میں زندہ ہوں شرم کرو ، عدنان صدیقی کا مرنے کی خبروں‌پر تبصرہ

    سینئر اداکار عدنان صدیقی بھڑک اٹھے ہیں اپنی موت کی خبروں‌پر ،انہوں نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ میں‌بالکل ٹھیک ہوں اور حیات ہوں، انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ آئندہ ایسی کسی خبر کو پرموٹ کرنے سے پہلے برائے مہربانی مجھ رابطہ ضرور کیجے گا. عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے موبائل فون کے ذریعے ایک یوٹیوب کی ایک ویڈیو دکھائی جس میں اینکرپرسن عدنان صدیقی کی موت کی خبر دے رہی ہیں۔ویڈیو دکھانے کے بعد عدنان صدیقی نے طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ ”بہت اچھے آدمی تھے اللہ انہیں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے، ان کے دوستوں کو خوش اور آباد رکھے۔”

    عدنان صدیقی نے کہا کہ ”میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ کے سامنے لائیو ہوں،” نہیں معلوم کس نے میری موت کی خبر پھیلا دی ہے۔اداکار نے مداحوں کو پیغام دیا کہ پریشان مت ہوں، ایک دن سب کو مرنا ہے، مگر ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ سب لوگ خوش رہیں اور آباد رہیں اور زندگی انجوائے کریں۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر بہت سارے سیلبرٹیز کی موت کی جھوٹی خبریں وائرل کی گئیں جن میں عطا اللہ عیسی خیلوی ، دلیپ کمار و دیگر کے نام قابل زکر ہیں.

    فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

    جو اصل فنکار نہیں ان کو تھیٹر بند ہونے کی تکلیف ہے طاہر انجم

    طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو

  • آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری

    آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور عدالت نے سیشن جج اسلام آباد کو عملدرآمد کروانے کی ہدایت بھی کردی ہے تاہم خیال رہے کہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو عدالتی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کیئے ہیں.


    خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویزالہٰی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیئے تاہم دوسری طرف انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں گرفتار پرویز الہٰی کے تھیلیم اسکین کی درخواست منظور کرلی جبکہ عدالت عالیہ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد 50 ہزار مچلکوں کےعوض ضمانت کراسکتے ہیں۔

    طلبی کے باوجود آئی جی اسلام آباد کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمیں مناسب نہیں لگا کہ آئی جی اسلام اباد کو ہم کسی اور طریقے سے بلائیں۔ اگر اللہ نے کسی کو عزت دی ہے تو اسکو برقرار رکھے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ چیک کر لیں آئی جی اسلام آباد کیسے آئیں گے۔

    آئی جی پنجاب نے عدالت کے حکم پر معاملے کی انکوائری کراکے رپورٹ پیش کرا دی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایس پی عمران اسلم نے معاملہ کی تحقیقات کی جبکہ رپورٹ کے مطابق پولیس نے قانون کے تحت پرویز الٰہی کو گرفتار کیا۔ افسران نے لاہورہائیکورٹ کے حکم کی مکمل پاسداری کی تھی، سرکاری وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ رپورٹ دیکھنے اور دونوں پولیس افسران کے داخل کردہ جوابات دیکھنے کے لیے مہلت دی جائے۔

  • جیون نگر کے سیٹ پر سہیل احمد نے میری بہت حوصلہ افزائی کی رابعہ بٹ

    جیون نگر کے سیٹ پر سہیل احمد نے میری بہت حوصلہ افزائی کی رابعہ بٹ

    اداکارہ و مااڈل رابعہ بٹ نے ایک ٹویٹر سپیس میں‌کہا ہے کہ جیون نگر میں‌کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے اور سہیل احمد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ تو لفظوں میں بیان کرنا ممکن ہی نہیں ہے. میری خوشی کی انتہا نہیں تھی کہ میں سہیل احمد کے ساتھ کام کررہی ہوں. سہیل احمد سیٹ پر کسی بھی جونئیر کو یہ گمان بھی نہیں ہونے دیتے کہ وہ بہت سیئنر ہیں. کوئی بھی کردار کرنا ان کے لئے دائیں ہاتھ کا کھیل ہے. کوئی بھی کردار ان کے لئے بالکل بھی مشکل نہیں ہے. ان کے ساتھ میرے جو سینز تھے جب انہوں نے شروع میں‌میری اداکاری دیکھی .

    تو انہوں نے کاشف نثار کو کہا کہ کہاں سے اس لڑکی کو لیکر آئے ہو اتنا کمال کا کام کرتی ہے ، ان کے یہ لفظ میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں تھے، سہیل احمد نہایت ہی عاجز انسان ہیں پتہ چلتا ہے کہ اگر ہے کہ اگر وہ فن کی اونچائی پر ہیں تو کسی وجہ سے ہیں ایسے ہی نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ” میں نے بہت سارے سینئرز کے ساتھ کام کیا ہے لیکن سہیل احمد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بالکل الگ ہے.”

    فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

    جو اصل فنکار نہیں ان کو تھیٹر بند ہونے کی تکلیف ہے طاہر انجم

    طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو