Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان:صرف 30 اسپتالوں میں انٹروینشنل ریڈیالوجی کی سہولت:36 لاکھ افراد کیلئےصرف ایک ریڈیالوجسٹ

    پاکستان:صرف 30 اسپتالوں میں انٹروینشنل ریڈیالوجی کی سہولت:36 لاکھ افراد کیلئےصرف ایک ریڈیالوجسٹ

    کراچی :پاکستان:صرف 30 اسپتالوں میں انٹروینشنل ریڈیالوجی کی سہولت:36 لاکھ افراد کیلئےصرف ایک ریڈیالوجسٹ ا،طلاعات ہیں کہ پاکستان کے 1276 بڑے اور درمیانے اسپتالوں میں سے صرف 30 نجی اور سرکاری اسپتال انٹروینشنل ریڈیالوجی کی سہولیات فراہم کررہے ہیں جبکہ ملک میں اس شعبے کے ماہرین کی تعداد صرف 60 ہے، 36 لاکھ افراد کیلئے صرف ایک ریڈیالوجسٹ ہے۔

    اس بات کا انکشاف انٹروینشنل ریڈیالوجی سوسائٹی آف پاکستان کے نو منتخب صدر ڈاکٹر کاشف شازلی نے ہفتے کے روز کراچی میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انٹروینشنل ریڈیالوجی ایک ایسا طریقۂ علاج ہے جس میں ماہرین ایکسرے، سی ٹی، ایم آر آئی یا دیگر امیجنگ گائیڈنس کے ذریعے مریضوں کے دماغ اور جسم کے دیگر حصوں میں پتلی نلکیوں اور آلات کے ذریعے مختلف امراض کا علاج کرتے ہیں اور مریض اس طریقۂ کار کی بدولت جلد صحتیاب ہوکر گھر چلے جاتے ہیں۔

    انٹروینشنل ریڈیالوجی سوسائٹی آف پاکستان کی 2 روزہ چھٹی سالانہ سائنٹیفک کانفرنس کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہورہی ہے جس میں امریکا، برطانیہ، ملائیشیا، سنگاپور اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک سمیت نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا اور پاکستان کے کئی شہروں سے ماہرین شرکت کررہے ہیں۔

    کانفرنس سے سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر خرم شفیق خان، ڈاکٹر جمشید انور اور ڈاکٹر احسان کیانی کے علاوہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر سعید قریشی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    معروف انٹروینشنل ریڈیالوجسٹ اور انٹروینشنل ریڈیالوجسٹ سوسائٹی کے نومنتخب صدر ڈاکٹر کاشف شازلی نے کہا کہ پاکستان بھر میں بمشکل 60 سے 70 انٹروینشنل ریڈیالوجسٹ کام کررہے ہیں، جن کی اکثریت کا تعلق نجی اسپتالوں سے ہے، صحت کے مسائل کو دیکھتے ہوئے سرکاری اسپتالوں میں مزید انٹروینشنل ریڈیالوجی مراکز بنانے کی ضرورت ہے، کیونکہ بہت سی بیماریوں میں موت اور معذوری کی وجہ بننے والی پیچیدیگیوں کو خون کی نالیوں میں رکاوٹیں دور کرکے قابو پایا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 36 لاکھ لوگوں کیلئے ایک انٹروینشنل ریڈیالوجسٹ ہے، بھارت میں پاکستان کے مقابلے میں بہت زیادہ ریڈیالوجسٹ ہیں، امریکا میں ہر ایک لاکھ افراد کیلئے ایک ماہر ہے، پاکستان دنیا کے مقابلے میں اس شعبے میں بہت پیچھے ہے۔

    ڈاکٹر کاشف شازلی کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف 10 ادارے ہیں جو انٹروینشنل ریڈیالوجی کی تربیت فراہم کررہے ہیں، جن میں سے 7 نجی اور صرف 3 سرکاری اسپتال شامل ہیں، نجی اسپتال پیسے اور بہتر سہولت کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں سے آگے نکل چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹروینشنل ریڈیالوجسٹ کی کمی کو پورا کرنے اور مزید مراکز کے قیام کیلئے حکومت کو آگے آنا ہوگا۔ پاکستان میں انٹروینشنل ریڈیالوجی کے شعبے میں درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر کاشف شازلی کا کہنا تھا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں ہیلتھ کیئر سسٹم ڈیولپمنٹ اور پالیسی سازوں کو انٹروینشنل ریڈیالوجی کے بارے میں آگہی دینے کی ضرورت ہے۔

    ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی کا کہنا تھا کہ انٹروینشنل ریڈیالوجی پاکستان میں ابتدائی مراحل میں ہے اور زیادہ تر ادارے جدید پروسیجرز استعمال نہیں کررہے ہیں، ملک میں زیادہ سے زیادہ انٹروینشنل ریڈیالوجسٹ کی تیاری اور ان کی تربیت کیلئے سوسائٹی کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

    انہوں نے انٹروینشنل ریڈیالوجی سوسائٹی آف پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) سے رابطہ کریں تاکہ ریڈیالوجی کی اس سب اسپیشیلٹی میں فیلو شپ شروع کی جا سکے۔

    کانفرنس کے آرگنائزنگ سیکریٹری اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں انٹروینشنل ریڈیالوجی کے سربراہ پروفیسر محمد عظیم الدین نے کہا کہ انٹروینشنل ریڈیالوجی میں جسم میں ایک چھوٹا سا سوراخ کرکے آلات داخل کرکے پروسیجر کئے جاتے ہے، جس میں غلطی کی گنجائش کم سے کم ہوتی ہے اور انٹروینشنل ریڈیالوجسٹ کے ذریعے کیا جانے والا سب سے جدید علاج دماغ کی پھولی ہوئی رگوں کا ہے، جسے اینڈو ویسکولر تھیراپی کہا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اس طریقۂ علاج سے پہلے خون کی پھولی ہوئی شریانوں کے علاج کیلئے سرجری کی جاتی تھی جو مشکل کام تھا، لیکن اب انٹروینشنل ریڈیالوجی کے ذریعے اینڈویسکولر علاج انتہائی محفوظ اور آسان ہوچکا ہے۔

    پروفیسر محمد عظیم الدین نے مزید کہا کہ اب فالج کی صورت میں فوری طور پر انٹرویشنل ریڈیالوجی کی وجہ سے مستقل معذوری سے بچا جا سکتا ہے، مریض کو بروقت ایسے اسپتال لے جایا جانا چاہئے جہاں انٹروینشنل ریڈیالوجی کی سہولیات موجود ہے تاکہ دماغ کی شریانوں میں ہونے والی رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جائے۔

    معدے اور جگر کی بیماریوں کے ماہر پروفیسر سعد خالد نیاز نے کہا کہ انٹروینشنل ریڈیالوجسٹ معدے کی پیچیدہ طریقۂ کار میں مدد کرسکتے ہیں، وہ اندرونی خون بہنے کی صورت میں خون کو روکنے کیلئے انٹروینشنل ریڈیالوجی تکنیک استعمال کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حساب سے انٹروینشنل ریڈیالوجی کو کم لاگت بنانا چاہئے اور انٹروینشنل ریڈیولوجی کے کئی پروسیجرز ناصرف محفوظ ہیں بلکہ ان کے اخراجات بھی کم ہیں۔

    پروفیسر خالد نیاز نے مزید کہا کہ وہ سول اسپتال کراچی کے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اینڈوسکوپی اینڈ گیسٹرو اینٹرولوجی میں انٹروینشنل ریڈیالوجسٹ کی مدد حاصل کریں گے۔

  • ‏عمران خان کی حکومت نے پاکستان کے خاتمے کو اپنا ایجنڈا بنایا،مولانا فضل الرحمان

    ‏عمران خان کی حکومت نے پاکستان کے خاتمے کو اپنا ایجنڈا بنایا،مولانا فضل الرحمان

    راولپنڈی :‏عمران خان کی حکومت نے پاکستان کے خاتمے کو اپنا ایجنڈا بنایا،اطلاعات کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بیرونی ایجنڈے کے تحت سی پیک منصوبے کو پس پشت ڈالا گیا۔ ہم ملک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    راولپنڈی میں حکیم ملت سیمنار کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سی پیک کوناکام بناناپاکستان کومعاشی لحاظ سےکمزوربنانا تھا۔ بیرونی ایجنڈے کے تحت سی پیک منصوبے کو پس پشت ڈالا گیا۔ ہم ملک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ گزشتہ حکومت ناجائزاوردھاندلی سےآئی تھی۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ گوادر منصوبے کوتباہ و برباد کر دیا گیا۔ امریکہ نے بھی دھمکی آمیزخط کے بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک اسلام کا خاتمہ کرنا چاہتےہیں، مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امریکہ اور مغربی ممالک بھی جانتے ہیں اور ہم بھی انہیں جانتے ہیں۔ ہمارے سیاست دان مفاد پرست ہوتے ہیں

  • فالج کا شکار لڑکی ڈاکٹروں کے جواب دینے کے بعد بھی امید نہ ہاری اور چل پڑی۔

    فالج کا شکار لڑکی ڈاکٹروں کے جواب دینے کے بعد بھی امید نہ ہاری اور چل پڑی۔

    فالج کا شکار لڑکی ڈاکٹروں کے جواب دینے کے بعد بھی امید نہ ہاری اور چل پڑی۔

    باغی ٹی وی: کیرولینا میں ایک لڑکی جس کا نام نتالی بینٹوس پریرا ہے۔ یہ 5 سال پہلے ان کو ریڑھ کی ہڈی میں کچھ درد محسوس ہوا۔ تاہم ان کو فرق نہیں پڑا اور یہ ریڑھ کی ہڈی میں فالج ہونے سے یہ معذور ہو گئی تھی۔اور جب ان کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جایا گیا تو ان ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ یہ کبھی بھی نا چل پاۓ۔ لیکن نتالی بینٹوس پریرا نے امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور یہ ٹھیک 16 برس کی عمر میں اپنے پاؤں پر چل پڑی۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ یہ نتالی بینٹوس پریرا بچی کو جب پہلی دفع کمر میں درد ہوا تھا تو اس بچی کی عمر بہت کم تھی یہ اس وقت سکول کی طالب علم تھی۔ جب اس بچی کی کمر میں درد اٹھا تو اس بچی نے آرام کرنے یا ڈاکٹر کے پاس جانے کی بجاۓ سکول جانے کو ترجیح دی اور یہ سکول چلی گئی۔

    مزید برآں یہ کہ جب یہ سکول سے واپس آئی اور آرام کیلئے لیٹی تو پھر یہ دوبارہ اٹھ نہیں سکی۔ ان کی اس حالت کے بعد ان کے والدین ان کو ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ تو ڈاکٹروں نے چیک اپ کرنے کے بعد بتایا کہ ممکن ہے کہ اب یہ کبھی اپنے پاؤں پر نا کھڑی ہو پاۓ۔ لیکن ان کے والدین پر امید رہے۔ جن کی وجہ سے بچی کو بھی حوصلہ ملتا رہا تھا۔ والدین نے بچی کا علاج برقرار رکھا۔ اور اب جب بچی 16 برس کو پہنچی تو مکمل طور پر چلنے کے قابل ہو گئی۔پہلے یہ بچی واكر کے زریعے چلی لیکن بعد میں اس کا حوصلہ اس کے والدین نے اتنا بلند کیا اور اس کا علاج بھی کرواتے رہے کہ یہ بچی اپنے پاؤں پر چلنے کے قابل ہو گئی۔

  • سندھ میں بلدیاتی انتخابات :ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں:عمران خان، بلاول کی اپیل

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات :ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں:عمران خان، بلاول کی اپیل

    کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران 14 اضلاع میں میدان اتوار کو سجے گا جبکہ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری نے اپنے اپنے امیدواروں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

    لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع جیکب آباد، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، شہداد کوٹ جبکہ سکھر ڈویژن کے تین اضلاع خیرپور، سکھر، گھوٹکی میں بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔

    شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے تین اضلاع شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، نوشہرو فیروز، میرپورخاص ڈویژن کے3اضلاع میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکرمیں بھی پولنگ ہوگی جہاں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    متعلقہ حلقوں میں پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری ہے، مختلف ڈویژنز سے ایک ہزار ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ‏سندھ کی 4 ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے ہمارے امیدواروں کو ہراساں کرنے، سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں آرٹیکل140-A کے تحت اختیارات کی مقامی نمائندوں تک منتقلی سے گریز کے باوجود ہم حصہ لے رہے ہیں۔ سندھ کے لوگوں سے میری اپیل ہے تحریک انصاف کےامیدواروں کو ووٹ دیں اور زرداری مافیا کا صفایا کر دیں۔

    دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے، سندھ کی باشعور عوام صوبے میں جاری بینظیر ترقی کے تسلسل کو ووٹ دیں گے، عوامی مسائل کے حل اور پائیدار ترقی کے لیے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا پی پی پی کا منشور ہے، صحت، تعلیم اور محنت کش عوام کے لیے سوشل سکیورٹی کے حوالے سے سندھ کی کارکردگی بے مثال ہے، پی پی پی قیادت نے عوام سے جو جو وعدے کیے، وہ ہمیشہ پورے کرکے دکھائے، میرے امیدوار وہی ہیں، جن کا نشان تیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، قمبر، شہداد کوٹ، کشمور، کندھ کوٹ کی عوام تیر کو ووٹ دیں، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کی عوام تیر پر مہر لگائیں، عوام بلدیاتی انتخابات میں تیر پر مہر لگا کر میرے ہاتھ مضبوط کریں، سندھ کے عوام کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سازشی و شیطانی ٹولوں کی ضمانتیں ضبط کرادیں، انشاللہ تمام اضلاع میں کل جیالے امیدوار کامیاب ہونگے، یقین دلاتا ہوں کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پی پی پی کی کامیابی بلدیاتی اداروں کی مضبوطی اور عوامی مسائل کے حل کا پیشہ خیمہ ثابت ہوگی۔

  • پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے بجٹ مسترد کردیا

    پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے بجٹ مسترد کردیا

    اسلام آباد:پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے بجٹ 23-2022ء کو مسترد کردیا۔ چیئرمین بدر خوشنود نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے، امید ہے کہ اعلیٰ ترین سطح پر فیصلہ ساز آئی ٹی انڈسٹری کے چیلنجز کو سمجھیں گے اور ایک بہتر اور مضبوط پاکستان کیلئے پالیسی کے تسلسل کو آسان بنائیں گے۔

    پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پی ایٹ شا) ایک ہزار سے زیادہ آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس ممبر کمپنیوں کی نمائندگی کرتی ہے، جس نے بجٹ23-2022ء کو سختی سے مسترد کردیا۔

    پی ایٹ شا کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے آئی ٹی اور آئی ٹی سے چلنے والی خدمات کی برآمدات کیلئے 15 ارب امریکی ڈالر کا ہدف دینے کے پُرجوش ریمارکس کے باوجود حالیہ بجٹ میں اس سیکٹر کو یکسر نظر انداز کردیا گیا، جس نے اس ہدف کو پورا کرنے کی صنعت کی صلاحیت کو بھی شدید دھچکا پہنچایا۔

    پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پی ایٹ شا) کے چیئرمین بدر خوشنود کا کہنا ہے کہ فی الحال لاگو رجعت پسند ٹیکسیشن نظام پہلے ہی آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کیلئے تباہ کن ثابت ہوا ہے، اس سال 3.5 ارب امریکی ڈالر کی برآمدات کا ہدف بھی ناکارہ ٹیکس نظام کی وجہ سے حاصل نہیں ہورہا۔

    انہوں نے بتایا کہ موجودہ نمو کو متحرک کرنے کیلئے آئی ٹی انڈسٹری کو زیادہ اور بہتر ترغیبات کے ساتھ سہولیات کی فراہمی کے بجائے پہلے اعلان کردہ واحد فائدہ یعنی 2025ء تک ‘ٹیکس سے چھوٹ’ کو بھی اچانک مسترد کرتے ہوئے منسوخ کردیا گیا ہے، یہ ایک نئے اور تیزی سے بڑھتے ہوئے برآمدات والے شعبے کیلئے تباہی کا نسخہ ہے۔

    بدر خورشید کا مزید کہنا ہے کہ 2021ء میں آئی ٹی انڈسٹری نے 2.1 ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدات کا ہدف عبور کیا، اس صنعت کو 75 فیصد تجارتی سرپلس کے ساتھ پاکستان کی واحد برآمدی صنعت ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے کیونکہ آئی ٹی کی برآمدات کیلئے اہم خام مال ‘ہنر مند انسانی صلاحیت’ ہے جو ملک میں پہلے سے موجود ہے، لہٰذا آئی ٹی کو بڑھانے کیلئے کسی درآمد کی ضرورت نہیں، خدمات کی برآمدات 6 لاکھ پیشہ ور افراد اور فری لانسرز اور 10 ہزار سے زیادہ کمپنیوں کے روزگار کو سپورٹ کرتے ہوئے آئی ٹی انڈسٹری پاکستان میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعت ثابت ہوئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی سیکٹڑ نے پاکستان کیلئے ایک مضبوط، خود انحصاری اور پائیدار مالیاتی مستقبل کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو پورا کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے، 2022ء میں آئی ٹی انڈسٹری تمام روایتی شعبوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرا سب سے بڑا برآمدی شعبہ بننے کی اُمید ہے۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کی شاندار کارکردگی کو اینٹی آئی ٹی بجٹ کی شکل میں زبردست اور سخت حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس نے پاکستان کے ڈیجیٹل یعنی آئی ٹی، آئی ٹی ای ایس، اسٹارٹ اپس، فری لانسرز اور ای کامرس انڈسٹری کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

    پی ایٹ شا کے مطابق پالیسی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے بجائے بجٹ کے مسودے نے آئی ٹی انڈسٹری میں نا صرف بے یقینی اور مایوسی کی لہر پھیلائی ہے بلکہ اس نے حکومت کی سمجھ بوجھ اور سیاسی عزم کے بارے میں شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے کہ وہ وسائل کی ضروریات کی کم سے کم مقدار کے ساتھ کم سے کم وقت میں بحران اور معاشی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت والے واحد شعبے کو سپورٹ کرے۔

    پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشنز اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کا بجٹ مسودہ پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے مثالی تعاون کے مثبت نتائج کی عکاسی کرنے میں ناکام رہا ہے، ہمارے لئے یہ بات اجاگر کرنا ضروری ہے کہ اس بجٹ میں آئی ٹی انڈسٹری کی ایک بھی مانگ پوری نہیں کی گئی۔

    پی ایٹ شا کے مطابق پہلے اعلان کردہ پیکیجز کو ابھی تک نافذ نہیں کیا گیا اور اچانک نقصاندہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایسوسی ایشن نے آئی ٹی انڈسٹری کو پاکستان کی سیاسی اور معاشی بدحالی کے نقصانات کا تازہ ترین نشانہ قرار دیا۔

    پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کے کاموں میں اکثر غیر ملکی کلائنٹس شامل ہوتے ہیں، بجٹ میں اس طرح کی تبدیلیاں سرمایہ کاروں کے شکوک و شبہات کو جنم دیتی ہیں اور غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور سرمایہ لانے کی حوصلہ شکنی کرتی ہیں۔

    ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے، پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری نے پہلے ہی پاکستان کو تبدیل کرنے کی اپنی ترقی کی صلاحیت کو ثابت کیا ہے جبکہ ہر سال ایک لاکھ سے زیادہ ملازمتیں بھی پیدا کی ہیں۔

    بدر خوشنود نے مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بہت ہی مختصر وقت ہے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، امید ہے کہ اعلیٰ ترین سطح پر فیصلہ ساز آئی ٹی انڈسٹری کے چیلنجز کو سمجھیں گے اور ایک بہتر اور مضبوط پاکستان کیلئے پالیسی کے تسلسل کو آسان بنائیں گے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ سمیت پرویز مشرف کی عیادت

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ سمیت پرویز مشرف کی عیادت

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے حال ہی میں دبئی میں بیمار سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی عیادت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ دبئی گئے جہاں انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل ر پرویز مشرف سے ملاقات کی.

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور پاک فوج کے اعلیٰ معالجین بھی تھے جبکہ سابق صدر سابق جنرل پرویز مشرف کے اہل خانہ نے بڑی خوشی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ کو خوش آمدید کہا۔

    ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے کچھ وقت پرویز مشرف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں گزارا جبکہ فوجی ڈاکٹروں نے سابق فوجی حکمران کا معائنہ کیا جنہیں 2018 میں متحدہ عرب امارات میں امائلائیڈوسسں نامی جان لیوا بیماری کی تشخیص ہوئی۔

    زرائع کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل ر پرویز مشرف کے اہلخانہ نے ابھی تک انہیں پاکستان واپس لانے کا ذہن نہیں بنایا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں مذکورہ خاندان نے پاکستان میں مناسب علاج کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اس امکان کو مسترد کر دیا تھا۔

    21 جون کو پرویز مشرف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اہلخانہ کی جانب سے لکھا گیا کہ اس وقت پاکستان میں پرویز مشرف کے لیے دستیاب طبی وسائل موجود نہیں ہیں۔ اہلخانہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ پاکستانی حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی ہموار واپسی میں سہولت فراہم کرے گی۔

    جلاوطن پرویز مشرف نے اپنی باقی زندگی پاکستان میں گزارنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ان کے قریبی ساتھیوں نے بعد میں “مقتدر حلقوں” اور سرکاری حکام سے باضابطہ درخواست کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا۔

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرڈ ججز کو مراعات دینے کی مخالفت

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرڈ ججز کو مراعات دینے کی مخالفت

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریٹائرڈ ججز کو کسی بھی قسم کی مراعات دینے کی مخالفت کردی، اُن کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کے لیے مراعات کی منظوری کا مطلب ہے کہ ہم بطور جج یہ عہدہ ذاتی فائدے کے لیے استعمال کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کو لکھے گئے خط میں ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرار نے فل کورٹ کی منظوری کے لیے ایک سرکلر بھجوایا ہے، اس کا فائدہ ریٹائر ہونے کے بعد ہم ججز کو ہوگا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا کہ جج کے حلف میں شامل ہے کہ وہ ججز کے ضابطہ اخلاق پر عمل کرے گا۔انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ ججز کا اپنے لیے مراعات کی منظوری دینا ججز کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرار اور ہم ججز کو علم ہونا چاہیے کہ ہمارے عہدے کے تقاضے کیا ہیں، ‎رجسٹرار کو یہ غلط فہمی ہے کہ وہ ہر جج کی جانب سے کچھ بھی کر سکتا ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ریٹائرڈ جج کو کسی بھی قسم کی مراعات دینے کی تجویز سے اختلاف کرتا ہوں۔ خط میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ‎سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ سے کچھ ماہ قبل فل کورٹ میٹنگ بلائی جس میں ریٹائرڈ چیف جسٹس کے لیے گریڈ 16 کے سیکریٹری کی منظوری لی گئی۔انہوں نے کہا کہ ‎فل کورٹ سے 2018 میں منظوری اُس وقت لی گئی جب مجھ سمیت کئی ججز چھٹیوں پر تھے، جب فل کورٹ منٹس منظوری کے لیے مجھے بھجوائے گئے تو میں نے اعتراض لگایا اور اختلاف کیا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ‎کیا ایسی حکومت جس کے مقدمات عدلیہ کے سامنے ہوں، وہ فل کورٹ کے فیصلے کو نظر انداز کر سکتی؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کو متاثر کرنے والے کئی اہم معاملات 2019 سے توجہ طلب ہیں، رجسٹرار سپریم کورٹ کی ان معاملات کے بجائے نظر عوامی وسائل کی طرف ہے۔

  • کھارادر کےعلاقے میں بم دھماکے میں 2 پولیس اہلكار ملوث،

    کھارادر کےعلاقے میں بم دھماکے میں 2 پولیس اہلكار ملوث،

    کھارادر کےعلاقے میں بم دھماکے میں 2 پولیس اہلكار ملوث،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مشہور علاقے شہر قائد میں واقع علاقہ کھارادر میں جو بم دھماکہ ہوا تھا اس میں 2 پولیس اہلكاروں کو سی ٹی ڈی نے حراست میں لے لیا۔
    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ پہلے کھارادر کے علاقے میں جو بم دھماکہ ہوا اس پر تفتیش کرنے کے بعد ایک پولیس اہلكار جس کا نام دلبر تھا۔اس کو گرفتار کیا۔ اور پھر اس کے بعد اس واقعے سے متعلق مزید تفتیش کی گئی تو مزید 2 اور پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ۔ کیونکہ ان پولیس اہلکاروں نے ریکی کی تھی۔ان میں سے ایک پولیس اہلكار جس پر جرم ثابت ہوا خود اس سے جب پوچھا گیا تو اس نے اس بات کو مان لیا کہ یہ اس سب میں ملوث تھا۔
    ساتھ ہی ایک اور اہم خبر سے آگاہ کیا جاتا۔ہے کہ دلبر نامی پولیس اہلكار پر پہلی دفع جرم ثابت نہیں ہوا۔بلکے اس سے پہلے بھی اس پر جرم ثابت ہو چکا ہے۔ 2015 میں دہشت گردی کے الزام میں اس کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کا اس بارے میں کہنا تھا کہ یہ دہشت گردوں کو ضرورت کی اشیا فراہم کرتا تھا۔جب اس کو اس گرفتاری سے نجات ملی تو یہ یہ پولیس میں بھرتی ہو گیا تھا۔اور اب اس کو ایک اور جرم کی وجہ سے گرفتار کر لیا جا چکا ہے۔
    مزید برآں یہ کہ اس دلبر نامی ملزم کے ساتھ 2 اور پولیس اہلكار بھی ملوث تھے۔ جن کو بھی پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

  • سپین نے خوسے انتونیو اورے کو پاکستان میں سفیر مقرر کردیا

    سپین نے خوسے انتونیو اورے کو پاکستان میں سفیر مقرر کردیا

    اسلام آباد:ہسپانوی حکومت نے پاکستان میں ہسپانوی سفارتخانے کے لئے نئے سفیر خوسے انتونیو کو نامزد کیاہے۔ ذرائع کے مطابق خوسے انتونیو جولائی کے پہلے ہفتے میں پاکستان روانہ ہوں گے۔

    میڈرڈ میں پیدا ہونے والے خوسے انتونیو1990 سے سفارتکاری کے شعبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے مشنز، یونیسکو کے ہیون رائٹس آفس مین ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ وہ بگوتا، کولمبیا، اور دہلی میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

    سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے وفد نے نامزد سفیر سے مادرید میں ملاقات کی۔ نیوز ڈپلومیسی سے بات کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما اقبال چوہدری نے کہاکہ ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں سپین ایمبیسی میں درپیش مسائل لے حوالے سے آگاہ کیاگیاہے۔ جن میں فیملی ریگروپاسیون کے کیسزمیں تاخیر، نیشنلٹی رکھنے والے پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور کاغذات کی تصدیق جیسے معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے.
    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ترکی کے نامزد سفیر مہمت پاکیچی رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق مہمت پاکیچی موجود ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل کی جگہ لیں گے، رواں ہفتے احسان مصطفی یرداکل کی وطن واپسی متوقع ہے، مہمت پاکیچی کا شمار ترک صدر رچپ طیپ اردوان کے قابلِ اعتماد حلقوں میں ہوتا ہے۔


    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمت پاکیچی نے انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ تھیالوجی ( دینیات) میں پی ایچ ڈی کر رکھا ہے، نامزد ترک سفیر انقرہ یونیورسٹی میں 1983 سے 2007 تک تدریس اور اکادیمیہ سے بھی منسلک رہے ہیں، مہمت پاکیچی 2014 سے 2019 تک ہولی سی میں بطور ترک سفیر ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔

    وہ انقرہ میں ایوان صدارت کے شعبہ مزہبی امور میں بطور ڈی جی خارجہ امور بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، مہمت پاکیچی ترکی کے ایوان صدارت کے شعبہ مذہبی امور کی جانب سے بطور خصوصی ایلچی واشنگٹن ڈی سی میں ترک سفارت خانے میں بھی کام کر چکے ہیں۔

    مہمت پاکیچی کو دور جدید میں قرآن پاک سے متعلق سوالات کی تشریح اور تفسیر میں خصوصی مہارت حاصل ہے، پاکستان پہنچنے کے بعد نامزد ترک سفیر اپنی سفارتی اسناد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پیش کریں گے۔

  • عمران خان کا نیب ترامیم پربیان جھوٹ ہے،اعظم نذیر تارڑ

    عمران خان کا نیب ترامیم پربیان جھوٹ ہے،اعظم نذیر تارڑ

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کی نیوز کانفرنس کے دوران نیب سے متعلق بیان کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی بحران میں دھکیلنے میں سابق وزیراعظم اور ان کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والی نیب بھی ذمہ دار ہے۔

    تحریک انصاف نے نئی نیب ترامیم کوچیلنج کردیا

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیب میں جو ترامیم ہیں وہ عمران خان کا اپنا قانون تھا اور 80 فیصد ترامیم ان کی لائی ہوئی ہیں یہ وہ 80 فیصد ترامیم ہیں جو انہوں نے اپنے دور اقتدار میں آرڈیننس کے ذریعے نافذ کی تھیں۔ ہماری حکومت نے ترامیم کو پارلیمنٹ میں لے جاکر قانون کی شکل دی ہے، ترامیم آئین اور قانون کے عین مطابق ہیں.

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اس معاملے پر عدالت سے رجوع کرچکے ہیں لہٰذا اس معاملے پر سیاسی بیان بازی سے اجتناب کریں اور فیصلہ عدالت پر چھوڑیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ترامیم اسلامی شریعت، آئین اور پاکستانی قوانین کے عین مطابق ہیں، عمران خان نے ملک کو تباہی میں دھکیل دیا تھا، ہم نے سرکاری ملازمین کو تحفظ دیا ہے تاکہ وہ نیب کی بلیک میلنگ کے بغیر ملک کی خدمت کرسکیں۔

    قبل ازیں سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیب میں ترامیم کے نام پر ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک بات تو واضح ہوگئی کہ ان کے پاس معیشت ٹھیک کرنے کی کوئی حکمت عملی نہیں تھی، موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا،بجٹ میں انہوں نے عام آدمی کا معاشی قتل کیا ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ عارضی بجٹ کا سنا، اب50 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کر نے جارہے ہیں،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یہاں رکیں گی نہیں، قوم پر پہلے ہی بوجھ بڑھا تھا اب بوجھ اور بڑھے گا،سوپر ٹیکس کی وجہ سے کارپوریٹ کا ٹیکس 39 فیصد پر چلا جائے گا، صنعتوں پر ٹیکس لگنے سے ملک میں بے روزگاری بڑھے گی صنعتیں اتنا ٹیکس نہیں دے سکتیں،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، لوڈشیڈنگ اور مہنگے ڈیزل کا سب سے زیادہ اثر ملکی زراعت پر پڑنے والا ہے، انہوں نےایک لاکھ اور ایک لاکھ سے اوپر والے تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی،ان اقدامات سے لوگ ٹیکس چوری پر مجبور ہوں گےہم نے اپنی حکومت میں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا،ہم نے ٹیکس نہ دینے والے 4 کروڑ 30 لاکھ گھرانوں کی نشاندہی کی، اس ڈیٹا کو مرتب کرنے کیلئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا گیا، ہم نے ٹیکس دہندگان پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا منصوبہ بنایا تھا،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے ٹیکس نہ دینے والی کئی شوگر ملز کی نشاندہی ہوئی،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کیلئے 20 صنعتوں کا انتخاب ہوا، 3 پر کام شروع ہو چکا تھا،ہمارے دور میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں ریکارڈ برآمدات ہوئیں،نیب ترامیم صرف اس ملک کی تباہی ہے، پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے، یہ جو کرنے جا رہے ہیں وہ تباہی ہے، ان کی ترامیم میں صرف اور صرف ملک کی تباہی ہے، انہوں نے کرپٹ افراد کو چھوٹ دیدی ہے،انہوں نے اپنی چوری بچانے کیلئے ہمارا انصاف کا نظام برباد کیا،انہوں نے پاکستان کا مستقبل اندھیرے میں ڈال دیا ہے،جن ملکوں کے اندر غربت ہے انکی غربت کا وجہ یہ ہے کہ وہ بھی بڑے ڈاکووں کو نہیں پکڑ سکتے۔ وہاں وائٹ کالر کرائمز زیادہ ہے اسلئے وہ ملک غریب ہوگئے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں نیب نے 480ارب روپے ریکور کیے،نیب قانون پاس ہوگیا تو پاکستان بنانا ریپبلک بن جائے گا، نیب ترمیم کے ذریعے 11 سو ارب روپیہ معاف کر دیا گیا ہے،انہوں نے خود کو بچانے کیلئے ملک کا نقصان کیا ہے، میں نے جنرل مشرف کے مارشل لا میں 8دن جیل میں گزارا یہ ڈنڈے کے زور پر لوگوں میں خوف پھیلانا چاہتا ہے،قوم خوف کا بت توڑ دے، یہ بت آپ کو غلام بنا دے گا،عمران خان نے 2 جولائی کو ایک بار پھر بڑے احتجاج کا اعلان کردیا اور کہا کہ اگلے ہفتے بڑا چلسہ پریڈ گراونڈ اسلام اباد میں۔ باقی شہر اس رات اپنے شہروں میں احتجاج کریں۔