Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،شہباز شریف

    پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن وامان سے متعلق لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا.
    وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا،اجلاس میں صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بھی زیر غور آئی.

    ماڈل ٹاون لاہور میں اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا.

    وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا تحفظ یقینی بنائیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بارے میں عوام کی رائے صرف کارکردگی دکھانے سے ہی بدل سکتی ہے. وزیراعظم کو اجلاس کے دوران دہشتگردی کے خاتمے اور اس ضمن میں لاحق خطرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.

    دہشت گردوں کی مالی معاونت کے سدباب کے اقدامات اور قوانین پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا. وزیراعظم شہباز شریف نے فاٹف شرائط کی تکمیل کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک بیانیے پر متفق ہے اور اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے.

    وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو پھر سے بحال کیاجائے گا جو گزشتہ چار سال میں موجود نہیں تھا ، گزشتہ چار سال میں نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کا کردار نظر انداز کرنے سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لئے امن وامان کا یقینی ہونا ایک بنیادی تقاضا ہے.

  • مشرقی لندن میں نائٹ کلب میں 20 افراد کی ہلاکت:تحقیقات کا سلسلہ شروع

    مشرقی لندن میں نائٹ کلب میں 20 افراد کی ہلاکت:تحقیقات کا سلسلہ شروع

    جوہانسبرگ:مشرقی لندن میں نائٹ کلب میں 20 افراد کی ہلاکت:تحقیقات کا سلسلہ شروع ،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ کی پولیس اتوار کی صبح مشرقی لندن کے ساحلی قصبے میں ایک نائٹ کلب میں کم از کم 20 افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ ان نوجوانوں کی موت کی وجہ کیا ہے، جو مبینہ طور پر موسم سرما کے اسکول کے امتحانات کے اختتام پر جشن منانے کے لیے ایک پارٹی میں شریک تھے۔

    مقامی اخبار ڈیلی ڈسپیچ نے اطلاع دی ہے کہ لاشیں میزوں اور کرسیوں پر بکھری ہوئی تھیں اور زخموں کے کوئی نشان نہیں تھے۔محکمہ صحت کی ترجمان سیانڈا منانا نے کہا کہ اس وقت ہم موت کی وجہ کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

    "ہم موت کی ممکنہ وجہ کا تعین کرنے کے لیے جلد از جلد پوسٹ مارٹم کرنے جا رہے ہیں۔ مرنے والوں کو سرکاری مردہ خانے میں لے جایا گیا ہے،‘‘ ۔پولیس کے وزیر بھیکی سیلے اتوار کی صبح جائے وقوعہ کا دورہ کرنے والے تھے۔

    کلب کے مالک سیاکانگیلا ندویو نے مقامی نشریاتی ادارے ای این سی اے کو بتایا کہ انہیں اتوار کی صبح جائے وقوعہ پر بلایا گیا تھا۔

    "میں ابھی تک اس بارے میں غیر یقینی ہوں کہ واقعی کیا ہوا، لیکن جب مجھے صبح بلایا گیا تو مجھے بتایا گیا کہ جگہ بہت بھری ہوئی ہے اور کچھ لوگ زبردستی ہوٹل میں جانے کی کوشش کر رہے ہیں،” انہوں نے کہا۔”تاہم، ہم سنیں گے کہ پولیس موت کی وجہ کے بارے میں کیا کہتی ہے،”

  • دوسری جنگ عظیم میں تباہ امریکی جہاز کی باقیات برآمد۔

    دوسری جنگ عظیم میں تباہ امریکی جہاز کی باقیات برآمد۔

    دوسری جنگ عظیم میں تباہ امریکی جہاز کی باقیات بر آمد۔

    باغی ٹی وی: دوسری جنگ عظیم کے دوران فلپائن میں سمندر برد ہوجانے والی امریکی بحریہ کے جہاز کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ ٹیکساس میں واقعہ ایک ٹیکنالوجی کمپنی جو کہ زیر سمندر ہے۔مزید ایک اور اہم خبر یہ بھی کہ آٹھ ماہ کے دوران میں غوطہ خوروں نے “سیمی بی” کے ٹوٹے پھوٹے جہاز کو فلمایا اور اس کی تصاویر بھی بنائی۔ اس بات کا باقاعدہ دعویٰ کیلاڈن اوشینک نے کیا۔

    مزید برآں یہ کہ رپورٹ میں اس بات کو بھی بیان کیا گیا تھا کہ سیموئیل بی رابرٹس نامی جہاز فلپائن کے ساحلوں میں 7 ہزار میٹر کی گہرائی میں ڈوبا تھا۔اور اس جہاز کے بارے میں یہ بتایا جاتا ہے کہ یہ جہاز سمر جریزے پر 25 اکتوبر 1944 کو جاپان کی کالونی فلپائن سے لڑنے گیا تھا۔ سمر کی جنگ میں تباہ ہونے والے جہاز کا جاپانی اور امریکی بحریہ کا آمنا سامنا ہوا ۔وہاں پر ہی توپ کا گولہ لگنے سے کروز شپ ڈوبا تھا۔

    امریکی بحریہ کی رپورٹ کے مطابق اس جہاز (سیموئیل بی رابرٹس) میں 224 افراد موجود تھے۔جس میں سے 89 اس حادثے کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔ باقی کے جو 135 رہ گئے ان کو 50 گھنٹے کے وقفے سے بچا لیا گیا تھا۔
    خیال رہے کہ اس جہاز کا ملبہ جب دریافت ہوا تو پتا چلا کہ یہ اب تک کے بحری جہازوں میں سب سے زیادہ گہرائی میں پایا جانا والا ملبہ ہے۔ اور اس کو دریافت کیا گیا۔

  • میکسیکو کے ساحل پر پایا جانے والا نایاب کیڑا ،

    میکسیکو کے ساحل پر پایا جانے والا نایاب کیڑا ،

    میکسیکو کے ساحل پر پایا جانے والا زبان کھانے والا نایاب کیڑا ،

    باغی ٹی وی:میکسیکو کے ساحل پر ایک کیڑا جو کہ برطانیہ کی کاؤنٹی سفوک میں درآمد شدہ مچھلی کے ڈبے میں دریافت کیا گیا۔
    اس کیڑے کو زبان کھانے والا کیڑا بھی کہا جاتا ہے۔یہ کیڑا برطانیہ میں اس طرح پہنچا کہ برطانیہ کی طرف سمندری مچھلیاں جا رہی تھی ۔جن میں یہ نایاب کیڑا جس کو زبان کھانے والا کیڑا کہا بھی جاتا ہے۔ یہ بھی برطانیہ جانے والی مچھلیوں میں پایا گیا تھا۔

    مزید برآں یہ کہ یہ کیڑا مچھلیوں کو انفیکٹ کرنے اور ان کی زبان میں موجود خون کی شریانوں کو بھی سڑا دیتا ہے۔اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یہ ٹوٹ جاتی ہیں۔اس کے بعد ایک حیرت انگیز بات کہ اس قسم کے کیڑے خود کو مچھلی کے ساتھ جوڑتے ہیں اور بعد میں مچھلی کی نئی زبان بن جاتے ہیں۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ ان کیڑوں پر ماہرین نے جب تجربہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ کیڑے جب انسان کو کاٹ لیں تو بہت زیادہ نقصان کا سبب بنتے ہیں۔ اسلئیے ان کا زندہ رہنا انسانوں کے لیے نقصان کا سبب بنتا ہے۔

    مزید یہ کہ یہ جو سفوک کوسٹل پورٹ ہیلتھ اتھارٹی جو درآمدشدہ غذا کے معیار کو دیکھتے ہیں، انہوں نے مچھلی کے بکس میں ان کیڑوں کو جس ملک سے یہ آیا تھا وہاں واپس بھیج دیا گیا ۔کیونکہ یہ اگر انسانوں کو کاٹ لیں تو یہ بہت زیادہ نقصان کا سبب بن جاتے ہیں۔اسلئیے ان کو واپس بھجوا دیا گیا۔
    حکام نے انسانوں کے استعمال کے لیے درآمد کی جانے والی مچھلیوں میں تب مسئلہ محسوس کیا جب اس کو درآمد کرنے والا اس کے متعلق مطلوبہ کاغذی کارروائی میں ناکام رہا۔اس حوالے سے ادارے کے عہدے کا کہنا تھا کہ ہمارے اطمینان کے لیے تحقیقات ابھی جاری ہیں اور مزید معائنے کے لیے ہم اور کنسائنمنٹ کو اتار سکتے ہیں۔

  • سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ،صورتحال کشیدہ ،دو افراد جاں بحق،کئی زخمی

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ،صورتحال کشیدہ ،دو افراد جاں بحق،کئی زخمی

    سندھ میں جاری بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کئی مقامات پر صورتحال کشیدہ رہی ، تصادم میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ٹنڈوآدم کےتصادم میں ایک امیدوارکابھائی جاں بحق ہوا جب کہ سکھرمیں جاگیرانی برادری کے تصادم میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

    پریزائیڈنگ آفيسر کے مطابق نواب شاہ میں سوشل سکیورٹی پولنگ اسٹیشن پرمشتعل افرادنے توڑپھوڑ کی، مسلح افراد نے عملے کو یرغمال بنایا اور الیکشن کاسامان لےکرفرارہوگئے۔ریجنل الیکشن کمشنرنوید عزیز کے مطابق واقعےپرایس ایس پی کو تحریری طور پر آگاہ کردیاگیاہے۔ایس ایس پی سعود مگسی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور واقعے کا مقدمہ 15 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب موروکی یوسی ڈیپارچہ کےمنگو خان ڈھرپولنگ اسٹیشن میں بھی تصادم ہوا۔
    نوشہرو فیروز میں پولنگ کے دوران تصادم ہوا جس میں مخالفین نے ایک دوسرے پر لاٹھیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جب کہ پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ پولیس کے مطابق سانگھڑ کے علاقے شہدادپور یوسی غلام حیدرباگرانی میں 2سیاسی جماعتوں میں جھگڑا ہوا جس کے باعث 4افراد زخمی ہوگئے، جھگڑے کے بعد پولنگ اسٹیشن 65 میں پولنگ روک دی گئی۔

    اس کے علاوہ یوسی نمبر50،ہزارواہ پولنگ اسٹیشن کوٹ جھڑیو میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوگئے۔ پڈعیدن میں یوسی بھانبھری پولنگ اسٹیشن جمن شاہ میں بھی جھگڑے کے باعث پولنگ کا عمل روکنا پڑا، ڈنڈے لگنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔تھرپارکر کی تحصیل میں کلوئی پولنگ اسٹیشن اور پولنگ اسٹیٹشن پٹار پر دو امیدواروں کے حامیوں کے درمیان لاٹھیوں کا استعمال کیا گیا جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    جیکب آباد میں بھی یونین کونسل کندرانی کے پولنگ اسٹیشن 517 گلشیرکندرانی میں جھگڑا ہوا جس میں 2 امیدواروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ادھر کندھ کوٹ میں جے یو آئی کے میونسپل کمیٹی کے امیدوار شوکت ملک کی گاڑی پر مخالفین نے حملہ کردیا جس میں مخالفین نے ان کی گاڑی پر ڈنڈے برسائے جس سے گاڑی کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔ یہاں پولنگ کے عملے کے 7 افراد کو بھی اغوا کیا گیا۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے بے نظیر آباد میں تین پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن مٹیریل چھینے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی آر او ز کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔

    سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے تحت چودہ اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام پانچ بجے تک بغیر وقفہ جاری رہے گی۔بلدیاتی الیکشن کے دوران صوبے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی، پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔ سکھر، نواب شاہ اور لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں میں کانٹے کے مقابلے متوقع ہیں، ایک کروڑ چودہ لاکھ چوہتر ہزار رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    الیکشن کمیشن نے سندھ کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے غلط نام یا نشان پرنٹ ہونے والے وارڈز میں پولنگ ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق سندھ کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں چند وارڈز کے بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے نام یا نشان غلط پرنٹ ہوئے ہیں۔

    ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ان تمام وارڈز پر پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے، ان نشستوں پر دوبارہ الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن نیا شیڈول جاری کرے گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز پر غلط نام یا نشان شائع ہونے کی انکوائری کا بھی حکم دے دیا ہے۔

    دوسری جانب جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ علی اصغر سیال نے اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ جہاں بیلٹ پیپرز پر امیدوار کا نام یا نشان غلط پرنٹ ہوا ہے وہاں الیکشن ملتوی کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

  • سندھ بلدیاتی الیکشن:پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

    سندھ بلدیاتی الیکشن:پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

    کراچی: سندھ میں مار دھاڑ سے بھرپور بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، پولنگ سٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے تحت 14 اضلاع میں پولنگ کے دوران دوران صوبے میں سکیورٹی سخت کی گئی، پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری تعینات رہی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے چالیس ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، بیالیس ایس ایس پیز اور 82 ڈی ایس پیز بھی نگرانی کر رہے ہیں، کوئیک رسپانس کیلئے رینجرز کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا، حلقوں میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی، صورتحال خراب کرنے والوں کیخلاف فوری مقدمہ درج کئے جانے کے احکامات جاری کئے گئے۔

    پولنگ کے دوران مختلف علاقوں میں دنگے فساد کے واقعات بھی پیش آئے، نوشہرو فیروز کے علاقے بھریاسٹی میں ووٹرز کے درمیان تصادم ہوا، پولنگ کچھ دیر کیلئے روکی گئی جبکہ پولیس کی اضافی نفری کو طلب کیا گیا۔

    ادھر اس سے پہلے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما وسیم اختر نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کے اراکین ہنگاموں میں ملوث ہیں۔

    کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اختر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پیپلزپارٹی کے اراکین ملوث ہیں، فوج کو ایسے حالات کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جاسکے۔

    آئیندہ الیکشن کے لیے فریم ورک پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، فواد چوہدری

    وسیم اختر نے کہا کہ کہیں پولنگ کے دوران کچے کے ڈاکو عملے کو اغوا کرکے لے جارہے ہیں تو کہیں ہنگامے ہورہے ہیں، ادارے سیکورٹی کو مزید سخت کریں تاکہ انتخابات پر سوالیہ نشان نہ لگے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران بتایا کہ سندھ حکومت کے ساتھ معاہدے پر پیش رفت نہیں کررہی، جب تک بلدیاتی ایکٹ پر کام نہیں ہوگا ایم کیو ایم حکومت میں اور کوئی عہدہ نہیں لے گی۔

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی…

    ادھرسندھ کے 14 اضلاع میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی، پولنگ بوتھ غائب کرنے، دھاندلی اور پولنگ عملے کو اغوا کرنے کی اطلاعات ہیں جب کہ ٹنڈو آدم میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا بھائی جاں بحق ہوگیا۔

    سندھ کے 14 اضلاع میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، 5331 نشستوں پر 21298 امیدوار مدمقابل ہیں جب کہ 946 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار پاچکے ہیں۔

    منظور وسان کی آئندہ انتخابات میں عمران خان کے بارے میں پیشگوئی

    سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے جن 14 اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، لاڑکانہ، کشمور، کندھ کوٹ، گھوٹکی، خیر پور، شکارپور، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، میرپور خاص، عمر کوٹ اور تھر پارکر شامل ہیں۔
    الیکشن کمیشن کی جانب سے 1985 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 3448 کو حساس قرار دیا گیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے لیے 1 لاکھ 2 ہزار 682 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ خدمات انجام دے رہا

  • آئیندہ الیکشن کے لیے فریم ورک پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، فواد چوہدری

    آئیندہ الیکشن کے لیے فریم ورک پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، فواد چوہدری

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کی ضرورت ہے جہاں نیا الیکشن کمیشن ہو اور نئے الیکشن ہوں، ہم اگلے الیکشن کے لیے فریم ورک پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پانچ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہیں اور اس پر نمائندگی روکنا افسوسناک ہے، مخصوص نشستوں کا ضمنی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو جس طرح غیر قانونی طور پر پنجاب کے مسند اقتدار پر بٹھایا گیا تھا وہ قابل شرم تھا اور الیکشن کمیشن نے ایک طرح سے مدد کی مسلم لیگ ن کی تاکہ حمزہ شہباز وزیر اعلی بن جائے۔

    سندھ میں 800 لوگ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں یہ ایک مذاق ہے، جس طرح کے الیکشن کروائے جا رہے ہیں یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے.پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد نیب کا پریکٹیکلی انتقال ہوچکا صرف دفنانا باقی ہے، امید ہے سپریم کورٹ نیب ترامیم اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی تبدیلیوں کا کیس سنے گی۔

    انہوں نے کہا کہ جعلی ارسطو احسن اقبال کہتا ہے ترقی ممکن ہے اگر چائے نہ پی جائے لیکن آج یہاں کریانہ دکانیں بھی زبردستی بند کروا دی گئی ہیں، ان سے نہ بجلی پوری ہو رہی ہے اور نہ تیل پورا ہو رہا ہے جبکہ عام آدمی کو سمجھ نہیں آرہی کہ زندگی کیسے گزارنی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا نظام عدل کا حال یہ ہے کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ججز کو پلاٹ نہیں دینا چاہیے، ججز کی پینشن سب سے زیادہ ہے اور اس پر کوئی ٹیکس نہیں۔

    سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت بدترین فسطائیت پر قائم ہے لیکن تحریک انصاف فسطائیت اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، عمران خان کو جس طرح دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد،شہباز شریف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برادر ممالک سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات مظبوط بنانے کی کاوشوں کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل تفویض ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو ہم پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان بہترین دفاعی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے ’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس‘کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں انہیں باہمی تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کے اعتراف پر ’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس‘ سے نوازا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران سعودی وزیر دفاع اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف بھی موجود تھے جب کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ تربیت، فضائی دفاع، انسداد دہشتگردی، مواصلات، انفارمیشن ڈومین کے شعبوں میں دفاعی تعاون سمیت دوستانہ تعلقات اور پائیداراسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے منفرد مقام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سےتاریخی اوربرادرانہ تعلقات کو قدرکی نگاہ سےدیکھتا ہے۔

  • امریکا اور برطانیہ کا روسی سونے کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    امریکا اور برطانیہ کا روسی سونے کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    کیف:امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور جاپان نے روسی سونے کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سمیت چاروں ممالک یوکرین میں جاری روسی جارحیت پر ماسکو کے فنڈز کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے چاروں ممالک نے روس کے سونے کی درآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    برطانیہ نے اس اقدام کو روسی صدر پیوٹن کی جنگی مشین کے دل پر حملہ قرار دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021 میں روس کے سونے کی درآمد 15.4 بلین امریکی ڈالر رہی جب کہ اس صورتحال میں برطانیہ کا کہنا ہےکہ یوکرین پر روسی حملے کے آغاز کے بعد سے پابندیوں سے بچنے کے لیے سونے کی درآمد اہمیت اختیار کرگئی ہے۔

    روس پرپابندی کا یہ فیصلہ جرمنی میں جی سیون ممالک کے اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکی صدر نے دیگر جی سیون ممالک کو یہ تجویز دی کہ جرمنی، فرانس اور اٹلی کو بھی روس پرپابندیاں عائد کرنے میں شامل ہونا چاہیے۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ جی سیون ممالک ایک ساتھ روسی سونے کی درآمد پر پابندی کا اعلان کریں گے۔

    دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ ہمیں پیوٹن کی حکومت اور اس کی فنڈنگ کو منجمد کرنے کی ضرورت ہے، برطانیہ اور اس کے اتحادی یہ کام کرنے جارہے ہیں۔

    اس سے پہلے خبروں میں بتایا گیاتھا کہ یوکرین کا دارالحکومت کیف ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیف میں 26 جون کو صبح سویرے 4 دھماکے سنے گئے، اور وسطی کیف میں 2 مقامات پر دھواں کچھ دیر کے لیے اٹھتا دیکھا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق کیف کو ایک بار پھر روس افواج نے بمباری کا نشانہ بنایا، دوران بمباری رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

    فضائی حملے کا الرٹ دارالحکومت میں مقامی وقت کے مطابق صبح 5:47 بجے بجنا شروع ہوا، کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے دارالحکومت کے مرکزی ضلع شیوچینکیوسکی میں ہونے والے دھماکوں کی تصدیق کی اور کہا کہ لوگوں کو دو اونچی عمارتوں سے ریسکیو کر کے نکالا گیا۔

    یوکرینی میڈیا نے یوکرینی ایئرفورس کمانڈ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز بھی روسی افواج نے مغربی یوکرین میں اہداف کو سمندر سے کلیبر میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔ جب کہ شمالی یوکرین میں اہداف کے خلاف Kh-22 اور زمینی اسکندر اور Tochka-U میزائل استعمال کیے گئے۔ اسی طرح جنوبی یوکرین میں اہداف کے خلاف اونکس میزائل اور بیسشن کمپلیکس استعمال کیے گئے۔

    ایٹمی عالمی جنگ دستک دینے لگی:روس نے ایٹمی میزائل بیلاروس پہنچانے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق روسی صدر پیوتن نے کہا ہے کہ روس جوہری صلاحیت کے حامل مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل سسٹم آنے والے مہینوں میں اپنے اتحادی بیلاروس کو فراہم کرے گا۔

    روس،یوکرین تنازعہ:جرمنی روسی گیس کےبغیر2ماہ سےزیادہ نہیں چل سکتا:ماہرین

    ولادی میر پوتن نے کہا کہ اسکندر- ایم سسٹم بیلسٹک اور کروز میزائل 500 کلومیٹر تک فائر کرنے صلاحیت رکھتا ہے چاہے وہ روایتی یا جوہری ہتھیار ہوں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ بیلاروس فضائیہ کو جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیلاروس کو چند ماہ میں میزائل فراہم کر دئیے جائیں گے، میزائل 500 کلومیٹر تک ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت سے لیس ہیں۔

    روس سے محاذآرائی:یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ

    اس سے پہلےروسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اپنے بیان میں کہا کہ حالات نے روسی بیلاروسی اتحاد کی ریاست کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرنا اور فوجیوں کی جنگی تیاریوں کو بڑھانا ضروری بنا دیا ہے۔روس رواں ہفتے جنگی سرگرمیوں میں اضافہ کر سکتا ہے، یوکرینی صدر سرگئی شوئیگو نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر ہرینن سے ملاقات کی ہے۔

    مذاکرات سے قبل شوئیگو نے کہا کہ بیلاروس ان کے ملک کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر، قریبی دوست اور اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون مغرب کے بے مثال دباؤ اور ان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ کے حالات کے تحت پروان چڑھا ہے۔

    روس کا ایک اور یوکرینی شہر پر مکمل قبضے کا دعویٰ

    شوئیگو نے کہا کہ وہ بیلاروس کو امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے خلاف متحد دفاعی علاقہ بنانے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

  • منشیات کےخلاف اجتماعی طور پر کام کرنا چاہیے،صدر اور وزیراعظم کا پیغام

    منشیات کےخلاف اجتماعی طور پر کام کرنا چاہیے،صدر اور وزیراعظم کا پیغام

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں منشیات کے استعمال اور اس کی اسمگلنگ سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے اور اپنے نوجوانوں کو غیر قانونی منشیات کے خطرے سے بچانے کے لیے مضبوط عزم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے،بین الاقوامی تعاون سے نوجوان نسل میں نئے قسم کی نفسیاتی منشیات کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مدد ملی ہے،ہم منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کو نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک مثالی ملک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منشیات سے پاک دنیا کے حصول کے لیے کاوشوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے ہر سال 26 جون کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں منشیات کے استعمال کو روکنے اور اس سے معاشرے بالخصوص نوجوانوں کو لاحق خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

    اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) کی طرف سے شائع ہونے والی ورلڈ ڈرگ رپورٹ 2021، اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ منشیات سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے ہونے والی اموات پچھلی دہائی کے دوران تقریباً دو گنا ہو چکی ہیں۔ نوجوان پاکستان کی کل آبادی کا تقریباً 60 فیصد ہیں اور انہیں منشیات کے استعمال سے خاص طور پر خطرات لاحق ہیں۔ہمیں منشیات کے استعمال اور اس کی اسمگلنگ سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے اور اپنے نوجوانوں کو غیر قانونی منشیات کے خطرے سے بچانے کے لیے مضبوط عزم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں میڈیا، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کی مدد سے ورکشاپس اور سیمینارز کے ذریعے طلباء اور والدین میں اِس حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔

    اس مقصد کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا کردار نہایت اہم ہے اور اسے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے سخت پالیسی نافذ کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔آج، ہم پاکستان کی جانب سے منشیات کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر کی گئی زبردست کوششوں کا بھی اعتراف کرتے ہیں۔ بین الاقوامی تعاون سے نوجوان نسل میں نئے قسم کی نفسیاتی منشیات کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مدد ملی ہے۔

    میں معاشرے میں منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے اور منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کو کم کرنے کے لیے وزارت انسدادِ منشیات کے اقدامات کو بھی سراہتا ہوں۔ پاکستان پوست سے پاک ریاست کا درجہ بھی حاصل کر چکا ہے جو کہ وزارت نارکوٹکس کنٹرول/اینٹی نارکوٹکس فورس کے فعال کردار کا عکاس ہے۔صرف تعاون اور اجتماعی عزم کے ساتھ ہی اس لعنت سے پاک دنیا کے وژن کا حصول ممکن ہے۔ ہم منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کو نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک مثالی ملک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر ہم منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کو فعال طور پر محدود کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،ہمیں نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کے خطرات سے بچانے اور ان کی صحت اور تندرستی کے تحفظ کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا چاہیے۔

    منشیات کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر، غیر قانونی اسمگلنگ اور منشیات کا استعمال عوام کی حفاظت، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہے۔صحت اور انسانی بحران کے وقت منشیات کے استعمال کے خلاف کارروائی کو مضبوط بنانا اور معاشرے کے تمام طبقات پر اس کے اثرات کو کم کرنا ضروری ہے۔

    غیر قانونی اسمگلنگ اور مجرمانہ نیٹ ورک قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور معاشرے کے تانے بانے کو خراب کرتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع اور اسمگلنگ کے راستوں کی قربت غیر قانونی منشیات سے لاحق خطرات میں اضافہ کرتی ہے۔مصنوعی ادویات کی آسانی سے دستیابی عام لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کے لیے خطرات کا باعث بنتی ہے،جو پاکستان کی آبادی کے 60 فیصد سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کے خطرات سے بچانے اور ان کی صحت اور تندرستی کے تحفظ کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا چاہیے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے غیر قانونی منشیات سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے غیر متزلزل عزم ظاہر کیا ہے اور ہم اس مقصد کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ میری رائے میں بین الاقوامی تعاون اور رابطہ جان لیوا غیر قانونی منشیات کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مدد کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق تمام عالمی کنونشنز اور پروٹوکول پر دستخط کر رکھے ہیں اور اس نے منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے معاملے پر تقریباً چالیس ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں،ہم اپنے عالمی وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ خاندانوں، معاشرے اور ملک پر منشیات کے استعمال کے سماجی و اقتصادی اثرات بہت زیادہ ہیں،یہ موجودہ صحت کی خدمات پر بھی بوجھ بڑھاتا ہے، جو نہ صرف منشیات پر انحصار کرنے والوں کے علاج سے متعلق ہے بلکہ منشیات سے منسلک بیماریوں جیسے کہ ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس بی اور سی سے بھی متعلق ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میری رائے میں منشیات کے استعمال کو شروع ہونے سے پہلے روکنا محفوظ اور صحت مند قوم کو فروغ دینے کے لیے سب سے زیادہ سرمایہ کاری مؤثراور عام فہم طریقہ ہے۔نوجوان اپنی بھرپور صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے ہر اعتبار سے مستحق ہیں اور یہ حکومت اور معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں ایسا کرنے کا موقع دیں۔

    انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر ہم منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کو فعال طور پر محدود کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔میں وزارت انسداد منشیات کو ہدایت کروں گا کہ وہ محفوظ، منشیات سے پاک عوام کو فروغ دینے اور غیر قانونی منشیات کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے میڈیا اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کا اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں بہت بڑا کردار ہے۔ ہمیں مل کر منشیات سے پاک پاکستان کے حصول کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔