Baaghi TV

Author: +9251

  • سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاری

    سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاری

    بڑے بڑے سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کو پکڑنے والےسابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال بھی حکومت کے ریڈار پر آگئے، زرائع کے مطابق حکومت نے جاوید اقبال کے گرد بھی شکنجہ کسنے کی تیاری کر لی ہے.حکومت نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف درخواستوں پر قانونی تقاضے پورے کرنے کا عندیہ دے دیا

    سابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال اور طیبہ گل کے مبینہ وڈیو اسکینڈل کی گونج پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تک پہنچ گئی۔طیبہ گل نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان کو خط لکھ دیا۔

    طیبہ گل نے چیئرمین پی اے سی کو خط لکھ کر سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے خط میڈیا کو بھی دے دیا۔نور عالم خان نے کہا کہ اس معاملے پر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے دونوں فریقین کو سن کر معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے سابق چیئرمین نیب کو خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو کے معاملے میں دبائو میں لاکر انتقامی کارروائیاں کی گئیں، عمران خان اداروں کو مس یوز کرتے رہے، جو چیزساڑھے تین سال ثابت نہیں کر سکے اب کیا کریں گے، ریٹائرڈ ججوں کو احتساب عدالت میں لگانے کا مقصد انتقام کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا تھا، کیسز کو جھوٹا ثابت کرنا ہمارا آئینی حق ہے.

    انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست موصول ہوئی ہے، اس پر قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ، ماضی میں بھی طیبہ گل نے ان کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دی تھی ، ایک وقت تھا جب سابق چیئرمین نیب کہا کرتے تھے کہ 14،15 لوگوں کو گرفتار کر لیا جائے تو ماضی کی حکومت گر جائے گی اور ایک شخص تو ایسا ہے کہ اس کی صحت ہمیں گرفتاری کی اجازت نہیں دیتی ، اسکے بعد اسی حکومت نے اس ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو دبائو میں لایا اور پھر اپوزیشن پر انتقامی کیسوں کی بھرمار ہوگئی ۔

  • قومی اسمبلی اجلاس: مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔ شیری رحمان

    قومی اسمبلی اجلاس: مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔ شیری رحمان

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رکن شیری رحمان نے کہا کہ: ہمیں آئی ایم ایف کے اس مشکل بجٹ کے ساتھ باندھنے کے اصل ذمہ داری تباہی سرکار پر عائد ہوتی ہے جو آئے تھے سو دن میں تبدیلی لانے اور جنہوں نے کشکول توڑنے کی بات کی تھی۔ لیکن سارا مسئلہ ان کی شاہ خرچیاں، تقسیم کی سیاست اور ان کی اپنی انا کی وجہ سے ہوا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا: جو سیاست دان ایک دن بھی اپنی انا سے ذرا ہٹ جائے تو وہ مشکل فیصلے کرتے ہیں۔ اور آپ کا کیا خیال ہے کہ اس صورتحال میں ہمیں حکومت کرنا اور کسی کے ساتھ بندھ جانا ہمیں پسند ہے؟ نہیں ایک ہمارا یہ فیصلہ ہے اور دوسرا وہ تھا کہ ہم اپنے ملک کو دیوالیہ ہونے دیتے عمران خان جیسے نااہل حکمران کے ہاتھ میں لہذا ہم نے فیصلہ کیا کہ بھلے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑیں مگر ملک کو بچانا ہے۔ سری لنکا کی آپ کے سامنے ہے جو دیوالیہ کی طرف جا چکا ہے۔

    شیری رحمان اپنے خطاب میں کہتی ہیں: تحریک انصاف کی حکومت کو آلو اور ٹماٹر کی قیمت سے کوئی سروکار نہیں جو اصل مسئلہ ہے اس ملک کا اور یہ حکومت اگر مشکل فیصلے نہ کرتی اور اپنی سیاسی ساکھ کو داو پر نہ لگاتی تو پاکستان سیدھا دیوالیہ ہونے جارہا تھا۔

    شیری رحمان نے الزام عائد کیا کہ: عمران خان پڑھے لکھے لوگوں کو گمراہ کررہا ہے لہذا اب ہماری اشرافیہ کو قربانی دینی ہوگی کیونکہ غریب نے پیٹ پر پتھر باندھے ہوئے ہیں اور اس قربانی سے ملک کو بچانا ہوگا۔

    ان کا تقریر کے آخر میں کہنا تھا کہ: ہمیں ایک غریب آدمی کیلئے انکی ضروری اشیاء خوردونوش جیسے دال، روٹی اور پٹرول کیسے سستا کرنا ہے اور ان کے گھروں میں صاف پانی کیسے آئے گا  اس سب پر مل جل کوئی حل نکالنا ہوگا اور یہ بحران تب ہی ختم ہوگا جب ہم آپس میں مل بیٹھیں گے۔

  • ضلع اپر چترال کی تحصیل مستوج میں پہلی بار ہائیر سیکنڈری سکول کا افتتاح

    ضلع اپر چترال کی تحصیل مستوج میں پہلی بار ہائیر سیکنڈری سکول کا افتتاح

    چترال (گل حمادفاروقی کی رپورٹ)ضلع اپر چترال کے تحصیل مستوج میں پہلی بار ہائیر سیکنڈری سکول کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس دور افتادہ علاقے میں بننے والے اس سکول کی عمارت جدید تقاضوں کے عین مطابق ہوگی جس میں بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کو بھی بارہویں جماعت تک معیاری تعلیم دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی ،تفصیلات کے مطابق ضلع اپر چترال کے علاقے مستوج میں آغا خان ایجوکیشن سروس کی جانب سے ہائی سکول کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا گیا۔ اس کیلئے علیحدہ عمارت تعمیر ہوگی جس کا سنگ بنیاد مستوج میں رکھا گیا۔سکول کے سنگ بنیاد کے موقع پر نامدار نیشنل کونسل کے صدر حافظ شیر علی مہمان حصوصی تھے۔ جبکہ AKESP کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امتیاز مومن بھی توسیع کی اس تقریب میں موجود تھے۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس توسیع کا بنیادی مقصد اس علاقے کے طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔

     

    اس سکول کے سنگ بنیاد پر یہاں کے طلباء و طالبات نہایت خوش ہیں ،ادارے کے جنرل منیجر بریگیڈئیر ریٹائرڈ خوش محمد خان کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ طلباء کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کریں،بچوں کے علاوہ انکے والدین بھی اس سکول کی تعمیر پر خوش ہیں ،

    تقریب سے چترال سکاؤٹس کے 141 ونگ کے کمانڈر لفٹنٹ کرنل ندیم شہزاد، حافظ شیر علی، امتیاز عالم، خوش محمد خان، ہیڈ آف ایجوکیشن آئین شاہ، وغیرہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف علاقے کے طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم ان کے دہلیز پر فراہم کرے گی بلکہ اس سکول کی عمارت بھی جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق تیار کی جائے گی جس پر موسمی تبدیلی بھی بہت کم اثر انداز ہوگی۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔

  • اسلام آباد پولیس کا شہریوں کے تحفظ کیلئے گھڑسوار دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد پولیس کا شہریوں کے تحفظ کیلئے گھڑسوار دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق: وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور پیٹرولنگ کے نظام کو مزید موثر، بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے چاق و چوبند گھڑ سوار دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق: گھڑ سوار دستوں کو پارکس، ہائیکنگ ٹریلز سمیت کچے راستوں اور پہاڑی علاقوں و دشوار گزار جگہوں پر جہاں پیٹرولنگ گاڑیاں ایگل اور فالکن کارآمد نہیں وہاں انسپکٹر جنرل پولیس کی ہدایت پر وہاں انہیں تعینات کیا جائے گا۔

    (تصاویر بشکریہ اسلام آباد پولیس)

    یہ گھڑ سوار دستے پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ پولیس کا عوام الناس میں بہتر تصور اجاگر کرنے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

    وفاقی پولیس کے اس اقدام کو جہاں بیشتر شہریوں نے سراہا وہی کچھ شہریوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ: یہ ‏فیصلہ سمجھ سے باہر ہے کیونکہ اس دور میں اسلام آباد جیسے شہر میں گھوڑے پالنا آسان ہے؟

    ایک شہری کا مزید کہنا تھا کہ: اسلام آباد شہر کی وہ کون سی جگہ ہے جہاں بائیک نہیں جا سکتی لیکن گھوڑا جا سکتا ہے؟
    لیکن کرائم رپورٹر علی عمران عباسی نے اسلام آباد پولیس کے اس اقدام کو ایک اچھا عمل قرار دیا۔

  • لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار،

    لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار،

    لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پھر ایک جرم کی واردات سامنے آئی ہے۔ یہ واقعہ لاہور کے دارالحکومت میں پیش آیا ہے۔ لاہور کے دارالحکومت میں ایک خواجہ سرا پر تیزاب پھینک دیا گیا ۔اور یہ تیزاب ایک نا معلوم افراد نے پھینکا تھا۔

    مزید تفصیلات کے مطابق جب اس سب واقعہ کا علم پولیس والوں کو ہوا تو انہوں نے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی۔ماضی میں بھی بہت سے ایسے واقعیات پیش آۓ ہیں۔لیکن حال میں تیزاب پھینکنے کے بہت سے واقعیات پیش آ رہے ہیں۔اور اب یہ واقعہ خواجہ سرا کے ساتھ پیش آیا۔

    پولیس کی رپورٹ کے مطابق یہ خواجہ سرا جن کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے۔یہ کنزہ گھر کے باہر سڑک پر ہی کھڑی تھی۔کہ اچانک سے ملزم حمزہ نامی شخص آیا اور اس نے اس خواجہ سرا جس کو سڑک پر کھڑی تھی۔اس پر تیزاب پھینک کر چلا گیا۔
    مزید یہ کہ جب اس سب واقعے کے بعد وہاں پر موجود لوگوں نے فوری طور پر اس خواجہ سرا کو ہسپتال منتقل کیا۔اور پولیس کو اس سب سے اگاہ کیا جب پولیس کو اس سب واقعے کا علم ہوا تو پولیس نے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی تھی۔جس کی وجہ سے ہمیں اس واقعے کی تفصیل جاننے میں مدد ملی ہے۔

    اس سب واقعے کا ڈی آئی جی سہیل چوہدری نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی اور ایس پی سول لائنز سے اس تمام واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

    اس حوالے سے مزید جمان آپریشنز ونگ آغا احتشام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کی شناخت حمزہ سلیم کے نام سے ہوچکی ہے۔ اور اس ملزم کی فوری گرفتاری کےلیے بھی پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔جیسے ہی یہ ملزم حمزہ نامی شخص ملے گا تو اس کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس کی تفتیش جاری ہےاور پولیس ملزم حمزہ نامی شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

  • کراچی طوفانی بارشیں: مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    کراچی طوفانی بارشیں: مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    کراچی :شہرقائد میں آندھی اور تیز بارش کے بعد مختلف حادثات رونما ہونے سے تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔انتظامیہ کی طرف سے حفاظتی انتظامات بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں‌شہر قائد میں تیز بارش اور آندھی سے مختلف علاقوں کی دیواریں گر گئیں۔ ملیر ملت ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جس میں سے ایک کی عمر 5 اور دوسرے کی 4 سال تھی۔

    محکمہ موسمیات گلشن اریشہ میں دیوار گرنےسے45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ محمود آباد چنیسر گوٹھ میں دیوار گرنےسے8سال کا بچہ چل بسا دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں آندھی کے بعد تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔رپورٹ کے مطابق صدر، سائٹ ایریا، لیاقت آباد، سپرہائی وے، ملیر، شارع فیصل، گلزار ہجری، نارتھ کراچی، بفر زون، شادمان ٹاؤن، گارڈن، بہادر آباد، طارق روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور سائٹ ایریا میں بارش ہوئی۔

    بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے جب کہ ملیر میمن گوٹھ میں کیٹل فارم کی دیواریں گر گئیں۔ اہم شاہراہوں پر پھسلن کے واقعات پیش آنے سے کئی موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔

    ادھرتفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستٹنی علاقوں میں 3 کے بجائے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے، شہر کے دیگر علاقوں میں 15 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی بی کالونی میں صبح دوپہر شام رات بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اور اس کے علاوہ لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، بلدیہ سائٹ میٹرووول، محمودآباد، سلطان آباد، ہجرت کالونی میں 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ 3 مرتبہ کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری، نارتھ کراچی، بفرزون سوسائٹی، طارق روڈ، نارتھ ناظم آباد کے مجتلف بلاکس میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ رہائشی وکمرشل صارفین کے الیکٹرک کے ظلم وستم کا نشانہ بن رہے ہیں، بجلی کا شارٹ فال 500 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے، کے الیکٹرک شہر کو اس وقت صرف 2000 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہی ہے۔

  • محمد علی باباخیل کو ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخواہ تعینات کردیا گیا

    محمد علی باباخیل کو ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخواہ تعینات کردیا گیا

    صحافی کمال شاہ نے خبر دی کہ: ڈی آئی جی محمد علی باباخیل کو ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخواہ تعینات کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے محمد علی باباخیل کو اس پر مبارکباد بھی دی جس پر محمد علی باباخیل نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر بھی کی۔

    سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا: محمد علی باباخیل کا انتخاب بہترین فیصلہ ہے اور یہ ایک ایماندار اور پروفیشنل انسان ہیں۔
    رادیش سنگھ ٹونی نے خوشی کا اظہار کرتے کہا: جناب محمد علی بابا خیل کو ایڈیشنل آئی جی اپوائنٹمنٹ ہونے پر بے حد مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    ڈی پی او جہلم محمد عامر خان نیازی نے بھی علی باباخیل کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    پشتون صحافی حسن خان کہتے ہیں کہ: یہ ایک اچھی خبر ہے کیونکہ علی باباخیل ایک دیانتدار پولیس آفیسر ہیں اور انکی تعیناتی پشاور کے تصور کو بہتر بنائے گی۔

  • سری لنکن معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی:حکومت نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا

    سری لنکن معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی:حکومت نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا

    کولمبو:سری لنکن معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی:حکومت نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا ،اطلاعات کے مطابق اس وقت سری لنکن معیشت کے دیوالیہ ہونے کی خبروں نے خطے کے دیگرملکوں کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ، ادھر سری لنکن وزیراعظم وکریمے سنگھے نے کہا ہے کہ ملک کا دیوالیہ نکل گیا، معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، صرف ایندھن، گیس، بجلی اور خوراک کی کمی کا نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ سنگین صورت حال کا سامنا کر رہا ہے۔

    امریکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق ان کا یہ دعویٰ کہ معیشت تباہ ہو چکی ہے، اس کا مقصد ناقدین اور اپوزیشن کے قانون سازوں کو باور کروانا تھا کہ انہیں مشکل کام وراثت میں ملا ہے اور صورت حال کو جلد ٹھیک نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ معیشت پر بھاری قرضوں کا بوجھ ہے۔ سیاحت سے ہونے والی آمدنی میں کمی ہوئی ہے اور وبائی مرض کے اثرات کے سمیت اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ ملک کی دو اہم اپوزیشن جماعتوں کے قانون سازوں پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

    وکریمے سنگھے کا کہنا تھا کہ سری لنکا پٹرولیم کارپوریشن واجب الادا بھاری قرضوں کی وجہ سے نقد ادائیگی پر بھی درآمدی ایندھن خریدنے سے قاصر ہے۔ سیلون پٹرولیم کارپوریشن اس وقت 70 کروڑ ڈالر کی مقروض ہے۔اس کے نتیجے میں دنیا میں کوئی بھی ملک یا تنظیم ہمیں ایندھن فراہم کرنے کو تیار نہیں ہے۔ وہ نقد رقم لے کر ایندھن فراہم کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔‘

    اے پی کے مطابق سری لنکا کے معاشی بحران کے خلاف کئی دن جاری رہنے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد وکریمے سنگھے نے مئی میں عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے پہلے ان کے پیشرو حکومت چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ غیر ملکی کرنسی کے بحران کی وجہ سے برآمدات بند ہو چکی ہیں جس سے ملک میں خوراک، ایندھن، بجلی ادویات جیسی دوسری ضروریات زندگی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ ان حالات میں لوگ بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے طویل قطاروں میں کھڑا ہونے پر مجبور ہیں۔

    سری لنکا کے وزیر اعظم کے مطابق اگر معیشت کی تباہی کو شروع میں ہی کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جاتے تو آج ہمیں اس مشکل صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ لیکن ہم نے یہ موقع گنوا دیا۔ اب ہم ممکنہ طور پر مکمل نیچے گرنے کے آثار دیکھ رہے ہیں۔ ملک کو بگڑتے ہوئے معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مزید غیر ملکی امداد کی خاطر چین، جاپان اور بھارت کو ڈونرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

  • سابق صدرآصف علی زرداری کی والدہ کی وفات پرصدرمملکت ،فوجی قیادت کا اظہارافسوس

    سابق صدرآصف علی زرداری کی والدہ کی وفات پرصدرمملکت ،فوجی قیادت کا اظہارافسوس

    کراچی :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات اور مغفرت کے لیے دعاکی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا اظہار افسوس

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، آمین!۔

    شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ والدہ جیسی شفیق ہستی کی وفات بڑا صدمہ ہے، آصف زرداری کے غم میں شریک ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے،آمین۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    نیر بخاری نے چیئرمین بلاول بھٹو، زرداری بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عظیم ہستی ماں کا بچھڑ جانا ناقابل برداشت صدمہ ہے، پوری پیپلز پارٹی آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

    سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے مزید کہا کہ اللہ آصف زرداری کی والدہ مرحومہ کو جنت میں اعلئ مقام دے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر جام خان شورو نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں ،تفصیلات کے مطابق سابقہ صدر آصف علی زرداری کی سوتیلی والدہ وفات پا گئیں،مرحومہ کچھ دنوں سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھی۔

    ذرائع کے مطابق مرحومہ کی تدفین کل نوابشاہ بالو جا قبا قبرستان میں کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت بڑی سیاسی شخصیات شرکت کریں گے۔

    خیال رہے کہ دوروز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے روانڈا جانے کا دورہ منسوخ کردیا تھا، دورہ منسوخ کرنے کی وجہ ان کی دادی کی شدید علالت بتائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری مرحوم نے دو شادیاں کی تھیں، ان کی پہلی اہلیہ کا نام بلقیس سلطانہ جبکہ دوسری کا نام زریں آرا بخاری تھا، حاکم علی زرداری چار بچوں کے باپ تھے۔

  • اطالوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی پاک فوج کی قیادت سے ملاقاتیں

    اطالوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی پاک فوج کی قیادت سے ملاقاتیں

    راولپنڈی :اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس ایڈمرل گوسپ کیوڈریگون نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم باہمی طور پر فائدہ مند کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مضبوط دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پر امید ہیں۔

    معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    ادھر پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل گوسپ کیوڈریگون نے آج یہاں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امورکے ساتھ ساتھ سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے خصوصاً دفاعی پیداوار کے شعبے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین جے سی ایس سی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں جو امن، دفاع اور سلامتی سے متعلق تمام اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دفاعی تعاون سمیت متعدد شعبوں میں موجودہ تعلقات کو وسعت دینے اور گہرا کرنے کی بہت گنجائش ہے۔

    چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف اٹلی گوسپ کیوڈریگون نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔