Baaghi TV

Author: +9251

  • ہم نے بجٹ میں ٹیکس نہیں بڑھایا اور عالمی سطح پر تیل سستا ہوا تو کریں گے. وزیرخزانہ

    ہم نے بجٹ میں ٹیکس نہیں بڑھایا اور عالمی سطح پر تیل سستا ہوا تو کریں گے. وزیرخزانہ

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے دعوی کیا کہ موجودہ حکومت نے بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا ہے اور ناہی غریب افراد پر ٹیکس کا بوجھ ڈالا ہے جبکہ کاروباری طبقہ جیسے شوگر ملز وغیرہ پر ٹیکس بڑھایا ہے. جس سے امیروں پر ٹیکس لگارہے ہیں.

    وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ : میں نے پہلے دن سے کہا تھاکہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا ضروری ہے، اور ایسے فیصلے کرنا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے لیے بہت مشکل تھے، لیکن ہم ایک ایک چیز کی قیمت کے ذمے دار ہیں چاہے ہماری غلطی ہو یا نہ ہو لہذا اب ہماری ذمہ داری ہےکہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچائیں، اور ہم نے اللہ کے کرم سےپاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران حکومت کو زمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا: پاکستان کو دیوالیہ ہونے کی نہج پر چھوڑ نے میں پچھلی حکومت کا کردار ہے۔

    مفتاح کے مطابق: دو سوار ب کا خسارہ ملا لیکن ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھاکر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا۔
    وزیرخزانہ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے پوچھا کہ : وہ پاکستان کو سری لنکا کیوں بنانے جارہے تھے؟

    انہوں نے کہا: ہم ساری ساری رات بیٹھ کر آئی ایم ایف سے بات کرتے ہیں اسی وجہ سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ: اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی آئی تو ہم بھی ضرور پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کریں گے.

  • لفنگے کاآج پری ویو،فیصلہ ہوگا عید پر فلم لگے گی یا نہیں

    لفنگے کاآج پری ویو،فیصلہ ہوگا عید پر فلم لگے گی یا نہیں

    عبدالخالق کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”لفنگے“ کا آج کچھ دیر میں پری ویو ہو نے جا رہا ہے،پری ویو کے بعد فیصلہ ہو گا کہ فلم عید الاضحی پر لگائی جا رہی ہے یا نہیں ۔ابھی تک کی رپورٹس تو یہی بتا رہی ہیں کہ ڈسٹری بیوٹرز تو ڈائریکٹر عبدالخالق کو منع کررہے ہیں کہ عید پر فلم نہ لگائیں کیونکہ عید الاضحی پر دو بڑی فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہو رہی ہیں قائداعظم زندہ باد اور لندن نہیں جاﺅنگا ، عید سے پہلے ہی ہالی وڈ فلم ”تھار“ سینما گھروں میں لگ رہی ہے تو ایسے میں لفنگے کی ریلیز مناسب نہیں ہے بلکہ اس کی ریلیز اسی فلم کے نقصان کا باعث بن جائیگی۔ لیکن ڈائریکٹر عبدالخالق کا کہنا ہے کہ انہیں عید پر ہی فلم ریلیز کرنی ۔تاہم کچھ دیر میں فلم کا پری ویو ہو گا اس کے بعد فیصلہ سامنے آئیگا کہ

    فلم عید پر ریلیز ہونے جا رہی ہے یا نہیں ۔یاد رہے کہ کامیڈی ہارر فلم لفنگے کے پرڈیوسر طارق حبیب رندہیں جبکہ کاسٹ میں جہاں سمیع خان اور سلیم معراج اور بہروز سبزواری کے علاوہ نازش جہانگیر، سلمان ثاقب عرف مانی، مبین گبول، اور اختر حسنین شامل ہیں۔ فلم کی کہانی چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جن کی زندگی میں ایک نئے انسان کی آمد سے سب کچھ الٹ پلٹ ہوتا جاتا ہے۔مانی کو ان کے پرستار بہت عرصے کے بعد سکرین پر دیکھنے جا رہے ہیں اس کے علاوہ نازش جہانگیر کی بھی یہ پہلی فلم ہے۔فلم کی ساری کاسٹ فلم کی ریلیز کو لیکر کافی خوش ہے۔

  • پمز: 2018 کے وزارت صحت کے ماتحت منسک ادارہ کی حیثیت بحال کی جائے گی۔ وزیرصحت، عبدالقادر پٹیل

    پمز: 2018 کے وزارت صحت کے ماتحت منسک ادارہ کی حیثیت بحال کی جائے گی۔ وزیرصحت، عبدالقادر پٹیل

    وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے ملازمین کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے انہیں خوشبری سنائی کہ: ملازمین کی سول سرونٹس برقرار رکھنے کے لیے پمز کے 2018 کے وزارت صحت کے ماتحت منسک ادارہ کی حیثیت بحال کروانے کیلئے ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
    ان خیالات کا اظہار وزیر صحت نے پمز ملازمین کے احتجاج میں جاکر کیا جس پر ملازمین نے دس روز سے جاری اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کے اس عمل کو سراہا۔
    واضح رہے کہ: پمز ملازمین نے متنازع قانون ایم ٹی آئی کیخلاف دس روز سے احتجاج کررہے تھے۔ تاہم اب وفاقی وزیر کی یقین دہانی کے بعد ملازمین نے اوپی ڈیز کی سروسز بحال کردی ہیں۔

    پمز کے ایک ملازم وسیم ارشاد کے مطابق: وزیر صحت عبدالقادر پٹیل پمز ہسپتال میں تشریف لائے اور ایم ٹی آئی جیسے کالے قانون کا خاتمہ کر نے کی یقین دہانی کرائی ۔
    انہوں نے مزید کہا: وزیر صحت نے کہا بہت جلد ترمیمی بل سینٹ سے منظور کروا کر پمز کے 2018 والے وفاقی سٹیٹس کو بحال کیا جاے گا لہذا نکی اس یقین دہانی پر احتجاج پیر تک موخر کرنے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • عمران خان پانی کی بوتل ضائع نہیں ہونے دیتا،  وہ کرپش کیسے کریگا۔ ارشد شریف

    عمران خان پانی کی بوتل ضائع نہیں ہونے دیتا، وہ کرپش کیسے کریگا۔ ارشد شریف

    اسلام آباد میں منعقدہ تحریک انصاف کی ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے اینکرپرسن ارشد شریف نے کہا کہ: عمران خان کے خلاف بڑی کوشش کی گئی کہ کرپشن کیسز نکالے جائیں مگر ابھی تک موجودہ حکومت کو کرپشن کاکوئی ثبوت نہیں ملا ۔

    اینکرپرسن نے دعوی کیاکہ: ایک دن مجھے کسی نے کہا کہ آپ تو کرپشن پر بڑی اسٹوریز کرتے ہیں مگر عمران خان کی کرپشن پر کیوں خاموش ہیں تو میں نے انہیں جواب دیا کہ: ہمارے بھی وزیراعظم کے دفتر میں ذرائع ہوتے ہیں اور مجھے پتہ ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان وہ شخص ہے جو پانی کی آدھی بوتل بھی ضائع نہیں ہونے دیتا وہ کرپشن کیسے کرسکتا ہے۔

    ارشد کہتے ہیں کہ : ایک دن مجھے معلوم ہواکے عمران خان نے پانی کی بوتل پی اور آدھی بچ گئی جب انہیں یاد آیا کہ آدھی پانی کی بوتل بچ گئی تھی اور وہ بوتل کسی نے اٹھا لی تھی تو سابق وزیراعظم کو یہ بات بھی بری لگی کہ اگر پانی کی آدھی بوتل بچ گئی تھی تو اسے ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

    ارشد شریف نے مزید کہا: ہم (یعنی تحریک انصاف کے حامی) صحافیوں سمیت اب تو سابقہ پوری کابینہ پر ایف آئی آر درج ہوگئی ہیں۔

    انس نامی شخص نے ارشد شریف کو یاد دلایا کہ: عمران خان ایک ایسا شخص ہے جس نے کہا تھا کہ ان کی کابینہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی طرح بڑی ہوگی مگر انہوں نے اقتدار کے بعد ان سے بھی بڑی کابینہ بنائی جس میں تینتیس وفاقی وزیر، پانچ مشیر اور بیس خصوصی مشیر رکھے۔ جو آج تک کی سب سے بڑی کابینہ تھی۔
    https://twitter.com/NotAnosss/status/1539656076177854464

    سیاسی کارکن افنان احمد نے اینکرپرسن ارشد شریف کو مبارکباد دیتے کہا کہ: آپ کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں. آپ کو انکے سیمینار میں پہلی قطار میں کرسی ملنی چاہئے تھی.

    صارف عالم گیر کے خیال میں ارشد شریف کو یہ بتانا چاہئے تھا کہ: انکے اندر تعصب کیسے پیدا ہوا اور اپنے پروگرام میں ایک جماعت کے سیاسی بیانیہ کو انہوں نے کیسے پھیلانا شروع کیا.
    https://twitter.com/AamirSiming/status/1539657879535628288

  • دورحاضرجوڈیشل اکٹیوزم کا نہیں لہذا اب فیصلےآئین کے مطابق   ہونگے۔ جسٹس عمرعطاء بندیال

    دورحاضرجوڈیشل اکٹیوزم کا نہیں لہذا اب فیصلےآئین کے مطابق ہونگے۔ جسٹس عمرعطاء بندیال

    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ : اب جوڈیشل ایکٹوازم کا دور نہیں رہا، لہذا ہر فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔
    چیف جسٹس کے ریمارکس کے مطابق: ایسا حکم دیں گے کہ ٹرائل بھی نہ رکے اور توہین عدالت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی بھی چلتی رہے۔
    عدالت عالیہ نے نیب سے ملزمان کی فہرست اور ٹرائل کی تفصیلات بھی طلب کیں۔
    گزشتہ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ای او بی آئی غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کیس میں توہین عدالت کے معاملہ کی سماعت کی ۔
    ایک رپورٹ کے مطابق: سماعت کے دوران جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ : عدالت کو دی گئی رپورٹ میں ملزمان کی مکمل فہرست شامل نہیں۔
    تاہم اسی دوران جسٹس عائشہ ملک نے سوال کیا: نیب ریفرنس کی کیا صورتحال ہے؟ تقرریاں تو 2009 ءسے شروع ہوئی تھیں۔

    اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا: سپریم کورٹ نے جنوری 2011 میں ای او بی آئی میں بھرتیاں روکنے کا حکم دیا، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ستمبر 2011ء سے مئی 2012 ء کے درمیان ای او بی آئی میں خلاف ضابطہ بھرتیاں کی گئیں.

    اور سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جن افراد نے بھرتیوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ان کا نام نیب رپورٹ میں موجود ہے۔

  • پی ٹی آئی کا بیانیہ ختم ہو چکا ہے : ناصر حسین شاہ

    پی ٹی آئی کا بیانیہ ختم ہو چکا ہے : ناصر حسین شاہ

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کا بیانیہ ختم ہوچکا ، اب تو ان کے پاس ویسے ہی کوئی بیانیہ نہیں،ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے رہنما صوبائی وزیرناصرشاہ نے سینیئرصحافی مبشرلقمان سے بات کرتے ہوئے کیا ، ان کا کہنا تھاکہ جس طرح یہ بیانیہ بناتے رہے اب تو وہ بھی حقائق کھل کرسامنے آگئے ہیں

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ کھرا سچ پروگرام کے میزبان مبشرلقمان سے بات کرتے ہوئے ناصر شاہ نے مبشرلقمان کی ایک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے آسٹریلیا سے 16 لاکھ کے بدلے ٹرینڈ بنوائے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کایہ چہرہ بھی بے نقاب ہوا، ناصرشاہ نے کہا کہ اب تو ان کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے

     

    مبشرلقمان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اناصر شاہ نے کہا کہ ان کا بیانیہ ختم ہوچکا یہی وجہ ہےکہ اسلام آباد کی طرف مارچ کا دعویٰ کرنے والوںکے پاس پنجاب ، سندھ اوردیگرعلاقوں سے لوگ ہی نہیں گئے جو بھی آئے وہ کے پی سے آئے ،مبشرلقمان نے ناصرشاہ کی بات کو مکمل کرتے ہوئے کہا کہ جس دن اسلام آباد کی طرف مارچ تھا اس دن پی ٹی آئی کے کئی لیڈر میرے گھر میں بیٹھ کرلنچ کرتےرہے ،

    مبشرلقمان کی گفتگو کوسمیٹتے ہوئے ناصرشاہ نے کہا کہ مبشرصاحب آپ ملکی اوربین الاقوامی حالات وواقعات اورسیاست سے اچھی طرح واقف ہیں ہم آپ کے پروگرام سے بیانیہ لے کراسے ثبوت کے طور پر پیش کرتےہیں ، ویسے بھی آپ حالات کو بہترسمجھتے ہیں ،اس پر مبشرلقمان نے ناصرشاہ کی متاثرکُن شخصیت کی کوالٹی بیان کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب ایک سمجھدارشخص ہیں

  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تاریخی دورہ ترکی، طیب اردوان سے ملاقات

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تاریخی دورہ ترکی، طیب اردوان سے ملاقات

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بات چیت کے لیے کئی برسوں میں پہلی مرتبہ ترکی کا دورہ کیا جس کا مقصد سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان خراب تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانا ہے۔

     

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اپریل میں رجب طیب اردوان نے علاقائی طاقتوں کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے ایک ماہ کی طویل مہم کے بعد سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، ان کے دورہ سعودی عرب کے مقاصد میں استنبول میں جمال خاشقجی کے 2018 کے قتل کے مقدمے کو ختم کرنا بھی شامل تھا۔

     

    ترک صدر نے اپنے دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ون آن ون ملاقات کی تھی جس کے دوران انہوں نے بات چیت میں سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری کے امکانات کو وسعت دینے کی کوشش کی تاکہ ترکی کی مشکلات سے دوچار معیشت کو بحال کرنے میں مدد حاصل کی جائے۔

    رجب طیب اردوان نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ اور ریاض کے بااختیار رہنما شہزادہ محمد بن سلمان انقرہ میں ہونے والی بات چیت کے دوران اس بات پر تبادلہ خیال کریں گے کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو کس اعلیٰ سطح تک لے جا سکتے ہیں۔

    سینئر ترک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان بحران سے قبل جیسے تعلقات کی مکمل طور پر بحالی کی امید ہے جس سے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

     

    سینئر ترک عہدیدار نے کہا کہ ترکی کے گرتے ہوئے زر مبادلہ کے ذخائر کو بحال کرنے میں مدد کرنے کی صلاحیت کی حامل ممکنہ کرنسی سویپ لائن پر بات چیت اور مذاکرات اتنی تیزی سے آگے نہیں بڑھ رہے جس رفتار سے ان میں پیش رفت ہونی چاہیے تھی اور اس معاملے پر رجب طیب اردوان اردگان اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ون آن ون ملاقات میں بات چیت کی جائے گی۔

    سینئر ترک عہدیدار نے دورے کی تفصیلات سے متعلق مزید بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے دوران توانائی، معیشت اور سیکیورٹی سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے جب کہ سعودی سرمایہ کاروں کی جانب سے ترکی میں سرمایہ کاری سے متعلق منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

     

    سعودی ولی عہد کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کہ ترکی کی معیشت لیرا کی قدر میں کمی اور مہنگائی کی شرح 70 فیصد سے زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے بری طرح دباؤ کا شکار ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی مالی حمایت اور غیر ملکی کرنسی رجب طیب اردوان کو جون 2023 تک انتخابات سے قبل حمایت حاصل کرنے میں مدد دے سکتی ہے

  • عطاءتارڑ کی متاثرہ خواجہ سرا کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو،

    عطاءتارڑ کی متاثرہ خواجہ سرا کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو،

    عطاءتارڑ کی متاثرہ خواجہ سرا کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وبائی وزیر عطا تارڑ کی متاثرہ خواجہ سرا کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو ہوئی۔جس میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں خواجہ سراء پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کی مذمّت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ خواجہ سراء کو بروقت طبی امداد بھی فراہم کی گئی عطاءتارڑ نے مزید کہا کہ واقعہ میں ملوث دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بروقت کارروائیاں قابل داد ہیں، عطاء تارڑ نے پولیس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا۔

    مزید یہ کہ حکومت جاگ رہی ہے، ہم کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے سابقه حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ساڑھے 4 سال میں سیف سٹی کیمروں کی بروقت مرمت نہیں کروائی گئی۔سیف سٹی کے کیمروں سے مال روڈ خودکش حملہ آور کے ساتھیوں کو ٹریس کیا گیا۔ میں نے سیف سٹی کے کیمروں کی مرمت کے سلسلے میں ہواوے کمپنی سے ملاقات کی ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ تیزاب گردی کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔میرا یہاں آنا سیاست سے نہیں، انسانیت سے تعلق رکھتا ہے۔واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی عدالت میں ٹرائل کئے جائیں گے۔
    انہوں نے اپنی بات کا اختمام کرتے ہوئے کہا کہ ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔عطاء تارڑ نے حکومت پنجاب کی جانب سے خواجہ سراء کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد کی۔

  • لاہور میں پیشی پر جانے والے دو  بھائیوں کا قتل،

    لاہور میں پیشی پر جانے والے دو بھائیوں کا قتل،

    لاہور میں پیشی پر جانے والے دو بھائیوں کا قتل،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پھر سے ایک اور جرم کی واردات سامنے آئی ہے۔ لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں جرم ایسے ہوا کہ دو بھائیوں نے پیشی پر جانا تھا جب یہ دو بھائی پیشی پر گے تو ان کو وہاں پر ہی گولی مار دی گئی۔ گولی لگنے سے ان دونوں بھائیوں کا قتل ہو گیا۔

    مزید تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ اس سب واقعے کے دوران میں 2 بھائیوں کا قتل تو ہو ہی گیا ساتھ میں 3 افراد مزید زخمی بھی ہوۓ۔جب اس سب واقعے کا علم پولیس کو ہوا تو پولیس نے تفتیش کی جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ دونوں بھائی جن کے نام سجاد اور شاہد تھے۔یہ دونوں جب پیشی کیلئے روانہ ہوۓ تو مخالفین نے گولیاں مار کر وہاں پر ہی قتل کر دیا تھا۔اس واقعے نے دو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ تین افراد کو بھی زخمی کر ڈالا تھا۔زخمی افراد کے نام حمزہ، کامران اور دل آریز ہیں۔جب یہ افراد زخمی ہوۓ تو ان کو وہاں پر موجود لوگوں نے فوری طور پر ہسپتال میں منتقل کر دیا تھا۔

    مزید یہ کہ یہ سارا واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس وہاں پہنچ گئی۔ اور فوری طور پر تفتیش شروع کر دی تھی۔جس کی مدد سے ہی ہمیں یہ سب تفصیل ملی ہے۔ اس سب کے علاوہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی پوری کوشیش کر رہی ہے ملزمان کو پکڑنے کیلئے اور اس حوالے سے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد سے بھی مدد لی جائے گی۔ تا کہ جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

    اس تمام واقعے کے حوالے سے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھی دو افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیا اور ساتھ یہ بھی کہ رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔تا کہ جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری ہو جاۓ۔

  • کابینہ میں اضافہ۔ شاہ اویس نورانی بھی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

    کابینہ میں اضافہ۔ شاہ اویس نورانی بھی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد مزید تین معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ اویس نورانی، ڈاکٹرجہانزیب خان اور ظفرالدین محمود وزیراعظم کے معاونین خصوصی ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تینوں معاونین خصوصی کا درجہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔

    اس سے پہلے 8 جون کو بھی وزیراعظم شہباز شریف نے جنید انوار چودھری، سینیٹر حافظ عبدالکریم، شیخ فیاض الدین اور رومینہ خورشید کو اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا ۔

    طارق فاطمی، محمد صادق، سید فہد حسین اور شزہ فاطمہ کو پہلے ہی معاون خصوصی مقرر کیا جا چکاہے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ ارکان کی تعداد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مزید تین معاونین خصوصی مقرر کردیے جس کے بعد کابینہ کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ عمران خان کی کابینہ کی تعداد 52 تھی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے تین نئے معاون خصوصی تعینات کر دیئے۔وزیراعظم نے اویس نورانی ،محمد جہانزیب خان اور ظفرالدین محمود کو معاون خصوصی تعینات کیا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں معاونین خصوصی کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم کے 4 مشیر ،6 وزیر مملکت اور 34 وفاقی وزیر ہیں۔ اس طرح کابینہ کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ معاونین خصوصی، مشیر ، وزرائے مملکت اور وفاقی وزرا کی کل تعداد 52 تھی جس پر جب موجودہ حکمران اپوزیشن میں تھے تو تنقید کرتے تھے لیکن اپنی حکومت آنے پر اب کابینہ 55 رکنی کرلی ہے۔