Baaghi TV

Author: +9251

  • چیف الیکشن کمشنر نے لیا نوٹس شاہ محمود کی پریس کانفرنس کا

    چیف الیکشن کمشنر نے لیا نوٹس شاہ محمود کی پریس کانفرنس کا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ نے فوری نوٹس لے لیا۔ انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے شاہ محمود قریشی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ ملتان سمیت دیگر 19 حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر قانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ صوبائی الیکشن کمشنر تمام کارروائی سے چیف الیکشن کمشنر کو فوری آگاہ کرے۔

    قبل ازیں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اگر اپنی ذمے داری سے غافل رہا تو قوم کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔ نائب چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب کے 20 حلقوں کا ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن کے لیے بڑی آزمائش ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 20 ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن نے اپنی ساکھ کھو دی تو عام انتخابات کے نتائج قبول نہیں کریں گے۔شاہ محمود نے کہا کہ الیکشن کمیشن اگر اپنی ذمے داری سے غافل رہا تو قوم کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا جبکہ اس سے پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کی ساکھ کو متاثر کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی او کو کہا گیا ہے کہ مستقبل رزلٹ سے جڑا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کو ایف بی آر سے ڈرا کر ساتھ مانگا جارہا ہے۔ وزارتِ اعلیٰ بچانے کے لیے حمزہ شہباز کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا کہ ملتان میں جہاں انتخابی مہم کے لیے جائیں اسپیشل برانچ کا اہلکار ساتھ رہتا ہے۔حمزہ سے پوچھ رہا ہوں حمزہ فاروق کو سرکاری گاڑی پر لاہور بلایا، کس چیز کا وعدہ کیا؟ یو سی لیول کے لوگوں کو اٹھا کر حمزہ سے ملاقات کروائی جا رہی ہے۔نائب چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ضمنی الیکشن حمزہ شہباز کے مستقبل کا الیکشن ہے۔

  • روس کی طرف سے اناج کی یوکرین سے برآمدات کا راستہ روکنا ایک حقیقی جنگی جرم:یورپی یونین

    روس کی طرف سے اناج کی یوکرین سے برآمدات کا راستہ روکنا ایک حقیقی جنگی جرم:یورپی یونین

    یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزیپ بوریل نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے اناج کی یوکرین سے برآمدات کا راستہ روکنا ایک حقیقی جنگی جرم ہے۔

    جوزیپ بوریل کا یہ بیان یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے لکسمبرگ پہنچنے پر جاری کیا گیا۔ انہوں نے روس پر الزام عائد کیا کہ وہ لوگوں کی بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے اور روسی حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ جرمن حکومت ریل نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے پولینڈ اور رومانیہ کی مدد کرے گی تاکہ یوکرین سے کئی ملین ٹن اناج کی درآمدات کو یقینی بنایا جا سکے۔

    جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے اعلان کیا کہ یوکرین سے اشیائے خور و نوش کی برآمدات کو یقینی بنانے کے معاملے پر جرمنی آئندہ جمعہ کو ایک کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

    روس نے بحیرۂ اسود کی بندرگاہوں سے یوکرین کے اناج کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ ترکی نے یہ تجویز دی ہے کہ سمندر میں سی مائنز(Sea Mines) کے ارد گرد موجود جہازوں کی رہنمائی کی جا سکتی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روس نے بدھ کے روز بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے یوکرین کے اناج کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن راہداریوں کے قیام کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

    روس کے اقوام متحدہ کے لیے مقرر کردہ سفیر واسیلی نیبنزیا کا کہنا ہے کہ ’ہم محفوظ راہداریوں کے قیام کے ذمہ دار نہیں ہیں تاہم، اگر راہداری قائم ہو جائے تو ہم یوکرین کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کر سکتے ہیں‘۔رپورٹ کے مطابق، روس کے علاوہ ترکی نے بھی یوکرین کے اناج کے جہازوں کی مدد کے لیے ایک تجویز پیش کی ہے۔

    ترکی نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ سمندر میں سی مائنز(Sea Mines) کے ارد گرد موجود یوکرینی جہازوں کی رہنمائی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انقرہ ابھی تک اس منصوبے پر ماسکو کے ردعمل کا انتظار کررہا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ چونکہ یہ معلوم ہے کہ سی مائنز(Sea Mines) کہاں موجود ہیں، اس لیے تین بندرگاہوں پر کچھ محفوظ راستے بنائے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ روس کے حملے اور بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے بعد سے یوکرینی اناج کی ترسیل رک گئی ہے، جس سے اناج، کھانا پکانے کے تیل، ایندھن اور کھاد کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے۔

    اقوام متحدہ یوکرین کی برآمدات اور روسی خوراک اور کھاد کی برآمدات کی بحالی کے لیے ایک معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

  • مریم نواز نے لیا عمران خان کو آڑھے ہاتھوں

    مریم نواز نے لیا عمران خان کو آڑھے ہاتھوں

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرٹیفایئڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ اس کی اپنی جماعت ٹوٹ رہی ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ میڈیا پر فتنہ خان کا رونا دھونا بنتا ہے۔ اس کو نہ صرف اپنے مخالفین کے خلاف انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر دھول چاٹنا پڑ رہی ہے بلکہ چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بھی بری طرح پٹ گیا۔

    انہوں نے کہا کہ سرٹیفائڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ اس کی اپنی جماعت ٹوٹ رہی ہے اور سیاسی مستقبل ختم ہے۔آخر میں مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئر مین پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ روئے نا تو کیا کرے ؟

    نیب کا رونا رونے والے فتنہ خان نے دھوکے سے طیبہ کو ہفتوں وزیر اعظم ہاؤس میں حبس بےجا میں رکھا،اس سے چیرمین نیب کی ویڈیوز لیں،پھر ان ویڈیوز کے ذریعے چیرمین نیب کو بلیک میل کیا اور من پسند فیصلے لیے۔ نیب کو اپنے سیاسی مخالفین پر وار کرنے کے لیے استعمال کرنے پر سخت ایکشن ہونا چاہیے۔

    قنل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئر مین عمران خان نے رواں ہفتے نیب ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کر دیا۔

    کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے نیب قانون میں ترامیم کی ہے، نیب ترامیم کواسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، 26سال پہلے کرپشن کے خلاف تحریک شروع کی تھی، جب انصاف نہیں ہوتا تو کرپشن کی بیماری نظرآتی ہیں، اگرملک نے ترقی کرنی ہے تو قانون کی حکمرانی سے آئے گی، قانون کی حکمرانی کا مطلب کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں۔ جس ملک میں ایک طبقہ قانون سے اوپر ہو تو ملک تباہ ہو جاتے ہیں، ایسے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں وسائل نہیں انصاف کی کمی ہے، ملک کے بڑے، بڑے مجرموں کو قانون کے نیچے لانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، نیب ترامیم، ملک اور قوم کی توہین ہوئی، بے شرمی سے نیب ترامیم کو پاس کیا گیا ہے، ان کواس بے شرمی کی وجہ سے ہی جیل میں ڈال دینا چاہیے، انشااللہ ہمیں امید ہے عدالت نیب ترامیم کا پورا نوٹس لے گی، امپورٹڈ حکومت عوام کے لیے اقتدارمیں نہیں آئی، خرم دستگیر نے کہا عمران خان نے سب کوجیل میں ڈال دینا ہے، سب کوپتا ہے یہ امپورٹڈ حکومت اپنے کیسز ختم کرانے اقتدارمیں آئی ہے، اگریہ بے قصورتھے تو ان لوگوں کو کس چیز کا ڈرتھا، یہ نہیں ہوسکتا کسی کی ذات کے لیے قانون بنایا جائے، نیب ترامیم کے بعد نوازشریف، زرداری، مریم نوازبھی بچ جائیں گی، آصف زرداری، شہبازشریف کے خلاف اربوں کے کیسزہیں۔

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ترامیم کے بعد فیک اکاؤنٹس میں جو پیسہ آئے گا اب نیب کو ثابت کرنا پڑے گا، دنیا میں وائٹ کالرکرائم پکڑنا بڑا مشکل ہوتا ہے، ترامیم کے بعد آمدن سے زائد اثاثوں میں کیس والے سارے بچ جائیں گے۔ پاناما میں چار مہنگے ترین فلیٹس سامنے آئے تھے، پاناما کے مہنگے فلیٹس کی اصل مالکہ مریم نوازتھیں، ترامیم کے بعد اب نوازشریف، مریم نواز پاک صاف ہو کر نکل جائیں گی۔ منی لانڈرنگ کے تمام کیسز نیب سے نکال کر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں چلے جائیں گے، ایف آئی اے ویسے ہی رانا ثنا اللہ کے نیچے ہے، بے نامی دار بھی اب کیسز سے بچ جائیں گے، یہ سب سے بڑا ظلم ہونے جا رہا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ بیوروکریٹ جو بھی بچوں کے نام جائیداد بنائے گا اب جوابدہ نہیں ہوگا، یہ خدانخواستہ ملک پر بمباری سے بھی بڑا جرم ہے، ساڑھے تین سال انہوں نے مجھے این آراوکے لیے بلیک میل کیا، فیٹیف قانون سازی کے دوران انہوں نے این آر او لینے کی پوری کوشش کی، فیٹیف قانون سازی کے دوران ان کی بات نہیں مانی تو انہوں نے واک آؤٹ کیا تھا، اب ان کواین آراو2 مل گیا ہے، پہلے ان کوپرویزمشرف نے این آراودیا تھا۔ اسحاق ڈارکا بیان حلفی تھا کیسے ملک سے پیسہ باہرگیا تھا، شریف فیملی کے خلاف اسحاق ڈارکا اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، سابق امریکی وزیرخ ارجہ کنڈولیزارائس نے اپنی کتاب میں لکھا ان کے کرپشن کیسز کو کیسے ختم کیا گیا، سوئٹرز لینڈ میں کروڑوں ڈالرکا کیس پاکستان جیت گیا تھا، سابق سفیرشمس الحسن نے تمام ثبوت گاڑی میں رکھے سب نے دیکھا،کروڑوں ڈالر ہڑپ کر لیے گئے، یہ تو وہ کیس تھے جو پکڑے گئے باقی ان کی جائیدادوں کا کوئی حساب نہیں، ملک کا انصاف کا نظام ایسا ہے ان کوپکڑنہیں سکتا۔ لندن مے فیئرفلیٹس آف شورکمپنیوں کے ذریعے خریدے گئے۔

  • جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع؛ یورپی یونین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع؛ یورپی یونین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد:جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع، اس وقت پاکستان اور یورپ کے درمیان اس معاملے پر بڑی تیزی سے پیش رفت جاری ہے ، جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا۔

    وزارت تجارتِ کے حکام کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن انسانی حقوق، چائلڈ لیبر کا خاتمہ، لیبر رائٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لے گا جبکہ 27 کنونشنز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا قوی امکان ہے، پاکستان نے جی ایس پی کنونشنز پر بھرپور عملدرآمد کیا۔
    حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیٹس میں توسیع کے بعد پاکستان کو مزید 5 کنونشنز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

    جی ایس پی پلس کیا ہے؟

    یورپی پارلیمنٹ نے یکم مئی کو قرارداد کی بھاری اکثریت منظوری کرتے ہوئے پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کرنے کا کہا گیا تھا، سال 1971 میں اقوام متحدہ کی کانفرنس اینڈ ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ نے قرار داد منظور کی تھی کہ یورپی ممالک ترقی پذیر ممالک کی برآمدات بڑھانے اور وہاں پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ان ممالک کی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی دیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سکیم کے تین مرحلے ہیں جس میں بنیادی جی ایس پی، جی ایس پی پلس، اور ایوری تھنگ بٹ آرمز یعنی اسلحے کے علاوہ تمام اشیاء تمام شامل ہیں۔

    پاکستان اس وقت جی ایس پی پلس کا حامل ملک ہے، جس کے ایسی دو تہائی مصنوعات جس پر درآمدی ڈیوٹی لگتی ہے اسے کم کر کے صفر فیصد کردیا جاتا ہے۔

  • شاہ رخ اور امیتابھ بچن کے ایکساتھ ٓ آنے کی خبریں غلط، ڈون 3 نہیں بنے گی

    اپنے وقت کی سپر ہٹ فلم جس کا ری میک فرحان اختر نے بنایا تھا فلم میں شاہ ر خ خان کو مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا تھا۔اس فلم کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہی ڈون تھری بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے اور فرحان اختر امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو فلم میں کاسٹ کریںگے ۔ڈون تھری کو بنانے کی تمام تر افواہیں تب دم تو ڑ گئیں جب فرحان اختر کے بہت ہی قریبی دوست نے کہا کہ ڈون تھری بنانا تو دور کی بات ہے فرحان اختر کے ذہن میں بھی ایسی کوئی چیز نہیں ہے،

    امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ کاسٹ کئے جانا تو دور کی بات ہے فرحان اختر کا تو ڈون تھری بنانے کے لئے پلاٹ تک ذہن میں نہیں ہے۔ فرحان اختر کے دوست نے ہنستے ہوئے کہا کہ کہاں سے ایسی خبریں جنم لے لیتی ہیں ایک معمولی سی بات کا بتنگڑ بنا دیا جاتا ہے میں حیران ہوں۔ ڈون تھری بنانے کی کہانی کسی کی اپنی خواہش ہی ہو سکتی ہے جس کو اس نے پھیلا دیا ہے. فرحان کے دوست نے یہ بھی کہا کہ فرحان اختر نے گزشتہ گیارہ سال سے کسی بھی فلم کی ڈائریکشن نہیں کی اب وہ فلم جی لے زرا کی ڈائریکشن کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈون تھری بننے کی بحث اس وقت شروع ہوئی جب امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر اپنی فلم ڈون کے ریلیز کے دن کی سینما گھر میں موجود لوگوں کے ہجوم کی تصویر لگائی ۔

  • پری زاد کا سیکوئل بنے گا ؟

    پری زاد کا سیکوئل بنے گا ؟

    ٹی وی پر کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کرنے والا ڈرامہ ”پری زاد“ کا سیوئل بنے گا یا نہیں اس حوالے سے کوئی تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں ہیں لیکن لکھاری ہاشم ندیم کی ایک پوسٹ نے سب کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا ہے ۔ہاشم ندیم نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کی اور تصویر تھی احمد علی اکبر جنہوں نے پری زاد میں کمال ہی انداز میں پری زاد کا کردار نبھایا تھا ۔اس تصویر کا کیپشن انہوں نے لکھا چیپٹر 2۔ ڈرامہ رائٹر کے اس کیپشن نے سب کو بے چینی میں مبتلا کر دیا کہ شاید پری زاد کا سیکوئل بننے جا رہا ہے ۔ہاشم ندیم نے اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں لکھا نہ ہی وضاحت دی ۔ان کی پوسٹ کے نیچے لوگوں نے کمنٹس کر کے پوچھنا چاہا لیکن انہوں نے کسی ایک کو بھی جواب نہیں دیا ۔نہ ہی ان کی پروڈکشن ٹیم نے اس حوالے سے کوئی وضاحت دی ہے یا کنفرم کیا ہے ۔

    ڈرامہ سیریل پری زاد کے لئے احمد علی اکبر نے اپنا رنگ روپ اور حلیہ تبدیل کیا تھا جسے شائقین نے بے حد سراہا تھا ۔احمد علی اکبر کی اس سے پہلے ایک فلم آئی تھی اس فلم کا نام تھا ”لال کبوتر“ اس فلم کو بھی کافی سراہا گیا تھا ۔شائقین کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل پری زاد کا سیکوئل بننا چاہیے۔اس ڈرامے نے ہیرو کے انداز کو تبدیل کر کے رکھ دیا اور ثابت کیا کہ ضروری نہیں کہ اگر لڑکا گورا ہو گا اور خوبصورت بال ہوں گے تو وہی اس کا ڈرامہ چلے گا ۔پری زاد میں باقاعدہ طور پر ایک کالے لڑکے کو ہیرو دکھایا گیا جسے شائقین نے پسند کیا۔

  • ارب پتی ایلون مسک کا بیٹا باپ سے رشتہ ختم کرنے کیلئے عدالت پہنچ گیا

    ارب پتی ایلون مسک کا بیٹا باپ سے رشتہ ختم کرنے کیلئے عدالت پہنچ گیا

    نیویارک :دنیا کا ارب پتی شخص بھی اپنی اولاد کے ہاتھوں پریشان دکھائی دینے لگا ہے ، عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ ارب پتی ایلون مسک کے ٹرانس جینڈر بیٹے نے جنس کی تبدیلی اور اپنے نام سے والد کا نام ہٹا کر اپنی شناخت تبدیل کرنے کے لئےعدالت میں درخواست دائر کر دی۔اس کا عدالت جانا ہی ایلوس مسک کی بدنامی کا باعث بن گیا ہے ، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ میڈیا کے سوالات کے جوابات بھی دینے سے ایلون مسک پرہیز کررہے ہیں

    ایلون مسک نے ٹویٹرخریدنے کی ڈیل ختم کرنے کی دھمکی دے دی

    امریکی اور دیگر مغربی میڈیا نے اس حوالے سے کسی خبر کو چھپا کر نہیں رکھا اور یہی وجہ ہے کہ معروف مغربی میڈیا نے کہا ہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے 18 سالہ ٹرانس جینڈر بیٹے زاویر الیگزینڈر مسک نے لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کی جنسی شناخت مرد کے بجائے عورت کی جائے اور ان کے بائیولوجیکل فادر ایلون مسک کا نام ان کے نام سے ہٹایا جائے۔

    ٹویٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا دیا جائے، ایلون مسک کا مطالبہ

    زاویر مسک نے درخواست میں اپنے نئے نام کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی جنس مرد سے عورت اور اپنا نیا نام رجسٹر کروانا چاہتے ہیں، انہوں نے اپنے نام کے ساتھ والدہ کا نام لگانے کی تجویز دی ہے جس کے بعد ان کا نیا نام ’ویویان جینا ولسن‘ ہوگا۔

    ایلون مسک پر258 بلین ڈالرہرجانے کا مقدمہ دائر

    خیال رہے کہ ایلون مسک اور جسٹن ولسن کی 2008 میں طلاق ہوگئی تھی جن سے ان کے 5 بچے ہیں مسک اور ان کے ٹرانس جینڈر بیٹے کے درمیان دراڑ کی کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی۔تاہم اپریل میں نام اور جنس کی تبدیلی کی دستاویز دائر ہونے کے تقریباً ایک ماہ بعد ہی ایلون مسک نے ریپبلکن پارٹی کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا، جس کے منتخب نمائندے اس قانون سازی کی حمایت کرتے ہیں جو ملک بھر کی ریاستوں میں خواجہ سراؤں کے حقوق کو محدود کر دے گا۔

  • ماہرہ خان نے کھول دیا خلیل الرحمان قمرکا پول

    ماہرہ خان نے کھول دیا خلیل الرحمان قمرکا پول

    خلیل الرحمان قمر جو ہر دوسرے دن کچھ نہ کچھ ایسا بول دیتے ہیں کہ جس کی وجہ سے سرخیوں میں آجاتے ہیں وہ جس کو پسند کرتے ہیں اس پر بھی کھل کر بات کرتے ہیں جس کو ناپسند کرتے ہیں اس پر بھی کھل کر بات کرتے ہیں اور اپنی کہی ہوئی بات سے پیچھے نہیں ہٹتے چاہے سوشل میڈیا پر انہیں کتنا ہی برا بھلا کیوں نہ کہا جا رہا ہو ۔خلیل الرحمان قمر جو کہ ماہر ہ خان کے لئے ڈرامہ سیریل صدقے تمہارے میں اہم کردار لکھ چکے ہیں اس حوالے سے ان کہنا ہے کہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی جو ماہر ہ خان کو اس کردار کے لئے چوائس کئے جانے پہ رضامندی دی ۔بلکہ انہوں نے تو یہاں تک کہہ دیا

    کہ ماہرہ خان کو اپنے کسی بھی ڈرامے میں کاسٹ کئے جانا گناہ سمجھتا ہوں اور یہ گناہ مجھے ہمیشہ ملامت کرتا رہے گا ۔ماہرہ خان عموما خود پر تنقید کرنے والوں پر نہیں بولتیں لیکن حال ہی میںجب ان سے ایک انٹرویو ہوا تو اس میں کسی سوال پر انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر نے میری اداکاری دیکھی تو میری بہت تعریف کی تھی اور وہ تو میرے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہشمند بھی تھے لیکن وہ چونکہ بولتے ہوئے احتیاط نہیں کرتے انہوں نے کچھ ایسی باتیں کیں میرے نہیں کسی اور خلاف تو پھر ایسا ممکن نہ ہو سکا ۔ماہرہ خان نے خلیل الرحمان قمر کے خلاف بات نہیں کی بلکہ انہوں نے بتایا کہ ان کا خلیل الرحمان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور وہ آج بھی پیچھے مڑ کر دیکھیں تو انہوں نے جو بھی کیا انہیں اچھا لگتا ہے۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج میوزک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج میوزک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    1982میں میوز ک کے عالمی دن منانے کا آغاز ہوا ،تب سے آج تک پوری دنیا میں اکیس جون کو میوزک کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی یہ دن جوش و خروش سے منایا جاتا ہے میوزک کے متوالے اس دن کو بھرپور انداز میں مناتے ہیں۔پاکستان کی دھرتی پر بننے والا میوزک پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے یہاں کے گلوکار ہوں یا میوزیشنز سب نے پاکستان کا نام اپنے کام اپنے سروں کی بنا پر روشن کیا۔ آج کے دن ملک بھر میں موسیقی سے جڑے افراد تنظیموں کے اہتمام منعقد کئے جانے والی تقریبات کا حصہ بنیں گے ۔اس دن کو منانے کا مقصد تمام ملکوں کی ثقافت کو موسیقی کے زریعے اجاگر کرنا ہے ۔ پاکستانی موسیقی کی بات کی جائے تو یہاں عظیم گلوکار اور موسیقار گزرے ہیں جنہوں نے

    اپنے زمانے میں آگے کے سو سال کا کام کیا ان کے بنائے ہوئے گیت آج بھی مقبول ہیں۔میوزک کو روح کی غذابھی کہا جاتا ہے اچھا میوزک انسان کے موڈ کو مزید اچھا کر دیتا ہے ۔میوزک کے اس عالمی دن کے حوالے سے ہم امید کرتے ہیں کہ آج کے دن موسیقی کے فروغ اور اسکو در پیش مسائل کو نہ صرف اجاگر کیا جائے گا بلکہ اس کا حل بھی نکالا جائیگا ۔کچھ گلوکار ایسے گزرے ہیں جن کا نام ان کے کام کی وجہ سے رہتی دنیا تک رہے گا اس میں نور جہاں، مہد ی حسن ، نصرت فتح علیخان اور رفیع لتا و دیگر قابل ذکر ہیں۔

  • امریکی فوجیوں کو سزائے موت:روس اور امریکہ میں دشنی انتہاکوپہچ گئی

    امریکی فوجیوں کو سزائے موت:روس اور امریکہ میں دشنی انتہاکوپہچ گئی

    ماسکو:امریکی فوجیوں کو سزائے موت:روس اور امریکہ میں دشنی انتہاکوپہچ گئی،اطلاعات کے مطابق روسی صدارتی ترجمان نے یوکرین میں پکڑے جانے والے سابق امریکی فوجیوں کی سزائے موت کا عندیہ دے دیا۔دوسری طرف امریکی حکام روس کے اس فیصلے پرکڑی نظررکھے ہوئے ہیں

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ یوکرین میں پکڑے گئے سابق امریکی فوجیوں کو سزائے موت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

    روسی صدارتی ترجمان نے کہا کہ میں کسی چیز کی ضمانت نہیں دے سکتا، یہ تحقیقات پر منحصر ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں 2 سابق امریکی فوجی الیگزینڈر ڈروک اور اینڈی ہیون کو خارکیو کے قریب سے پکڑا گیا تھا، امریکی محکمہ خارجہ نے 16 جون کو کہا کہ وہ یوکرین میں جنگ میں حصہ لینے والے امریکی شہریوں کے حوالے سے روس کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

    اس سے قبل یوکرین میں 2 برطانوی اور ایک شامی فوجی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جنہیں عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر امریکی شہریوں کو یوکرین جانے کے خلاف سختی سے روکا ہے۔

    ادھریورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزیپ بوریل نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے اناج کی یوکرین سے برآمدات کا راستہ روکنا ایک حقیقی جنگی جرم ہے۔

    جوزیپ بوریل کا یہ بیان یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے لکسمبرگ پہنچنے پر جاری کیا گیا۔ انہوں نے روس پر الزام عائد کیا کہ وہ لوگوں کی بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے اور روسی حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

    یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ جرمن حکومت ریل نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے پولینڈ اور رومانیہ کی مدد کرے گی تاکہ یوکرین سے کئی ملین ٹن اناج کی درآمدات کو یقینی بنایا جا سکے۔