Baaghi TV

Author: +9251

  • رکشہ بندھن میں اکشے کمار کا  کرداردیکھنے والوں کو ہنسانے کیساتھ رلائے گا بھی

    رکشہ بندھن میں اکشے کمار کا کرداردیکھنے والوں کو ہنسانے کیساتھ رلائے گا بھی

    اکشے کمار کی فلم رکشہ بندھن کے ڈائریکٹر آنند ایل رائے کاکہنا ہے کہ اکشے کمار کا کردار دیکھنے والوں کو ہنسائے گا بھی اور رلائے گا بھی۔اکشے کمار نے ایسا کردار پہلے کبھی نہیں کیا جو اپنی بہنوں سے اتنی محبت کرتا ہے ۔ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے مزید کہا کہ اکشے کمار چا ر بہنوں کے بھائی بنے ہوئے ہیں اور چاروں بہنیں مختلف عادات رکھتی ہیں جسے کے ایک بہن سادیبا خطاب ہیں وہ حالات کو سمجھنے والی دکھائی گئی ہیں ،جبکہ دوسری بہنیں دیپیکا ،ساہی جمین اور سمرتی تینوں نوجوان ہیں اور ایکدوسرے کے ساتھ پیار محبت اور لڑائی جھگڑا کرتی ہیں ۔اس فلم میں جہیز جیسے مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا ہے ۔اکشے اپنی بچپن کی پسند سے شادی کرنا چاہتا ہے اس کی خود کی اور بہنوں کی شادیوں میں حائل مسائل دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں ۔

    یاد رہے کہ اکشے کمار نے فلم کے ٹریلر میں اپنے نام سے پہلے ان چا ر لڑکیوں کے نام لکھوائے جنہوں نے ان کی بہنوں کا کردار ادا کیا ان کے بعد اپنا نام شامل کیا۔ اکشے نے کہا کہ ان کا نام پہلے آنا ضروری ہے اس سے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی۔کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم رکشہ بندھن کے موقع پر اسی برس ریلیز کی جائیگی ۔اکشے کمار کو ان کے پرستار اس نئے روپ میں دیکھنے کےلئے کافی بے تاب ہیں دوسری طرف اکشے کمار کا بھی کہنا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر میں پہلی بار اتنا مختلف کردار کیا ہے۔

  • اکشے کمار نے فلم رکشہ بندھن کے ٹریلر لانچ پر اپنی بہن سے کیامحبت کا اظہار

    اکشے کمار نے فلم رکشہ بندھن کے ٹریلر لانچ پر اپنی بہن سے کیامحبت کا اظہار

    گزشتہ دنوں اکشے کمار کی فلم ”رکشہ بندھن“ کا ٹریلر لانچ دہلی میں ہوا اس تقریب میں اکشے کمار کے ساتھ فلم کی تمام مرکزی کاسٹ بھی موجود تھی ۔فلم کی کہانی جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ بہن بھائیوں کی محبت کے گرد گھومتی ہے کہ کس طرح سے بہن بھائی ایکدوسرے کو خوش رکھنے کے لئے قربانیاں دیتے ہیں ۔کہانی یہ بھی بتاتی ہے کہ اکشے کمار کسی لڑکی سے محبت کرتا ہے وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے چونکہ اسکی بہنیں بیٹھی ہوتی ہیں ان کی شادیاں نہیں ہو رہی ہوتیں ایسے میں اکشے کی اپنی شادی میں تاخیر ہوتی رہتی ہے۔فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر اکشے کمار نے اپنی

    سگی بہن کے ساتھ اپنے پیار اور محبت کے تعلق کو بیان کیا انہوں نے کہا کہ میں اپنی بہن سے بہت زیادہ محبت کرتا ہوں اس کا ہر طرح سے خیال رکھتا ہوں ۔میری عمر کے شروع کے سات آٹھ برسوں میں اگر میری میری بہن سے لڑائی ہوئی ہو تو الگ بات ہے لیکن اس کے علاوہ میں کہہ سکتا ہوں کہ میری بہن سے میری کبھی بھی لڑائی نہیں ہوئی ۔اکشے کمار نے یہ بھی کہا کہ میری بہن میری سب سے بڑی سپورٹ ہے وہ مجھے ہر قدم پر سپورٹ دیتی ہے اور ہاں وہ میری سب سے بڑی نقاد بھی ہے میرے کام میں بہتری کے لئے وہ مجھے بتاتی رہتی ہے کہ کہاں بہتری کی ضرورت ہے ۔میری بہن میرے لئے سب کچھ ہے اور میں اس کے لئے سب کچھ ہوں ۔اکشے نے فلم کے حوالے سے کہا کہ یہ فلم بہن بھائیو ں کی محبت کو ظاہر کرتی ہے دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئی گی۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصالحہ جات سمیت کئی اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصالحہ جات سمیت کئی اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، ڈش واش، ماچس و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    برانڈڈ 75گرام ٹوتھ پیسٹ 20روپے اضافہ کے بعد 97روپے سے بڑھ کر 117روپے کی ہوگئی جبکہ برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں 20روپے تک کا اضافہ ہوا جس کی نئی قیمت 117 سے بڑھ کر 137روپے ہوگئی۔اسی طرح ٹوائلٹ رول پیپر کی قیمت میں 5روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 69 سے بڑھ کر 74روپے ہوگئی، لگژری سائز ٹشو پیپر کی قیمت میں بھی 25روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ٹشو پیپر کا ڈبہ 173سے بڑھ کر 198روپے کا ہوگیا۔

    برتن دھونے والے سپونج کی قیمت میں 66روپے کا اضافہ ہوا، گلاس ونڈو کلینر کی قیمت میں بھی 43روپے کا اضافہ ہوا کیا گیا ہے جس کی قیمت 200روپے سے بڑھ کر 243روپے کی ہوگئی۔ ماچس کے پیکٹ میں بھی 10روپے تک کا اضافہ ہوا، جس کی قیمت 40روپے سے بڑھ کر 50روپے ہوگئی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مکس مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک کلو مکس اچار کی قیمت میں 55روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 278سے بڑھ کر 333روپے ہوگئی۔

    ادھر حکومت نے خوردنی تیل کی درآمد پر ریگولیٹر ڈیوٹی عائد کردی ہے جس کی وجہ سے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ، وفاقی حکومت نے ریگو لیٹری ڈیوٹی انڈونیشا کے سوا باقی تمام ممالک سے کھانے کے تیل کی درآمد پر عائد کی ہے۔ اس حوالے سے فیڈرل بیورو آف ریونیو نے باضباطہ نوٹی فیکش بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا سے کھانے کے تیل کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا ، انڈونیشیا سے کھانے کے تیل کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی سے چھوٹ 30 جون 2022ء تک دی گئی ہے۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جس کھانے کے تیل کی درآمد پر کسمٹز ڈیوٹی کی شرح صفر، 3 فیصد اور 11 فیصد ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 2 فیصد ہوگی جس کی درآمد پر 16 فیصد کسمٹز ڈیوٹی عائد ہوگی ، اس پر ریگو لیٹری ڈیوٹی کی شرح 4 فیصد ہوگی ، اسی طرح جس کی درآمد پر کمسٹز ڈیوٹی کی شرح 20 فیصد ہوگی، اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 6 فیصد ہوگی جبکہ جس کی درآمد پر کسمٹز ڈیوٹی کی شرح 30 فیصد ہوگی اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 7 فیصد ہوگی۔

    قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے غریب اور پسماندہ طبقے کیلئے بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا ،وزیرِ اعظم نے 5 بنیادی اشیاء ضروریہ کو اگلے مالی سال کیلئے کم نرخوں پر فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا-

    مزکورہ ریلیف کے تحت سبسڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے پورے ملک میں غریب اور پسماندہ طبقے کو فراہم کی جائے گی آٹے، چینی، گھی/خوردنی تیل، دالیں، اور چاول کی بازار سے کم نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی-

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت یوٹیلٹی اسٹورز کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل، مخدوم مرتضی محمود اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی تھی.

    اجلاس کو یوٹیلٹی اسٹورز پر دی جانے والی سبسڈی، پسماندہ طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی، یوٹیلٹی اسٹورز کی ملک بھر میں تعداد میں توسیع اور خیبر پختونخوا میں وزیرِ اعظم کے ویژن کے تحت سستے آٹے کی فراہمی کے پروگرام پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا تھا.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن ملک میں اس وقت 3822 اسٹورز کو براہ راست اور 1380 فرینچائز چلا رہا ہے. جبکہ تیس جولائی تک بلوچستان، سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب میں 300 سے ذیادہ نئے اسٹورز بنائے جائیں گے.

  • سلمان خان رتیش دیش مکھ کی ڈائریکٹوریل فلم میں کام کریں گے ؟

    سلمان خان رتیش دیش مکھ کی ڈائریکٹوریل فلم میں کام کریں گے ؟

    اداکار رتیش دیش مکھ جنہوں نے بطور اداکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، ا ب وہ فلم ڈائریکٹ کرنے جا رہے ہیں ۔فلم کا نام ہے ”ویڈ “ جو کہ مراٹھی زبان میں ہوگی ۔ رپورٹس یہ بھی ہیں کہ رتیش دیش مکھ کی پہلی ڈائریکٹوریل فلم میں بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان دکھائی دیں گے ۔رتیش دیش مکھ اس سلسلے میں سلما ن خان کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں ۔سلمان خان آج کل اپنی فلم ” کبھی عید کبھی دیوالی “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ رتیش اور سلما ن خان کی آپس میں کافی دوستی ہے کہا جا رہا ہے کہ اس دوستی کی خاطر شاید سلمان رتیش کو منع نہیں کر سکیں گے ۔ اس فلم سے جنیلیا ڈی سوزا جو کہ رتیش دیش مکھ کی اہلیہ بھی ہیں وہ فلموں میں واپسی کررہی ہیں ۔جنیلیا ڈی سو زا

    آخری بار دس برس قبل سکرین پر نظر آئی تھیں،جنیلیا کا شمار ان اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت ہی کم عرصے میں شہرت سمیٹی اپنی لاجواب اداکاری کے بل پر انہوں نے خود بالی وڈ کی نمایاں اداکاراﺅں کی صف میں لاکھڑا کیا ۔ٹی وی کی معروف اداکارہ جیا شنکر بھی اس فلم سے اپنا ڈیبیو کررہی ہیں۔
    رتیش دیش مکھ نے ایک ٹویٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ فلم ’ویڈ‘ کی ہدایت کاری کریں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ 20 سال تک کیمرے کے سامنے رہنے کے بعد میں نے پہلی بار کیمرے کے پیچھے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • کافی ود کرن سیزن 7 میں رنبیر عالیہ نہیں بلکہ رنویر عالیہ دکھائی دیں گے

    کافی ود کرن سیزن 7 میں رنبیر عالیہ نہیں بلکہ رنویر عالیہ دکھائی دیں گے

    کافی ود کرن کے سیزن 7 میں رنبیر عالیہ نہیں بلکہ رنویر عالیہ دکھائی دیں گے
    کافی ود کرن کے سیزن سات کے اوپننگ شو کے مہمان عالیہ اور رنبیر کپور کی بجائے عالیہ اور رنویر سنگھ ہوں گے ۔کرن جوہر چاہتے تھے کہ عالیہ اور رنبیر کپور ان کے شو کے سیزن سات کے اوپننگ مہمان بنیں لیکن رنبیر کپور نے شو میں آنے سے منع کر دیا اور کہا کہ میں آپ کے گھر آکر گپ شپ تو کر سکتا ہوں لیکن شو میں نہیں آسکتا کیونکہ اس میں پوچھے جانے والے سوالوں کے جواب مہنگے پڑ سکتے ہیںکئی سال تک ان جوابوں کے لئے جوابدہ ہوتا رہوں گا ۔کہا جا رہا ہے کہ اس شو میں عالیہ اور رنویر اپنے لائف پارٹنرز کے بارے میں بھی بات کریں گے ۔اطلاعات ہیں کہ اس شو میں

    اس بار سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان بھی جلورہ گر ہوں گی ۔ان کے علاوہ کرن جوہر اننیا پانڈے اور وجے ڈیورا کونڈا کو بھی بلا رہے ہیں ان مہمانوں کا آنا کنفرم ہو چکا ہے جبکہ کرن جوہر اکشے کمار ،عامر خان ،کرینہ کپور ، ہرتیک روشن اور سیف علی خان سے بھی بات چیت کررہے ہیں ۔فی الحال کافی ود کرن سیزن سات کا پہلا شو سات جولائی کو آن ائیر جائیگا جس میں عالیہ اور رنویر سنگھ مہمان ہوں گے یہ دونوں کرن جوہر کی آنے والی فلم ” روکی اور رانی کی پریم کہانی “ میں ایکساتھ کام کررہے ہیں۔عالیہ چونکہ ہالی وڈ کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس لئے اس فلم کی شوٹنگ انکی واپسی پر شروع کی جائیگی ۔

  • سب جلتے ہیں مجھ سے انیل کپور نے ایسا کیوں کہا؟

    سب جلتے ہیں مجھ سے انیل کپور نے ایسا کیوں کہا؟

    انیل کپور جو ہر وقت ہنستے مسکراتے ہوئے دکھائی دیتے ہیںانہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس انٹرویو میں ان سے کچھ سوال ہوئے انیل کپور نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں سیٹ کا ماحول خوشگوار رکھوں اس لئے ہر وقت چھیڑ چھاڑ کرتا رہتا ہوں۔میزبان نے کہا کہ کیا یہ سچ ہے کہ آپ جب بھی سیٹ پر جاتے تھے تو سب سے پہلے نیتو سنگھ سے پوچھتے کہ میں کیسا لگ رہا ہوں؟ اس سوال پر انیل نے کہا کہ جی میں پوچھا کرتا تھا اور نیتو کہا کرتی تھی کہ تم بہت اچھے لگ رہے ہو ۔پھر ایک سوال ہوا کہ جیکی شروف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انیل کپور جہاں بھی ہوتا ہے اے سی بند کروا دیتا ہے اس میں سچائی ہے؟ تو اس پر انیل کپور نے ہنستے اور چھیڑ چھاڑ کے انداز میں کہا کہ ”ایسا کچھ بھی نہیں ہے سب جلتے ہیں مجھ سے“ اس انٹرویو میںان کے ساتھ ورن دھون بھی موجود تھے

    وہ انیل کپور کے لہجے کی نقل اتارتے رہے ورون نے انیل کے لہجے میں ہی ” جبردست“ کہتے ہوئے کہا کہ انیل ایسے بولتے ہیں تو انیل کپور بولے ارے ایسا بھی نہیں ہے اب ایسے بھی نہیں بولتا ۔انیل کپور نے کہا کہ سنیما اور فلم میری پہلی محبت ہے میں اچھی پرفارمنس کو بہت زیادہ انجوائے کرتا ہوں ۔انیل کپور نے کہا کہ ویسے تو ہر کوئی بہت محنت کرتا ہے لیکن میں دیکھا ہے کہ رنویر سنگھ اور رنبیر کپور بہت زیادہ محنت کرتے ہیں ۔
    انیل کپور کی فلم جگ جگ جیو ریلیز ہونے کے قریب ہے اس میں وہ ورون دھون کے مقابلے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔

  • رنبیر کپورنے مجھے دوبارہ فلموں میں کام کرنے کے لئے متحرک کیا: نیتو سنگھ

    رنبیر کپورنے مجھے دوبارہ فلموں میں کام کرنے کے لئے متحرک کیا: نیتو سنگھ

    رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ جو کہ آج کل کرن جوہر کی فلم ”جگ جگ جیو“ کی پرموشن میں مصروف ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے رنبیر کپور نے مجھے بہت زیادہ متحرک کیا کہ آپ کو کام کرنا چاہیے خود کو مصروف رکھنا چاہیے اس طرح سے فارغ نہیں بیٹھے رہنا چاہیے ۔میں اگر آج دوبارہ فلموں میںنظر آرہی ہوں تو یہ میرے بیٹے کی وجہ سے ہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں نیتو نے کہا کہ مجھے بالکل نہیں پتہ کہ میرے بیٹے کے سوشل میڈیا پر کوئی اکاﺅنٹس ہیں بظاہر تو ان کا کوئی اکاﺅنٹ نہیں اگر ہے بھی کوئی تو پھر اسکے بارے میں انہوں نے مجھے بالکل نہیں بتایا ۔نیتو نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرا بیٹا میری آنے والی فلم جگ جگ جیو کو پرموٹ کررہا ہے اور اپنے انداز سے پرموٹ کررہا ہے ۔دراصل وہ چاہتا ہے کہ اس کی ماں خوش رہے کام کرتی رہے ۔

    یاد رہے کہ اداکار رشی کپور جو کینسر جیسے مرض سے لڑتے لڑتے دنیا سے رخصت ہو گئے تھے ان کے بعد نیتو نے خود کو گھر تک محدود کر لیا تھا اور و ہ بالکل بھی کسی سے بات نہیں کرتی تھیں ۔نیتو نے رشی کپور کے ساتھ کئی مہینے امریکہ میں علاج کی غرض سے گزارے انہوں نے اپنے شوہر کی بے حد خدمت کی ۔وقت بہت بڑا مرہم ہے اور نیتو سنگھ ایک بار پھر ہنستی مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ۔جگ جگ جیو چوبیس جون کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

  • اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ کے جھٹکے

    اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ کے جھٹکے

    رات تقریبا دو کے قریب اسلام آباد سمیت مختلف شہروں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئےاور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق: زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کی سرحد اور گہرائی 50.8 کلو میٹر تھی، پاکستان کے علاوہ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    اسلام آباد کے ایک شہری باسط کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے تقریبا کوئی تیس سے پینتیس سیکنڈز تک محسوس کئے گئے۔ جس سے ہم بالکل خوف زدہ ہوگئے اور اپنے کمروں سے باہر نکل کر کھلی جگہ میں کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگ گئے۔

  • عامر لیاقت کی سیٹ پر پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہو گا؟ سابق گورنر سندھ نے بتا دیا

    عامر لیاقت کی سیٹ پر پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہو گا؟ سابق گورنر سندھ نے بتا دیا

    کراچی:عامر لیاقت کی سیٹ پر پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہو گا؟اس حوالے سے سندھ کے سابق گورنرعمران اسمٰعیل نے سینئرصحافی مبشرلقمان سے گفتگو کرتے ہوئے متوقع صورت حال سے آگاہ کردیا،عمران اسمٰعیل نے گفتگو کرتے ہوئے اس حلقے کی ضمنی الیکشن میں پارٹی کی پوزیشن بھی واضح کردی

     

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک موقع پر جب مبشرلقمان نے سابق گورنرسے پوچھا کہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ آپ اس حلقے سے الیکشن لڑرہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ایسی کوئی بات نہیں ویسے بھی گورنرشپ سے استعفے کے بعد دوسال تک الیکشن لڑہی نہیں سکتا، دوسری بات یہ ہےکہ اس حلقے سے پارٹی کس کوٹکٹ دیتی ہے یہ پارلیمانی بورڈ فیصلہ کرے گا کیونکہ پارلیمانی بورڈ کے سامنے امیدوارپیش ہوئے ہیں جسے بورڈ بہترخیال کرے گا اس کو ٹکٹ مل جائے گا

     

    ایک سوال کے جواب میں جس میں مبشرلقمان نے پوچھا کہ کیا الیکشن لڑنے کے بعد پی ٹی آئی ممبرپھراستعفیٰ دے دے گا تو انہوں نے کہاپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے تو یقینی بات ہےکہ استعفیٰ دے دیں گے ، اس پر مبشرلقمان نے کہا کہ کیا اس عمل سے ووٹرکی محنت ووٹ کاسٹ کرنا بے کار ہوجائے گا،تو عمران اسمٰعیل نے کہا کہ ووٹربھی سمجھتا ہےکہ اس ملک کے ساتھ مخلص کون ہے تو اس پرشاید اعتراض نہ ہو

    ایک اور سوال کے جواب میں عمران اسمٰعیل نے کہا کہ ہم نےآئی ایم ایف سے بات چیت کی تھی لیکن اس بات چیت میں قومی مفادکا تحفظ کیا اورپھرایک ایسا معاہدہ کیاکہ پاکستان کے حالات بہتر ہونے لگےلیکن بعد میں آنے والی اس حکومت نے ڈالرکوناقابل کنٹرول حد تک پہنچا دیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حکومت کو تسلیم نہیں کرتے

  • مولانا سید اجمل شاہ شیرازی کی الجمعیۃ سیکرٹریٹ بنوری ٹاؤن کراچی آمد

    مولانا سید اجمل شاہ شیرازی کی الجمعیۃ سیکرٹریٹ بنوری ٹاؤن کراچی آمد

    کراچی :مولانا سید اجمل شاہ شیرازی کی الجمعیۃ سیکرٹریٹ بنوری ٹاؤن کراچی آمد،اطلاعات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع ملیر کے جنرل سیکرٹری مولانا سید اجمل شاہ شیرازی نے وفد کے ہمراہ الجمعیۃ سیکرٹریٹ بنوری ٹاؤن کراچی پہنچے اوراس موقع پرجامع کے اساتذہ نے ان کا استقبال کیا

    اطلاعات ہیں کہ جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ناظم مالیات مولانا محمد غیاث صاحب اور رہنما جمعیت علماء اسلام کراچی مولانا سید حماد اللّٰہ شاہ صاحب سے جمعیت علماء اسلام ضلع ملیر کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ٹکٹ وصول کرتے ہوئے ۔
    وفد میں ناظم مولانا مختار احمد ، کنوینئر بزنس فورم جے یوآئی ضلع ملیر حاجی محبوب اعوان ، سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی ضلع ملیر مولانا محمد طارق شامزئی ، رکن جے یوآئی یوسی قائد آباد شیر دل خان کاکڑ شامل تھے ۔

     

    یاد رہے کہ ادھرشہرقائد میں بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ پھر سے شروع ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے اس سلسلے میں تمام ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا حشر خیبرپختونخوا سے بھی برا ہوگا،سعید…

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 4 دن کی توسیع کردی گئی ہے، اب کاغذات نامزدگی 15 جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

    سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع

    الیکشن کمیشن نے بتایا کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 16 جون کو جاری کی جائے گی جبکہ 17 سے 19 جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کے خلاف 20 سے 22 جون تک اپیل کی جاسکے گی۔علاوہ ازیں 27 جون کو نظرثانی شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گے جبکہ 28جون کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے اور 29 جون کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے فوج اور رینجرز طلب کرلی گئی ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ 26 جون کو شیڈول ہے۔اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے 9 ہزار 290 سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے جانے ہیں۔

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

    صوبائی الیکشن کمشنر نے مراسلے میں بتایا کہ فوج اور رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے۔اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ 24 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد ہوگا اور 28 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔