Baaghi TV

Author: +9251

  • عدلیہ اور قانون کا احترام کریں. مرتضیٰ سولنگی

    عدلیہ اور قانون کا احترام کریں. مرتضیٰ سولنگی

    نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری کا معاملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ کے درمیان ہے جبکہ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں مرتضیٰ سولنگی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویزالٰہی کی گرفتار پرردعل میں کہا کہ ایک ذمہ دار نگراں حکومت ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم عدلیہ اور قانون کا احترام کریں، پرویز الٰہی کی گرفتاری کا معاملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ کے درمیان ہے۔

    علاوہ ازیں انہوں نےکہا کہ ملک میں ہر ایک کو اظہار رائے اور تنقید کا حق ہے، ہم کسی سے ان کا یہ حق چھین نہیں سکتے لیکن ہمارا بھی حق ہے کہ جس چیز کو درست سمجھیں وہ بلا خوف و خطر سامنے رکھیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 ستمبر کو ہو گا
    اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
    مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا
    سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں، اس بارے تفصیلات فیصلوں کی شکل میں سامنے آئیں گی۔ آئین، قانون اور ہماری محدود مدت ہمیں فیصلے کرنے کی اجازت دیتے ہیں، آئین اور قانون کی روشنی میں ملک کے بہتر مفاد میں فیصلے کریں گے اور ان پر ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔

  • ایکس نے پرائیویسی پالیسی کو اپڈیٹ کر دیا

    ایکس نے پرائیویسی پالیسی کو اپڈیٹ کر دیا

    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کی جانب سے پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس جو کہ پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا اپنی پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنے صارفین کا بائیو میٹرک ڈیٹا اکٹھا کرے گا اور نئی پالیسی کے تحت ایکس کی سبسکرپشن سروس ایکس پریمیم میں سائن اپ کرنے والے صارفین تصدیق کے لئے سیلفی اور فوٹو آئی ڈی فراہم کرنے کا انتخاب کرسکیں گے۔

    جبکہ پالیسی کے مطابق صارفین کا ڈیٹا ممکنہ طور پر ان کے لیے ملازمتیں ڈھونڈنے میں مدد فراہم کر سکے گا، رپورٹس کے مطابق ایکس کی نئی پرائیویسی پالیسی 29 ستمبر سے لاگو ہوگی جبکہ خیال رہے کہ ایکس کے مالک ایلون مسک نے پلیٹ فارم پرآڈیو وڈیو کالنگ کا نیا فیچر متعارف کروانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 ستمبر کو ہو گا
    اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
    مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا
    سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات
    مسک کا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہنا تھا کہ آڈیو وڈیو کالنگ کے لئے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ فیچر اینڈرائیڈ اور ایپل دونوں پر دستیاب ہوگا۔

  • سابق تھائی وزیراعظم تھاکسن شناوترا کی سزا کم کرکے ایک سال کردی گئی

    سابق تھائی وزیراعظم تھاکسن شناوترا کی سزا کم کرکے ایک سال کردی گئی

    تھائی بادشاہ نے جلاوطنی ختم کرکے جیل جانیوالے سابق تھائی وزیراعظم تھاکسن شناوترا کی سزا کم کرکے ایک سال کردی ہے جبکہ تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن نے تھاکسن شناوترا کی سزا کو آٹھ سال سے کم کرکے ایک سال کر دیا گیا ہے جبکہ شاہی گزٹ میں شائع ہونے والی ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ملک کے سب سے مشہور سیاستدان نے ”اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے اور افسوس کا اظہار کیا ہے“، مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم عمر رسیدہ اور بیمار ہیں۔

    تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ تھاکسن نے وزیر اعظم کی حیثیت سے ملک اور عوام کی خدمت کی ہے اور وہ بادشاہت کے وفادار رہے ہیں، دستاویز میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے عدالتی عمل کا احترام کیا ہے۔ اپنی سزا پوری کرنے کے بعد تھاکسن اپنے علم اور تجربے سے حصہ ڈال کر تھائی لینڈ اور اس کے عوام کی خدمت کر سکیں گے۔

    جبکہ واضح رہے کہ 22 اگست کو تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شناوترا کو 15 سال کی خود ساختہ جلاوطنی ختم کرنے کے بعد وطن پہنچنے پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا جبکہ تھائی میڈیا کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن کے کاروبار میں قسمت بنانے والے تھاکسن سنگاپور سے نجی طیارے میں بنکاک کے ڈان مویانگ ہوائی اڈے پر اترے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 ستمبر کو ہو گا
    اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
    مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا
    سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات
    علاوہ ازیں تھاکسن نے بادشاہ کی آمد پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کچھ ہی دیر بعد انہیں پولیس قافلے میں سپریم کورٹ لے جایا گیا جہاں ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کئی دیگر مجرمانہ جرائم کا الزام عائد کیا گیا جسے انہوں نے سیاسی محرک قرار دیا ہے، 74 سالہ تھاکسن کو اختیارات کے غلط استعمال سمیت مختلف معاملوں میں آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • پاکستان کےڈیفالٹ کا منترہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا. اسحاق ڈار

    پاکستان کےڈیفالٹ کا منترہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا. اسحاق ڈار

    سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کےڈیفالٹ کا منترہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا ہے، نگراں حکومت تمام پالیسیوں کو لے کر چلے تو ملک بہتر ہو گا جبکہ لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2013 میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے بہت مسائل تھے، ہم معیشت وہاں لے کر گئے جہاں ہم 24 ویں معیشت بن گئے تھے۔

    علاوہ ازیں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد شروع کیا، ہم نے2017 میں اقتدار چھوڑا تو دنیا پاکستان کی تعریف کر رہی تھی، لیکن 2018 کے بعد 4 سال میں ملک کی معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 ستمبر کو ہو گا
    اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
    مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا
    سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات
    سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم نے تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کیں، اب پاکستان کے ڈیفالٹ کا منترہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا ہے، نگراں حکومت تمام پالیسیوں کو لے کر چلے تو ملک بہتر ہو گا۔ دوسری جانب پاکستان بزنس کونسل نے خبردار کیا کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تیزی سے گرتی ہوئی گراوٹ پاکستان کے لیے ’بدترین طوفان‘ ہے جبکہ پی بی سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس، جسے پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا ، اس پر جاری بیان میں کہا کہ شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ کئی عوامل ہیں۔

    جبکہ اس میں درآمدات میں قبل از وقت نرمی، برآمدات میں کمی، گھروں کی ترسیلات زر کو حوالہ کی طرف موڑنا شامل ہے، جس کے نتیجے میں اسمگلروں اور غیر رسمی / کم انوائس تاجروں کی طرف سے امریکی ڈالر کی مضبوط مانگ کو پورا کیا جاتا ہے، پی بی سی نے اپنے نوٹ میں مزید کہا کہ ذخائر پر درآمدی دباؤ (اور اس طرح روپے کی قدر) کافی تیزی سے کم ہوجائے گا کیونکہ بینک اپنی کھلی پوزیشن کو دوبارہ متوازن کریں گے۔

    علاوہ ازیں پی بی سی کا کہنا ہے کہ برآمدات عالمی طلب کا حصہ ہیں اور پاکستان کی متبادل ذرائع سے حاصل ہونے والے ممالک کے مقابلے میں قدر پیش کرنے کی صلاحیت ہے۔ ہم جن اہم مارکیٹوں کی خدمت کرتے ہیں ان میں مالیاتی سختی کی وجہ سے عالمی طلب کی بحالی کا امکان نہیں ہے، پی بی سی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے برآمد کنندگان کے لیے علاقائی مسابقتی توانائی ٹیرف (آر سی ای ٹی) کو واپس لینے سے قیمت کی تجویز میں مدد نہیں ملے گی، اور امکان ہے کہ صارفین خطرناک ملک سے خریداری کرتے وقت ”ناقابل اعتماد رعایت“ کی اپنی مانگ کو برقرار رکھیں گے۔

    جبکہ ادارے نے شرح تبادلہ کے انتظام کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے کردار پر بھی سوال اٹھایا۔ اپنے نوٹ میں سوال اٹھایا کہ تو پھر روپے کی قدر کے انتظام میں اعلی شرح سود پر مبنی ہماری مانیٹری پالیسی کا کیا کردار ہے۔ کونسل نے کہا کہ 9 ٹریلین روپے سے زائد نقد رقم گردش میں ہونے کی وجہ سے کرنسی اور سونے میں قیاس آرائیوں کے لئے کافی لیکویڈیٹی دستیاب ہے۔

    تاہم واضح رہے کہ روپے پر ایک بار پھر دباؤ بڑھ گیا ہے اور انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 305 کی سطح پر منڈلا رہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ 330 سے بھی نیچے گر گئی ہے۔ نگراں انتظامیہ اس وقت پاکستان پر حکومت کر رہی ہے اور بنیادی طور پر اسے ملک کو قومی انتخابات کی طرف لے جانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ تاہم، یہ شدید سیاسی تناؤ کے ساتھ ریکارڈ اونچی افراط زر اور شرح سود سے بھی گھرا ہوا ہے۔

  • بزدلانہ حملے  ہمارے عزم کمزورنہیں کرسکتے. آرمی چیف

    بزدلانہ حملے ہمارے عزم کمزورنہیں کرسکتے. آرمی چیف

    پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیرنے کہا ہے بزدلانہ حملےدہشتگردی کےخاتمے کیلئے ہمارے عزم کوکمزورنہیں کرسکتے ہیں جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا، جہاں ان کوخیبرپختونخوا کےعلاقے جانی خیل میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملےاورسکیورٹی اقدامات پربریفنگ دی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں آرمی چیف نے سی ایم ایچ کا بھی دورہ کیا اورخود کش حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی، اوردہشتگردی کیخلاف ان کے عزم کو سراہا اور جنرل عاصم منیر نے کہاقوم دکھ کی گھڑی میں شہید جوانوں کےاہلخانہ کےساتھ کھڑی ہے، اور مسلح افواج دہشتگردی کےناسورکوختم کرنے کیلئےپُرعزم ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 ستمبر کو ہو گا
    اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
    مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا
    سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات
    آرمی چیف نے کہا کہ بزدلانہ حملےدہشتگردی کےخاتمےکیلئےہمارےعزم کوکمزورنہیں کر سکتے، پاکستان میں امن واستحکام ہمارےشہداءکی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔

  • پی آئی اے؛  ملازمین تعینات مگر فلائٹ آپریشن معطل

    پی آئی اے؛ ملازمین تعینات مگر فلائٹ آپریشن معطل

    پی آئی اے کے ملازمین تعینات ہیں مگر فلائیٹ آپریشن معطل ہیں لیکن مفت میں تنخواہیں جارہی ہیں، جبکہاس وقت برطانیہ میں پی آئی اے کے اہلکار موجود ہیں حالانکہ یورپی یونین کی پابندی کی وجہ سے پی آئی اے پر گزشتہ 2 سال سے پابندی عائد ہے۔ ان لوگوں کو دو سال پہلے تعینات کیا گیا تھا جبکہ ایک اندازے کے مطابق کنٹری مینیجر تنخواہ جی بی پی 70.000 فی سال، مسافر سیلز ایم این جی آر جی بی پی 55.000 سالانہ اسی طرح فنانس مینیجر لون تنخواہ جی بی پی 55.000 سالانہ.

    جبکہ منیجر برمنگھم تنخواہ جی بی پی 55.000 سالانہ اور فنانس مینیجر تنخواہ جی بی پی 50.000 سالانہ مزید براں مینیجر مانچسٹر تنخواہ جی بی پی 55.000 سال فنانس منیجر تنخواہ جی بی پی 50.000 سالانہ 8 اسٹیشن منیجر مین تنخواہ جی بی پی 50.000 سالانہ 8 اسٹیشن منیجر مین تنخواہ جی بی پی 55.000 سالانہ وصول کررہے اور باقی کا خرچہ تو اور ہے لیکن نہ کوئی کام نہ فلائٹ آپریشن بس مفت میں تنخواہیں.

    جبکہ قومی ایئر لائن کا حال یہ ہے کہ مالی بحران کے باعث مختلف ایئرپورٹس کی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیوں کی ادائیگیاں نہ ہوسکیں ہیں اور لیز پر حاصل کئے گئے طیاروں کی ڈھائی کروڑ ڈالر سے زائد واجب الادا ہیں جسکے باعث پی آئی اے کا کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہے اور پی آئی اے کی مختلف ایئرپورٹس کی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیوں کی ادائیگیاں نہ ہوسکیں ہیں جبکہ پی آئی اےنے سعودی عرب کو ساڑھے4کروڑ کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

    اسی طرح ترکی کے استنبول گراؤنڈ ایئرپورٹ کو 30لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں واجب الادا ہیں جبکہ مالی بحران کےباعث لیز پر حاصل کئے گئے طیاروں کی ادائیگیاں بھی نہ ہوسکیں، لیز پر حاصل کئے گئے طیاروں کی ڈھائی کروڑ ڈالر سے زائد واجب الادا ہیں علاوہ ازیں لیز پر حاصل کئے گئے طیاروں کی ڈھائی کروڑ ڈالر سے زائد واجب الادا ہیں جبکہ پی آئی اےکے 4عدد 777طیارے پرزے اور مینٹی ننس نہ ہونے سے گراؤنڈ کر دیئے گئے۔

    واضح رہے کہ جولائی 2020 میں پی آئی اے پر یورپ میں پابندی لگنے سے اربوں روپے کانقصان ہوا تھا اور یورپ اوربرطانیہ جانیوالی پروازوں پر بندش سے اب تک 187ارب کانقصان ہوچکا ہے تاہم پی آئی اے کا مجموعی طور پرخسارہ112ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے ، جس کے باعث پی آئی اے کے 4 بوئنگ777 اور 5 ایئر بس 320 طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ ہے۔

  • پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ؛ 29 اگست سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ؛ 29 اگست سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

    سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کیخلاف کیس میں 29اگست کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے جبکہ تحریری حکمنامہ میں جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ پریکٹس اینڈ پروسییجر ایکٹ درست ہونے کی صورت میں موجودہ کیس کا فیصلہ غیرمؤثرہوجائے گا۔

    علاوہ ازیں جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ میں نے نیب ترامیم کیخلاف کیس سننے کیلٸے فل کورٹ تشکیل دینے یا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فیصلے تک کارروائی روکنے کی رائے دی،، جس پر میرے دونوں ساتھی ججز نے میری رائے سے اتفاق نہیں کیا، میں اپنے دونوں ججز سے اختلاف کرتے ہوئے یہ نوٹ تحریر کر رہا ہوں انہوں نے مزید اختلافی نوٹ میں لکھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کے تحت آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت مقدمات سننے کیلئے تین رکنی کمیٹی اور پانچ رکنی بینچ تشکیل دینے کا ذکر ہے، بادی النظر میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا اطلاق نیب کیس تمام زیر التواء مقدمات پر بھی ہوتا ہے۔

    اختلافی نوٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اگر پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو درست قانون قرار دیا گیا تو اس کا اطلاق عدالتی فیصلے کے بجائے قانون کی منظوری سے ہوگا، اور درست قرار دینے کی صورت میں نیب ترامیم کیس کا فیصلہ خود بخود غیر موثر ہو جائے گا جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ میری رائے میں پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کا فیصلہ تین رکنی بینچ کے بجائے 8 رکنی بینچ نے کرنا ہے، وفاقی حکومت کا یہ کہنا کہ قانون کو معطل نہیں کیا جا سکتا یہ طے کرنا بھی 8 رکنی بینچ کا کام ہے، جسٹس کے مطابق میری نظرمیں پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کو معطل کرنے کی جو وجوہات تھیں یہ فیصلہ بھی 8 رکنی بینچ نے کرنا ہے، ہمارا یہ تین رکنی بینچ کسی دوسرے عدالتی بینچ کے فیصلے کا دفاع نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کا اطلاق ماضی سے ہوگا یا نہیں یہ فیصلہ بھی 8 رکنی بینچ نے ہی کرنا ہے، اگر ہم پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے فیصلے کا انتظار کریں تو اس کیس پر لٹکتی ہوئی تلوار ہٹ جائے گی، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کو 13 اپریل کو معطل کیا گیا، چار ماہ سے زائد وقت گزرنے کے باوجود کیس کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکا، براہ راست عدلیہ کے امور سے متعلق قانون پر غیر ضروری تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 ستمبر کو ہو گا
    اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
    مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا
    سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات
    اختلافی نوٹ کے نیب ترامیم کے خلاف تقریباً 50 سماعتیں ہو چکی ہیں، اگر پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کا پہلے ہی فیصلہ کر دیا جاتا توعدالت آسانی کے ساتھ قانون کے مطابق اپنے امور کو جاری رکھتی، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون پر حکم امتناع جاری کرنے کی بجائے جلد فیصلہ کر لیا جاتا توغیر یقینی کی صورتحال پیدا نہ ہوتی، میں فوجی عدالتوں کے خلاف کیس میں بھی اسی نوعیت کی رائے دے چکا ہوں اور میں اپنی رائے کو پھر دہراتا ہوں کہ نیب ترامیم کیس کے فیصلے سے پہلے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کا فیصلہ کیا جائے یا فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

  • مہنگائی کیخلاف شاہراہ فیصل تا کراچی پریس کل ریلی نکالی جائے گی

    مہنگائی کیخلاف شاہراہ فیصل تا کراچی پریس کل ریلی نکالی جائے گی

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کامہنگائی وبجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اینٹی مہنگائی مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ اینٹی مہنگائی مارچ 3ستمبر بروز اتوار دن 3بجےنرسری شاہراہ فیصل تا کراچی پریس کلب تک نکالا جائے گا۔جس کی قیادت مرکزی قائدین کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ شاہراہ فیصل پر واقع پارٹی کے صوبائی سیکٹریٹ مسلم لیگ ہاوس میں اہم پارٹی اجلاس کے دوران کیا گیا ہے.

    جس کی صدارت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم کررہے تھے اس موقع پر کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، رہنما انجینئر محمد نعمان کراچی کے ٹاؤن صدور و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ قائدین کا کہنا تھا کہبجلی کےبلوں میں ظالمانہ ٹیکسز قابل قبول نہیں ۔ موجودہ حکومت کے دور میں بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اندھا دھند اضافے نے غریب عوام کو جیتے جی مار دیا ہے۔مصنوعی مہنگائی ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 ستمبر کو ہو گا
    اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
    مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا
    سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات
    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام اب اس ناسور کو مزید برداشت نہیں کرسکتی ۔قائدین نے اس موقع پر گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی شدید مذمت بھی کی ۔قائدین کا کہنا تھا کہ موجودہ نگران حکومت نے عوام دوستی کا نہیں بلکہ عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔حکمرانوں کے موجودہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کا سونامی عوام کیلئے ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔ حکومت آہستہ آہستہ عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کے ساتھ یہ ظلم نہیں ہونے دے گی۔ہم نے گزشتہ دنوں مہنگائی مخالف مظاہرے کرکے عوام کی آواز بنے ہیں ۔اتوار کے روز اینٹی مہنگائی مارچ سے عوام کی آواز حکام بالا تک پہنچائیں گے۔اس موقع پر قائدین کے عوام سے درخواست کی کہ اس اینٹی مہنگائی مارچ میں شریک ہوکر مہنگائی مخالف مہم کا حصہ بنیں ۔اور اینٹی مہنگائی مارچ کو کامیاب بنائیں۔

  • پرویزالہیٰ کی گرفتاری پر سپریم کورٹ نوٹس لے. پی ٹی آئی

    پرویزالہیٰ کی گرفتاری پر سپریم کورٹ نوٹس لے. پی ٹی آئی

    پی ٹی آئی نے پرویزالہیٰ کی گرفتاری کو عدالتی توہین قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے جب کہ ترجمان تحریک انصاف نے پرویزالہیٰ کی گرفتاری پر بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کےباوجودپرویزالہیٰ کو گرفتار کیا گیا، یہ گرفتاری عدالتی نظام کی کھلی توہین ہے۔

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کے ترجمان نے پرویزالہیٰ کی گرفتاری پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صدر کی فوری رہائی کے احکامات صادر کئے جائیں، اور پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مؤنس الہیٰ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کا مذاق اڑاتے ہوئے میرے والد کو اغوا کرلیا گیا ہے

    جبکہ تحریک انصاف کے صدر پرویزالہیٰ کو آج لاہور ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا، اور واضح کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ کو اب کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے، تاہم اسلام آباد پولیس نے انہیں تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا، اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل کردیا تاہم پرویز الہی کے صاحبزادے مؤنس الہی نے ایکس پر ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی گاڑی ہماری گلی میں داخل ہوئی اسے روک کر ان کے والد کو اغوا کرلیا گیا۔

    مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس اور کورٹ سیکیورٹی میرے والد کو گھر لارہی تھی، اگر عدالتی احکامات کا اس طرح مزاق اڑانا ہے تو اس کا سرکاری سطح پر اعلان کردیں۔ دوسری جانب چوہدری پرویز الہی کے وکلا ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں اور جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں جمع ہیں۔ وکلا توہین عدالت اور حبس بےجا کی درخواست داٸرکریں گے۔

  • مرکزی علماء کونسل پاکستان کا جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی ہمایت کا اعلان

    مرکزی علماء کونسل پاکستان کا جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی ہمایت کا اعلان

    بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور مرکزی علماء کونسل پاکستان نے جماعت اسلامی کی 2 ستمبر بروز ہفتہ کو ملک گیر ہڑتال کی ہمایت کا اعلان کردیا ہے جبکہ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ کل فیصل آباد میں تمام تاجر تنظیموں نے فیصلہ کیا ہے کہ پرامن ہڑتال ہوگی.


    انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جائے اور مہنگائی کو کنٹرول کیا جبکہ یہ احتحاج پرامن ہوگا اور کوئی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچائے گا، اور آپ کا احتجاج وفاق تک پہنچ گیا ہے اور حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا ہے کہ عوام کو یہ معاہدہ پسند نہیں ہے.


    تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ 2 ستمبر کو پر امن احتجاج اور ہڑتال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب ہم ایک بڑے دھرنے کا اعلان کرنے والے ہیں، اور کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر خواتین کارکنان سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ آج کا احتجاج کروڑوں ماؤں اور بہنوں کا نمائندہ احتجاج ہے، تمام پاکستانی 2 ستمبر کو پُر امن احتجاج میں شرکت کریں۔

    تاہم خیال رہے کہ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم لیکچر دیتے ہیں بجلی کے بلوں میں ریلیف نہیں دیتے ہیں، جبکہ انہوں نے مزید کہا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی وجہ سے غریب چیخ رہے ہیں ، لوگ بجلی کا بل ادا کریں یا بچوں کے اسکولوں کی فیس بھریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 ستمبر کو ہو گا
    اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
    مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا
    سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات
    علاوہ ازیں ان کہنا تھا کہ بلوں کی وجہ سے پورے پاکستان میں آگ لگی ہوئی ہے، ہمارا ملک انارکی کا متحمل نہیں ہوسکتا، اور دوسری طرف ساری پارٹیاں اور نیپرا حکومت سے ملی ہوئی ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے احتجاج کی کال کے حوالے سے 28 اگست کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ٹوئٹ کرکے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔