Baaghi TV

Author: +9251

  • گستاخانہ ویب سائٹس چلانے کا الزام؛ چار ملزمان  گرفتار

    گستاخانہ ویب سائٹس چلانے کا الزام؛ چار ملزمان گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر گستاخانہ ویب سائٹس چلانے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان مقدس ترین ہستیوں کیخلاف گستاخانہ مواد ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتے رہے۔ ملزمان کے موبائل فونز سے گستاخانہ مواد اور تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔

    علاوہ ازیں ایف آئی اے کے مطابق یہ گرفتاریاں کراچی کے مختلف علاقوں سے عمل میں لائی گئیں، گرفتار ملزمان نے فیس بک پر خواتین اور دیگر ناموں سے اکاؤنٹس بنا رکھے تھے ۔ملزمان گستاخانہ بیانیے بھی اپ لوڈ کرتے رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 ستمبر کو ہو گا
    اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
    مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا
    سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات

    جبکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا کہنا ہے گرفتاریاں مختلف شکایات پر انکوائری کے بعد عمل میں لائی گئیں۔گرفتار ملزمان میں محمد عدنان،جنید خان،محمد بابر سمیت چارملزمان شامل ہیں۔

  • مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا

    مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا

    وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی 24.39 فیصد پر پہنچ گئی، 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، گزشتہ ہفتے مہنگائی 0.54 فیصد اضافے سے 24.39 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چینی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کوئٹہ میں چینی 190 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے علاوہ ازیں‌وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف شہروں میں چینی کی اوسط قیمت 170 روپے 50 پیسے رہی، 20 کلو گندم کا آٹا 2600 سے 3200 روپے اور زندہ برائلر چکن کی قیمت 358 روپے سے 580 روپے کلو ریکارڈ کی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    تاہم نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف شہروں میں انڈے فی درجن 280 سے 320 روپے میں فروخت ہورہے ہیں، وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 8 اشیاء سستی جبکہ 23 کے نرخوں میں استحکام رہا، چینی، گڑ، دال مسور، دال ماش، ایل پی جی، کپڑے، جوتے مہنگے ہوئے جبکہ ٹماٹر، پیاز، کیلے، چکن، لہسن، سرسوں کا تیل اور گھی سستا ہوگیا۔

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا

    امریکی ڈالر کی مسلسل بڑھتی قیمت کو تین ہفتوں کے بعد آج انٹر بینک میں بریک لگ گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ سلسلہ تھم نہ سکا اور قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 305.47 روپے پر بند ہوا۔

    تاہم دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہوا جبکہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا، علاوہ ازیں یاد رہے کہ نگران حکومت کے 3 ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 روپے جبکہ انٹربینک میں 17.50 روپے سے بھی زائد مہنگا ہوچکا ہے۔

    تاہم رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر بڑھنے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 2100 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

  • شبانہ اعظمی کے نام پر ایک جعل ساز متحرک

    شبانہ اعظمی کے نام پر ایک جعل ساز متحرک

    بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی ان دنوں ہیں کافی پریشان کیونکہ ان کے نام پر ایک جعل ساز جعل سازی کرکے لوگوں سے چیزیں لے رہا ہے. اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ ایک جعل ساز میرے دوستوں اور رشتے داروں سے رابطہ کرکے میرا نام استعمال کرتے ہوئے انہیں ایپ اسٹور سے مختلف چیزیں خریدنے پر آمادہ کررہا ہے۔ فراڈ شخص نے میرے دوستوں اور رشتے داروں کو اس سلسلے میں متعدد پیغامات بھیجے ہیں۔ شبانہ اعظمی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سائبر کرائم میں فراڈ کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ہے۔

    ”تمام دوستوں، رشتے داروں اور مداحوں سے درخواست ہے کہ میرے نام سے آنے والے پیغامات پر بغیر تصدیق یقین نہ کریں”۔انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی رشتہ دار نہیں ہے جو ایسی حرکت کرے. مجھے پہلے معلوم نہیں تھا کہ یہ سب چل رہا ہے لیکن جب پتہ چلا تو میں‌بہت پریشان ہوئی لوگ کیسی کیسی حرکات کرتے ہیں ان کا دماغ ایسے کاموں میں چلتا ہے وہ کیوں کسی اچھے کام میں دماغ لگا آگے بڑھنے پر توجہ نہیں دیتے. ہم نے ساری عمر محنت کی ہے محنت سے نام اور مقام بنایا ہے لوگ ایک منٹ میں اسکو خراب کر دیتے ہیں.

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • فرح خان نے لندن میں‌لوکھنڈ والا کا راستہ پوچھ لیا

    فرح خان نے لندن میں‌لوکھنڈ والا کا راستہ پوچھ لیا

    بالی وڈ ڈائریکٹر فرح خان کے حس مزاح سے کون واقف نہیں ہے ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ جہاں بھی ہوتی ہیں کچھ نہ کچھ مستی کرتی رہتی ہیں. ان دنوں فرح خان لندن میں‌موجود ہیں. ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں‌وہ لندن کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کے پاس گئیں، فرح خان کے ٹیکسی ڈرائیور کے پاس جانے پر ڈرائیور نے پوچھا کہ میں آپ کی کیا مدد کر سکتا ہوں جس پر انہوں نے کہا کہ بھائی صاحب لوکھنڈوالا چلو گے؟ ویڈیو کے مطابق بھارتی فلم ساز کے اس مذاق پر ٹیکسی ڈرائیور نے بنا کچھ سوچے سمجھے ان کو راستہ بھی بتادیا جس پر لوگ خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ ”یہ وڈیو خود فرح خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے جاری کی ہے ”،فرح خان پورے اعتماد کے ساتھ ٹیکسی والے سے لوکھنڈ والا کا راستہ پوچھ رہی ہیں اور ٹیکسی ڈرائیور بھی پورے اعتماد کے ساتھ غلط راستہ بتا رہا ہے. یاد رہے کہ فرح خان اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں‌چھٹیاں منانے گئی ہیں.

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • یہ ہے جلوہ سلمان خان کی وجہ سے ناکام ہوئی امیشا پاٹیل

    یہ ہے جلوہ سلمان خان کی وجہ سے ناکام ہوئی امیشا پاٹیل

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ امیشا پاٹیل جن کو فلموں میں آتے ہی کامیابی ملی اور پہلی ہی فلم کہو نہ پیار سے وہ راتوں رات سٹار بن گئیں اس کے بعد انکی فلم آئی غدر اس نے بھی کامیابی کا غدر مچا دیا. انکی کامیابی کو دیکھتے ہوئے دوسرے فلمسازوں نے بھی اداکارہ کو بڑے بڑے ہیروز کے ساتھ کاسٹ کیا. جن میں سلمان خان قابل زکر ہیں. سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم آئی ”یہ ہے جلوہ ” اس فلم کو شائقین نے قبول نہ کیا ، فلم کے گانے بھی بہت اچھے تھے ، سلمان خان جیسا اداکار بھی تھا لیکن امیشا پاٹیل کی یہ فلم فلاپ ہو گئی ، اس کے بعد ان کی کئی فلمیں فلاپ ہوئیں. فلموں کے فلاپ ہونے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ

    ”یہ ہے جلوہ موضوع کے اعتبار سے ایک بہترین فلم تھی ”اور شائقین مجھے اور سلمان خان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب بھی تھے لیکن ان دنوں میں سلمان خان پر ایک مقدمہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے شائقین ان سے ناراض تھے ، یہ وجہ تھی کہ وہ فلم دیکھنے کےلئے نہیں‌آئے ، اگر سلمان خان پر مقدمہ نہ ہوا ہوتااور میڈیا مسلسل شائقین کو اس کی رپورٹنگ نہ کررہا ہوتا تو شاید فلم سپر ہٹ ہوتی .

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • مجھے سیٹ پرسب نخرے والی کہتے تھے سشمیتا سین

    مجھے سیٹ پرسب نخرے والی کہتے تھے سشمیتا سین

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ میں نے جتنی دیر کام کیا ہے نظم و ضبط کے ساتھ کیا ہے. میں اپنی 8 گھنٹے کی شفٹ مکمل کرتی تھی ، میں سیٹ پر ٹھیک اپنے وقت پر آتی اور جیسے ہی میرا وقت پورا ہوتا میں سیٹ چھوڑ کر چلی جاتی ، دراصل میں نظم و ضبط کی بہت پابند تھی، میں نے کبھی کسی ڈائریکٹر کو اس وجہ سے تنگ نہیں کیا تھا میں‌لیٹ آرہی ہوں جلدی جا رہی ہوں ، بلکہ میرے وقت پر آنے اور جانے کی وجہ سے مجھے نخرے والی کہا جاتا تھا.

    ”انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو سیٹ پر وقت پر آتا ہے تو اسکا حق ہے کہ وہ اپنا وقت پورا ہونے پر چلا بھی جائے ” اس پر اگر اسکو نخرے والا کہنا ہے تو کوئی بات نہیں . سشمیتا سین نے کہا کہ کام کرنے کے کچھ طریقے ہونے چاہیں اور سب سے پہلا جو طریقہ اور اصول ہونا چاہیے وہ ہونا ہی وقت کی پابندی چاہیے. تمام ایکٹرز وقت کی پابندی نہیں کرتے جس کی وجہ سے بہت سارے دوسرے فنکاروں کو جو وقت پر آتے ہیں سیٹ پر اپنی شفٹ سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے.

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • کنگنا رناوت کرن جوہر سے کیوں ڈرنے لگیں ؟‌

    کنگنا رناوت کرن جوہر سے کیوں ڈرنے لگیں ؟‌

    بالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت ہیں کرن جوہر سے خوفزدہ لیکن کیوں؟ اداکارہ نے بتایا ہے کہ جب میری فلم ”منیکارنیکا” ریلیز ہونا تھی تو کرن جوہر کا ایک بیان آیا تھا کہ میں اس فلم کو دیکھنا چاہتا ہوں اس کے بعد انہوں نے بھاری رقم دیکر میری کردار کشی کروائی میرے خلاف نیگٹیو مہم چلوائی جس کی وجہ سے میری فلم اثر انداز ہوئی ، میری فلم کے بزنس کو تباہ کرنے کے لئے ہر کوشش کی گئی ، میرے لئے وہ بہت ہی مشکل وقت تھا کیونکہ میں نے فلم میں دل سے کام کیا تھا میری وہ ایک بہترین فلم تھی لیکن کرن جوہر نے مجھ سے کھل کر دشمنی نبھائی.

    ا”ب بھی میری فلم ایمرجنسی کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ میں‌اسے دیکھنے کے لئے بے چین ہوں ”مجھے ڈر ہے اس بار بھی کرن جوہر یہی سب کچھ کروائیں گے . میں تو کرن جوہر سے اب بالکل ڈرنے لگی ہوں . یاد رہے کہ ایمرجنسی کے حوالے سے کرن جوہر نے کہا تھا کہ میں اسے دیکھنے کی خواہش رکھتا ہوں اور کنگنا کو نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا. کنگنا اور کرن جوہر کی آپسی چپقلش سے کون واقف نہیں ہے دونوں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے.

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • پہلا ڈرامہ سائن کیا تو اہلیہ نے مخالفت کی عاطف اسلم

    پہلا ڈرامہ سائن کیا تو اہلیہ نے مخالفت کی عاطف اسلم

    معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے جب ڈرامے کی آفر آئی تو میں‌نے دیکھا کہ کردار میرے مطلب کا ہے اور کہانی بھی بہت اچھی ہے تو میں نے ہاں کر دی، ڈرامہ سائن کیا تو میری اہلیہ نے میری مخالفت کی اور کہا کہ جب آپ کیرئیر کے اتنے اونچے مقام پر ہیں تو پھر کیوں یہ رسک لے رہے ہیں ،مجھے نہیں لگتا کہ آپ اداکاری اچھی کر سکتےہیں میں تو یہ کہوں گی کہ کیرئیر کے اس موڑ پر اداکاری کرنا مکمل طور پر ایک رسک ہے نہ لیں. میں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ تم مجھے چیلنج کررہی ہو؟

    ”اس نے کہا کہ چیلنج نہیں‌کررہی مشورہ دے رہی ہوں کہ ایسا نہ کریں،” لیکن میں نے اس کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اوراداکاری کی ، جب میرا ڈرامہ آن ائیر ہوا اور پہلی ہی قسط میں‌مجھے جب میری اہلیہ نے دیکھا تو سارا وہ پہلی انسان تھی جس نے میری اداکاری کی جم کر تعریف کی اور کہا کہ میں تو حیران ہو گئی ہوں کہ آپ اتنی اچھی اداکاری بھی کر سکتےہیں. یوں میرے گھر سے پہلے میری اداکاری کی مخالفت ہوئی اور پھر گھر سے ہی بہترین اداکاری کا سرٹفیکیٹ سب سے پہلے ملا.

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • دیشا پٹانی ہدایتکارہ بن گئیں

    دیشا پٹانی ہدایتکارہ بن گئیں

    بالی وڈ کی پرکشش اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا ہے کہ ڈائریکشن ایک مشکل کام ہے، لیکن کرکے بہت مزا آیا . میں نے ایک اپنی ہی ڈائریکشن میں میوزک وڈیو بنائی اسکا ٹیزر جب انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا تو بہت اچھا ریسپانس ملا. 21 اگست کو ریلیز ہونے والے گیت ” کیوں‌فکر کروں” کا ریسپانس دیکھ کر میرا حوصلہ بڑھا ہے ، میں مزید بھی پراجیکٹس ڈائریکٹ کروں گی، انہوں نے یہ بھی کہ فلم کی ڈائریکشن ایک بڑی ذمہ داری ہے. میری فی الحال تمام تر توجہ اداکاری پر ہے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ میرے مداح مجھے پسند کرتے ہیں ، انکی تعریف مجھے مزید اچھا کام کرنے پر مجبور کرتی ہے.

    یاد رہے کہ دیشا پٹانی کا گیت کا نام ”کیوں فکر کروں“ کو نکھیتا گاندھی نے گایا ہے۔گانے کے بول وایو نے لکھے ہیں جبکہ موسیقی کی دھن ویبھوپانی نے ترتیب دی ہے اور وہی پروڈیوسر بھی ہیں۔میوزک ویڈیو میں ایک جگہ دیشا پٹانی کا وائس اوور بھی ہے۔”دیشا نے اس گانے کے بول کے حوالے سے ایک سوال بھی کیا ہے ”زندگی میں مستقبل نامعلوم ہے، کیا خود پرستی اس پراسراریت کو کھولنے کی کنجی ہوسکتی ہے؟”

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے