Baaghi TV

Author: +9251

  • احتجاج کی  پاداش میں سزائے موت پانے والا  جیل میں چل بسا

    احتجاج کی پاداش میں سزائے موت پانے والا جیل میں چل بسا

    ایران میں احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں سزائے موت پانے والا ایک شخص جمعرات کے روز جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گیا ہے جبکہ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس شخص کو گذشتہ سال ستمبر میں بائیس سالہ کرد خاتون مہسا امینی کی پولیس کے زیرِحراست موت کے ردِّعمل میں مظاہروں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور ایرانی عدلیہ کی میزان نیوز ویب سائٹ کے مطابق جواد روحی کو جمعرات کو علی الصباح جیل میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انھیں شمالی شہر نوشہر کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں طبّی عملہ نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن وہ دم توڑ گئے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق میزان نے بتایا کہ متوفیٰ روحی کی نعش کو موت کی وجوہ کی تحقیقات کے لیے فارنسک میڈیکل ایگزامینر کے پاس بھیج دیا گیا ہے، جس میں زہریلے ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔ پوسٹ مارٹم اور نمونے جمع کرنے کے لیے کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

    جبکہ رپورٹ کے مطابق جواد روحی کو جس جیل میں رکھا گیا تھا اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جائے گا اور نوٹ اور ادویہ سمیت ان کے ذاتی سامان کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔روحی کو جنوری میں ایک ایرانی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ان پر زمین پر فساد پھیلانے کے الزام میں فردِجُرم عاید کی گئی تھی۔ اور نیم سرکاری خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق متوفیٰ نوشہر شہر میں ہونے والے مظاہروں کے ایک ’رہ نما‘ کے طور پر سامنے آیاتھا جہاں اس نے’اہم مجرمانہ اقدامات‘ کیے تھے۔روحی پر متعدد جرائم میں ملوّث ہونے کے الزامات عاید کیے گئے تھے۔ان میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانا اور قرآن کو جلانے کے ذریعے ارتداد کا فعل بھی شامل تھا۔

    جبکہ مہسا امینی کو تہران کی اخلاقی پولیس نے خواتین کے لیے سخت ضابطہ لباس کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیاتھا اور تین روز بعد ان کی پولیس کے زیرحراست موت واقع ہوگئی تھی۔ان کی موت کے بعد ایران میں کئی ماہ تک مظاہرے جاری رہے تھے جو تیزی سے ایرانی نظام کا تختہ الٹنے کے مطالبے میں تبدیل ہو گئے تھے جبکہ واضح رہے کہ ایرانی حکام مہسا امینی کی موت کے بعد ہونے والے مظاہروں کو غیر ملکی طاقتوں کے بھڑکائے گئے ’فسادات‘ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ان مظاہروں میں حصہ لینے والوں کوحکام کی جانب سے پُرتشدد کریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے اور ہزاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ان کے خلاف مختلف جرائم کے الزامات میں مقدمات چلائے گئے ہیں یا چلائے جارہے ہیں۔

  • تحریک لبیک پاکستان کے وفد کی الیکشن کمشنر سے ملاقات

    تحریک لبیک پاکستان کے وفد کی الیکشن کمشنر سے ملاقات

    تحریک لبیک پاکستان کے وفد کی مرکزی رکنِ شوریٰ و لیگل ایڈوائزر چوہدری رضوان احمد سیفی کی قیادت میں چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کے ساتھ مشاورتی میٹنگ ہوئی جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ممبرز الیکشن کمیشن پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، سیکریٹری الیکشن کمیشن، ڈئریکٹر جنرل لاء و دیگر ایڈوئزری نے بھی شرکت کی۔ چیف الیکشن کمیشن سلطان سکندر راجہ نے میٹنگ کی صدارت کی جس کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے آغاز کیا گیا۔ تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد چیف الیکشن کمیشن سلطان سکندر راجہ نے میٹنگ کا باقاعدہ آغاز کیا اور وفد کو اس میٹنگ کے اغراض مقاصد پر میٹنگ ایجنڈا کے مطابق بریف کیا۔ میٹنگ ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی اور الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کی تجاویز کو سراہا۔


    جبکہ جاری اعلامیہ کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے الیکشن کمیشن کو تجاویزات پیش کی کہ؛ پاکستان میں یونین کونسلز کی ڈی لیمیٹیشنز کے اصول وضع کئے جائیں، فوت شدگان کے ووٹ کا ڈیٹا الیکٹورل رولز سے ختم کرنے کے بارے کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی قومی ہیلپ لائین 8300 کے جوابی پیغامات میں ووٹر کا نام بھی شامل کیا جائے اور مفت کر دیا جائے، ووٹرز کو آن لائن سہولت فراہم کی جائے کہ وہ اپنا ووٹ اپنے نئے رہائشی علاقوں کی لسٹوں میں رجسٹر کروا سکیں، ووٹر کا یہ حق ہے کہ اس کا ووٹ اس کے امیدوار کے لئے ہی شمار کیا جائے اور اگر اسے کوئی شک ہو تو وہ اپنے ووٹ کی جانچ پڑتال کروا سکے، الیکشن کے دن ریٹرننگ آفیسر، پریذائڈنگ آفیسر، پولنگ ایجنٹس اور امیدواران کا ایک مشترکہ واٹس ایپ گروپ بنایا جائے اور پریذائڈنگ آفیسر کو پابند کیا جائے کہ رزلٹ کے فائنل ہوتے ہی اسی وقت وہ رزلٹ اس گروپ میں شیئر کرے جو ریکارڈ کا حصہ رہے، اگر آر او آفس میں دوبارہ گنتی کرنی، رزلٹ کو ویریفائی کرنا، یا کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنی درکار ہو تو اس کا بھی اصول بنایا جائے کہ وہ تبدیلی، ویریفکیشن یا گنتی حلقہ کے امیدواران یا ان کے نامزد ایجنٹس کی موجودگی میں ان کی تصدیق کے بعد ہی فائنل ہو سکے گی، تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر کیمرہ لگائے جائیں اور امیدواران کو ان کی مانیٹرنگ کی رسائی دی جائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آر ٹی ایس، آر ایم ایس سسٹم آپریٹ کرنے کے لئے ورک سٹیشن کی تعداد اور عملہ کی پیشہ وارانہ مہارت کو یقینی بنایا جائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان اسی الیکشن میں اچھا طریقہ کار وضع کرے کہ امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی جانچ پڑتال لازم کی جائے تاکہ کوئی حریص شخص اپنی دولت کے بل بوتہ پر اقتدار کی کرسیوں تک نہ پہنچ سکے

    علاوہ ازیں پریذائڈنگ آفیسر کے ساتھ اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسر بھی اسکول کے اساتذہ میں سے تعینات کئے جاتے ہیں جن کی سیاسی وابستگیاں ہوتی ہیں اور ان کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہے؛ اور ماضی کے الیکشن میں باقاعدہ وہ دھاندلی کروانے میں ملوث پائے گئے ہیں، آر او’ز اور پریذائڈنگ آفیسر جوڈیشری اور بیوروکریسی کے علاوہ دیگر سول محکموں سے بھی تعینات کیے جائیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان اس بات میں با اختیار ہونے کے ساتھ ساتھ پابند بھی ہے کہ وہ آئین پاکستان کے تحت پاکستان میں شفاف اور غیر جانبدار عادلانہ الیکشنز کا انعقاد کروائے، یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قومی فریضہ کو سر انجام دینے کے لئے تمام ضروریات کو بر وقت پورا کرے اور عین وقت پر قوم کو کسی صورت مایوس نہ کرے، تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ آئین پاکستان کے تقدس کو پامال کیے بغیر ۹۰ دن کی مدت کے اندر اندر جنرل الیکشن ۲۰۲۳ کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے، الیکشن کمیشن ووٹر لسٹیں بلامعاوضہ پی ڈی ایف شکل میں تمام امیدواروں کو فراہم کرے اور الیکشن سے متعلقہ تمام پرائیویٹ ایپس فوری طور پر ختم کی جائیں.

    تاکہ سب امیدواروں کو یکساں سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے، الیکشن کیمپین وغیرہ کے لئے سیاسی پارٹیاں کثیر معاوضہ کے عوض نادرا سے ووٹرز کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرتی ہیں جو وہ اپنی پرائیویٹ الیکشن ایپس میں استعمال کرتی ہیں، یہ عمل از خود الیکشن کی شفافیت کو ختم کر کے پیسہ والی پارٹیوں کے لئے آسان اور دیگر کے لئے مشکل کر دیتا ہے، نادرا قومی ادارہ ہے اور الیکشن کا شفاف ہونا قوم کے مستقبل کی ضمانت ہے، اس لئے قومی ڈیٹا بیس کو کاروباری طریقہ کار کے تحت استعمال کرنا انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے۔ اس کا اصول وضع کیا جائے کہ یا تو نادرا قومی مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے الیکشن کے متعلقہ ووٹرز کے ڈیٹا تک رسائی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ رجسٹرڈ تمام سیاسی پارٹیوں کو بغیر کسی معاوضہ کے فراہم کرے گا یا پھر کسی کو بھی نہیں کرے گا.

    جبکہ پاکستان کا الیکٹرونک، سوشل اور پرنٹڈ میڈیا پاکستان کی عوام کو تمام سیاسی پارٹیوں کا بیانیہ پہنچانے میں ناکام رہا اور جانبداری کا مظاہرہ کرتا آیا ہے، یورپی یونین کے الیکشن ابزرویشن مشن کی روپورٹ کے مطابق ۲۰۱۸ کے الیکشن میں قومی اخبارات نے ایڈیٹوریل میں اور الیکٹرانک میڈیا نے مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو ۸۰ فیصد کوریج دی جبکہ تحریک لبیک پاکستان جو کہ پاکستان کی چوتھی بڑی جماعت ہے اور پنجاب کی تیسری بڑی جماعت ہے اور کثیر عوامِ پاکستان کی امنگوں کی نمائندہ ہے، اس کو ۱ فیصد سے بھی کم کوریج دی گئی اور خبروں میں قطعی طور پر دی ہی نہیں گئی، تحریک لبیک پاکستان کثیر عوامِ پاکستان کی نمائندہ جماعت ہے اور الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے فوری الیکٹرونک، پرنٹڈ اور سوشل میڈیا پالیسی مرتب کرنی ہو گی تاکہ تمام جماعتیں آرگینک طریقہ کار کے تحت عوام الناس کے سامنے اپنا منشور رکھ سکیں اور عوام الناس حقیقی انفارمیشن کی بنیاد پر اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکے، الیکشن والے دن الیکشن کمیشن آف پاکستان امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائے۔

  • سائفر کیس میں تحریری فیصلے جاری

    سائفر کیس میں تحریری فیصلے جاری

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 16 اور 30 اگست کو سائفر کیس کی سماعتوں کے تحریری فیصلے جاری کردیے ہیں جبکہ ان میں کہا گیا ہے کہ غیر معمولی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا جاسکتا، جوڈیشل کمپلیکس پیش نہ کرنے کی وجہ عمران خان کی جان کو تحفظ فراہم کرنا ہے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت سے جاری دو دو صفحات پر مشتمل الگ الگ تفصیلی فیصلوں میں عدالت کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی 16 اگست کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی تھی، ایف آئی اے نے تفتیش کے لیے 16 اگست کو چیرمین پی ٹی آئی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا.

    جبکہ فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پہلے سے ہی توشہ خانہ کیس میں بطور مجرم اٹک جیل میں قید تھے، سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت کورٹ کے پاس اختیار ہے کہ ملزم کا جسمانی، جوڈیشل یا ضمانت منظور کرے اور عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ زندگی اہم ہے، معلوم نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے باہر لانے پر کوئی حادثہ پیش آجائے، غیر معمولی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا جاسکتا۔

    مزید براں کہا گیا کہ جوڈیشل کمپلیکس پیش نہ کرنے کی وجہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو تحفظ فراہم کرنا ہے، فیصلے میں کہا گیا سائفر کیس عام نوعیت کا نہیں، سائفر جیسے حساس کیسز میں ریاست کی خود مختاری بھی شامل ہوتی ہے جبکہ فیصلے کے مطابق، سپرنٹنڈنٹ جیل کو چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اپنی تحویل میں لینے کا حکم دیا جاتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ اور عوام کو لاحق خدشات کے پیش نظر عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ دیا گیا۔

    علاوہ ازیں عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری جوڈیشل کمپلیکس میں تصور کی جاتی ہے، ان کی غیر حاضری پر ان سے قانونی حق نہیں چھینا جائےگا، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے بھی اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کی یقین دہانی لی جبکہ فیصلے میں کہا گیا کہ اٹک جیل سے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کی صورت میں سپرنٹنڈنٹ کو سخت سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کا حکم ہے، 30 اگست کے فیصلے کے مطابق عدالت کو وزارت قانون سے چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل اٹک جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن موصول ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ فیصلہ؛ اپیل واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
    چیئرمین سینیٹ سے نگران وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیشہ ووٹ کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے کام کیا،جہانگیر ترین
    نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں
    تاہم خیال رہے کہ عدالتی فیصلے میں مزید لکھا گیا کہ 30 اگست فیصلہ کے مطابق عدالت نے گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو اٹک جیل میں سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنےکا حکم دیا تھا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں حالات، مسائل اور ٹریٹمنٹ کے حوالے سے پوچھا، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل قانون کے مطابق تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی جبکہ فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت بہت اہم ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل تمام تر اقدامات اٹھائے، وکیل صفائی نے وزارت قانون کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے اور سائفر کیس کو اوپن کورٹ میں کرنے کی درخواست دائر کی۔

  • ہماری کوشش ہے انتخابات میں تاخیر نہ ہو۔ ایمل ولی خان

    ہماری کوشش ہے انتخابات میں تاخیر نہ ہو۔ ایمل ولی خان

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ماحول انتخابات میں تاخیر کا نظر آرہا ہے، غیرسیاسی عناصر انتخابات میں تاخیر چاہتے ہیں، ہماری کوشش ہے انتخابات میں تاخیر نہ ہو جبکہ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحول اور بات چیت انتخابات کے ڈیلے (تاخیر) کی چل رہی ہے، ہم کوشش کریں گے کہ انتخابات ڈیلے نہ ہوں، جو میں دیکھ رہا ہوں، جو پاکستان کی قوتیں ہیں وہ کوشش میں ہیں کہ انتخابات کسی طرح ڈیلے ہوجائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ آج کی بات نہیں 1947 سے لے کر ابھی تک ، یہ اس ایک اختیار پر بہت بڑا مسئلہ ہے، یہ اختیار جو عوام کا ہے، ایک طرف ایک فورس (طاقت) ہے جو چاہتی ہے کہ یہ اختیار عوام کا ہو، عوام اسے استعمال کرے، پاکستان میں ایک جمہوری نظام ہو جہاں پر پارلیمنٹ سب سے بالا ہو۔ اس کے اگینسٹ (مخالف) ایک لابی ہے جو ڈے ون (روزِ اول) سے جو قیوم خان صاحب سے شروع ہے وہ اب تک اسی میں کہ نہیں پاور کا محور عوام نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ فیصلہ؛ اپیل واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
    چیئرمین سینیٹ سے نگران وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیشہ ووٹ کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے کام کیا،جہانگیر ترین
    نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں
    جبکہ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے علاوہ ازیں‌انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرینز جیسی پارٹیاں کون بنا رہا ہے جبکہ ایمل ولی خان نے دعویٰ کیا کہ اس وقت کوئی نیوٹرل نہیں ہے، لگتا ہے ہم نے استحکام پاکستان سے لے کر سایہ خدائے ذوالجلال تک پارٹیاں بنانی ہیں۔ الیکٹیبلز کو فون کرکے کہا گیا کہ پرویز خٹک کی پارٹی جوائن کریں، ایسے میں شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے۔

  • چین نے چیٹ جی پی ٹی کی ٹکر پر ایرنی بوٹ تیار کرلیا

    چین نے چیٹ جی پی ٹی کی ٹکر پر ایرنی بوٹ تیار کرلیا

    امریکی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا مقابلہ کرنے کیلئے چین نے چیٹ جی پی ٹی کی ٹکر پر ایرنی بوٹ تیار کرلیا ہے جبکہ اے ایف پی کے مطابق چین میں عوامی استعمال کیلئے تیار یہ پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایپ ہے تاہم ایپ بنانے والی کمپنی بائی ڈو نے اپنے بیان بتایا کہ جمعرات اگست 31 سے ایرنی باٹ مکمل طور پر چینی شہری استعمال کرسکیں گے تاہم فی الحال چین سے باہر صارفین اسے ستعمال نہیں کرسکیں گے۔

    بائی ڈو نامی کمپنی نے ایرنی باٹ ایپ رواں سال مارچ میں ریلیز کی لیکن اسے عام افراد کی رسائی حاصل نہیں تھی جبکہ چین کی حکومت مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ہونیوالی پیشرفت پر خدشات کا اظہار کرتی آئی ہے جبکہ امریکی سائنسدان اور ٹیکنالوجی انڈسٹری کے سربراہان نے بھی اسے انسانیت کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔

    خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی ایسا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ ہے جو بہت تیزی سے دنیا بھر میں مقبول ہوا جبکہ امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے تیار کردہ اس اے آئی چیٹ بوٹ نے ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے کیونکہ اب زیادہ تر بڑی کمپنیاں اسی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ فیصلہ؛ اپیل واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
    چیئرمین سینیٹ سے نگران وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیشہ ووٹ کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے کام کیا،جہانگیر ترین
    نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں
    واضح رہے چیٹ جی پی ٹی پر جاکر آپ مختلف سوالات کے جواب جان سکتے ہیں، کوڈنگ سیکھ سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ ایسا کر سکتے ہیں جو پہلے کرنا بہت مشکل ہوتا تھا اسی لیئے اب چین نے بھی اس پر کام کیا اور اس کے مدمقابل لارہے ہیں،

  • بالی وڈ ایکٹر فیضان انصاری کے معمر رانا پر وار،   فلاپ ایکٹر کہہ دیا

    بالی وڈ ایکٹر فیضان انصاری کے معمر رانا پر وار، فلاپ ایکٹر کہہ دیا

    بالی وڈ ایکٹر فیضان خان نے ممبئی میں‌حال ہی میں‌ایک پریس کانفرنس کی ہے جس میں‌انہوں نے پاکستانی اداکار معمر رانا کو لیا ہے آڑھے ہاتھوں ، انہوں نے کہا کہ معمر رانا ایک فلاپ اداکار ہے ، اس کے کریڈٹ پر کچھ بھی نہیں ہے اس کی جرائت کیسے ہوئی کہ یہ ہماری خوبصورت اداکارہ پریانکا چوپڑا کے خلاف بات کرے. پاکستانی اداکارائیں تو بغیر میک اپ کے واش روم نہیں جاتی ہیں، یہ لوگ ہمارے ٹکڑوں پر پلتے ہیں ، اور ہمارے ہی خلاف بات کرتے ہیں . معمر رانا جیسے لوگ اپنے ملک کا نام خراب کرتے ہیں اور پاکستان کا نام تو پہلے ہی پوری دنیا میں‌خراب ہے.

    ”فیضان خان نے نریندر مودی سے اپیل کی پاکستان کے فنکار کبھی بھی بھارت نہیں آنے چاہیں” ، ان پر ہمیشہ ہمشیہ کے لئے پابندی لگا دی جانی چاہیے، وہاں کوئی ایک بھی سپر سٹار نہیں ہے سب ایسے ہی ہیں. پریانکا ہمارے ملک کی بہترین اداکارہ ہے.کوئی اسکو بات نہیں کر سکتا. یاد رہےکہ معمر رانا نے اپنے ایک یوٹیوب انٹرویو میں‌چند روز پہلے کہا کہ پریانکا میرے پاس آکر بیٹھی اور میں نے اسکو نہیں پہچانا ، اس کو دیکھ کر تو میرا سارا کرش ہی ختم ہو گیا. معمر رانا کے اس بیان پر ان کو پاکستان اور بھارت میں‌آڑھے ہاتھوں لیا جا رہا ہے.

    شوہر کیسا ہونا چاہیے بتا کر صنم جنگ پھنس گئیں شدید مشکل میں

    امر خان نے ڈرامہ سیریل حادثہ کی حمایت کر دی

    زنبیر کپور کی کنٹرورسی ہوئی تو ٹوٹ گئی ماہرہ خان

  • امر خان نے ڈرامہ سیریل حادثہ کی حمایت کر دی

    امر خان نے ڈرامہ سیریل حادثہ کی حمایت کر دی

    ڈرامہ سیریل حادثہ کو پیمرا کی جانب سے بین کر دیا گیا ہے جہاں بہت سارے لوگ اس ڈرامے کے خلاف بات کررہےہیں وہیں بہت سارے لوگ اور سلیبرٹیز اس ڈرامے کےحق میں بات کررہے ہیں . معروف اداکارہ امر خان آ گئی ہیں میدان میں، انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی وجاہت رئوف اور شازیہ وجاہت کے ساتھ کام نہیں کیا لیکن میں‌اتنا جانتی ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ زمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ، انہوں نے ہمیشہ معاشرے میں شعور دینے والے موضوعات کو ہائی لائٹ کیا ہے. دوسری طرف حدیقہ کیانی پچھلے کچھ عرصے میں ایک بڑی سماجی کارکن بن کر ابھری ہیں، کیسے یہ لوگ کسی کی زندگی کا تماشا بنا سکتے ہیں.

    ”مجھے پورا یقین ہے کہ یہ لوگ کبھی بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کر سکتے” . پلیز ان کو سانس لینے دیں اور جو انہوں نے کونٹینٹ بنایا ہے اس کو چلنے دیں . یاد رہے کہ حادثہ ڈرامے کو پیمرا کی طرف سے بین کر دیا گیا ہے، اس کی کہانی پر الزام ہے کہ اس میں 2020 میں ہونے والے موٹر وے پر زیادتی کیس کو ہائی لائٹ کیا گیا اور متاثرہ خاتون نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے. جس کے بعد بہت سارے لوگوں‌نے ڈرامے کو بین کرنے کا مطالبہ کیا تھا.

    اداکاری میں پہلا چانس اقربا پروری کی وجہ سے ملا اشنا شاہ کا اعتراف

    میک اپ آرٹسٹ کو مارنے کا واقعہ مشک کلیم نے ماڈل پر پابندی عائد کرنے …

    سوہائے کی شوبز میں واپسی ، ڈرمہ سیریل جنٹلمین میں اہم کردار ادا کریں گی

  • بجلی کی قیمتوں کیخلاف قائد آباد میں احتجاجی مظاہرہ

    بجلی کی قیمتوں کیخلاف قائد آباد میں احتجاجی مظاہرہ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کا مہنگائی وبجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قائد آباد پربڑا احتجاجی مظاہرہ ۔ جس میں کارکنوں ، تاجربرادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔جن پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف مکالمات درج تھے۔اس موقع پر مظاہرین حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

    جبکہ مظاہرین نے کہا کہ ٹیکسز سے بھرپور بجلی بل کسی صورت قبول نہیں۔ حکومت نے اپنی سہولیات کے لیے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔چھوٹے کاروبار ہیں،چولہا نہیں جلتا، بل کیسے اداکریں۔مظاہرے سے دینی، سیاسی ، سماجی و تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت و خطاب کیا۔احتجاجی مظاہرےسے مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان ،رہنما انجنئیر نعمان ، افتخار،ارسلان،مبشر شاہد،اویس،عثمان ودیگرذمہ داران نےبھی گفتگو کی۔


    علاوہ ازیں مظاہرےسے خطاب کرتے ہو ئےمقررین کا کہنا تھا کہ پورا ملک بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف متحد ہوچکا ہے۔ عوام بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہے ، غریب اور متوسط طبقہ فاقہ کشی اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہورہا ہے،نگراں حکومت کہتی ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ جولائی کے مہینے میں کیا گیا اور ہماری حکومت اگست میں آئی ہے اس لیے ہم کچھ نہیں کرسکتے۔وزیراعظم کا اس قدر بچگانہ بیان قابل افسوس ہے۔حکمران طبقے نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔

    مزید کہا گیا کہ حکمران قوم پر بجلی گرانا بند کریں ۔مہنگائی سے ماری عوام مہینے بھر کی کمائی بھی بجلی کے بلوں کی مد میں لوٹا دیتی ہے۔عوام بچوں کو روٹی کھلائیں یا بجلی کا بل ادا کریں۔حکمرانوں کومہنگائی کے بوجھ تلے سسکتی پاکستانی عوام کوبجلی کے بل کی مارمارنا بند کرنا ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ فیصلہ؛ اپیل واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
    چیئرمین سینیٹ سے نگران وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیشہ ووٹ کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے کام کیا،جہانگیر ترین
    نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں
    ان کامزید کہنا تھا کہ چند خاندان ملکی وسائل پر قابض ہیں۔حکمران طبقہ خود پر ٹیکس نہیں لگانےدیتا۔انہوں نے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔پارٹیاں بدل بدل کرعوام کو لوٹ رہے ہیں۔ اور اپنی کرپشن کا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں۔ ہم عوام کوکرپٹ اور نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔ مرکزی مسلم لیگ پاکستان اور اس کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ظالموں کے خلاف دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔

  • بجلی کا بل تو دینا پڑے گا اور معاہدوں کی پاسداری کریں گے. نگران وزیر اعظم

    بجلی کا بل تو دینا پڑے گا اور معاہدوں کی پاسداری کریں گے. نگران وزیر اعظم

    بجلی کا بل تو دینا پڑے گا،معاہدوں کی پاسداری کریں گے
    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے 48 گھنٹوں میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کردیا ہے جبکہ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بجلی کا بل تو دینا پڑے گا،معاہدوں کی پاسداری کریں گے،جنہوں نےمسائل پیداکیےاب وہ حل بتارہےہیں، علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ حالات مشکل ہیں لیکن ملک میں کوئی بحران نہیں،ہمیں معاشی اورسیکیورٹی کےمسائل ہیں، بجلی کے بلوں کامعاملہ آئی ایم ایف کےساتھ ملکر دیکھ رہے ہیں،48 گھنٹےمیں بجلی بلوں پرریلیف کا اعلان کریں گے۔

    جبکہ نگران وزیراعظم نے کہا کہ بجلی بلوں کےحوالےسےاحتجاج ہوا ،ایک شہرمیں بل جلائےجا رہے ہیں اسی شہرمیں بجلی چوری ہورہی ہے ، مگرمسئلہ بڑھاچڑھاکرپیش کیاجارہا ہے،بجلی بحران کی وجہ لائن لاسز،چوری اورآئی پی پیزکےمعاہدےہیں،بجلی بلوں پرایسا نہیں کہ چندظالم حکمران عوام کاخون چوس کرچھوڑیں گے، انوار الحق کاکڑ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

    ان کا مزید کہ بجلی بلوں کےحوالےسےاحتجاج ہوا ،ایک شہرمیں بل جلائےجا رہے ہیں اسی شہرمیں بجلی چوری ہورہی ہے ، مگرمسئلہ بڑھاچڑھاکرپیش کیاجارہا ہے،بجلی بحران کی وجہ لائن لاسز،چوری اورآئی پی پیزکے معاہدے ہیں ، بجلی بلوں پرایسا نہیں کہ چند ظالم حکمران عوام کاخون چوس کرچھوڑیں گے، انہوں نے کہا کہ فوج ایک بھی مفت یونٹ استعمال نہیں کررہی اورفوج،نیوی اورایئرفورس اپنےبجٹ سےبجلی استعمال کرتےہیں،صرف واپڈا کے ملازمین فری بجلی استعمال کررہے ہیں،ہم نے پاور سیکٹر کو سمجھنے کی کوشش کی ہے اوربجلی بلوں میں اضافے کے مسئلے پرغورکیاہے۔

    نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی میں شامل 4سے5ایریازمیں بہت زیادہ صلاحیت ہے،آئی ٹی،معدنیات،زراعت اور دفاعی پیداوار اہم ایریاز ہیں،توانائی کےشعبےمیں پیداوار، ترسیل اور وصولیوں کےنظام میں نقائص ہیں، انکا کہنا تھا کہ کوئی دہشتگرد ملک کی کسی یوسی کوبھی ٹیک آورنہیں کرسکتا،بیانیہ بنایا جا رہا ہےکہ ملک کلیپس کرنے لگا ہے،ہم نے مسئلے کو ٹالنا ہے تو یہ ٹالا ہوا مسئلہ پھرسامنے آئےگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ فیصلہ؛ اپیل واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
    چیئرمین سینیٹ سے نگران وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیشہ ووٹ کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے کام کیا،جہانگیر ترین
    نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں
    انوارالحق کاکڑ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارےیہاں سیاسی عدم استحکام بھی بڑامسئلہ ہے،ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔تمام سیاسی جماعتیں اس وقت الیکشن موڈ میں ہیں، ہمارا کام الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے،الیکشن کمیشن ہم سے جوکہےگاہم انہیں فراہم کریں گے،کوشش ہےشفاف الیکشن کرواکرعزت سے رخصت ہوکرچلےجائیں تاہم خیال رہے کہ ملک بھر میں بجلی کے زائد بلوں کیخلاف عوام سراپا احتجاج ہیں ، اورلاہور ، کراچی ،پشاوراورکوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے کیے جارہےہیں ،مظاہرین کی جانب سے بجلی کے بلوں کو نذر آتش کیا جا رہا ہے، دوسری جانب تاجر برادری نےبجلی بلوں میں کمی نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • شوہر کیسا ہونا چاہیے بتا کر صنم جنگ پھنس گئیں شدید مشکل میں

    شوہر کیسا ہونا چاہیے بتا کر صنم جنگ پھنس گئیں شدید مشکل میں

    معروف اداکارہ صنم جنگ پھنس گئیں ہیں شدید مشکل میں شوہر کیسا ہو یا اس میں کیا خوبیاں‌ہوں یہ بتا کر تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی مرد اپنی بیوی کو گاڑی چلانے کی اجازت دے کر اسے بااختیار بناتا ہے، اس کا بینک اکاؤنٹ کھولتا ہے اور کیریئر کو آگے بڑھانے میں اس کی مدد کرتا ہے، تو وہ شادی کے لئے موزوں پارٹنر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی مرد اپنی بیوی کو کام کرنے سے روکتا ہے یا اسے مالی طور پر خود مختار ہونے نہیں دیتا تو یہ صحیح انتخاب نہیں ہو سکتا۔صنم جنگ نے جیسے ہی یہ بیان دیاصنم جنگ آ گئیں تنقید کی زد میں. بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں صنم جنگ نے یہ بیان ایک انڈین اداکارہ شویتا تیواری کے ایک بیان سے متاثر ہو کر دیا ہے.

    ”شویتا تیواری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر شوہر بیوی کا اکائونٹ نہ کھلوائے ، اسکو بااختیار نہ بنائے تو وہ انسان شادی کے لئے موزوں نہیں ہو سکتا”. صنم جنگ نے انہی کا بیان دہرا کر سمجھا کہ شاید لوگ ان کو بہت سراہیں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا اور الٹا وہ آگئیں تنقید کی زد میں . سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صنم جنگ کا یہ بیان بالکل غلط ہےاور خواتین کو ڈسٹریکٹ کرنے والا ہے.

    اداکاری میں پہلا چانس اقربا پروری کی وجہ سے ملا اشنا شاہ کا اعتراف

    میک اپ آرٹسٹ کو مارنے کا واقعہ مشک کلیم نے ماڈل پر پابندی عائد کرنے …

    سوہائے کی شوبز میں واپسی ، ڈرمہ سیریل جنٹلمین میں اہم کردار ادا کریں گی